روایت:’’نبی ﷺ کا ارشاد ہے: زمین جن چیزوں کو اگاتی ہے، ان میں مرض اور شفاء (دونوں) ہیں، سوائے چاول کے، کیونکہ اس میں شفاء ہے، اس میں کوئی مرض نہیں ہے‘‘۔
باب: طب و صحت
بیماری، علاج، شفا اور صحت سے متعلق روایات۔
گروپ: معاشرت
14 روایات
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ ایک مرتبہ قبیلہ بنو الحارث کے پاس گئے، وہ لوگ بخار میں مبتلا تھے، حضور ﷺ نے فرمایا: کیا حال ہے؟ کہنے لگے: حضور ہم لوگ بخار میں مبتلا ہیں، حضور ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس تو صُعَیب موجود ہے، (یہ مدینہ کی ایک خاص جگہ کا نام ہے جو وادی بطحان میں ہے) انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم صُعَیب کو کیا کریں؟ حضور ﷺ نے فرمایا: اس کی مٹی لے کر پانی میں ڈال کر اس پر یہ پڑھ کر لعاب ڈالو: ’’بسم الله، تراب أرضنا بريق بعضنا شفاء لمريضنا بإذن ربنا‘‘، ان حضرات نے اس کا استعمال کیا، اللہ کے فضل سے بخار جاتا رہا‘‘۔
روایت:’’آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نعم الدواء الأرز، صحيح سليم من كل داء‘‘. چاول کتنی اچھی دواء ہے، صحیح ہے، ہر مرض سے محفوظ ہے‘‘۔
روایت:’’آپﷺ کا ارشاد ہے: ’’ كلوا الأرز، فإن فيه شفاء وبركة‘‘. چاول کھاؤ، اس لئے کہ اس میں شفاء اور برکت ہے‘‘۔
روایت:’’المعدة بيت الداء والحِمْيَة رأس كل دواء، وأعط كل بدن ما عَوَّدْ تَه‘‘.معدہ بیماری کا گھر ہے، پرہیز کرنا ہر دواء کی جڑ ہے،ہر بدن کو اس کی عادت کے مطابق خوراک دو۔
حدیث ہریسہ ،جس میں ایک خاص کھانے ہریسہ کے استعمال کرنے پرقوتِ جماع وغیرہ پر تقویت کا ذکر ہے
روایت: جو شخص نہار منہ پانی پیئے گا اس کی طاقت کم ہوجائے گی۔
روایت: حلال درہم سے شہد خرید کر بارش کے پانی کے ساتھ پیناہر بیماری سے شفاء ہے۔
روایت: جب تم کسی شہر جاؤ تو وہاں کی پیاز کھاؤ،بیماریاں تم سےدور کردی جائیں گی۔
حکایت: ’’حضرت موسی e کو پیٹ میں درد ہوا تو انہوں نے اللہ سے شکایت کی،اللہ تعالی نے انھیں ایک جڑی بوٹی کھانے کو فرمایا۔۔۔‘‘۔