روايت: ’’ أذيبوا طعامكم بذكرالله عزوجل والصلاة، ولاتناموا عليه، فتقسوا قلوبكم ‘‘ .
یادِ الٰہی اور نماز سے اپنا کھانا گلایا کرو، کھانا کھا کر سویا نہ کرو، ورنہ تمہارے دل سخت ہوجائیں گے۔
حکم: یہ منکرروایت ہے، محدثین کی ایک جماعت نے اسے من گھڑت یا من گھڑت کے مشابہ کہا ہے،بہر صورت آپﷺ کی جانب منسوب نہیں کر سکتے۔
تحقیق کی تفصیل
اس کے دو طریق ہیں: 1 بَزِیع ابو خلیل کا طریق 2 اصرم بن خوشب کا طریق۔
امام طبرانی رحمہ اللہ ’’المعجم الأوسط‘‘ [1] میں فرماتے ہیں:
’’حدثنا الفضل بن الحُبَاب، قال: نا عبدالرحمن بن المبارك، قال: نا بَزِيْع أبوالخليل، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أذيبوا طعامكم بذكرالله عزوجل والصلاة، ولاتناموا عليه، فتقسوا قلوبكم‘‘.
رسول الله ﷺ کا ارشاد ہے: یادِ الٰہی اور نماز سے اپنا کھانا گلایا کرو، کھانا کھاکر سویا نہ کرو، ورنہ تمہارے دل سخت ہوجائیں گے۔
یہ روایت حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ نے’’الطب النبوی‘‘[2] میں بطریق طبرانی رحمہ اللہ ، نیز حافظ ابن سنی رحمہ اللہ نے’’عمل الیوم واللیلة‘‘ [3] میں، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’المجروحین‘‘ [4] میں،حافظ ابو عبداللہ محمد بن نصر مَرْوَزِی رحمہ اللہ نے’’مختصر قيام الليل‘‘[5] میں، حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے’’الکامل‘‘ [6] میں، علامہ یحیی بن حسین شجری رحمہ اللہ نے اپنی ’’أمالی‘‘ [7] میں تخریج کی ہے، اسی طرح امام بیہقی رحمہ اللہ نے’’شعب الإیمان‘‘ [8] میں اور حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے’’موضوعات‘‘[9] میں بسند ابن عدی رحمہ اللہ اسے تخریج کیا ہے۔
تمام سندیں سند میں موجود راوی عبدالرحمن بن مبارک پر آکر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت بطریق بَزِیع ابو خلیل پر ائمہ نقاد کا کلام
امام ابوزرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هما شبيهان [أي هذا وغيره] بالموضوع، أونحوماقال‘‘[10]. یہ(یعنی زیر بحث روایت اور ایک دوسری روایت )من گھڑت روایت کے مشابہ ہیں، (روای کہتے ہیں)یا اس جیسی بات فرمائی تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ ’’المعجم الأوسط‘‘ [11] میں فرماتے ہیں: ’’لم يرو هذا الحديث عن هشام بن عروة إلا بَزِيْع أبوالخليل‘‘. (سند کے راوی) ہشام بن عروہ سے یہ حدیث صرف بزیع ہی نے نقل کی ہے۔
آپ تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں: ’’يروي ذلك كله بزيع أبو الخليل هذا، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة، مناكير كلها، لايتابعه عليها أحد، وهو قليل الحديث‘‘.[12]
تمام (زیرِ بحث ودیگر روایات) اس بزیع ابوخلیل نے نقل کی ہے، ہشام بن عروہ، عن ابیہ، عن عائشہ رضی اللہ عنہا کے طریق سے، یہ سب منکر روایات ہیں، ان میں کسی نے بھی بزیع کی متابعت نہیں کی ہے، اور یہ بزیع قلیل الحدیث ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ تخریج روایت کے بعد لکھتے ہیں: ’’هذا منكر، تفرد به بَزِيْع، وكان ضعيفا‘‘ .[13] یہ حدیث منکر ہے،بزیع اس میں متفرد ہے، اور بزیع ضعیف راوی ہے ۔
اس قول کے بعد یہی روایت امام بیہقی رحمہ اللہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر ان لفظوں سے تخریج کی ہے: ’’إذا اكلتم الطعام فأذيبوه بذكر اللهِ، فإن الطعام إذا أكل ونيم عليه يقسي القلب‘‘ . جب تم کھانا کھاچکو، تو یادِ الہٰی سے اسے گلاؤ، کیونکہ جب کھانا کھا کر سویا جاتا ہے تو دل سخت ہوجاتا ہے۔
فائدہ: امام بیہقی رحمہ اللہ کے کلام کا حاصل ومقصود یہ ہے کہ یہ حدیث مرفوعا ًمحفوظ نہیں، جیسا کہ ان کے صنیع سے معلوم ہورہا ہے کہ مرفوعاً روایت تخریج کرکے اسے ’’منکر‘‘ کہا، پھر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر اس کی تخریج کی، واللہ اعلم۔
