روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: جو شخص بازار سے کوئی عمدہ چیز اپنے بچوں کےلئے لائے تو پہلے بچیوں کو دے‘‘۔
حکم: منکر، شدید ضعیف ہے، حتی کہ بعض نے اسے ’’من گھڑت‘‘ تک کہا ہے، بہرصورت آپ ﷺ کی جانب منسوب نہیں کرسکتے۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت چار طرق سے منقول ہے: 1 طریق انس بن مالک رضی اللہ عنہ بسند حماد بن عمرو نصیبی 2 طریق انس بن مالک رضی اللہ عنہ بسند ابان بن ابی عیاش 3 طریق انس بن مالک رضی اللہ عنہ بسند یزید رقاشی 4 طریق عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
حا فظ ابن عد ی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[1] میں عبد اللہ بن ضِرار کے ترجمہ میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا أحمد بن محمد بن بليل التستري، حدثنا يحيى بن محمد بن شبيب، حدثنا حماد بن عمرو النصيبي، حدثنا عبد الله بن ضرار، عن أبيه ضرار بن عمرو، عن يزيد بن أبان، عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من حمل طرفة من السوق إلى ولده، كان للحامل صدقة، ابدأوا بالإناث، فإن الله رق للإناث، ومن رق لأنثى فكأنما بكى من خشية الله، ومن بكى من خشية الله غفر الله له، ومن فرح أنثى فرحه الله يوم الحزن‘‘.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص بازار سے کوئی عمدہ چیز اپنی اولاد کےلئے لائے، تو لانے والے کےلئے صدقہ کا اجر ہے، تم بچیوں سے ابتداء کرو، کیونکہ اللہ تعالی بچیوں پر نرمی فرماتے ہیں، اور جو شخص بچی پر نرمی کرے گویا کہ وہ ایسا ہے جیسے اللہ کے خوف سے رویا، اور جو شخص اللہ تعالی کے خوف ے روئے اللہ تعالی اس کی مغفرت فرماتے ہیں، اور جو شخص بچی کو خوش رکھے اللہ تعالی قیامت والے دن اسے خوش کریں گے۔
روایت بطریق انس بن مالک رضی اللہ عنہ بسند حماد بن عمرو نصیبی پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[4] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’وهذا حديث باطل، لا أصل له، وفي إسناده أربعة ضعفاء: عبد الله بن ضرار وأبوه، وحماد بن عمرو، ويزيد الرقاشي‘‘. یہ حدیث باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے، اس کی سند میں چار ضعیف راوی ہیں: عبد اللہ بن ضرار، ان کے والد، حماد بن عمرو نصیبی اور یزید رقاشی۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’تذكرة الحفاظ‘‘[5] میں زیر بحث روایت ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’رواه حماد بن عمرو النصيبي، عن عبد الله بن ضرار بن عمرو الملطي، عن أبيه، عن يزيد الرقاشي، عن أنس. وحماد هذا يضع‘‘. اسے حماد بن عمرو نصیبی نے عبد اللہ بن ضرار بن عمرو ملطی، عن ابیہ، عن یزید رقاشی، عن انس رضی اللہ عنہ کے طریق سے روایت کیا ہے، اور یہ حماد حدیث گھڑتا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[6] میں تخریج روایت کےبعدفرماتے ہیں:
’’وهذا الحديث لعل إنكاره من حماد بن عمرو النصيبي لا من عبد الله بن ضرار، لأن حماد بن عمرو قد عده السلف فيمن يضع الحديث‘‘. شاید اس حدیث کے انکار کی وجہ حماد بن عمرو نصیبی ہے نہ کہ عبد اللہ بن ضرار، اس لئے کہ حماد بن عمرو کو سلف نے ان لوگوں میں شمار کیا ہے جو حدیثیں گھڑتے ہیں۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[7] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذا حديث موضوع على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وفيه جماعة ضعفاء، فمنهم: يزيد الرقاشي، كان فيه تدين، لكنه كان يغلط في الحديث، فربما قلب كلام الحسن فجعله عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم وهو لا يعلم، ومنهم ضرار بن عمرو، قال يحيى: ليس بشيء، ولا أبيه عبد الله، ولا حماد بن عمرو، قال ابن حبان: كان حماد يضع الحديث على الثقاة [ كذا في الأصل] ، لا يحل كتب حديثه إلا على التعجب‘‘.
یہ حدیث رسول اللہ ﷺ پر گھڑی ہوئی ہے، اور اس میں ضعفاء کی ایک جماعت ہے، ان میں سے ایک یزید رقاشی ہے، اس میں دین داری تھی، لیکن یہ حدیث میں غلطیاں کرتا تھا، بسا اوقات نادانی میں حسن رحمہ اللہ کے کلام کو بدل کر انس رضی اللہ عنہ ، عن النبی ﷺ کے طور پر بیان کردیتا تھا، اور ان میں سے ایک ضرار بن عمرو ہے، یحیی بن معین رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ لیس بشیء ہے، نہ ہی اس کے والد عبد اللہ، اور نہ ہی حماد بن عمرو،ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حماد ثقات پر حدیثیں گھڑتا تھا، اس سے روایت سوائے تعجب کے حلال نہیں ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[8] میں زیر بحث روایت ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’فيه حماد بن عمرو النصيبي متهم، عن ضعيف، عن آخر‘‘. اس میں حماد بن عمرو نصیبی متہم ہے، جو اسے ایک ضعیف سے، وہ کسی دوسرے سے نقل کر رہا ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ‘‘[9] میں زیر بحث روایت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’موضوع، حماد يضع، وعبد الله وأبوه ليسا بشيء‘‘. یہ حدیث ’’من گھڑت‘‘ ہے، حماد حدیث گھڑتا ہے، اور عبد اللہ اور اس کے والد دونوں ’’لیس بشیء‘‘ ہیں۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائد المجموعة‘‘[10] میں زیر بحث روایت کے متعلق فرماتے ہیں:
’’رواه ابن عدي عن أنس مرفوعا، وفي إسناده: حماد بن عمرو النصيبي وضاع، وآخران متروكان، وقال العراقي في تخريج الإحياء: سنده ضعيف‘‘.
اسے ابن عدی رحمہ اللہ نے انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں حماد بن عمرو نصیبی ہے جو حدیث گھڑنے والا ہے، اور دو اور متروک راوی ہیں، عراقی رحمہ اللہ ’’تخریج احیاء‘‘ میں فرماتے ہیں: اس کی سند ضعیف ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ حماد بن عمرو کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ليس بشيء‘‘[11] .
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ممن يكذب، ويضع الحديث‘‘ [12] .یہ ان لوگوں میں ہےجو جھوٹ بولتےہیں اور حدیث گھڑتےہیں۔
حافظ ابو العباس احمد بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سألت مجاهدا وهو ابن موسى، عن حماد بن عمرو، فقال: ذهبت إليه كان يروي عن زيد بن رفيع، عن عبد الله في بيض النعام، فإذا هو قد رفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقلت: إنما هو عن عبد الله، وقلت له: أخرج إلي كتاب خصيف فأخرج إلي كتاب حصين، فإذا هو ليس يفصل بين خصيف وحصين فتركته‘‘[13].
میں نے مجاہد یعنی ابن موسی سے حماد بن عمرو کے بارے میں پوچھا، تو مجاہد نے کہا کہ میں اس کے پاس گیا، تو وہ زید بن رفیع، عن عبد اللہ (کے طریق) سے شتر مرغ کے انڈوں کے بارے میں روایت کر رہا تھا، اچانک دیکھا کہ اس نے اسے نبی ﷺ تک مرفوع کردیا، میں نے کہا: یہ تو صرف عبد اللہ سے ہے، اور ان سے مزید کہا کہ آپ میرے پاس خُصیف کی کتاب لائیں، تو وہ میرے پاس حُصین کی کتاب لے آیا، تو دیکھا کہ وہ خُصیف و حُصین کے مابین فرق نہیں کر سکتا، چنانچہ میں نے اسے ترک کردیا۔
حافظ ابو جعفر ابن عمار موصلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حدثني عبد الله بن عصمة النصيبي، واستشهد ابن زيد بن رفيع، فشهد له فذكر أن رجلا جاء إلى حماد بن عمرو بخمسين حديثا من حديث الأعمش، فرواها ولم يسمع منها حرفا.
