روایت: ’’جس شخص کو یہ پسند ہوکہ وہ اللہ تعالی کا ہم نشین بنے، تو اس کو چاہیے کہ وہ صوفیہ کی ہم نشینی اختیار کرے‘‘۔
حکم: من گھڑت
تحقیق کی تفصیل
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’ الموضوعات‘‘[1] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’وأنبأنا محمد بن عبد الباقي، عن أبي محمد التميمي، عن أبى عبد الرحمن السُلَمِي، قال: حدثنا عبد الله بن أحمد بن جعفر، قال: حدثنا أحمد بن علي بن رزين، قال: حدثنا أحمد بن عبد الله الجُوَيْبَاري، قال: حدثنا سلم بن سالم، عن عباد بن كثير، عن مالك بن دينار، عن الحسن، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: من سره أن يجلس مع الله فليجلس مع أهل الصوف‘‘.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو یہ پسند ہو کہ وہ اللہ کا ہم نشین بنے، تو اس کو چاہیے کہ وہ اون والوں(صوفیہ) کی ہم نشینی اختیار کرے۔
واضح رہے کہ حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی’’الموضوعات‘‘ کے بعض نسخوں میں عباد بن کثیر سے روایت کرنے والے راوی کانام مسلم بن سالم لکھا ہے[2]،جو بظاہر تصحیف ہے، اور صحیح سلم بن سالم ہے، جیساکہ ’’موضوعات‘‘ کے دیگر نسخوں اور’’لآلی‘‘ میں ہے۔
روایت بطریق احمد بن عبد اللہ جویباری پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’ الموضوعات‘‘[3] میں زیر بحث روایت تخریج کرکے فرماتے ہیں:
’’هذا موضوع، والمتهم به الجويباري، وقد بينا في مواضع أنه كذاب وضاع‘‘.یہ حدیث من گھڑت ہےاور جویباری اس کے نقل میں متہم ہے، اور ہم کئی مقامات پر یہ بیان کرچکے ہیں کہ جویباری کذاب، وضاع ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے قول پر حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے’’اللآلئ‘‘[4] میں، علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے’’تذکرة الموضوعات‘‘[5] میں اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے’’تنزيه الشريعة‘‘[6] میں اعتماد کیا ہے۔
علامہ مجیب بن موسی اصبہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كنت مع سفيان الثوري بمكة فمات عباد بن كثير فلم يشهد سفيان جنازته‘‘[8]. میں مکہ میں سفیان ثوری رحمہ اللہ کے ساتھ تھا، جب عباد بن کثیر کا انتقال ہوا تو سفیان رحمہ اللہ نے اس کے جنازہ میں شرکت نہیں کی۔
امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قلت لسفيان الثوري: إن عباد بن كثير من تعرف حاله، وإذا حدث جاء بأمر عظيم، فترى أن أقول للناس: لا تأخذوا عنه؟ قال سفيان: بلى، قال عبد الله: فكنت إذا كنت في مجلس ذكر فيه عباد، أثنيت عليه في دينه، وأقول: لا تأخذوا عنه‘‘[9].
میں نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے كہا:عباد بن کثیر کا حال تو آپ جانتے ہی ہیں، جب وہ روایت کرتا ہے، تو بڑی بات کرتا ہے،کیا آپ مناسب سمجھتے ہیں کہ میں لوگوں سے کہوں کہ اس سے روایت نہ لیں؟سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا:بالکل، عبد اللہ مبارک رحمہ اللہ کہتے ہیں:پھر جب میں کسی ایسی مجلس میں ہوتا جہاں عباد کا تذکرہ ہوتا،تو میں اس کے دین کی تعریف کرکے کہتا: اس سے روایت مت لو۔
اور ایک دوسری سند سے امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ انتهيت إلى شعبة، فقال: هذا عباد بن كثير، فاحذروه‘‘[10] .میں شعبہ رحمہ اللہ کے پاس آیا، تو وہ فرمارہے تھے:یہ عباد بن کثیر ہےاس سے احتیاط کرو(یعنی روایات لینے میں)۔
امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں:’’ما أدري من رأيت رجلا أفضل من عباد بن كثير في ضروب من الخير، فإذا جاء الحديث فليس منها في شيء‘‘[11] .میں نے عباد بن کثیر سے بڑھ کر کسی کو کار خیر میں افضل نہیں پایا، لیکن جب حدیث کی بات آتی ہے تووہ اس میں ’’لیس بشیء ‘‘ ہوتا ہے۔
حافظ ابن خلفون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هو ضعيف عندهم، وكان رجلا صالحا زاهدا، كان ابن عيينة يمدحه، وينهى عن ذكره إلا بخير، لتعبده وصلاحه‘‘[12]. محدثین کے نزدیک یہ ضعیف ہے، نیک زاہد شخص تھا، ابن عیینہ رحمہ اللہ ان کی تعریف کرتے تھے، اور ان کی عبادت وصلاح کی وجہ سے ذکر خیر کے علاوہ سے منع کرتے تھے۔
حافظ عبد اللہ بن ادریس اَوْدِی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان شعبة لا يستغفر لعباد بن كثير‘‘[13] .شعبہ رحمہ اللہ عباد بن کثیر کے لئے استغفار نہیں کرتے تھے۔
امام عبد الرزاق صنعانی رحمہ اللہ ’’المصنف‘‘[14] میں ابن مطیع سے نقل فرماتے ہیں: ’’ أخرج عباد بن كثير بعد ثلاث سنين من قبره لم يفقد منه إلا شعرات، قال: فعلمنا أن هذا يدلنا على فضله، وكان عندنا ثقة‘‘. عباد بن کثیر کو ان کی قبر سے تین سال بعد نکالا گیا تو ان کے صرف چند بال کم تھے، ابن مطیع فرماتے ہیں: چنانچہ ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ان کی فضیلت پر دلالت کرتا ہے، اور عباد ہمارے نزدیک ثقہ ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وعباد بن كثير الذي كان يكون بمكة، ليس بشيء في الحديث، وكان رجلا صالحا‘‘[15] .عباد بن کثیر جومکہ میں تھا، حدیث میں لیس بشیءہے، اور وہ نیک آدمی تھا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ لا یکتب حديثه‘‘[16] .عباد بن کثیرکی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک اور مقام پر فرماتے ہیں: ’’ في حديثه ضعف‘‘[17]. عباد بن کثیربصری کی حدیث میں ضعف ہے۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو’’لم يكن بشيء‘‘ کہا ہے[18] ۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’عباد بن كثير أسوأ حالا من الحسن بن عمارة وأبى شيبة إبراهيم بن عثمان، روى أحاديث كاذبة لم يسمعها، وكان من أهل مكة، وكان صالحا، قلت: فكيف كان يروي ما لم يسمع؟ قال: البلاء الغفلة‘‘[19] .
عباد بن کثیر، حسن بن عمارہ اور ابو شیبہ ابراہیم بن عثمان سے بری حالت میں تھا،اس نے ایسی جھوٹی روایتیں نقل کی ہیں،جواس نے نہیں سنی،وہ اہل مکہ میں سے تھااور نیک انسان تھا،ابو طالب کہتے ہیں میں نے عرض کیا!عباد کیسے ایسی روایات نقل کرتا تھا جواس نے سنی ہی نہیں تھیں؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: (اس كی)بلاء غفلت تھی۔
حافظ برقی رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو ’’ليس بثقة‘‘ کہا ہے[20] ۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’ التاريخ الكبير‘‘[21] اور’’ الضعفاء‘‘[22] میں فرماتے ہیں: ’’ تركوه‘‘. محدثین نے اس کوترک کردیا ہے۔
نیز امام بخاری رحمہ اللہ ہی نے ’’التاريخ الصغير‘‘[23] میں عباد بن کثیر کے بارے میں’’سكتوا عنه‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ ’’ أحوال الرجال‘‘[24] میں فرماتے ہیں: ’’عباد بن كثير، فلا ينبغي لحكيم أن يذكره في العلم حسبك عنه بحديث النهي‘‘. کسی سمجھدار کےلئے مناسب نہیں کہ عباد بن کثیر کا تذکرہ علم میں کرے، تمہارے لئے اس کی حدیثِ نہی ہی کافی ہے۔
واضح رہے کہ حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ کے کلام میں مذکور حدیث نہی کا ذکر حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کےکلام میں گزر چکا ہے۔
حافظ عجلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ضعيف، متروك الحديث، وكان رجلا صالحا‘‘[25] .عباد بن کثیر ضعیف، متروک الحدیث ہے، اور وہ نیک آدمی تھا۔
امام ابوداود رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو’’متروک الحدیث‘‘ کہاہے[26] ۔
حافظ یعقوب فسوی رحمہ اللہ ’’المعرفة والتاریخ‘‘[27] فرماتے ہیں: ’’ويذكر بزهد وتقشف وعبادة، وحديثه ليس بشيء‘‘.عباد بن کثیر کا زہد،سادگی اور عبادت کےطورپر تذکرہ کیا جاتا ہے، اور اس کی حدیث لیس بشیء ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے عبادبن کثیر کو’’متروک الحدیث‘‘ کہاہے[28] ۔
حافظ زكريا ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’صدوق، من أهل الزهد، كثير الوهم، منكر الحديث، لا يحفظ‘‘[29] . صدوق ہے، زاہدین میں سے ہے، کثیر الوہم ہے، منکر الحدیث ہے، احادیث محفوظ نہیں کرتاتھا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ضعیف الحدیث، وفی حدیثه عن الثقات إنکار‘‘[30] .ضعیف الحدیث ہے، اور اس کی ثقہ راویوں سے منقول حدیثوں میں انکار ہے۔
حافظ عبد الرحمن بن ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’سألت أبا زرعة عن عباد بن كثير، قلت: يكتب حديثه؟ قال: لا، ثم قال: كان شيخا صالحا، وكان لا يضبط الحديث، وكان في كتاب أبى زرعة حديث عن أحمد بن يونس، عن زهير، عن عباد بن كثير، فقال: اضربوا عليه، ولم يحدثنا به‘‘[31] .
میں نےابو زرعہ رحمہ اللہ سے عباد بن کثیر کے بارے میں سوال کیاکہ ان کی حدیثوں کو لکھا جائے گا؟ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے کہا نہیں،پھر ابو زرعہ رحمہ اللہ نے فرمایا:عباد بن کثیر شیخ صالح تھا،اور وہ حدیث ضبط نہیں کرتا تھا،اور ابو زرعہ رحمہ اللہ کی کتاب میں احمد بن یونس، عن زہیر، عن عبادبن کثیر کی سند سے ایک حدیث تھی،ابو زرعہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس کوترک کردو،اور وہ حدیث ہم سے روایت نہیں کی۔
حافظ برذعی رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’قلت: عباد بن كثير الرملي وعباد بن كثير البصري؟ فقال: كلاهما واهيان في الحديث، وهما فاضلان متعبدان‘‘[32]. میں نےابو زرعہ رحمہ اللہ سے عباد بن کثیررملی اور عباد بن کثیر بصری کے بارے میں سوال کیاتو انہوں نے فرمایا:دونوں ہی حدیث میں واہی ہیں،اور دونوں صاحب فضل، عبادت گزار ہیں۔
حافظ ابو غسان مالک بن اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان جرير يحدث عن عباد بن كثير، فيقولون: اعفنا عنه، فيقول: ويحكم، كان شيخا صالحا، فيقولون: اعفنا عنه‘‘[33].جریر، عباد بن کثیر سے حدیث بیان کرتے تھے، لوگ کہتے کہ ہمیں اس سے معاف رکھیں، تو وہ کہتے کہ تم پر افسوس ہے، وہ نیک صالح بزرگ تھے، لوگ کہتے کہ ہمیں اس سے معاف رکھیں۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[34] میں عباد بن کثیر کی چند روایات ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں: ’’ولعباد بن كثير غير ما ذكرت من الحديث، ومقدار ما أمليت منه عامته مما لا يتابع عليه‘‘.اور عباد بن کثیر کی مذکورہ احادیث کے علاوہ بھی احادیث ہیں، اور جومقدار میں نے لکھوائی ہے اس میں عام طور پر اس کی متابعت نہیں کی جاتی۔
حافظ ابو الفضل محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الحفاظ‘‘[35] میں عباد بن کثیر کو’’متروك‘‘كہاہے۔
حافظ ابو عبد اللہ حاکم نیشا پوری رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[36] میں فرماتے ہیں: ’’ كان الثوري يكذبه، ثم مات فلم يصل عليه‘‘.ثوری رحمہ اللہ اس كوکذاب کہتے تھے، پھر جب وہ مرگیا تو ثوری رحمہ اللہ نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’ الضعفاء‘‘[37] میں فرماتے ہیں: ’’ كذبه سفيان الثوري، وحضر وفاته، فلم يصل عليه‘‘.سفیان ثوری رحمہ اللہ نے اس کو کذاب کہا ہے، اور سفیان اس کی وفات کے وقت موجود تھے، مگر نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[38] میں فرماتے ہیں: ’’ كان رجلا فاضلا عابدا، وليس بالقوي‘‘. عباد بن کثیر فاضل، عابد تھا، اور ’’لیس بالقوی‘‘ تھا۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[39] میں ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’وعباد بن كثير عندهم ضعيف، لا يحتج به‘‘. عباد بن کثیر محدثین کے نزدیک ضعیف ہے، اس سے احتجاج نہیں کیا جائے گا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخیص‘‘[40] میں فرماتے ہیں: ’’ تركوه‘‘.
حافظ ابن كثير رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو’’متروك الحديث‘‘ كہا ہے[41] ۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تهذیب التهذیب‘‘[42] میں فرماتے ہیں: ’’وقال ابن عدي: حدث من المناهي بمقدار ثلاث مائة حديث، قال: ومقدار ما أمليت من حديثه لا يتابع عليه، قلت: وحديث النهي الذي أشار إليه الجوزجاني هو الذي ذكر ابن عدي أنه مقدار ثلاثمائة حديث، وصدق ابن عدي، قد رأيتها، وكأنه لم يترك متنا صحيحا ولا سقيما فيه نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن كذا إلا وساقه على ذلك الإسناد الذي ركبه .
وهو: حدثني عثمان الأعرج، حدثني يونس، عن الحسن البصري، قال: حدثني سبعة من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: عبد الله بن عمر، وعبد الله بن عمرو، وجابر، وأبي هريرة، ومعقل بن يسار، وعمران بن حصين، فساق الحديث عنهم، وافترى في زعمه أن الحسن سمع من هؤلاء، نعم! سمع من معقل وعمران، واختلف في سماعه من أبي هريرة‘‘.
ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:عباد بن کثیر نے نواہی میں تین سو کے بقدر احادیث روایت کی ہیں، ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عباد بن کثیر کی جتنی روایا ت میں نے لکھوائی ہیں،ان میں اس کی متابعت نہیں کی جاتی،میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ) کہتا ہوں:حدیث نہی جس کی جانب جوزجانی رحمہ اللہ نے اشارہ کیاہے، یہ وہی ہے جس کے بارے میں ابن عدی رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا کہ وہ تین سواحادیث کے بقدر ہے،اور ابن عدی رحمہ اللہ نے سچ کہا ہے،میں نے بھی ان احادیث کو دیکھا ہے، گویا کہ عباد بن کثیر نے نہ کوئی صحیح متن چھوڑا ہے اور نہ ہی کوئی سقیم متن جس میں یہ وارد ہوا کہ ’’ آپﷺ نے فلاں چیز سے منع فرمایا ہے‘‘ مگر یہ کہ اس کو اپنی بنائی ہوئی سند سے روایت کیا ہے۔
اوروہ بنائی ہوئی سندیہ ہے:مجھ سے عثمان اعرج نے حدیث بیان کی، وہ فرماتے ہیں:مجھ سے یونس نے حسن بصری رحمہ اللہ کے واسطہ سے روایت کیا، حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے سات اصحاب رسول ﷺ نے حدیث بیان کی ہے: عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ، عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ، جابر رضی اللہ عنہ ، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، معقل بن یسار رضی اللہ عنہ اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ، اس کے بعد عباد نے ان سے حدیث روایت کی، اور عباد بن کثیر نے بزعم خود یہ جھوٹ باندھا ہے کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے ان سب سے سنا ہے، ہاں! حسن بصری رحمہ اللہ نے معقل رضی اللہ عنہ اور عمران رضی اللہ عنہ سے تو سنا ہے، البتہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سننے میں اختلاف ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تقریب التهذيب‘‘[43] فرماتے ہیں: ’’متروک، قال أحمد: روى أحاديث كذب‘‘.عباد بن کثیر متروک ہے، احمد رحمہ اللہ فرماتےہیں: اس نے جھوٹی احادیث روایت کی ہیں۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ہی ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’اتفقوا على توهينه‘‘[44] عباد بن كثيرکے ضعف پر محدثین کا اتفاق ہے۔
جن ائمہ محدثین نے عباد بن کثیر کے بارے میں جرح شدید کے الفاظ استعمال کئے ہیں، ان کے اقوال کا خلاصہ یہ ہے:
’’اس نے ایسی جھوٹی روایتیں نقل کی ہیں، جواس نے نہیں سنی‘‘ (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ )، ’’لیس بشیء ہے، اس کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا‘‘ (حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ )، ’’اس سے روایت مت لو‘‘ (امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ )، ’’محدثین نے اس کوترک کردیا ہے، سکتوا عنہ‘‘ (امام بخاری رحمہ اللہ )، ’’متروک الحدیث‘‘ (امام نسائی رحمہ اللہ ، امام ابو داؤد رحمہ اللہ ، حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ )، ’’ضعیف، متروک الحدیث‘‘ (حافظ عجلی رحمہ اللہ )، ’’اس کی ثقہ روایوں سے منقول حدیثوں میں انکار ہے‘‘ (حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ )، ’’اس کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا‘‘ (حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ )، ’’ کسی سمجھدار کےلئے مناسب نہیں کہ عباد بن کثیر کا تذکرہ علم میں کرے‘‘ (حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ )، ’’لیس بثقہ‘‘ (حافظ برقی رحمہ اللہ )، ’’ثوری رحمہ اللہ اس كو کذاب کہتے تھے‘‘ (امام ابو عبد اللہ حاکم رحمہ اللہ )، ’’سفیان رحمہ اللہ نے اس کو کذاب کہا ہے‘‘ (حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ )، ’’متروک‘‘ (حافظ محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ )، ’’محدثین نے اس کوترک کردیا ہے‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )، ’’متروک‘‘ (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )۔
حافظ نعیم بن حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سمعت ابن المبارك: وذكر عنده حديث لسلم بن سالم، فقال: هذا من عقارب سلم‘‘[45]. ایک دن عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے سامنے سلم بن سالم بلخی سے مروی ایک حدیث کا تذکرہ ہوا، تومیں نے عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا: یہ سلم کے بچھوؤں میں سے ہے۔
حافظ عبد الله بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل‘‘[46] میں فرماتے ہیں: ’’سمعت أبي يقول: سلم بن سالم يعني البلخي ليس بذاك في الحديث، كأنه ضعفه‘‘. میں نے اپنے والد کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ انہوں نے سلم بن سالم کو حدیث میں’’لیس بذاک‘‘ کہا ، گویا کہ انہوں نے اس کو ضعیف کہا ہے۔
حافظ ابن سعد ’’الطبقات‘‘[47] میں فرماتے ہیں: ’’وكان مرجئا، ضعيفا في الحديث، ولكنه كان صارما، يأمر بالمعروف، وينهى عن المنكر‘‘. سلم بن سالم مرجیء تھا، حدیث میں ضعیف تھا، لیکن بہادر تھا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا تھا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے سلم بن سالم بلخی کو ’’ ليس بشيء‘‘[48] کہا ہے۔
حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ نے ’’أحوال الرجال‘‘[49] میں سلم بن سالم کو’’غیر ثقة‘‘ کہا ہے۔
حافظ برذعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سلم بن سالم كيف هو؟ قال: أخبرني بعض الخراسانيين، قال: سمعت ابن المبارك يقول: اتق حيات سلم بن سالم، لا تلسعك‘‘[50] .میں نے ابو زرعہ رحمہ اللہ سے سلم بن سالم کے بارے میں پوچھاکہ اس کا کیا حال ہے؟ فرماتے ہیں: مجھے بعض خراسانیوں نے بتایا کہ میں نے عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: سلم بن سالم کے سانپوں سے بچو، تمہیں ڈس نہ لیں۔
حافظ عبد الرحمن بن ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سمعت أبا زرعة يقول: ما أعلم أني حدثت عن سلم بن سالم إلا أظنه مرة، قلت: كيف كان في الحديث؟ قال: لا يكتب حديثه، كان مرجئا وكان لا ـ وأومأ بيده إلى فيه ـ يعني لا يصدق.‘‘[51] .میں نے ابو زرعہ رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : مجھے نہیں معلوم کہ میں نے سلم بن سالم سے روایت کی ہو سوائے ایک مرتبہ کے ، میں نے عرض کیا وہ حدیث میں کیسا تھا؟ فرمایا: اس کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا،وہ مرجئی تھا، اور وہ ’’لا‘‘ تھا، یہ کہہ کر ابو زرعہ رحمہ اللہ نے اپنے منہ کی جانب اشارہ کیا، یعنی وہ سچ نہیں بولتا تھا۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سمعت أبی یقول: سلم بن سالم ضعيف الحديث، وترك حديثه، ولم يقرأه علينا‘‘[52] . میں نے اپنے والدکو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ سلم بن سالم ضعیف الحدیث ہے،اور انہوں نے اس کی حدیث کو ترک کردیا، اور ہم پر اس کی حدیث کو نہیں پڑھا۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[53] میں سلم بن سالم کو’’ضعیف‘‘کہا ہے۔
