روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے اہل خانہ کےلئے کوئی چیز خریدے، پھر وہ اسے اپنے ہاتھ سے اٹھا کر ان کے پاس لائے، تو اس کے ستر سال کے گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں‘‘۔
حکم: من گھڑت
تحقیق کی تفصیل
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات‘‘[1] میں فرماتے ہیں:
’’الديلمي: أخبرنا أبي، أخبرنا الميداني، أخبرنا أحمد بن الخضر الصامت، أخبرنا علي بن الحسن الصَيْقَلي، حدثنا أبو بكر محمد بن [نيطر] الدَيْرعَاقُولي، حدثنا محمد بن زكريا الغَلابي، حدثنا عبد الله بن الضحاك، عن الهيثم بن عدي، قال: اشترى أبو بكر الصديق كرش شاة وهو خليفة، فأخذه بيده وهو يتجر في السوق، فدنا منه عمر، فقال: أنا أحمله عنك، فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: (من اشترى لعياله شيئا، ثم حمله بيده إليهم، حظر [كذا فيه، والصحيح: حط] عنه ذنب سبعين سنة)‘‘.
ہیثم بن عدی کہتے ہیں کہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے دوران بکری کی اوجھ خریدی، ابو بکر رضی اللہ عنہ بازار میں اوجھ کو اپنے ہاتھ سے اٹھائے ہوئے خرید اری کر رہے تھے کہ عمر رضی اللہ عنہ پاس آئے اور کہا: میں آپ کا سامان اٹھا لیتا ہوں، ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنے اہل خانہ کے لئے کوئی چیز خریدے، پھر وہ اسے اپنے ہاتھ سے اٹھا کر ان کے پاس لائے، تو اس کے ستر سال کے گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات‘‘[2] میں زیر بحث روایت ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’الغَلابي يضع‘‘. (سند میں موجود راوی) غَلابی حدیث گھڑتا ہے۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’المقاصد الحسنة‘‘[3] میں زیر بحث روایت حافظ دیلمی رحمہ اللہ کے حوالہ سے ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ وأحسبه باطلا‘‘. اور میں اسے باطل سمجھتا ہوں۔
علامہ ابن طولون رحمہ اللہ نے ’’الشذرة‘‘[4] میں،علامہ عجلونی رحمہ اللہ نے ’’كشف الخفاء‘‘[5] میں اور علامہ مرتضی زبیدی رحمہ اللہ نے ’’إتحاف‘‘[6] میں حافظ سخاوی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[7] میں زیر بحث روایت فصل ثالث میں ذکرکرکے فرماتے ہیں:
’’(مي) من حديث أبي بكر الصديق، وفيه الهيثم بن عدي ومحمد بن زكريا الغَلابي، وسئل عنه الحافظ ابن حجر، فقال: باطل، والله أعلم‘‘. اسے دیلمی رحمہ اللہ نے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تخریج کیا ہے، اور اس میں ہیثم بن عدی اور محمد بن زکریا غَلابی ہیں، اورحافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: یہ باطل ہے، واللہ اعلم۔
علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ اپنے ’’فتاوى‘‘[8] میں زیر بحث اور دیگر احادیث ذکرکرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذه الأحاديث كلها كذب، موضوعة، لا يحمل رواية شيء منها إلا لبيان أنها كذب مفترى على النبي صلى الله عليه وسلم، كما أفاد ذلك الحافظ السيوطي، شكر الله سعيه‘‘. یہ تمام احادیث جھوٹ، من گھڑت ہیں، ان میں سے کچھ بھی روایت کرنا حلال نہیں ہے، الا یہ کہ یہ بیان کردیا جائے کہ یہ رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ، افتراء باندھا گیا ہے، جیسا کہ حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے یہ سود مند بات فرمائی ہے، اللہ تعالی ان کی مساعی کی انہیں جزاء دے۔
علامہ عجلونی رحمہ اللہ نے ’’كشف الخفاء‘‘[9] میں علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ پٹنی رحمہ اللہ ’’تذكرة الموضوعات‘‘[10] میں فرماتے ہیں:
’’فيه العلائي [كذا فيه، والصحيح: الغَلابي]يضع، وسئل ابن حجر عن هذا الحديث، فأجاب بأنه باطل‘‘. ا س میں غَلابی ہے جو گھڑتا ہے، اور اس حدیث کے بارے میں ابن حجر رحمہ اللہ سے پوچھا گیا تو آپ نے جواب میں کہا: یہ باطل ہے۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائد المجموعة‘‘[11] میں فرماتے ہیں:
’’ذكره في الذيل، وفي إسناده وضاع، وقال ابن حجر: هذا حديث باطل‘‘. اسے سیوطی رحمہ اللہ نے ’’ذیل‘‘ میں ذکر کیا ہے، اور اس کی اسناد میں حدیث گھڑنے والا ہے، اور ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث باطل ہے۔
حافظ عبد الباقی بن قانع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سألت أبا يحيى الساجي عن حديث إسرائيل أبي موسى، عن الحسن، عن عبد الرحمن بن سمرة، لا تسأل الإمارة، فقلت: سمعته من الصلت بن مسعود؟ فقال: هذا حديث وضعه زكريا، فسرقه منه زكريا، أراد بزكريا الأول موسى بن زكريا التستري، وبالثاني محمد بن زكريا الغَلابي‘‘[12].
میں نے ابو یحیی ساجی رحمہ اللہ سے حدیث: اسرائیل بن موسی، عن الحسن، عن عبد الرحمن بن سمرہ ’’لا تسال الامارہ ‘‘ کے بارے میں پوچھتے ہوئے کہا: یہ آپ نے صلت بن مسعود سے سنی ہے؟ ابو یحیی ساجی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس حدیث کو زکریا نے گھڑا ہے، اور اس سے زکریا نے سرقہ کیا ہے، (حافظ ابو یعلی خلیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں) ابو یحیی زکریا ساجی رحمہ اللہ نے پہلے زکریا سے زکریا تُسْتَرِی مراد لیا ہے، اور دوسرے سے محمد بن زکریا غَلابی مراد لیاہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے محمد بن زکریا غَلابی کو ’’ثقات‘‘[13] میں ان الفاظ سے ذکر کیا ہے: ’’ كان صاحب حكايات وأخبار،,يعتبر حديثه إذا روى عن الثقات، لأنه في روايته عن المجاهيل بعض المناكير‘‘. غَلابی حکایات اور خبریں بیان کرتا تھا، اور اس کی حدیث کا اعتبار اس وقت کیا جائے گا جب یہ ثقہ سے روایت کرے، کیونکہ اس کی روایت میں مجاہیل سے بعض مناکیر منقول ہیں۔
امام دار قطنی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[14] میں فرماتے ہیں: ’’يضع [الحديث]‘‘. غَلابی حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[15] میں، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المغني‘‘[16] اور ’’ديوان‘‘[17] میں، علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الزيادات‘‘[18] میں، اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[19] میں امام دار قطنی رحمہ اللہ کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ ابن مندہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’صاحب أخبار، تكلم فيه‘‘[20]. غَلابی خبریں بیان کرنے والا ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں:’’قلت: وقد روى محمد بن زكريا الغَلابي بإسناده عن ابن عباس، عن حليمة هذه القصة بزيادات كثيرة، وهي لي مسموعة، إلا أن محمد بن زكريا هذا متهم [بالوضع] فالاقتصار على ما هو معروف عند أهل المغازي أولى، والله أعلم، ثم إني استخرت الله تعالى في إيرادها، فوقعت الخيرة على إلحاقه بما تقدمه من نقل أهل المغازي، لشهرته بين المذكورين‘‘[21]. میں کہتا ہوں: اس واقعہ کو محمد بن زکریا غَلابی نے اپنی اسناد سے عن ابن عباس رضی اللہ عنہما ، عن حلیمہ کی سند سے کئی اضافوں کے ساتھ نقل کیا ہے، اور مجھے اس قصہ کی سماعت حاصل ہے، تاہم محمد بن زکریا متہم بالوضع ہے، چنانچہ جو اہلِ مغازی کے ہاں معروف ہے اسی پر اکتفاء اولی ہے، واللہ اعلم، پھر میں نےاس قصہ کو لانے کےلئے استخارہ کیا، مجھے گزشتہ اہلِ مغازی کی نقل کے ساتھ اس کو ملحق کرنے میں خیر محسوس ہوئی، کیونکہ یہ مذکورہ لوگوں میں شہرت یافتہ ہے۔
حافظ ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ نے ’’جامع الآثار‘‘[22] میں امام بیہقی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشا پوری رحمہ اللہ اپنی ’’تاریخ‘‘[23] میں ایک حدیث کی تخریج کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’رواته ثقات، إلا محمد بن زكريا، وهو الغَلابي المذكور، فهو آفته‘‘. اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں، سوائے محمد بن زکریا غَلابی کے، اور وہ مذکورہ غَلابی ہے، تو وہی اس کی آفت ہے۔
حافظ خلیلی رحمہ اللہ ’’الإرشاد‘‘[24] میں فرماتے ہیں: ’’محمد بن زكريا الغَلابي وموسى بن زكريا، حافظان صاحبا أخبار وأشعار، ولهما روايات كثيرة، لكنهما ضعيفان متكلم فيهما‘‘. محمد بن زکریا غَلابی اور موسی بن زکریا دونوں حافظ، صاحب اخبار واشعار تھے، ان کی بہت زیادہ مرویات ہیں، لیکن دونوں ضعیف، متکلم فیہ تھے۔
حافظ سمعانی رحمہ اللہ ’’الأنساب‘‘[25] میں فرماتے ہیں: ’’وسمعت بعض الحفاظ ينسبه إلى التشيع‘‘. میں نے بعض حفاظ کو سنا وہ اسے تشیع کی طرف منسوب کرتے تھے۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ نے ’’المغنی‘‘[26] میں ایک حدیث کے تحت غَلابی کو ’’أحد الضعفاء‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ ’’تاریخ دمشق‘‘[27] میں مزاحم بن عبد الوارث کے ترجمہ میں ایک حدیث کی تخریج کر کے فرماتے ہیں: ’’غريب جدا، والغَلابي ضعيف‘‘. یہ حدیث غریب جداً ہے، اور غَلابی ضعیف ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[28] میں محمد بن زکریا غَلابی کے ترجمہ میں اسے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے، پھر غَلابی کی ایک حدیث نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’فهذا كذب من الغَلابي‘‘. یہ غَلابی کی طرف سے جھوٹ ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[29] میں بشر بن مہران خصاف کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’قد روى عنه محمد بن زكريا الغَلابي [لكن الغَلابي] متهم‘‘. اس سے محمد بن زکریا غَلابی نے روایت کیا ہے، لیکن غَلابی متہم ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الموضوعات‘‘[30] میں ایک حدیث کے تحت غَلابی کو ’’متهم‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’التلخيص الحبير‘‘[31] میں محمد بن زکریا غَلابی کو ’’ضعیف جدا‘‘کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[32] میں محمد بن زکریا غَلابی کو وضاعین و متہمین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
ان عبارتوں کے ساتھ ساتھ یہ اصل ملحوظ رہے کہ ہر شدید ضعیف راوی کی ہر ہر روایت کا مردود ہونا ضروری نہیں،بلکہ ائمہ حدیث بعض ایسے راویوں کی بعض روایات دیگر قرائن وشواہد کی وجہ سے فضائل کے باب میں قبول بھی کرلیتے ہیں۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے ہیثم بن عدی کے بارے میں فرمایا ہے: ’’ليس بثقة، كان يكذب‘‘[33]. لیس بثقہ ہے، یہ جھوٹ بولتا تھا۔
حافظ عباس دوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سمعت بعض أصحابنا يقول: قالت جارية الهيثم بن عدي: كان مولاي يقوم عامة الليل يصلي، فإذا أصبح جلس يكذب‘‘[34]. میں نے اپنے بعض ساتھیوں کو فرماتے سنا ہے، ہیثم بن عدی کی باندی کہتی ہے: میرا آقا رات کے اکثر حصہ میں کھڑے ہوکر نماز پڑھتا تھا، پھر جیسے ہی صبح ہوتی تو بیٹھ کر جھوٹ بولتا تھا۔
حافظ علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’الهيثم بن عدي أوثق عندي من الواقدي، ولا أرضاه في الحديث، ضعيف، ولا في الأنساب، ولا في شيء‘‘[35]. ہیثم بن عدی میرے نزدیک واقدی سے اوثق ہے، اور میں حدیث میں ان سے راضی نہیں ہوں، اور نہ انساب میں، اور نہ کسی اورچیز میں، یہ ضعیف ہے۔
حافظ عبد الملک بن عبد الحمید میمونی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ذاكروا أبا عبد الله بحديث، وأنا حاضر، فقال: من يرو ذا كذب، فقال له رجل: الهيثم بن عدي عن مجالد، فتبسم أبو عبد الله متعجبا من ذلك، وأظنه قد قال في هذا الموضع: كذب‘‘[36]. محدثین ابو عبد اللہ (یعنی احمد بن حنبل رحمہ اللہ ) سے حدیث کا مذاکرہ کررہے تھے، اور میں موجود تھا، ابو عبد اللہ رحمہ اللہ نے کہا: یہ جھوٹ کس نے روایت کیا ہے؟ تو ایک شخص نے کہا: ہیثم بن عدی نے مجالد سے روایت کیا ہے، ابو عبد اللہ رحمہ اللہ اس پر تعجب کرتے ہوئے مسکرائے، اور میرا خیال ہے آپ نے اس موقع پر یہ (بھی) کہا: جھوٹ کہا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الكبير‘‘[37] اور ’’الضعفاء‘‘[38] میں ہیثم بن عدی کے بارے میں ’’سكتوا عنه‘‘ فرمایا ہے۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ ’’أحوال الرجال‘‘[39] میں فرماتے ہیں: ’’ساقط، قد كشف قناعه‘‘. یہ ساقط ہے، اس کا معاملہ کھل کر واضح ہوگیا تھا۔
حافظ عجلی رحمہ اللہ ’’الثقات‘‘[40] میں فرماتے ہیں: ’’كذاب، وقد رأيته‘‘. یہ جھوٹا ہے، میں نے اسے دیکھا ہے۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے ہیثم بن عدی کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے[41]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، محله محل الواقدي‘‘[42]. یہ متروک الحدیث ہے، اس کا مقام، واقدی کا مقام ہے۔
حافظ یعقوب بن ابی شیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’والهيثم بن عدي كانت له معرفة بأمور الناس وأخبارهم، ولم يكن في الحديث بالقوي، ولا كانت له به معرفة، وبعض الناس يحمل عليه في صدقه‘‘[43]. ہیثم بن عدی کو لوگوں کے امور اور ان کی خبروں کی معرفت تھی، اور یہ حدیث میں قوی نہیں تھا، اور اسے حدیث کی معرفت نہیں تھی، اور بعض لوگ اس کی سچائی میں اس پر ’’حمل‘‘ کرتے تھے۔
امام ابو داؤد رحمہ اللہ نے ہیثم بن عدی کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے[44]۔
حافظ یعقوب بن سفیان فسوی رحمہ اللہ نے ’’المعرفة‘‘[45] میں ہیثم بن عدی کو ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[46] میں ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ زکریا ساجی رحمہ اللہ ہیثم بن عدی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’سكن مكة، وكان يكذب‘‘[47]. ہیثم بن عدی مکہ میں رہتا تھا اور یہ جھوٹ بولتا تھا۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[48] میں ہیثم بن عدی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وكان من علماء الناس بالسير، وأيام الناس، وأخبار العرب إلا أنه روى عن الثقات أشياء، كأنها موضوعة، يسبق إلى القلب أنه كان يدلسها، فالتزق تلك العضلات به، ووجب مجانبة حديثه على علمه بالتاريخ ومعرفته بالرجال، ولكن صناعة الحديث صناعة من لم يقنع بيسير ما سمع عن كثير ما فاته، لم يعلم فيها[ كذا فيه، وفي بعض المصادر: فإنه لم يفلح فيها[49]]، وإن لم يقل حديثه على الأيام، لبالحري أن لا يستحليه الأنام [ كذا فيه، وفي بعض المصادر: وإن من لم يقبل حديثه على الأيام لبالحري أن لا يستجلبه الأيام[50]]، وكل من حدث عن كل من سمع في الأيام وبكل ما عنده عرض نفسه للقدح والملام .
ولست أعلم للمحدث إذا لم يحسن صناعة الحديث خصلة خيرا له من أن ينظر إلى كل حديث، يقال له: إن هذا غريب، ليس عند غيرك، أن يضرب عليه من كتابه ولا يحدث به، لئلا يكون ممن يتفرد دائما، لو أراد الحاسد [كذا فيه، وفي بعض المصادر: بما لو أراد الحاسد[51]] أن يقدح فيه تهيأ له، ولا يسعه أن يروي إلا عن شيخ ثقة بحديث صحيح يكون إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بنقل العدل من العدل موصولا‘‘.
ہیثم بن عدی ان لوگوں میں شمار ہوتا ہے جو سوانح عمری، لوگوں کے احوال، اور عرب کی خبروں کا علم رکھتے ہیں، مگر یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے ایسی چیزیں روایت کرتا تھا گویا کہ وہ گھڑی ہوئی ہوں، دل میں یہ بات آجاتی ہے کہ ہیثم ان احادیث میں تدلیس کرتا ہے، چنانچہ یہ معضلات اسی سے جاملیں، اور اس کی حدیثوں سے کنارہ کشی واجب ہوگئی، باوجودیکہ اسے تاریخ کا علم تھا، اور اسے رجال کی معرفت تھی، لیکن صناعتِ حدیث ا س شخص کا کام ہے جو کثیر فوت شدہ کو چھوڑ کر معمولی پر قناعت نہیں کرتا، کیونکہ ایسا شخص صناعت میں کامیاب نہیں ہوتا اور اگر اس کی حدیث زمانہ میں مقبول نہ ہو تو مناسب ہے کہ زمانہ اسے حاصل نہ کرے، اور جو شخص زمانہ میں جس کسی سے کچھ سنے اور جو کچھ اس کے پاس ہو اسے آگے روایت کردے، تو وہ شخص خود کو مذمت وملامت کا نشانہ بناتا ہے۔
اور جو محدث صناعتِ حدیث سے اچھی طرح واقف نہ ہو میں اس کے لئے اس سے بہتر خصلت نہیں پاتا کہ وہ ہر ایسی حدیث پر غور کرے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ غریب ہے، آپ کے علاوہ کے پاس نہیں ہے، یہ محدث اپنی کتاب سے اسے خارج کردے، اور اسے بیان نہ کرے، تا کہ یہ ان لوگوں میں شمار نہ ہو جو ہمیشہ متفرد ہو جاتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ اگر کسی حاسد کا اس کی مذمت کا اردہ ہوگا تو وہ (اسے دیکھ کر) اس کی مذمت کے لئے تیار ہوجائےگا، اور اس کے لئے صرف اس کی گنجائش ہے کہ ثقہ شیخ سے ایسی صحیح حدیث روایت کرے جو رسول اللہ ﷺ تک وصل کے ساتھ عادل کے عادل سے نقل کے ساتھ منقول ہو۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[52] میں حسن بن عُمارہ کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’والهيثم بن عدي لا يعتمد على رواياته عمن روى عنهم، لأنه ضعيف جدا‘‘. ہیثم بن عدی کے مروی عنہم سے منقول اس کی روایات پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، کیوں کہ ہیثم بن عدی شدید ضعیف (راوی) ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[53] ہیثم بن عدی کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’والهيثم بن عدي ما أقل ما له من المسندات، وإنما هو صاحب أخبار، وأسمار، ونسب وأشعار‘‘. ہیثم بن عدی کی مسند روایات کتنی کم ہیں، اور یہ صرف خبر، قصے، نسب اور اشعار والا تھا۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[54] میں ہیثم بن عدی کو ’’[ضعيف]‘‘ کہا ہے۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[55] میں ہیثم بن عدی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’حدث عن جماعة من الثقات أحاديث منكرة‘‘. ہیثم بن عدی ثقات کی جماعت کے انتساب سے منکر احادیث بیان کرتا ہے۔
حافظ ابن یونس ’’تاريخ مصر‘‘[56] میں ہیثم بن عدی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’الهيثم غير موثق‘‘. ہیثم غیر ثقہ ہے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ہیثم بن عدی کے بارے میں ’’المسند‘‘[57] میں فرماتے ہیں: ’’ الهيثم بن عدي في فضله وجلالته يوجد في حديثه المناكير عن الثقات، قال البخاري: سكتوا عنه‘‘. ہیثم بن عدی کی فضیلت وجلالت کے باوجود اس کی احادیث میں مناکیر پائی جاتی ہیں، بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سکتوا عنہ۔
حافظ ابو یعلی خلیلی رحمہ اللہ ’’الإرشاد‘‘[58] میں ہیثم بن عدی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كبير المحل، غير متفق عليه عند الحفاظ، لينوه، ذو تصانيف، ومعرفة بهذا الشأن‘‘. بڑے مقام والا ہے، حفاظ کے نزدیک غیر متفق ہے، انہوں نے اسے ’’لین‘‘ کہا ہے، تصانیف والا ہے، اور اس فن میں اس کی معرفت ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الإيمان‘‘[59] میں ایک روایت کےتحت ہیثم بن عدی کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[60] میں ایک روایت کے تحت ہیثم کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ہیثم بن عدی کو ’’المغني‘‘[61] اور ’’ديوان‘‘[62] میں ’’تركوه‘‘، ’’المقتنى‘‘[63] میں ’’واه‘‘ اور ’’العبر‘‘[64] میں ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ نے ’’البدر المنير‘‘[65] میں ایک روایت کے تحت ہیثم کو ’’أحد الهلكى‘‘ کہا ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’مجمع الزوائد‘‘ میں ایک مقام پر ہیثم بن عدی کو ’’متروك‘‘[66] اور دوسرے مقام پر ’’كذاب‘‘[67] کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الإصابة‘‘ میں ایک مقام پر ایک روایت کے تحت ہیثم بن عدی کو ’’متروك‘‘[68] اور ایک دوسرے مقام پر ’’واه‘‘[69] کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه‘‘[70] میں ہیثم بن عدی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ’’من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے، حافظ سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’میں اسے باطل سمجھتا ہوں‘‘، علامہ ابن طولون رحمہ اللہ ، علامہ عجلونی رحمہ اللہ اور علامہ زبیدی رحمہ اللہ نے حافظ سخاوی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے ’’باطل‘‘ کہا ہے، علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے بھی حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
نیز حافظ ابن حجر ہیتمی مکی رحمہ اللہ زیر بحث اور بعض دیگرروایات نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’یہ تمام احادیث جھوٹ، من گھڑت ہیں، ان میں سے کچھ بھی روایت کرنا حلال نہیں ہے‘‘، علامہ عجلونی رحمہ اللہ نے علامہ ابن حجر مکی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
الحاصل اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت کی تفصیل آپ کے سامنے آچکی ہے، تاہم اہل خانہ کےلئے خریدی اشیاء خود اٹھا کر چلنا طریقۂ سلف ہے، چنانچہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی ’’فضائل الصحابة‘‘[71] میں ہے:
’’حدثنا عبد الله، قال: حدثني سُريج بن يونس، قثنا علي بن هاشم، عن صالح بياع الأكسية، عن أمه، أو جدته، قالت: رأيت علي بن أبي طالب، اشترى تمرا بدرهم، فحمله في ملحفته، فقالوا: نحمل عنك يا أمير المؤمنين! قال: لا، أبو العيال أحق أن يحمل‘‘.
صالح بیاع اکسیہ (تھیلی فروش) اپنی والدہ یا دادی سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو دیکھا، آپ رضی اللہ عنہ نے ایک درہم کے عوض کھجور خریدی، اور اسے ٹوکری میں رکھ دیا، لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! اسے آپ چھوڑ دیں، ہم اٹھاتے ہیں، علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں، بال بچوں والا اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ وہ اٹھائے۔
حوالہ جات
[1] الزيادات على الموضوعات:1/506،رقم:611،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[2] الزيادات على الموضوعات:1/507،رقم:611،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[3] المقاصد الحسنة:ص:416،رقم:613،ت:محمد عثمان الخشت،دار الكتاب العربي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1405هـ .
[4] الشذرة في الأحاديث المشتهرة:1/355،رقم:532،،ت:كمال بن بسيوني زغلول،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعةالأولى1413هـ .
[5] كشف الخفاء ومزيل الإلباس عما اشتهر من الأحاديث على ألسنة الناس:2/19،رقم:1582،مكتبة القدسي ـ القاهرة،الطبعة1351هـ .
[6] إتحاف السادة المتقين بشرح إحياء علوم الدين:6/371،مؤسسة التاريخ العربي ـ بيروت، الطبعة1414هـ .
[7] تنزيه الشريعة:2/197،رقم:33،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
[8] الفتاوى الحديثية:ص:174،دار المعرفة ـ بيروت .
[9] كشف الخفاء ومزيل الإلباس عما اشتهر من الأحاديث على ألسنة الناس:۲/۲۳۷،رقم:۲۴۲۳،مكتبة القدسي ـ القاهرة،الطبعة1351هـ .
[10] تذكرة الموضوعات:ص:۱۳۶،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الثانية1399هـ .
[11] الفوائدالجموعة في الأحاديث الموضوعة:ص:153،رقم:46،ت:عبدالرحمن بن يحيى المعلمي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة ۱۴۱۶هـ .
[12] الإرشاد:۲/۵۲۷،رقم:۲۳۶،۲۳۵،ت:محمد سعيد بن عمر إدريس،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1409هـ .
[13] الثقات:9/154،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعةالأولى1393هـ .
[14] الضعفاءوالمتروكون:ص:350،رقم:483،ت:موفق بن عبد الله،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[15] کتاب الموضوعات:1/381،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[16] المغنی:2/196،رقم:5512،ت:نور الدين عتر،إدارة إحياء التراث الإسلامي ـ قطر .
[17] ديوان الضعفاء:ص:351،رقم:3712،ت:حماد بن محمدالانصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ مكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[18] ٍ الزيادات على الموضوعات:ص:286،رقم:324،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[19] تنزيه الشریعة:1/ 105،رقم:118،ت:عبد الله الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۹هـ .
[20] انظر لسان الميزان:۷/۱۴۰،رقم:۶۷۹۱،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[21] دلائل النبوة:1/139،ت:عبد المعطي قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثالثة1429هـ .
[22] جامع الآثار:7/274،ت:أبو يعقوب نشأت كمال،دار الفلاح للبحث العلمي،الطبعة الأولى1431هـ .
[23] انظر لسان الميزان:۷/۱۴۰،رقم:۶۷۹۱،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
’’لسان المیزان‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’وقال الحاكم في تاريخه: حدثنا الحسن بن محمد، حدثنا محمد بن زكريا، حدثنا إبراهيم بن بشار، حدثنا سفيان، عن ابن المنكدر، عن جابر رضي الله عنه، رفعه: لا تسبوا ربيعة ومضر، فإنهما كانا مسلمين، ولا تسبوا ضبة من أد، ولا تميم بن مرة، ولا أسد بن خزيمة، فإنهم كانوا على دين إسماعيل. رواته ثقات إلا محمد بن زكريا، وهو الغَلابي المذكور، فهو آفته‘‘.
[24] الإرشاد:۲/۵۲۸،رقم:۲۳۶،۲۳۵،ت:محمد سعيد بن عمر إدريس،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1409هـ .
[25] الأنساب:۱۰/۹۵،رقم:۲۹۳۹،مجلس دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن ـ الهند،الطبعة الاولى 1397هـ .
[26] المغنی عن حمل الأسفار:2/772،رقم:2839،ت:أبو محمد أشرف،مکتبة طبرية ـ الریاض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[27] تاريخ دمشق:57/373،رقم:7346،ت:عمر بن غرامة العمروي،دار الفکر ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
[28] ميزان الاعتدال:۳/۵۵۰،رقم:۷۵۳۷،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
’’میزان الاعتدال‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’الصولي، حدثنا الغَلابي، حدثنا إبراهيم بن بشار، عن سفيان، عن أبي الزبير، قال: كنا عند جابر، فدخل علي بن الحسين، فقال جابر: دخل الحسين، فضمه النبي صلى الله عليه وسلم إليه وقال: يولد لابني هذا ابن يقال له علي، إذا كان يوم القيامة نادى مناد: ليقم سيد العابدين، فيقوم هذا، ويولد له [ولد، يقال له] محمد، إذا رأيته يا جابر! فاقرأ عليه مني السلام. فهذا كذب من الغلابي‘‘.
[29] ميزان الاعتدال:۱/۳۲۵،رقم:۱۲۲۴،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[30] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:۱۴۷،رقم:۳۲۰،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[31] تلخيص الحبير:4/84 ،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1419هـ .
[32] تنزيه الشريعة:۱/۱۰۵،رقم:۱۱۸،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[33] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:1/267،رقم:1767،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[34] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:1/267،رقم:1768،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[35] انظرالضعفاء الكبير:4/352،رقم:1959،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[36] انظرالضعفاء الكبير:4/352،رقم:1959،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[37] التاريخ الكبير:8/105،رقم:12113،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1429هـ .
[38] الضعفاء الصغير:ص:122،رقم:390،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ .
[39] أحوال الرجال:ص:339،رقم:373،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث إكادمي ـ فيصل آباد باكستان،الطبعة الأولى1411هـ .
[40] تاريخ الثقات:ص:462،رقم:1757،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1405هـ .
[41] سؤالات البرذعي:ص:161،رقم:232،ت:أبو عمر محمد بن علي،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1430هـ .
[42] الجرح والتعدیل:9/85،رقم:350،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[43] تاريخ بغداد:16/79،رقم:7344،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بیروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[44] سؤالات أبي عبيد الآجري:2/311،رقم:1960،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،مؤسسة الريان ـ بيروت، الطبعة الأولى1418هـ .
[45] كتاب المعرفة والتاريخ:3/56،ت:أكرم ضياء العمري،مكتبة الدار ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى 1410هـ .
[46] الضعفاء والمتروكين:ص:241،رقم:637،ت:بوران الضناوي وكمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافيةـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[47] انظرلسان الميزان:8/362،رقم:8312،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[48] المجروحين:3/93،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[49] انظرالأنساب للسمعاني:9/26،رقم:2558،مجلس دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن ـ الهند،الطبعة الاولى1397هـ .
[50] انظرالأنساب للسمعاني:9/26،رقم:2558،مجلس دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن ـ الهند،الطبعة الاولى1397هـ .
[51] انظرالأنساب للسمعاني:9/26،رقم:2558،مجلس دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن ـ الهند،الطبعة الاولى1397هـ .
[52] الكامل في ضعفاء:۳/۱۱۲،رقم:۴۴۵،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[53] الكامل في ضعفاء:8/401،رقم:2020،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[54] الضعفاءوالمتروكون:ص:388،رقم:565،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مکتبة المعارف ـ الریاض، الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
حافظ ابو بکر برقانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام دار قطنی رحمہ اللہ ان اوراق (یعنی اس کتاب ) میں حروف معجم کی ترتیب پر اُن راویوں کو لے کر آئے ہیں جن کا ’’متروک‘‘ہونا ہمارے اور امام دار قطنی رحمہ اللہ کے درمیان قرار پا یا ہے، حافظ ابو بکر برقانی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’قال أبو بكر أحمد بن محمد بن غالب الخوارزمي البرقاني: طالت محاورتي مع أبي منصور إبراهيم بن الحسين بن حمكان، لأبي الحسن علي بن عمر الدارقطني عفا الله عني وعنهما في المتروكين من أصحاب الحديث، فتقرر بيننا وبينه على ترك من أثبته على حروف المعجم في هذه الورقات‘‘. (الضعفاء والمتروکون: ص:95،ت: موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ) .
[55] المدخل إلى الصحيح:ص:225،رقم:219،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت، الطبعة الأولى1404هـ .
[56] انظر لسان الميزان:8/363،رقم:8312،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[57] المسند المستخرج على صحيح مسلم:1/85،رقم:268،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[58] الإرشاد فى معرفة علماءالحديث:3/895،رقم:812،ت:محمد سعيد بن عمر إدريس،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1409هـ .
[59] شعب الإيمان:11/395،رقم:8726،ت:مختار أحمد الندوي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1423هـ .
[60] ذخيرة الحفاظ:ص:1704،رقم:3838،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[61] المغني في الضعفاء:۲/۴۸۸،رقم:۶۸۰۸،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[62] ديوان الضعفاء:ص:423،رقم:4511،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ المكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[63] المقتنى في سرد الكنى:1/369،رقم:3824،ت:محمد صالح عبد العزيز،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1408هـ .
[64] العبر في خبر من غبر:1/277،ت:أبو هاجر محمد السعيد بن بسيوني زغلول،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1405هـ .
[65] البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير:1/423،ت:أبومحمد عبد الله بن سلمان، دار الهجرة ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .
[66] مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:9/43،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[67] مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:10/10،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[68] الإصابة في تمييز الصحابة:1/361،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[69] الإصابة في تمييز الصحابة:۴/۲۵،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1415هـ .
[70] تنزيه الشريعة:1/124،رقم:24،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
[71] كتاب فضائل الصحابة:1/546،رقم:916،ت:وصي الله بن محمد عباس،إحياء التراث الإسلامي ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى1403هـ .
[72]الزهد:ص:110،رقم:709،ت:محمد عبد السلام شاهين،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1420هـ .
[73]الأدب المفرد:ص:194،رقم:551،ت:محمد فؤاد عبد الباقي،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الثالثة1409هـ .
[74]التواضع والخمول:ص:136،رقم:102،ت:محمد عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1409هـ .