وقال ابن عمار أيضا: أخبرني عبد الله بن عصمة النصيبي، واستشهد ابن زيد بن رفيع، فشهد أن حماد بن عمرو النصيبي أخذ كتاب زيد بن رفيع من عبد الحميد بن يوسف، ثم كان يرويه عن زيد بن رفيع، قال ابن عمار: وقد سمعت منه كثيرا، ولا أروي عنه، ولا أرى الرواية عنه، وأنا أعجب من ابن المبارك والمعافى حيث رويا عنه، ولم يكن يدري أيش الحديث‘‘[14].
مجھے عبد اللہ بن عصمہ نصیبی نے بیان کیا ہے، اور انہوں نے ابن زید بن رفیع کو اس پر گواہ بنایا، تو ابن زید نے عبد اللہ بن عصمہ کے حق میں گواہی دی، (عبد اللہ بن عصمہ) ذکر کرتے ہیں کہ ایک شخص حماد بن عمرو کے پاس اعمش کی پچاس احادیث لایا،تو حماد نے ان کو روایت کرنا شروع کردیا، حالانکہ اس نے ان میں ایک حرف بھی نہیں سنا تھا۔
نیز ابن عمار یہ بھی فرماتے ہیں: مجھے عبد اللہ بن عصمہ نصیبی نے بیان کیا ہے، اور انہوں نے ابن زید بن رفیع کو اس پر گواہ بنایا، تو ابن زید نے عبد اللہ بن عصمہ کے حق میں گواہی دی، حماد بن عمرو نصیبی نے زید بن رفیع سے عبد الحمید بن یوسف کی کتاب لے کر اسے زید بن رفیع کے انتساب سے روایت کردیا، ابن عمار کا کہنا ہے کہ میں نے حماد بن عمرو سے بہت کچھ سنا ہے، لیکن میں اس سے روایت نہیں کرتا، اور نہ ہی اس سےروایت کی رائے رکھتا ہوں،اور مجھے ابن مبارک رحمہ اللہ اور معافی رحمہ اللہ پر تعجب ہے، کیونکہ یہ دونوں حماد بن عمرو سے روایت کرتے ہیں، حالانکہ وہ جانتا ہی نہیں تھا کہ حدیث کیا ہے۔
حافظ ابو حفص عمرو بن علی فلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حماد بن عمرو النصيبي متروك الحديث، ضعيف جدا، منكر الحديث‘‘[15] . حماد بن عمرو نصیبی متروک الحدیث، ضعیف جداًاور منکر الحدیث ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاریخ الکبیر‘‘[16] میں حماد بن عمر وکو ’’منکر الحدیث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يكذب، لم يدع للحليم في نفسه منه هاجسا‘‘[17] . ’’یہ جھوٹ بولتا تھا۔۔ ۔‘‘۔
حافظ ابوزرعہ رحمہ اللہ نے حماد کو ’’واهي الحديث‘‘[18] کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ’’متروک الحدیث‘‘[19] کہا ہے۔
حافظ ابو القاسم عبداللہ بن احمد بلخی رحمہ اللہ نے ’’قبول الأخبار‘‘[20] میں حماد بن عمرو کو ’’ضعيف الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے حماد بن عمرو کو ’’منکر الحدیث، ضعیف الحدیث جدا‘‘[21] کہا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ حماد بن عمرو کے بارے میں ’’المجروحین‘‘[22] میں لکھتے ہیں: ’’يضع الحديث وضعا على الثقات، روى عنه ابن كاسب، لا تحل كتابة حديثه إلا على جهة التعجب‘‘. یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے خوب احادیث گھڑتا ہے،ابن کاسب نے اس سے روایت کی ہے، اس کی حدیث کو لکھنا حلال نہیں ہے سوائے تعجب کے۔
اس کے بعد حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت تخریج کی ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[23] میں فرماتے ہیں: ’’وحماد بن عمرو هذا له أحاديث، وعامة حديثه ما لا يتابعه أحد من الثقات عليه‘‘.اور اس حماد بن عمرو کی احادیث ہیں،عام طور پر اس کی روایات کی ثقات میں سے کوئی بھی متابعت نہیں کرتا۔
حافظ ابو احمدحاکم رحمہ اللہ ’’الأسامي‘‘[24] میں فرماتے ہیں: ’’حديثه ليس بالقائم‘‘.
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’ الضعفاء والمتروكون‘‘[25] میں حماد بن عمرو نصیبی کو ’’ضعفاء ومتروکین‘‘ راویوں میں شمار کیا ہے[26]۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يروي عن جماعة من الثقات أحاديث موضوعة ساقطة بمرة‘‘[27].یہ ثقات کی ایک جماعت کے انتساب سے من گھڑت، ساقط بمرہ احادیث روایت کرتا ہے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’المسند المستخرج‘‘[28] میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن الثقات بالمناكير، لا شيء‘‘. یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے مناکیر لاتا ہے، یہ لاشیء ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[29] میں فرماتے ہیں: ’’وحماد يكذب، ويضع الحديث‘‘. حماد جھوٹ بولتا ہے، اور حدیث گھڑتا ہے۔
حافظ ابن جارود رحمہ اللہ حماد کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث، شبهُ لا شيء، لا يدري ما الحديث‘‘[30] . منکر الحدیث ہے، لا شیء جیسا ہے، جانتا نہیں کہ حدیث کیا ہے۔
حافظ ابو سعید نقاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يروي الموضوعات عن الثقات‘‘[31] . یہ ثقات کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا ہے۔
حافظ ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أجمع أهل النقل أنه متروك‘‘[32] .اہل نقل نے اس کے ’’متروک ‘‘ ہونے پر اجماع کیا ہے۔
علامہ صغانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وهو عند أئمة الحديث متروك، كذاب‘‘[33] .یہ محدثین کے نزدیک متروک، جھوٹا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[34] میں عبد اللہ بن ضرار کے ترجمہ میں حماد بن عمرو نصیبی کو ’’ ليس بثقة‘‘ کہہ کر زیر بحث روایت ذکر کی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ديوان الضعفاء‘‘[35] میں حماد بن عمرو کو ’’متروك الحديث‘‘ اور ’’المقتنى‘‘[36] میں ’’واه‘‘ کہا ہے۔
اسی طرح حافظ ذہبی رحمہ اللہ ہی نے ’’تاريخ الإسلام‘‘[37] میں ایک حدیث کے تحت حماد بن عمرو کے بارے میں کہا ہے: ’’وكان يكذب‘‘. یہ جھوٹ بولتا تھا۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’وقد وصف أيضا بأنه كان يضع الحديث‘‘[38] . حماد بن عمرو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حدیث گھڑتا تھا۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حماد بن عمرو النصيبي كذاب وضاع، مشهور بالوضع‘‘[39] .حماد بن عمرو نصیبی جھوٹا، وضاع اور حدیث گھڑنے میں مشہور ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[40] میں حماد بن عمرو نصیبی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
طریق انس بن مالک r بسند حماد بن عمرو نصیبی کو حافظ ابن عدی l نے ’’منکر‘‘، حافظ ابن حبان l نے ’’باطل، بے اصل‘‘، اورحافظ ابن جوزی l نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت حافظ خرائطی رحمہ اللہ نے ’’مكارم الأخلاق‘‘[41] میں ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’حدثنا سعدان بن يزيد البزار، حدثنا صاحب لنا يقال له عبيد الله، عن عبد الله بن ضرار، عن أبيه، عن أبان بن أبي عياش، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من حمل طرفة من السوق إلى عياله فكأنما حمل إليهم صدقة، حتى يضعها فيهم، وليبدأ بالإناث قبل الذكور، فإنه من فرح أنثى فكأنما بكى من خشية الله، ومن بكى من خشية الله حرم الله بدنه على النار‘‘.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص بازار سے کوئی عمدہ چیز لے کر اپنے گھر والوں کے پاس آیا، گویاکہ وہ ان کے پاس صدقہ لےکر آیا ہے، حتی کہ وہ ان کے درمیان عمدہ چیز لاکر بچوں سے پہلے بچیوں سے ابتداء کرے، کیونکہ جس نے کسی بچی کو خوش کیا تو گویاکہ وہ اللہ تعالی کے خوف سے رویا ہے، اور جو خوفِ خدا سے روئے اللہ تعالی جہنم پر اس کے بدن کو حرام فرما دیتے ہیں۔
روایت بطریق انس بن مالک رضی اللہ عنہ بسند ابان بن ابی عیاش پر ائمہ کا کلام
حافظ عراقی رحمہ اللہ ’’ المغنی‘‘[42] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’ الخرائطي بسند ضعيف جدا، وابن عدي في الكامل، وقال ابن الجوزي: حديث موضوع‘‘. اسے خرائطی رحمہ اللہ نے شدید ضعیف سند کے ساتھ نقل کیا ہے، نیز ابن عدی رحمہ اللہ نے ’’الکامل‘‘ میں (اس کی تخریج کی ہے)، اور ابن جوزی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ ’’من گھڑت‘‘ ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ نے ’’ اللآلئ‘‘[43] میں اور علامہ زبیدی رحمہ اللہ نے ’’إتحاف‘‘[44] میں حافظ عراقی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
واضح رہے کہ حافظ خرائطی رحمہ اللہ اور حافظ ابن عدی رحمہ اللہ دونوں کے طرق الگ الگ ہیں[45] ۔
علامہ محمد بن موسی حَرَشِی اور علامہ عبد الرحمن بن مبارک عَیْشی، حماد بن زید سے نقل کرتے ہیں: ’’ قلت لسلم العلوي: حدثني، قال: يا بني عليك بأبان، فإني قد رأيته يكتب بالليل عند أنس بن مالك عند السراج.زاد العيشي، عن حماد قال: فذكرت ذلك لأيوب، فقال: ما زال نعرفه بالخير منذ كان‘‘[46].