حافظ ابو القاسم عبداللہ بن احمد بلخی رحمہ اللہ نے ’’قبول الأخبار‘‘[54] میں سلم بن سالم بلخی کو ’’ ليس بشيء‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[55] میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث، يقلب الأخبار [قلبا]، وكان مرجئا شديد الإرجاء داعية إليها، كان ابن المبارك يكذبه‘‘.سلم بن سالم منکر الحدیث ہے، روایات میں قلب کرتا تھا، اور سخت مرجیء تھا، ارجاء کی طرف دعوت تھا، ابن مبارک رحمہ اللہ اس کو جھوٹا کہتے تھے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’ الکامل‘‘[56] میں فرماتے ہیں:’’ولسلم بن سالم أحاديث إفرادات وغرائب، وأنكر ما رأيت له ما ذكرته من هذه الأحاديث، وبعضها لعل البلاء فيه من غيره، وأرجو أنه لا بأس به، ويحتمل حديثه‘‘. اورسلم بن سالم کی افراد وغرائب ہیں،اوران میں زیادہ منکر روایات جو میں نے دیکھی تھیں وہ میں نے ذکر کردیں،اور ان میں سے بعض میں بلاء شاید اس کے علاوہ کی طرف سے ہو،اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ لا بأس بہ ہے، اور اس کی حدیث کا تحمل کیا جائے گا۔
امام ابو عبد الله حاكم رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[57] میں فرماتے ہیں: ’’ كذبه عبد الله بن المبارك، وله عن ابن جريج وعبيد الله بن عمر وسفيان الثوري أحاديث موضوعة، كان يحج ويكتب عنه في الطريق، وقد روى عنه جماعة من الأئمة، لعلهم لم يقفوا على حاله إلا بعد الكتابة عنه‘‘. سلم بن سالم بلخی کو عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے جھوٹا کہا ہے،اور اس کی ابن جریج، عبید اللہ بن عمراور سفیان ثوری کے انتساب سے من گھڑت احادیث ہیں، یہ حج کرتاتھا اور راستہ میں اس سے احادیث لکھی جاتی تھیں،اور اس سے ائمہ کی ایک جماعت نے روایت کی ہے، شاید کہ ان کو اس کے حال کی واقفیت اس کی احادیث لکھنے کے بعد ہی ہوئی۔
حافظ خلیلی’’الإرشاد‘‘[58] میں فرماتے ہیں: ’’ أجمعوا على ضعفه، رأيت في أصل عبد الرحمن بن أبي حاتم الرازي من حديث الحسن بن عرفة، حديثين للحسن عن سلم بن سالم، قال عبد الرحمن: اضربوا عليهما، فإني لا أروي حديث سلم بن سالم، وقال ابن شقيق: ذكرت لابن المبارك حديثا لسلم، فقال: هذا من عقاربه، وروي من حديث ثابت عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم في الرؤية، وهو من حديث ثابت، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن صهيب، سكت عنه الشيوخ كلهم إلا من كان من ضعفاء بلخ، ولم يكن من صنعته هذا الشأن‘‘.
سلم بن سالم بلخی کے ضعف پر محدثین کا اجماع ہے، میں نے عبد الرحمن بن ابی حاتم رازی کی اصل میں حسن بن عرفہ کی دو حدیثیں حسن عن سلم بن سالم کے طریق سے دیکھیں، عبدالرحمن نے فرمایا: ان دونوں کو ترک کردو،کیوں میں سلم بن سالم کی حدیث کو روایت نہیں کرتا،ابن شقیق فرماتے ہیں:میں نے ابن مبارک رحمہ اللہ کے لئے سلم کی ایک حدیث ذکر کی، انہوں نے فرمایا:یہ سلم کے بچھوؤں میں سے ہے،اور سلم نے ثابت عن انس رضی اللہ عنہ کے طریق سے رؤیہ میں ایک حدیث روایت کی،اور وہ ثابت، عن عبد الرحمن بن ابی لیلی، عن صہیب رضی اللہ عنہ کے طریق سے تھی،ان کے بارے میں تمام مشائخ نے سکوت فرمایا ہے،سوائے ضعفائے بلخ کے،اور یہ کام اس کی صناعت میں سے نہیں ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ ’’شعب الإيمان‘‘[59] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’سلم بن سالم البلخي غير قوي‘‘.سلم بن سالم حدیث میں قوی نہیں ہے۔
حافظ محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ ’’تذكرة الحفاظ‘‘[60] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وسلم هذا منكر الحديث، وكان ابن المبارك يكذبه‘‘. سلم بن سالم منکر الحدیث ہے، ابن مبارک رحمہ اللہ اس کو کذاب کہتے تھے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’المنتظم‘‘[61] میں فرماتے ہیں: ’’وقد اتفق المحدثون على تضعيف رواياته‘‘.محدثین اس کی روایات کے ضعف پر متفق ہیں۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاريخ الإسلام‘‘[62] میں سلم بن سالم کی ایک منکر روایت نقل کرنے بعد فرماتے ہیں: ’’ انفرد به سلم بن سالم البلخي، وهو ضعيف باتفاق‘‘. سلم بن سالم اس کو نقل کرنے میں متفرد ہے، اور وہ بالاتفاق ضعیف ہے۔
حافظ ابن كثیر رحمہ اللہ ’’ البداية‘‘[63] میں فرماتے ہیں: ’’وكان عابدا زاهدا، مكث أربعين سنة لم يفرش له فراش، وصامها كلها إلا يومي العيد، ولم يرفع رأسه إلى السماء، وكان داعية الإرجاء، ضعيف الحديث، إلا أنه كان رأسا في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر‘‘. یہ عابد زاہد تھا، چالیس سال اس حال میں رہاکہ اس کا بستر نہیں بچھایا گیا، عیدین کے علاوہ سال بھر روزہ دار رہتا، اور آسمان کی جانب سر نہیں اٹھاتا تھا، اور یہ ارجاء کی طرف بہت زیادہ دعوت دیتا تھا، ضعیف الحدیث تھا، مگر وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں سردار تھا۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ’’مجمع الزوائد‘‘[64] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وفيه سلم بن سالم، ضعفه جمهور الأئمة أحمد، وابن المبارك، ومن بعدهم، وقال ابن عدي: أرجو أنه لا بأس به‘‘.اس میں سلم بن سالم ہے، جسے جمہور ائمہ: احمد رحمہ اللہ اور ابن مبارک رحمہ اللہ نے ضعیف کہا ہے،اور ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:میں امید کرتا ہوں کہ یہ لاباس بہ ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’نتائج الافکار‘‘[65] میں ایک روایت کے تحت سلم بن سالم کو ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الزيادات‘‘[66] میں ایک روایت کے تحت سلم بن سالم کو ’’ کذاب‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[67] میں سلم بن سالم بلخی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’رماه أبو زرعة بالكذب، وقال ابن المبارك: اتق حيات سلم لا تلسعك‘‘. اسے ابو زرعہ رحمہ اللہ نے جھوٹ میں متہم قرار دیا ہے، ابن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سلم کے سانپوں سے بچو، تمہیں ڈس نہ لیں۔
جن ائمہ محدثین سلم بن سالم کے بارے میں جرح شدید کے اقوال استعمال کئے ان کے اقوال کا خلاصہ یہ ہے:
’’سلم بن سالم کے سانپوں سے بچو، تمہیں ڈس نہ لیں‘‘ (امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ )، ’’لیس بشیء ہے‘‘ (حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ )، ’’غیر ثقہ ہے‘‘ (حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ )، ’’اس کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا‘‘ (حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ )، ’’سلم بن سالم منکر الحدیث ہے، روایات میں قلب کرتا ہے، اور سخت مرجیء تھا، ارجاء کی طرف دعوت تھا، ابن مبارک رحمہ اللہ اس کو کذاب کہتے تھے‘‘ (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ )، ’’اس کی ابن جریج، عبید اللہ بن عمر اور سفیان ثوری کے انتساب سے من گھڑت روایات ہیں‘‘ (امام ابو عبد اللہ حاکم رحمہ اللہ )، ’’منکر الحدیث‘‘ (حافظ محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ )، ’’ كذاب ہے‘‘ (علامہ سیوطی رحمہ اللہ )۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے جویباری کو ’’ کذاب، ليس بثقة‘‘ کہاہے[68] ۔
حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ ’’أحوال الرجال‘‘[69] میں فرماتے ہیں: ’’ کان یضع الحدیث، ما أدري حسب إيمانه‘‘.حدیث گھڑتا تھا، میں اس کے ایمان کا حال نہیں جانتا ۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[70] میں فرماتے ہیں: ’’دجال من الدجاجلة، كذاب، يروي عن ابن عيينة ووكيع وأبي ضمرة وغيرهم من ثقات أصحاب الحديث، ويضع عليهم ما لم يحدثوا، وقد روى عن هؤلاء الأئمة ألوف حديث ما حدثوا بشيء منها، كان يضعها عليهم، لا يحل ذكره في الكتب إلا على سبيل الجرح فيه، ولو أن أحداث أصحاب الرأي بهذه الناحية خفي عليهم شأنه لم أذكره في هذا الكتاب، لشهرته عند أصحاب الحديث قاطبة بالوضع على الثقات ما لم يحدثوا‘‘.
دجالوں میں سے ایک دجال ہے ، کذاب ہے ، ابن عیینہ ، وکیع، ابو ضمرہ اور ان کے علاوہ ثقات اصحاب حدیث سے روایت کرتا ہے، اور ان پر ایسی احادیث گھڑتا ہے جو انہوں نے بیان نہیں کیں، اور جویباری نے ان ائمہ سے ہزاروں ایسی احادیث نقل کی ہیں،جن میں سے ایک بھی انہوں نے روایت نہیں کی،یہ ان پر ان احادیث کو گھڑتا تھا، اس کا ذکر کتب میں بغیر جرح کے حلال نہیں،اور اگر اس طرف کے نئے اصحاب الرای پر اس کی شان مخفی نہ ہوتی،تو میں اس کا ذکر اس کتاب میں نہ کرتا،کیوں کہ یہ تمام اہل حدیث کے نزدیک ثقات پر ایسی احادیث گھڑنے میں مشہور ہےجو انہوں نے روایت ہی نہیں کیں۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ہی ’’المجروحین‘‘[71] میں اسحاق بن نجیح ملطی کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’وقد تعلق به أحمد بن عبد الله الجويباري، (فكان يروي عنه ما وضعه إسحاق، ويضع عليه ما لم يضع أيضا)‘‘. اور جویباری اسحاق بن نجیح کے متعلقین میں سے تھا، اور اسحاق کی من گھڑت روایات نقل کرتا تھا، اور اسحاق پر وہ روایات بھی گھڑتا تھا جو اسحاق نے نہیں گھڑیں۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ محمد بن تمیم کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’وإنما كان السبب في تركهم إياهما، أنهما كانا يضعان الحديث على رسول الله صلى الله عليه وسلم وضعا‘‘[72] .اور ہمارے شیوخ کی ان دونوں کو ترک کرنے کی وجہ صرف یہی ہے کہ محمد بن کرام اور جویباری رسول اللہ ﷺ پر خوب حدیث گھڑتے تھے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ايك دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ولعلهما قد وضعا على النبي صلى الله عليه وسلم والصحابة والتابعين مائة ألف حديث‘‘[73]. اور شايد محمد بن تميم اور جويباری نے نبی ﷺ، صحابہ رضی اللہ عنہم ، اور تابعین پر ایک لاکھ حدیثیں گھڑی ہیں۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کا مذكوره قول تلاش بسیا ر کے باوجود’’صحیح ابن حبان‘‘، ’’مجروحین‘‘، ’’ثقات‘‘ اور ’’روضۃ العقلاء‘‘ میں نہیں مل سکا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[74] میں فرماتے ہیں: ’’حدث عن جرير والفضل بن موسى وغيرهما بأحاديث وضعها عليهم، وكان يضع الحديث لابن كرام على ما يريده، وكان ابن كرام يضعها في كتبه عنه، ويسميه أحمد بن عبد الله الشيباني‘‘.جویباری نے جریر ، فضل بن موسی او ر ان دونوں کے علاوہ سے ایسی احادیث نقل کی ہیں جو جویباری ہی نے ان پر گھڑی ہیں، اور جویباری، ابن کرام کے لئے اس کی چاہت کے مطابق حدیث گھڑتا تھا،اور ابن کرام یہ روایات جویباری سے نقل کرکے اپنی کتب میں لکھتا تھا، اور اس کا نام احمد بن عبد اللہ شیبانی ذکر کرتا تھا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ہی’’الکامل‘‘[75] میں جویباری کی چند روایات نقل کرکے فرماتےہیں: ’’ولأحمد بن عبد الله الهروي مما وضعه أحاديث كثيرة لم أخرجها ها هنا‘‘. احمد بن عبد اللہ ہروی کی بہت سی من گھڑت احادیث ایسی ہیں جن کو میں نے یہاں تخریج نہیں کیاہے۔
امام ابو عبد اللہ حاکم رحمہ اللہ ’’ المدخل‘‘[76] میں لکھتے ہیں: ’’ كذاب، خبيث، قد وضع على رسول الله صلى الله عليه وسلم أحاديث كثيرة في فضائل الأعمال وغيرها، لا تحل كتبة حديثه ولا روايته بوجه‘‘. کذاب، خبیث ہے، فضائل اعمال اور اس کے علاوہ میں حضورﷺ پر بہت ساری احادیث گھڑی ہیں، اس کی حدیث کو لکھنا اور روایت کرنا کسی صورت حلال نہیں ہے۔
امام ابو عبد اللہ حاكم رحمہ اللہ ہی ايك دوسرے مقام پر میں فرماتے ہیں: ’’ومنهم جماعة وضعوا الحديث حسبة كما زعموا، يدعون الناس إلى فضائل الأعمال مثل أبى عصمة نوع بن أبي مريم المروزي، ومحمد بن عكاشة الكرماني، وأحمد بن عبد الله الجوبارى، ومحمد بن القاسم الطايكاني، ومأمون بن عبد الله الهروي وغيرهم‘‘[77] .
اور ایک جماعت ان میں وہ ہے جس نے احادیث ثواب کی امید سے گھڑی ہیں،جیساکہ ان کا گمان ہے،لوگوں کو اعمال کے فضائل کی طرف دعوت دیتے تھے،جیسے ابو عصمہ نوح بن ابی مریم مروزی،محمد بن عکاشہ کرمانی،احمد بن عبد اللہ جوباری، محمد بن قاسم طایکانی اور مامون بن عبد اللہ ہروی وغیرہ۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[78] میں جویباری کو ’’ کذاب‘‘ کہا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر جویباری کو ’’متروك‘‘[79] قرار دیا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ ایک مقام پر جویباری کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ كذاب، دجال، خبيث، وضاع للحديث، لا يكتب حديثه، ولا يذكر‘‘[80]. جھوٹا، دجال، خبیث ہے، حدیث گھڑنے والا ہے، اس کی حدیث کو نہ لکھا جائے، اور نہ ہی اس کا ذکر کیا جائے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ ’’شعب الإيمان‘‘[81] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’أحمد بن عبد الله الشيباني هو الجويباري، وهو ممن يضع الحديث‘‘.احمد بن عبد اللہ شیبانی وہ جویباری ہے، اور یہ ان لوگوں میں سے ہے،جوحدیث گھڑتے ہیں۔
امام بیہقی رحمہ اللہ ’’حديث الجويباري‘‘[82] میں فرماتے ہیں: ’’وأما أحمد بن عبد الله الجويباري [الهروي] ، فإني أعرفه حق المعرفة بوضع الحديث على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقد وضع عليه أكثر من ألف حديث‘‘. رہی بات احمد بن عبد اللہ جویباری ہروی کی، تو میں اس کو رسول اللہ ﷺ پر حدیث گھڑنے میں بخوبی پہچانتا ہوں، اس نے آپﷺ پر ایک ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں۔
حافظ ابو سعید نقاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لا نعرف أحدا أكثر وضعا منه‘‘[83] . ہم کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے جو جویباری سے زیادہ حدیث گھڑتا ہو۔
حافظ خلیلی رحمہ اللہ ’’الإرشاد‘‘[84] میں فرماتے ہیں:’’ كذاب، يروي عن الأئمة أحاديث موضوعة، عن مالك، والثوري، وابن جريج، وغيرهم، وكان يضع لأبي عبد الله محمد بن كرام الزاهد الهروي أحاديث مصنوعة، وكان ابن كرام يسمعها منه، وكان مغفلا‘‘. کذاب ہے، ائمہ ميں سے مالک رحمہ اللہ ، ثوری، ابن جریج اور ان کے علاوہ کے انتساب سے من گھڑت احادیث نقل کرتا ہے، اور جویباری، ابو عبد اللہ محمد بن کرام زاہدہروی کےلئے احادیث گھڑتا تھا، اور ابن کرام ان کو سنتا تھا اور وہ غافل شخص تھا۔
حافظ ابو حاتم سہل بن سری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ قد وضع أحمد بن عبد الله الجويباري، ومحمد بن عكاشة الكرماني، ومحمد بن تميم الفاريابي على رسول الله صلى الله عليه وسلم أكثر من عشرة آلاف حديث‘‘[85] . احمد بن عبد اللہ جویباری، محمد بن عکاشہ کرمانی اور محمد بن تمیم فاریابی نے رسول اللہ ﷺ پر دس ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں۔
حافظ ابو نعيم اصبہانی رحمہ اللہ ’’ المسند المستخرج‘‘[86] میں فرماتے ہیں: ’’أحمد بن عبد الله بن خالد الجوباري الهروي الواضع على رسول الله صلى الله عليه وسلم غير حديث، ساقط، متروك‘‘.احمد بن عبد الله بن خالد جوباری ہروی نے رسول اللہ ﷺ پر کئی حدیثیں گھڑی ہیں،یہ ساقط، متروک ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاريخ بغداد‘‘[87] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وكان الجوباري يضع الحديث‘‘.جوباری حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ نے ’’ذخیرة الحفاظ‘‘[88] میں ایک روایت کے تحت جويباری کو ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
نیز حافظ محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ ہی ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’وأحمد هذا دجال من الدجاجلة، يضع الحديث على رسول الله صلى الله عليه وسلم وعلى الثقات من الأئمة‘‘[89] .اور احمدیہ دجالوں میں سے ایک دجال ہے، رسول اللہ ﷺ اور ائمہ میں سے ثقات پر حدیث گھڑتا ہے۔
حافظ جوزقانی رحمہ اللہ ’’ الأباطيل‘‘[90] میں فرماتے ہیں: ’’وأحمد بن عبد الله الجويباري، والمأمون بن أحمد السلمي كان يكذبان ويضعان الأحاديث‘‘. احمدبن عبد الله جويباری اور مامون بن احمد سلمی جھوٹ بولتے تھے اور احادیث گھڑتے تھے۔
حافظ جوزقانی رحمہ اللہ ہی ’’الأباطيل‘‘[91] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وأحمد بن عبد الله هذا كان خبيثا، دجالا من الدجاجلة، كذابا، يروي عن ابن عيينة، ووكيع، وأبي ضمرة، وغيرهم من ثقات أصحاب الحديث، ويضع عليهم ما لم يحدثوا، وقد روى عن هؤلاء الأئمة ألوف حديث ما حدثوا بشيء منها، كان يضعها عليهم، لا يحل ذكره في الكتب إلا على سبيل الجرح فيه‘‘. احمدبن عبد الله یہ خبیث ہے، دجالوں میں سے ایک دجال ہے، جھوٹا ہے، ابن عیینہ، وکیع، ابو ضمرہ اور ان کے علاوہ ثقہ اصحاب حدیث سے روایت کرتا ہے، اور ان پر ایسی حدیثیں گھڑتا ہے جو انہوں نے اسے بیان نہیں کی ہوتیں، اور یہ ان ائمہ کے انتساب سے ایسی ہزاروں حدیثیں روایت کرتا ہے جو انہوں نے بیان نہیں کی ہوتیں، یہ ان ائمہ پر حدیثیں گھڑتا تھا، اس کا ذکر کرنا کتب میں حلال نہیں ہے سوائے اس پر جرح کے۔
حافظ سمعانی رحمہ اللہ ’’الأنساب‘‘[92] میں فرماتے ہیں: ’’ كان دجالا، كذابا، أفاكا، لا يحتج بحديثه‘‘. جوباری دجال، کذاب، افاک تھا، اس کی حدیث سے احتجاج نہیں کیا جائے گا۔
حافظ سمعانی رحمہ اللہ ہی ’’الأنساب‘‘[93] میں ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ الكذاب، الخبيث، الوضاع‘‘. یہ کذاب، خبیث اور حدیث گھڑنے والا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’التحقيق‘‘[94] میں فرماتے ہیں: ’’وكان كذابا، يضع الحديث، أجمع أهل النقل على ذلك‘‘.احمد بن عبد اللہ ہروی جویباری کذاب تھا، حدیث گھڑتا تھا، اہل نقل کا اس بات پر اجماع ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر حافظ ابن عبدالہادی حنبلی رحمہ اللہ نے ’’تنقيح التحقيق‘‘[95] میں اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[96] میں ایک روایت کے تحت جویباری کو’’ کذاب، وضاع‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المیزان‘‘[97] میں فرماتے ہیں: ’’الجوباري ممن يضرب المثل بكذبه‘‘. جوباری ان لوگوں میں سے ہے جن کا جھوٹ ضرب المثل ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المغني‘‘[98] میں جویباری کو’’ کذاب، جبل‘‘ کہاہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[99] میں فرماتے ہیں:’’دجال، مغير، وضع حديثا كثيرا‘‘. دجال ہے، مغیر ہے، اس نے بہت زیادہ حدیثیں گھڑی ہیں۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ ’’ البداية‘‘[100] میں احمد بن عبد اللہ جویباری اور محمد بن تمیم فاریابی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وكانا كذابين وضاعين‘‘.یہ دونوں کذاب ، وضاع تھے۔
حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے جويباری کو’’ أحد الکذابين‘‘کہا ہے[101] ۔
علامہ ابن عرق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعه‘‘[102] میں احمد بن عبد اللہ جویباری کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’دجال، وضع حدیثا کثیرا‘‘. جویباری دجال ہے، اس نے بہت سی احادیث گھڑی ہیں۔
سند میں موجود راوی احمد بن عبد اللہ جویباری کے بارے میں جن ائمہ محدثین نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں ان کا خلاصہ ملاحظہ ہو:
’’ کذاب، لیس بثقہ‘‘ (امام نسائی رحمہ اللہ )، ’’حدیث گھڑتا تھا‘‘ (حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ )، ’’دجالوں میں سے ایک دجال ہے، کذاب ہے‘‘ (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ )، ’’جویباری، ابن کرام کےلئے اس کی چاہت کے مطابق حدیث گھڑتا تھا‘‘ (حافظ ابن عدی رحمہ اللہ )، ’’ کذاب،خبیث ہے،فضائل اعمال اور اس کے علاوہ میں حضورﷺ پر بہت ساری احادیث گھڑی ہیں،اس کی حدیث کو لکھنا اور روایت کرنا کسی صورت حلال نہیں‘‘ (امام ابو عبد اللہ حاکم رحمہ اللہ )، ’’ کذاب، دجال، خبیث‘‘ (امام دارقطنی رحمہ اللہ )، ’’اس نے آپﷺ پرایک ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں‘‘ (امام بیہقی رحمہ اللہ )، ’’ہم کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے جو جویباری سے زیادہ حدیث گھڑتا ہو‘‘ (حافظ ابو سعید نقاش رحمہ اللہ )، ’’ کذاب ہے،ائمہ کے انتساب سے من گھڑت احادیث روایت کرتا تھا‘‘ (حافظ خلیلی رحمہ اللہ )، ’’احمد بن عبد اللہ جویباری، محمد بن عکاشہ کرمانی اور محمد بن تمیم فاریابی نے رسول اللہ ﷺ پر دس ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں‘‘ (حافظ سہل بن سری رحمہ اللہ )، ’’اس نے رسول اللہ ﷺ پر کئی حدیثیں گھڑی ہیں، ساقط، متروک ہے‘‘ (حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ )، ’’ کذاب، دجالوں میں سے ایک دجال ہے،رسول اللہ ﷺ اور ثقات ائمہ پر حدیث گھڑتا ہے‘‘ (حافظ محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ )، ’’خبیث ہے، دجالوں میں سے ایک دجال ہے، جھوٹا ہے، ابن عیینہ، وکیع، ابو ضمرہ اور ان کے علاوہ ثقہ اصحاب حدیث سے روایت کرتا ہے، اور ان پر ایسی حدیثیں گھڑتا ہے جو انہوں نے اسے بیان نہیں کی ہوتیں، اور یہ ان ائمہ کے انتساب سے ایسی ہزاروں حدیثیں روایت کرتا ہے جو انہوں نے بیان نہیں کی ہوتیں، یہ ان ائمہ پر حدیثیں گھڑتا تھا، اس کا ذکر کرنا کتب میں حلال نہیں ہے سوائے اس پر جرح کے‘‘ (حافظ جوزقانی رحمہ اللہ )، ’’حديث گھڑتا تھا‘‘ (حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ )، ’’ کذاب، خبیث اور وضاع ہے‘‘ (حافظ سمعانی رحمہ اللہ )، ’’ کذاب تھا، حدیث گھڑتا تھا، اہل نقل کا اس بات پر اجماع ہے‘‘ (حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ )، ’’ کذاب، وضاع تھا‘‘ (حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ )، ’’ان لوگوں میں سے ہے،جن کا جھوٹ ضرب المثل ہے‘‘، ’’دجال ہے، مغیر ہے، اس نے بہت زیادہ حدیثیں گھڑی ہیں‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )، ’’جھوٹوں میں سے ایک ہے‘‘ (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )، ’’دجال ہے، بہت سی احادیث گھڑی ہیں‘‘ (علامہ ابن عراق رحمہ اللہ )۔
زیر بحث روایت کو حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے،اور علامہ سیوطی رحمہ اللہ ، علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے،لہذا اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] كتاب الموضوعات:ص:563،رقم:1444،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1429هـ .
[2] انظر كتاب الموضوعات:3/49،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1388هـ .
[3] كتاب الموضوعات:ص:563،رقم:1444،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1429هـ .
[4] اللآلئ المصنوعة:2/224،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1417هـ .
[5] تذكرة الموضوعات:ص:157،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الثانية1399هـ .
[6] تنزيه الشريعة:2/268،رقم:2،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[7] امام بخاری رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر ثقفی کاہلی کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 140ھ اور 150ھ کے درمیان ہوا ہے (التاريخ الصغير:۲/۵۴،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ).
[8] المجروحين:2/167،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[9] صحیح مسلم:۱/۱۷،ت:محمد فؤاد عبد الباقی،عیسي البابی الحلبی ـ مصر،الطبعة الأولى1412هـ .
[10] صحیح مسلم:۱/۱۷،ت:محمد فؤاد عبد الباقی،عیسي البابی الحلبی ـ مصر،الطبعة الأولى1412هـ .
[11] المجروحين:2/166،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت .
[12] إكمال تهذيب الكمال:7/180،رقم:2703،ت:عادل محمد وأسامة بن إبراهيم،الفاروق الحديثة،الطبعة الأولى 1422هـ .
[13] الكامل في ضعفاء الرجال:5/538،رقم:1165،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلی محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[14] المصنف:۱۰/۲۹۹،رقم:۱۹۱۶۸،ت:حبيب الرحمن الأعظمي،المكتب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1390هـ .
[15] تاریخ عثمان بن سعید الدارمی:ص:146،رقم:496،ت:أحمد محمد نور سيف،دار المأمون للتراث ـ بيروت .
[16] الكامل في الضعفاء:5/538،رقم:1165،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت.
[17] تاریخ یحیى بن معين برواية الدوري:4/269،رقم:4319،ت:أحمد محمد نور سيف،مركز البحث العلمي ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى1399هـ .
[18] سؤالات ابن أبي شيبة:ص:125،ت:موفق بن عبد الله،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[19] الجرح والتعديل:6/84،رقم:433،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1371هـ .
[20] إكمال تهذيب الكمال:7/179،رقم:2703،ت:عادل بن محمد وأسامه بن إبراهيم،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعةالأولى1422هـ .
[21] التاريخ الكبير:5/322،رقم:1642،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 2008هـ .
[22] الضعفاء للبخاري:ص:79،رقم:227،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1409هـ .
[23] التاریخ الصغير:2/97،ت:يوسف المرعشلي،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1409هـ .
[24] أحوال الرجال:ص:177،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث إكادمي ـ فيصل آباد باكستان،الطبعة الأولى1411هـ .
[25] إكمال تهذيب الكمال:7/179،رقم:2703،ت:عادل بن محمد وأسامه بن إبراهيم،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعةالأولى1422هـ .
[26] سؤالات أبي عبيد الآجري:ص:250،رقم:330،ت:محمد علي قاسم العمري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة .
[27] المعرفة والتاريخ:3/140،ت:أكرم ضياء العمري،مكتبة الدار ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1410هـ .
[28] الضعفاء والمتروكين:ص:172،رقم:429،ت:بوران الضناوي وكمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[29] إكمال تهذيب الكمال:7/179،رقم:2703،ت:عادل بن محمد وأسامه بن إبراهيم،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعةالأولى1422هـ .
[30] الجرح والتعديل:6/84،رقم:433،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1371هـ .
[31] الجرح والتعديل:6/84،رقم:433،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1371هـ .
[32] سؤالات البرذعي:ص:124،رقم:138،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،إدارة الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1430هـ .
[33] الضعفاء الكبير:۳/۱۴۰رقم:۱۱۲۴،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[34] الكامل في ضعفاء الرجال:5/542،رقم:1165،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[35] تذكرة الحفاظ:ص:172،رقم:406،ت:حمدي بن عبد المجيد بن إسماعيل السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى1415هـ .
[36] المدخل إلى الصحيح:ص:179،رقم:146،ت:ربيع بن هادي بن عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت، الطبعة الأولى1404هـ .
[37] الضعفاء:ص:122،رقم:176،ت:فاروق حماده،مطبعة النجاح الجديدة .
