روایت: رسول اللہ ﷺ کے ذمہ ایک یہودی کا قرض، آپ ﷺ کا یہودی سے مہلت طلب کرنا، اور اس یہودی کا آپ ﷺ کو اپنے پاس قرض کی ادائیگی تک روکے رکھنا مہلت نہ دینا، اور آپ ﷺ کا اسی جگہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے روز صبح کی نماز بھی وہیں ادا کرنا، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اس پر رنج کا اظہار کرنا، آخر کار یہودی کا اسلام قبول کرنا۔
حکم: اس روایت کو حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’منکر بمرۃ‘‘فرمایا ہے، اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے اس روایت کے ’’ضعف شدید‘‘ کی طرف اشارہ کیا ہے، نیز حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اس لئے اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
امام حاکم نیشا پوری رحمہ اللہ نے ’’المستدرك‘‘[1]میں زیر بحث روایت کو ان الفاظ سے تخریج کیا ہے:
’’حدثني أبو بكر محمد بن داود بن سليمان الزاهد، ثنا أبو علي محمد بن محمد الأشعث الكوفي بمصر، حدثني أبو الحسن موسى بن إسماعيل بن موسى بن جعفر بن محمد، حدثني أبي، عن أبيه، عن جده، عن أبيه محمد بن علي، عن أبيه، عن جده الحسين، عن أبيه علي بن أبي طالب رضي الله عنه: أن يهوديا كان يقال له جريجرة، كان له على رسول الله صلى الله عليه وسلم دنانير، فتقاضى النبي صلى الله عليه وسلم فقال له: يا يهودي! ما عندي ما أعطيك، قال: فإني لا أفارقك يا محمد! حتى تعطيني .
فقال صلى الله عليه وسلم: إذا أجلس معك، فجلس معه، فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذلك الموضع الظهر والعصر والمغرب والعشاء الآخرة والغداة، وكان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يتهددونه ويتوعدونه، ففطن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: ما الذي تصنعون به؟ فقالوا: يا رسول الله! يهودي يحبسك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: منعني ربي أن أظلم معاهدا ولا غيره، فلما ترحل النهار، قال اليهودي: أشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله .
وقال: شطر مالي في سبيل الله، أما والله! ما فعلت الذي فعلت بك إلا لأنظر إلى نعتك في التوراة، محمد بن عبد الله مولده بمكة، ومهاجره بطيبة، وملكه بالشام ليس بفظ ولا غليظ ولا سخاب في الأسواق ولا متزي بالفحش، ولا قول الخنا، أشهد أن لا إله إلا الله، وأنك رسول الله، هذا مالي، فاحكم فيه بما أراك الله، وكان اليهودي كثير المال‘‘.
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی تھا، جس کو جریجرہ کہا جاتا تھا،اس کے رسول اللہ ﷺ کے ذمہ کچھ دینار تھے، اس نے نبی ﷺ سے اپنے قرض کا مطالبہ کیا، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: اے یہودی! میرے پاس آپ کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے یہودی کہنے لگا: میں آپ سے اس وقت تک جدا نہیں ہوں گا جب تک آپ مجھے دے نہ دیں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: پھر میں آپ کے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں، چنانچہ آپ ﷺ نے ظہر، عصر، مغرب،عشاء اور اگلے روز صبح کی نماز وہیں ادا کی، رسول اللہ ﷺ کے اصحاب اس کو ڈرانے اور دھمکی دینے لگے، رسول اللہ ﷺ سمجھ گئے، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: یہ اس کے ساتھ تم کیا کر رہے ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، یا رسول اللہ! یہودی نے آپ کو روکا ہوا ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے میرے رب نے منع کیا ہے اس بات سے کہ میں معاہدہ کرنے والے وغیرہ پر زیادتی کروں، جب دن ڈھل گیا، تو یہودی کہنے لگا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔
اور کہنے لگا: میں نے اپنا آدھا مال اللہ کے راستے میں دے دیا، اللہ کی قسم! میں نے آپ ﷺ کے ساتھ یہ سلوک صرف اس وجہ سے کیا ہے تاکہ میں تورات میں موجود آپ کے وصف کو دیکھ لوں کہ محمد بن عبد اللہ کی جائے ولادت مکہ ہوگی، جائے ہجرت طیبہ اور ملک ان کا شام ہوگا، نہ وہ سخت گو ہوں گے، نہ سخت دل، نہ بازاروں میں شور کرنے والے، اور نہ فحاشی اور نہ ہی بد زبانی سے آراستہ ہوں گے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں، یہ میرا مال ہے، جس طرح اللہ آپ کی رہنمائی کریں آپ فیصلہ فرمائیں، اور یہ یہودی بہت مال دار تھا۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص المستدرك‘‘[5] فرماتے ہیں:
’’حديث منكر بمرة، وآفته من موسى أو ممن بعده‘‘. یہ حدیث منکر بمرۃ ہے، اور اس میں آفت موسی یا اس کے ما بعد میں ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’إتحاف المهرة‘‘[6] میں زیر بحث روایت کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’ولم يتكلم عليه، وأبو علي بن الأشعث كذبه جماعة‘‘. اس حدیث پر حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ نے کوئی کلام نہیں کیا، اور (سند کے راوی) ابو علی اشعث کو ایک جماعت نے کذاب کہا ہے۔
نیز حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’جمع الجوامع‘‘[7] میں حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[8] میں فرماتے ہیں:’’مقيم بمصر، کتبت عنه بها، حمله شدة میله إلی التشیع أن أخرج إلینا نسخته قریبا من ألف حدیث، عن موسى بن إسماعیل بن موسى بن جعفر بن محمد، عن أبیه، عن جده إلى أن ینتهي إلى علي والنبي صلی اﷲ علیه وسلم کتاب کتاب [کذا في الأصل] یخرجه إلینا بخط طري علی کاغذ جدید فیها مقاطیع، وعامتها مسندة، مناکیر کلها أو عامتها، فذکرنا روایته هذه الأحادیث عن موسى هذا لأبي عبد اﷲ الحسین بن علي بن الحسن بن علي بن عمر بن علي بن الحسین بن علي بن أبي طالب، وکان شیخا من أهل البیت بمصر، وهو أخ الناصر وکان أکبر منه، فقال لنا: موسى، هذا جاري بالمدینة أربعین سنة، ما ذکر قط أن عنده شیئا من الروایة لا عن أبیه، ولا عن غیره‘‘.
میں نے مصر میں اس سے روایتیں لکھی تھیں،تشیع کی طرف ان کے شدتِ میلان نے ان کو اس بات پر ابھارا کہ ہمارے سامنے ایک ہزار احادیث پر مشتمل ایک نسخہ نکالا، جس کی حدیثیں موسی بن اسماعیل بن موسی بن جعفر بن محمد، عن ابیہ، عن جده، الى ان ینتهی الى علی والنبی ﷺ کی سند سے تھیں (یعنی سند میں موجود موسی نے اپنی سند سے بواسطہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضورﷺ سے روایات نقل کی تھیں)، محمدبن اشعث ہمارے سامنے ایک کتاب لائے، اس کتاب میں موجود نئے کاغذ پر تازہ خط سے لکھا گیا تھا، اس نسخے کی اکثر حدیثیں مسند تھیں، جو سب کی سب یا اکثر مناکیر تھیں، ہم نے ابو عبداللہ حسین بن علی بن حسن بن علی بن عمر بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب سے تذکرہ کیا کہ یہ احادیث محمد بن اشعث نے موسی سے نقل کی ہیں، اور یہ’’ابو عبد اللہ‘‘ مصر میں اہل بیت کے شیخ تھے،جو ابو عبداللہ ناصر کے بھائی تھے،اور عمر میں ان سے بڑے تھے، ابو عبد اللہ حسین بن علی نے ہمیں بتایا کہ یہ موسی (یعنی جن سے محمد بن اشعث نے یہ احادیث نقل کی ہیں) چالیس برس تک مدینہ آتے رہے ہیں، اس نے تو کبھی بھی اس کا تذکرہ نہیں کیاکہ اس کے پاس ایسی کوئی روایتیں ہیں، نہ اپنے والد کی سند سے اور نہ ہی کسی اور کی سند سے۔
اس کے بعد حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نےابن اشعث کی چند روایات تخریج کیں، پھر فرماتے ہیں: ’’وهذه النسخة کتبتها عنه، وهي قریبة من ألف حدیث، وکتبت عامتها عنه، وهذه الأحادیث وغیرها من المناکیر في هذه النسخة، وفیها أخبار مما یوافق متونها متون أهل الصدق، وکان متهما في هذه النسخة، ولم أجد له فیها أصلا، کان یخرج إلینا بخط طري وکاغذ جدید‘‘[9]. میں نےمحمد بن اشعث کا یہ نسخہ ان سے لکھ لیا تھا، اور وہ تقریباً ایک ہزار حدیثوں پر مشتمل تھا، میں نے اس نسخے کی اکثر روایتیں محمد بن اشعث سے لکھی تھیں، اور یہ حدیثیں (جو ابن عدی رحمہ اللہ نے ماقبل میں ذکر کی ہیں) اور اس کے علاوہ مناکیر اس نسخے میں موجود ہیں، اور اس نسخے میں ایسے متون بھی ہیں، جواہل صدق کے متون کے موافق ہیں، اور اس نسخے میں محمد بن اشعث متہم ہے،اوراس نسخے کی اصل مجھے نہیں ملی، اسے ابن اشعث نئے کاغذ اور تازہ خط کے ساتھ ہمارے پاس لایا تھا۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء والمتروکین‘‘[10] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[11] میں ایک حدیث کے تحت محمد بن اشعث کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ حمزہ بن یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’وسألت أبا الحسن الدارقطني عن محمد بن محمد بن الأشعث الكوفي؟ فقال آية من آيات الله، ذلك الكتاب، هو وضعه أعني: العلويات‘‘[12]. میں نے محمد بن محمد بن اشعث کوفی کے بارے میں دار قطنی رحمہ اللہ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، یہ کتاب ’’علویات‘‘ اس نے گھڑی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[13] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ اور امام دار قطنی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ نے ’’الكشف الحثيث‘‘[14]میں’’میزان‘‘ میں موجود حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول پر اکتفاء کرکے محمد بن اشعث کو متہمین میں شمار کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان‘‘[15] میں فرماتے ہیں: ’’شيعي جلد، اتهمه ابن عدي‘‘. کٹر شیعہ تھا، ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے متہم قرار دیا ہے۔
نیز حافظ ذہبی ’’المهذب‘‘[16] میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں:’’بل ذا موضوع، من صنعة ابن الأشعث، فياليتك صنت كتابك عن إيراده‘‘. بلکہ یہ من گھڑت ہے، ابن اشعث نے اسے گھڑا ہے، کاش آپ (یعنی امام بیہقی رحمہ اللہ ) اپنی کتاب کو اس حدیث کے لانے سے بچا کر رکھتے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان المیزان‘‘[17] میں ’’میزان‘‘ میں موجود حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’وقد وقفت على بعض الکتاب المذکور، وسماه السنن، ورتبه على الأبواب، وکله بسند واحد، وأورد الدار قطني في غرائب مالک من روایته، عن محمد بن سعدان البزار، عن القعنبي حدیثا، وقال: کان ضعیفا‘‘. مجھے اس کتاب کے بعض حصے پر واقفیت ہوئی ہے،اور محمد بن اشعث نے اس کا نام ’’سنن‘‘ رکھا تھا، جسے اس نے ابواب پر مرتب کیا تھا، اور تمام حدیثیں ایک ہی سند سے تھیں، اور دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’غرائب مالک‘‘ میں اس کی ایک روایت نقل کی ہے، جو اس نے محمد بن سعدان ، عن القعنبی کے طریق سے نقل کی تھی، اور دار قطنی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ابن اشعث ضعیف ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’الغرائب الملتقطة‘‘[18] میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’ابن الأشعث كذبوه‘‘. ابن اشعث کو محدثین نے کذاب کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الإصابة‘‘[19] میں ابن الاشعث کو ’’أحد المتروكين المتهمين‘‘ کہا ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’جمع الجوامع‘‘[20] میں ایک دوسری حدیث کے تحت محمد بن محمد اشعث کو’’ متہم‘‘ قرار دیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[21] میں محمد بن محمد بن اشعث کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال الدارقطني آية من آيات الله، وضع ذلك الكتاب يعني: السنن المسندة عن آل البيت‘‘. دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، اس نے یہ کتاب یعنی ’’سنن مسندہ‘‘ آل بیت کے انتساب سے گھڑی ہے۔
اس روایت کو حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’منکر بمرۃ‘‘ فرمایا ہے، اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے اس روایت کے ’’ضعف شدید‘‘ کی طرف اشارہ کیا ہے، نیز حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اس لئے اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] المستدرك على الصحيحين:2/678،رقم:4242،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1422هـ .
