روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: جو شخص بازار سے کوئی عمدہ چیز اپنے بچوں کےلئے لائے تو پہلے بچیوں کو دے‘‘۔
باب: اولاد کی تربیت
بچوں کی تربیت، اکرام اور ان کے حقوق۔
گروپ: معاشرت
11 روایات
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’لأن يؤدب الرجل ولده خير له من أن يتصدق بصاع‘‘. کوئی شخص اپنی اولاد کو تنبیہ کرے یہ ایک صاع صدقہ سے بہتر ہے‘‘۔
روایت: ایک حدیث میں ہے: ’’إن أشد الناس عذابا يوم القيامة من جهل أهله‘‘.قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ عذاب اس شخص کو ہوگا جس نے اپنے گھر والوں کو علم سے بے خبر رکھا۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور اس نے اس بچے کا نام برکت کے لئے محمد رکھا تو وہ شخص اور بچہ جنت میں ہوں گے‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کوئی مسلمان اپنی اہلیہ سے ہمبستر ہو اور وہ یہ نیت کرے کہ اگر یہ حاملہ ہوگئی تو میں اس بچے کا نام محمد رکھوں گا، تو اللہ اسے لڑکا عطا فرمائیں گے، اور جس گھر میں محمد نام کا شخص ہوگا اللہ اس گھر میں خیر وبرکت فرمائیں گے‘‘۔
روایت: بچے کی بسم اﷲ پر، اس بچے کی، اس کے والدین کی اور اس کے اُستاد کی بخشش۔
روایت: ’’آپ s نے فرمایا: ’’إن التراب ربيع الصبيان‘‘. بےشک مٹی بچوں کا موسم بہار ہے‘‘۔
روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’رحم الله رجلا قال: يا أهلاه! صلاتكم، صيامكم، زكاتكم، مسكينكم، يتيمكم، جيرانكم، لعل الله يجمعهم معه في الجنة‘‘. اللہ اس شخص پر رحم فرمائےجو کہے: اے گھر والو! اپنی نماز، اپنی زکوۃ، اپنے مسکین، اپنے یتیم، اپنے پڑوسی کی دیکھ بھال کرو، شاید اللہ تعالی اس کے ساتھ ان کو جنت میں اکٹھا کردے‘‘۔
روایت: ’’اپنی اولاد کا اکرام کرو، جس نے اپنی اولاد کا اکرام کیا، اللہ جنت میں اس کا اکرام کریں گے‘‘۔
یہ حدیث بھی اب تک نہیں ملی۔
روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: حالت اسلام میں کسی شخص کے بچے کی ولادت ہو، پھر وہ لا الہ الا اللہ کہنے تک پہنچ جائے تو اللہ تعالی اس کے والدین کو جنت میں داخل فرمائیں گے‘‘۔