آپ ’’تذکرة الحفاظ‘‘[14] میں اس روایت کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وبزيغ هذا أبو الخليل الخصَّاف البصري، يروي الموضوعات عن الثقات‘‘ .یہ بزیغ ابو خلیل خصّاف بصری ہے، یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’هذاحديث موضوع على الرسول، قال ابن عدي: هومعروف بِبَزِيْع فلعل أصرم سرقه منه، وأحاديث بَزِيْع كلها مناكير، لايتابعه عليها أحد، وقال الدارقطني: هو متروك، وقال يحي بن معين: وأصرم كذاب خبيث، وقال البخاري و مسلم: هو متروك، وقال ابن حبان: كان يضع الحديث على الثقات‘‘ .[15]
یہ روایت رسول اللہ ﷺ پر گھڑی گئی ہے، ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت بزیع (کے طریق) سے معروف ہے، شاید اصرم نے یہ حدیث بزیع سے سرقہ کی ہو، اور بزیع کی تمام تر احادیث منکر ہیں، ان میں کسی نے بھی بزیع کی متابعت نہیں کی ہے، دار قطنی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ بزیغ متروک ہے، اور یحی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اصرم کذاب خبیث ہے، اور بخاری رحمہ اللہ ومسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ متروک ہے، اور ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے حدیثیں گھڑتا تھا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ترتیب الموضوعات‘‘[16] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام کو برقرار رکھا ہے۔
’’ سنده ضعيف‘‘[17]. اس کی سند ضعیف ہے۔
’’رواه الطبراني في الأوسط، وفيه بَزِيْغ أبو الخليل وهو ضعيف‘‘[18]. اسے طبرانی رحمہ اللہ نے ’’اوسط‘‘ میں تخریج کیا ہے، اور اس کی سند میں بزیغ ابوخلیل ہے، یہ ضعیف راوی ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کا تعاقب فرماتے ہوئے کہتے ہیں:
’’أخرجه من الطريق الأول الطبراني في الأوسط، وابن السني في عمل اليوم والليلة، وأبونعيم في الطب، والبيهقي في الشعب، وقال: تفرد به بَزِيْع وكان ضعيفا [كذا فيه]، وأخرجه من الطريق الثاني ابن السني في الطب، واقتصر العراقي في تخريج الإحياء على تضعيفه ‘‘ [19].
طبرانی رحمہ اللہ نے ’’اوسط‘‘ میں، ابن سنی رحمہ اللہ نے’’عمل اليوم واللیلہ‘‘ میں،ابونعیم رحمہ اللہ نے ’’الطب‘‘ میں، بیہقی رحمہ اللہ نے’’شعب الایمان ‘‘ میں طریق اول سے اس کی تخریج کی ہے، اور بیہقی رحمہ اللہ نے تخریج کے بعد کہا ہے کہ سند میں موجود بزیع اس روایت کو نقل کرنے میں متفرد ہے اور یہ شخص ضعیف ہے ،نیز یہ روایت طریق ثانی سے ابن سنی رحمہ اللہ نے ’’الطب ‘‘ میں تخریج کی ہے، اور عراقی رحمہ اللہ نے ’’تخريج احياء ‘‘ میں اس طریق ثانی کو صرف ضعیف کہا ہے۔
فائدہ: امام سیوطی رحمہ اللہ کا یہ قول کہ ’’نقل روایت میں بزیع متفرد ہے، اور وہ ضعیف ہے ‘‘، ’’لآلئ‘‘ میں ہمارے پاس موجود نسخہ میں اسی طرح ہے، البتہ علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزیہ الشریعہ‘‘ میں نیز علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الموضوعات‘‘ میں یہ قول ان الفاظ سے نقل کیا ہے: ’’یہ منکر حدیث ہے، جس کے نقل میں بزیغ منفرد ہے، یہ ایک ضعیف راوی ہے‘‘ ، علامہ ابن عرَّاق رحمہ اللہ اورعلامہ پٹنی رحمہ اللہ کی عبارت راجح ہے، کیونکہ یہ امام بیہقی رحمہ اللہ کے قول کے موافق ہے، واللہ اعلم۔
علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے’’تذكرة الموضوعات‘‘ میں امام سیوطی رحمہ اللہ کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
’’رواه ابن عدي عن عائشة مرفوعا، وفي إسناده: أصرم بن حوشب كذاب، وفي إسناد له آخر عند ابن عدي أيضا: بَزِيْع أبو الخليل وهو متروك، والحديث موضوع.
قال في اللآلئ: أخرجه الطبراني في الأوسط وابن السني في عمل اليوم والليلة، وأبو نعيم في الطب، والبيهقي في الشعب كلهم من طريق بَزِيْع، وأخرجه من طريق أصرم ابن السني في الطب، هذا معنى كلامه، ولا يصلح للتعقيب‘‘[20].
ابن عدی رحمہ اللہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً تخریج کیا ہے، اس کی سند میں اصرم بن حوشب کذاب راوی ہے، نیز ابن عدی رحمہ اللہ ہی نے اس کی ایک دوسری سند تخریج کی ہے جس میں ابوخلیل بزیع متروک راوی موجود ہے، اور حدیث موضوع ہے۔
طبرانی رحمہ اللہ نے ’’اوسط‘‘ میں، ابن سنی رحمہ اللہ نے’’عمل اليوم واللیلہ‘‘ میں ،ابونعیم رحمہ اللہ نے ’’الطب‘‘ میں، بیہقی رحمہ اللہ نے’’شعب الایمان‘‘ میں یہ روایت بزیع کے طریق سے تخریج کی ہے،اور بطریق اصرم ابن سنی رحمہ اللہ نے ’’الطب ‘‘ میں اس کی تخریج کی ہے، امام سیوطی رحمہ اللہ کے کلام کا حاصل یہی ہے، لیکن یہ کلام ابن جوزی رحمہ اللہ کے تعاقب کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
علامہ ابن عرَّاق رحمہ اللہ ،امام سیوطی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’ذكر البيهقي أنه روى عن عمر قوله: إذا أكلتم الطعام، فأذيبوه بذكر الله، فإن الطعام إذا أكل و نِيْمَ عليه يقسي القلب والله أعلم‘‘ [21].
بیہقی رحمہ اللہ نے یہ قول عمر رضی اللہ عنہ کے قول طور پر تخریج کیا ہے (یعنی مرفوعاً تخریج کے بعد، جس کے الفاظ یہ ہیں): جب تم کھانا کھا چکو تو یاد الٰہی سے اسے گلاؤ، کیونکہ کھانا کھا کر فورا سو جانے سے دل سخت ہوجاتا ہے، واللہ اعلم۔
’’واعلم أن للحديث طريقين: الأول عن عبد الرحمن بن المبارك عن بَزِيْغ عن هشام عن عروة عن عائشة، والثاني عن أبي الأشعث عن أصرم بن حوشب عن عبد الله الشيباني عن هشام عن عروة عن عائشة، فأخرجه من الطريق الأول الطبراني في الأوسط وابن السني وأبو نعيم والبيهقي ومن الطريق الثاني ابن السني.
فأما بَزِيْغ فمتروك، بل قال بعضهم: متهم، وأما أصرم ففي الميزان عن ابن معين: كذاب خبيث، وعن ابن حبان: كان يضع على الثقات، وقال ابن عدي: هو معروف بِبَزِيْع، فلعل أصرم سرقه منه، ولهذا حكم ابن الجوزي بأنه موضوع، فقال: موضوع، بَزِيْع متروك، وأصرم كذاب، وتعقبه المؤلف[السيوطي] بأن العراقي اختصر [كذا فيه، والصحيح اقتصر] في تخريج الإحياء على تضعيفه، وأنت خبير بأن هذا التعقيب أوهن من بيت العنكبوت، وبأن له عند الديلمي شاهدا من حديث أصرم هذا عن علي مرفوعا: أكل العشاء والنوم عليه قسوة في القلب، هذا حاصل تعقبه‘‘ [22].
جان لو کہ حدیث کی دو سندیں ہیں: پہلا طریق عبدالرحمن بن مبارک،عن بزیغ، عن ہشام، عن عروہ، عن عائشہ رضی اللہ عنہا ہے، اور دوسرا طریق ابواشعث،عن اصرم بن حوشب،عن عبد اللہ شیبانی،عن ہشام بن عروہ،عن عائشہ رضی اللہ عنہا ہے، پہلے طریق کو طبرانی رحمہ اللہ نے ’’اوسط ‘‘ میں،نیز ابن سنی رحمہ اللہ ، ابونعیم رحمہ اللہ وبیہقی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے، اور دوسرا طریق ابن سنی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے۔
(پہلی سند میں موجود)بزیغ متروک راوی ہے، بلکہ بعض نے اسے’’متہم ‘‘ کہا ہے،رہی بات اصرم کی تو ’’میزان ‘‘ میں ہے کہ ابن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ کذاب، خبیث ہے، ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا تھا، ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت بزیع سے معروف ہے، ممکن ہے کہ اصرم نے اس بزیع سے اس کا سرقہ کیا ہو، اسی بناء پر ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے من گھڑت قرار دیا ہے، آپ فرماتے ہیں: بزیع متروک ہے، اور اصرم کذاب ۔
(علامہ مناوی رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں) سیوطی رحمہ اللہ نے تعاقب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی رحمہ اللہ نے ’’تخریج احیاء‘‘ میں اسے صرف ضعیف کہا ہے، اور آپ بخوبی واقف ہیں کہ سیوطی رحمہ اللہ کا یہ تعاقب مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے، نیز سیوطی رحمہ اللہ کا بطریق دیلمی رحمہ اللہ اصرم کا طریق حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بطورتعاقب کے ذکر کرنا بھی ایسےہی ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں:شام کا کھانا کھا کر سو جانے سے دل سخت ہو جاتا ہے، بس یہ ہے خلاصہ سیوطی رحمہ اللہ کے تعاقب کا۔
اس طریق میں ائمہ نقاد نے بزیع بن حسان کو علت قرار دیا ہے، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بارے میں تفصیلی اقوال سامنے آجائیں، تاکہ روایت کا حکم سمجھنے میں آسانی ہو:
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’بَزِيْع بن حسان سمع هشام بن عروة، روى عنه عبد الرحمن بن المبارك‘‘ [23]. یعنی امام بخاری رحمہ اللہ نے ان کے بارے میں کوئی جرح وتعدیل نہیں کی۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’روى عن هشام بن عروة، حديث شبه الموضوع [كذا في الأصل] روى عنه عبد الرحمن بن المبارك، سمعت أبي يقول ذلك، وهو يقول: ذاهب الحديث ‘‘ [24].
