اس روایت کی تحقیق سے
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’من رفع قرطاسا من الأرض فيه: بسم الله الرحمن الرحيم، إجلالا لله عز وجل أن يداس، كتب عند الله من الصديقين، وخفف عن والديه العذاب، وإن كانا مشركين‘‘. جس شخص نے زمین سے ایسا کاغذ اٹھایاجس میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھی ہوئی ہو، اللہ تعالی کے نام کی تعظیم کی وجہ سے کہ وہ روندا جائے گا،تو اللہ تعالی کے نزدیک اسے صدیقین میں لکھا جائے گا، اور اس شخص کے والدین سے عذاب کو ہلکا کردیا جائے گا، اگر چہ وہ مشرک ہوں‘‘۔
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (بارہواں حصہ)حافظ ابو محمد حسن بن محمد خلال l کی سند میں موجود راوی ابو محمد ازہر بن زفر مصری حضرمی کے بارے میں ائمہ رجال کاکلام
حافظ ذہبی l نے ’’تاريخ الإسلام‘‘[177] میں ازہر بن زفر مصری کا ترجمہ بغیر جرح وتعدیل کے ذکر کیا ہے۔
حوالہ جات
[177] تاريخ الإسلام:۶/۹۱۶،رقم:۱۱۴،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۴هـ .