روایت: ’’ایک صحابی رضی اللہ عنہ رسول کا آپ ﷺ کی خدمت میں آکر اپنے اونٹ کے بارے میں شکایت کرنا کہ وہ مجھے پوری رات سونے نہیں دیتا، اور اونٹ کا آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر یہ کہنا میں ان کو اس وجہ سے سونے نہیں دیتا کہ مجھے اس بات کا خوف رہتا ہے کہ کہیں ان کی نماز فوت نہ ہوجائے‘‘۔
روایت تلاش کریں
تلاش کے بارے میں ایک نوٹ ▾
نوٹ: تلاش کے لیے لکھے جانے والے کلمات میں سے کوئی کلمہ اگرچہ روایت کے عربی اور اردو متن میں نہ ہو، روایت کی تفصیلی تحقیق میں موجود ہو، پھر بھی وہ کلمہ مطلوبہ روایت تک رسائی میں مدد گار ہوگا۔
150 نتائج
150 میں سے 41–50 نتائج
روایت: جو شخص نماز فجر اور مغرب کے بعدیہ درود شریف پڑھے: ’’اللهم صل على محمد صلاة تكون لك رضا ولحقه أداء‘‘، تو حضور ﷺ کی قبر اور پڑھنے والے کی قبر کے درمیان طاقچہ کھول دیا جائے گا۔
نماز کی جانب جاتے ہوئے ایک بوڑھے شخص کے احترام میںحضرت علی رضی اللہ عنہ کاان سے آگے نہ چلنا ،اور اس پر ان کا اعزاز
روایت: ’’نبی ﷺ نے ایک مرتبہ جہاد سے واپس تشریف لاتے ہوئے دریا کے کنارے پڑاؤ ڈالا، آپ ﷺاپنی ضرورت سے فارغ ہوئے اور آپﷺ نے اسی وقت تیمم فرما لیا، ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے نبیﷺ! وہ سامنے پانی ہے، فرمایا: ہاں، کیا معلوم کہ یہاں سے وہاں جانے تک میری زندگی ساتھ دے گی یا نہیں؟ اس لئے میں نے احتیاطاً تیمم کرلیا ہے، پھر آپ ﷺ نے جاکر وضو فرمایا اور نماز ادا کی‘‘۔
روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’رحم الله رجلا قال: يا أهلاه! صلاتكم، صيامكم، زكاتكم، مسكينكم، يتيمكم، جيرانكم، لعل الله يجمعهم معه في الجنة‘‘. اللہ اس شخص پر رحم فرمائےجو کہے: اے گھر والو! اپنی نماز، اپنی زکوۃ، اپنے مسکین، اپنے یتیم، اپنے پڑوسی کی دیکھ بھال کرو، شاید اللہ تعالی اس کے ساتھ ان کو جنت میں اکٹھا کردے‘‘۔
روايت: ’’ أذيبوا طعامكم بذكرالله عزوجل والصلاة، ولاتناموا عليه، فتقسوا قلوبكم ‘‘ .
یادِ الٰہی اور نماز سے اپنا کھانا گلایا کرو، کھانا کھا کر سویا نہ کرو، ورنہ تمہارے دل سخت ہوجائیں گے۔
روایت: ’’آپ ﷺ کا دریا کے کنارے پر عصر کی نماز کے بعد اپنی امت کےلئے رو رو کر مغفرت کی دعا مانگنا، اور ایک چڑیا کا اپنی چونچ میں چند دانے ریت کے لے جا کر دریا میں ڈالنا، پھر آپ ﷺ کے پوچھنے پر جبرائیل علیہ السلام کا آپ ﷺ کو بتانا کہ جس طرح چڑیا کے ریت کے چند دانوں سے دریا میں کوئی فرق نہیں پڑتا، اسی طرح آپ ﷺ کی امت کے گناہ اللہ تعالی کی رحمت کے دریا کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے‘‘۔
روایت: ’’أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يعبث بلحيته في الصلاة، فقال: لو خشع قلبه، لخشعت جوارحه‘‘.آپ ﷺ نے ایک آ دمی کو دیکھا وہ نماز میں اپنی داڑھی سےکھیل رہاتھا،آپ ﷺ نے فرمایا: اگر اس کے دل میں خشوع ہوتا، توضروراس کے اعضاء پُرسکون رہتے۔
روایت: نماز میںیوسف علیہ السلام کی جانب توجہ چلے جانے سے حضرت یعقوب علیہ السلام کا پریشانی میں مبتلاء ہونا۔
روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’إن الله عز وجل إذا نظر إلى عبد منهم في الصلاة غفر لمن وراءه من الناس‘‘. اللہ عز وجل جب نماز میں کسی بندہ پر نظر فرما لیں تو اس کی اور اس کے پیچھے والے لوگوں کی مغفرت فرما دیتے ہیں‘‘۔