اس نے ہشام بن عروہ سے موضوع کے مشابہ حدیث نقل کی ہے، ان سے عبدالرحمن بن مبارک نے حدیث نقل کی ہے، میں نے اپنے والد کو اس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے، نیز وہ اسے ذاہب الحدیث بھی فرماتے تھے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ متہم ہے[25]۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’روى عنه عبد الرحمن بن المبارك، يأتي عن الثقات بأشياء موضوعة كأنه المتعمد لها‘‘ [26].ان سے عبدالرحمن بن مبارک نے حدیث نقل کی ہے، یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے من گھڑت احادیث لاتا تھا، گویا کہ وہ جان بوجھ کر اس طرح کرتا تھا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے بزیع کے ترجمہ میں ان کی مناکیر تخریج کیں ہیں، جن میں زیر بحث روایت نقل کر کے آخر میں فرماتے ہیں:
’’وهذه الأحاديث عن هشام بن عروة بهذا لإسناد مع أحاديث أخر، يروي ذلك كله بَزِيْع أبو الخليل هذا، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة، مناكير كلها، لا يتابعه عليها أحد، وهو قليل الحديث‘‘ [27].
یہ تمام احادیث بمع دیگر احادیث کے ہشام بن عروہ سے اس ابوخلیل بزیع نے نقل کی ہیں، جن کی سند یہ ہے، ہشام بن عروہ،عن ابیہ، عن عائشہ ؓ، یہ تمام منکر احادیث ہیں، ان میں کسی نے بھی بزیع کی متابعت نہیں کی ہے، اور یہ بزیع قلیل الحدیث ہے۔
حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’بَزِيْع بن حسان الخصَّاف أبو الخليل البصـري، روى عـن هشام بن عـروة و محمد بـن واسـع أحـاديث موضوعة‘‘ [28]. ابوخلیل بزیع بن حسان خصّاف بصری ہشام بن عروہ ومحمد بن واسع کے انتساب سے من گھڑت احادیث نقل کرتا ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’روى محمد بن بكار عنه، عن علي بن زيد بن جُدْعَان، وعطاء بن أبي ميمونة، عن زِرّ بن حُبَيْش، عن أبي بن كعب في فضائل القرآن سورة سورة. قال علي بن الحسن بن شقيق: سمعت عبدالله بن المبارك يقول: حديث أبي بن كعب هذا، أظن الزنادقة وضعته‘‘ [29]. محمد بن بکاّر نے بزیع سے، انہوں نے علی بن جدعان سے اور عطا بن ابی میمونہ سے، ان دونوں نے زِرّبن حُبیش سےانہوں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے قرآن کی سورت بسورت والی روایت نقل کی ہے۔علی بن حسن بن شقیق فرماتے ہیں کہ میں نے ابن مبارک رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث زندیق لوگوں نے گھڑی ہے۔
’’لسان المیزان‘‘ [30] میں ہے: ’’وقال البرقاني، عن الدارقطني: متروك، قلت: له عن هشام عجائب، قال: هي بواطيل، ثم قال: كل شيء له باطل‘‘.
برقانی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے متروک کہا ہے، میں نے کہا کہ ان کی ہشام سے ’’عجائب ‘‘ منقول ہیں، دار قطنی رحمہ اللہ نے کہا: یہ باطل ہیں، پھر دار قطنی رحمہ اللہ نے کہا کہ اس کی تمام روایات باطل ہیں ۔
حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يروي أحاديث موضوعة، ويرويها عن الثقات‘‘ [31]. یہ من گھڑت احادیث نقل کرتا ہے، اور انہیں ثقہ لوگوں کے انتساب سے نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ اس روایت کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’و بَزِيْع هذا أبو الخليل الخصَّاف البصري، يروي الموضوعات عن الثقات‘‘[32]. یہ ابوخلیل بزیع خصّاف بصری ثقہ لوگوں کے انتساب سے من گھڑت احادیث نقل کرتا تھا۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وهو ضعيف ‘‘[33]. یہ ضعیف ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ہی ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’وفيه بَزِيْع أبو الخليل، ونسب إلى الوضع‘‘[34].اس میں بزیع ابو خلیل ہے، اور یہ وضع حدیث کی جانب منسوب ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل ‘‘ [35] میں فرماتے ہیں:
’’حدثنا يُسْر بن أنس أبوالخير، حدثنا أبوالأشعث، حدثنا أصرم بن حوشب، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أذيبوا طعامكم بالصلاة، ولا تناموا عليه فتقسوا قلوبكم‘‘.حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: نماز سے اپنا کھانا گلایا کرو، اور کھانا کھا کر سویا نہ کرو کہ اس سے دل سخت ہوجاتے ہیں۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے بسندِ ابن عدی رحمہ اللہ اس روایت کو ’’موضوعات‘‘ [36] میں تخریج کیا ہے۔
اصرم بن حوشب کے طریق پر ائمہ کا کلام
تخریج روایت کے بعد آپ فرماتے ہیں: ’’وهذا الحديث يعرف بِبَزِيْع أبي الخليل، عن هشام بن عروة، فلعل أصرم هذا سرقه منه‘‘ [37]. یہ روایت ابوخلیل بزیع سے ہشام بن عروہ کے طریق سے معروف ہے، ممکن ہے کہ اس اصرم نے اس کا سرقہ کیا ہو۔
’’هذاحديث موضوع على الرسول، قال ابن عدي: هومعروف بِبَزِيْع، فلعل أصرم سرقه منه، وأحاديث بَزِيْع كلها مناكير، لايتابعه عليها أحد، وقال الدارقطني: هو متروك، وقال يحي بن معين: وأصرم كذاب خبيث، وقال البخاري و مسلم: هو متروك، وقال ابن حبان: كان يضع الحديث على الثقات‘‘ [38].
یہ روایت رسول اللہ ﷺ پر گھڑی گئی ہے، ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت بزیع (کے طریق) سے معروف ہے، شاید اصرم نے یہ حدیث بزیع سے سرقہ کی ہو، اور بزیع کی تمام تر احادیث منکر ہیں، ان میں کسی نے بھی بزیع کی متابعت نہیں کی ہے، دار قطنی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ بزیع متروک ہے، اور یحییٰ بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اصرم کذاب خبیث ہے، اور بخاری رحمہ اللہ ومسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ متروک ہے، اور ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے حدیثیں گھڑتا تھا۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کا تعاقب فرماتے ہوئے کہتے ہیں: ’’أخرجه من الطريق الأول الطبراني في الأوسط، وابن السني في عمل اليوم والليلة، وأبونعيم في الطب، والبيهقي في الشعب، وقال: تفرد به بَزِيْع وكان ضعيفا [كذا فيه]، وأخرجه من الطريق الثاني ابن السني في الطب، واقتصر العراقي في تخريج الإحياء على تضعيفه ‘‘ [39].
طبرانی رحمہ اللہ نے’’اوسط‘‘ میں، ابن سنی رحمہ اللہ نے’’عمل اليوم والليله‘‘ میں،ابونعیم رحمہ اللہ نے’’الطب‘‘ میں،بیہقی رحمہ اللہ نے’’شعب الایمان‘‘ میں طریق اول سے اس کی تخریج کی ہے، اور بیہقی رحمہ اللہ نے تخریج کے بعد کہا ہے کہ سند میں موجود بزیع اس روایت کو نقل کرنے میں متفرد ہے اور یہ شخص ضعیف ہے، نیز یہ روایت طریق ثانی سے ابن سنی رحمہ اللہ نے ’’الطب‘‘ میں تخریج کی ہے، اور عراقی رحمہ اللہ نے ’’تخريج احياء‘‘ میں اس طریق ثانی کو صرف ضعیف کہا ہے۔
فائدہ: امام بیہقی رحمہ اللہ کے کلام کا حاصل ومقصود یہ ہے کہ یہ حدیث مرفوعاً محفوظ نہیں، جیسا کہ ان کے صنیع سے معلوم ہورہا ہےکہ مرفوعاً روایت تخریج کرکے اسے ’’منکر‘‘ کہا، پھر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر اس کی تخریج کی، واللہ اعلم۔
علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الموضوعات‘‘ [40] میں سیوطی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
’’رواه ابن عدي عن عائشة مرفوعا، وفي إسناده: أصرم بن حوشب كذاب، وفي إسناد له آخر عند ابن عدي أيضا: بَزِيْع أبو الخليل وهو متروك، والحديث موضوع .
قال في اللآلئ: أخرجه الطبراني في الأوسط، وابن السني في عمل اليوم والليلة، وأبو نعيم في الطب، والبيهقي في الشعب كلهم من طريق بَزِيْع، وأخرجه من طريق أصرم ابن السني في الطب، هذا معنى كلامه، ولا يصلح للتعقيب‘‘ [41].
ابن عدی رحمہ اللہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً تخریج کیا ہے، اس کی سند میں اصرم بن حوشب کذاب راوی ہے، نیز ابن عدی رحمہ اللہ ہی نے اس کی ایک دوسری سند تخریج کی ہے جس میں ابوخلیل بزیع متروک راوی موجود ہے، اور حدیث موضوع ہے۔
طبرانی رحمہ اللہ نے’’اوسط‘‘ میں، ابن سنی رحمہ اللہ نے ’’عمل اليوم واللیلہ‘‘ میں، ابونعیم رحمہ اللہ نے’’الطب‘‘ میں، بیہقی رحمہ اللہ نے’’شعب الایمان‘‘ میں یہ روایت بزیع کے طریق سے تخریج کی ہے،اور بطریق اصرم ابن سنی رحمہ اللہ نے ’’الطب‘‘ میں اس کی تخریج کی ہے، امام سیوطی رحمہ اللہ کے کلام کا حاصل یہی ہے، لیکن یہ کلام ابن جوزی رحمہ اللہ کے تعاقب کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ، امام سیوطی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’ذكر البيهقي أنه روى عن عمر قوله: إذا أكلتم الطعام، فأذيبوه بذكر الله، فإن الطعام إذا أكل و نِيْمَ عليه يقسي القلب، والله أعلم‘‘[42].
بیہقی رحمہ اللہ نے یہ قول عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر تخریج کیا ہے (یعنی مرفوعاً تخریج کے بعد، جس کے الفاظ یہ ہیں):جب تم کھانا کھا چکو تو یادِ الٰہی سے اسے گلاؤ، کیونکہ کھانا کھا کر فوراً سو جانے سے دل سخت ہوجاتا ہے،واللہ اعلم۔
’’واعلم أن للحديث طريقين: الأول عن عبد الرحمن بن المبارك عن بَزِيْغ عن هشام عن عروة عن عائشة، والثاني عن أبي الأشعث عن أهرم [كذا في الأصل، والصحيح أصرم] بن حوشب عن عبد الله الشيباني عن هشام عن عروة عن عائشة، فأخرجه من الطريق الأول الطَبَرَانِي في الأوسط وابن السني وأبو نعيم والبيهقي، ومن الطريق الثاني ابن السني.
فأما بَزِيْع فمتروك، بل قال بعضهم: متهم، وأما أصرم ففي الميزان عن ابن معين: كذاب خبيث، وعن ابن حبان: كان يضع على الثقات، وقال ابن عدي: هو معروف بِبَزِيْع، فلعل أصرم سرقه منه، ولهذا حكم ابن الجوزي بأنه موضوع، فقال: موضوع، بَزِيْع متروك، وأصرم كذاب، وتعقبه المؤلف[السيوطي] بأن العراقي اختصر [كذا فيه، والصحيح اقتصر] في تخريج الإحياء على تضعيفه، وأنت خبير بأن هذا التعقيب أوهن من بيت العنكبوت، وبأن له عند الديلمي شاهدا من حديث أصرم هذا عن علي مرفوعا: أكل العشاء والنوم عليه قسوة في القلب، هذا حاصل تعقبه ‘‘ [43].
جانیئے کہ حدیث کی دو سندیں ہیں: پہلا طریق عبدالرحمن بن مبارک،عن بزیع، عن ہشام، عن عروہ، عن عائشہ رضی اللہ عنہا ہے، اور دوسرا طریق ابواشعث،عن اصرم بن حوشب،عن عبد اللہ شیبانی،عن ہشام بن عروہ، عن عائشہ رضی اللہ عنہا ہے،پہلے طریق کو طبرانی رحمہ اللہ نے ’’اوسط ‘‘ میں،نیز ابن سنی رحمہ اللہ ، ابونعیم رحمہ اللہ وبیہقی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے، اور دوسرا طریق ابن سنی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے۔
(پہلی سند میں موجود راوی) بزیع متروک راوی ہے، بلکہ بعض نے اسے’’متہم ‘‘ کہا ہے، رہی بات اصرم کی تو’’میزان‘‘ میں ہے کہ ابن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ کذاب، خبیث ہے، ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا تھا، ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت بزیع سے معروف ہے، ممکن ہے کہ اصرم نے اس بزیع سے اس کا سرقہ کیا ہو، اسی بناء پر ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے من گھڑت قرار دیا ہے، آپ فرماتے ہیں: بزیع متروک ہے، اور اصرم کذاب ۔
(علامہ مناوی رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں) سیوطی رحمہ اللہ نے تعاقب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی رحمہ اللہ نے ’’تخریج احیاء ‘‘ میں اسے صرف ضعیف کہا ہے، اور آپ بخوبی واقف ہیں کہ سیوطی رحمہ اللہ کا یہ تعاقب مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے، نیز سیوطی رحمہ اللہ کا بطریق دیلمی رحمہ اللہ اصرم کا طریق حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بطور تعاقب کے ذکر کرنا ایسا ہی ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں: شام کا کھانا کھا کر سو جانے سے دل سخت ہو جاتا ہے، بس یہ ہے خلاصہ سیوطی رحمہ اللہ کے تعاقب کا۔
زیرِ بحث روایت میں ائمہ نے اصرم بن حوشب کو علت قرار دیا ہے، ذیل میں ان کے بارے میں ائمہ کے اقوال لکھے جائیں گے:
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كذاب خبيث‘‘ [44]. یہ کذاب خبیث ہے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هو متروك الحديث... ‘‘ [45]. ’’یہ متروک الحدیث ہے۔۔۔ ‘‘ ۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كان يضع الحديث على الثقات‘‘[46]. یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے من گھڑت احادیث نقل کرتا تھا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وهذا الحديث يعرف بَبِزْيع أبي الخليل،عن هشام بن عروة، فلعل أصرم هذا سرقه منه ‘‘ [47]. یہ حدیث ابو خلیل بزیع،عن ہشام بن عروہ کے طریق سے معروف ہے، شاید کہ اصرم نے اس سے سرقہ کی ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حدثني آدم، قال: سمعت البخاري قال: أصرم بن حوشب متروك‘‘ [48]. آدم فرماتے ہیں کہ میں نے بخاری رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اصرم بن حوشب متروک ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغنى‘‘[49] میں فرماتے ہیں: ’’أصرم بن حوشب قاضي هَمَذَان عن زياد بن سعد، تركوه، واتُّهم‘‘ . ہمذان کا قاضی جو زیاد بن سعد سے حدیث نقل کرتا ہے، محدثین نے اسے ترک کیا ہے، اور یہ متہم ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان‘‘ [50] میں فرماتے ہیں: ’’أصرم هالك‘‘. یہ اصرم تباہ حال شخص ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وقال البخاري و مسلم و النسائي: متروك. وقال الدارقطني: منكر الحديث‘‘ [51]. بخاری رحمہ اللہ ومسلم رحمہ اللہ ونسائی رحمہ اللہ نے اسے متروک اور دار قطنی رحمہ اللہ نے منکر الحدیث کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے اسے صاف من گھڑت قرار دیا ہے، حافظ ابوزرعہ رحمہ اللہ اسے موضوع کے مشابہ قرار دیتے ہیں، حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ وعلامہ مناوی رحمہ اللہ نے بھی اس کے من گھڑت ہونے کی جانب اشارہ فرمایا ہے، نیز حافظ ابن عدی رحمہ اللہ اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے منکر قرار دیا ہے، الحاصل آپ ﷺ کی جانب اس کا انتساب کرنا درست نہیں ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ کا تعاقباً یہ فرمانا کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الایمان‘‘ میں اس کی تخریج کی ہے، یہ بات محل نظر ہے کیونکہ امام بیہقی رحمہ اللہ بھی اسے منکر فرمارہے ہیں، یعنی یہ مرفوعاً محفوظ نہیں ہے، تفصیل گذر چکی ہے، اسی طرح امام سیوطی رحمہ اللہ کا تعاقب کرتے ہوئے یہ فرمانا کہ حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اسے صرف ضعیف کہا ہے، سود مند نہیں ہے، کیونکہ سند میں موجود راوی بزیع حفاظ حدیث کے نزدیک متروک ہے، بلکہ یہ حافظ دار قطنی رحمہ اللہ ،حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ابونعیم رحمہ اللہ ، امام حاکم رحمہ اللہ ، حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ،حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے نزدیک متہم راوی ہے، یہی وجہ ہے کہ امام مناوی رحمہ اللہ نے امام سیوطی رحمہ اللہ کےاس تعاقب کے بعد کہا کہ’’آپ جانتے ہیں کہ یہ تعاقب مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے ‘‘ ، نیز امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی صاف لفظوں میں امام سیوطی رحمہ اللہ کے اس تعاقب کو ردّ کردیا ہے، واللہ اعلم!
حوالہ جات
[1] المعجم الأوسط:۵/۱۶۳،رقم:۴۹۵۲،ت:طارق بن عوض الله بن محمد وعبد المحسن بن إبرهيم الحسيني،دار الحرمين ـ القاهرة.
[2] الطب النبوي:۱/۲۶۵،رقم:۱۵۸،ت:مصطفى خضردونمز التركي،دارابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۷هـ .
[3] عمل اليوم والليلة:ص:۲۳۰،رقم:۴۸۸،ت:بشيرمحمدعيون،دارالبيان ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۷هـ .
[4] المجروحين:۱/۱۹۹،ت:محمود إبراهيم زايد،دارالمعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[5] مختصر قيام ا لليل:ص:۵۹،حديث أكادمي ـ فيصل آباد.
[6] الكامل في ضعفاءالرجال:۲/۹۱،رقم:۲۲۰،ت:محمد أنس مصطفى،الرسالة العالمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۳۳هـ .
[7] الأمالي الشجرية:۱/۲۱۱،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الثالثة ۱۴۰۳هـ .
[8] شعب الإیمان:۸/۱۶۷،رقم:۵۶۴۴،ت:مختارأحمد الندوي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعةالثالثة ۱۴۳۲هـ .
[9] الموضوعات:ص:۵۷۸،رقم:۱۴۸۲،دارابن حزم ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۲۹هـ .
[10] الضعفاء وأجوبة أبي زرعة الرازي على سؤالات البرذعي:۲/۷۰۷،ت:سعدي الها شمي،الجامعة الإسلامية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى۱۴۰۲هـ .
[11] المعجم الأوسط:۵/۱۶۳،رقم:۴۹۵۲،ت:طارق بن عوض الله،عبد المحسن الحسيني،دار الحرمين ـ بالقاهرة،الطبعة۱۴۱۵هـ .
[12] الكامل في ضعفاء الرجال:۲/۲۲۳،ت:محمد أنس مصطفى،الرسالة العالمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۳۳هـ .
[13] شعب الإیمان:۸/۱۶۷،رقم:۵۶۴۴،ت:مختارأحمد الندوي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الثالثة ۱۴۳۲هـ .
[14] تذكرة الحفاظ:ص:۵۲،رقم:۳۹،ت:حامدعبد الله المحلاوي التميمي،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۳۳هـ .
[15] الموضوعات:۵۷۸،رقم:۱۴۸۳،دارابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۹هـ .
[16] ترتيب الموضوعات:ص:۲۴۰،رقم:۸۴۱، ،ت:زغلول،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[17] المغني عن حمل الأسفار:۲/۷۵۷، رقم:۲۷۸۵،دار الطبريةـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[18] مجمع الزوائد:۵/ ۳۴،رقم:۷۹۵۸،ت:عبدالله محمددرويش،دار الفكرـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲ هـ .
[19] اللآلئ المصنوعة:۲/ ۲۱۵،ت:محمد عبدالغني رابح،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۸هـ .
[20] الفوائد المجموعة:۱۵۶،رقم:۷،ت:عبد الرحمن بن يحي المعلمي،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۳۰هـ .
[21] تنزيه الشريعة:۲/۲۵۸،رقم:۸۸ ،ت:عبدالوهاب عبداللطيف وعبدالله محمد الصديق،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[22] فيض القدير:۲/۳۸،ت:أحمد نصرالله،دارالحديث ـ القاهرة،الطبعة۱۴۳۱هـ .
[23] التاريخ الكبير:۲/۱۳۱،رقم:۱۹۴۲،دارالكتب العلمية ـ بيروت.
[24] الجرح والتعديل:۲/۴۲۱،رقم:۱۶۶۹،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲ هـ .
[25] ميزان الاعتدال:۱/ ۳۰۶،رقم:۱۱۵۹،ت:على محمد البجاوي،دارالمعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۰۶ هـ .
[26] كتاب المجروحين:۱/۱۹۸،ت:محمودإبراهيم زايد،دارالمعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲ هـ .
[27] الكامل في ضعفاءالرجال:۲/۲۲۳،رقم:۲۹۴،ت:محمد أنس مصطفى، الرسالة العالمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۳۳هـ .
[28] کتاب الضعفاء:۶۶،رقم:۳۴ ،ت:فاروق حمادة،دارالثقافةـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۰۵ هـ .
[29] لسان الميزان:۲/۲۷۷،رقم:۱۴۳۰،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۳۸هـ .
[30] لسان الميزان:۲/۲۷۷،رقم:۱۴۳۰،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۳۸هـ .
[31] لسان الميزان:۲/۲۷۷،رقم:۱۴۳۰،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۳۸هـ .
[32] تذكرة الحفاظ:۵۲،رقم:۳۹،ت:خامد عبد الله المحلاوي التميمي،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۳۳هـ .
[33] مجمع الزوائد:۵/۳۴،رقم:۷۹۵۸،ت:عبدالله محمد درويش،دارالفكرـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲ هـ .
[34] مجمع الزوائد:۲/۱۳۸،رقم:۲۰۴۰،ت:عبدالله محمد درويش،دارالفكرـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲ هـ .
[35] الكامل في ضعفاء الرجال:۲/۹۱، رقم:۲۲۰،ت:محمد أنس مصطفى،الرسالة العالمية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۳۳هـ .
[36] الموضوعات:ص:۵۷۸،رقم:۱۴۸۳،دارابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۹هـ .
[37] الكامل في ضعفاء الرجال:۲/۹۱، رقم:۲۲۰،ت:محمد أنس مصطفى،الرسالة العالمية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۳۳هـ .
[38] الموضوعات:۵۷۸،رقم:۱۴۸۳،دارابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۹هـ .
[39] اللآلئ المصنوعة:۲/ ۲۱۵،ت:محمدعبدالغني رابح،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۸ هـ .
[40] تذكرة الموضوعات:ص:۱۴۳،كتب خانه مجيديه ـ باكستان .
[41] الفوائدالمجموعة:۱۵۶،رقم:۷،ت:عبد الرحمن بن يحي المعلمي اليماني،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۳۰هـ .
[42] تنزيه الشريعة:۲/۲۵۸،رقم:۸۸ ،ت:عبد الوهاب عبداللطيف وعبدالله محمد الصديق،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[43] فيض القدير:۲/۳۸،ت:أحمد نصرالله،دارالحديث ـ القاهرة،الطبعة۱۴۳۱هـ .
[44] الجرح والتعديل:۲/۳۳۶،رقم:۱۲۷۳،بمطبعةمجلس دائرة المعارف العثمانيةـ حيدرآباد الدكن، الطبعة ۱۳۱۷ هـ .
[45] الجرح والتعديل:۱/۳۳۶،رقم:۱۲۷۳،بمطبعة مجلس دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعة ۱۳۱۷ هـ .
[46] كتاب المجروحين:۱/۱۸۱،ت:محمودإبراهيم زايد،دارالمعرفة ـ بيروت .
[47] الكامل في ضعفاء الرجال:۲/۹۱،رقم:۲۲۰،ت:محمد أنس مصطفى،الرسالة العالمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۳۳هـ .
[48] الضعفاءالكبير:۱/۱۱۸،رقم:۱۴۲،ت:الدكتورعبدالمعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلمية ـ بيروت .
[49] المغني في الضعفاء:۱۵۰،ت:نورالدین عتر،داراحیاءالتراث العربي ـ بيروت،الطبعة۱۹۸۷م .
[50] ميزان الاعتدال:۱/ ۲۷۲،رقم:۱۰۱۷،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفة ـ بيروت،الطبعة ۱۴۰۶ هـ .
[51] لسان الميزان:۲/۲۱۰،رقم:۱۳۰۵،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۳۸هـ. .