’’ابو بکر کی فضیلت تم پر کثرتِ نماز اور روزے کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ اس چیزکی وجہ سے ہے جواس کے دل میں پختہ ہے‘‘۔
حکم:یہ آپ ﷺ کے قول کی حیثیت سے ثابت نہیں ہے،اس لئے آپ ﷺ کی جانب منسوب نہیں کر سکتے،البتہ مشہورقول کےمطابق یہ قول حافظ بکربن عبداللہ مُزَنِی رحمہ اللہ (متوفی ۱۰۸ھ)کاہے۔
تحقیق کی تفصیل
حافظ ابوبکرمحمدبن ابراہیم بن یعقوب کَلاَبَاذِی(المتوفی:۳۸۰ھ) ’’بحر الفوائد‘‘[1] میں اس روایت کوبلا سندنقل فرماتےہیں : ’’وقد قال النبي صلى الله عليه وسلم في أبي بكر رضي الله عنه:إنه لم يفضلكم بكثرة صلاة ولا صيام، ولكن بشيء وَقَر في صدره‘‘.
آپ ﷺ نے ابو بکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: وہ تم سے کثرتِ نماز اور روزے کی وجہ سےافضل نہیں ہے،بلکہ اس چیزکی وجہ سے ہے جوان کے دل میں پختہ ہے۔
یہ روایت ان الفاظ سے بھی نقل کی جاتی ہے:
ما سبقكم أبو بكر بكثرة صوم ولا صلاة، إنما سبقكم بشيء وَقَرَ في صدره .
ما فضلكم أبو بكر بفضل صوم ولا صلاة، ولكن بشيء وَقَرَ في قلبه.
إن أبا بكر رضي الله عنه لم يَفْضُل الناس بكثرة صلاة ولا صوم، وإنما فضلهم بشيء كان في قلبه.
حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’الترمذي الحكيم في النوادر من قول بكر بن عبد الله المُزَنِي، ولم أجده مرفوعا‘‘[2]. اسےحکیم ترمذی رحمہ اللہ نے’’نوادر الاصول‘‘ میں بکربن عبداللہ مُزَنِی رحمہ اللہ کے اقوال میں سے نقل کیا ہے ،یہ روایت مجھے مرفوعاً نہیں ملی ۔
حافظ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھےیہ روایت سنداً نہیں ملی[3]۔
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’هذا من كلام أبي بكر بن عياش‘‘[4]. یہ ابوبکر بن عیاش(المتوفی۱۹۴ھ اوقبلہ ) کا کلام ہے۔
حافظ ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ نے اس روایت کو’’بعض‘‘ کا قول کہہ کرنقل کیاہے، ملاحظہ ہو: ’’قال بعضهم: ما سبقكم أبو بكر بكثرة صوم ....‘‘[5].
حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے’’المقاصد الحسنة‘‘[6] میں حافظ عراقی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفا ء کیا ہے ۔
ملاعلی قاری رحمہ اللہ نےحافظ عراقی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے[7]۔
علامہ نجم الدین غزّ ی رحمہ اللہ ’’إتقان مایحسن‘‘میں فرماتے ہیں : ’’ليس في المرفوع، وإنما أخرجه الحكِيم الترمذي عن بكر بن عبد الله من قوله....‘‘ [8]. یہ مرفوعاً ثابت نہیں ہے، اسے حکیم ترمذی رحمہ اللہ نے بکربن عبداللہ کے قول کےطور پر تخریج کیا ہے۔
علامہ نجم الدین غزی رحمہ اللہ کے پوتےعلامہ احمد بن عبدالکریم غزی رحمہ اللہ نے’’الجد الحثیث‘‘[9] میں اسی کلام پر اکتفاء کیا ہے۔
آپ حضرات ملاحظہ کر چکے کہ حافظ عراقی رحمہ اللہ ،حافظ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ ، حافظ سخاوی رحمہ اللہ ،ملا علی قاری رحمہ اللہ ،علامہ نجم الدین غزّی رحمہ اللہ اس روایت کےبارےمیں فرماتے ہیں کہ یہ روایت انہیں مرفوعاً (آپﷺ کا قول) بسندنہیں ملی،چنانچہ اس روایت کو آپﷺ کےانتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے،البتہ اسےمشہورقول کےمطابق حافظ بکربن عبداللہ مزنی رحمہ اللہ (المتوفی۱۰۸ ھ) کا قول کہہ کربیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] بحرالفوائدالمشهور بمعانی الأخبار:ص:۴۱،ت:محمد حسن وأحمدفرید،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة۱۴۲۰هـ .
[2] المغني عن حمل الأسفار:ص:۲۳،رقم:۷۳،ت:أبو محمد أشرف بن عبد المقصود، مكتبة دار طبرية ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[3] طبقات الشافعية الكبرى:۶/۲۸۸،ت:عبد الفتاح محمد الحلو،دار إحیاء الکتب العربیةـ القاهرة، الطبعة ۱۳۸۸هـ .
[4] المنارالمنيف:ص:۱۱۵،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مكتب المطبوعات الإسلاميةـ حلب،الطبعة۱۴۰۳هـ .
[5] جامع العلوم والحكم:۱/ ۱۱۶،ت:محمد الأحمدي أبو النور،دارالسلام ـ مصر،الطبعة۱۴۲۴هـ .
[6] المقاصدالحسنة،ص:۴۲۴،حرف المیم،رقم:۹۶۸،ت:عبداللطیف حسن،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة۱۴۲۷هـ .
[7] المصنوع،ص:۱۶۲،رقم:۲۸۵،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مكتب المطبوعات الإسلاميةـ حلب، الطبعة ۱۴۱۴ هـ .
[8] إتقان مایحسن:ص:۵۰۴،رقم:۱۶۳۸،ت:خلیل بن محمد العربی،الفاروق الحديثة ـ القاهرة، الطبعة ۱۴۱۵هـ .
[9] الجد الحثيث:ص:۱۹۹،رقم:۴۲۸،ت:فواز أحمد زمرلي،دارابن حزم ـ بيروت .
بکر بن عبداللہ کے قول کی تخریج اور مصدر
حکیم ترمذی رحمہ اللہ نے’’نوادرالأصول‘‘ میں یہ روایت اس سندسےتخریج کی ہے : ’’حدثنا مؤمل بن هشام، ثنا إسماعیل بن إبراهیم، عن غالب بن القطان، عن بکربن عبدالله المُزَنِی قال: إن أبا بكررضي الله عنه لم يفضل الناس بكثرة صلاة ولا صوم، وإنما فضلهم بشيء كان في قلبه‘‘ ( نوادرالأصول : ص:۸۳۳ ، رقم:۱۱۱۸).