روایت تلاش کریں

تلاش کے بارے میں ایک نوٹ ▾

نوٹ: تلاش کے لیے لکھے جانے والے کلمات میں سے کوئی کلمہ اگرچہ روایت کے عربی اور اردو متن میں نہ ہو، روایت کی تفصیلی تحقیق میں موجود ہو، پھر بھی وہ کلمہ مطلوبہ روایت تک رسائی میں مدد گار ہوگا۔

150 نتائج

150 میں سے 131–140 نتائج

  1. روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: لاالہ الااللہ ہمیشہ اپنے کہنے والے کو نفع دیتا ہے، اور اس سے عذاب وبلاء کو دفع کرتا ہے جب تک کہ اس کے حقوق سے بے پروہی واستخفاف نہ کیا جائے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کے حقوق سے بے پرواہی واستخفاف کئے جانے کا کیا مطلب ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی کی نافرمانیاں کھلے طور پر کی جائیں، اور ان کو بند کرنے کی کوشش نہ کی جائے‘‘۔

  2. روایت:’’ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے فقیروں اور مسکینوں کا اکرام کیا؟ آج تم جنت میں اس طرح داخل ہوجاؤکہ نہ تم پر کسی قسم کا خوف ہےنہ تم مغموم ہوگے، اور ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے بیمار، فقیروں اور غریبوں کی عیادت کی؟ آج وہ نور کے منبروں پر بیٹھیں گے، اور اللہ عز وجل سے باتیں کریں گے، اور دوسرے لوگ حساب کی سختی میں مبتلا ہوں گے‘‘۔

  3. روایت: 1 جمعہ کے دن یا رات کے علاوہ انتقال کرنے والے گناہ گار مسلمان سے جمعہ کے دن اور رات کے آنے پر عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، پھر یہ عذاب قیامت تک نہیں لوٹتا 2 جمعہ کے دن اور رات میں کافر سے بھی عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، مگر اس کے بعد لوٹا دیا جاتا ہے۔

  4. روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ میری امت کے مال دار لوگ سیر وتفریح کےلئے حج کو جائیں گے، اور متوسط لوگ تجارت کےلئے جائیں گے، اور علماء دکھاوے اور شہرت کےلئے جائیں گے، اور فقراء سوال کےلئے جائیں گے‘‘۔