میں نے سَلْم علوی سے کہا: آپ مجھے حدیث بیان کریں، سَلْم نے کہا: اے بیٹا! تم ابان کو لازم پکڑو، کیونکہ میں نے اسے دیکھا ہے کہ وہ چراغ کے سامنے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھ کر لکھا کرتا تھا، عَیْشی، حماد سے یہ اضافہ بھی نقل کرتے ہیں کہ میں نے یہ بات ایوب سے کہی تو ایوب نے کہا: ایک عرصہ سے ہم ان میں خیر ہی کو پہچانتے ہیں۔
امام شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لأن أشرب من بول حمار حتى أروى أحب إلى من أن أقول: حدثنا أبان بن أبي عياش‘‘[47]. میں ابان بن ابی عیاش سے روایت نقل کروں، مجھے اس سے زیادہ پسند یہ ہے کہ خوب سیر ہوکر گدھے کا پیشاب پیوں۔
علامہ ابن ادریس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قلت لشعبة: حدثني مهدي بن ميمون، عن سَلْم العلوي، قال: رأيت أبان بن أبي عياش يكتب عن أنس بالليل، فقال شعبة: سلم يرى الهلال قبل الناس بليلتين‘‘[48].
میں نے شعبہ رحمہ اللہ سے کہا: مجھے مہدی بن میمون نے سلم علوی سے نقل کیا ہے، سَلم فرماتے ہیں کہ میں نے ابان بن ابی عیاش کو رات کے وقت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے احادیث لکھتے ہوئے دیکھا ہے، تو اس کے جواب میں شعبہ رحمہ اللہ نے کہا: سَلم تو چاند بھی لوگوں سے دو دن پہلے دیکھ لیتا ہے۔
علامہ ابو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ بن مثنی انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كنت مع سلام بن أبي مطيع، فذكرنا أبان بن أبي عياش فقال: لا تحدث عنه بشيء، وانظر حديثك عن حميد، فازدهر بحديثه‘‘[49]. میں سلام بن ابی مطیع کے ساتھ تھا ہم نے ابان بن ابی عیاش کا ذکر کیا، تو سلام بن ابی مطیع نے فرمایا: اس سے کچھ بھی بیان نہ کرو، اور اپنی حدیث حمید سے بیان کرکے اسے محفوظ کرو۔
حافظ ابو عبد اللہ محمد بن سعد رحمہ اللہ نے ’’الطبقات الكبرى‘‘[50] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يكذب‘‘[51]. یہ جھوٹ بولتا تھا۔
نیز حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’وهو متروك الحديث، يعني أبان‘‘[52] . اور ابان متروک الحدیث ہے۔
حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ أتيت أبان بن عياش بكتاب فيه حديث من حديثه، وفي أسفل الكتاب حديث رجل من أهل واسط، فقرأه علي أجمع‘‘[53]. میں ابان بن ابی عیاش کے پاس ایک کتاب لایا جس میں ان کی احادیث میں سے احادیث تھیں، اور ایک کتاب کے ختم پر اہل واسط کے ایک شخص کی احادیث تھیں، پھر ابان نے یہ سب مجھ پر پڑھ دیں۔
نیز حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’ لا أستحل أن أروي عنه شيئا‘‘[54]. میں اس سے کچھ بھی روایت کرنے کو حلال نہیں سمجھتا۔
علامہ ابو طالب مشکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ قال أحمد يعني ابن حنبل: لا تكتب عن أبان بن عياش شيئا، قلت: كان له هوى؟ قال: كان منكر الحديث‘‘[55]. احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابان بن ابی عیاش سے کچھ مت لکھو، میں نے کہا: اس میں بدعت تھی؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ منکر الحدیث تھا۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ ابان کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وکان ضعیفا، ضعيفا عندنا‘‘[56]. ضعیف تھا، اور ہمارے نزدیک بھی ضعیف ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل ومعرفة الرجال‘‘[57] میں فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، ترك الناس حديثه مذ دهر من الدهر‘‘. متروک الحدیث ہے، لوگوں نے ایک زمانے سے اس کی حدیث کو ترک کر رکھا ہے۔
نیز امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل ومعرفة الرجال‘‘[58] میں ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ كان وكيع إذا أتى على حديث أبان بن أبي عياش يقول: رجل، لا يسميه، استضعافا له‘‘. وکیع رحمہ اللہ جب ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر آتے، تو رجل کہتے، اسے ضعیف سمجھتے ہوئے اس کا نام نہیں لیتے تھے۔
حافظ عبد اللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ قرأت على أبي حديث عباد بن عباد، فلما انتهى إلى حديث أبان بن أبي عياش، قال: اضرب عليها، فضربت عليها وتركها، وقال: اضرب على حديث جعفر بن الزبير‘‘[59]. میں نے اپنے والد پر عباد بن عباد کی حدیث پڑھی، جب میں ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر پہنچا تو والد نے فرمایا: اسے ترک کردو، میں نے اسے ترک کر دیا اور انہوں نے بھی اس کی حدیث کو ترک کر دیا، اور والد نے فرمایا: جعفر بن زبیر کی حدیث کو ترک کردو۔
حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يحيى وعبد الرحمن لا يحدثان عن أبان بن أبي عياش‘‘[60]. یحیی رحمہ اللہ اور عبد الرحمن رحمہ اللہ ، ابان بن ابی عیاش سے روایت نہیں کرتے تھے۔
حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، وهو رجل صالح‘‘[61]. یہ متروک الحدیث ہے، نیک شخص ہے۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب سعدی رحمہ اللہ نے ’’ أحوال الرجال‘‘[62] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’ساقط‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو زرعہ رحمہ اللہ سے ابان کے متعلق پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ’’ترك حديثه، ولم يقرأ علينا حديثه، فقيل له كان يتعمد الكذب؟ قال: لا، كان يسمع الحديث من أنس، وشهر بن حوشب، ومن الحسن، فلا يميز بينهم‘‘[63]. یہ متروک الحدیث ہے، اورابو زرعہ رحمہ اللہ نے ہم پر اس کی حدیث نہیں پڑھی، ابو زرعہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ یہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتا تھا؟ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں، بلکہ یہ انس رضی اللہ عنہ ، شہر بن حوشب اور حسن رحمہ اللہ سے حدیث سنتا تھا ،لیکن ان میں فرق نہیں کرپاتا تھا۔
امام ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لا يكتب حديث أبان‘‘[64]. ابان کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا۔
امام ترمذی رحمہ اللہ اپنی ’’سنن‘‘[65] میں فرماتے ہیں: ’’وأبان بن أبى عياش وإن كان قد وصف بالعبادة والاجتهاد فهذا حاله في الحديث، والقوم كانوا أصحاب حفظ، فرب رجل وإن كان صالحا لا يقيم الشهادة ولا يحفظها، فكل من كان متهما في الحديث بالكذب أو كان مغفلا يخطئ الكثير، فالذي اختاره أكثر أهل الحديث من الأئمة أن لا يشتغل بالرواية عنه، ألا ترى أن عبد الله بن المبارك حدث عن قوم من أهل العلم، فلما تبين له أمرهم ترك الرواية عنهم‘‘.
