حدیث ہریسہ ،جس میں ایک خاص کھانے ہریسہ کے استعمال کرنے پرقوتِ جماع وغیرہ پر تقویت کا ذکر ہے
حکم: من گھڑت
تحقیق کی تفصیل
پہلے چار طرق (طریق حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ ، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ ، یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ ) بسند محمد بن حجاج لَخَمِی لکھے جائیں گے،اس کے بعد طریق ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ پانچ مختلف سندوں سے ذکر کیا گیا ہے۔
اس کے بعد طریق ابن عباس رضی اللہ عنہ ،طریق ابو امیہ بن عبد اللہ بن عمرو عن ابیہ عن جدہ ، طریق علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ترتیب وار لائے جائیں گے۔
چار طرق (طریق حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ ، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ ، یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ ) بسند محمد بن حجاج لَخَمِی منقول ہیں ، پہلے ان چاروں کو نقل کرکے آخر میں چاروں طرق کاحکم لکھا جائے گا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘ [1] میں تخریج فرماتے ہیں :
’’حدثنا موسى بن الحسن الكوفي بمصر، ثنا محمد بن سنجر الجرجاني، ثنا داود بن مهران الدباغ، ثنا محمد بن الحجاج الواسطي وكان ثقة عسرا، عن عبد الملك بن عمير، عن أبي ليلى وربعي بن خراش، عن حذيفة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لجبريل: أطعمني هريسة أشد بها ظهري لقيام الليل‘‘.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:آپ ﷺ نے حضرت جبریل علیہ السلام سے فرمایا: مجھے ہریسہ کھلاؤ، جس کے ذریعے سے میں رات کے قیام کے لئے اپنی پیٹھ کو مضبوط کروں ۔
یہ حدیث بطریق حذیفہ رضی اللہ عنہ ، حافظ طبرانی رحمہ اللہ نے’’المعجم الأوسط‘‘ میں، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’المجروحین‘‘ [2] میں ،حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے ’’ضعفاء الکبیر‘‘ [3] میں، حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’الطب النبوي‘‘ [4] میں، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’کتاب الموضوعات‘‘ [5] میں تخریج کی ہے،اسی طرح خطیب بغدادی رحمہ اللہ [6] نے بھی اس کی تخریج کی ہے، تمام سندیں مذکورہ سند میں موجود راوی محمد بن حجاج لخمی پر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ پر ائمہ رجال کا کلام
’’وهذا الحديث موضوع، مما وضعه محمد بن الحجاج ‘‘ .اور یہ حدیث موضوع ہے، یہ محمد بن حجاج کی من گھڑت روایات میں سے ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’لسان المیزان‘‘[7] میں ،علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ نے ’’الإفصاح عن أحاديث النكاح‘‘ [8] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ اور حافظ عقیلی رحمہ اللہ (ان کا قول آ رہا ہے)کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ محمد بن حجاج لخمی کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’كان ممن يروي الموضوعات عن الأثبات، لا تحل الرواية عنه، ولا الاحتجاج به‘‘.
یہ ان لوگوں میں سے ہے جو ثقہ سے موضوع روایات لاتے ہیں، اس سے روایت کرنا حلال نہیں ہے اور نہ ہی احتجاج کرنا حلال ہے۔ اس کے بعد حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے حدیث ہریسہ بطریق حذیفہ رضی اللہ عنہ تخریج کی ۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’ضعفاء الکبیر‘‘ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ودیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کے طریق لاکر فرماتے ہیں :
’’هذا حدیث باطل، لايتابع عليه إلا من هو مثله أو دونه‘‘. یہ حدیث باطل ہے، محمد بن حجاج لخمی کی متابعت اس حدیث میں اس جیسے لوگ یا اس سے کم ترلوگ کرتے ہیں۔
’’هذا حديث وضعه محمد بن الحجاج، وكل الطرق تدور عليه إلا طريق ابن عباس...‘‘. ’’یہ حدیث محمد بن حجاج نے گھڑی ہے، اور ہر سند لوٹ کر حجاج کی طرف آتی ہے، سوائے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے طریق کے۔۔۔ ‘‘ ۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان الاعتدال‘‘ [9] میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’فهذا من وضع محمد، وكان صاحب هريسة‘‘. یہ محمد بن حجاج نے گھڑی ہے، یہی ہریسہ والا کہلاتا ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’ضعفاء الکبیر‘‘ [10] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا معاذ بن المثنى، حدثنا سعيد المصلى، حدثنا محمد بن الحجاج، عن عبد الملك بن عمير، عن رِبْعِي بن حِرَاش، عن معاذ بن جبل قال: قلت يا رسول الله! هل أتيت من الجنة بطعام؟ قال: نعم، أتيت بهريسة، فأكلتها فزادت قوة [كذا فيه، وفي الموضوعات: فزادت قوتي قوة] أربعين، ففي النكاح نكاح أربعين، فكان معاذ لا يعمل طعاما إلا بدأ بالهريسة‘‘.
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ،میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ جنت سے کوئی کھانا لے کر آئے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا، ہاں میں ہریسہ لے کر آیا ہوں، سو میں نے اس کو کھایا تو مجھ میں چالیس آدمیوں کی طاقت کے بقدر اضافہ ہوا اور نکاح میں چالیس نکاح کے برابر طاقت مل گئی، اس کے بعد حضرت معاذ رضی اللہ عنہ ہمیشہ ہریسہ سے کھانے کی ابتداء کرتے تھے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے حدیثِ ہریسہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے بطریق عقیلی رحمہ اللہ ’’کتاب الموضوعات‘‘[11] میں تخریج کی ہے،نیز حافظ ابونعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے’’الطب النبوي‘‘[12] میں اس کی تخریج کی ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’ضعفاء الکبیر‘‘ میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ودیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کے طرق لاکر فرماتے ہیں:
’’هذا حديث باطل، لايتابع عليه إلا من هو مثله أو دونه‘‘. یہ حدیث باطل ہے، محمد بن حجاج لخمی کی متابعت اس حدیث میں،اس جیسے یا اس سے کم ترلوگ کرتے ہیں۔
’’هذا حديث وضعه محمد بن الحجاج، وكل الطرق تدور عليه إلا طريق ابن عباس...‘‘. ’’یہ حدیث محمد بن حجاج نے گھڑی ہے، اور ہر سند لوٹ کر حجاج کی طرف آتی ہے، سوائے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے طریق کے۔۔۔‘‘ ۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’ضعفاء الکبیر‘‘ [13] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا الحضرمي، حدثنا أبو بلال الأشعري، حدثنا بسطام، عن محمد بن الحجاج، عن عبد الملك بن عمير، عن جابر بن سمرة وعن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أمرني جبريل بالهريسة أشد بها ظهري لصلاة الليل، وقال أحدهما: لقيام الليل‘‘.
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے جبریل علیہ السلام نے ہریسہ کا کہا کہ میں اس کے ذریعے سے رات کی نماز کے لئے اپنی پیٹھ کو مضبوط کروں ، اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ میں سے کسی ایک نے کہا کہ رات کے قیام کے لئے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے حدیث ہریسہ ’’کتاب الموضوعات‘‘ [14] میں حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے بطریق عقیلی رحمہ اللہ تخریج کی ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’ضعفاء الکبیر‘‘ میں حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ ودیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کے طرق لا کر فرماتے ہیں:
’’هذا حدیث باطل، لايتابع عليه إلا من هو مثله أو دونه‘‘. یہ حدیث باطل ہے، محمد بن حجاج لخمی کی متابعت اس حدیث میں، اس جیسے لوگ یا اس سے کم ترلوگ کرتے ہیں۔
’’هذا حديث وضعه محمد بن الحجاج، وكل الطرق تدور عليه إلا طريق ابن عباس... ‘‘. ’’یہ حدیث محمد بن حجاج نے گھڑی ہے، اور ہر سند لوٹ کر حجاج کی طرف آتی ہے، سوائے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے طریق کے۔۔۔ ‘‘ ۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’کتاب الموضوعات‘‘ [15] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’أنبأنا القزاز، أنبأنا أحمد بن علي أخبرني الأزهري، حدثنا علي بن عمر، حدثنا أبوعبيد القاسم بن إسماعيل الضبي، حدثنا أبوالحسين الواسطي علي بن إبراهيم بن عبدالمجيد، حدثنا منصور بن المهاجر البزوري، حدثنا محمد بن الحجاج اللَخمِي، عن عبدالملك بن عمير، عن يعلى بن مرة قال: قال رسوالله +:أمرني جبريل عليه السلام بأكل الهريسة، أشد بها ظهري وأتقوى بها على الصلاة‘‘.
حضرت یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے جبریل علیہ السلام نے ہریسہ کے کھانے کا کہا کہ میں اس کے ذریعےسے اپنی پیٹھ کو مضبوط کروں، اوراس سے میں نماز پر قوت حاصل کروں ۔
روایت پر ائمہ رجال کا کلام
’’هذا حديث وضعه محمد بن الحجاج، وكل الطرق تدور عليه إلا طريق ابن عباس...‘‘. ’’یہ حدیث محمد بن حجاج نے گھڑی ہے، اور ہر سند لوٹ کر حجاج کی طرف آتی ہے، سوائے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے طریق کے۔۔۔ ‘‘ ۔
محمد بن حجاج کے بارے میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ، حافظ عقیلی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کا کلام گزر چکا ہے، ان کے علاوہ ائمہ کے اقوال ملاحظہ ہوں:
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’منکرالحدیث‘‘ [16]. امام دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’کذاب‘‘ [17]. یہ جھوٹا ہے،اور یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’کذاب خبیث‘‘ [18]. یہ جھوٹا ، خبیث ہے، اور کبھی فرماتے ہیں: ’’ليس بثقة ‘‘ . یہ ثقہ نہیں ہے،اور امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ليس بثقة‘‘[19]. یہ ثقہ نہیں ہے، اور ابو احمد الحاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ذاهب الحديث‘‘[20].یہ ذاہب الحدیث ہے، اور حافظ ابن طاہر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كذاب، وبحديث الهريسة يعرف‘‘[21].یہ جھوٹا ہے، حدیث ہریسہ سے پہچانا جاتا ہے۔
طریق حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ ، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ ، یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کا حکم آپ سابقہ تفصیل میں جان چکے ہیں کہ ان چاروں طرق میں محمد بن حجاج لَخمِی موجود ہے، اور اسی کی وجہ سے حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ،حافظ عقیلی رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے، اس لیے اس سند سے آپ ﷺ کے انتساب سے اسے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
یہ روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے انتساب سے پانچ مختلف سندوں سے منقول ہے،ہر ایک کا حکم ساتھ ساتھ لکھا جائے گا:
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’کتاب الموضوعات‘‘[22] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’أنبأنا محمد بن ناصر، أنبأنا المبارك بن عبد الجبار، أنبأنا عبد الباقي بن أحمد الواعظ، أنبأنا محمد بن علان، حدثنا أبو الفتح الأزدي، حدثنا عبد العزيز بن محمد بن زَبَالَة، حدثنا إبراهيم بن محمد بن يوسف الفيريابي[كذا فيه]، حدثنا عمرو بن بكر، عن أرطاة، عن مكحول، عن أبي هريرة قال: شكا رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى جبريل قلة الجماع، فتبسم جبريل حتى تلألأ مجلس رسول الله صلى الله عليه وسلم من بريق ثنايا جبريل، ثم قال: أين أنت عن أكل الهريسة، فإن فيها قوة أربعين رجلا‘‘.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے جبریل علیہ السلام سے قلتِ جماع کی شکایت کی، تو جبریل علیہ السلام ہنس پڑے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کی مجلس جبریل علیہ السلام کے سامنے والے دانتوں کی چمک سے روشن ہوگئی، پھر جبریل علیہ السلام نے کہا کہ آپ ہریسہ کیوں نہیں کھاتے، اس میں چالیس مردوں کے بقدر قوت ہے ۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’الطب النبوي‘‘[23] میں اسی طریق سے اس کی تخریج کی ہے۔
’’وكذلك طريق أبي هريرة، فإنا نرى من إبراهيم بن محمد الفيريابي، سرقه فركب له إسنادا، وقال أبو الفتح الأزدي: إبراهيم بن محمد ساقط‘‘.