[38] التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد:3/468،ت:بشار عواد معروف،سليم محمد عامر،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ .
[39] التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد:۴/۳۹۷،ت:بشار عواد معروف،سليم محمد عامر،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ .
[40] تلخيص الموضوعات:ص:331،رقم:897،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1419هـ .
[41] البداية والنهاية:9/424،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجر ـ مصر،الطبعة الأولى1418هـ .
[42] تهذيب التهذيب:5/101،رقم:169،دائرة المعارف النظامية ـ الهند،الطبعة الأولى1326هـ .
[43] تقریب التهذيب:ص:290،رقم:3139،ت:محمد عوامه،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة1411هـ .
[44] كتاب موافقة الخبر الخبر في تخريج أحاديث المختصر:1/162،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الثانية1414هـ .
[45] الجرح والتعديل:4/267،رقم:1149،دائرة المعارف العثمانية ـ الهند،الطعبة الأولى1372هـ .
[46] العلل ومعرفة الرجال:3/322،رقم:5434،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ ا لرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[47] الطبقات الكبرى:7/264،رقم:3650،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .
[48] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:۲/۲۷۳،رقم:۴۷۵۶،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[49] أحوال الرجال:ص:352،رقم:390،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث أكادمي ـ فيصل آباد، الطبعة الأولى1411هـ .
[50] سؤالات البرذعي:ص:249،رقم:442،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري، الفاروق الحديثة ـ القاهرة، الطعبة الأولى1430هـ .
[51] الجرح والتعديل:4/267،رقم:1149،دائرة المعارف العثمانية ـ الهند،الطعبة الأولى1372هـ .
[52] الجرح والتعديل:4/267،رقم:1149،دائرة المعارف العثمانية ـ الهند،الطعبة الأولى1372هـ .
[53] الضعفاء والمتروكين:ص:183،رقم:235،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ .
[54] قبول الأخبار ومعرفة الرجال:۲/۲۴۵،رقم:۴۶۱،ت:أبي عمرو الحسيني بن عمر،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1421هـ .
[55] المجروحين:1/344،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[56] الکامل في ضعفاء الرجال:4/349،رقم:779،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت.
[57] المدخل إلى الصحيح:ص:145،رقم:75،ت:ربيع بن عمير هادي المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[58] الإرشاد:3/931،رقم:855،ت:محمد سعيد بن عمر إدريس،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة1409هـ .
[59] شعب الإيمان:7/131،رقم:4773،ت:عبد العلي عبد الحميد حامد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى 1423هـ .
[60] تذكرة الحفاظ:ص:127،رقم:296،ت:حمدي بن عبد المجيد بن إسماعيل السلفي،دار الصميعي ـ الرياض، الطبعة الأولى1415هـ .
[61] المنتظم في تاريخ الملوك والأمم:10/9،رقم:1063،ت:محمد عبد القادر عطا ومصطفى عبد القادر عطا، دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1415هـ .
[62] تاریخ الإسلام:13/539،رقم:508،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1424هـ .
[63] البداية والنهاية:10/225،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الثامنة1410هـ .
[64] مجمع الزوائد:۷/۲۰۴، ت:حسام الدين القدسي،دار الکتاب العربي ـ بيروت.
[65] نتائج الأفكار:2/67،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .
[66] الزيادات على الموضوعات:ص:144،رقم:160،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1431هـ .
[67] تنزيه الشريعة:1/64،رقم:32،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[68] الضعفاء والمتروكين:ص:59،رقم:69،ت:بوران الضناوي،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1405هـ .
[69] أحوال الرجال:ص:349،رقم:385،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث إكادمي ـ فيصل آباد،الطبعة الأولى1411هـ .
[70] المجروحين:۱/۱۴۲،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[71] المجروحين:۱/۱۳۴،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[72] المجروحين:۲/۳۰۶،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[73] انظر تاریخ الإسلام:۶/۱۹۰،رقم:۴۹۲،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1424هـ .
[74] الكامل في ضعفاء الرجال:1/291،رقم:17،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت.
[75] الكامل في ضعفاء الرجال:1/293،رقم:17،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت.
[76] المدخل إلى الصحيح:ص:120،رقم:15،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[77] المدخل إلى کتاب الإكليل:ص:53،ت:فؤاد عبد المنعم أحمد،دار الدعوة ـ الإسكندرية.
[78] الضعفاء والمتروكون:ص:114،رقم:37،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[79] سؤالات البرقاني للدارقطني:ص:16،رقم:33،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،كتب خانه جميلي ـ لاهور، الطبعة الأولى1404هـ .
[80] سؤالات السلمي للدارقطني:ص:126،رقم:60،ت:فريق من الباحثين،ط:مكتبة الملك فهد ـ الرياض،الطبعة الأولى1427هـ .
[81] شعب الإيمان:13/53،رقم:9941،ت:عبد العلي عبد الحميد حامد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى 1423هـ .
[82] حدیث الجویباري في مسائل عبد الله بن سلام:تحت مجموعة أجزاء حديثية:2/215،رقم:4،ت:أبو عبيدة مشهور بن حسن آل سلمان، دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1422هـ .
[83] لسان الميزان:1/496،رقم:566،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .
[84] الإرشاد في معرفة علماء الحديث:3/875،رقم:793ت:محمد سعيد بن عمر إدريس،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1409هـ .
[85] تاريخ مدينة دمشق:۵۴/۲۳۴،رقم:۶۷۵۸،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .
[86] المسند المستخرج على صحيح مسلم:۱/۶۰،رقم:۲۹،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[87] تاريخ بغداد:4/63،رقم:1698،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1425هـ .
[88] ذخيرة الحفاظ:1/416،رقم:543،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض، الطبعة الأولى1416هـ .
[89] تذكرة الحفاظ:ص:157،رقم:369،ت:حمدي بن عبد المجيد بن إسماعيل السلفي،دار الصميعي ـ الرياض، الطبعة الأولى1415هـ .
[90] الأباطيل والمناكير:۱/۱۹۸،رقم:۱۸۶،ت:عبد الرحمن عبد الجبار الفريوائي،إدارة البحوث الإسلامية ـ بنارس،الطبعة الأولى1403هـ .
[91] الأباطيل والمناكير:۱/۱۸،رقم:۱۵،ت:عبد الرحمن عبد الجبار الفريوائي،إدارة البحوث الإسلامية ـ بنارس،الطبعة الأولى1403هـ .
[92] الأنساب:3/375،رقم:970،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعة الأولى1397هـ .
[93] الأنساب:۳/۴۲۴،رقم:۱۰۰۶،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعة الأولى1397هـ .
[94] التحقيق فی أحاديث الخلاف:2/219،ت:مسعد عبد الحميد محمد السعدني،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1415هـ .
[95] تنقیح التحقیق:4/187،ت:سامي بن محمد وعبد العزيز بن ناصر،أضواء السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى 1428هـ .
[96] کتاب الموضوعات:1/220،رقم:ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1386هـ .
[97] ميزان الاعتدال:۱/۱۰۷،رقم:۴۲۱،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت.
[98] المغني في الضعفاء:1/72،رقم:322ت:نور الدين عتر،إدارة إحياء التراث الإسلامي ـ قطر.
[99] ديوان الضعفاء:ص:۶،رقم:۵۸،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ المكة المكرمة،الطبعة 1387هـ .
[100] البداية والنهاية:14/516،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجرـ مصر،الطبعة الأولى1419هـ .
[101] لسان المیزان:7/421،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ .
[102] تنزيه الشريعة1/28،رقم:129،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .