روایت: ’’نوم العالم عبادة ‘‘. عالم کاسونا بھی عبادت ہے۔
حکم: یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ آپ ﷺ سے ثابت نہیں ہیں،البتہ یہ مرفوع روایت (یعنی آپ ﷺ کا قول) درست ہے: ’’ علم کےساتھ سونا،جہالت کے ساتھ نماز پڑھنے سے بہتر ہے‘‘۔ذیل میں تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔
تحقیق کی تفصیل
روایت کی تحقیق چار (۴)اجزاء پر مشتمل ہے:
(1) مصادرِ اصلیہ سےروایت کی تخریج
(2) روایت پرائمہ حدیث کا کلام
(3) ائمہ حدیث کےکلام کا خلاصہ اور روایت کا حکم
(4) ایک دوسری ہم معنی روایت کی تحقیق اور اس کا حکم
زیرِ بحث روایت امام ابو طالب مکی رحمہ اللہ (المتوفی ۳۸۶ ھ) نے اپنی کتاب ’’قوت القلوب ‘‘میں اور امام غزالی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’إحیاء علوم الدین ‘‘میں بلا سند ذکرکی ہے، امام ابو طالب مکی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
’’وقد رُوِّينا في خبر: نوم العالم عبادة ونفَسه تسبيح‘‘[1] . ہم سے ایک روایت میں بیان کیا گیا ہے:عالم کاسونا عبادت ہے،اور اس کا سانس لینا تسبیح ہے۔
امام غزالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’ قال صلى الله عليه وسلم: نوم العالم عبادة، ونفَسه تسبيح‘‘[2] .آپ ﷺ کا ارشاد ہے:عالم کاسونا عبادت ہے،اور اس کا سانس لینا تسبیح ہے۔
رو ایت پر ائمہ حدیث کا کلام
علا مہ سبکی رحمہ اللہ نے ’’طبقات الشافعية الکبرى‘‘ میں امام غزالی رحمہ اللہ کے ترجمہ میں ان کی ان روایات کو جمع کیاہے ،جن کی کوئی سند امام سبکی رحمہ اللہ کو نہ مل سکی ،چنانچہ فصل کا عنوان اس طرح قائم کیا ہے:
’’وهذا فصل جمعت فيه جميع ما وقع في كتاب الإحياء من الأحاديث التي لم أجد لها إسنادا‘‘[3] .اس فصل میں،میں نے کتاب احیاء کی ان تمام احادیث کو جمع کیا ہے،جن کی سند مجھے نہیں ملی۔
اسی فصل کے تحت علامہ موصوف نےایک طویل فہرست ذکر کی ہے، جس میں ہماری زیر بحث مذکورہ روایت بھی ہے۔
’’قلت: المعروف فيه الصائم دون العالم‘‘[4].میں کہتاہوں اس رواىت میں مشہور بجائے’’ عالم ‘‘کے’’ صائم ‘‘کا لفظ ہے۔
’’لا أصل له في المرفوع هكذا ...‘‘[5]. مرفوعات (حدیثِ رسول ﷺ) میں اس کی ’’اصل‘‘اس طرح نہیں ہے ...‘‘۔
ملا علی قاری رحمہ اللہ نے چند سطر آگے زیرِ بحث روایت کے ہم معنی ایک دوسری روایت (عالم کا سونا، جاہل کی عبادت سے بہتر ہے) نقل کی ہے،جس کا ذکر آرہا ہے۔
’’ورأيت السُّهْرَوَرْدي ساقه بلفظ: نوم العالم عبادة. فيحتمل أنها رواية، ويحتمل أن أحد اللفظين سبقُ قلم‘‘[6] .
میں نے سُہْرَوَرْدِی رحمہ اللہ کو دیکھاانہوں نےاس روایت (نوم الصائم عبادة)کو ’’نوم العالم عبادة‘‘ کے الفاظ کےسا تھ بیان کیا ہے، اب یہ احتمال ہےکہ یہ(نوم العالم عبادة بھی مستقل ) ایک روایت ہو، اور یہ احتمال بھی ہے کہ ان دو لفظوں(الصائم اور العالم)میں سےایک سبقت قلم کانتیجہ ہو۔
’’ذكره الغزالي في الإحياء حديثا في كتاب الأوراد بزيادة: ’’ونفَسه تسبيح‘‘. ولم يذكر له صحابيا، ولا مَخْرجا، وكذا العراقي في تخريجه وإنما قال: المعروف فيه الصائم بدل العالم... ‘‘[7].
’’اس روا یت کو امام غزالی رحمہ اللہ نے ’’احیاء‘‘ کی کتاب الاوراد میں ’’ونفَسه تسبيح‘‘کے اضافےکے ساتھ بطور حدیث ذکر کیا ہے،لیکن اس کو روایت کرنے والے کسی صحابی یا ماخذ کا کوئی ذکر نہیں فرمایا،اسی طرح عراقی رحمہ اللہ نے بھی اپنی تخریج میں اس کو ذکر کیاہے،وہ(عراقی رحمہ اللہ ) کہتے ہیں کہ اس روایت میں لفظ ’’عالم‘‘ کے بجائے لفظ ’’صائم‘‘ مشہورہے ...‘‘۔
’’ورواه أبو نعيم في الحلية من طر يق کُرز بن عُميرة، عن الرَبِيع بن خَيثم، عن أبي مسعود مرفوعا: ’’نوم العالم عبا دة، ونفَسه تسبيح، ودعاءه مستجاب...‘‘[8] .
اس روایت کو ابو نعیم رحمہ اللہ نے ’’حلیہ‘‘ میں ’’کرز بن عمیرۃ عن الربیع بن خیثم عن ابی مسعود‘‘ کی سند سے مرفوعاً (اس طرح)ذکر کیا ہے: ’’عالم کا سونا عبادت ہے، اس کا سانس لینا تسبیح ہے، اور اس کی دعاء مقبول ہے ...‘‘۔
واضح رہے ہمیں تلاش بسیا ر کےباوجود اس حدیث(یعنی بالفاظ نوم العالم عبا دة) کی کوئی سند نہ صرف’’حلیۃ الاولیاء‘‘، بلکہ دیگر مظان ومصادر میں بھی نہ مل سکی، واللہ اعلم۔
(1) علامہ زَبِیدی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ حدیث: ’’نوم العالم عبادة، ونفَسه تسبيح‘‘.حافظ ابو نعیم اصفہانی رحمہ اللہ نے ’’حلیۃ الاولیاء‘‘ میں بسند’’کرز بن عمیرۃ عن الربیع بن خیثم عن ابی مسعود‘‘مرفوعاً ذکر کی ہے ،جیسا کہ ماقبل میں ان کے کلام سے معلوم ہوا۔
’’حلیۃالاولیاء‘‘ میں اس سند کے ساتھ متن کے یہ الفاظ مذکور ہیں: ’’نوم الصائم عبادة، ونفَسه تسبيح، ودعاؤه مستجاب‘‘[9]. نہ کہ وہ الفاظ جو علامہ زَبیدی رحمہ اللہ نے فرمائےہیں[10]۔
(2) علامہ زبیدی رحمہ اللہ نے سند ’’کُرز بن عُميرة عن الرَبِيع بن خَيْثَم عن أبي مسعود‘‘ذکر کی ہے ،جیسا کہ ماقبل میں ان کی عبارت سے واضح ہے۔
جبکہ’’حلية الأولیاء‘‘ میں سند’’ كُرز بن وَبرة عن الرَبِيع بن خَيْثَم عن ابن مسعود‘‘ مذ کور ہے،ملاحظہ ہو:
’’حدثنا محمد بن الحسين بن محمد بن الحسين الجندي، قال: ثنا أبو زرعة أحمد بن موسى المكي، قال: ثنا علي بن حرب، قال: ثنا جعفر بن أحمد بن بَهْرَام، قال: ثنا علي بن الحسن، عن أبي ظَبْيَة، عن كُرز بن وَبرة، عن الرَبِيع بن خَيْثَم، عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نوم الصائم عبادة، ونَفَسه تسبيح، ودعاؤه مستجاب‘‘[11].
حاصل یہ رہاکہ علامہ زَبیدی رحمہ اللہ کی بحوالہ’’حلية الأولیاء‘‘ ذکرکردہ سندومتن تصحیف پر مبنی ہے،یہ بھی ممکن ہے کہ علامہ زَبِیدی رحمہ اللہ کے پاس موجود’’حلية الأولیاء‘‘ کا نسخہ سندومتن کےاسی تصحیف پر مشتمل ہو،واللہ اعلم۔
ائمہ سابقین کے کلام سے صراحۃً واشارۃً ثابت ہوا کہ یہ روایت (نوم العالم عبادة) سنداً ان الفاظ سے نہیں ملتی، حتی کہ ملاعلی قاری رحمہ اللہ صاف لفظوں میں فرمارہےہیں کہ یہ روایت ان لفظوں کے ساتھ آپ ﷺ سے ثابت نہیں ہے،اس لئے اسےان لفظوں کے ساتھ آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
راویت: ’’نوم على علم خير من صلاة على جهل‘‘.عالم کا سونا، جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔
یہ روایت امام ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’حلية الأولیاء‘‘[12]میں تخریج کی ہے:
’’ ثنا عبد الله بن محمد، قال: ثنا عبد الرحمن بن الحسن، قال: ثنا أحمد بن يحيى الصوفي، قال: ثنا محمد بن يحيى الضَرِير، قال: ثنا جعفر بن محمد عن أبيه، عن إسماعيل، عن الأعمش، عن أبي البَخْتَرِي، عن سلمان أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: نوم على علم خير من صلاة على جهل. كذا رواه الأعمش عن أبي البَخْتَرِي، وأرسله أبو البَخْتَرِي عن سلمان أيضا‘‘.
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں: ’’عالم کا سونا، جاہل کی عبادت سے بہتر ہے‘‘۔ (امام ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں)اس روایت کو(سند میں موجود) اعمش نے ابو البختری سے نقل کیا ہے،نیز ابو البختری نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے مرسلاً نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام خلال رحمہ اللہ (المتوفى ۴۳۹ھ)نے بھی تخریج کی ہے، دونوں سندیں ’’احمد بن یحیی صوفی‘‘پر مشترک ہو جاتی ہیں[13]۔
ذیل میں سند میں موجود تمام راویوں کے حالات لکھے جائیں گے:
ان کے بارے میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’سیرأعلام النبلاء‘‘ میں تعدیلی کلمات نقل کرتے ہوئےلکھتے ہیں:
’’الإمام، الحافظ، الصادق، محدث أصبهان، أبو محمد عبد الله بن محمد بن جعفر بن حيان، المعروف بأبي الشيخ، صاحب التصانيف‘‘[14].
حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’ثقة كبير ...‘‘[15].
تفحص کتب سے معلوم ہوا کہ سند کے اس طبقہ میں’’ أحمد بن يحيى الصوفي‘‘ نام کے دو راوی ہیں:
(1) أحمد بن يحيى بن زكريا الأوْدِي أبو جعفر الكوفي الصوفي. (المتوفى۲۶۴ هـ)
ان کو حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ثقہ‘‘ کہا ہے۔[16]
(2) ابن الجَلاَّء أبو عبد الله أَحمد بن يحيى البغدادي (المتوفى ۳۰۶ هـ)
ان کے بارے حافظ ذہبی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:’’القدوة، العارف، شيخ الشام‘‘[17] . (کلمات تعدیل)
اس نام سے ترجمہ نہیں مل سکا،البتہ امام خلال رحمہ اللہ کی سند میں ان کی جگہ محمد بن یحیی بن ضریس لکھا ہے،اگر یہ ا بن ضریس ہے تو ان کے بارے میں حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے ’’صدوق‘‘ کہا ہے[18]۔
امام خلال رحمہ اللہ کی سند کے مطابق یہ جعفر بن محمد بن على بن حسين بن على بن ابى طالب (المتوفی بعد ۱۴۸ھ)ہیں ، جن کا ثقہ ہونا معروف ہے۔
امام خلال رحمہ اللہ کی سند کے مطابق محمد بن على بن حسين بن على بن ابى طالب رضی اللہ عنہ (المتوفی بعد ۱۱۰ھ) ہیں، جن کا ثقہ ہونا معروف ہے۔
تفحص کتب سے معلوم ہوتا ہےکہ اعمش (جوکہ زیر بحث سند میں اسماعیل کے شیخ ہیں،اور جن کا ذکر آگے آرہا ہے)سے روایت لینے والے اسماعیل نامی سات[19] اشخاص ہیں،چونکہ سند میں اسماعیل کی ولدیت یانسبت مذکور نہیں ہے (اور دوسری طرف اسماعیل سے روایت لینے والے کی بھی تعیین نہیں ہو پا رہی) اس لئے اب یہاں یہ تعیین کرنا مشکل ہےکہ اعمش سے روایت کرنے والے یہ اسماعیل کون سے ہیں۔
پھر بعد میں امام خلال رحمہ اللہ کی سند سے معلوم ہوا کہ یہ اسماعیل بن ابی خالد ہے،جو حافظ ذہبی رحمہ اللہ کی تصریح کے مطابق ’’ثقہ‘‘ہیں[20]۔
مشہورثقہ راوی ہیں۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ان کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’قال حبيب بن أبي ثابت: كان أعلمنا وأفقهنا‘‘[21]. وہ ہم میں زیادہ علم وفقہ والے تھے۔
حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ نے ’’حلیہ‘‘ میں ’’سعید بن فیروز‘‘ کے ترجمہ میں یہ روایت تخریج کی ہے، جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ سند میں موجود راوى ابن فیروز ہی ہے، واللہ اعلم[22]۔
راویوں کے حالات آپ کے سامنے آچکے ہیں،اس تفصیل کے مطابق یہ روایت درست ہے، اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کیا جا سکتا ہے۔
روایت: ’’نوم العالم عبادۃ‘‘. عالم کاسونا بھی عبادت ہے۔ ان الفاظ کےساتھ آپﷺ سے ثابت نہیں ہے، اس لئے اسےآپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں۔
البتہ روایت: ’’نوم على علم خير من صلاة على جهل‘‘. (عالم کا سونا،جاہل کی عبادت سے بہتر ہے) ثابت ہے، لہٰذا یہ روایت آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کی جاسکتی ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] قوت القلوب: الفصل الثالث عشر، كتاب جامع.....، ۱/ ۶۳، ت: باسل عيون السود، دارالكتب العلمية - بيروت، الطبعة الأولى: ۱۴۲۷هـ .
[2] إحياء علوم الدين:۱/ ۷۶۳، ت: محمد وهبی سلیمان، دارالفکر - بيروت، الطبعة الأولى: ۱۴۲۷هـ..
[3] طبقات الشافعية: ۶/ ۲۸۷، ت: عبدالفتاح محمد الحلو، محمود محمد الطناجي، دار إحياء الكتب العربية ـ القاهرة، الطبعة: ۱۳۸۳هـ .
[4] إتحاف السادة: كتاب ترتيب الأوراد...، الباب الأول، ۵/ ۴۶۹، دارالكتب العلمية - بيروت، الطبعة الخامسة: ۱۴۳۳هـ .
[5] الأسرارالمرفوعة: ص: ۳۵۹، رقم:۵۶۷، ت: محمد بن لطيفي الصباغ، المكتب الإسلا می ـ بيروت، الطبعة الثانية: ۱۴۰۶هـ . =
= ملا علی قاری رحمہ اللہ آخر میں لکھتے ہیں:’’ففي الجملة من كان عالما فنومه عبادة، لأنه ينوي به النَشَاط على الطاعة، ومن هنا قيل: نوم الظالم عبادة، لأن تلك السِنَة عبادة بالنسبة إليه في ترك ظلمه‘‘.
[6] التيسير: حرف النون، ۲/ ۴۶۲، مكتبة الإمام الشافعي - الرياض، الطبعة الثالثة: ۱۴۰۸هـ .
[7] كشف الخفا: ۲/ ۳۹۴، رقم: ۲۸۶۵، ت: يوسف بن محمود، مكتبة العلم الحديث ـ دمشق، الطبعة: ۱۴۲۱هـ .
[8] إتحاف السادة المتقین: ۵/ ۴۷۰، دارالکتب العلمية ـ بيروت.
اس کے بعد حافظ مرتضی زَبِیدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’وقد يشهد للجملة الأولى ما رواه أبو نعيم في الحلية من حديث سلمان رضي الله عنه: نوم على علم خير من صلاة على جهل‘‘. اس حدیث سلمان رضی اللہ عنہ کا ذکر آرہا ہے۔
[9] حلية الأولياء: ۵/ ۸۳ ، دارالكتب العلمية - بيروت، الطبعة الأولى: ۱۴۰۹هـ .
[10] چند اہم فوائد
’’كشف الخفاء للعَجْلوني‘‘ میں بھی ایک مقام پر اسی طرح پیش آیا ہے،حافظ عجلونی رحمہ اللہ نے حدیث: ’’نوم العالم عبادة، وصَمْته تسبيح، وعمله مضـاعف، و دعائه مستـجاب‘‘ کو بحوالہ امام بیہقی رحمہ اللہ ، حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سےنقل کیا ہے،جبکہ امام بیہقی رحمہ اللہ کی ’’شعب الإيمان‘‘ میں یہ روایت ’’نوم الصائم عبادة ... ’’کے الفاظ سے ہے،اور یہی الفاظ (نوم الصائم عبادة ...) بحوالہ امام بیہقی رحمہ اللہ ،علامہ علی متقی رحمہ اللہ نے ’’كنز العمال‘‘ میں نقل کیے ہیں،دیکھئے (كشف الخفاء:۲/۳۸۹،رقم:۲۸۳۹).قرین قیاس یہ ہے کہ حافظ عجلونی رحمہ اللہ ’’نوم العالم عبادة‘‘ کے علاوہ روایت میں موجود دوسرے الفاظ کو امام بیہقی رحمہ اللہ کی جانب منسوب کر رہے ہیں،واللہ اعلم۔
یہ بھی واضح رہے کہ ’’الفردوس بمأثور الخطاب‘‘ میں پہلے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ’’نوم العالم عبادة، ونفسه تسبيح، وعمله مضاعف، و دعائه مستجاب، وذنبه مغفور‘‘. نقل کی گئی ہے،پھر اس سے متصل دو روایتوں بعد حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ ہی سے یہ روایت ان الفاظ سے ذکر کی گئی ہے: ’’نوم الصائم عبادة ونفسه تسبيح وعمله مضاعف و دعائه مستجاب وذنبه مغفور‘‘. دیکھئے (الفردوس بمأثور الخطاب: ۴/۲۴۷، رقم:۶۷۳۱).اس کا اچھا حل وہی ہے جو امام مناوی رحمہ اللہ ،حضرت سہروردی رحمہ اللہ کی روایت پر کلام کرتے ہوئے فر ما چکے ہیں،یعنی: ’’اب یہ احتمال ہےکہ یہ(نوم العالم عبادة بھی مستقل ) ایک روایت ہو، اور یہ احتمال بھی ہے کہ ان دو لفظوں(الصائم اور العالم)میں سےایک سبقت قلم کانتیجہ ہو‘‘۔نیز آپ جان چکے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کی روایت کو امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الإيمان‘‘میں تین مختلف سندوں سے تخریج کیا ہے، اور تینوں جگہ ’’نوم الصائم عبادة... ‘‘ کے الفاظ ہیں نہ کہ ’’نوم العالم عبادة‘‘.دیکھئے ( شعب الإيمان: ۵/۴۲۱،رقم:۳۶۵۲).
اس امر کا اظہار بھی ضروری ہے کہ حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے منقول اس روایت ’’نوم الصائم عبادة ...‘‘. کا فنی حکم بیان کرنا اس وقت ہمارا موضوع نہیں ہے،اس لئے اس سے یہاں بحث نہیں کی جا رہی، واللہ اعلم۔
[11] حلية الأولياء: ۵/ ۸۳ ، دارالكتب العلمية - بيروت، الطبعة الأولى: ۱۴۰۹هـ .
[12] حلية الاولياء:۴/ ۳۸۵ ، دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى ۱۴۰۹هـ .
[13] ذكر من لم يكن عنده إلا حديث واحد:ت: أبو عبد الله الباري رضا بو شامة ، دار ابن القيم ـ الرياض، الطبعة: ۱۴۲۵ هـ .
[14] سیرأعلام النبلاء:۱۶/ ۲۷۶، رقم:۱۹۶ ، ت: أکرم بوشي، موسسة الرسالة ـ بیروت .
[15] تاریخ الإسلام: ۲۳/ ۲۱۳، رقم: ۳۳۸، ت: عمر عبد السلام تدمري، دار الکتاب العربی ـ بيروت، الطبعة الأولى: ۱۴۳۳هـ .
[16] الكاشف: ۱/ ۲۰۴، رقم: ۹۷، ت: محمد عوامة،مؤسسة علوم القران - جدة.
[17] سیرأعلام النبلاء:۱۴/ ۲۵۱، رقم:۱۵۴ ، ت: أکرم البوشي، موسسة الرسالة ـ بیروت .
[18] الجرح والتعديل: باب من اسمه یحیى ۸/ ۱۲۴، رقم:۵۵۶ ، دار الكتب العلمية– بيروت، الطبعة الأولى: ۱۳۷۲ هـ .
[19] ہم امام اعمش رحمہ اللہ سے روایت کرنے والے اسماعیل نامی سات (۷) راویوں کے بارے میں ائمہ کا کلام مختصراً ذکر کر رہے ہیں، تاکہ کسی نہ کسی درجہ میں بات واضح ہوسکے:
۱- أبو زیاد إسماعیل بن زکریا الخُلْقَانی( ۱۹۴ هـ ) : حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’صدوق اختلف قول ابن معین فيه‘‘. صدوق ہے، ان کے بارے میں یحی بن معین رحمہ اللہ کے اقوال مختلف ہیں۔ (الکاشف:۱/ ۲۴۶، الرقم:۳۲۵)
۲- أبوإسحاق إسماعيل بن أبان الغَنَوِي الخياط( ۲۱۰هـ): ان کے بارے میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھے ہیں:’’ قال البخاری: متروک، تركه أحمد والناس، وقال أبوزرعة وأبوحاتم: ترک حدیثه، وقال الجُوزجانی: ظهر منه الکذب، وقال النسائی: لیس بثقة‘‘. امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ متروک ہے، امام احمد رحمہ اللہ اور دوسرے لوگوں نے ان کو ترک کیا ہے، ابوزرعہ رحمہ اللہ اور ابوحاتم رحمہ اللہ کہتے ہیں: ان کی حدیثیں متروک ہیں، اور جوزجانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ان سے جھوٹ صادر ہوا ہے، اور امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ثقہ نہیں ہے۔ ( تهذیب التهذیب: ۱/ ۱۳۸)
۳- إسماعیل بن إبراهیم الأحول أبو یحيى التَیْمِی الکوفی: ان کے بارے میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’قال محمد بن عبدالله بن نمیر: ضعیف جدا‘‘. محمد بن عبد اللہ بن نمیر رحمہ اللہ نے اسے شدید ضعیف کہا ہے۔ (میزان الاعتدال:۱/ ۲۱۳، رقم: ۸۲۹)
۴- إسماعیل بن عَیَّاش بن سُلیم العَنْسِی( ۱۸۱ هـ): حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’قال یزید بن هارون: مارأیت أحفظ منه، وقال دُحيم: هو في الشاميين غاية، و خلط عن المدنيين‘‘. میں نے ان سے بڑا ذہین کوئی نہیں دیکھا،دحیم رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ یہ شامی راویوں سے نقل کرنے میں پائے کے آدمی ہیں، البتہ مدینہ کے راویوں سے روایت کرنے میں انہیں خلط پیش آیا ہے۔ (الکاشف:۱/ ۲۴۹، رقم: ۴۰۰)
۵- إسماعیل بن مسلم المکی البصری: حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’وقال النسائی وغیره: متروک‘‘... ’’نسائی رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے متروک کہا ہے ...‘‘۔ (میزان الاعتدال: ۱/ ۲۴۸، رقم: ۹۴۵)
۶- إسماعیل بن أبی خالد الکوفی البَجَلِی( ۱۴۶ هـ ) : حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’الحافظ، الإمام الكبير.... کان محدث الکوفة فی زمانه مع الأعمش، بل هو أسند من الأعمش‘‘. یہ حافظ، جلیل القدر امام ہیں ... اپنے زمانے میں امام اعمش رحمہ اللہ کے ساتھ کوفہ کے محدث تھے، بلکہ یہ اعمش رحمہ اللہ سے بڑھ کر سند والے تھے۔ (سیرأعلام النبلاء: ۶/ ۱۷۶، رقم: ۱۹۶)۔
۷- إسماعیل الکِنْدِی: ’’منکر الحدیث. قاله الأزدی‘‘.ازدی رحمہ اللہ نے ’’منکر الحدیث‘‘ کہا ہے (لسان المیزان:۲/ ۱۸۸، رقم: ۱۲۷۲)۔
[20] سير أعلام النبلاء:۶/ ۱۷۶،رقم: ۱۹۶،ت: شعيب الأرنؤوط، مؤسسة الرسالة – بيروت،ط:۱۴۰۲ هـ .
[21] الکاشف:۲/ ۱۱۰، رقم:۲۱۳۲، ت: محمد عوامة، موسسة علوم القران – جده .
[22] یہاں ایک اہم تنبیہ ملحوظ رہے کہ امام مناوی رحمہ اللہ نے ’’حلية الأولياء‘‘کی مذکورہ سند میں موجود ابو البختری کے بارے میں لکھا ہے کہ حافظ دحیم رحمہ اللہ نے اسے کذاب کہا ہے،دیکھئے (فيض القدير: ۶/ ۲۹۱، رقم:۹۲۹۴)، امام مناوی رحمہ اللہ کی یہ بات محل نظر ہے،کیونکہ یہ ابو البختری سعید بن فیروز ہے جیسا کہ خود حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ابو البختری سعید بن فیروز کے ترجمہ میں ذکر کیا ہے،رہی بات ابو البختری کذاب کی جسے امام دحیم رحمہ اللہ نیز امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ،حافظ اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ ، حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے کذاب کہا ہے اس کا نام وہب بن وہب بن کثیرالقرشی القاضی(المتوفی ۲۰۰ھ)ہے،دیکھئے (الجرح والتعديل: ۹/ ۲۵، رقم: ۱۱۶).