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے طریق میں ابراہیم بن محمد فیریابی ہے، اس نے اس روایت کا سرقہ کرکے اس کے لئے ایک سند بنالی ہے، اور ابوالفتح ازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں، ابراہیم بن محمد ساقط ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کا تعاقب کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’إبراهيم روى له ابن ماجه وقال في الميزان: قال أبو حاتم وغيره: صدوق، وقال الأزدي وحده: ساقط، قال: ولا يلتفت إلى قول الأزدي، فإن في لسانه في الجرح رَهَقا انتهى. وحينئذ فهذا الطريق أمثل طرق الحديث‘‘[24].
ابراہیم کی حدیث ابن ماجہ رحمہ اللہ نے تخریج کی ہے،اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان‘‘ میں لکھتے ہیں: ابوحاتم رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے صدوق کہا ہے، اور صرف ازدی رحمہ اللہ نے اسے ساقط کہا ہے، اور ازدی رحمہ اللہ کا قول لائقِ التفات نہیں، کیونکہ ازدی رحمہ اللہ کی زبان میں انتہائی شدت ہے،ذہبی رحمہ اللہ کا کلام مکمل ہوا۔(امام سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں)اس لئے حدیث ہریسہ کی یہ سند سب سے زیادہ امثل ہے۔
علامہ ابن عرّاق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[25] میں حافظ سیوطی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
نوٹ: واضح رہے کہ اس طریق میں ایک راوی عمرو بن بکر سَکْسَکِی بھی ہے، ان کے بارے میں کلام ملاحظہ ہو:
عمرو بن بکر بن تمیم سَکْسَکِی شامی کے بارے میں ائمہ رجال کے اقوال
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’ولعمرو بن بكر هذا أحاديث مناكير عن الثقات وابن جريج وغيره ‘‘[26]. عمرو بن بکر سَکْسَکِی ثقات اور ابن جریج وغیرہ سے مناکیر نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’يروي عن إبراهيم بن أبي عَبْلَة وابن جريج وغيرهما من الثقات الأوابد والطامات التي لايشك من هذا الشأن صناعته أنها معمولة أو مقلوبة، لايحل الاحتجاج به‘‘[27].
یہ ابراہیم بن ابی عَبْلَہ اور ابن جریج وغیرہ ثقات سے عجائب ومصائب نقل کرتا ہے، یہ فن جس کا کام ہے اسے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ روایات بنائی گئی ہیں،یا مقلوب ہیں، اس سے احتجاج جائز نہیں ہے۔
حافظ ساجی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’’ضعیف‘‘[28]. یہ ضعیف ہے۔
حافظ ابونعیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’روى عن إبراهيم بن أبي عَبْلَة وابن جريج مناكير، لاشيء‘‘[29].یہ ابراہیم بن ابی عَبْلَہ اور ابن جریج سے مناکیر نقل کرتا ہے، یہ ’’لا شیء‘‘ ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حديثه غيرمحفوظ‘‘[30]. اس کی حدیث محفوظ نہیں ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’عن ابن جريج، واه‘‘[31]. ابن جریج سے روایات نقل کرتا ہے، یہ واہی ہے۔
سند میں موجود راوی عمرو بن بکر بن تمیم سَکْسَکِی کی وجہ سے یہ سند بھی شدید ضعیف ہے، اس لیے روایت کو اس سند سے بھی آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ المصنوعة‘‘[32] میں لکھتے ہیں:
’’قال أبو نعيم في الطب، حدثنا أحمد بن محمد بن يوسف، حدثنا ابن ناجية، حدثنا سفيان بن وكيع، حدثنا أبي، حدثنا أسامة بن زيد، عن صفوان بن سليم، عن عطاء بن يسار، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى اللّه عليه وسلم: أطعمني جبريل الهريسة أشد بها ظهري لقيام الليل‘‘.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جبریل علیہ السلام نے مجھے ہریسہ کھلایا کہ میں اس کے ذریعے سے اپنی پیٹھ کو مضبوط کروں رات کی نماز کے لیے ۔
حافظ ابن عرّاق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘ [33] فرماتے ہیں:
’’هو من طريق سفيان بن وكيع، وقد قال فيه أبو زرعة: كان يتهم بالكذب، وقال غيره: كان صدوقا، وإنما ابتلى بوراقه، فأدخل عليه ما ليس من حديثه، وقد أخرج له الترمذي وابن ماجه‘‘.
اس سند میں سفیان بن وکیع ہیں اور ان کے بارے میں ابوزرعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ متہم بالکذب ہے، اور ابوزرعہ رحمہ اللہ کے علاوہ دیگرحضرات فرماتے ہیں کہ ’’صدوق‘‘ ہے، اور یہ اپنے ورّاق کی وجہ سے آزمائش میں پڑگئے تھے، وہ ان کی احادیث میں ایسی حدیثیں شامل کردیتا تھا جو ان کی احادیث نہیں ہوتی تھیں، اور ابن ماجہ رحمہ اللہ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے ان کی احادیث کی تخریج کی ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[34] میں لکھتے ہیں:
’’ولسفيان بن وكيع حديث كثير، وإنما بلاؤه أنه كان يتلقن ما لُقّن، ويقال: كان له وراق يلقنه من حديث موقوف فيرفعه، وحديث مرسل فيوصله، أو يبدل في الإسناد قوما بدل قوم‘‘.
اور سفیان بن وکیع سے بہت سی احادیث ہیں، اور ان کی بلا ومصیبت یہ تھی کہ ان کو جن حدیثوں کی تلقین کی جاتی یہ ان کو قبول کرلیتے تھے، اور کہا جاتا ہے کہ ان کا ایک وراق تھا جس کی تلقین پر یہ حدیث موقوف کو مرفوع، اور حدیث مرسل کو موصول بنا دیتے ،یا وہ سند میں افراد کو تبدیل کردیتا تھا۔
حافظ ابوزرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كان يتهم بالكذب‘‘[35]. یہ متہم بالکذب ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’وكان شيخا فاضلا صدوقا إلا أنه ابتلى بوراق سوء كان يدخل عليه الحديث، وكان يثق به فيجيب فيما يقرأ عليه، وقيل له بعد ذلك في أشياء منها، فلم يرجع، فمن أجل إصراره على ما قيل له استحق الترك، وكان ابن خزيمة يروي عنه، وسمعته يقول:حد ثنا بعض من أمسكنا عن ذكره، وهو من الضرب الذى ذكرته مرارا أن لو خر من السماء فتخطفه الطير أحب إليه من أن يكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولكنهم أفسدوه .....‘‘[36].