ابان بن ابی عیاش اگرچہ عبادت اور اجتہاد کے ساتھ متصف ہے، یہ اس کی حالت حدیث میں ہے، اور بہت سے لوگ اصحابِ حفظ ہوتے ہیں، اور بسا اوقات ایک شخص اگرچہ وہ صالح ہوتا ہے لیکن وہ گواہی قائم نہیں کر سکتا اور نہ ہی گواہی محفوظ کر سکتا ہے، چنانچہ ہر وہ شخص جو حدیث میں متہم بالکذب ہو یا مغفل کثیر الخطاء ہو تو ائمہ میں سے اکثر محدثین نے یہ اختیار کیا ہے کہ اس کی روایت میں مشغول نہ ہوا جائے، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے اہل علم کی ایک جماعت سے روایت کی ہے، جب ان کا معاملہ واضح ہوا تو عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے ان سے روایت کا لینا ترک کردیا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، وكان رجلا صالحا، لكن بلي بسوء الحفظ‘‘[66]. ابان متروک الحدیث ہے، اور یہ نیک شخص تھا، لیکن یہ سوء حفظ میں مبتلا ہوگیا تھا۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[67] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ ہی ایک موقع پر فرماتے ہیں: ’’ ليس بثقة، ولا يكتب حديثه‘‘[68]. یہ لیس بثقہ ہے، اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی۔
حافظ زکریا ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان رجلا صالحا سخيا كريما، فيه غفلة، يهم في الحديث ويخطئ فيه، روى عنه الناس، ترك حديثه لغفلة كانت فيه، لم يحدث عنه شعبة، ولا عبد الرحمن، ولا يحيى‘‘[69]. یہ نیک، سخی، کریم شخص تھا، اس میں غفلت تھی، حدیث میں وہم میں مبتلاء تھا، حدیث میں خطاء کرتا تھا، اس سے لوگوں نے روایت کی ہے، اس میں موجود غفلت کی وجہ سے اس کی حدیث کو ترک کردیا گیا تھا، شعبہ رحمہ اللہ ، عبد الرحمن رحمہ اللہ اور یحیی رحمہ اللہ اس سے حدیث روایت نہیں کرتے تھے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[70] میں فرماتے ہیں: ’’وكان من العباد الذي يسهر الليل بالقيام، ويطوي النهار بالصيام، سمع عن أنس بن مالك أحاديث، وجالس الحسن، فكان يسمع كلامه، ويحفظ، فإذا حدث ربما جعل كلام الحسن ـ الذي سمعه من قوله ـ عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وهو لا يعلم، ولعله روى عن أنس أكثر من ألف وخمسمائة حديث ما لكبير شيء منها أصل يرجع إليه‘‘.
ابان ان عبادت گزارلوگوں میں تھا، جو رات نماز میں، اور دن روزے میں بسر کرتےتھے، ابان، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیثیں نقل کرتا تھا، یہ حسن رحمہ اللہ کے پاس بیٹھ کر ان کا کلام سن کر یاد کرتاتھا، پھر بیان کرتے ہوئے لاعلمی میں حسن رحمہ اللہ کے سنے ہوئے کلام کو انس رضی اللہ عنہ ، عن النبی ﷺ کے طور پر بیان کر دیتا تھا، شاید ابان نے انس رضی اللہ عنہ سے پندرہ سو سے زیادہ احادیث روایت کی ہیں، ان میں ایک بڑے حصہ کی کوئی ایسی اصل موجود نہیں جس کی جانب رجوع کیا جا سکتا ہو۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[71] میں لکھتے ہیں: ’’وعامة ما يرويه لا يتابع عليه، وهو بين الأمر في الضعف، وقد حدث عنه كما ذكرته الثوري، ومعمر، وابن جريج، وإسرائيل، وحماد بن سلمة، وغيرهم ممن لم نذكرهم، وأرجو أنه ممن لا يتعمد الكذب إلا أن يشبه عليه ويغلط، وعامة ما أتاني أبان من جهة الرواة لا من جهته، لأن أبان رووا عنه قوم مجهولين لما أنه فيه ضعف، وهو إلى الضعف أقرب منه إلى الصدق، كما قال شعبة‘‘.
اس کی روایات میں اکثر اس کی متابعت نہیں ہوتی، اور اس کا معاملہ ضعف میں واضح ہے، اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ اس سے ثوری ، معمر ، ابن جریج ، اسرائیل اور حماد بن سلمہ وغیرہ افراد نے روایات نقل کی ہیں جن کو میں نے ذکر نہیں کیا، اورمجھے امید ہے کہ یہ جھوٹ نہیں بولتا تھا، لیکن اس پر احادیث مشتبہ ہوجاتی ہیں، اور یہ غلطی کر بیٹھتا ہے، اور ابان جو کچھ لاتا ہے اس میں اکثر راویوں کی جانب سے ہوتا ہے، اس کی جانب سے نہیں ہوتا، کیونکہ ابان سے مجہول افراد کی ایک جماعت نے روایات نقل کیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خود ابان میں بھی ضعف ہے، اور وہ بمقابلہ صدق کے ضعف کے زیادہ قریب ہے، جیسا کہ شعبہ رحمہ اللہ نے کہا ہے۔
حافظ ابو احمدحاکم رحمہ اللہ نے’’الأسامي‘‘[72] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[73] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ ’’المختلف فيهم‘‘[74] میں فرماتے ہیں: ’’وقد روى عن أبان نبلاء الرجال فما نفعه ذلك، ولا يعتمد على شيء من روايته إلا ما وافقه عليه غيره، وما تفرد به من حديث فليس عليه عمل‘‘. اور ابان سے شرفاء نے روایت کیا ہے، ان کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اور اس کی روایت میں کسی چیز پر اعتماد نہیں کیا جائے گا سوائے اس کے کہ جس چیز میں اس کی کوئی دوسرا موافقت کرے، اور جس حدیث میں یہ متفرد ہو تو اس پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’السنن الكبرى‘‘[75] میں ایک روایت کے تحت ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[76] میں فرماتے ہیں: ’’ أبان بن أبي عياش مجتمع على ضعفه وترك حديثه‘‘. ابان بن ابی عیاش کے ضعف اور اس کی حدیث کے ترک پر اتفاق ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ابان بن ابی عیاش کو ’’ المقتنى‘‘[77] میں ’’واه‘‘ اور ’’تاريخ الإسلام‘‘[78] میں ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’التقريب‘‘[79] میں ابان کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[80] میں ابان بن ابی عیاش کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’متروك، اتهم بكذب‘‘. متروک ہے، جھوٹ بولنے میں متہم ہے۔
زیر بحث روایت کو حافظ عراقی l نے مذکورہ سند سے ’’شدید ضعیف‘‘ کہا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت حافظ خرائطی رحمہ اللہ نے ’’مكارم الأخلاق‘‘[81] میں ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’حدثنا نصر بن داود، حدثنا أبو جعفر الراسبي، حدثنا يحيى بن عبد الله، وعبد الله بن واقد، قالا: حدثنا صفوان بن عمرو، عن يزيد الرقاشي، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من خرج إلى سوق من أسواق المسلمين، فاشترى شيئا، فحمله إلى بيته، فخص به الإناث دون الذكور، نظر الله إليه، ومن نظر الله إليه لم يعذبه‘‘.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص مسلمانوں کے کسی بازار میں جائے، پھر وہ کوئی چیز لےکر اپنے گھر لے آئے، پھر اس میں بچوں کے مقابلہ میں بچیوں کو خصوصیت دے، تو اللہ تعالی اس پر نظر رحمت فرماتے ہیں، اور جس پر اللہ تعالی نظر رحمت فرمائیں تو اس کو عذاب نہیں دیتے۔
روایت بطریق یزید رقاشی پر ائمہ کا کلام
علامہ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ ’’طبقات الشافعية‘‘[84] میں زیر بحث روایت کو اُن احادیث کی فہرست میں شامل کیا ہے جن کی انہیں سند نہیں مل سکی ہے۔
حافظ فضل بن موسی سِیْسنَانی رحمہ اللہ ، حافظ سلیمان اعمش رحمہ اللہ کا قول نقل کرتے ہیں: ’’ أتيت يزيد الرقاشي وهو يقص، فجلست في ناحية أستاك، فقال لي: أنت هاهنا؟ قلت: أنا هاهنا في سنة، وأنت في بدعة‘‘[85]. میں یزید رقاشی کے پاس آیا، وہ قصے بیان کر رہے تھے، میں ایک کونے میں ہو کر مسواک کرنے لگا، یزید رقاشی نے مجھ سے کہا: تم یہاں ہو؟ میں نے کہا: میں یہاں سنت میں مشغول ہوں، اور تم بدعت میں مشغول ہو۔
حافظ ابن سعد رحمہ اللہ ’’ الطبقات الکبرى‘‘[86] میں فرتے ہیں: ’’وكان ضعيفا قدريا‘‘. یہ ضعیف، قدری تھا۔
امام فلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يحيى بن سعيد لا يحدث عن يزيد الرقاشى، وكان عبد الرحمن يحدث عنه‘‘[87]. یحیی بن سعید، یزید رقاشی سے احادیث روایت نہیں کرتے تھے،جبکہ عبدالرحمن ان سے احادیث روایت کرتے تھے۔
علامہ ابوطالب احمد بن حمید مُشْکَانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ قلت لأحمد بن حنبل: فيزيد الرقاشي لم ترك حديثه، بهوى كان فيه؟ قال: لا، ولكن كان منكر الحديث، وكان شعبة يحمل عليه، وكان قاصا‘‘[88]. میں نے احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے کہا کہ یزیدرقاشی کی احادیث کیوں ترک کی گئی ہیں،اس ہوی(بدعت)کی وجہ سے جو ان میں موجود تھی؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا:ایسا نہیں ہے،بلکہ وہ منکر الحدیث ہے،اور شعبہ رحمہ اللہ ان پر حمل فرماتے تھے،اور یہ قصہ گوتھا۔
حافظ عبداللہ بن احمد اپنے والد امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں: ’’يزيد الرقاشي فوق أبان بن أبي عياش، وكان يضعفه، وقال: كان شعبة يشبهه بأبان بن أبي عياش‘‘[89].یزیدرقاشی، ابان بن ابی عیاش سے بڑھ کر ہے،اور میرے والد ان کی تضعیف کرتے تھے،اور فرماتے کہ شعبہ رحمہ اللہ ، یزیدرقاشی کو ابان بن ابی عیاش کے مشابہ قرار دیتے تھے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ أما يزيد الرقاشي: فليس بشيء، هو ضعيف‘‘[90] . یزید رقاشی لیس بشیء، ضعیف ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ’’رجل صالح، لكن حديثه ليس بشيء‘‘[91].یہ نیک شخص ہے،لیکن اس کی حدیث لیس بشیء ہے۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے’’ الكنى‘‘[92] میں اسے ’’متروک الحدیث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[93] میں یزید کو ’’متروک [ الحدیث]‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان واعظا بكاء، كثير الرواية عن أنس بما فيه نظر، صاحب عبادة، وفي حديثه صنعة‘‘[94].یہ واعظ،بہت زیادہ رونے والا شخص تھا،انس رضی اللہ عنہ سے کثرت سے روایات نقل کرتا تھا جس میں نظر ہے،عبادت گزار تھا، اور اس کی حدیث میں کچھ کاریگری ہے۔
امام شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لأن أزني أحب إلي من أن أروي عن يزيد الرقاشي‘‘[95]. میں زنا کروں، مجھے یہ زیادہ پسند ہے اس سے کہ میں یزید رقاشی سے روایت کروں۔
امام شعبہ رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ لأن أقطع الطريق أحب إلي من أن أروي عن يزيد الرقاشي‘‘[96]. میں راہ زنی کروں مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں یزید رقاشی سے روایت کروں۔
امام ابو داود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’رجل صالح، سمعت يحيى بن معين ذكره فقال: رجل صدق‘‘ [97]. یہ نیک شخص ہے، میں نے یحیی بن معین lکو فرماتے ہوئے سنا کہ یہ سچا شخص ہے۔
حافظ یعقوب بن سفیان فَسَوِی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ فيه ضعف‘‘[98]. اس میں ضعف ہے۔
حافظ ابو احمد حاكم رحمہ اللہ نے یزید کو ’’متروك الحديث‘‘[99] کہا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’ المجروحين‘‘[100] میں فرماتے ہیں: ’’وكان من خيار عباد الله، من البكائين بالليل في الخلوات، والقائمين بالحقائق في السبرات، ممن غفل عن صناعة الحديث وحفظها، واشتغل بالعبادة وأسبابها حتى كان يقلب كلام الحسن فيجعله عن أنس عن النبي عليه الصلاة والسلام وهو لا يعلم، فلما كثر في روايته ما ليس من حديث أنس وغيره من الثقات بطل الاحتجاج به، فلا تحل الرواية عنه إلا على سبيل التعجب، وكان قاصا، يقص بالبصرة ويبكي الناس، وكان شعبة يتكلم فيه بالعظائم‘‘.
