روایت:ساتھیوں سے ملاقات کےلئے جاتے وقت آپ ﷺ کا پانی میں دیکھ کر اپنی داڑھی اور سر کے بالوں کو سنوارنا ۔
حکم: منکر،شدید ضعیف ہے،حتی کہ بعض محدثین نے اسے من گھڑت تک کہا ہے، بہر صورت اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت پانچ طرق سے مروی ہے: (1) روایت بطریق ایوب بن مدرک حنفی 2 روایت بطریق ابو سعد علاء بن کثیرشامی 3 روایت بطریق عثمان بن عمرو 4 روایت بطریق ابو سعید عبدالقدوس بن حبیب دمشقی 5 روایت بطریق ابو عبدالرحمن محمد بن عبیداللہ کوفی عَرْزَمی۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے ’’الكامل‘‘[1] میں یہ روایت اس سند کے ساتھ تخریج کی ہے :
’’حدثنا ابن قتيبة، حدثنا محمد بن آدم، حدثنا أبو المُحَيَّاة، عن أيوب بن مدرك، عن مكحول، عن عائشة، قالت: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى صلاة العصر، فمر برَكِيَّة فيها ماء، فاطلع فيها، فسوى من لحيته ومن رأسه، فقالت عائشة: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ينبغي للرجل إذا خرج إلى أصحابه،أن يهيء من لحيته ورأسه، فإن الله جميل يحب الجمال‘‘.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز کےلئے تشریف لے جا رہے تھے کہ آپ کا گزر ایک کنویں کے پاس سے ہوا،جس میں پانی موجود تھا، آپ ﷺ نےاس کنویں میں جھانک کر اپنی داڑھی اور سر کے بالوں کو درست فرمایا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدمی کےلئے مناسب ہےکہ جب اپنے ساتھیوں کے پاس جائے تو اپنی داڑھی اور سر کے بالوں کو درست کر لیا کرے،اس لئے کہ اللہ جمیل ہیں جمال کو پسند فرماتے ہیں۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے ’’الكامل‘‘[4] میں ایوب بن مدرک حنفی کے ترجمہ میں حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ کی شدید جرح نقل کرنے کے بعدزیر بحث اورایک دوسری روایت نقل کرکے فرماتے ہیں :
’’وهذان الحديثان منكران عن مكحول، وروى أيوب هذا غير هذين الحديثين عن مكحول مناكير‘‘.اور یہ دو حدیثیں مکحول کے انتساب سے منکرہیں، اور اس ایوب نے مکحول سے ان دو حدیثوں کے علاوہ بھی دیگر مناکیر نقل کی ہیں ۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ نے ’’المغني‘‘[5] میں اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[6] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ مقدسی رحمہ اللہ ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[7] میں زیر بحث روایت کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:’’رواه أيوب بن مدرك الحنفي عن مكحول، عن عائشة، وأيوب متروك الحديث، ومكحول عن عائشة منقطع، لأنه لم يدركها‘‘.
اس روایت کوایوب بن مدرک حنفی نے مکحول، عن عائشہ رضی اللہ عنہا کے طریق سے نقل کیا ہے،ایوب بن مدرک متروک الحدیث ہے ،اورروایت بطریق مکحول عن عائشہ رضی اللہ عنہا منقطع ہے ، کیونکہ مکحول نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’العلل المتناهية‘‘[8] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’قال ابن عدي: هذا حديث منكر عن مكحول، قال ابن معين: أيوب بن مدرك كذاب، وقال أبو حاتم والدارقطني: متروك‘‘. ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ حدیث مکحول کے انتساب سے منکر ہے،ابن معین رحمہ اللہ نے ایوب بن مدرک کو کذاب کہا ہے،اور ابو حاتم رحمہ اللہ اور دار قطنی رحمہ اللہ نے متروک کہا ہے۔
علامہ سبط ابن جوزی رحمہ اللہ ’’مرآة الزمان‘‘[9] میں لکھتے ہیں:
’’وقد كان ينبغي لجدي أن يتبين الصحيح من السقيم، وقد فعلوا في أحاديث، منها: قوله عليه السلام: إن الله جميل يحب الجمال. أخرج مسلم هذا اللفظ عن ابن مسعود، ثم قال في الواهية:هذا الحديث لا يصح، روت عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم خرج ذات يوم فمر ببركة [كذا في الأصل، والصحيح: برَكِيَّة] فيها ماء، فاطلع فيه فسوى من لحيته ورأسه، فقلت له في ذلك، فقال:إن الله جميل يحب الجمال. فقول عائشة نظر في بركة [كذا في الأصل] هو الذي تكلموا فيه، وباقي الحديث في الصحيح‘‘.
میرے دادا (یعنی حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ )کےلئے مناسب تھا کہ وہ صحیح وسقیم احادیث میں فرق رکھتے ،اور محدثین نے بہت سی احادیث میں ایسا کیا ہے، ان میں یہ حدیث بھی ہے:آپ ﷺ کا قول:بے شک اللہ جمیل ہیں جمال کو پسند فرماتے ہیں، مسلم رحمہ اللہ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے ان الفاظ سے تخریج کیا ہے، پھر ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’واہیہ‘‘ میں فرمایا ہے: یہ حدیث صحیح نہیں ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے روایت کیا ہے کہ نبی ﷺ ایک دن باہر تشریف لے جارہے تھے کہ آپ کا گزر ایک کنویں کے پاس سے ہوا،جس میں پانی موجود تھا، آپ ﷺ نےاس کنویں میں جھانک کر اپنی داڑھی اور سر کے بالوں کو درست فرمایا، میں نے آپ ﷺ سے اس بارے میں پوچھا:آپ ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ جمیل ہیں جمال کو پسند فرماتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول کہ ’’آپ ﷺ نے کنویں میں دیکھا‘‘ یہی وہ ٹکڑا ہے جس کے بارے میں ائمہ محدثین نے کلام کیا، اور باقی حدیث صحیح میں موجود ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات على الموضوعات‘‘[10] اس روایت کو من گھڑت روایات میں شمار کر کے فرماتے ہیں :
’’ أورده في (الميزان) في ترجمة أيوب بن مدرك، وقال: قال ابن معين: ليس بشيء، وقال مرة:كذاب،وقال أبو حاتم والنسائي: متروك، وقال ابن حبان:روى عن مكحول نسخة موضوعة ولم يره‘‘.
ذہبی رحمہ اللہ اس روایت کو ایوب بن مدرک کے ترجمہ میں لا کر فرماتے ہیں: ابن معین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایوب ’’لیس بشیء‘‘ ہے، اور ایک مرتبہ کہا کہ جھوٹا ہے،اور ابو حاتم lاور نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ’’متروک‘‘ ہے،اور ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس نے مکحول کے انتساب سے ایک من گھڑت نسخہ روایت کیا ہے،حالانکہ اس نےمکحول کو دیکھا بھی نہیں۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[11] میں فصل ثالث میں اس روایت کو ذکر کر کے فرماتے ہیں :
’’(قلت) أورده ابن الجوزي في الواهيات، وأعله بأيوب، وقال: تركوه، وبأنه من رواية مكحول عن عائشة، ولم يدركها، قال الحافظ العراقي، وقد جاء ما يعارضه، روى الطبراني في الأوسط من حديث ابن عباس: لا ينظر أحدكم إلى ظله في الماء، لكنه من طريق طلحة بن عمرو الحضرمي، فليس بحجة، والله تعالى أعلم‘‘.
