روایت:’’ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے فقیروں اور مسکینوں کا اکرام کیا؟ آج تم جنت میں اس طرح داخل ہوجاؤکہ نہ تم پر کسی قسم کا خوف ہےنہ تم مغموم ہوگے، اور ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے بیمار، فقیروں اور غریبوں کی عیادت کی؟ آج وہ نور کے منبروں پر بیٹھیں گے، اور اللہ عز وجل سے باتیں کریں گے، اور دوسرے لوگ حساب کی سختی میں مبتلا ہوں گے‘‘۔
حکم: حافظ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق lنے اس روایت کو ’’من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت کے دو طریق ہیں : 1روایت بطریق میسرہ بن عبد ربہ 2روایت بطریق عمرو بن بکر سَکْسَکِی
زیر بحث روایت حافظ ابو حفص بن شاہین رحمہ اللہ نے’’الترغيب‘‘[1] میں ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’حدثنا الحسن بن عبد الرحمن الثقفي بحمص، ثنا أحمد بن النعمان [ كذا في الأصل، وفي تاريخ دمشق: أخبرنا أحمد بن الغمر]، ثنا يحيى بن يزيد الخواص، ثنا ميسرة، عن موسى بن عبيدة، وسفيان الثوري، عن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عمر بن الخطاب، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: يصيح صائح يوم القيامة: أين الذين أكرموا الفقراء والمساكين في الدنيا؟ [ادخلوا الجنة لا خوف عليكم ولا أنتم تحزنون، ويصيح صائح: أين الذين عادوا المرضى والفقراء والمساكين في الدنيا] فيجلسون على منابر من نور، يحدثون الله عز وجل، والناس في الحساب‘‘.
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے فقیروں اور مسکینوں کا اکرام کیا؟ آج تم جنت میں اس طرح داخل ہوجاؤکہ نہ تم پر کسی قسم کا خوف ہےنہ تم مغموم ہوگے، اور ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے بیمار، فقیروں اور غریبوں کی عیادت کی؟ آج وہ نور کے منبروں پر بیٹھیں گے، اور اللہ عز وجل سے باتیں کریں گے، اور دوسرے لوگ حساب کی سختی میں مبتلا ہوں گے۔
زیر بحث روایت حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے’’تاريخ دمشق‘‘[2] میں حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ کے طریق سے اور اس کے علاوہ طریق سے تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی یحیی بن یزید خواص پر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت بطریق میسرہ بن عبد ربہ پر ائمہ کا کلام
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات‘‘[3] میں زیر بحث روایت کو ’’من گھڑت‘‘ روایات میں شمار کرکے فرماتے ہیں:’’ميسرة كذاب‘‘. میسرہ کذاب ہے۔
اس کےے بعد حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے عمرو بن بکر سَکْسَکِی کے طریق کو نقل کیا ہے، جس کا ذکر آگے آرہا ہے، ان شاء اللہ۔
علامہ ابن عراق l’’تنزيه الشريعة‘‘[4] میں زیر بحث روایت نقل کرکے فرماتے ہیں:
’’(كر) من حديث عمر بن الخطاب، وفيه ميسرة بن عبد ربه، (مي) من طريق آخر، فيه عمرو بن بكر السَكْسَكِي‘‘. اسے ابن عساکر lنے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تخریج کیا ہے ، اور اس میں میسرہ بن عبد ربہ ہے، اور دیلمی رحمہ اللہ نے ایک دوسرے طریق سے اس کی تخریج کی ہے،اس میں عمرو بن بکر سَکْسَکِی ہے۔
واضح رہے کہ عمروبن بکر سَکْسَکِی کا طریق آگے آرہا ہے، ان شاءاللہ۔
امام عبد الرحمن بن مہدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قلت لميسرة بن عبد ربه في هذا الحديث الذي حدث به في فضائل القرآن: أيش هو؟ قال: هذا وضعته أرغب الناس في القرآن‘‘[6]. میں نے میسرہ بن عبد ربہ سے کہا کہ یہ حدیث جو قرآن کے فضائل کے بارے میں بیان کی جاتی ہے، یہ کیا ہے؟ میسرہ نے کہا: یہ میں نے قرآن کے بارے میں لوگوں کو رغبت دلانے کےلئے گھڑی ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے میسرہ کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے[7]۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الكبير‘‘[8] ، ’’التاريخ الصغير‘‘[9] اور ’’الضعفاء الصغير‘‘[10] میں میسرہ بن عبد ربہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يرمى بالكذب‘‘. اسے جھوٹ بولنے میں متہم قرار دیا گیا ہے۔
حافظ ابن حماد رحمہ اللہ ، میسرہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كان كذابا‘‘[11]. یہ جھوٹا تھا۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے میسرہ بن عبد ربہ کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے[12]۔
نیز حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر میسرہ بن عبد ربہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كان من [أهل] الأهواز، وكان يضع الحديث وضعا، قد وضع في فضائل قزوين نحو أربعين حديثا، كان يقول: إني أحتسب في ذلك‘‘[13]. یہ اہواز والوں میں سے تھا، اور یہ خوب حدیث گھڑتا تھا، اس نے قزوین کے فضائل میں چالیس کے قریب احادیث گھڑی ہیں، کہتا تھا کہ میں اس میں ثواب کی امید رکھتا ہوں۔
امام ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وميسرة بن عبد ربه أقر بوضع الحديث‘‘[14]. اور میسرہ بن عبد ربہ نے حدیث گھڑنے کا اقرار کیا ہے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ، میسرہ بن عبد ربہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ كان يرمى بالكذب، وكان يفتعل الحديث، روى في فضل قزوين والثغور بالكذب‘‘[15]. اسے جھوٹ میں متہم قرار دیا گیا ہے، اور یہ حدیث گھڑتا تھا، اس نے قزوین اور سرحد کی فضیلت میں جھوٹ روایت کیا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[16] میں میسرہ بن عبد ربہ کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک مقام پر میسرہ بن عبد ربہ کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے[17]۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الكبير‘‘[18] میں میسرہ بن عبد ربہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’أحاديثه بواطيل، غير محفوظة‘‘. اس کی احادیث باطل، غیر محفوظ ہیں۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[19] میں میسرہ بن عبد ربہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ كان ممن يروي الموضوعات عن الأثبات، ويضع المعضلات عن الثقات في الحث على الخير والزجر عن الشر، لا يحل كتابة حديثه إلا على سبيل الاعتبار‘‘. یہ ان لوگوں میں سے ہے جو ثبت راویوں کے انتساب سے من گھڑت احادیث روایت کرتے ہیں، اور نیکی پر ابھارنے کےلئے اور برائی سے روکنے کےلئے ثقہ راویوں کے انتساب سے معضلات گھڑتے ہیں، اس کی حدیث کو صرف اعتبار کے طور پر ہی لکھنا حلال ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[20] میں میسرہ کے ترجمہ میں چند روایات ذکر کرکے فرماتے ہیں:’’ولميسرة غير هذه الأحاديث، وعامة حديثه يشبه بعضها بعضا في الضعف‘‘. میسرہ کی ان کے علاوہ اور احادیث بھی ہیں، اور عام طور پر اس کی احادیث ضعف میں بعض بعض کے مشابہ ہوتی ہیں۔