[2] دلائل النبوة:۶/۲۸۰،ت:عبد المعطي قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثالثة1429هـ .
[3] تاريخ مدينة دمشق:1/184،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة 1415هـ .
[4] ابو علی محمد بن محمد اشعث کوفی کی تخریج کردہ یہ روایت ’’جعفریات‘‘ میں ان الفاظ سے موجود ہے: ’’وبإسناده، [أخبرنا أبو محمد عبد الله بن محمد بن عثمان، قال: كتب إلي محمد بن محمد بن الأشعث، فال: حدثني أبو الحسن موسى بن إسماعيل بن موسى بن جعفر، عن أبيه، عن جده جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جده علي بن الحسين، عن أبيه الحسين بن علي، عن علي عليه السلام:] إن يهوديا يقال له: حويحر، كان له على رسول الله صلى الله عليه وسلم دنانير، فتقاضى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال له: يا يهودي! ما عندي ما أعطيك، فقال: إني لا أفارقك يا محمد! حتى تعطيني، فقال: إذا أجلس معك، فجلس معه، فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذلك الموضع الظهر والعصر والمغرب والعشاء الآخرة والغداة، وكان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يتهددونه ويتوعدونه، ففطن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: ما الذي تصنعون به؟ فقالوا: يا رسول الله! يهودي يحبسك، فقال صلى الله عليه وسلم: لم يبعثني الله تبارك وتعالى أظلم معاهدا ولا غيره، فلما ترحل النهار، قال اليهودي: أشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله، وشطر مالي في سبيل الله، أما والله! ما فعلت بك الذي فعلت إلا لأنظر إلى نعتك في التوراة، فإني قرأت في التوراة: محمد بن عبد الله مولده بمكة، ومهاجره بطيبة، وملكه بالشام وليس بفظ ولا غليظ، ولا سخاف في الأسواق، ولا متزين بالفحش، ولا قول الخطأ، أشهد أن لا إله إلا الله، وأنك رسول الله، وهذا مالي، فاحكم فيه بما أراك الله تعالى، وكان اليهودي كثير المال‘‘ (الجعفريات:2/111،رقم:1257، ت:مشتاق صالح المظفر،دار الكتب والوثائق ـ العراق،الطبعة الأولى1434هـ) .
[5] تلخيص المستدرك بذيل المستدرك على الصحيحين:2/622،ت:يوسف عبد الرحمن المرعشلي،دار المعرفة ـ بيروت .
[6] إتحاف المهرةبالفوائد المبتكرة من أطراف العشرة:11/348،رقم:14171،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي، مجمع الملك فهد ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى1417هـ .
[7] جمع الجوامع:17/367،رقم:376،،دار السعادة ـ الأزهر،الطبعة1426هـ .
[8]الكامل في ضعفاء الرجال:7/565،رقم:1791،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[9]الكامل في ضعفاء الرجال:7/565،رقم:1791،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[10] الضعفاء والمتروکین:3/97،رقم:3181،ت:عبد الله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۶هـ .
[11] ذخيرة الحفاظ:1/232،رقم:93،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[12] سؤالات حمزه بن يوسف السهمي:ص:101،رقم:52،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ .
[13] میزان الاعتدال:۴/۲۸،رقم:۱۸۳۱،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفةـ بيروت .
[14] الكشف الحثيث:ص:247،رقم:726،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1407هـ .
[15] ديوان الضعفاء:ص:۳۷۲،رقم:۳۹۵۷،ت:حماد بن محمد الأنصاری،مطبعة النهضة الحديثية ـ مكة المكرمة .
[16] المهذب في اختصار السنن الكبير:ص:3470،رقم:13686،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم،دار الوطن ـ الرياض، الطبعة الأولى1422هـ .
[17]لسان الميزان:۷/۴۷۶،رقم:۷۳۵۷،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[18] الغرائب الملتقطة:۱/۲۵۴،رقم:۴۶،ت:العربي الدائز الفرياطبي،جمعية دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى 1439هـ .
[19] الإصابة:1/581،رقم:1135،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[20] جمع الجوامع:17/729،رقم:1047،دار السعادة ـ الأزهر،الطبعة1426هـ .
[21] تنزيه الشريعة:1/113،رقم:256،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .