’’من صلى خلف عالم تقي فكأنماصلى خلف نبي‘‘.جس نے متقی عالم کےپیچھےنماز پڑھی گویا اس نےنبی کے پیچھے نماز پڑھی۔
حکم:ائمہ حدیث وفقہاء کرام کی تصریح کے مطابق یہ روایت ان الفاظ سے سنداً نہیں ملتی، اس لئے نبی ﷺ کی جانب اسے منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
تحقیق کی تفصیل
علامہ شامی رحمہ اللہ ’’حاشية ابن عابدين‘‘ [1] میں لکھتے ہیں:
’’قوله: (نال فضل الجماعة) أفاد أن الصلاة خلفهما أولى من الانفراد، لكن لا ينال كما ينال خلف تقي ورع لحديث: من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي. قال في الحلية: ولم يجده المخرجون، نعم أخرج الحاكم في مستدركه مرفوعا: إن سركم أن يقبل الله صلاتكم فليؤمكم خياركم، فإنهم وفدكم فيما بينكم وبين ربكم اهـ‘‘.
قولہ(جماعت کی فضیلت پالے گا) اس سےیہ مستفیدہوتاہے کہ ان دونوں(فاسق اوربدعتی)کےپیچھےنمازپڑھنا بنسبت اکیلےنماز پڑھنے کےاولی ہے،لیکن اس حدیث کی وجہ سےایسی فضیلت نہیں پائے گاجس طرح متقی کےپیچھےنماز پڑھنےسےحاصل ہوتی ہے،کیونکہ حدیث میں ہے:جس نےمتقی عالم کےپیچھےنمازپڑھی گویا اس نےنبی کےپیچھےنماز پڑھی۔’’حلیہ‘‘ میں ہے: اورتخریج کرنےوالےاس کونہیں پاسکے۔
البتہ حاکم رحمہ اللہ نےاپنی ’’مستدرک‘‘ میں ایک روایت مرفوعاًتخریج کی ہے:اگرتمہیں اس سےخوشی ہو کہ اللہ تعالی تمہاری نمازکوقبول کرے تو تم اپنا امام اس کوبناؤ جوتم میں سب سے بہتر ہو، اس لئے کہ ائمہ تمہارےاور تمہارے رب کےدرمیان وفد ہیں۔
روایت پر ائمہ رجال کاکلام
حافظ زیلعی رحمہ اللہ نے’’نصب الراية‘‘[2] میں اسے ’’غریب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے’’الدراية‘‘ [3] میں اس حدیث کے بارے میں لکھاہے: ’’لم أجده‘‘. مجھےیہ روایت نہیں ملی۔
علامہ بدرالدین عینی رحمہ اللہ ’’البناية‘‘ [4] میں لکھتے ہیں:
’’م [أي متن]:(لقوله عليه السلام: من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي).ش [أي شرح]: هذالحديث غريب، ليس في كتب الحديث‘‘.
’’جس نے متقی عالم کےپیچھےنماز پڑھی گویا اس نےنبی کے پیچھے نماز پڑھی‘‘ ۔یہ حدیث غریب ہے،احادیث کی کتب میں نہیں ہے۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’المقاصدالحسنه‘‘ [5] میں لکھتے ہیں:
’’وماوقع في الهداية للحنفية بلفظ: من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي. فلم أقف عليه بهذا اللفظ‘‘. اور جو روایت حنفیہ کی ہدایہ میں ان الفاظ کےساتھ ہے:جس نے متقی عالم کےپیچھےنماز پڑھی گویا اس نےنبی کے پیچھے نماز پڑھی۔میں اس حدیث پر ان الفاظ کے ساتھ واقف نہیں ہوسکا ہوں۔
علامہ عجلونی رحمہ اللہ نے’’كشف الخفاء‘‘[6] میں،علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الموضوعات‘‘[7] میں، اورعلامہ نجم الدین غزّی رحمہ اللہ نے’’إتقان مايحسن‘‘[8] میں حافظ سخاوی رحمہ اللہ کےکلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
ملا علی قاری رحمہ اللہ ’’فتح باب العناية‘‘ [9] میں لکھتے ہیں:
’’وأما قول صاحب الهداية لقوله عليه السلام: من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي. فغير معروف‘‘. اور صاحبِ ہدایہ کا یہ قول کہ آپﷺ کا فرمان ہےجس نے متقی عالم کےپیچھےنماز پڑھی گویا اس نےنبی کے پیچھے نماز پڑھی۔یہ روایت غیر معروف ہے۔
علامہ طحطاوی رحمہ اللہ ’’حاشية الطحطاوي‘‘[10] میں اس حدیث کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’لم يثبته المخرجون‘‘.تخریج کرنے والوں نے اسے ثابت قرار نہیں دیا۔
علامہ ابن نجیم رحمہ اللہ ’’البحرالرائق‘‘[11] میں اس حدیث کے متعلق لکھتے ہیں: ’’قال ابن أميرالحاج: ولم يجده المخرجون‘‘.ابن امیر الحاج رحمہ اللہ فرماتےہیں:تخریج کرنےوالےاس کونہیں پاسکے۔
علامہ قاؤقجی رحمہ اللہ ’’اللؤلؤالمرصوع‘‘ [12] میں لکھتے ہیں: ’’لاأصل له‘‘. اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائدالمجموعة‘‘[13] میں یہ اوراس کے علاوہ بعض دیگرروایات لاکرلکھتے ہیں: ’’كلها لم تصح‘‘. یہ تمام ترروایات صحیح نہیں ہیں۔
علامہ لکھنوی رحمہ اللہ ’’عمدةالرعاية‘‘[14] میں لکھتے ہیں:
’’وهذا الكلام من القاري أفاد فائدة حسنة، وهي أن الكتب الفقهية وإن كانت معتبرة في أنفسها بحسب المسائل الفرعية، وكان مصنفوها أيضا من المعتبرين، والفقهاء الكاملين لا يعتمد على الأحاديث المنقولة فيها اعتمادا كليا، ولا يجزم بورودها وثبوتها قطعا لمجرد وقوعها فيها، فكم من أحاديث ذكرت في الكتب المعتبرة وهي موضوعة ومختلقة، كحديث: لسان أهل الجنة العربية والفارسية الدَرِّيَّة، وحديث: من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي، وحديث: علماء أمتي كأنبياء بني إسرائيل إلى غير ذلك‘‘.
اورملاعلی قاری رحمہ اللہ کےاس کلام سےبہت عمدہ فائدہ حاصل ہوتاہے اوروہ یہ ہے کہ فقہ کی کتب، مسائل فرعیہ کےاعتبارسے اگرچہ بذات خودمعتبرہیں اور ان کے مصنفین حضرات بھی معتبرہیں، لیکن ان فقہی کتب میں موجود احادیث کے بارے میں ان فقہاء کاملین پر اعتمادِ کلی نہیں کیا جا سکتا،محض ان احادیث کے ان فقہی کتابوں میں آنے کی وجہ سےیقینی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ احادیث ثابت ہیں۔
سو کتنی حدیثیں ہیں جو معتبر کتب میں مذکور ہیں اور وہ من گھڑت اوربنائی ہوئی ہیں، جیسے یہ حدیث ہے: ’’جنت والوں کی زبان عربی ہےاورفصیح فارسی ہے‘‘،اسی طرح یہ حدیث: ’’جس نے متقی عالم کےپیچھےنماز پڑھی گویا اس نےنبی کے پیچھے نماز پڑھی‘‘، اوریہ حدیث: ’’میری امت کے علماء بنی اسرائیل کےانبیاء کی طرح ہیں‘‘،ان کےعلاوہ اوراحادیث بھی ہیں۔
سابقہ ذکر کردہ علماء کے اقوال اجمالاً ملاحظہ ہوں:
یہ غریب ہے(حافظ زیلعی رحمہ اللہ )۔
مجھےیہ روایت نہیں ملی(حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ )۔
یہ حدیث غریب ہے،احادیث کی کتب میں نہیں ہے(حافظ بدرالدین عینی رحمہ اللہ )۔
میں اس حدیث پر ان الفاظ کے ساتھ واقف نہیں ہوسکا ہوں(حافظ سخاوی رحمہ اللہ ،ان کے بعد علامہ عجلونی رحمہ اللہ ،علامہ پٹنی رحمہ اللہ اورعلامہ نجم الدین غزّی رحمہ اللہ نے حافظ سخاوی رحمہ اللہ کےکلام پر اعتماد کیا ہے)۔
یہ غیر معروف ہے(ملا علی قاری رحمہ اللہ )۔
ابن امیر الحاج رحمہ اللہ نےفرمایاہے:تخریج کرنےوالےاس کونہیں پاسکے (علامہ ابن نجیم رحمہ اللہ )۔
تخریج کرنے والوں نے اسے ثابت قرار نہیں دیا (علامہ طحطاوی رحمہ اللہ )۔
ان تمام ائمہ کے اقوال کا قدرِ مشترک یہی ہے کہ یہ روایت ان الفاظ سے سنداً نہیں ملتی اس لئے نبی ﷺ کی جانب اسے منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] حاشية ابن عابدين:۳۰۱/۲،ت:عادل أحمد وعلي محمدمعوض،دارعالم الكتب ـ الرياض .
[2] نصب الراية: ۲/ ۲۶،رقم:۱۹۷۳،ت:محمدعوامه،دارالقبلة للثقافة الإسلامية ـ جده .
[3] الدراية في تخريج أحاديث الهداية: ۱/ ۱۶۸ ،ت:عبدالله هاشم اليماني،دارالمعرفة ـ بيروت .
[4] البناية شرح الهداية:۲/ ۳۳۱ ،ت:أيمن صالح شعبان،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۰هـ .
[5] المقاصد الحسنة:ص:۳۵۱،رقم:۷۶۲،ت:عبداللطیف حسن،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۷هـ .
[6] كشف الخفاء:۲/ ۳۰۳،رقم:۲۵۱۴،ت:يوسف بن محمود،مكتبة العلم الحديث ـ جدة،الطبعة۱۴۲۱هـ
[7] تذكرة الموضوعات:ص:۴۰ ،كتب خانه مجيديه ـ ملتان .
[8] إتقان مايحسن:۴۶۸،رقم:۱۹۳۹،دارالكتب العلمية ـ بيروت
[9] فتح باب العناية:۱/ ۲۸۲،ت:محمد نزار تميم و هيثم نزار تميم،شركة دار الأرقم ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[10] حاشية الطحطاوي: ص:۳۰۰،ت:محمدعبدالعزيزالخالدي،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى ۱۴۱۸ هـ .
[11] البحرالرائق:۱/۶۱۰،مكتبة رشيدية ـ كوئتة .
[12] اللؤلؤ المرصوع:ص:۸۳ ،طبع بالطبعة البارونية بالجدرية ـ مصر.
[13] الفوائد المجموعة:۱/۵۵،رقم:۱۰۹،ت:رضوان جامع رضوان،مكتبة نزار مصطفى الباز ـ الرياض، الطبعة۱۴۱۵هـ .
[14] عمدةالرعاية بتحشية شرح الوقاية:ص:۱۳،مكتبة إمداديةـ ملتان .