حافظ ابو الفتح ازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’روى ميسرة عن عبد الكريم كتابا يسمى كتاب الألوية، موضوع على عبد الكريم الجندي، لا أصل له‘‘[21]. میسرہ نے عبد الکریم کے انتساب سے ایک کتاب روایت کی ہے، جس کا نام ’’ کتاب الالویہ‘‘ہے، یہ عبد الکریم جندی پر گھڑی گئی ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے میسرہ کو ’’متروك‘‘ کہا ہے[22]۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ كتاب العقل وضعه أربعة: أولهم ميسرة بن عبد ربه، ثم سرقه منه داود بن المُحَبَّر، فركبه بأسانيد غير أسانيد ميسرة، وسرقه عبد العزيز بن أبي رجاء، فركبه بأسانيد أخر، ثم سرقه سليمان بن عيسى السِجْزي فأتى بأسانيد أخر‘‘[23]. کتاب العقل کو چار لوگوں نے گھڑا ہے: ان میں سب سے پہلے میسرہ بن عبد ربہ ہے، پھر اس کو میسرہ سے داؤد بن محَبَّر نے سرقہ کیا، سو وہ اس کو میسرہ کے علاوہ کی سندوں سے لےآیا، اور اس کو عبد العزیز بن ابی رجاء نے سرقہ کیا، سو اس نے اسے دوسری سندوں کے ساتھ جوڑ دیا، پھر اس کو سلیمان بن عیسی سِجْزی نے سرقہ کیا، سو وہ اس کی دوسری اسانید لے آیا۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[24] میں میسرہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يروي الموضوعات عن قوم من المجهولين، وهو ساقط‘‘. مجہول لوگوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا ہے، اور یہ ساقط ہے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’المسند‘‘[25] میں میسرہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يروي الأباطيل، مرمي بالكذب، قاله البخاري‘‘. یہ باطل احادیث روایت کرتا ہے، بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ جھوٹ میں متہم ہے۔
حافظ ابن ماکولا رحمہ اللہ نے ’’الإكمال‘‘[26] میں میسرہ کو ’’غير ثقة‘‘ قرار دیا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[27] میں ایک روایت کے تحت میسرہ کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے میسرہ کو ’’ديوان الضعفاء‘‘[28] میں ’’كذاب مشهور‘‘ اور ’’المغني‘‘[29] میں ’’كذاب معروف‘‘ کہا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاريخ الإسلام‘‘[30] میں میسرہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’هو واضع كتاب العقل‘‘. یہ کتاب العقل کا گھڑنے والا ہے۔
علامہ مسلمہ بن قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كذاب، روى أحاديث منكرة، وكان ينتحل الزهد والعبادة، فإذا جاء الحديث جاء شيء آخر‘‘[31]. کذاب ہے، اس نے منکر احادیث روایت کی ہیں، اور یہ زہد وعبادت سے آراستہ تھا، پھر جب حدیث آئی تو کچھ اور ہی آجاتا۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الإصابة‘‘[32]میں ایک روایت کے تحت میسرہ کو ’’أحد المتروكين‘‘ کہا ہے۔
نیز حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’المطالب العالیة‘‘[33]میں ایک روایت کو من گھڑت قرار دے کر فرماتے ہیں: ’’اختلقه ميسرة بن [عبد ربه]، فقبحه الله فيما افترى‘‘. اسے میسرہ بن عبد ربہ نے گھڑا ہے، سو اللہ تعالی اس کے جھوٹ میں اس کا برا کرے۔
اسی طرح حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ہی ’’المطالب العالیة‘‘[34]میں ایک روایت کو من گھڑت قرار دے کر فرماتے ہیں: ’’والمتهم به ميسرة بن عبد ربه، لا بورك فيه‘‘. اور اس میں میسرہ بن عبد ربہ متہم ہے، اس میں برکت نہ ہو۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الزيادات‘‘میں میسرہ کو حدیث کے تحت ایک مقام پر ’’كذاب‘‘[35] اور دوسرے مقام پر ’’وضاع‘‘[36] کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[37] میں میسرہ بن عبد ربہ کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال ابن حبان: روى الموضوعات عن الأثبات، ويضع الحديث، وقال أبو داود: أقر بوضع الحديث‘‘. ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس نے ثبت راویوں کے انتساب سے من گھڑت احادیث روایت کی ہیں، اور یہ حدیث گھڑتا تھا، اور ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس نے حدیث گھڑنے کا اقرار کیا ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق lنے زیر بحث روایت کو اس طریق سے ’’من گھڑت روایات‘‘ میں شمار کیا ہے، نیز سند میں موجود راوی میسرہ بن عبد ربہ کے بارے میں ائمہ رجال کی شدید جرح آپ کے سامنے آچکی ہے، الحاصل اسے اس طریق سے رسول اللہﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت حافظ ابو الحسن علی بن حسن خِلَعی lنے ’’الخلعيات‘‘[38] میں ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’أخبرنا أبو محمد إسماعيل بن رجاء بن سعيد العسقلاني قراءة عليه وأنا أسمع، قال: نا أبو بكر محمد بن أحمد الحُنْدُري المقري بعسقلان، قال: نا أبو محمد عبد الله بن أبان بن شداد قراءة عليه وأنا أسمع، قال: نا أبو الدرداء هاشم بن محمد الأنصاري، قال: نا عمرو بن بكر السَكْسَكِي، عن الرَبَذي، وعباد، عن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عمر بن الخطاب، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: يصيح صائح يوم القيامة: أين الذين أكرموا الفقراء والمساكين في الدنيا؟ ادخلوا الجنة، لا خوف عليكم ولا أنتم تحزنون، ويصيح صائح: أين الذين عادوا مرضى الفقراء والمساكين في الدنيا؟ فيجلسون على منابر من نور، فيحدثون الله، والناس في الحساب‘‘.
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن اعلان کرنے والا اعلان کرے گا:کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں فقیروں اور مسکینوں کا اکرام کیا؟ آج تم جنت میں اس طرح داخل ہوجاؤکہ نہ تم پر کسی قسم کا خوف ہےنہ تم مغموم ہوگے، اور ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے بیمار، فقیروں اور غریبوں کی عیادت کی؟ آج وہ نور کے منبروں پر بیٹھیں، اور اللہ جل شانہ سے باتیں کریں، اور دوسرے لوگ حساب کی سختی میں مبتلا ہوں گے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات‘‘[41] میں زیر بحث روایت بطریق میسرہ نقل کرنے کے بعد اسے بطریق حافظ دیلمی رحمہ اللہ نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’وعمرو متهم(وعباد)‘‘. اور عمرو متہم ہے اور عباد بھی(یعنی متہم ہے)۔
علامہ ابن عراق l’’تنزيه الشريعة‘‘[42] میں زیر بحث روایت نقل کرکے فرماتے ہیں:
’’(كر)من حديث عمر بن الخطاب، وفيه ميسرة بن عبد ربه، (مي) من طريق آخر، فيه عمرو بن بكر السَكْسَكِي‘‘. اسے ابن عساکر lنے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تخریج کیا ہے ، اور اس میں میسرہ بن عبد ربہ ہے، اور دیلمی رحمہ اللہ نے ایک دوسرے طریق سے اس کی تخریج کی ہے،اس میں عمرو بن بکر سَکْسَکِی ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[43] میں فرماتے ہیں: ’’ولعمرو بن بكر هذا أحاديث مناكير عن الثقات وابن جريج وغيره‘‘. یہ عمرو بن بکر ثقات اور ابن جریج وغیرہ سے مناکیر نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[44] میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن إبراهيم بن أبي عَبْلَة وابن جريج وغيرهما من الثقات الأوابد والطامات التي لايشك من هذا الشأن صناعته أنها معمولة أو مقلوبة، لايحل الاحتجاج به‘‘. یہ ابراہیم بن ابی عَبْلَہ اور ابن جریج وغیرہ ثقات کے انتساب سے عجائب ومصائب نقل کرتا ہے، اس فن کے اہل صناعت میں سے کوئی شک نہیں کرے گا کہ اس کی یہ روایات بنائی گئی ہیں، یا مقلوب ہیں، اس سے احتجاج جائز نہیں ہے۔
حافظ ابو یحیی زکریا بن یحیی ساجی رحمہ اللہ نے اسے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے[45]۔
امام ابوعبداللہ حاکم رحمہ اللہ ’’المدخل إلى الصحيح‘‘[46] میں عمروبن بکر سَکْسَکِی کا نام ان لوگوں کی فہرست میں شمار کرتے ہیں،جن کی روایت نقل کرنا ان کی حالت بتائے بغیر حلال نہیں ہے، چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
’’عمرو بن بكر السَكْسَكِي الرملي، روى عن ابن جريج، وإبراهيم بن أبي عَبْلَة، وغيرهما أحاديث مناكير، [يروي عن الثقات ...]، فليس الحمل فيه إلا عليه‘‘.عمروبن بن بکر سَکْسَکِی رملی، ابن جریج،ابراہیم بن ابی عَبْلَہ وغیرہ کے انتساب سے منکر احادیث نقل کرتا ہے، یہ ثقات کے انتساب سے روایت کرتا ہے۔۔۔، چنانچہ ان احادیث میں ذمہ داری عمروبن بکر سَکْسَکِی ہی پر ہے۔
حافظ ابونعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’المسند المستخرج‘‘[47] میں فرماتے ہیں: ’’عن ابن جريج وابن أبي علية [ كذا في الأصل، والصحيح: أبي عَبْلَة] مناكير، لا شيء‘‘. یہ ابن جریج اور ابن ابی عَبْلَہ کے انتساب سے مناکیر نقل کرتا ہے، یہ لا شیء ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الكبير‘‘[48] میں فرماتے ہیں: ’’حديثه غير محفوظ‘‘. اس کی حدیث غیر محفوظ ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان‘‘[49] میں عمرو بن بکر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’عن ابن جريج، واه‘‘. ابن جریج سے روایات نقل کرتا ہے، یہ واہی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ہی ’’میزان‘‘[50]میں مزید فرماتے ہیں: ’’أحاديثه شبه موضوعة‘‘. اس عمرو بن بکر کی احادیث من گھڑت احادیث کے مشابہ ہیں۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[51] میں عمرو بن بکر سَکْسَکِی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شامل کر کے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے اس قول کو نقل کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے’’التقریب‘‘[52] میں عمروبن بکر سَکْسَکِی کو ’’متروک‘‘ کہا ہے۔
علامہ مجیب بن موسی اصبہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كنت مع سفيان الثوري بمكة، فمات عباد بن كثير، فلم يشهد سفيان جنازته‘‘[54]. میں مکہ میں سفیان ثوری رحمہ اللہ کے ساتھ تھا، جب عباد بن کثیر کا انتقال ہوا تو سفیان رحمہ اللہ نے اس کے جنازہ میں شرکت نہیں کی۔
امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قلت لسفيان الثوري: إن عباد بن كثير من تعرف حاله، وإذا حدث جاء بأمر عظيم، فترى أن أقول للناس: لا تأخذوا عنه؟ قال سفيان: بلى، قال عبد الله: فكنت إذا كنت في مجلس ذكر فيه عباد، أثنيت عليه في دينه، وأقول: لا تأخذوا عنه‘‘[55].
میں نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے پوچھا:عباد بن کثیر کا حال تو آپ جانتے ہی ہیں، جب وہ روایت کرتا ہے، تو بڑی بات کرتا ہے،کیا آپ مناسب سمجھتے ہیں کہ میں لوگوں سے کہوں کہ اس سے روایت نہ لیں؟سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا:بالکل، عبد اللہ مبارک رحمہ اللہ کہتے ہیں:پھر جب میں کسی ایسی مجلس میں ہوتا جہاں عباد کا تذکرہ ہوتا،تو میں اس کے دین کی تعریف کرکے کہتا: اس سے روایت مت لو۔
اور ایک دوسری سند سے امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’انتهيت إلى شعبة، فقال: هذا عباد بن كثير، فاحذروه‘‘[56] .میں شعبہ رحمہ اللہ کے پاس آیا، تو وہ فرمارہے تھے:یہ عباد بن کثیر ہےاس سے احتیاط کرو(یعنی روایات لینے میں)۔
امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں:’’ما أدري من رأيت رجلا أفضل من عباد بن كثير في ضروب من الخير، فإذا جاء الحديث فليس منها في شيء‘‘[57] .میں نے عباد بن کثیر سے بڑھ کر کسی کو کار خیر میں افضل نہیں پایا، لیکن جب حدیث کی بات آتی ہے تووہ اس میں ’’لیس بشیء‘‘ ہوتا ہے۔
حافظ ابن خلفون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هو ضعيف عندهم، وكان رجلا صالحا زاهدا، كان ابن عيينة يمدحه، وينهى عن ذكره إلا بخير،
لتعبده وصلاحه‘‘[58]. محدثین کے نزدیک یہ ضعیف ہے، نیک زاہد شخص
تھا، ابن
عیینہ رحمہ اللہ ان کی تعریف کرتے
تھے، اور ان کی عبادت وصلاح کی وجہ سے ذکر خیر کے علاوہ سے منع کرتے تھے۔
حافظ عبد اللہ بن ادریس اَوْدِی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان شعبة لا يستغفر لعباد بن كثير‘‘[59] .شعبہ رحمہ اللہ عباد بن کثیر کے لئے استغفار نہیں کرتے تھے۔
