حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

{لاصلوة إلا بحضور القلب}. ’’دل کی توجہ کے بغیر کوئی نماز نہیں‘‘، ان الفاظ کے ساتھ کتبِ احادیث میں کوئی حدیث نہیں۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

’’سوال: {لاصلوة إلا بحضور القلب}. اس حدیث کی تنقید بیان کی جاوے، اگر یہ قول ہے تو کس کا ہے؟ اور ماخذ کیا ہے؟

جواب: ان الفاظ کے ساتھ کتبِ احادیث میں کوئی حدیث نہیں کہ جس کی تنقید کی جاوے، ’’احیاء‘‘  میں امام غزالی رحمہ اللہ   نے تابعین کے چند آثار نقل کئے ہیں کتاب مذکور میں دیکھے جاویں، فقط‘‘[1]۔

’’سوال: کتاب ’’بوستاں‘‘ معرفت مثنوی مولانا روم دفتر سوم، ص: ۲۴۰ میں لکھا ہے: {لاصلوة إلا بحضور القلب}. حدیث کا حوالہ دیتے ہیں یہ صحیح ہے یا نہ؟

جواب:  بعض مشائخ رحمہم اللہ تعالی نے اس کو نقل کیا ہے، اور مضمون صحیح ہے، کیونکہ مراد {لاصلوة إلا بحضور القلب} سے یہ ہے کہ کمال نماز بدوں خشوع وخضوع وحضور قلب کے حاصل نہیں ہوتا، كما قال الله تعالى: (قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ اَلَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خَاشِعُوْنَ). الآية. (سورۂ مؤمنون، آیت: ۱۔۲) [بالتحقیق ان مسلمانوں نے فلاح پائی جو اپنی نماز میں خشوع کرنے والے ہیں]لیکن ان الفاظ کے ساتھ یہ حدیث ثابت نہیں ہے، فقط،  والله تعالىٰ اعلم!‘‘[2]۔

حوالہ جات

[1] فتاوی دار العلوم دیوبند : {لاصلوة إلابحضور القلب} حدیث ہے یا نہیں؟۱۸/۱۵۲ مکتبہ حقانیہ ملتان۔

[2] فتاوی دار العلوم دیوبند : {لاصلوة إلابحضور القلب} حدیث ہے یا نہیں؟۱۸/۱۵۲ مکتبہ حقانیہ ملتان۔