اللہ کے نیک بندوں میں سے تھا، رات کی تنہائی میں بہت زیادہ رونے والوں، ٹھنڈی صبح میں حقائق کے ساتھ قیام کرنے والوں میں تھا،حدیث کے حفظ اور اس میں مہارت سے بے خبر تھا، عبادت اور اس کے اسباب میں اتنا مشغول تھا کہ حسن رحمہ اللہ کے کلام کو انس رضی اللہ عنہ کا کلام سمجھ کر نبی علیہ الصلاۃ والسلام کی طرف بے خبر ی میں منسوب کر دیتا تھا،جب اس کی روایات میں کثرت سے انس رضی اللہ عنہ وغیرہ ثقات کی روایات میں ایسا ہوا تو اب اس سے احتجاج باطل ہے، اس سے روایت سوائے تعجب کے حلال نہیں ہے،وہ قصہ گوئی کرتا تھا، بصرہ میں لوگوں کو قصے سنا سنا کر رلاتا تھا، شعبہ رحمہ اللہ نے اس کے متعلق بڑی بڑی باتیں کہی ہیں۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[101] میں فرماتے ہیں: ’’وليزيد الرقاشي أحاديث صالحة، عن أنس وغيره، ونرجو أنه لا بأس به برواية الثقات عنه من البصريين والكوفيين وغيرهم‘‘.یزیدرقاشی کی انس رضی اللہ عنہ وغیرہ سےصالح احادیث ہیں،اور مجھے امید ہے کہ یہ لابأس بہ ہے ان روایات میں جو اس سے بصری، کوفی وغیرہ ثقہ لوگ روایت کریں۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغنی‘‘[102] میں لکھتے ہیں: ’’العابد، عن أنس، قال النسائي وغيره: متروك‘‘.عابد ہے، یہ انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتا ہے، نسائی رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے متروک کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے’’الکاشف‘‘[103] میں اسے ’’ضعیف ‘‘ اور ’’تلخيص المستدرك‘‘[104] میں ’’واه‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ ’’البداية والنهاية‘‘[105] میں ایک روایت کے تحت یزید بن ابان کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’فإنه غير مقبول الرواية عند الأئمة‘‘. ائمہ کے نزدیک اس کی روایت مقبول نہیں ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے یزید کو ’’تقريب التهذيب‘‘[106] میں ’’زاهد، ضعيف‘‘ کہا ہے۔
ان عبارتوں کے ساتھ ساتھ یہ اصل ملحوظ رہے کہ ہر شدید ضعیف راوی کی ہر ہر روایت کا مردود ہونا ضروری نہیں،بلکہ ائمہ حدیث بعض ایسے راویوں کی بعض روایات دیگر قرائن وشواہد کی وجہ سے فضائل کے باب میں قبول بھی کرلیتے ہیں۔
واضح رہے کہ روایت بطریق یزید رقاشی میں موجود راوی ابو جعفر راسبی کا ترجمہ تلاش بسیار کے باوجود کتب رجال میں نہیں ملا۔
تاہم آپ ماقبل میں دیکھ چکے ہیں کہ سند میں موجود راوی یزید بن ابان رقاشی کے بارے میں بعض ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں، مکرر ملاحظہ فرمائیں:
’’میں نے احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے کہا کہ یزیدرقاشی کی احادیث کیوں ترک کی گئی ہیں،اس ہوی(بدعت)کی وجہ سے جو ان میں موجود تھی؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا:ایسا نہیں ہے،بلکہ وہ منکر الحدیث ہے،اور شعبہ رحمہ اللہ ان پر حمل فرماتے تھے،اور یہ قصہ گوتھا‘‘(علامہ ابوطالب احمد بن حمید مُشْکَانی رحمہ اللہ )، ’’حدیثہ لیس بشئ‘‘ (حافظ یحیی بن معین l)، ’’متروک الحدیث‘‘(امام مسلم l، امام نسائی رحمہ اللہ اور امام ابو احمد حاکم رحمہ اللہ )، میں زنا کروں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اِس بات سے کہ میں یزید رقاشی سے روایت کروں‘‘(امام شعبہ l)، ’’میں راہ زنی کروں مجھے یہ زیادہ پسند ہے اس سے کہ میں یزید رقاشی سے روایت کروں‘‘ (امام شعبہ رحمہ اللہ )، ’’اس سے احتجاج باطل ہے، اس سے روایت سوائے تعجب کے حلال نہیں ہے‘‘(حافظ ابن حبان l)۔
نیز زیر بحث متن حدیث کو دیگر اسانید سے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’باطل، بے اصل‘‘، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’من گھڑت‘‘ اور حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’منکر‘‘ قرار دے چکے ہیں۔
الحاصل اس خاص سیاق کے ساتھ ساتھ یزید رقاشی کا یہ طریق جس میں ابو جعفر راسبی کا ترجمہ نہیں ملتا، کسی بھی طور پر روایت کو ضعف شدید سے نکالنے سے قاصر ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
امام سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ المصنوعة‘‘[107] میں فرماتے ہیں:
’’وقال الديلمي: أنبأتنا أسماء بنت محمد، عن أبي طاهر الحسنابادي، حدثنا عبد الله بن محمد بن إبراهيم الرازي، عن محمد بن يوسف الهروي، عن محمد بن أحمد بن زياد الزيات، عن علي بن حاتم المكنوف [ كذا في الأصل، والصحيح: المكفوف]، عن شريك، عن سالم الأفطس، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس مرفوعا، فذكره بلفظ رواية ابن عدي إلا أنه قال: كان كحامل الصدقة حتى يضعها فيهم، وليبدأ بالإناث قبل الذكور، والباقي مثله سواء، والله أعلم‘‘.
ابن عباس qسے مرفوعاً مروی ہے، چنانچہ دیلمی رحمہ اللہ نے ابن عدی رحمہ اللہ کی روایت کے الفاظ کے ساتھ اسے ذکر کیا ہے، تاہم اس میں (یعنی دیلمی میں ) یہ الفاظ ہیں:گویا کہ وہ ان کے پاس صدقہ لانے والے کی طرح ہے، حتی کہ وہ ان کے درمیان وہ عمدہ چیز لاکر بچوں سے پہلے بچیوں سے ابتداء کرے۔
روایت کے باقی الفاظ ابن عدی l کی روایت کی طرح ہیں، واللہ اعلم۔
روایت بطریق ابن عباس رضی اللہ عنہما پر ائمہ کا کلام
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[108] میں فرماتے ہیں:
’’(قلت) في سنده علي بن حاتم المكفوف، عن شريك، وفي الميزان: علي بن حاتم أبو معاوية يجهل، وأتى بمنكر من القول، قال: حدثنا عبيد الله بن موسى، عن إسرائيل، عن ابن أبي نجيح، عن مجاهد، ’’وقفوهم إنهم مسئولون‘‘ عن ولاية علي. انتهى، ولم يذكر من اسمه علي بن حاتم غيره، فلا أدري أهو هذا أم غيره؟ والله تعالى أعلم‘‘.
میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں علی بن حاتم مکفوف، شریک سے نقل کررہا ہے، اور ’’میزان‘‘ میں ہے: علی بن حاتم ابو معاویہ مجہول ہے، اور یہ منکر قول لایا ہے، (حافظ ذہبی رحمہ اللہ مزید نقل) فرماتے ہیں: علی بن حاتم ابو معاویہ نے عبید اللہ بن موسی، عن اسرائیل، عن ابن ابی نجیح، عن مجاہد کی سند سے ’’وقفوهم إنهم مسئولون‘‘ کے بارے میں مجاہد سے نقل کیا ہے کہ لوگوں سے ولایتِ علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھا جائے گا، ذہبی رحمہ اللہ کی بات مکمل ہوئی، (علامہ ابن عراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں) ذہبی رحمہ اللہ نے علی بن حاتم نامی افراد کے عنوان سے اس (ابو معاویہ) کے علاوہ کسی کو ذکر نہیں کیا، اب معلوم نہیں کہ یہ اور (زیر بحث سند کا راوی) یہی (علی بن حاتم ابو معاویہ) ہے یا یہ کوئی اور راوی ہے، واللہ تعالی اعلم۔
(1) واضح رہے کہ اہل تشیع کی بعض کتب میں محمد بن احمد زیات، عن علی بن حاتم، عن شریک، عن سالم افطس، عن سعید بن جبیر، عن ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سند سے ایک مرفوع روایت مذکور ہے، جس کا مجموعی مضمون حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے ذکر کردہ راوی علی بن حاتم ابو معاویہ سے استیناس رکھتا ہے، نیز ہماری زیر بحث روایت بھی اہل تشیع کی ذکر کردہ سند کے موافق ہے، اس لئے قرین قیاس یہی ہے کہ ہماری زیر بحث سند میں موجود راوی علی بن حاتم، حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا ذکر کردہ راوی ہی ہو، واللہ اعلم[109] ۔
سند میں موجود راوی محمد بن احمد بن زیاد زیات کا ترجمہ تلاش بسیار کے باوجود کتب رجال میں نہیں مل سکا[110]۔
علامہ ابن عراق l کا کلام گزر چکا ہے کہ علی بن حاتم نامی راوی پر حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے شدید جرح فرمائی ہے، اور اس سند میں بھی علی بن حاتم موجود ہے، اگرچہ یہ تعیین نہیں ہوسکی کہ یہ ایک ہی راوی ہے، یا الگ الگ، تاہم سند میں علی بن حاتم جیسے راوی کا موجود ہونا زیر بحث روایت کو شدید ضعف سے نکالنے کےلئے ہرگز کافی نہیں ہے، خصوصاً جبکہ بعض ائمہ حدیث اس حدیث کے متن کو ’’منکر، من گھڑت‘‘ بھی کہہ چکے ہیں، اور یہ بات بھی گزر چکی ہے کہ علی بن حاتم سے نقل کرنے والے راوی محمد بن احمد بن زیاد کا ترجمہ کتب رجال میں نہیں ملتا، ان تمام امور کے پیش نظر اس سند سے بھی اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
سابقہ ذکر کردہ مختلف سندوں سے منقول زیر بحث روایت کو حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’باطل، بےاصل‘‘ کہا ہے، اور حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے ’’منکر‘‘ قرار دیا ہے، اور حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، نیز حافظ عراقی l نے اسے ’’شدید ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔
الحاصل اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] الكامل:5/396،رقم:1068،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[2] المجروحين:1/252،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[3] كتاب الموضوعات:2/276،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى 1386هـ .
[4] المجروحين:1/252،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[5] تذكرةالحفاظ:ص:321،رقم:807 ،ت:حمدي بن عبد المجيد،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[6] الكامل:۵/۳۹۶،رقم:۱۰۶۸،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[7] كتاب الموضوعات:2/276،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1386هـ .
[8] تلخيص الموضوعات:ص:۲۳۵،رقم:۶۰۲،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[9] اللآلئ المصنوعة:۲/۱۴۹،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[10] الفوائدالمجموعة:ص:133،رقم:49،ت:عبدالرحمن بن يحيى المعلمي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة ۱۴۱۶هـ .
[11] تاريخ عثمان بن سعيد الدارمي:ص:90،رقم:228،ت:أحمد محمد نور سيف،دار المأمون للتراث ـ بيروت .
[12] الکامل فی الضعفاء:۳/۱۲،رقم: ۴۱۶،ت:محمد أنس مصطفى الحسن،الرسالة العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۳۳هـ . وانظر لسان الميزان:۳/۲۷۵،رقم:۲۷۴۱،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ حلب .
[13] تاريخ بغداد:8/149،رقم:4255،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1425هـ .
[14] تاريخ بغداد:8/150،رقم:4255،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1425هـ .
[15] تاريخ بغداد:8/150،رقم:4255،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1425هـ .
[16] التاريخ الكبير:۳/۳۲،رقم:۱۱۷،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۲۹هـ .
[17] احوال الرجال:ص:305،رقم:326،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث أكادمي ـ فيصل آباد ـ باكستان، الطبعة الأولى1411هـ .
[18] سؤالات البرذعي:ص:116،رقم:110،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ .
[19] الضعفاء والمتروكين:ص:83، رقم:138،ت:بوران الضناوي وكمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[20] قبول الأخبار ومعرفة الرجال:2/213،رقم:357،ت:أبي عمرو الحسيني بن عمر،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1421هـ .
[21] الجرح والتعدیل:۳/۱۴۴،رقم:۶۳۴،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۳هـ .
[22] المجروحين:۱/۲۵۲،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[23] الکامل فی الضعفاء:۳/۱۲،رقم:۴۱۶،ت:محمد أنس مصطفى الحسن،الرسالة العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۳۳هـ..
[24] الأسامي والكنى:1/157،رقم:271،ت:أبي عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى 1436هـ .
[25] الضعفاء والمتروکون:ص:۱۸۳،رقم:۱۶۴،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[26] حافظ ابو بکر برقانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام دار قطنی رحمہ اللہ ان اوراق (یعنی اس کتاب ) میں حروف معجم کی ترتیب پر اُن راویوں کو لے کر آئے ہیں جن کا ’’متروک‘‘ ہونا ہمارے اور امام دار قطنی رحمہ اللہ کے درمیان قرار پا یا ہے، حافظ ابو بکر برقانی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’ قال أبو بكر أحمد بن محمد بن غالب الخوارزمي البرقاني: طالت محاورتي مع أبو منصور إبراهيم بن الحسين بن حمكان، لأبي الحسن علي بن عمر الدارقطني عفا الله عني وعنهما في المتروكين من أصحاب الحديث، فتقرر بيننا وبينه على ترك من أثبته على حروف المعجم في هذه الورقات‘‘ (الضعفاء والمتروکون:ص:95،ت: موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ) .
[27] المدخل إلى الصحيح:ص:129،رقم:39،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[28] المسند المستخرج على صحيح مسلم:1/63،رقم:52،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ.
[29] ذخيرة الحفاظ:1/224،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[30] لسان الميزان:۳/۲۷۶،رقم:۲۷۴۱،ت:عبدالفتاح أبو غدة،مکتبة المطبوعات الإسلامية ـ حلب .
[31] لسان الميزان:۳/۲۷۶،رقم:۲۷۴۱،ت:عبدالفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ حلب .
[32] انظر الضعفاء والمتروكين لابن الجوزي:1/234،رقم:1000،ت: أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[33] الموضوعات للصغاني:ص:28،ت:نجم عبد الرحمن خلف،دار نافع،الطبعة الأولى1401هـ .
[34] ميزان الاعتدال:2/448،رقم:4391،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[35] ديوان الضعفاء:ص:101،رقم:1126،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ مكة، الطبعة1387هـ .
[36] المقتنى في سرد الكنى:1/79،رقم:319،ت:محمد صالح عبد العزيز مراد،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1408هـ .
[37] تاريخ الإسلام:۱/۸۳۶ ،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۴هـ .
[38] نتائج الأفكار:1/260،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .
[39] الزيادات على الموضوعات:ص:112،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1431هـ .
[40] تنزيه الشريعة:1/55،رقم:56،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[41] مكارم الأخلاق:ص:212،رقم:644،ت:أيمن عبد الجبار،دار الآفاق العربية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[42] المغني عن حمل الأسفار:1/405،رقم:1538،ت:أبو محمد أشرف بن عبد المقصود،مکتبة دار طبریة ـ الریاض، الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ.
[43] اللآلئ المصنوعة:۲/۱۵۰،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[44] إتحاف:۵/۳۸۶،مؤسسة التاريخ العربي ـ بيروت،الطبعة1414هـ .
[45] حافظ خرائطی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو:’’حدثنا سعدان بن يزيد البزار، حدثنا صاحب لنا يقال له عبيد الله، عن عبد الله بن ضرار، عن أبيه، عن أبان بن أبي عياش، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من حمل طرفة من السوق إلى عياله فكأنما حمل إليهم صدقة، حتى يضعها فيهم، وليبدأ بالإناث قبل الذكور، فإنه من فرح أنثى فكأنما بكى من خشية الله، ومن بكى من خشية الله، حرم الله بدنه على النار‘‘. (مكارم الأخلاق:ص:212،رقم:644،ت:أيمن عبد الجبار،دار الآفاق العربية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ) .
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو:’’حدثنا أحمد بن محمد بن بليل التستري، حدثنا يحيى بن محمد بن شبيب، حدثنا حماد بن عمرو النصيبي، حدثنا عبد الله بن ضرار، عن أبيه ضرار بن عمرو، عن يزيد بن أبان، عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من حمل طرفة من السوق إلى ولده كان للحامل صدقة، ابدأوا بالإناث فإن الله رق للإناث، ومن رق لأنثى فكأنما بكى من خشية الله، ومن بكى من خشية الله غفر الله له، ومن فرح أنثى فرحه الله يوم الحزن‘‘ (الكامل:5/396،رقم:1068،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض، دار الكتب العلمية ـ بيروت) .
[46] تهذيب الكمال:2/20،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[47] انظر ميزان الاعتدال:1/10،رقم:15،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
امام شعبہ رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ لأن يزني الرجل خير له من أن يروى عن أبان بن أبي عياش‘‘ (انظر سؤالات البرذعي:ص:۲۰۰،رقم:۳۴۱،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ) .
[48] ميزان الاعتدال:1/10،رقم:15،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[49] العلل ومعرفة الرجال:۳/۳۶۰،رقم:۵۵۷۸،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[50] الطبقات الكبرى:7/188،رقم:3204،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .
[51] معرفة الرجال:1/64،رقم:116،ت:محمد كامل القصارمجمع اللغة العربية ـ دمشق،الطبعة1405هـ .
[52] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:2/117،رقم:3625،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[53] الجرح والتعدیل:2/295،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[54] الضعفاء والمتروکین:1/19،رقم:15،ت:عبد الله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[55] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[56] سؤالات ابن أبي شيبة:ص:54،رقم:17،ت:موفق بن عبد الله,مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[57] العلل ومعرفة الرجال:۱/۴۱۲،رقم:۸۷۲ ،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[58] العلل ومعرفة الرجال:۲/۵۲۵،رقم:۳۴۶۷،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[59] العلل ومعرفة الرجال:۳/۲۰۶،رقم:۴۸۷۸،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[60] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[61] تهذيب الكمال:2/19،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[62] أحوال الرجال:1/173،رقم:160،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث أكادمي ـ فيصل آباد ـ باكستان .
[63] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
حافظ برذعی رحمہ اللہ نے حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ کا مذکورہ قول ان الفاظ سے نقل کیا ہے: ’’ قيل: أبان بن أبي عياش كان يتعمد الكذب، قال: أما تعمد الكذب فلا، ولكنه واه بمرة، كان يسمع الحديث عن أنس، وعن شهر بن حوشب، وعن الحسن، فلا يميز بينهم‘‘(سؤالات البرذعي:ص:198،رقم:337،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ) .
[64] سؤالات أبي عبيد الآجري:ص:319،رقم:490،ت:محمد علي قاسم العمري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة،الطبعة1399.
[65] سنن الترمذي:۶/۲۳۵،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1996ء .
[66] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[67] الضعفاء والمتروكين:ص:45،رقم:21،ت:بوران الضناوي،كمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[68] تهذيب الكمال:2/22،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[69] إكمال تهذيب الكمال:۱/۱۶۸،رقم:۱۸۰،ت:عادل محمد وأسامة بن إبراهيم،الفاروق الحديثة،الطبعة الأولى 1422هـ .
[70] المجروحين:1/96،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۲هـ .
[71] الكامل:2/67،رقم:203 ،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[72] الأسامي والكنى:1/147،رقم:241،ت:أبي عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1436هـ .
[73] الضعفاء والمتروكون:ص:148،رقم:103،ت:موفق بن عبد الله،مکتبة المعارف ـ الریاض،الطبعة الأولى۱۴۰۴ هـ .
[74] المختلف فيهم:ص:20،رقم:1،ت:عبد الرحيم بن محمد بن أحمد القشقري،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1420هـ .
[75] السنن الكبرى للبيهقي:10/12،رقم:19695،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1424هـ .
[76] التمهيد:15/236،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ.
[77] المقتنى في سرد الكنى:1/77،رقم:292،ت:محمد صالح عبد العزيز،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1408هـ .
[78] تاريخ الإسلام:3/807 ،رقم:2،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۴هـ .
[79] تقريب التهذيب:ص:87 ،رقم:142،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سؤريا،الطبعة الرابعة1418هـ .
[80] تنزيه الشريعة:1/19،رقم:3،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[81] مكارم الأخلاق:ص:212،رقم:643،ت:أيمن عبد الجبار،دار الآفاق العربية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[82] المغني عن حمل الأسفار:1/404،رقم:1537،ت:أبومحمد أشرف بن عبد المقصود،مکتبة دار طبریة ـ الریاض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ.
[83] إتحاف:۵/۳۸۶،مؤسسة التاريخ العربي ـ بيروت،الطبعة1414هـ .
[84] طبقات الشافعية الكبرى:۶/۳۱۱،ت:محمود محمد الطناحي وعبد الفتاح محمد الحلو،هجر للطباعة والنشر، الطبعة الثانية۱۴۱۳هـ .
[85] المجروحين:۳/۹۸،ت:محمودابراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[86] الطبقات الكبرى:۷/۱۸۲،رقم:۳۱۸۸،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .
[87] الجرح والتعديل:۹/۲۵۱،رقم:۱۰۵۳،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدرآباد الدكن،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[88] الجرح والتعديل:۹/۲۵۱،رقم:۱۰۵۳،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدرآباد الدكن،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[89] الجرح والتعديل:۹/۲۵۲،رقم:۱۰۵۳،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدرآباد الدكن،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[90] معرفة الرجال برواية ابن محرز:1/71،رقم:167،ت:محمد كامل القصار،مطبوعات مجمع اللغة العربية ـ دمشق،الطبعة1405هـ .
[91] المجروحين:۳/۹۸،ت:محمودابراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[92] الكنى والأسماء:ص:۵۷۱،رقم:۲۳۲۳،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الجامعةالإسلامية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[93] الضعفاء والمتروکين:253،رقم:673،ت:بوران الضناوي،کمال یوسف الحوت،مؤسسة الکتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة۱۴۰۵هـ .
[94] الجرح والتعديل:۹/۲۵۱،رقم:۱۰۵۳،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدرآباد الدكن،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[95] الضعفاء الکبیر:4/373، رقم:1983،ت:عبد المعطی أمین قلعجی، دارالکتب العلمیةـ بیروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[96] الضعفاء الکبیر:4/373، رقم:1983،ت:عبد المعطی أمین قلعجی، دارالکتب العلمیةـ بیروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[97] سؤالات أبي عبيد الآجري:ص:320،رقم:491،ت:محمد علي قاسم العمري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1399.
[98] تهذيب الكمال:۳۲/۶۹،رقم:۶۹۵۸،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[99] تهذيب الكمال:۳۲/۶۹،رقم:۶۹۵۸،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[100] المجروحين:۳/۹۸،ت:محمودابراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[101] الكامل:9/131،رقم:2158،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[102] المغني في الضعفاء:2/534،رقم:7083،ت:أبي الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1418هـ .
[103] الكاشف:۲/۳۸۰،رقم:۶۲۷۷،ت:محمدعوامة،دارالقبلة للثقافة الإسلامية ـ جده،الطبعة الأولى۱۴۱۳هـ .
[104] تلخيص المستدرك بذيل المستدرك على الصحيحين:2/597،ت:يوسف عبد الرحمن المرعشلي،دار المعرفة ـ بيروت .
[105] البداية والنهاية:۷/۴۱۷،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجر ـ مصر،الطبعة الأولى1418هـ .
[106] تقريب التهذيب:ص:599،رقم:7683،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سوريا،الطبعة الثالثة1411هـ .
[107] اللآلئ المصنوعة:2/150،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[108] تنزيه الشريعة:2/211،رقم:28،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[109] اہل تشیع کی ذکر کردہ روایت ابو جعفر محمد بن علی بن حسین بن بابویہ قمی نے ’’امالی الصدوق‘‘ میں ذکر کی ہے، ملاحظہ ہو: ’’حدثنا أحمد بن الحسن القطان، قال: حدثنا عبد الرحمن بن محمد الحسني، قال: أخبرنا أحمد بن عيسى بن أبي موسى العجلي، قال: حدثنا محمد بن أحمد بن عبد الله بن زياد العرزمي، قال: أخبرنا علي بن حاتم المنقري، قال: حدثنا شريك، عن سالم الأفطس، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لعلي عليه السلام: يا علي! شيعتك هم الفائزون يوم القيامة، فمن أهان واحدا منهم فقد أهانك، ومن أهانك فقد أهانني، ومن أهانني أدخله الله نار جهنم خالدا فيها وبئس المصير، يا علي! أنت مني وأنا منك، روحك من روحي وطينتك من طينتي، وشيعتك خلقوا من فضل طينتنا، فمن أحبهم فقد أحبنا، ومن أبغضهم فقد أبغضنا، ومن عاداهم فقد عادانا، ومن ودهم فقد ودنا، يا علي! إن شيعتك مغفور لهم على ما كان فيهم من ذنوب وعيوب، يا علي! أنا الشفيع لشيعتك غدا إذا قمت المقام المحمود فبشرهم بذلك، يا علي! شيعتك شيعة الله، وأنصارك أنصار الله، وأوليائك أولياء الله، وحزبك حزب الله، يا علي! سعد من تولاك، وشقي من عاداك، يا علي! لك كنز في الجنة، وأنت ذو قرنيها‘‘ (أمالي الصدوق:ص:23،رقم:8 ،مؤسسة الأعلمي للمطبوعات ـ بيروت،الطبعة الأولى1430هـ) .
[110] تاہم اہل تشیع کی بعض کتب میں ان کا ترجمہ ملتا ہے، چنانچہ ابو القاسم موسوی خوئی شیعی نے ’’معجم رجال الحدیث‘‘ میں محمد بن عبد الرحمن ذہلی کے ترجمہ میں محمد بن احمد بن عبد اللہ بن زیاد زیات کو ’’مجہول‘‘ کہا ہے (معجم رجال الحديث:17/234، رقم:11073،مكتبة الإمام الخوئي ـ النجف) .