امام عبد الرزاق صنعانی رحمہ اللہ ’’المصنف‘‘[60] میں ابن مطیع سے نقل فرماتے ہیں: ’’ أخرج عباد بن كثير بعد ثلاث سنين من قبره لم يفقد منه إلا شعرات، قال: فعلمنا أن هذا يدلنا على فضله، وكان عندنا ثقة‘‘. عباد بن کثیر کو ان کی قبر سے تین سال بعد نکالا گیا تو ان کے صرف چند بال کم تھے، ابن مطیع فرماتے ہیں: چنانچہ ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ان کی فضیلت پر دلالت کرتا ہے، اور عباد ہمارے نزدیک ثقہ تھا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وعباد بن كثير الذي كان يكون بمكة، ليس بشيء في الحديث، وكان رجلا صالحا‘‘[61] .عباد بن کثیر جومکہ میں تھا،حدیث میں لیس بشیءہے، اور وہ نیک آدمی تھا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ لا یکتب حديثه‘‘[62] .عباد بن کثیرکی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک اور مقام پر عباد بن کثیر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’في حديثه ضعف‘‘[63]. اس کی حدیث میں ضعف ہے۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو’’لم يكن بشيء‘‘ کہا ہے[64] ۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’عباد بن كثير أسوأ حالا من الحسن بن عمارة وأبى شيبة إبراهيم بن عثمان، روى أحاديث كاذبة لم يسمعها، وكان من أهل مكة، وكان صالحا، قلت: فكيف كان يروي ما لم يسمع؟ قال: البلاء الغفلة‘‘[65] . عباد بن کثیر،حسن بن عمارہ اور ابو شیبہ ابراہیم بن عثمان سے بری حالت میں تھا،اس نے ایسی جھوٹی روایتیں نقل کی ہیں،جواس نے نہیں سنی،وہ اہل مکہ میں سے تھااور نیک انسان تھا،ابو طالب کہتے ہیں میں نے عرض کیا!عباد کیسے ایسی روایات نقل کرتا تھا جواس نے سنی ہی نہیں تھیں؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: (اس كی)بلاء غفلت تھی۔
حافظ برقی رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو ’’ليس بثقة‘‘ کہا ہے[66] ۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’ التاريخ الكبير‘‘[67] اور’’ الضعفاء‘‘[68] میں فرماتے ہیں: ’’ تركوه‘‘. محدثین نے اس کوترک کردیا ہے۔
نیز امام بخاری رحمہ اللہ ہی نے ’’التاريخ الصغير‘‘[69] میں عباد بن کثیر کے بارے میں’’سكتوا عنه‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ ’’أحوال الرجال‘‘[70] میں فرماتے ہیں: ’’عباد بن كثير، فلا ينبغي لحكيم أن يذكره في العلم، حسبك عنه بحديث النهي‘‘. کسی سمجھدار کےلئے مناسب نہیں کہ عباد بن کثیر کا تذکرہ علم میں کرے، تمہارے لئے اس کی حدیثِ نہی ہی کافی ہے۔
واضح رہے کہ حافظ ابو اسحاق جوزجانی رحمہ اللہ کے کلام میں مذکور حدیث نہی کا ذکر حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کےکلام میں آئے گا۔
حافظ عجلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ضعيف، متروك الحديث، وكان رجلا صالحا‘‘[71] .عباد بن کثیر ضعیف، متروک الحدیث ہے، اور وہ نیک آدمی تھا۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو’’متروک الحدیث‘‘ کہاہے[72] ۔
حافظ یعقوب فَسَوی رحمہ اللہ ’’المعرفة والتاریخ‘‘[73] فرماتے ہیں: ’’ويذكر بزهد وتقشف وعبادة، وحديثه ليس بشيء‘‘.عباد بن کثیر کا زہد،سادگی اور عبادت کےطورپر تذکرہ کیا جاتا ہے، اور اس کی حدیث لیس بشیء ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے عبادبن کثیر کو’’متروک الحدیث‘‘ کہاہے[74] ۔
حافظ ابو یحیی زکریا بن یحیی ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’صدوق، من أهل الزهد، كثير الوهم، منكر الحديث، لا يحفظ‘‘[75] . صدوق ہے، زاہدین میں سے ہے، کثیر الوہم ہے، منکر الحدیث ہے، احادیث محفوظ نہیں کرتاتھا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ضعیف الحدیث، وفی حدیثه عن الثقات إنکار‘‘[76] .ضعیف الحدیث ہے، اور اس کی ثقہ راویوں سے منقول حدیثوں میں انکار ہے۔
حافظ عبد الرحمن بن ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’سألت أبا زرعة عن عباد بن كثير، قلت: يكتب حديثه؟ قال: لا، ثم قال: كان شيخا صالحا، وكان لا يضبط الحديث، وكان في كتاب أبي زرعة حديث عن أحمد بن يونس، عن زهير، عن عباد بن كثير، فقال: اضربوا عليه، ولم يحدثنا به‘‘[77] .
میں نےابو زرعہ رحمہ اللہ سے عباد بن کثیر کے بارے میں سوال کیاکہ ان کی حدیثوں کو لکھا جائے گا؟ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے کہا نہیں،پھر ابو زرعہ رحمہ اللہ نے فرمایا: عباد بن کثیر شیخ صالح تھا،اور وہ حدیث ضبط نہیں کرتا تھا،اور ابو زرعہ رحمہ اللہ کی کتاب میں احمد بن یونس، عن زہیر، عن عبادبن کثیر کی سند سے حدیث تھی،ابو زرعہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس کوترک کردو،اور وہ حدیث ہم سے روایت نہیں کی۔
حافظ برذعی رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’قلت: عباد بن كثير الرملي وعباد بن كثير البصري؟ فقال: كلاهما واهيان في الحديث، وهما فاضلان متعبدان‘‘[78]. میں نےابو زرعہ رحمہ اللہ سے عباد بن کثیررملی اور عباد بن کثیر بصری کے بارے میں سوال کیاتو انہوں نے فرمایا:دونوں ہی حدیث میں واہی ہیں،اور دونوں صاحب فضل، عبادت گزار ہیں۔
حافظ ابو غسان مالک بن اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان جرير يحدث عن عباد بن كثير، فيقولون: اعفنا عنه، فيقول: ويحكم، كان شيخا صالحا، فيقولون: اعفنا عنه‘‘[79].جریر، عباد بن کثیر سے حدیث بیان کرتے تھے، لوگ کہتے کہ ہمیں اس سے معاف رکھیں، تو وہ کہتے کہ تم پر افسوس ہے، وہ نیک صالح بزرگ تھے، لوگ کہتے کہ ہمیں اس سے معاف رکھیں۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[80] میں عباد بن کثیر کی چند روایات ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں: ’’ولعباد بن كثير غير ما ذكرت من الحديث، ومقدار ما أمليت منه عامته مما لا يتابع عليه‘‘.اور عباد بن کثیر کی مذکورہ احادیث کے علاوہ بھی احادیث ہیں، اور جومقدار میں نے لکھوائی ہے اس میں عام طور پر اس کی متابعت نہیں کی جاتی۔
حافظ ابو عبد اللہ حاکم نیشا پوری رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[81] میں فرماتے ہیں: ’’ كان الثوري يكذبه، ثم مات فلم يصل عليه‘‘.ثوری رحمہ اللہ اس كوکذاب کہتے تھے، پھر جب وہ مرگیا تو ثوری رحمہ اللہ نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’المسند المستخرج‘‘[82] میں فرماتے ہیں: ’’ كذبه سفيان الثوري، وحضر وفاته، فلم يصل عليه‘‘.سفیان ثوری رحمہ اللہ نے اس کو کذاب کہا ہے، اور سفیان رحمہ اللہ اس کی وفات کے وقت موجود تھے، مگر نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[83] میں فرماتے ہیں: ’’ كان رجلا فاضلا عابدا، وليس بالقوي‘‘. عباد بن کثیر فاضل، عابد تھا، اور ’’لیس بالقوی‘‘ تھا۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[84] میں ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’وعباد بن كثير عندهم ضعيف، لا يحتج به‘‘. عباد بن کثیر محدثین کے نزدیک ضعیف ہے، اس سے احتجاج نہیں کیا جائے گا۔
حافظ ابو الفضل محمد بن طاہر مقدسی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الحفاظ‘‘[85] میں عباد بن کثیر کو’’متروك‘‘كہاہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخیص الموضوعات‘‘[86] میں عباد بن کثیر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’تركوه‘‘. محدثین نے اسے ترک کر دیا ہے۔
حافظ ابن كثير رحمہ اللہ نے عباد بن کثیر کو’’متروك الحديث‘‘ كہا ہے[87] ۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تهذیب التهذیب‘‘ میں فرماتے ہیں: ’’وقال ابن عدي: حدث من المناهي بمقدار ثلاث مائة حديث، قال: ومقدار
ما أمليت من حديثه لا يتابع عليه، قلت: وحديث النهي الذي أشار إليه الجوزجاني هو الذي ذكر ابن عدي أنه مقدار ثلاثمائة حديث، وصدق ابن عدي، قد رأيتها، وكأنه لم يترك متنا صحيحا ولا سقيما فيه نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن كذا إلا وساقه على ذلك الإسناد الذي ركبه .
وهو: حدثني عثمان الأعرج، حدثني يونس، عن الحسن البصري، قال: حدثني سبعة من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: عبد الله بن عمر، وعبد الله بن عمرو، وجابر، وأبي هريرة، ومعقل بن يسار، وعمران بن حصين، فساق الحديث عنهم، وافترى في زعمه أن الحسن سمع من هؤلاء، نعم! سمع من معقل وعمران، واختلف في سماعه من أبي هريرة‘‘[88].
ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:عباد بن کثیر نے نواہی میں تین سو کے بقدر احادیث روایت کی ہیں، ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عباد بن کثیر کی جتنی روایا ت میں نے لکھوائی ہیں،ان میں اس کی متابعت نہیں کی جاتی،میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ) کہتا ہوں:حدیث نہی جس کی جانب جوزجانی رحمہ اللہ نے اشارہ کیاہے، یہ وہی ہے جس کے بارے میں ابن عدی رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا کہ وہ تین سواحادیث کے بقدر ہے،اور ابن عدی رحمہ اللہ نے سچ کہا ہے،میں نے بھی ان احادیث کو دیکھا ہے، گویا کہ عباد بن کثیر نے نہ کوئی صحیح متن چھوڑا ہے اور نہ ہی کوئی سقیم متن جس میں یہ وارد ہوا کہ ’’ آپﷺ نے فلاں چیز سے منع فرمایا ہے‘‘ مگر یہ کہ عباد بن کثیر نے اس کو اپنی جوڑی ہوئی سند سے روایت کردیا ہے۔
اوروہ جوڑی ہوئی سندیہ ہے:مجھ سے عثمان اعرج نے حدیث بیان کی، وہ فرماتے ہیں:مجھ سے یونس نے حسن بصری رحمہ اللہ کے واسطہ سے روایت کیا، حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے سات اصحاب رسول ﷺ نے حدیث بیان کی ہے: عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ، عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ، جابر رضی اللہ عنہ ، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، معقل بن یسار رضی اللہ عنہ اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ، اس کے بعد عباد نے ان سے حدیث روایت کی، اور عباد بن کثیر نے بزعم خود یہ جھوٹ باندھا ہے کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے ان سب سے سنا ہے، ہاں! حسن بصری رحمہ اللہ نے معقل رضی اللہ عنہ اور عمران رضی اللہ عنہ سے تو سنا ہے، البتہ ان کے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سننے میں اختلاف ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تقریب التهذيب‘‘[89] میں عباد بن کثیر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’متروک، قال أحمد: روى أحاديث كذب‘‘. متروک ہے، احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس نے جھوٹی احادیث روایت کی ہیں۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ہی ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’اتفقوا على توهينه‘‘[90] عباد بن كثيرکے ضعف پر محدثین کا اتفاق ہے۔
حافظ ابن سعد رحمہ اللہ ’’الطبقات‘‘[91] میں فرتے ہیں: ’’وكان ثقة، كثير الحديث، وليس بحجة‘‘. اور یہ ثقہ، کثیر الحدیث تھا، لیکن یہ حجت نہیں ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’ضعيف، إلا أنه يكتب من حديثه الرقاق‘‘[92]. ضعیف ہے، البتہ رقاق میں اس کی حدیث لکھی جائے گی۔
نیز حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ہی فرماتےہیں: ’’موسى بن عبيدة لا يحتج بحديثه‘‘[93]. موسی بن عبیدہ کی حدیث سے احتجاج نہیں کیا جائے گا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے ایک مقام پر اسے ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے[94]۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’ كان ضعيفا ضعيفا، كان يحيى القطان لا يرى أن يكتب حديثه‘‘[95]. یہ ضعیف ضعیف تھا، یحیی قطان رحمہ اللہ اس کی حدیث لکھنے کی رائے نہیں رکھتے تھے۔
حافظ عبد اللہ بن احمد رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’قال لي أبي: وهو يقرأ علي حديث قُرَّان بن تَمَّام، اضرب على حديث موسى بن عبيدة‘‘[96]. مجھ سے میرے والد نے کہا جب وہ مجھ پر قُرَّان بن تمام کی حدیث قراءت کر رہے تھے (یعنی قُرَّان بن تمام کی وہ احادیث جو اس نے موسی بن عبیدہ سے روایت کی ہیں): موسی بن عبیدہ کی حدیث کو ترک کردو۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الكبير‘‘[97] میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث، قاله أحمد بن حنبل، وقال علي بن المديني عن [ابن] القطان، قال: كنا نتقيه تلك الأيام‘‘. منکر الحدیث ہے، یہ بات احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہی ہے، اور علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن قطان رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم ان دنوں اس سے بچتے ہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’أنا لا أكتب حديث مجالد، ولا موسى بن عبيدة‘‘[98]. میں مجالد کی حدیث نہیں لکھتا، اور نہ ہی موسی بن عبیدہ کی۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ ’’أحوال الرجال‘‘[99] میں اسحاق بن ابی فروہ کے بارے میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا کلام ’’لا یحل الکتاب عنہ‘‘ نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وكذلك قال أحمد في موسى بن عبيدة، قلت لأحمد: إن موسى قد روى عنه سفيان، وشعبة يقول: (حدثنا) أبو عبد العزيز الرَبَذي، قال: لو بان لشعبة ما بان لغيره ما روى عنه‘‘. اور اسی طرح احمد رحمہ اللہ ، موسی بن عبیدہ کے بارے میں بھی فرماتے ہیں (یعنی اس سے لکھنا حلال نہیں ہے)، میں (حافظ جوزجانی رحمہ اللہ ) نے احمد رحمہ اللہ سے کہا: موسی سے سفیان نے روایت کیا ہے، اور شعبہ کہتے تھے: ہمیں ابو عبد العزیز رَبَذی نے حدیث بیان کی ہے، تو احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر شعبہ کے سامنے وہ چیز ظاہر ہوجاتی جو دوسروں کے سامنے ظاہر ہوئی ہے تو وہ اس سے روایت نہ کرتے۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے ’’الكنى‘‘[100] میں موسی بن عبیدہ کو ’’ضعيف الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ یعقوب بن شیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’صدوق، ضعيف الحديث جدا‘‘[101]. یہ صدوق ہے، حدیث میں شدید ضعیف ہے۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے اسے ’’ليس بقوي الحديث‘‘ کہا ہے[102]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے اسے ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے[103]۔
امام ترمذی رحمہ اللہ ’’سنن‘‘[104] میں ایک روایت کے تحت موسی بن عبیدہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وموسى بن عبيدة يضعف في الحديث، ضعفه يحيى بن سعيد وغيره من قبل حفظه‘‘. اور موسی بن عبیدہ کو حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے، اسے یحیی بن سعید وغیرہ نے حفظ کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[105] میں اسے ’’ضعيف‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[106] میں موسی بن عبیدہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وجعلوا يجدون المسك يفوح من قبره، وكان من خيار عباد الله، نسكا وفضلا وعبادة وصلاحا، إلا أنه غفل عن الإتقان في الحفظ، حتى يأتي بالشيء الذي لا أصل له متوهما، ويروي عن الثقات ما ليس من حديث الأثبات من غير تعمد له، فبطل الاحتجاج به من جهة النقل، وإن كان فاضلا في نفسه‘‘. لوگوں نے اس کی قبر سے مشک کی خوشبو پھوٹتی محسوس کی ہے، اور یہ اللہ تعالی کے چنیدہ لوگوں میں سے تھا، عبادت، فضیلت، عبدیت اور صلاح کے اعتبار سے، البتہ اتقان فی الحفظ میں غافل تھا، حتی کہ یہ وہم کے طور پر ایسی اشیاء لاتا تھا جن کی کوئی اصل نہیں ہوتی تھی، اور بلا تعمد ثقہ راویوں کے انتساب سے ایسی روایات نقل کرتا تھا جو ثبت راویوں کی حدیث میں سے نہیں ہوتی تھیں، چنانچہ نقل کی جہت سے اس سے احتجاج باطل ہے، اگرچہ یہ فی نفسہ صاحبِ فضیلت ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[107] میں موسی بن عبیدہ کے ترجمہ میں چند روایات ذکر کرکے فرماتے ہیں:’’وهذه الأحاديث التي ذكرتها لموسى بن عبيدة بأسانيدها مختلفة، عامتها مما ينفرد بها من يرويها عنه، وعامتها متونها غير محفوظة، وله غير ما ذكرت من الحديث، والضعف على رواياته بين‘‘. اور موسی بن عبیدہ کی یہ احادیث جو میں نے مختلف اسانید سے ذکر کی ہیں ان میں اکثر وہ ہیں جنہیں یہ اپنے مروی عنہ سے نقل کرنے میں متفرد ہے، اور ان میں سے اکثر کے متون غیر محفوظ ہیں، اور اس کی میری ذکر کردہ احادیث کے علاوہ بھی احادیث ہیں، اور اس کی روایات میں ضعف واضح ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[108] میں بکار بن عبد اللہ رَبَذِی کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’فبكار هذا لا يكون به بأس، لأني لم أجد له شيئا أنكر مما ذكرته، وهو إنما يروي عن عمه موسى، فالبلاء من عمه، لا منه‘‘. یہ بکار ’’لاباس بہ‘‘ہے، کیونکہ میں نے اس کی اپنی ذکر کردہ احادیث میں سے بڑھ کر منکر حدیث نہیں پائی، اور یہ صرف اپنے چچا موسی (یعنی موسی بن عبیدہ) ہی سے روایت کرتا ہے، سو بلاء اس کے چچا کی جانب سے ہے، اس کی جانب سے نہیں ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[109] میں موسی بن عبیدہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’لا يتابع على حديثه‘‘. اس کی حدیث میں متابعت نہیں کی جاتی۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’المسند المستخرج‘‘[110] میں موسی بن عبیدہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ضعفه علي، وأحمد بن حنبل نسبه إلى إنكار الحديث‘‘. علی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے انکار حدیث (یعنی اس کی احادیث میں مناکیر ہونے) کی طرف منسوب کیا ہے۔
حافظ ابن حزم ظاہری اندلسی رحمہ اللہ نے ’’المحلى‘‘[111] میں ایک روایت کے تحت موسی بن عبیدہ کو ’’ضعيف‘‘ کہا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’السنن الكبرى‘‘میں موسی بن عبیدہ کو روایت کے تحت ایک مقام پر ’’ضعيف‘‘[112] اور دوسرے مقام پر ’’ لا يحتج به‘‘[113] کہا ہے۔
حافظ ابو الحسن بن قطان فاسی رحمہ اللہ نے ’’بيان الوهم‘‘[114] میں ایک حدیث کے تحت موسی بن عبیدہ کو ’’ضعيف‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[115] میں فرماتے ہیں: ’’ضعفوه، وقال أحمد: لا تحل الرواية عنه‘‘. محدثین نے اس کی تضعیف کی ہے، اور احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سے روایت کرنا حلال نہیں ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ہی ’’ميزان‘‘[116] میں عمر بن حکم بن ثوبان کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’ثم ساق له العقيلي حديثا، العهدة فيه على موسى بن عبيدة، فإن موسى واه‘‘. پھر عقیلی رحمہ اللہ اس کی ایک حدیث لائے ہیں، جس میں ذمہ داری موسی بن عبیدہ پر ہے، کیونکہ موسی واہی ہے۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ نے ’’التقييد‘‘[117] میں ایک روایت کے تحت موسی بن عبیدہ کو ’’ضعيف‘‘ کہا ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے’’مجمع الزوائد‘‘ میں موسی بن عبیدہ کو روایت کے تحت ایک مقام پر ’’ضعيف‘‘[118] ، ایک دوسرے مقام پر ’’ضعيف جدا‘‘[119] اور ایک مقام پر ’’متروك‘‘[120] کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے موسی بن عبیدہ کو ’’التقريب‘‘[121] میں ’’ضعيف‘‘، ’’تهذيب التهذيب‘‘[122] میں ’’ضعيف جدا‘‘ اور ’’الدراية‘‘[123] میں ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
ان عبارتوں کے ساتھ ساتھ یہ اصل ملحوظ رہے کہ ہر شدید ضعیف راوی کی ہر ہر روایت کا مردود ہونا ضروری نہیں،بلکہ ائمہ حدیث بعض ایسے راویوں کی بعض روایات دیگر قرائن وشواہد کی وجہ سے فضائل کے باب میں قبول بھی کرلیتے ہیں۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت کو اس طریق سے ’’من گھڑت روایات‘‘میں شمار کیا ہے، اس لئے اسے اس طریق سے بھی آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
آپ ماقبل تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ حافظ سیوطیاور علامہ ابن عراق lنے زیر بحث روایت کو دونوں طرق سے ’’من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] الترغيب في فضائل الأعمال وثواب ذلك:ص:138،رقم:480،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل، دار الكتب العلمية – بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[2] تاريخ دمشق:5/148،رقم:74،وكذا:43/83،رقم:4980،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي، دار الفكر ـ بيروت، الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[3] الزيادات على الموضوعات:2/702،رقم:863،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[4] تنزيه الشريعة:۲/۱۴۴،رقم:۶۳،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[5] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الصغير‘‘میں میسرہ بن عبد ربہ کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 161 ھ سے ۱۷۰ھ کے درمیان ہوا ہے(التاريخ الصغير:۲/۱۳۹،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ).
[6] الضعفاء الكبير:۴/۲۶۴رقم:۱۸۶۸،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[7] انظرتاريخ بغداد:۱۳/۲۲۴،رقم:۷۱۹۳،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1425هـ .
