غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (گیارہواں حصہ)

روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: لاالہ الااللہ ہمیشہ اپنے کہنے والے کو نفع دیتا ہے، اور اس سے عذاب وبلاء کو دفع کرتا ہے جب تک کہ اس کے حقوق سے بے پروہی واستخفاف نہ کیا جائے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کے حقوق سے بے پرواہی واستخفاف کئے جانے کا کیا مطلب ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی کی نافرمانیاں کھلے طور پر کی جائیں، اور ان کو بند کرنے کی کوشش نہ کی جائے‘‘۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

حکم: شدید ضعیف ہے، بیان نہیں کرسکتے۔

تحقیق کی تفصیل

اس راوی کا الگ صفحہ

علامہ محمد بن موسی حَرَشِی اور علامہ عبد الرحمن بن مبارک عَیْشی، حماد بن زید سے نقل کرتے ہیں: ’’قلت لسلم العلوي: حدثني، قال: يا بني عليك بأبان، فإني قد رأيته يكتب بالليل عند أنس بن مالك عند السراج.زاد العيشي، عن حماد قال: فذكرت ذلك لأيوب، فقال: ما زال نعرفه بالخير منذ كان‘‘[4].

میں نے سَلم علوی سے کہا: آپ مجھے حدیث بیان کریں، سَلم نے کہا: اے بیٹا! تم ابان کو لازم پکڑو، کیونکہ میں نے اسے دیکھا ہے کہ وہ چراغ کے سامنے انس بن مالک رضی اللہ عنہ  کے ساتھ بیٹھ کر لکھا کرتا تھا، عَیْشی، حماد سے یہ اضافہ بھی نقل کرتے ہیں کہ میں نے یہ بات ایوب سے کہی تو ایوب نے کہا: ایک عرصہ سے ہم ان میں خیر ہی کو پہچانتے ہیں۔

امام شعبہ رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: ’’ لأن أشرب من بول حمار حتى أروي أحب إلي من أن أقول: حدثنا أبان بن أبي عياش‘‘[5]. میں ابان بن ابی عیاش سے روایت نقل کروں، مجھے اس سے زیادہ پسند یہ ہے کہ خوب سیر ہوکر گدھے کا پیشاب  پیوں۔

علامہ ابن ادریس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قلت لشعبة: حدثني مهدي بن ميمون، عن سَلْم العلوي، قال: رأيت أبان بن أبي عياش يكتب عن أنس بالليل، فقال شعبة: سلم يرى الهلال قبل الناس بليلتين‘‘[6].

میں نے شعبہ رحمہ اللہ سے کہا: مجھے مہدی بن میمون نے سلم علوی سے نقل کیا ہے، سَلم فرماتے ہیں کہ میں نے ابان بن ابی عیاش کو رات کے وقت انس بن مالک رضی اللہ عنہ  سے احادیث لکھتے ہوئے دیکھا ہے، تو اس کے جواب میں شعبہ رحمہ اللہ نے کہا: سَلم تو چاند بھی لوگوں سے دو دن پہلے دیکھ لیتا ہے۔

علامہ ابو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ بن مثنی انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كنت مع سلام بن أبي مطيع، فذكرنا أبان بن أبي عياش فقال: لا تحدث عنه بشيء، وانظر حديثك عن حميد، فازدهر بحديثه‘‘[7]. میں سلام بن ابی مطیع کے ساتھ تھا ہم نے ابان بن ابی عیاش کا ذکر کیا، تو سلام بن ابی مطیع نے فرمایا: اس سے کچھ بھی بیان نہ کرو، اور اپنی حدیث حمید سے بیان کرکے اسے محفوظ کرو۔

حافظ ابو عبد اللہ محمد بن سعد رحمہ اللہ نے ’’الطبقات الكبرى‘‘[8] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔

حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يكذب‘‘[9]. یہ جھوٹ بولتا تھا۔

نیز حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’وهو متروك الحديث، يعني أبان‘‘[10] . اور ابان متروک الحدیث ہے۔

حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أتيت أبان بن عياش بكتاب فيه حديث من حديثه، وفي أسفل الكتاب حديث رجل من أهل واسط، فقرأه علي أجمع‘‘[11]. میں ابان بن ابی عیاش کے پاس ایک کتاب لایا جس میں ان کی احادیث میں سے احادیث تھیں، اور ایک کتاب کے ختم پر اہل واسط کے ایک شخص کی احادیث تھیں، پھر ابان نے یہ سب مجھ پر پڑھ دیں۔

