روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’إن الله عز وجل إذا نظر إلى عبد منهم في الصلاة غفر لمن وراءه من الناس‘‘. اللہ عز وجل جب نماز میں کسی بندہ پر نظر فرما لیں تو اس کی اور اس کے پیچھے والے لوگوں کی مغفرت فرما دیتے ہیں‘‘۔
حکم: علامہ سبکی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ان احادیث کی فہرست میں شامل کیا ہے جن کی سند انہیں نہیں مل سکی ہے، نیز حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’مجھے یہ حدیث نہیں مل سکی‘‘، حافظ عراقی رحمہ اللہ کے اس قول پر علامہ ابن رسلان رحمہ اللہ اور علامہ مرتضی زبیدی رحمہ اللہ نے اعتماد کیا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
علامہ ابو طالب مکی رحمہ اللہ نے ’’قوت القلوب‘‘[1] میں زیر بحث روایت بلا سند ان الفاظ سے ذکر کی ہے:
’’وقد روينا عن أبي الدرداء فضيلة في الصف المؤخر، قال سعيد بن عامر: صليت إلى جنبه، فجعل يتأخر في الصفوف حتى كنا في آخر صف، فلما صلينا، قلت له: أليس يقال: خيرا الصفوف أولها؟ قال: نعم، إلا أن هذه أمة مرحومة منظور إليها من بين الأمم، وإن الله عز وجل إذا نظر إلى عبد منهم في الصلاة غفر لمن وراءه من الناس، فإنما تأخرت رجاء أن تغفر لي بواحد منهم ينظر الله إليه .
وقد رفعه بعض الرواة أن أبا الدرداء سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول ذلك‘‘.
ہمیں ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے آخری صف کی فضیلت کے بارے میں روایت کیا گیا ہے، سعید بن عامر فرماتے ہیں: میں نے ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز پڑھی، چنانچہ وہ صفوں میں پیچھے ہٹتے رہے، یہاں تک کہ ہم آخری صف تک پہنچ گئے، جب ہم نے نماز پڑھ لی تو میں نے ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: کیا یہ نہیں کہا جاتا کہ پہلی صف سب سے بہتر ہے؟ ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، مگر یہ امت دیگر امتوں کی بنسبت رحمت سے نوازی گئی ہے، اس پر نظر کی گئی ہے، بلا شبہ اللہ عز وجل جب نماز میں کسی بندہ پر نظر فرما لیں تو اس کی اور اس کے پیچھے والے لوگوں کی مغفرت فرما دیتے ہیں، چنانچہ میں اس امید پر پیچھے ہٹا ہوں کہ ان میں کسی ایک کی طرف اللہ تعالی کی نظر ہونے کی وجہ سے میری بھی بخشش ہوجائے۔
اور بعض راویوں نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنی ہے۔
یہی روایت امام غزالی رحمہ اللہ نے بھی ’’إحياء‘‘[2] میں بلا سند ذکر کی ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
علامہ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ نے ’’طبقات الشافعية‘‘[3] میں اس روایت کو ان احادیث کی فہرست میں شامل کیا ہے جن کی سند انہیں نہیں مل سکی ہے۔
علامہ سبکی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ان احادیث کی فہرست میں شامل کیا ہے جن کی سند انہیں نہیں مل سکی ہے، نیز حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’مجھے یہ حدیث نہیں مل سکی‘‘، حافظ عراقی رحمہ اللہ کے اس قول پر علامہ ابن رسلان رحمہ اللہ اور علامہ مرتضی زبیدی رحمہ اللہ نے اعتماد کیا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] قوت القلوب:۱/۲۰۷،ت:محمودإبراهيم محمد رضواني،دار التراث ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[2] إحياء علوم الدين:ص:۱/۱۸۳،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة 1402هـ .
[3] طبقات الشافعية الكبرى:6/296،ت:محمود محمد الطناحي وعبد الفتاح محمد الحلو،هجر،الطبعة الثانية۱۴۱۳هـ .
[4] المغني عن حمل الأسفار:1/136،رقم:535،ت:أبو محمد أشرف بن عبد المقصود،مكتبة دار طبرية ـ الرياض،الطبعة الأولى1415هـ .
[5] شرح سنن أبي داود:4/163،ت:ياسر كمال،دار الفلاح ـ الفيوم،الطبعة الأولى۱۴۳۷هـ .
[6] إتحاف السادة المتقين:3/266،مؤسسة التاريخ العربي ـ بيروت،الطبعة1414هـ .