[8] التاريخ الكبير:۷/۲۵۳،رقم:۱۰۹۵۸،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثاني 1429هـ .
[9] التاريخ الصغير:۲/۱۵۸،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[10] الضعفاء الصغير:ص:۱۱۴،رقم:۳۵۵،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ .
[11] انظر الكامل في ضعفاء الرجال:8/180،رقم:1908،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض، دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[12] سؤالات البرذعي:ص:۳۶۳،رقم:۸۳۹ ،ت:أبو عمر محمد بن علي،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1430هـ .
[13] الجرح والتعديل:۸/۲۵۴،رقم:۱۱۵۷،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[14] سؤالات أبي عبيد الآجري:۲/۱۹۲،رقم:۱۵۷۲،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،مؤسسة الريان ـ بيروت، الطبعة الأولى1418هـ .
[15] الجرح والتعديل:۸/۲۵۴،رقم:۱۱۵۷،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[16] الضعفاء والمتروكين:ص:۲۴۰،رقم:۵۸۰،ت،محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۶هـ .
[17] انظر لسان الميزان:۸/۲۳۶،رقم:۸۰۶۲،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت، الطبعة الأولى1423هـ .
[18] الضعفاء الكبير:۴/۲۶۳رقم:۱۸۶۸،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[19] المجروحين:3/11،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[20] الكامل في ضعفاء الرجال:8/181،رقم:1908،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض، دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[21] انظر الضعفاء والمتروكين لابن الجوزي:3/152،رقم:3482،ت:أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[22] انظرتاريخ بغداد:۱۳/۲۲۴،رقم:۷۱۹۳،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1425هـ .
[23] انظرتاريخ بغداد:8/356،رقم:4459،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1425هـ .
[24] المدخل إلى الصحيح:ص:۲۱۱،رقم:۱۹۸،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت، الطبعة الأولى1404هـ .
[25] المسند المستخرج على صحيح مسلم:۱/۲۴۰،رقم:۸۲ ،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[26] الإكمال في رفع الارتياب:2/11،الفاروق الحديثية ـ القاهرة .
[27] ذخيرة الحفاظ:ص:۲۲۸۷،رقم:۵۳۱۵،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[28] ديوان الضعفاء:ص:۴۰۵،رقم:۴۳۲۱،ت:حماد بن محمد الأنصاری،مطبعة النهضة الحديثةـ مكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[29] المغني في الضعفاء:۲/۴۴۶،رقم:۶۵۵۴،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[30]تاریخ الإسلام:۴/۱۲۲۲،رقم:۳۲۷،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1424هـ .
[31] انظر لسان الميزان:۸/۲۳۷،رقم:۸۰۶۲،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت، الطبعة الأولى1423هـ .
[32] الإصابة في تمييز الصحابة:7/206،رقم:10181،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[33] المطالب العالیة بزوائد المسانید الثمانیة:3/124،رقم:245،ت:ناصر بن محمد بن عبد العزيز العبد الله،دار العاصمة ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[34] المطالب العالیة بزوائد المسانید الثمانیة:۱۱/۴۶۸،رقم:۲۵۸۴،ت:سمير بن سليمان بن عبد الله العمران،دار العاصمة ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[35] الزيادات على الموضوعات:ص:۳۴۷،رقم:۴۰۷،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[36] الزيادات على الموضوعات:ص:۷۵۹،رقم:۹۴۵،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[37] تنزيه الشريعة:۱/۱۲۱،رقم:۳۹۷،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[38] الفوائد المنتقاة الحسان من الصحاح والغرائب المعروفة بالخلعيات:ص: 139،رقم:323،ت:أحمد بن الحسن الشيرازي،مؤسسة الريان ـ بيروت،الطبعة الأولى1431هـ .
[39] انظر الغرائب الملتقطة من مسند الفردوس:8/398،رقم:3398 ـ 3399،ت:العربي الدائز الفرياطي، جمعية دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى1439هـ .
[40] موجبات الجنة:1/97،رقم:124،ت:ناصر بن أحمد بن النجار الدمياطي،مكتبة عباد الرحمن ـ مصر، الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[41] الزيادات على الموضوعات:2/702،رقم:863،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[42] تنزيه الشريعة:۲/۱۴۴،رقم:۶۳،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[43] الكامل في الضعفاء:۶/۲۵۰،الرقم:۱۳۱۰،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[44] المجروحين:۲/ ۷۸،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[45] تهذيب التهذيب:۳/۲۵۸،ت:إبراهيم الزيبق وعادل مرشد،مؤسسة الرسالة ـ بيروت .
[46] المدخل الی الصحيح:ص:۱۵۹،رقم:۱۰۵،ت:ربيع هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[47] المسند المستخرج على صحيح مسلم:1/75،رقم:170،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[48] الضعفاء الكبير:۳/۲۵۷،رقم:۱۲۶۴،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۸هـ .
[49] ميزان الاعتدال:۳/۲۴۷،رقم:۶۳۳۷،ت:علی محمد البجاوی،دار المعرفة ـ بيروت .
[50] ميزان الاعتدال:۳/۲۴۸،رقم:۶۳۳۷،ت:علی محمد البجاوی،دار المعرفة ـ بيروت .
[51] تنزيه الشريعة:۱/۹۲،رقم:۳۹۸،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد صديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[52] تقريب التهذيب:۴۱۹،رقم:۳۹۹۳،ت:محمد عوامة،دار الرشد ـ سوريا،الطبعة الثالثة۱۴۱۱هـ .
[53] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الصغير‘‘میں عباد بن کثیر کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال۱۴۱ھ سے ۱۵۰ ھ کے درمیان ہوا ہے۔(التاريخ الصغير:۲/۲۰۵،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ).
[54] المجروحين:2/167،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[55] صحیح مسلم:۱/۱۷،ت:محمد فؤاد عبد الباقی،عیسي البابی الحلبی ـ مصر،الطبعة الأولى1412هـ .
[56] صحیح مسلم:۱/۱۷،ت:محمد فؤاد عبد الباقی،عیسي البابی الحلبی ـ مصر،الطبعة الأولى1412هـ .
[57] المجروحين:2/166،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت .
[58] إكمال تهذيب الكمال:7/180،رقم:2703،ت:عادل محمد وأسامة بن إبراهيم،الفاروق الحديثة،الطبعة الأولى 1422هـ .
[59] الكامل في ضعفاء الرجال:5/538،رقم:1165،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلی محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[60] المصنف:۱۰/۲۹۹،رقم:۱۹۱۶۸،ت:حبيب الرحمن الأعظمي،المكتب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1390هـ .
[61] تاریخ عثمان بن سعید الدارمی:ص:146،رقم:496،ت:أحمد محمد نور سيف،دار المأمون للتراث ـ بيروت .
[62] الكامل في الضعفاء:5/538،رقم:1165،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت.
[63] تاریخ یحیى بن معين برواية الدوري:4/269،رقم:4319،ت:أحمد محمد نور سيف،مركز البحث العلمي ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى1399هـ .
[64] سؤالات ابن أبي شيبة:ص:125،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[65] الجرح والتعديل:6/84،رقم:433،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1371هـ .
[66] إكمال تهذيب الكمال:7/179،رقم:2703،ت:عادل بن محمد وأسامه بن إبراهيم،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعةالأولى1422هـ .
[67] التاريخ الكبير:5/322،رقم:1642،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 2008هـ .
[68] الضعفاء للبخاري:ص:79،رقم:227،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1409هـ .
[69] التاریخ الصغير:2/97،ت:يوسف المرعشلي،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1409هـ .
[70] أحوال الرجال:ص:177،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث إكادمي ـ فيصل آباد باكستان،الطبعة الأولى1411هـ .
[71] إكمال تهذيب الكمال:7/179،رقم:2703،ت:عادل بن محمد وأسامه بن إبراهيم،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعةالأولى1422هـ .
[72] سؤالات أبي عبيد الآجري:ص:250،رقم:330،ت:محمد علي قاسم العمري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة .
[73] المعرفة والتاريخ:3/140،ت:أكرم ضياء العمري،مكتبة الدار ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1410هـ .
[74] الضعفاء والمتروكين:ص:172،رقم:429،ت:بوران الضناوي وكمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[75] إكمال تهذيب الكمال:7/179،رقم:2703،ت:عادل بن محمد وأسامه بن إبراهيم،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعةالأولى1422هـ .
[76] الجرح والتعديل:6/84،رقم:433،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1371هـ .
[77] الجرح والتعديل:6/84،رقم:433،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1371هـ .
[78] سؤالات البرذعي:ص:124،رقم:138،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،إدارة الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1430هـ .
[79] الضعفاء الكبير:۳/۱۴۰رقم:۱۱۲۴،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[80] الكامل في ضعفاء الرجال:5/542،رقم:1165،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[81] المدخل إلى الصحيح:ص:179،رقم:146،ت:ربيع بن هادي بن عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت، الطبعة الأولى1404هـ .
[82] المسند المستخرج على صحيح مسلم:1/76،رقم:177،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[83] التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد:3/468،ت:بشار عواد معروف،سليم محمد عامر،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ .
[84] التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد:۴/۳۹۷،ت:بشار عواد معروف،سليم محمد عامر،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ .
[85] تذكرة الحفاظ:ص:172،رقم:406،ت:حمدي بن عبد المجيد بن إسماعيل السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى1415هـ .
[86] تلخيص الموضوعات:ص:331،رقم:897،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1419هـ .
[87] البداية والنهاية:9/424،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجر ـ مصر،الطبعة الأولى1418هـ .
[88] تهذيب التهذيب:5/101،رقم:169،دائرة المعارف النظامية ـ الهند،الطبعة الأولى1326هـ .
[89] تقریب التهذيب:ص:290،رقم:3139،ت:محمد عوامه،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة1411هـ .
[90] كتاب موافقة الخبر الخبر في تخريج أحاديث المختصر:1/162،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الثانية1414هـ .
[91] الطبقات الكبرى:۵/۴۵۳،رقم:۱۳۳۴،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .
[92] الكامل في ضعفاء الرجال:8/46،رقم:1813،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[93] الضعفاء الكبير:۴/۱۶۱،رقم:۱۷۳۲،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1404هـ .
[94] الكامل في ضعفاء الرجال:8/44،رقم:1813،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[95] سؤالات ابن أبي شيبة:ص:۱۲۰،رقم:۱۴۵،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى1404هـ .
[96] الضعفاء الكبير:۴/۱۶۰،رقم:۱۷۳۲،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1404هـ .
[97] التاريخ الكبير:7/169،رقم:10580،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثاني1429هـ .
حافظ یحیی بن سعید قطان رحمہ اللہ کا قول حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے اس سیاق سے ذکر کیا ہے: ’’حدثنا محمد بن عيسى، حدثنا صالح، عن علي، قال: قلت ليحيى بن سعيد: كنتم تتقون موسى بن عبيدة تلك الأيام، قال: نعم، ثم قال يحيى: كان بمكة فلم نأته، قال يحيى: كان معي في الأطراف موسى، عن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري: نهى عن صلاتين، ثم ذكر يحيى عن سفيان، عنه ثلاثة أشياء: إنا سمعنا مناديا، وليت شعري ما فعل أبواي، فقلت ليحيى: حدثنا بهما، فأبى، وقال: أحدث عن شريك أعجب إلي منه‘‘. (الضعفاء الكبير:۴/۱۶۰، رقم:۱۷۳۲،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ) .
[98] علل الترمذي الكبير للترمذي:ص:101،رقم:172،ت:صبحي السامرائي،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الأولى 1409هـ .
[99] أحوال الرجال:ص:۲۱۴،رقم:۲۱۲،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث إكادمي ـ فيصل آباد باكستان،الطبعة الأولى1411هـ .
[100] الكنى والأسماء:ص:۶۳۹،رقم:۲۶۰۱،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،الجامعةالإسلامية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[101] ميزان الاعتدال:4/213،رقم:8895 ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفةـ بيروت .
[102] الجرح والتعديل:۸/۱۵۲،رقم:۶۸۶،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲ هـ .
[103] الجرح والتعديل:۸/۱۵۲،رقم:۶۸۶،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲ هـ .
[104] سنن الترمذي:5/362،رقم:3339،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1996ء .
[105] الضعفاءوالمتروكين:ص:۲۲۴،رقم:۵۸۱،ت:بوران الضناوي،كمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[106] المجروحين من المحدثين:2/234،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[107] الكامل في ضعفاء الرجال:8/50،رقم:1813،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[108] الكامل في ضعفاء الرجال:۲/۲۲۰،رقم:۲۸۱،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[109] الضعفاء والمتروكون:ص:366،رقم:517،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[110] المسند المستخرج على صحيح مسلم:۱/۷۹،رقم:۲۰۳،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[111] المحلى بالآثار:۲/۱۸،ت:عبد الغفار سليمان البنداري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1425هـ .
[112] السنن الكبرى:۵/۱۹۰،رقم:۹۴۷۵،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1424هـ .
[113] السنن الكبرى:۲/۵۴۱،رقم:۴۰۰۴،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1424هـ .
[114] بيان الوهم والايهام الواقعين في كتاب الأحكام:۵/۵۵،رقم:۲۲۹۵،ت:الحسين آيت سعيد،دار طيبة ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۷هـ .
[115] ديوان الضعفاء والمتروكين وخلق من المجهولين وثقات فيهم لين:ص:402،رقم:4293،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ مكة المكرمة،الطبعة 1387هـ .
[116] ميزان الاعتدال:۳/۱۹۱،رقم:۶۰۸۴،ت:علی محمد البجاوی،دار المعرفة ـ بيروت .
[117] التقييد والإيضاح شرح مقدمة ابن الصلاح:ص:۳۰۷،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1389هـ .
[118] مجمع الزوائد:1/175،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربي ـ بيروت .
[119] مجمع الزوائد:1/127،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربي ـ بيروت .
[120] مجمع الزوائد:9/174،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربي ـ بيروت .
[121] تقريب التهذيب:ص:۵۵۲،رقم:۶۹۸۹،ت:محمدعوامة،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة۱۴۱۱هـ .
[122] تهذيب التهذيب:1/194،رقم:362،دائرة المعارف النظامية ـ الهند،الطبعة الأولى1327هـ .
[123] الدراية في تخريج أحاديث الهداية:2/157،ت:عبد الله هاشم اليماني،دار المعرفة ـ بيروت .