میں کہتا ہوں کہ ابن جوزی رحمہ اللہ اس روایت کو ’’واہیات‘‘ میں لائے ہیں،اور اس روایت کو ایوب کی وجہ سے معلل قرار دے کر فرماتے ہیں: اس ایوب کو محدثین نے ترک کردیا تھا،نیز اسے اس وجہ سے بھی معلل قرار دیا ہے کہ یہ روایت مکحول عن عائشہ رضی اللہ عنہا کی سند سے ہے،جبکہ مکحول نے عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا تھا،حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کے معارض طبرانی رحمہ اللہ نے ’’اوسط‘‘ میں ابن عباس qکی حدیث نقل کی ہےکہ تم میں سے کوئی اپنا سایہ پانی میں نہ دیکھے[12]، لیکن اس طریق میں طلحہ بن عمرو موجود ہے،جو کہ حجت نہیں ہے،واللہ تعالی اعلم۔
علامہ پٹنی رحمہ اللہ ’’تذكرة الموضوعات‘‘[13] میں اس روایت کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں :
’’فيه أيوب بن مدرك، قال ابن معين: ليس بشيء، وقيل: متروك، وقيل: روى عن مكحول نسخة موضوعة‘‘. اس میں ایوب بن مدرک ہے، ابن معین رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ’’لیس بشیء‘‘ ہے، اور کہا گیاکہ ’’یہ متروک‘‘ ہے، اور یہ بھی کہا گیا کہ اس نے مکحول کے انتساب سے ایک من گھڑت نسخہ روایت کیا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الكبير‘‘[14] میں فرماتے ہیں:’’عن مكحول مرسل، سمع منه علي بن حجر‘‘. مکحول سے مرسل روایات بیان کرتا ہے، اس سے علی بن حجر نے سماعت کی ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایوب بن مدرک کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كذاب، كان ها هنا، يمامي، قد رأيته، وكتبت عنه، ليس بشيء‘‘[15]. یہ جھوٹا ہے، یہ یہیں تھا، یمامی ہے، میں نے اسے دیکھا ہے، اور اس سے حدیث لکھی ہے، یہ لیس بشیء ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’ كان يكذب‘‘[16]. یہ جھوٹ بولتا تھا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے ایوب بن مدرک کو ’’ضعيف الحديث، متروك‘‘ کہا ہے [17]۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے ایوب بن مدرک کو ’’ضعيف الحديث‘‘ کہا ہے[18]۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[19] میں لکھتے ہیں: ’’يروي المناكير عن المشاهير، ويدعي شيوخا لم يرهم، ويزعم أنه سمع منهم، روى عن مكحول نسخة موضوعة، ولم يره‘‘. ایوب بن مدرک مشاہیر کے انتساب سےمناکیر نقل کرتا ہے،اور ان شیوخ کا دعوی کرتا ہےجن کو اس نے دیکھا بھی نہیں، اوردعوی کرتا ہےکہ اس نے ان شیوخ سے سنا ہے،اس نے مکحول کے انتساب سے ایک من گھڑت نسخہ روایت کیا ہے،حالانکہ اس نےمکحول کو دیکھا بھی نہیں۔
اما م نسائی رحمہ اللہ نے ایوب بن مدرک کو ’’متروك الحديث‘‘[20] کہا ہے۔
نیز امام نسائی رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ ليس بثقة، ولا يكتب حديثه‘‘[21]. ثقہ نہیں ہے، اور اس کی حدیث نہ لکھی جائے۔
حافظ یعقوب بن ابراہیم رحمہ اللہ نے ایوب کو ’’ضعيف‘‘ کہا ہے[22]۔
حافظ صالح بن محمد جزرہ رحمہ اللہ نے ایوب کو ’’ضعيف‘‘ کہا ہے[23]۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الكبير‘‘[24] میں لکھتے ہیں: ’’ولا يتابع عليه، وقد حدث بمناكير‘‘. ایوب بن مدرک کی متابعت نہیں کی جاتی،اور اس نے مناکیر بیان کی ہیں ۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[25] میں لکھتے ہیں: ’’ولأيوب بن مدرك أحاديث، وعامة حديثه عن مكحول، وإذا روى عن مكحول، فيكون مكحول عن صحابة، ولم يدركهم، مثل من ذكرته أبو الدرداء، وعائشة، وغيرهما، مثل واثلة بن الأسقع، وأبوأمامة، وغيرهما، وكذلك مراسيل، وأيوب بن مدرك فيما يرويه عن مكحول وغيره يتبين على رواياته أنه ضعيف‘‘.
ایوب بن مدرک کی کئی احادیث ہیں،اور اس کی اکثر احا دیث مکحول سے ہیں،اور جب ایوب مکحول سے روایت کرےتو یہ مکحول صحابہ سے روایت کرتا ہے،جبکہ مکحول نے میرے ذکر کردہ صحابہ رضی اللہ عنہم جیسے: ابوالدرداء رضی اللہ عنہ ، عائشہ رضی اللہ عنہا اور ان دو کے علاوہ جیسے: واثلہ بن اسقع r، ابوامامہ rاور ان کے علاوہ کا زمانہ نہیں پایا،اور یہی حال اس کی مرسل روایات کا ہے،اور ایوب بن مدرک جن روایات میں مکحول اور مکحول کے علاوہ سے روایت کرے تو اس کی روایات میں ضعف واضح ہوتا ہے۔
حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ نے ’’تاريخ أسماء الضعفاء‘‘[26] میں ایوب بن مدرک کے بارے میں ایک جگہ ’’ ليس بشيء‘‘ کہا ہے، اور ایک دوسرے مقام پر ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ایوب بن مدرک کو ’’متروك‘‘ کہا ہے[27]۔
امام ابو احمد حاکم رحمہ اللہ نے ایوب بن مدرک کے بارے میں ’’ ليس حديثه بالقائم‘‘ کہا ہے[28]۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[29] میں لکھتے ہیں: ’’تركوه‘‘. محدثین نے ایوب بن مدرک کو ترک کر دیا تھا۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المقتنى‘‘[30] میں ایوب بن مدرک کو ’’واه‘‘ کہا ہے۔
حافظ برہان الدین حلبی رحمہ اللہ ’’الكشف الحثيث‘‘[31] میں فرماتے ہیں: ’’ذكر الذهبي توهينه عن غير واحد، وقد ذكره ابن الجوزي في موضوعاته في باب فضل أهل العمائم يوم الجمعة، ثم قال: قال أبو الفتح الأزدي: هذا من وضع أيوب، ثم ذكر ابن الجوزي تضعيفه عن غير واحد، والحديث المشار إليه ذكره الذهبي، فقال: وروى أيوب بن مدرك، عن مكحول نسخة موضوعة، ولم يره انتهى‘‘.
ذہبی رحمہ اللہ نے ایک سےزائد افراد سے اس کے ضعیف ہونے کو ذکر کیا ہے، اور ابن جوزی رحمہ اللہ اپنی ’’موضوعات‘‘ میں جمعہ کے دن پگڑیوں والوں کی فضیلت کے باب کے تحت اس حدیث کو ذکر کر کے فرماتے ہیں:ابو الفتح ازدی رحمہ اللہ کہتے ہیں:یہ حدیث ایوب کی گھڑی ہوئی ہے، پھر ابن جوزی رحمہ اللہ نے ایک سے زائد افراد سےاس کی تضعیف کو ذکر کیا، اور جس حدیث کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اسے ذہبی رحمہ اللہ نے ذکر کر کے کہا ہے: اور ایوب بن مدرک نے مکحول کے انتساب سے ایک من گھڑت نسخہ روایت کیا ہے، حالانکہ اس نے مکحول کو دیکھا بھی نہیں، انتہی ۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ایوب بن مدرک کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ اور حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کا قول ذکر کیا ہے[32]۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے اس روایت کو منکر احادیث میں شمار کیا ہے، حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے قول پر حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اعتماد کیا ہے،علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے اس روایت کو من گھڑت کہا ہے،اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے علامہ سیوطی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیاہے۔
نیزسند میں موجود راوی ایوب بن مدرک کے بارے میں حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ،حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ، حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ ، امام دارقطنی رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں(جیسے: لیس بشیء،کذاب، متروک، لیس بثقہ،ایوب نے مکحول کے انتساب سے ایک من گھڑت نسخہ نقل کیا ہے،حالانکہ اس نے مکحول کو دیکھا بھی نہیں، متروک الحدیث،محدثین نے ا سے ترک کر دیا تھا،واہ)، لہذا یہ روایت اس سند سے شدید ضعیف ہے،چنانچہ زیر بحث روایت کو اس سند سے آپ ﷺ کی طرف منسوب کر کے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت حافظ ابو بکر محمد بن جعفر خرائطی رحمہ اللہ نے ’’اعتلال القلوب‘‘[33] میں اس سند کے ساتھ تخریج کی ہے:
’’حدثنا أبو سهل بنان بن سليمان الدقاق، قال: حدثنا عبد الرحمن بن هانئ النخعي، عن العلاء بن كثير، عن مكحول، عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان نفر من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ينتظرونه على الباب، فخرج يريدهم، وفي الدار ركوة فيها ماء، فجعل ينظر في الماء ويسري شعره ولحيته، فقلت: يا رسول الله! وأنت تفعل هذا؟ قال: نعم، إذا خرج الرجل إلى إخوانه فليهيء من نفسه، فإن الله جميل يحب الجمال‘‘.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت آپ کے دروازے پر منتظر تھی ،چنانچہ آپ ﷺ ان کے ارادے سے باہر تشریف لے جانے لگے،اور گھر میں ایک چھوٹا برتن تھاجس میں پانی موجود تھا،آپ ﷺ نے پانی میں دیکھ کر اپنے بال اور اپنی داڑھی کو درست فرمایا، میں نے عرض کیا :اے اللہ کے رسول ! آپ یہ کام کر رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا جی ہاں، جب آدمی اپنے بھائیوں کے پاس جائے تو اپنے آپ کو سنوار لیا کرے، اس لئے کہ اللہ تعالی جمیل ہیں ،جمال کو پسند فرماتے ہیں ۔
زیر بحث روایت حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’تلبيس إبليس‘‘[34] میں حافظ ابو بکر محمد بن جعفر خرائطی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے، نیز حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’الجامع‘‘[35]میں، حافظ ابوبکر محمد بن علی قفال رحمہ اللہ نے ’’شمائل النبوة‘‘[36] میں اور حافظ سمعانی رحمہ اللہ نے ’’ أدب الإملاء والاستملاء‘‘[37] میں تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی ابو نعیم عبدالرحمن بن ہانی نخعی پر آکر مشترک ہو جاتی ہیں ۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے علاء بن کثیر کو ’’ ليس حديثه بشيء‘‘ کہا ہے[38]۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ نے علاء بن کثیر کو ’’ضعيف الحديث جدا‘‘ کہا ہے[39]۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الكبير‘‘[40] میں علاء بن کثیر کو ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام حمد بن حنبل رحمہ اللہ نے علاء بن کثیر کو ’’حديثه ليس بشيء‘‘ کہا ہے[41]۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ایک موقع پر فرماتے ہیں: ’’ لا يسوي حديثه شيئا‘‘[42].
حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور امام بخاری رحمہ اللہ کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے[43]۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے علاء بن کثیر کو ’’ضعيف‘‘ کہا ہے[44]۔
نیز امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پرعلاء بن کثیر کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[45]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’هو ضعيف الحديث، منكر الحديث، لا يعرف بالشام، هو مثل عبد القدوس بن حبيب، وعمر بن موسى الوَجِيْهِي في الضعف‘‘[46]. علاء بن کثیر ضعیف الحدیث ، منکر الحدیث ہے،شام میں اس کی معرفت نہیں تھی،یہ ضعف میں عبدالقدوس بن حبیب اور عمر بن موسی وجیہی کی طرح ہے۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے علاء بن کثیر کو ’’ضعيف الحديث، واهي الحديث‘‘ کہا ہے[47]۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[48] میں لکھتے ہیں: ’’وكان ممن يروي الموضوعات عن الأثبات، لا يجوز الاحتجاج بما رواه وإن وافق الثقات، ومن أصحابنا من زعم أنه العلاء بن الحارث، وليس [ك] ذلك، لأن العلاء بن الحارث حضرمي من اليمن، وهذا من موالي بني أمية، وذاك صدوق، وهذا ليس بشيء في الحديث‘‘.
یہ ان لوگوں میں سے تھاجو ثبت راویوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتے ہیں،اس کی روایتوں سے ثقہ راویوں کی موافقت کے باوجود احتجاج جائز نہیں ہے،اور ہمارے اصحاب میں سے بعض نے اسے علاء بن حارث سمجھاہے،حالانکہ ایسا نہیں ہے،کیوں کہ علاء بن حارث حضرمی کا تعلق یمن سے تھا،اور علاء بن کثیر بنو امیہ کے موالی میں سے ہے،علاء بن حارث حضرمی صدوق تھا،اور علاء بن کثیر لیس بشیء فی الحدیث ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[49] میں لکھتے ہیں: ’’وللعلاء بن كثير عن مكحول، عن الصحابة، عن النبي صلى الله عليه وسلم نسخ كلها غير محفوظة، وهو منكر الحديث‘‘. اور علاء بن کثیر کے مکحول، عن الصحابہ، عن النبی ﷺ کی سند سے منقول تمام کے تمام نسخے غیر محفوظ ہیں،اور یہ منکر الحدیث ہے۔
حافظ ابو الفتح ازدی رحمہ اللہ علاء بن کثیر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ساقط، لا يكتب حديثه‘‘[50].ساقط ہے،اس کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے اپنی ’’سنن‘‘[51] میں علاء بن کثیر کو ’’ضعيف الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ساجی رحمہ اللہ نے علاء بن کثیر کو ’’منكرالحديث‘‘ کہا ہے[52]۔
حافظ عبد الحق اشبیلی رحمہ اللہ نے ’’ أحكام الوسطى‘‘[53] میں علاء بن کثیر کو ’’منكر الحديث، ضعيف‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[54] میں فرماتے ہیں: ’’مجمع على ضعفه‘‘. اس کے ضعف پر سب متفق ہیں۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ہی نے ’’میزان الاعتدال‘‘[55] میں عبد الرحمن بن ہانئ کے ترجمہ میں علاء بن کثیر کو ’’هالك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تقريب التهذيب‘‘[56] میں فرماتے ہیں: ’’متروك، رماه ابن حبان بالوضع‘‘. متروک ہے، ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کو حدیث گھڑنے میں متہم قرار دیا ہے۔
سند میں موجود راوی علاء بن کثیر کے بارے میں حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، امام علی بن مدینی رحمہ اللہ ، امام بخاری رحمہ اللہ ،حافظ ابوحاتم رحمہ اللہ ، حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ،حافظ ابو الفتح ازدی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے جرح کے شدیدالفاظ استعمال کئے ہیں (جیسے: ضعیف الحدیث جداً، لیس حدیثہ بشیء، منکر الحدیث، واہی الحدیث، متروک، ہالک، اور یہ ان لوگوں میں سے ہے جو ثقہ راویوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتے ہیں، ساقط ہے، اس کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا)، چنانچہ اس روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کر کے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت حافظ ابن سنی رحمہ اللہ نے ’’عمل اليوم والليلة‘‘[57] میں اس سند کے ساتھ تخریج کی ہے:
’’أخبرني علي بن أحمد بن عامر، ثنا محمد بن إسحاق بن حوثي، ثنا أبو عمرو عثمان بن عبد الله بن عثمان بن عمرو بن عبد الرحمن بن الحكم بن أبي العاص بن أمية بن عبد شمس، ثنا عيسى بن واقد الزاهد الإسكندراني، عن عطاء بن السائب، عن معاذة العدوية، قالت: سمعت عائشة رضي الله عنها تقول:
إن رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج ذات يوم إلى إخوانه، أو قالت: إلى بعض إخوانه، فنظر في ركوة من ماء إلى لمته، وهيئته، فلما أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت له عائشة: بأبي وأمي أنت يا رسول الله! أنت القائل الفاعل حين نظرت إلى وجهك؟ قالت: فقال لها النبي صلى الله عليه وسلم: نعم يا عائشة! إن الله عز وجل جميل يحب الجمال، إذا خرج الرجل إلى إخوانه فليهيء من نفسه‘‘.
معاذہ عدویہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن اپنے بھائیوں یا فرمایا اپنے بعض بھائیوں کے پاس باہر تشریف لے گئے، آپ نے ایک چھوٹے برتن میں جس میں پانی موجود تھا اپنے بال اور اپنی حالت کو دیکھا،جب رسول اللہ ﷺ واپس تشریف لائے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ سے عرض کیا :اے اللہ کے رسول ! آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں، جب آپ اپنے چہرے کی طرف دیکھ رہے تھے تو اس وقت آپ کچھ کہہ رہے تھے اور کچھ کر رہے تھے؟معاذہ عدویہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں :آپ ﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا :جی ہاں ،اے عائشہ! کیونکہ اللہ عزوجل جمیل ہیں جمال کو پسند فرماتے ہیں،جب آدمی اپنے بھائیوں کے پاس جائے تو اپنے آپ کو سنوار لیا کرے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[58] میں فرماتے ہیں: ’’عثمان بن عبد الله المغربي الأموي أبو عمرو: شيخ، قدم خراسان، فحدثهم بها، یروي عن الليث بن سعد، ومالك وابن لهيعة، ويضع عليهم الحديث، كتب عنه أصحاب الرأي، لا يحل كتابة حديثه إلا على سبيل الاعتبار‘‘.
عثمان بن عبداللہ مغربی اموی ابو عمرو،شیخ، خراسان آیا ،وہاں کے لوگوں کو روایات بیان کرتا تھا،لیث بن سعد، مالک اور ابن لہیعہ سے روایت نقل کرتا تھا، اور ان کے انتساب سےروایت گھڑتا تھا، اس سے اصحاب رائے نے روایت لکھی ہے، اس کی احادیث لکھنا جائز نہیں ہے سوائے اعتبار کے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[59] فرماتے ہیں: ’’عثمان بن عبد الله بن عمرو بن عثمان بن عفان حدث عن مالك و حماد بن سلمة وابن لهيعة وغيرهم بالمناكير, يكنى أبا عمرو، وكان يسكن نصيبين ودار البلاد، وحدث في كل موضع بالمناكير عن الثقات‘‘.
عثمان بن عبداللہ بن عمرو بن عثمان بن عفان، مالک ،حماد بن سلمہ اور ابن لہیعہ وغیرہ کےانتساب سے منکرروایات نقل کرتاتھا،اس کی کنیت ابو عمروتھی، نصیبین اور دارالبلاد میں رہتا تھا ،ہرجگہ ثقہ راویوں کے انتساب سے مناکیر بیان کرتا تھا ۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ آگے جاکر فرماتے ہیں: ’’ولعثمان غير ما ذكرت من الأحاديث أحاديث موضوعات‘‘[60]. عثمان سے منقول میری ذکر کردہ روایات کے علاوہ اور بھی من گھڑت روایات ہیں ۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘ میں حافظ دارقطنی رحمہ اللہ کا قول نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’متروك الحديث، وقال مرة: يضع الأباطيل على الشيوخ الثقات‘‘[61]. متروک لحدیث ہے، اور ایک مرتبہ فرمایا: ثقہ راویوں پر باطل روایات گھڑتا تھا۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاريخ بغداد‘‘[62] میں فرماتے ہیں: ’’وكان ضعيفا، والغالب على حديثه المناكير‘‘. ضعیف راوی تھا، اور اس کی اکثر احادیث مناکیر ہیں ۔
امام ابوعبداللہ حاکم رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’عثمان بن عبد الله القرشي الذي يروي عن مالك كذاب، يكنى أبا عمرو، قدم خراسان بعد الثلاثين والمائتين، فحدث عن مالك، والليث بن سعد، وابن لهيعة، والحمادين، وغيرهم بأحاديث، أكثرها موضوعة‘‘[63].
عثمان بن عبداللہ قرشی جو مالک سے روایت نقل کرتا ہے، کذاب ہے، اس کی کنیت ابو عمرو ہے، دوسو تیس(۲۳۰)ہجری کے بعد خراسان آیا، اور مالک، لیث بن سعد، ابن لہیعہ اور حمادین وغیرہ سے روایات نقل کرتا تھاجن میں سے اکثر من گھڑت ہیں۔
حافظ ابونعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[64] میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن مالك، والليث، وابن لهيعة، ورشدين، وحماد بن سلمة بالمناكير‘‘. مالک، لیث، ابن لہیعہ، رشدین اور حماد بن سلمہ کے انتساب سے مناکیر نقل کرتا ہے۔
حافظ ابو الفتح ازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لا يحتج بحديثه‘‘[65] اس کی حدیث سے احتجاج نہیں کیا جائے گا۔
حافظ جوزقانی رحمہ اللہ ’’الأباطيل والمناكير‘‘[66] میں ایک دوسری حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’وعثمان بن عبد الله المغربي هذا كذاب، فسرق هذا الحديث عن أبي مطيع البلخي‘‘. یہ عثمان بن عبد اللہ مغربی کذاب ہے، اس نے یہ حدیث ابو مطیع بلخی سے سرقہ کی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[67] میں فرماتے ہیں: ’’متهم، واه، رماه بالوضع ابن عدي وغيره‘‘. متہم، واہی ہے، ابن عدی رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے حدیث گھڑنے میں متہم قرار دیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[68] میں عثمان بن عبد اللہ اموی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے قول کو ذکر کیا ہے۔
سند میں موجود راوی ابو عمرو عثمان بن عبد اللہ بن عمرو قرشی کے بارے میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ، حافظ دارقطنی رحمہ اللہ ، امام ابو عبد اللہ حاکم رحمہ اللہ ، حافظ جوزقانی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں (جیسے: لیث بن سعد، مالک، اور ابن لہیعہ کے انتساب سے روایت گھڑتا تھا، عثمان سے میری ذکر کردہ روایات کے علاوہ اور بھی من گھڑت روایات ہیں، ثقہ راویوں پر باطل روایات گھڑتا تھا، کذاب ہے، متہم، واہی ہے)، چنانچہ اس طریق سے بھی زیر بحث روایت کو رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’الجامع‘‘[69] میں اس سند کے ساتھ تخریج کی ہے :
’’ أنا أبو الحسن محمد بن عبيد الله بن محمد الحِنَّائِي، نا أحمد بن سليمان النجاد إملاء، نا محمد بن عبد الله بن سليمان، نا هارون بن إدريس، نا أبو يحيى الحِمَّانِي، عن أبي سعيد الشامي، عن مكحول، عن عائشة، قالت: أبصر النبي صلى الله عليه وسلم ركوة فيها ماء، فاطلع فيها فرأى رأسه ولمته ووجهه، فقالت عائشة: فقلت له في ذلك، فقال:إذا خرج الرجل إلى إخوانه فليهيء من نفسه، فإن الله جميل يحب الجمال‘‘.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:نبی ﷺ نے ایک چھوٹے برتن کو دیکھا، جس میں پانی موجود تھا، آپ ﷺ نے اس پانی میں جھانک کر اپنا سر، اپنے بال اور اپنا چہرہ دیکھا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ سے اس بارے میں عرض کیا،آپ ﷺ نے فرمایا:جب آدمی اپنے بھائیوں کے پاس جائے تو اپنے آپ کو سنوار لیا کرے ،اس لئے کہ اللہ جمیل ہیں جمال کو پسند فرماتے ہیں۔
امام عبد اللہ بن المبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لأن أقطع الطريق أحب إلي من أن أروي عن عبد القدوس الشامي‘‘[71]. میں ڈاکہ ڈالوں، یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں عبد القدوس شامی سے روایت کروں۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نےعبدالقدوس کو ’’ضعیف‘‘ کہا ہے[72]۔
نیز ایک دوسرے مقام پر حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے عبدالقدوس کو ’’مطروح الحدیث‘‘ کہا ہے[73]۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الكبير‘‘[74] میں فرماتے ہیں: ’’يروي عبد القدوس، عن نافع، عن مجاهد، والشعبي، ومكحول، وعطاء أحاديث مقلوبة‘‘. عبد القدوس یہ نافع رحمہ اللہ ، مجاہد رحمہ اللہ ، مکحول رحمہ اللہ اور عطاء رحمہ اللہ سے مقلوب حدیثیں نقل کرتا ہے۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے ’’الكنى‘‘[75] میں عبدالقدوس کو ’’ذاهب الحديث‘‘ کہا ہے۔
نیز امام مسلم رحمہ اللہ ہی اپنی ’’صحيح‘‘[76] کے مقدمہ میں فرماتے ہیں: ’’فأما ما كان منها عن قوم هم عند أهل الحديث متهمون، أو عند الأكثر منهم، فلسنا نتشاغل بتخريج حديثهم، كعبد الله بن مسور أبي جعفر المدائني، وعمرو بن خالد، وعبد القدوس الشامي، ومحمد بن سعيد المصلوب، وغياث بن إبراهيم، وسليمان بن عمرو أبي داود النخعي، وأشباههم ممن اتهم بوضع الأحاديث، وتوليد الأخبار‘‘.
وہ لوگ جو بعض محدثین کے نزدیک یا ان میں سے اکثر کے نزدیک متہم ہیں ہم ان کی حدیث کو لانے میں مشغول نہیں ہوئے ،جیسا کہ ابو جعفر عبداللہ بن مسور مدائنی ،عمرو بن خالد ،عبدالقدوس شامی،محمد بن سعید مصلوب، غیاث بن ابراہیم،ابوداوود نخعی سلیمان بن عمرو ،اور ان جیسے لوگ جن کو احادیث گھڑنے میں اور روایات ایجاد کرنے میں متہم قرار دیا گیاہے۔
امام نووی رحمہ اللہ ’’المنهاج‘‘[77] میں امام مسلم رحمہ اللہ کی عبارت نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’هؤلاء الجماعة المذكورون كلهم متهمون، متروكون، لا يتشاغل بأحد منهم، لشدة ضعفهم، وشهرتهم بوضع الأحاديث‘‘. یہ مذکورہ جماعت تمام تر متہم، متروک ہیں، ان کے ضعف شدید اور وضع حدیث میں مشہور ہونے کی وجہ سے ان میں سے کسی کے ساتھ اشتغال نہیں کیا جائے گا۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ ليس بشيء، وابنه شر منه‘‘[78]. یہ عبد القدوس لیس بشی ہے،اور اس کا بیٹا اس سے بھی بد تر ہے۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نےعبدالقدوس کو ’’ضعیف الحدیث‘‘ کہا ہے[79]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، كان لا يصدق‘‘[80]. یہ متروک الحدیث ہے،یہ سچ نہیں بولتا تھا۔
امام نسائی رحمہ اللہ عبدالقدوس کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ ليس بثقة ولا مأمون، سكتوا عنه‘‘[81].
نیز امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر اسے ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[82]۔
حافظ ابو بشر دولابی رحمہ اللہ ’’الكنى والأسماء‘‘[83] میں فرماتے ہیں: ’’وأبو سعيد عبد القدوس بن حبيب الدمشقي، متروك الحديث‘‘. ابو سعید عبد القدوس بن حبیب دمشقی متروک الحدیث ہے۔
حافظ ابو حفص عمرو بن علی فلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ أجمع أهل العلم على ترك حديثه‘‘[84] اہل علم کا ان کی احادیث کے ترک پر اجماع ہے۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ ’’ أحوال الرجال‘‘[85] میں فرماتے ہیں: ’’ لا يقنع الناس بحديثه‘‘. لوگ ان کی احادیث سے مطمئن نہیں تھے۔
حافظ اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لا أشهد على أحد بالكذب إلا على عبد القدوس بن حبيب، وعمر بن موسى الوجيهي ...‘‘[86].
’’میں کسی کے بارے میں جھوٹا ہونے کی گواہی نہیں دیتا سوائے عبد القدوس بن حبیب اور عمر بن موسی وجیہی کے۔۔۔‘‘۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[87] میں لکھتے ہیں: ’’ كان يضع الحديث على الثقات، لا يحل كتابة حديثه ولا الرواية عنه، وكان ابن المبارك يقول: لأن أقطع الطريق أحب إلي من أن أروي عن عبد القدوس الشامي‘‘. یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے حدیث گھڑتا تھا،اس کی حدیثوں کو لکھنا اور روایت کرنا حلال نہیں،اور ابن مبارک رحمہ اللہ فرماتے تھےکہ میں ڈاکہ ڈالوں، یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں عبد القدوس شامی سے روایت کروں۔
حافظ عبد الرزاق صنعانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ما رأيت ابن المبارك يفصح بقوله كذاب إلا لعبد القدوس، فإني سمعته يقول له: كذاب‘‘[88]. میں نے ابن مبارک رحمہ اللہ کو کسی کے بارے میں صاف طور پر کذاب کہتے ہوئے نہیں دیکھا، سوائے عبد القدوس کے، میں نے ابن مبارک رحمہ اللہ کو سنا کہ انہوں نے عبد القدوس کو کذاب کہا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[89] میں فرماتے ہیں: ’’وعبد القدوس له أحاديث غير محفوظة، وهو منكر الحديث إسنادا ومتنا‘‘. عبد القدوس کی احادیث محفوظ نہیں ہیں، وہ سند ومتن کی حیثیت سے منکر الحدیث ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ زیرِ بحث روایت کے علاوہ ایک دوسری روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’فيه عبد القدوس بن حبيب متهم‘‘[90]. اس میں عبد القدوس بن حبیب متہم راوی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تاريخ الإسلام‘‘[91] میں عبد القدوس بن حبیب کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’عبد القدوس شديد الضعف، وكذبه بعض الأئمة، والله أعلم‘‘[92] عبد القدوس شدید ضعیف راوی ہے، اور بعض ائمہ نے اس کو جھوٹا کہا ہے، واللہ اعلم۔
علامہ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ نے ’’الكشف الحثيث‘‘[93] میں عبد القدوس کو لاکر امام مسلم رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام نووی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[94] میں عبد القدوس بن حبیب کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں ذکر کرکے لکھتے ہیں: ’’قال ابن المبارك: كذاب،,وقال ابن حبان:كان يضع الحديث‘‘. ابن المبارک رحمہ اللہ نے ان کو کذاب کہا ہے،اور ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے حدیث گھڑتا تھا۔
سندمیں موجود راوی ابو سعید عبدالقدوس بن حبیب شامی کے بارے میں حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، امام مسلم رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ ، حافظ ابو بشر دولابی رحمہ اللہ ، حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ، حافظ عمرو بن علی فلاس رحمہ اللہ ، حافظ اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں(جیسے: مطروح الحدیث، ذاہب الحدیث، یہ ان لوگوں میں سے ہے جن کو وضع احادیث میں متہم قرار دیا گیا، لیس بثقہ، متروک الحدیث، اہل علم کا اس کی احادیث کے ترک پر اجماع ہے، ابن مبارک رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ میں ڈاکہ ڈالوں، یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں عبد القدوس شامی سے روایت کروں، حافظ اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں کسی کے بارے میں جھوٹا ہونے کی گواہی نہیں دیتا سوائے عبدالقدوس بن حبیب اور عمر بن موسی وجیہی کے، یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے حدیث گھڑتا تھا، متہم، متروک الحدیث، شدید ضعیف ہے)، چنانچہ اس طریق سے بھی اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’تلبيس إبليس‘‘[95] میں تخریج کی ہے:
’’ أخبرنا محمد بن ناصر، قال: أنبأنا عبد المحسن بن محمد بن علي، قال: نا مسعود بن ناصر بن أبي زيد، قال: أخبرنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن أحمد، قال: نا أبو القاسم عبد الله بن أحمد الفقيه، قال:أخبرنا الحسن بن سفيان، قال: نا عبد الرحمن بن صالح، قال: حدثنا عبد الرحمن محمد بن عبيد الله العَرْزَمِي، عن أبيه، عن أم كلثوم، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم، فمر بركوة لنا فيها ماء، فنظر إلى ظله فيها، ثم سوى لحيته ورأسه، ثم مضى، فلما رجع، قلت: يا رسول الله! تفعل هذا؟ قال: وأي شيء فعلت؟ نظرت في ظل الماء، فهيأت من لحيتي ورأسي، لا بأس أن يفعله الرجل المسلم، إذا خرج إلى إخوانه يهيء من نفسه‘‘.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لے جانے لگے کہ آپ کا گزر ہمارے ایک چھوٹے برتن کے پاس سے ہوا،جس میں پانی موجود تھا،آپ نے اس میں اپنا سایہ دیکھا ،پھر اپنی داڑھی اور سر کے بالوں کو درست فرمایا،پھرتشریف لے گئے،جب آپ واپس تشریف لے آئے ،تو میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول! آپ یہ کام کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: میں نے ایسا کون سا کام کیا ہے؟ میں نے پانی میں سایہ دیکھا تو اپنی داڑھی اور سر کے بالوں کو سنوارا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ مسلمان آدمی جب اپنے بھائیوں کے پاس جائے تو اپنے آپ کو سنوار لیا کرے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’هذا حديث منكر‘‘[96]. یہ حدیث منکر ہے۔
حافظ یحیی قطان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سألت العرزمي الأصغر[كذا في الأصل]، فجعل لا يحفظ، فأتيته بكتاب، فجعل لا يحسن يقرأ‘‘[97]. میں نے عَرْزَمی اصغر سے کچھ سوال کیا تو اسے یاد ہی نہیں تھا، پھر میں اس کے پاس کتاب لے آیا تو وہ اسے صحیح پڑھ بھی نہیں سکتا تھا۔
امام وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان محمد بن عبيد الله العرزمي رجلا صالحا، قد ذهبت كتبه، فكان يحدث حفظا، فمن ذلك أتي‘‘[98]. محمد بن عبید اللہ عَرْزَمِی نیک آدمی تھا،اس کی کتب ضائع ہو گئی تھیں،چنانچہ یہ حفظ سے حدیث بیان کرتا تھا، اسی وجہ سے یہ بات پیش آئی ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لا يكتب حديثه‘‘[99]. اس کی حدیث نہ لکھی جائے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے[100]۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل‘‘[101] میں فرماتے ہیں: ’’ترك الناس حديثه‘‘. محدثین نے اس کی حدیث کو ترک کر دیا تھا۔
حافظ عمرو بن علی فلّاس رحمہ اللہ نے محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[102]۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الكبير‘‘[103] اور ’’الضعفاء‘‘[104] میں لکھتے ہیں: ’’تركه ابن المبارك ويحيى‘‘. ابن مبارک رحمہ اللہ اور یحیی رحمہ اللہ نے اس کو ترک کر دیا تھا۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ نے محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کو ’’ساقط‘‘[105] قرار دیا ہے۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے محمد بن عبید اللہ کو ’’الكنى‘‘[106] میں ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے محمد بن عبیداللہ کو ’’ضعيف الحديث جدا‘‘[107] کہا ہے۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعديل‘‘[108] میں حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ کا قول نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’ لا يكتب حديثه، وترك قراءة حديثه علينا‘‘. اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی، (حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں کہ) ابو زرعہ رحمہ اللہ نے ہم پر اس کی حدیث کی قراءت ترک کر دی تھی۔
امام ابو داود رحمہ اللہ نے اسے ’’ ليس بشيء‘‘[109] کہا ہے۔
حافظ ابو بشر دولابی رحمہ اللہ نے ’’الكنى والأسماء‘‘[110] میں محمد بن عبید اللہ کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء والمتروكين‘‘[111] میں محمد بن عبیداللہ کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
نیز امام نسائی رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ ليس بثقة، ولا يكتب حديثه‘‘[112].ثقہ نہیں ہے، اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی۔
حافظ ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’صدوق، منكر الحديث، أجمع أهل النقل على ترك حديثه، عنده مناكير، سمعت ابن المثنى يقول: ما سمعت يحيى ولا عبد الرحمن حدثا عنه شيئا قط‘‘[113].صدوق ہے، منکر الحدیث ہے، اہل نقل کا اس کی حدیث کے ترک پر اجماع ہے، اس کے پاس مناکیر تھیں، میں نے ابن المثنی رحمہ اللہ سے سنا، وہ فرماتے تھے کہ میں نے یحیی رحمہ اللہ اور عبد الرحمن رحمہ اللہ سے کبھی بھی اس سے کچھ روایت کرتے ہوئے نہیں سنا۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’ المجروحين‘‘[114] میں لکھتے ہیں: ’’وكان صدوقا إلا أن كتبه ذهبت، وكان رديء الحفظ، فجعل يحدث من حفظه ويهم، فكثر المناكير في روايته، تركه ابن المبارك، ويحيى القطان، وابن مهدي، ويحيى بن معين‘‘.
صدوق تھا، مگر اس کی کتب ضائع ہو گئی تھیں، اور یہ ردی الحفظ تھا، اپنے حفظ سے حدیث بیان کرتا تھا، اور اس کو وہم ہوتا تھا، چنانچہ اس کی روایتوں میں مناکیر کثرت سے آگئیں، ابن مبارک رحمہ اللہ ، یحیی القطان رحمہ اللہ ، ابن مہدی رحمہ اللہ اور یحیی بن معین رحمہ اللہ نے اس کو ترک کر دیا تھا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’ الكامل‘‘[115] میں فرماتے ہیں: ’’ولمحمد بن عبيد الله غير ما ذكرت من الحديث، وله نسخة يرويها عنه ابنه، وابن أخيه، وعامة رواياته غير محفوظة‘‘. محمد بن عبیداللہ کی میری ذکر کر دہ احادیث کے علاوہ بھی روایات ہیں، اور اس کے پاس ایک نسخہ تھا جسے اس کے بیٹے نے اور اس کے بھتیجے نے اس سے روایت کیا ہے، اور اس کی اکثر روایات غیر محفوظ ہیں ۔
حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ نے ’’تاريخ أسماء الضعفاء‘‘[116] میں محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کو ’’ ليس بشيء‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو احمد حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حديثه ليس بالقائم‘‘[117]. اس کی حدیث لیس بالقائم ہے۔
امام حاکم رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[118] محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث بلا خلاف أعرفه بين أئمة أهل النقل فيه‘‘. میں اس کے بارے میں ائمہ اہل نقل کے درمیان بلا اختلاف ’’متروک الحدیث‘‘ ہونے کو جانتا ہوں۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’تذكرة الحفاظ‘‘[119] میں فرماتے ہیں: ’’ومحمد هذا متروك الحديث‘‘. یہ محمد متروک الحدیث ہے۔
حافظ علائی رحمہ اللہ ’’النقد الصحيح‘‘[120] میں ایک حدیث کے تحت لکھتے ہیں: ’’وفي طريق الثاني: محمد بن عبيد الله العرزمي، وهو متهم، ليس بثقة‘‘. دوسری سند میں محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی ہے، اور وہ متہم، لیس بثقہ ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[121] میں لکھتے ہیں : ’’ تركوه‘‘. محدثین نے اسے ترک کردیا تھا۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاريخ الإسلام‘‘[122] میں محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وكان من عباد الله الصالحين، لكنه واه‘‘. اور یہ اللہ کے نیک بندوں میں سے تھا، لیکن واہی تھا۔
حافظ ابن جزری رحمہ اللہ ’’غاية النهاية‘‘[123] میں محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ كان رجلا صالحا، ولكن ذهبت كتبه، فكان يحدث من حفظه، فتكلم الناس فيه لذلك، فضعفوه‘‘. نیک آدمی تھا، لیکن اس کی کتب ضائع ہو گئی تھیں،چنانچہ یہ اپنے حفظ سے حدیث بیان کرتا تھا،اسی وجہ سے لوگوں نے اس کے بارے میں کلام کیا،چنانچہ انہوں نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’تقريب التهذيب‘‘[124] میں محمد بن عبید اللہ عَرْزَمی کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے محمد بن عبید اللہ کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں ذکر کر کے حافظ علائی رحمہ اللہ کے قول کو نقل کیا ہے[125]۔
زیر بحث روایت کو بطریق محمد بن عبید اللہ حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے ’’منکر‘‘ کہا ہے۔
نیز سند میں موجود راوی محمد بن عبیداللہ کے بارے میں حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ، امام مسلم رحمہ اللہ ، حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ ، حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ، حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ ، حافظ ابو بشر دولابی رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ ، حافظ ساجی رحمہ اللہ ، امام حاکم رحمہ اللہ ، حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ، حافظ علائی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں (جیسے: اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی، لیس بثقہ، محدثین نے اس کی حدیث کو ترک کر دیا تھا، اہل نقل کا اس کی حدیث کے ترک پر اتفاق ہے، متروک الحدیث، ساقط، ضعیف الحدیث جداً، متہم)، چنانچہ اس طریق سے بھی زیر بحث روایت کو رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
آپ تفصیل میں ملاحظہ فرما چکے ہیں کہ اس روایت کے متعدد طرق ہیں، ان مختلف طرق میں حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے اس روایت کو ’’منکر‘‘ کہا ہے، اسی طرح حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے بھی اسے ’’منکر‘‘ احادیث میں شمار کیا ہے، حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے قول پر حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اعتماد کیا ہے، نیز علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور ان کی اتباع میں علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اسے ’’من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے، لہذا زیر بحث روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
البتہ یہ مضمون کہ اللہ تعالی جمیل ہیں جمال کو پسند فرماتے ہیں،صحیح احادیث سے ثابت ہے،جیسا کہ امام مسلم رحمہ اللہ اپنی ’’صحيح‘‘[126] میں تخریج فرماتے ہیں، ملاحظہ ہو:
’’وحدثنا محمد بن المثنى، ومحمد بن بشار، وإبراهيم بن دينار، جميعا عن يحيى بن حماد، قال ابن المثنى: حدثني يحيى بن حماد، أخبرنا شعبة، عن أبان بن تغلب، عن فضيل الفُقَيْمِي، عن إبراهيم النخعي، عن علقمة، عن عبد الله بن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال ذرة من كبر، قال رجل: إن الرجل يحب أن يكون ثوبه حسنا ونعله حسنة، قال: إن الله جميل يحب الجمال، الكبر بطر الحق، وغمط الناس‘‘.
حضرت عبداللہ بن مسعود qفرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گاجس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو گا، ایک آدمی نے عرض کیا کہ بے شک آدمی پسند کرتا ہےکہ اس کے کپڑے اور جوتے اچھے ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی جمیل ہیں جمال کو پسند فرماتے ہیں، کبر تو حق کو قبول نہ کرنا اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔
حوالہ جات
[1] الكامل في ضعفاء الرجال:2/5،رقم:180،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[2] العلل المتناهية:2/198،رقم:1144،ت:إرشاد الحق،إدارة العلوم الأثرية ـ فيصل آباد،الطبعة الأولى1399هـ .
[3] انظر تعليق الفردوس بمأثور الخطاب:5/502،رقم:8889 ،ت:سعيد بن بسيوني زغلول،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1406هـ .
وكذا في الغرائب الملتقطة:8/363،رقم:3362،ت:العربي الدائز الفرياطي،جمعية دار البر ـ دبي،الطبعة الأولى1439هـ .
[4] الكامل:2/6،رقم:180،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[5] المغني عن حمل الأسفار:ص:87 ،رقم:330،ت:أبو محمد أشرف بن عبد المقصود،مكتبة دار طبرية ـ الرياض، الطبعة الأولى1415هـ .
[6] ميزان الاعتدال:1/293،رقم:1100،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[7] ذخيرة الحفاظ:ص:1280،رقم:2754،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى1416هـ .
[8] العلل المتناهية: 2/199،رقم:1144،ت:إرشاد الحق،إدارة العلوم الأثرية ـ فيصل آباد،الطبعة الأولى1399هـ..
[9] مرآة الزمان في تواريخ الأعيان:4/395،ت:محمد بركات وعمار ريحاوي،الرسالة العالمية ـ دمشق،الطبعة الأولى1434هـ..
[10] الزيادات على الموضوعات:ص:573،رقم:691،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى 1431هـ .
[11] تنزيه الشريعة2/278،رقم:42،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[12] ’’معجم اوسط‘‘ کی روایت ملاحظہ ہو:’’حدثنا محمد بن علي بن حبيب، ثنا محمد بن سلام المَنْبِجِي، ثنا أبو نعيم، ثنا طلحة بن عمرو، عن عطاء، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا ينظر أحدكم إلى ظله في الماء. لم يرو هذا الحديث عن طلحة إلا أبو نعيم، تفرد به: محمد بن سلام، ولا يروى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا بهذا الإسناد‘‘ (المعجم الأوسط:7/83 ،رقم:6919،ت:طارق بن عوض الله،دار الحرمين ـ القاهرة،الطبعة۱۴۱۵هـ) .
اسی مضمون کی روایت ایک دوسری سند سے امام طبرانی رحمہ اللہ نے ’’مسند الشامیین‘‘ میں تخریج کی ہے، ملاحظہ ہو: ’’حدثنا أبو عقيل أنس بن سليم الخولاني،,ثنا محمد بن مصفى، ثنا بقية، حدثني عتبة بن أبي حكيم، عن ابن جريج، عن عطاء، عن سودة بنت زمعة، أنها نظرت في ركوة فيها ماء، فنهاها رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك، وقال: إني أخاف عليكم منه الشيطان‘‘ (مسند الشاميين:1/420،رقم:739،ت:حمدي عبد المجيد السلفي، مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1409هـ) .
[13] تذكرة الموضوعات:ص160،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الثانية1399هـ .
[14] التاريخ الكبير:1/392,رقم:1358،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1429هـ .
[15] سؤالات ابن الجنيد:ص:344،رقم:293،ت:أحمد محمد نور سيف،مكتبة الدار ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى 1408هـ .
[16] معرفة الرجال:1/62،رقم:101،ت:محمد كامل القصار،مطبوعات مجمع اللغة العربية ـ دمشق،الطبعة1405هـ .
[17] الجرح و التعديل:2/259،رقم:925،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[18] الجرح و التعديل:2/259،رقم:925،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[19] المجروحين:1/185،رقم:99،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الثالثة1433هـ .
[20] الضعفاء والمتروكين:ص:46،رقم:27،ت:بوران الضناوي،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[21] لسان الميزان:2/255،رقم:1382،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ .
[22] المعرفة والتاريخ:3/61،ت:أكرم ضياء العمري،مكتبة الدار ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1410هـ .
[23] تاريخ بغداد:7/455،رقم:3421،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[24] الضعفاء الكبير:1/115،رقم:134،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[25] الكامل:2/6،رقم:180،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[26] تاريخ أسماءالضعفاء والكذابين:ص:50،رقم:24،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الطبعة الأولى۱۴۰۹هـ .
[27] الضعفاء والمتروكون:ص:151،رقم:110،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[28] لسان الميزان:2/255،رقم:1382،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ .
[29] ديوان الضعفاء:ص:43،رقم:530،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة، الطبعةا1387هـ .
[30] المقتنى في سرد الكنى:1/431،رقم:4652،ت:محمد صالح عبد العزيز المراد،الطبعة1408هـ .
[31] الكشف الحثيث:ص:74،رقم:162،ت:صبحي السامرائي ـ عالم الكتب,مكتبة النهضة العربية،الطبعة الأولى ۱۴۰۷ هـ .
[32] تنزيه الشريعة۱/۴۱،رقم:۳۲۲،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[33] اعتلال القلوب:1/170،رقم:352،ت:حمدي الدمرداش،مكتبة نزار مصطفى الباز ـ بيروت،الطبعة الثانية1420هـ .
[34] تلبيس إبليس:ص:1222،رقم:279،ت:أحمد بن عثمان المزيد،دار الوطن .
[35] الجامع لأخلاق الراوي:1/389،رقم:907،ت:محمود الطحان،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة1403هـ .
[36] شمائل النبوة:ص:285،رقم:355،ت:أبو عبد الله عمر بن أحمد بن علي،دار التوحيد ـ الرياض،الطبعة الأولى 1436هـ .
[37] أدب الإملاء والاستملاء:ص:32،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1401هـ .
[38] الكامل:۶/۳۷۵،رقم:۱۳۷۳،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[39] الكامل:۶/۳۷۵،رقم:۱۳۷۳،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[40] التاريخ الكبير:6/296،رقم:9253،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1429هـ .
[41] الضعفاء الكبير:۳/۳۴۷،رقم:۱۳۷۹،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى 1404هـ .
[42] مسائل الإمام أحمد برواية إسحاق بن إبراهيم بن هانئ:2/212،رقم:2156،ت:زهير الشاوش،المكتب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة1400هـ .
[43] الضعفاء الكبير:۳/۳۴۷،رقم:۱۳۷۹،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[44] الضعفاء والمتروكين:ص:۱۸۰،رقم:۴۵۷،ت:بوران الضناوي كمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[45] تهذيب التهذيب:5/177،رقم:6205،ت:عادل احمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .
[46] الجرح و التعديل:6/360،رقم:1987،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[47] الجرح و التعديل:6/360،رقم:1987،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[48] المجروحين:2/173،رقم:811 ،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الثالثة1433هـ .
[49] الكامل:۶/۳۷۷،رقم:۱۳۷۳،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[50] الضعفاء والمتروكين:2/188،رقم:2338،ت:أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت ،الطبعة الأولى 1406هـ .
[51] سنن الدار قطني:1/406،رقم:846 ،ت:شعيب الأرنؤوط،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1424هـ .
[52] تهذيب التهذيب:5/177رقم:6205،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .
[53] أحكام الوسطى:1/79،ت:حمدي السلفي وصبحي السامرائي,مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة۱۴۱۶هـ .
[54] ديوان الضعفاء:ص:۲۸۰،رقم:۲۸۸۹،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة، الطبعة 1387هـ .
[55] ميزان الاعتدال:2/595،رقم:4994،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[56] تقريب التهذيب:436،رقم:5254،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سوريا،الطبعة الثالثة۱۴۱۱هـ .
[57] عمل اليوم والليلة:ص:115،رقم:173،ت:عبد الرحمن كوثر،دار الأرقم ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .
[58] المجروحين:۲/۱۰۲،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[59] الكامل في ضعفاء الرجال:6/301،رقم:1336،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[60] الكامل في ضعفاء الرجال:6/304،رقم:1336،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[61] لسان الميزان:۵/۳۹۷،رقم:۵۱۳۲،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامی ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[62] تاريخ بغداد:۱۳/۱۶۱،رقم:۶۰۰۶،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامی ـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[63] سؤالات مسعود بن علي السجزي:ص:۸۲ ،رقم:۴۲،موفق بن عبد الله بن عبد القادر،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۸هـ .
[64] الضعفاء لأبي نعيم:ص:116،رقم:158،ت:فاروق حمادة،مطبعة النجاح الجديدة .
[65] الضعفاء والمتروكين:۲/۱۷۰،رقم:۲۲۷۴،ت:أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ .
[66] الأباطيل والمناكير:1/23،رقم:18،ت:عبد الرحمن عبد الجبار،المطبعة السلفية ـ الهند،الطبعة الأولى1403هـ .
[67] ديوان الضعفاء:ص:۲۷۰،رقم:۲۷۶۹،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[68] تنزيه الشريعة:1/84 ،رقم:249،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[69] الجامع لأخلاق الراوي وآداب السامع:1/389،رقم:907،ت:محمود الطحان،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة۱۴۰۳هـ .
[70] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الصغير‘‘ میں موصوف کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 170 اور 180 کے درمیان ہوا ہے (التاريخ الصغير:2/173،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ).
[71] الضعفاء الكبير:3/96،رقم:1069،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة1404هـ .
امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کی عبد القدوس کے ساتھ ایک حکایت حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء الکبیر‘‘ میں ان لفظوں سے تخریج کی ہے: ’’حدثنا محمد بن زكريا البلخي، قال: حدثنا سعيد بن يعقوب الطَالْقَاني، قال: سمعت عبد الله بن المبارك، يقول: اشتريت بعيرين، فقدمت على عبد القدوس الشامي، قال: فقال: حدثنا مجاهد، عن ابن عمر، قلت: إن أصحابنا يروون هذا الحديث عن عبد الله ابن عباس، فقال: ابن عباس لم يرو عنه مجاهد شيئا، وكان مجاهد مولى ابن عمر، فكان لا يروي إلا عن ابن عمر، فقلت: إنا لله، وفي سبيل الله على نفقتي وبعيري، ورأيت عبد الله يتبسم‘‘. عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے دو اونٹ خریدے، میں عبد القدوس کے پاس آیا ، اس نے حدیث بیان کی: مجھے مجاہد نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حدیث بیان کی، میں نے کہا کہ ہمارے اصحاب اس حدیث کو عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، عبد القدوس نے کہا کہ مجاہد رحمہ اللہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کچھ نقل نہیں کیا، اور مجاہد رحمہ اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام تھے، وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں، میں نے کہا: انا للہ ،تاہم میرا خرچہ اور سواری اللہ کے راستے میں ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ مسکرا رہے تھے۔(الضعفاء الكبير:3/97،رقم:1069،ت:عبد المعطي أمين قلعجي، دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة1404هـ) .
[72] تاريخ يحيي بن معين رواية أبي الفضل العباس بن محمد الدوري:2/308،رقم:4976،دار القلم ـ بيروت .
[73] تاريخ بغداد: ۱۲/۴۳۵،رقم:۵۷۷۴،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بیرت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[74] التاريخ الكبير:5/381،رقم:7969،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1429هـ .
[75] الكنى و الأسماء:ص:367،رقم:1348،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الجامعة الإسلامية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[76] الصحيح لمسلم:1/7،رقم:147،ت:محمد فواد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1412هـ .
[77] المنهاج شرح صحيح مسلم:1/55،المطبعة المصرية ـ الأزهر،الطبعة الأولى۱۳۴۷هـ .
[78] سؤالات أبي عبيد الآجري:ص:192،رقم:205،ت:محمد علي قاسم العمري،الجامعة الإسلامیة ـ المدينة المنورة،الطبعة1399هـ .
[79] الجرح والتعديل: ۶/۵۶،رقم:۲۹۵،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[80] الجرح والتعديل: ۶/۵۶،رقم:۲۹۵،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى1372 هـ .
[81] تاريخ دمشق:36/419،ت:محب الدين أبي سعيد عمربن غرامة العمروي،دار الفکرـ بيروت،الطبعة ۱۴۱۶هـ .
[82] الضعفاء والمتروكين:ص:۱۶۴،رقم:۴۵۷،ت:بوران الضناوي،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[83] الكنى والأسماء:ص:580،ت:أبو قتيبة نظر محمد الفاريابي،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى4121هـ .
[84] الجرح والتعديل: ۶/۵۶،رقم:۲۹۵،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[85] أحوال الرجال:ص:279،رقم:293،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث أكادمي ـ فيصل آباد،باكستان، الطبعة الأولى1411هـ .
[86] تاريخ أسماء الضعفاء والكذابين:ص:137،رقم:435،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الطبعة الأولى 1409هـ .
[87] المجروحين:۲/۱۳۱،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[88] تاريخ دمشق:36/422،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفکرـ بيروت،الطبعة۱۴۱۶هـ .
[89] الكامل: ۷/۴۶،رقم:۱۴۹۸،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلميةـ بيروت .
[90] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:62،رقم:131،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[91] تاريخ الإسلام:4/443،رقم:245،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۴هـ .
[92] نتائج الأفكار:5/170،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار كثير ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۲۹هـ .
[93] الكشف الحثيث:ص:171،رقم:454،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى1407هـ .
[94] تنزيه الشريعة:1/81 ،رقم:187،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[95] تلبيس إبليس:ص:1225،رقم:280،ت:أحمد بن عثمان المزيد،دار الوطن،الطبعة1422هـ .
[96] كتاب العلل:6/232,رقم:2478،مكتبة الملك فهد الوطنية ـ الرياض،الطبعة الأولى1427هـ .
[97] الجرح والتعديل:ج:۸/ص:۲،رقم:۵،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[98] تاريخ الإسلام:9/605،ت:عمر عبد السلام تدمري،دار الكتاب العربي ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۱هـ .
[99] تاريخ يحيي بن معين رواية أبي الفضل العباس بن محمد الدوري:1/334،رقم:2245،دار القلم ـ بيروت .
[100] تاريخ يحيي بن معين رواية أبي الفضل العباس بن محمد الدوري: 1/209،رقم:1355،دار القلم ـ بيروت .
[101] العلل ومعرفة الرجال:1/313،رقم:539،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية1422هـ .
[102] الجرح والتعديل:ج:۸/ص:۲،رقم:۵،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[103] التاريخ الكبير:۱/۱۷۱،رقم:۵۱۳,ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .
[104] الضعفاء الصغير:ص:108،رقم:333,ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[105] أحوال الرجال:ص:77،رقم:51،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،فيصل آباد،باكستان،الطبعة الأولى1411هـ .
[106] الكنى و الأسماء:ص:۵۲۳،رقم:۲۰۸۰،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الجامعة الإسلامية ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى۱۴۰۴ هـ .
[107] الجرح والتعديل:ج:۸/ص:۲،رقم:۵،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[108] الجرح والتعديل:ج:۸/ص:۲،رقم:۵،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[109] إكمال تهذيب الكمال:10/265،رقم:4190،ت:أبو عبد الرحمن عادل بن محمد،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى1422هـ .
[110] الكنى والأسماء:ص:857 ،رقم:1507،ت:أبو قتيبة نظر محمد الفاريابي،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى 4121هـ .
[111] الضعفاء والمتروكين:ص:۲۱۳،رقم:۵۴۶،ت:بوران الضناوي كمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[112] إكمال تهذيب الكمال:10/264،رقم:4190،ت:أبو عبد الرحمن عادل بن محمد،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى1422هـ .
[113] إكمال تهذيب الكمال:10/265،رقم:4190،ت:أبو عبد الرحمن عادل بن محمد،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى1422هـ .
[114] المجروحين:2/246،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[115] الكامل في ضعفاءالرجال: ۷/۲۵۴،رقم۱۶۲۲،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[116] تاريخ أسماءالضعفاءوالكذابين:ص:164،رقم:544،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الطبعة الأولى ۱۴۰۹هـ .
[117] إكمال تهذيب الكمال:10/265،رقم:4190،ت:أبو عبد الرحمن عادل بن محمد،الفاروق الحديثية ـ خلف، الطبعة الأولى1422هـ .
[118] المدخل إلى الصحيح:ص:97،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[119] تذكرةالحفاظ:ص:37،رقم:68،ت:حمدي بن عبد المجيد،دارالصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۵هـ .
[120] النقد الصحيح:ص:33،رقم:4،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الجامعة الإسلامية ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى1405هـ .
[121] ديوان الضعفاء:ص:۳۶۴،رقم:۳۸۶۳،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مطبعة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[122] تاريخ الإسلام:9/605،ت:عمر عبد السلام تدمري،دار الكتاب العربي ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۱هـ .
[123] غاية النهاية:2/171،رقم:3221،ت:أبو إبراهيم عمرو بن عبد الله،دار اللؤلؤة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1438هـ .
[124] تقريب التهذيب:ص:494،رقم:6108،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سوريا،الطبعة الثالثة۱۴۱۱هـ .
[125] تنزيه الشريعة:1/109،رقم:196،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
[126] الصحيح لمسلم:1/93،رقم:147،ت:محمد فواد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1412هـ