نیز حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’ لا أستحل أن أروي عنه شيئا‘‘[12]. میں اس سے کچھ بھی روایت کرنے کو حلال نہیں سمجھتا۔

علامہ ابو طالب مشکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قال أحمد يعني ابن حنبل: لا تكتب عن أبان بن عياش شيئا، قلت: كان له هوى؟ قال: كان منكر الحديث‘‘[13]. احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابان بن ابی عیاش سے کچھ مت لکھو، میں نے کہا: اس میں بدعت تھی؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ منکر الحدیث تھا۔

امام علی بن مدینی رحمہ اللہ  ابان کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وکان ضعیفا، ضعيفا عندنا‘‘[14]. ضعیف تھا، اور ہمارے نزدیک بھی ضعیف ہے۔

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل ومعرفة الرجال‘‘[15] میں فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، ترك الناس حديثه مذ دهر من الدهر‘‘. متروک الحدیث ہے، لوگوں نے ایک زمانے سے اس کی حدیث کو ترک کر رکھا ہے۔

نیز امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل ومعرفة الرجال‘‘[16] میں ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ كان وكيع إذا أتى على حديث أبان بن أبي عياش يقول: رجل، لا يسميه، استضعافا له‘‘. وکیع رحمہ اللہ جب ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر آتے، تو رجل کہتے، اسے ضعیف سمجھتے ہوئے اس کا نام نہیں لیتے تھے۔

حافظ عبد اللہ بن  احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قرأت على أبي حديث عباد بن عباد، فلما انتهى إلى حديث أبان بن أبي عياش، قال: اضرب عليها، فضربت عليها وتركها، وقال: اضرب على حديث جعفر بن الزبير‘‘[17]. میں نے اپنے والد پر عباد بن عباد کی حدیث پڑھی، جب میں ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر پہنچا تو والد نے فرمایا: اسے ترک کردو، میں نے اسے ترک کر دیا اور انہوں نے بھی اس کی حدیث کو ترک کر دیا، اور والد نے فرمایا: جعفر بن زبیر کی حدیث کو ترک کردو۔

حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يحيى وعبد الرحمن لا يحدثان عن أبان بن أبي عياش‘‘[18]. یحیی رحمہ اللہ اور عبد الرحمن رحمہ اللہ ، ابان بن ابی عیاش سے روایت نہیں کرتے تھے۔

حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، وهو رجل صالح‘‘[19]. متروک الحدیث ہے، اور یہ نیک شخص ہے۔

حافظ ابراہیم بن یعقوب سعدی رحمہ اللہ نے ’’ أحوال الرجال‘‘[20] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’ساقط‘‘ کہا ہے۔

حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو زرعہ رحمہ اللہ سے ابان کے متعلق پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ’’ترك حديثه، ولم يقرأ علينا حديثه، فقيل له كان يتعمد الكذب؟ قال: لا، كان يسمع الحديث من أنس، وشهر بن حوشب، ومن الحسن، فلا يميز بينهم‘‘[21]. یہ متروک الحدیث ہے، اورابو زرعہ رحمہ اللہ نے  ہم پر اس کی حدیث نہیں پڑھی، ابو زرعہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ یہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتا تھا؟ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں، (بلکہ) یہ انس رضی اللہ عنہ  ، شہر بن حوشب اور حسن رحمہ اللہ سے حدیث سنتا تھا ،لیکن ان میں فرق نہیں کرپاتا تھا۔

امام ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ لا يكتب حديث أبان‘‘[22]. ابان کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا۔

امام ترمذی رحمہ اللہ  اپنی ’’سنن‘‘[23] میں فرماتے ہیں: ’’وأبان بن أبى عياش وإن كان قد وصف بالعبادة والاجتهاد فهذا حاله في الحديث، والقوم كانوا أصحاب حفظ، فرب رجل وإن كان صالحا لا يقيم الشهادة ولا يحفظها، فكل من كان متهما في الحديث بالكذب أو كان مغفلا يخطئ الكثير، فالذي اختاره أكثر أهل الحديث من الأئمة أن لا يشتغل بالرواية عنه، ألا ترى أن عبد الله بن المبارك حدث عن قوم من أهل العلم، فلما تبين له أمرهم ترك الرواية عنهم‘‘.

ابان بن ابی عیاش اگرچہ عبادت اور اجتہاد کے ساتھ متصف ہے، یہ اس کی حالت حدیث میں ہے، اور بہت سے لوگ اصحابِ حفظ ہوتے ہیں، اور بسا اوقات ایک شخص اگرچہ وہ صالح ہوتا ہے لیکن وہ گواہی قائم نہیں کر سکتا اور نہ ہی گواہی محفوظ کر سکتا ہے، چنانچہ ہر وہ شخص جو حدیث میں متہم بالکذب ہو یا مغفل کثیر الخطاء ہو تو ائمہ میں سے اکثر محدثین نے یہ اختیار کیا ہے کہ اس کی روایت میں مشغول نہ ہوا جائے، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ  نے اہل علم کی ایک جماعت سے روایت کی ہے، جب ان کا معاملہ واضح ہوا تو عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ  نے ان سے روایت کا لینا ترک کردیا۔

حافظ ابو حاتم  رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، وكان رجلا صالحا، لكن بلي بسوء الحفظ‘‘[24]. ابان متروک الحدیث ہے، اور یہ نیک شخص تھا، لیکن یہ سوء حفظ میں مبتلا ہوگیا تھا۔

امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[25] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔

امام نسائی رحمہ اللہ ہی ایک موقع پر فرماتے ہیں: ’’ليس بثقة، ولا يكتب حديثه‘‘[26]. یہ لیس بثقہ ہے، اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی۔

حافظ ابو یحیی زکریا بن یحیی ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان رجلا صالحا سخيا كريما، فيه غفلة، يهم في الحديث ويخطئ فيه، روى عنه الناس، ترك حديثه لغفلة كانت فيه، لم يحدث عنه شعبة، ولا عبد الرحمن، ولا يحيى‘‘[27]. یہ نیک، سخی،کریم شخص تھا، اس میں غفلت تھی، حدیث میں وہم میں مبتلاء تھا، حدیث میں خطاء کرتا تھا، اس سے لوگوں نے روایت کی ہے، اس میں موجود غفلت کی وجہ سے اس کی حدیث کو ترک کردیا گیا تھا، شعبہ رحمہ اللہ ، عبد الرحمن رحمہ اللہ اور یحیی رحمہ اللہ اس سے حدیث روایت نہیں کرتے تھے۔

حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[28] میں فرماتے ہیں: ’’وكان من العباد الذي يسهر الليل بالقيام، ويطوي النهار بالصيام، سمع عن أنس بن مالك أحاديث، وجالس الحسن، فكان يسمع كلامه، ويحفظ، فإذا حدث ربما جعل كلام الحسن، الذي سمعه من قوله،  عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وهو لا يعلم، ولعله روى عن أنس أكثر من ألف وخمسمائة حديث، ما لكبير شيء منها أصل يرجع إليه‘‘.

ابان ان عبادت گزارلوگوں میں تھا، جو رات نماز میں، اور دن روزے میں بسر کرتےتھے، ابان نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ  سے حدیثیں سنی تھیں، یہ حسن رحمہ اللہ کے پاس بیٹھ کر ان کا کلام سن کر یاد کرتاتھا،  پھر بیان کرتے ہوئے لاعلمی میں حسن رحمہ اللہ کے سنے ہوئے کلام کو انس رضی اللہ عنہ  ، عن النبی ﷺ کے طور پر بیان کر دیتا تھا، شاید ابان نے انس رضی اللہ عنہ  سے پندرہ سو سے زیادہ احادیث روایت کی ہیں، ان میں ایک بڑے حصہ کی کوئی ایسی اصل موجود نہیں جس کی جانب رجوع کیا جا سکتا ہو۔

حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[29] میں لکھتے ہیں: ’’وعامة ما يرويه لا يتابع عليه، وهو بين الأمر في الضعف، وقد حدث عنه كما ذكرته الثوري، ومعمر، وابن جريج، وإسرائيل، وحماد بن سلمة، وغيرهم ممن لم نذكرهم، وأرجو أنه ممن لا يتعمد الكذب إلا أن يشبه عليه ويغلط، وعامة ما أتاني أبان من جهة الرواة لا من جهته، لأن أبان رووا عنه قوم مجهولين لما أنه فيه ضعف، وهو إلى الضعف أقرب منه إلى الصدق، كما قال شعبة‘‘.

اس کی روایات میں اکثر اس کی متابعت نہیں ہوتی، اور اس کا معاملہ ضعف میں واضح ہے، اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ اس سے ثوری ، معمر ، ابن جریج ، اسرائیل اور حماد بن سلمہ  وغیرہ افراد نے روایات نقل کی ہیں جن کو میں نے ذکر نہیں کیا، اورمجھے امید ہے کہ یہ جھوٹ نہیں بولتا تھا، لیکن اس پر احادیث مشتبہ ہوجاتی تھیں، اور یہ غلطی کر بیٹھتا ہے، اور ابان جو کچھ لاتا ہے اس میں اکثر راویوں کی جانب سے ہوتا ہے، اس کی جانب سے نہیں ہوتا، کیونکہ ابان سے مجہول افراد کی ایک جماعت نے روایات نقل کیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خود ابان میں بھی ضعف ہے، اور وہ بمقابلہ صدق کے ضعف کے زیادہ قریب ہے، جیسا کہ شعبہ رحمہ اللہ نے کہا ہے۔

حافظ ابو احمدحاکم رحمہ اللہ نے’’الأسامي‘‘[30] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’منكر الحديث‘‘  کہا ہے۔

حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[31] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔

حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ  ’’المختلف فيهم‘‘[32] میں فرماتے ہیں: ’’وقد روى عن أبان نبلاء الرجال فما نفعه ذلك، ولا يعتمد على شيء من روايته إلا ما وافقه عليه غيره، وما تفرد به من حديث فليس عليه عمل‘‘. اور ابان سے شرفاء نے روایت کیا ہے، ان کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اور اس کی روایت میں کسی چیز پر اعتماد نہیں کیا جائے گا سوائے اس کے  کہ جس چیز میں اس کی کوئی دوسرا موافقت کرے، اور جس حدیث میں یہ متفرد ہو تو اس پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

امام بیہقی رحمہ اللہ  نے ’’السنن الكبرى‘‘[33] میں ایک روایت کے تحت ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔

حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[34] میں فرماتے ہیں: ’’أبان بن أبي عياش مجتمع على ضعفه وترك حديثه‘‘. ابان بن ابی عیاش کے ضعف اور اس کی حدیث کے ترک پر اتفاق ہے۔

حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ابان بن ابی عیاش کو ’’ المقتنى‘‘[35] میں ’’واه‘‘ اور  ’’تاريخ الإسلام‘‘[36] میں ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’التقريب‘‘[37] میں ابان کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔

علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[38] میں ابان بن ابی عیاش  کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’متروك، اتهم بكذب‘‘. متروک ہے، جھوٹ بولنے میں متہم ہے۔

تفصیل گزر چکی ہے کہ سند میں موجود راوی ابو اسماعیل ابان بن ابی عیاش فیروز بصری کے بارے میں ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں، مکرر ملاحظہ ہوں:

’’میں ابان بن ابی عیاش سے روایت نقل کروں، مجھے اس سے زیادہ پسند یہ ہے کہ خوب سیر ہوکر گدھے کا پیشاب  پیوں‘‘ (امام شعبہ رحمہ اللہ )، ’’متروک الحدیث‘‘ (حافظ ابو عبد اللہ محمد بن سعد رحمہ اللہ ، حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ ، حافظ ابو حاتم  رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ )، ’’یہ جھوٹ بولتا تھا‘‘ (حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ )، ’’میں اس سے کچھ بھی روایت کرنے کو حلال نہیں سمجھتا‘‘، (حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ )، ’’احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابان بن ابی عیاش سے کچھ مت لکھو، میں نے کہا: اس میں بدعت تھی؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ منکر الحدیث تھا‘‘(علامہ ابو طالب مشکانی رحمہ اللہ )، ’’متروک الحدیث ہے، لوگوں نے ایک زمانے سے اس کی حدیث کو ترک کر رکھا ہے‘‘ (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ )، ’’میں نے اپنے والد پر عباد بن عباد کی حدیث پڑھی، جب میں ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر پہنچا تو والد نے فرمایا: اسے ترک کردو، میں نے اسے ترک کر دیا اور انہوں نے بھی اس کی حدیث کو ترک کر دیا، اور والد نے فرمایا: جعفر بن زبیر کی حدیث کو ترک کردو‘‘ (حافظ عبد اللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ )، ’’ساقط‘‘ (حافظ ابراہیم بن یعقوب سعدی رحمہ اللہ )، ’’ابان کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا‘‘ (امام ابو داؤد رحمہ اللہ )، ’’یہ لیس بثقہ ہے، اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی‘‘ (امام نسائی رحمہ اللہ )، ’’متروک‘‘ (حافظ دار قطنی رحمہ اللہ ، امام بیہقی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ )، ’’ابان بن ابی عیاش کے ضعف اور اس کی حدیث کے ترک پر اتفاق ہے‘‘ (حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ )، ’’واہ‘‘، ’’متروک الحدیث‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )۔

اور خاص اس تناظر میں کہ ابان بن ابی عیاش اسے نقل کرنے میں متفرد بھی ہے، یہ روایت کسی بھی طرح ’’ضعفِ شدید‘‘سے خالی نہیں ہوسکتی، اس لئے اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔

حوالہ جات

[1]  الترغيب والترهيب لقوام السنة:۱/۲۱۹،رقم:۳۰۷،ت:أيمن بن صالح بن شعبان،دار الحديث ـ القاهرة، الطبعة الأولى1414هـ .

[2] انظرالغرائب الملتقطة:۷/۳۴۳،رقم:۲۸۵۲،ت:وسيم عصام شبلي،جمعية دار البر ـ دبئ،الطبعة الأولى 1439هـ .

[3] الترغيب والترهيب من الحديث الشريف:۳/۱۶۲،رقم:۲۳،ت:إبراهيم شمس الدين،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1424هـ .

[4] تهذيب الكمال:2/20،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .

[5]  انظر ميزان الاعتدال:1/10،رقم:15،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ  بيروت .

امام شعبہ رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’لأن يزني الرجل خير له من أن يروي عن أبان بن أبي عياش‘‘. (انظر سؤالات البرذعي:ص:۲۰۰،رقم:۳۴۱،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ) .

[6]  ميزان الاعتدال:1/10،رقم:15،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ  بيروت .

[7]  العلل ومعرفة الرجال:۳/۳۶۰،رقم:۵۵۷۸،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .

[8]  الطبقات الكبرى:7/188،رقم:3204،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .

[9]  معرفة الرجال:1/64،رقم:116،ت:محمد كامل القصارمجمع اللغة العربية ـ دمشق،الطبعة1405هـ .

[10]  تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:2/117،رقم:3625،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .

[11] الجرح والتعدیل:2/295،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .

[12] الضعفاء والمتروکین:1/19،رقم:15،ت:عبد الله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ  بیروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .

[13] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .

[14] سؤالات ابن أبي شيبة:ص:54،رقم:17،ت:موفق بن عبد الله,مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .

[15]  العلل ومعرفة الرجال:۱/۴۱۲،رقم:۸۷۲ ،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .

[16]  العلل ومعرفة الرجال:۲/۵۲۵،رقم:۳۴۶۷،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .

[17]  العلل ومعرفة الرجال:۳/۲۰۶،رقم:۴۸۷۸،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .

[18] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .

[19] تهذيب الكمال:2/19،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .

[20]  أحوال الرجال:1/173،رقم:160،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث أكادمي ـ فيصل آباد ـ باكستان .

[21] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .

حافظ برذعی رحمہ اللہ نے حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ کا مذکورہ قول ان الفاظ سے نقل کیا ہے: ’’قيل: أبان بن أبي عياش كان يتعمد الكذب، قال: أما تعمد الكذب فلا، ولكنه واه بمرة، كان يسمع الحديث عن أنس، وعن شهر بن حوشب، وعن الحسن، فلا يميز بينهم‘‘. (سؤالات البرذعي:ص:198،رقم:337،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ) .

[22] سؤالات أبي عبيد الآجري:ص:319،رقم:490،ت:محمد علي قاسم العمري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة،الطبعة1399.

[23]  سنن الترمذي:۶/۲۳۵،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1996ء .

[24] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .

[25] الضعفاء والمتروكين:ص:45،رقم:21،ت:بوران الضناوي،كمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ  بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .

[26] تهذيب الكمال:2/22،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .

[27] إكمال تهذيب الكمال:۱/۱۶۸،رقم:۱۸۰،ت:عادل محمد وأسامة بن إبراهيم،الفاروق الحديثة،الطبعة الأولى 1422هـ .

[28] المجروحين:1/96،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۲هـ .

[29] الكامل:2/67،رقم:203،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .

[30] الأسامي والكنى:1/147،رقم:241،ت:أبي عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1436هـ .

[31] الضعفاء والمتروكون:ص:148،رقم:103،ت:موفق بن عبد الله،مکتبة المعارف ـ  الریاض،الطبعة الأولى۱۴۰۴ هـ .

[32] المختلف فيهم:ص:20،رقم:1،ت:عبد الرحيم بن محمد بن أحمد القشقري،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1420هـ .

[33] السنن الكبرى للبيهقي:10/12،رقم:19695،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1424هـ .

[34] التمهيد:15/236،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ.

[35] المقتنى في سرد الكنى:1/77،رقم:292،ت:محمد صالح عبد العزيز،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1408هـ .

[36] تاريخ الإسلام:3/807 ،رقم:2،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۴هـ .

[37] تقريب التهذيب:ص:87 ،رقم:142،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سؤريا،الطبعة الرابعة1418هـ .

[38] تنزيه الشريعة:1/19،رقم:3،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .

اس تحقیق میں مذکور روات