روایت تلاش کریں

تلاش کے بارے میں ایک نوٹ ▾

نوٹ: تلاش کے لیے لکھے جانے والے کلمات میں سے کوئی کلمہ اگرچہ روایت کے عربی اور اردو متن میں نہ ہو، روایت کی تفصیلی تحقیق میں موجود ہو، پھر بھی وہ کلمہ مطلوبہ روایت تک رسائی میں مدد گار ہوگا۔

150 نتائج

150 میں سے 31–40 نتائج

  1. روایت: آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’اگر میں اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو اس حالت میں پاؤں کہ میں عشاء کی نماز میں مشغول ہوں اور سورۂ فاتحہ پڑھ چکا ہوں، اسی دوران میری والدہ مجھے پکار کر کہے: اے محمد! تو میں جواب میں اپنی والدہ سے کہوں گا: حاضر ہوں!‘‘۔

  2. روایت: رسول اللہ ﷺ کے ذمہ ایک یہودی کا قرض، آپ ﷺ کا یہودی سے مہلت طلب کرنا، اور اس یہودی کا آپ ﷺ کو اپنے پاس قرض کی ادائیگی تک روکے رکھنا مہلت نہ دینا، اور آپ ﷺ کا اسی جگہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے روز صبح کی نماز بھی وہیں ادا کرنا، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اس پر رنج کا اظہار کرنا، آخر کار یہودی کا اسلام قبول کرنا۔

  3. روایت: ’’روز قیامت مساجد کا سفید بختی اونٹوں کی شکل میں آنا، جسے موذنین آگے سے اور ائمہ پیچھے سے چلارہے ہوں گے، جس پر یہ لوگ قیامت کے تمام مراحل سے گزر جائیں گے، اور کہا جائے گا یہ امت محمدیہ ﷺ کے وہ افراد ہیں جو باجماعت نماز کی حفاظت کرتے تھے‘‘۔