’’سفیان بن وکیع شیخ فاضل صدوق ہے، وہ ایک برے ورّاق کی مصیبت میں مبتلاء ہوگئے تھے، جو ان کی حدیثوں میں حدیث شامل کردیتا تھا، اور یہ اس ورّاق پر اعتماد کرتے تھے، چنانچہ ان احادیث میں جو کچھ ان پر پڑھا جاتا تھا یہ اسے قبول کرتے تھے، اور بعد میں جب ان احادیث میں بعض چیزوں کےبارے میں انہیں کہا گیا تو بھی انہوں نے رجوع نہیں کیا، چنانچہ باوجود تنبیہ کرنے کے بھی وہ اس پر جمے رہے، اس لیے وہ ترک کے مستحق ہیں، اور ابن خزیمہ رحمہ اللہ ان کی روایات نقل کرتے تھے، اور میں ابن خزیمہ رحمہ اللہ کو ان کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنتا تھا کہ ہمیں ایسے شخص نے یہ روایت بیان کی ہے جن کے ذکر کرنے سے ہم رک چکے ہیں، اور یہ شخص اسی قسم سے تعلق رکھتا ہے جس کا تذکرہ میں بارہا کرچکا ہوں کہ اس شخص کے نزدیک رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولنے کے مقابلہ میں یہ زیادہ پسندیدہ بات ہے کہ وہ آسمان سے گرجائے اور پرندے اسے اچک لیں، بس بات یہ ہے کہ لوگوں نے ایسے شخص کو خراب کردیا ہوتا ہے۔۔۔‘‘
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يتكلمون فيه لأشياء لقّنوه إياها‘‘ [37]. محدثین نے اس پر ان امور کی وجہ سے کلام کیا ہے،جو لوگ اسے تلقین کرتے تھے۔
امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ليس بثقة‘‘. ثقہ نہیں ہے۔ایک جگہ فرماتے ہیں: ’’ليس بشيء‘‘[38].
یہ روایت سفیان بن وکیع کی وجہ سے اس سند سے بھی شدید ضعیف ہے،اسی امر کی جانب حافظ ابن عرّاق رحمہ اللہ نے بھی اشارہ کیا ہے،چنانچہ اس روایت کو اس سند سے بھی آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ المصنوعة‘‘ [39] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’وقال الخطيب في رواة مالك، حدثنا القاضي أبو القاسم علي بن المحسن بن التَنُوْخِي، قال: وجدت في كتاب جدي بخطه، قرئ على الحسن بن عاصم وأنا حاضر، حدثنا الصباح بن عبد الله، حدثنا مالك، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة مرفوعا: أمرني جبريل بأكل الهريسة لأشد بها ظهري وأتقوى على عبادة ربي‘‘.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے جبریل علیہ السلام نے ہریسہ کے کھانے کا حکم دیا تاکہ میں اس کے ذریعے سے اپنی پیٹھ کو مضبوط کروں، اور اپنے رب کی عبادت کے لئے تقویت حاصل کروں۔
’’قال الخطيب: هذا حديث باطل، والحسن بن عاصم هو أبو سعيد العَدَوِي، وكان كذابا يضع الحديث‘‘[40].
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث باطل ہے، اور حسن بن عاصم وہ ابو سعید عَدَوِی ہے، اور وہ جھوٹا ہے، احادیث گھڑتا ہے ۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يضع الحديث، ويسرق الحديث ويلزقه على قوم آخرين، ويحدث عن قوم لا يعرفون، وهو متهم فيهم، فإن الله لم يخلقهم ....‘‘[41].
’’احادیث گھڑتا ہے،سرقہ حدیث میں مبتلاء ہے،پھر ان روایات کو دوسروں سے چسپا کر دیتا ہے،نیز ایسے لوگوں کے انتساب سے احادیث نقل کرتا ہے کہ جو پہچان میں نہیں آتے،اور یہی ان میں متہم ہے،کیونکہ اللہ نے ان کو پیدا ہی نہیں کیا ۔۔۔‘‘ ۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا قول گذر چکا ہے کہ یہ روایت اس سند سے باطل ہے،اسی پر امام سیوطی رحمہ اللہ نے اعتماد کیاہے، اس لیے روایت کو اس سند سے بھی آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
طریق ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بسندِ اصبغ بن فرج
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘[42] میں لکھتے ہیں:
’’ـ زـ محمد بن عبد الله بن محمد بن إسماعيل المالكي المعروف بابن أخي الخلال الفقيه. روى عن محمد بن أصبغ بن الفرج، عن أبيه، عن مالك، عن الزهري، عن سعيد، عن أبي هريرة رضي الله عنه: حديث الهريسة. أخرجه الدارقطني عن أبي عيسى عبد الرحمن بن إسماعيل القزويني عنه، وقال: لا يصح عن أصبغ‘‘.
محمد بن عبد اللہ بن محمد بن اسماعیل مالکی معروف بابن اخی خلال فقیہ ،محمد بن اصبغ بن فرج سے وہ اپنے والد اصبغ بن فرج سے،وہ مالک سے،وہ زہری سے،وہ سعید سے،وہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث ہریسہ نقل کرتے ہیں۔
دار قطنی رحمہ اللہ نے ابو عیسی عبد الرحمن بن اسماعیل قزوینی سے،انھوں نے محمد بن عبد اللہ بن محمد بن اسماعیل مالکی سے یہ حدیث تخریج کی ہے،اور دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت اصبغ سے ’’صحیح‘‘ نہیں ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘ [43] میں سابقہ حافظ دارقطنی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے اس طریق سے بھی روایت کو ’’لا یصح‘‘ کہاہے، ان کے کلام پر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اور علامہ ابن عرَّاق رحمہ اللہ نے اکتفاء کیا ہے،اس لئے اس سند سے بھی روایت کو آپ ﷺ کی جانب منسوب نہیں کر سکتے۔
طریق ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بسندِموسی بن ابراہیم خراسانی
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘[44] میں لکھتے ہیں:
’’ـ ز ـ : موسى بن إبراهيم الخراساني. فرق الخطيب بينه وبين المروزي، وأخرج من طريق هذا عن مالك، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة رفعه: أمرني جبريل بأكل الهريسة لأشد بها ظهري لقيام الليل. وعنه أحمد بن أبي صالح الكَرَابِيْسِي به. قال الخطيب: مجهول، والحديث باطل‘‘.
موسی بن ابراہیم خراسانی ،خطیب نے ان کو اور مروزی کو الگ الگ فرد قرار دیا ہے،اور اس طریق سے مالک عن زہری،عن سعید،عن ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے کہ مجھے جبریل علیہ السلام نے ہریسہ کھانے کو ارشاد فرمایا، تاکہ اس سے رات کو اٹھنے میں تقویت ہو۔
اس موسی سے احمد بن ابو صالح کَرَابِیْسِی نے یہ حدیث نقل کی ہے،خطیب رحمہ اللہ نے اس موسی بن ابراہیم کو مجہول اور اس حدیث کو باطل کہا ہے۔
خطیب بغدادی رحمہ اللہ ،حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے اس طریق سے بھی روایت کو باطل کہا ہے، ان کے قول پر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ و علامہ ابن عرَّاق رحمہ اللہ نے اکتفاء کیا ہے،اس لئے اس سند سے بھی روایت کو آپ ﷺ کی جانب منسوب نہیں کر سکتے۔
پانچوں سندوں سے روایت شدید ضعیف ہے،اس لئے آپ ﷺ کی جانب منسوب نہیں کر سکتے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل فی الضعفاء‘‘[47] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’ثنا الحسين بن أبي معشر، ثنا أيوب الوزان، حدثنا سلاّم بن سليمان، ثنا نهشل، عن الضحاك، عن بن عباس، قال النبي صلى الله عليه وسلم: أتاني جبريل بهريسة من الجنة، فأكلتها، فأعطيت قوة أربعين رجلا في الجماع‘‘.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرے پاس جبریل علیہ السلام جنت سے ہریسہ لے کر آئے، میں نے اسے کھایا سو مجھے جماع میں چالیس مردوں کے برابر طاقت مل گئی ۔
یہ روایت حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’کتاب الموضوعات ‘‘[48] میں سند متصل کے ساتھ بطریق حافظ ابن عدی رحمہ اللہ تخریج کی ہے۔
طریق ابن عباس رضی اللہ عنہ پر ائمہ رجال کا کلام
’’هذا حديث وضعه محمد بن الحجّاج، وكل الطرق تدور عليه إلا طريق ابن عباس، فإن فيها نهشل، قال ابن راهويه: كان كذابا، وقال النسائي: متروك الحديث. وفيها سلاّم، قال يحيى: ليس بشیء، وقال أحمد: منكر الحديث، وقال البخاري والنسائي والدارقطني: متروك الحديث، وقال ابن عدي: من حديثه حديث الهريسة. قال المصنف: قلت: فنحن نظن أن أحدهما سرقه من محمد بن الحجاج وركب له إسنادا...‘‘[49].
’’یہ حدیث محمد بن حجاج نے گھڑی ہے اور ہر سند لوٹ کر حجاج کی طرف آتی ہے سوائے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے طریق کے، اور اس طریق میں نہشل ہے، ابن راہویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ جھوٹا ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ’’متروک الحدیث‘‘ ہے، (حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ) اور اس طریق میں سلام بھی ہے، یحیی ٰ بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:یہ’’لیس بشیء‘‘ ہے اور امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ’’منکر الحدیث‘‘ ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ اور دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ’’منکر الحدیث‘‘ ہے، اور ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی حدیث میں سے ’’حدیث ہریسہ‘‘ ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارا خیال یہ ہے کہ ان دونوں (نہشل اور سلام) میں سے کسی ایک نے محمد بن حجاج سے اس (ہریسہ والی حدیث) کو سرقہ (چوری) کیا ہے اور اس کے لئے ایک سند بنالی ہے۔۔۔‘‘۔
اس طریق میں دو متکلم فیہ راوی ہیں: نہشل بن سعید اور سلام بن سلیمان، ان کے بارے میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کا کلام گزر چکا ہے، ان کے علاوہ دیگر ائمہ کے اقوال ملاحظہ ہوں:
امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’کان کذابا‘‘[50]. یہ جھوٹا تھا۔
امام ابوحاتم رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے متروک کہا ہے اور امام یحیی رحمہ اللہ اور دار قطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے[51] ۔
امام یحیی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ليس بثقة‘‘[52].یہ ثقہ نہیں ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’ كان ممن يروي عن الثقات ما ليس من أحاديثهم، لايحل كتابة حديثه إلاعلى جهة التعجب، كان إسحق بن إبراهيم الحنظلي يرميه بالكذب‘‘[53].
نہشل بن سعید ثقہ لوگوں سے وہ روایات نقل کرتا ہے جو ان کی احادیث میں سے نہیں ہوتیں، اس کی احادیث کو لکھنا حلال نہیں ہے مگر تعجب کی بناء پر، اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے اسے جھوٹا کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’الکاشف‘‘ میں فرماتے ہیں: ’’واه‘‘ [54]. یہ تباہ حال ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’التقریب التهذیب‘‘[55] میں لکھتے ہیں: ’’متروك، وكذبه إسحاق بن راهويه‘‘. یہ متروک ہے، اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ نے اسے جھوٹا کہا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وهو عندي منكر الحديث‘‘[56].یہ میرے نزدیک منکر الحدیث ہے۔
نیز آپ یہ بھی فرماتے ہیں: ’’ولسلاّم غير ما ذكرت، وعامة مايرويه حسان إلا أنه لا يتابع عليه‘‘[57]. سلاّم کی سابقہ ذکر کردہ روایات کے علاوہ بھی روایات ہیں، ان کی اکثر روایات ’’حسان‘‘ ہیں، البتہ ان کی متابعت نہیں کی جاتی ۔
امام ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ليس بالقوی‘‘[58]. یہ قوی نہیں ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ له مناكير‘‘ [59].اس کی مناکیر ہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ضعیف‘‘[60].
حافظ عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’لايتابع على حديثه‘‘ [61].
اہم نوٹ: سلاّم بن سلیمان کے بارے میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے ائمہ سے منقول عبارات بندہ کو نہیں مل سکی، واللہ اعلم۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس طریق سے بھی روایت کو موضوع کہا ہے، اور خصوصا ًسند میں موجود راوی نہشل بن سعید کو متعدد ائمہ رجال نے کذاب قرار دیا ہے، جیسا کہ تفصیل گذر چکی ہے، اس لئے اس طریق سے بھی روایت کو آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’الطب النبوي‘‘ [62] میں فرماتے ہیں:
’’حدثنا أبي قال: حدثنا جعفر بن محمد بن يعقوب، قال: حدثنا عباس بن محمد، قال: ثنا محمد بن الطفيل، قال: حدثنا يعقوب بن الوليد، عن أبي أمية بن عبد الله بن عمرو، عن أبيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أطعمني جبريل الهريسة، أشد بها ظهري‘‘.
ابو امیہ اپنے والد سے، اور ان کے والد ابو امیہ کے دادا سے رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ مجھے جبریل علیہ السلام نے ہریسہ کھانے کو کہا ،تاکہ اس سے میں اپنی پیٹھ مضبوط کر وں۔
حافظ ابن الاثیر رحمہ اللہ نے’’أسد الغابة‘‘[63] میں اسے نقل کیا ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے ’’جامع المسانيد‘‘ [64] میں روایت کے بعد لکھا ہے: ’’وقد ورد في الأحاديث الموضوعة‘‘. یہ روایت من گھڑت احادیث میں آئی ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس سند کے تحت صراحت کی ہے کہ یہ روایت من گھڑت احادیث میں آئی ہے، اس لئے اس طریق سے بھی روایت کو آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’الطب النبوي‘‘[65] میں فرماتے ہیں:
’’حدثنا أبو زيد الحسين بن الحسن بن علي الكندي، حدثنا محمد بن الحسن الأشياي[كذا في الأصل]، حدثنا عباد بن يعقوب، حدثنا عيسى بن عبد الله، حدثنا أبي، عن أبيه، عن جده، عن علي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أطعمني جبريل الهريسة، أشد بها ظهري‘‘.
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نے مجھے ہریسہ کھلایا،تاکہ میں اس سے اپنی پیٹھ مضبوط کروں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا یہ قول نقل کرتے ہیں: ’’قال الدارقطني: متروك الحديث، ويقال له: مبارك. وقال ابن حبان: يروي عن آبائه أشياء موضوعة...‘‘[66].
دار قطنی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ یہ متروک الحدیث ہے،اسے مبارک کہتے ہیں،ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ اپنے آباء کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا تھا۔
اس کے بعد حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:
’’وذكره ابن حبان في الثقات أيضا، وقال: كنيته أبو بكر، وفي حديثه بعض المناكير. وقال أبو نعيم: روى عن آبائه أحاديث مناكير، لا يكتب حديثه، لا شيء. وقال ابن عدي: حدثنا محمد بن الحسين عن عباد بن يعقوب عنه عن آبائه بأحاديث غير محفوظة. وحدثنا ابن هلال، عن ابن الضريس عنه بأحاديث مناكير، وله غير ما ذكرت مما لا يتابع عليه‘‘.
ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقات میں بھی ذکر کیا ہے،اور کہا ہے کہ اس کی کنیت ابو بکر ہے،اور اس کی احادیث میں کچھ مناکیر ہیں،ابو نعیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ اپنے آباء کے انتساب سے مناکیر نقل کرتا ہے،اس کی احادیث نہ لکھی جائیں،یہ لا شیء ہے،ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں محمد بن حسین نے عباد بن یعقوب سے،عباد نے عیسی بن عبد اللہ علوی سے ، عیسیٰ نے اپنے آباء سے غیر محفوظ احادیث نقل کی ہیں،اور ہمیں ابن ہلال نے ،انھوں نے ضریس سے، انھوں نے عیسی بن عبد اللہ علوی سے مناکیر نقل کی ہیں،اور ان کی میری ذکر کردہ احادیث کے علاوہ بھی روایات ہیں جس میں ان کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔
یہ روایت سند میں موجود عیسی بن عبد اللہ علوی کی وجہ سے شدید ضعیف ہے،اس لئےاس سند سےبھی اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان نہیں کر سکتے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ،حافظ عقیلی رحمہ اللہ ، حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ،حافظ ابن دحیہ رحمہ اللہ [67]،امام دارقطنی رحمہ اللہ ،حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ [68]،حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ،علامہ ابو طاہر فیروز آبادی رحمہ اللہ [69]،حافظ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ ، اور حافظ قسطلانی رحمہ اللہ [70] نے اس روایت کو موضوع کہا ہے، اس لیے اس روایت کو آپ ﷺ کے انتساب سے اسے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] الكامل فی الضعفاء:۷/۳۲۴،رقم:۱۶۴۴،ت:عادل أحمد عبدالموجود و علي محمد معوض،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۲هـ .
[2] المجروحين:۲/۲۹۵،ت:محمودإبراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[3] ضعفاء الكبير:۴/۴۵،رقم:۱۵۹۴،ت:عبدالمعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلميةـ بيروت .
[4] الطب النبوي:رقم:۳۶۸،۳۷۰،۴۴۳،۴۹۹،۵۰۰،۸۷۶ ،ت:مصطفى أخضر،دارابن حزم ـ بيروت .
[5] كتاب الموضوعات:۳/۱۷،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[6] انظر إتحاف السادة:۶/۵۸،دارالكتب العلميةـ بيروت .
[7] لسان الميزان:۷/۵۳،رقم:۶۶۲۳،ت:شیخ عبدالفتاح أبو غدة،مکتبة المطبوعات الاسلاميةـ حلب .
[8] الإفصاح عن أحاديث النكاح:ص:183،ت:محمد شكور المياديني،دارعمان ـ عمان،الطبعة الأولى 1406 هـ .
[9] ميزان الاعتدال:۳/۵۰۹،رقم:۷۳۵۱،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفة ـ بيروت .
[10] ضعفاء الكبير:۴/۴۵،رقم:۱۵۹۴،ت:الدكتورعبدالمعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلميةـ بيروت .
[11] كتاب الموضوعات:۳/۱۷،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[12] الطب النبوي:۲/۴۶۸،رقم:۴۴۴،ت:مصطفى أخضر، دارابن حزم ـ بيروت .
[13] ضعفاء الكبير:۴/۴۵،رقم:۱۵۹۴،ت:الدكتورعبدالمعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلميةـ بيروت.
[14] كتاب الموضوعات:۳/۱۷،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفيةـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[15] كتاب الموضوعات:۳/۱۷،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفيةـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[16] ميزان الاعتدال:۳/۵۰۹،رقم:۷۳۵۱،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفة ـ بيروت .
[17] ميزان الاعتدال:۳/۵۰۹،رقم:۷۳۵۱ ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[18] ميزان الاعتدال:۳/۵۰۹،رقم:۷۳۵۱،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفةـ بيروت .
[19] لسان الميزان:۷/۵۳،رقم:۲۳۶۶،ت:شیخ عبدالفتاح أبو غدة،مکتبة المطبوعات الاسلامية ـ حلب .
[20] لسان الميزان: ۷/۵۳،رقم:۲۳۶۶،ت:شیخ عبدالفتاح أبو غدة ،مکتبة المطبوعات الاسلاميةـ حلب .
[21] لسان الميزان:۷/۵۲،رقم:۲۳۶۶،ت:شیخ عبدالفتاح أبو غدة،مکتبة المطبوعات الاسلامية ـ حلب .
[22] کتاب الموضوعات:۳/۱۷،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[23] الطب النبوي:۲/۴۶۹،رقم:ت:مصطفى أخضر،دارابن حزم ـ بيروت .
[24] اللا لئ المصنوعه:۲/ ۲۰۰،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة۱۴۲۸هـ .
[25] تنزيه الشريعة:۲/۲۵۳،ت:عبد الوهاب،عبد اللطيف وعبد الله الصديق الغماري،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة۱۹۸۱هـ .
[26] الكامل في الضعفاء:۶/۲۵۰،الرقم:۱۳۱۰،ت:عادل أحمد عبدالموجود و علي محمد معوض،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۲هـ .
[27] المجروحين:۲/ ۷۸،ت:محمود ابراهيم زايد،دارالمعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[28] تهذيب التهذيب:۳/ ۲۵۸،ت:إبراهيم الزيبق وعادل مرشد،مؤسسة الرسالةـ بيروت .
[29] تهذيب التهذيب:۳/ ۲۵۶،ت:إبراهيم الزيبق وعادل مرشد،مؤسسة الرسالةـ بيروت .
[30] ضعفاء الكبير:۳/۲۵۷،رقم:۱۲۶۴،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دارالکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۸هـ .
[31] ميزان الاعتدال:۳/۲۴۷،رقم:۶۳۳۷،ت:علی محمد البجاوی،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۰۶هـ .
[32] اللآ لئ المصنوعة:۲/ ۲۰۰،ت:محمد عبد المنعم رابح،دارالکتب العليمة ـ بیروت،الطبعة الثانية ۱۴۰۷هـ .
[33] تنزيه الشريعة:۲/۲۵۳،ت:عبد الوهاب،عبد اللطيف وعبد الله الصديق الغماري،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة۱۹۸۱هـ .
[34] الكامل في الضعفاء:۴ /۴۸۲،رقم:۸۴۴ ،ت:شيخ عادل أحمد وشيخ علي معوض،دارالكتب العلميةـ بيروت .
[35] الجرح والتعديل:۴/۲۳۱،رقم:۹۹۱،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[36] المجروحين:۱/۳۵۹،ت:محمود إبراهيم زايد،دارالمعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[37] ميزان الاعتدال:۲/۱۷۳، رقم:۳۳۳۴،ت:علی محمد البجاوی،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۰۶هـ .
[38] تهذيب التهذيب:۲/۶۱،ت:إبراهيم الزيبق وعادل مرشد،مؤسسة الرسالةـ بيروت .
[39] اللا لئ المصنوعة:۲/ ۲۰۰،ت:محمد عبد المنعم رابح، دارالکتب العليمة ـ بیروت،الطبعة الثانية ۱۴۰۷هـ .
[40] اللا لئ المصنوعة:۲/ ۲۰۰،ت: محمد عبد المنعم رابح،دارالکتب العليمة ـ بیروت،الطبعة الثانية ۱۴۰۷هـ .
[41] الكامل في الضعفاء:۳ /۱۹۵،رقم:۴۷۴،ت:عادل أحمد علي معوض،دارالكتب العلميةـ بيروت.
[42] لسان الميزان:۷/۲۴۸،رقم:۷۰۱۰،ت:عبدالفتاح أبوغدة،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[43] تنزيه الشريعة:۲/۲۵۲،ت:عبدالوهاب عبد اللطيف،عبدالله محمد صديق،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[44] لسان الميزان:۸/۱۸۹،رقم:۷۹۷۸،ت:شيخ عبدالفتاح أبوغدة،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[45] تنزيه الشريعة:۲/۲۵۲،ت:عبدالوهاب عبد اللطيف،عبدالله محمد صديق،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[46] لسان الميزان:۷ /۵۴۶،ت:شيخ عبدالفتاح أبوغدة،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[47] الكامل في الضعفاء:۴/۳۲۸،رقم:۷۷۲،ت:عادل أحمد عبدالموجود وعلي محمد معوض،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۲هـ .
[48] کتاب الموضوعات:۳/۱۷،ت:عبدالرحمن محمدعثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى۱۳۸۶هـ .
[49] کتاب الموضوعات:۳/۱۷،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[50] میزان الاعتدال:۴/۲۷۵،رقم:۹۱۲۷،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفةـ بيروت .
[51] میزان الاعتدال:۴/۲۷۵،رقم:۹۱۲۷،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفة ـ بيروت .
[52] ضعفاء الكبير:۴/۳۰۹،رقم:۱۹۱۰،ت:الدكتوعبدالمعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلميةـ بيروت.
[53] كتاب المجروحين:۳/۵۲،ت:محمود إبراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[54] الكاشف:۲/۳۲۷،رقم:۵۸۸۳،ت:محمد عوامة،دارالقبلة للثقافة الإسلامية ـ جدة،الطبعة۱۴۱۳هـ .
[55] تقريب التهذيب:۵۶۶،رقم:۷۱۹۸،ت:محمد عوامة،دارالرشد ـ سوريا،الطبعة۱۴۰۶ هـ .
[56] الكامل في الضعفاء:۴/۳۲۳،رقم:۷۷۲،ت:عادل أحمد عبدالموجود و علي محمد معوض،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۲هـ .
[57] الكامل في الضعفاء:۴/۳۲۸،رقم:۷۷۲،ت:عادل أحمد عبدالموجود و علي محمد معوض،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۲هـ .
[58] الجرح والتعديل:۴/۲۵۹،رقم:۱۱۲۰،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[59] الكاشف:۱/۴۷۴،رقم:۲۶۰۶،ت:محمدعوامة،دارالقبلة للثقافة الإسلامية ـ جدة،الطبعة۱۴۱۳هـ .
[60] تقريب التهذيب:۲۶۸،رقم:۲۷۰۴،ت:محمدعوامة،دارالرشد ـ سوريا،الطبعة۱۴۰۶هـ .
[61] تهذيب التهذيب:۲/۱۳۸،ت:إبراهيم الزيبق،مكتبة مؤسسة الرسالةـ بيروت .
[62] الطب النبوي:۲/۷۴۸،رقم:۸۷۷ ،ت:مصطفى أخضر،دارابن حزم ـ بيروت .
[63] اسد الغابة:۶/۳۵۲،رقم:۶۴۳۳،دارالكتب العلمية ـ بيروت .
’’أسد الغابة‘‘ کے الفاظ یہ ہیں: ’’(س) جد أبي أمية: قاله جعفر. روى عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أمرني جبريل بأكل الهريسة أشد بها ظهري. أخرجه أبو موسى‘‘. ابو امیہ اپنے دادا سے رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ مجھے جبریل علیہ السلام نے ہریسہ کھانے کو کہا ،تاکہ اس سے میں اپنی پیٹھ مضبوط کر وں۔اس روایت کو ابو موسی نے تخریج کیا ہے۔
[64] حافط ابن کثیر رحمہ اللہ کے الفاظ یہ ہیں: ’’(عمرو: غير منسوب) قال يعقوب بن محمد المدني، عن أبى أمية بن عبد الله بن عمرو، عن أبيه، عن جده، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أطعمني جبريل الهريسة أشد بها ظهري. رواه أبو موسى، وقد ورد في الأحاديث الموضوعة‘‘. (6/642)، رقم:8455 ،ت:عبد الملك الدهيش،دار خضر ـ بيروت،الطبعة الثانية 1419 هـ)
[65] الطب النبوي:۲/۵۱۳، رقم:۵۰۲،ت:مصطفى أخضر،دارابن حزم ـ بيروت .
[66] لسان الميزان:۶/۲۶۹،رقم:۵۹۳۴،ت:شيخ عبدالفتاح أبوغدة،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[67] أداء ما وجب في بيان وضع الوضاعين في رجب:ص:155،ت:محمد زهير الشاويش، المكتب الإسلامي ـ بيروت، الطبعة الأولى 1419 هـ .
[68] علامہ قسطلانی رحمہ اللہ ’’المواهب اللدنية‘‘ میں حدیث ِہریسہ کے طرق نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
وكلها أحاديث واهية، بل صرح الحافظ ابن ناصر الدين فى جزء له سماه رفع الدسيسة بوضع حديث الهريسة أنه موضوع (۲/۲۹۱،ت صالح احمد الشامي،المكتب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۵هـ) .
[69] علامہ ابو طاہر فیروز آبادی رحمہ اللہ ’’سِفرُ السعادة‘‘ میں لکھتے ہیں : ’’وباب فضل الهريسة لم يثبت فيه شيء، والجزء المشهور في ذلك مجموع أحاديثه مفترى‘‘. اور ہریسہ کی فضیلت کے باب میں کوئی چیز ثابت نہیں ہے اور اس بارے میں ایک مشہور جزء،گھڑی ہوئی احادیث کا مجموعہ ہے (ص:۲۷۷،ت: احمدعبدالكريم السايح و عمر يوسف حمزه،مركزالكتاب ـ مصر،الطبعةالأولى۱۴۱۷هـ )۔
[70] علامہ قسطلانی رحمہ اللہ ’’المواهب اللدنية ‘‘ میں لکھتے ہیں :
’’من حديث أبى هريرة: شكا رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى جبريل قلة الجماع، فتبسم جبريل حتى تلألأ مجلس رسول الله صلى الله عليه وسلم من بريق ثنايا جبريل، فقال له: أين أنت من أكل الهريسة، فإن فيه قوة أربعين رجلا، ومن حديث حذيفة بلفظ: أطعمنى جبريل الهريسة، أشد بها ظهرى، وأتقوى بها على الصلاة. رواه الدار قطنى، ومن حديث جابر بن سمرة وابن عباس وغيرهم‘‘.
وكلها[ أحاديث] واهية، بل صرح الحافظ ابن ناصر الدين فى جزء له سماه رفع الدسيسة بوضع حديث الهريسة أنه موضوع(۲/۲۹۱،ت صالح احمد الشامي، المكتب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۵هـ) .
علامہ زرقانی رحمہ اللہ نے ’’ شرح المواهب‘‘ میں علامہ قسطلانی رحمہ اللہ کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے (شرح العلامة الزرقاني: ۵/۴۷۸،ت:محمد عبد العزيز الخالدي،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۷هـ) .