روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اگر کوئی شخص سورۂ اخلاص چار سو مرتبہ پڑھے تو اس کے لئے چار سو شہیدوں کا ثواب لکھا جائے گا، ان میں ہر شہید ایسا ہوگا جس کا گھوڑا ذبح کردیا گیا ہواور اس کا خون بھی بہایا گیا ہو، اور اگر کوئی شخص اس کو ایک ہزار مرتبہ پڑھ لے تو اس وقت تک اس کا انتقال نہیں ہوگا جب تک وہ اپنا مقام جنت میں نہ دیکھ لے، یا جب تک اس کو جنت میں اس کا مقام نہ دکھلادیا جائے‘‘۔
حکم: شدید ضعیف ہے، بیان نہیں کرسکتے۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت دو طرق سے منقول ہے: 1 روایت بطریق ابان بن ابی عیاش 2 روایت بطریق اسحاق بن بشرکاہلی۔
زیر بحث روایت علامہ ابو القاسم حلبی خیاط رحمہ اللہ نے ’’حديث أبي القاسم الحلبي‘‘[1] میں تخریج کی ہے:
’’حدثنا إسماعيل، نا أبو الحسن أحمد بن محمد بن الحسن المعروف بابن أبي نضلة الشيخ الصالح، حدثني أبي، نا أبو عثمان الصياد، عن محمد بن مروان الغفاري، عن أبان، عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرأ قل هو الله أحد مرة بورك عليه، فإن قرأها مرتين بورك عليه وعلى أهله، فإن قرأها ثلاث مرات بورك عليه وعلى أهله وجيرانه، فإن قرأها اثنتي عشرة مرة بني له اثنا عشر قصرا في الجنة ويقول الحفظة: انطلقوا بنا ننظر إلى قصور أخينا .
فإن قرأها مائة مرة كفر عنه ذنوب خمس وعشرين سنة ما خلا الدماء والأموال، وإن قرأها أربع مائة مرة كان له أجر أربع مائة شهيد، كل قد عقر جواده وأهريق دمه، فإن قرأها ألف مرة لم يمت حتى يرى مكانه من الجنة أو يرى له‘‘.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے ’’قل ھو اللہ احد‘‘ کو ایک مرتبہ پڑھا اس پر برکت ہوگی، جس نے دو مرتبہ پڑھا تو اس پر اور اس کے اہل وعیال پر برکت ہوگی، اور جس نے تین مرتبہ پڑھا تو اس پر اور اس کے اہل وعیال پر اور اس کے پڑوسیوں پر برکت ہوگی، اور جس نے بارہ مرتبہ پڑھا تو اس کے لئے جنت میں بارہ محل بنائیں جائیں گے، محافظ فرشتے کہیں گے ہمیں لے چلو ہم اپنے بھائی کے محلات دیکھنا چاہتے ہیں۔
اور جس نے سورۂ اخلاص سو مرتبہ پڑھی تو اس کے پچیس سال کے گناہوں کو مٹادیا جائے گا سوائے خون اور مال کے، اگر کوئی شخص سورۂ اخلاص چار سو مرتبہ پڑھے تو اس کے لئے چار سو شہیدوں کا ثواب لکھا جائے گا، ان میں ہر شہید ایسا ہوگا جس کے گھوڑے کی کوچیں کاٹ دی گئیں ہوں، اور اس کا خون بھی بہایا گیا ہو، اور اگر کوئی شخص اس سورت کو ایک ہزار مرتبہ پڑھ لے تو اس کا اس وقت تک انتقال نہ ہوگا جب تک کہ وہ اپنا مقام جنت میں نہ دیکھ لے، یا جب تک اس کو جنت میں اس کا مقام نہ دکھلا دیا جائے۔
واضح رہے کہ روایت میں موجود بعض دیگر اجزاء دیگر طرق سے بھی منقول ہیں، ہمارا ذکر کردہ حکم ان سے متعلق نہیں، تا حال ان دیگر اجزاء سے اس مقام پر تعرض نہیں کیا جا رہا، فی الحال ہماری تحقیق وحکم کا تعلق صرف عنوان میں ذکر کردہ مضمون سے ہے۔
علامہ محمد بن موسی حَرَشِی اور علامہ عبد الرحمن بن مبارک عَیْشی، حماد بن زید سے نقل کرتے ہیں: ’’قلت لسلم العلوي: حدثني، قال: يا بني! عليك بأبان، فإني قد رأيته يكتب بالليل عند أنس بن مالك عند السراج، زاد العيشي، عن حماد قال: فذكرت ذلك لأيوب، فقال: ما زال نعرفه بالخير منذ كان‘‘[5].
میں نے سَلم علوی سے کہا: آپ مجھے حدیث بیان کریں، سَلم نے کہا: اے بیٹے! تم ابان کو لازم پکڑو، کیونکہ میں نے اسے دیکھا ہے کہ وہ چراغ کے سامنے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھ کر لکھا کرتا تھا، عَیْشی، حماد سے یہ اضافہ بھی نقل کرتے ہیں کہ میں نے یہ بات ایوب سے کہی تو ایوب نے کہا: ایک عرصہ سے ہم ان میں خیر ہی کو پہچانتے ہیں۔
امام شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’لأن أشرب من بول حمار حتى أروى أحب إلى من أن أقول: حدثنا أبان بن أبي عياش‘‘[6]. میں ابان بن ابی عیاش سے روایت نقل کروں، مجھے اس سے زیادہ پسند یہ ہے کہ خوب سیر ہوکر گدھے کا پیشاب پیوں۔
علامہ ابن ادریس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قلت لشعبة: حدثني مهدي بن ميمون، عن سَلْم العلوي، قال: رأيت أبان بن أبي عياش يكتب عن أنس بالليل، فقال شعبة: سلم يرى الهلال قبل الناس بليلتين‘‘[7].
میں نے شعبہ رحمہ اللہ سے کہا: مجھے مہدی بن میمون نے سلم علوی سے نقل کیا ہے، سَلم فرماتے ہیں کہ میں نے ابان بن ابی عیاش کو رات کے وقت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے احادیث لکھتے ہوئے دیکھا ہے، تو اس کے جواب میں شعبہ رحمہ اللہ نے کہا: سَلم تو چاند بھی لوگوں سے دو دن پہلے دیکھ لیتا ہے۔
علامہ ابو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ بن مثنی انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كنت مع سلام بن أبي مطيع، فذكرنا أبان بن أبي عياش فقال: لا تحدث عنه بشيء، وانظر حديثك عن حميد، فازدهر بحديثه‘‘[8]. میں سلام بن ابی مطیع کے ساتھ تھا ہم نے ابان بن ابی عیاش کا ذکر کیا، تو سلام بن ابی مطیع نے فرمایا: اس سے کچھ بھی بیان نہ کرو، اور اپنی حدیث حمید سے بیان کرکے اسے محفوظ کرو۔
حافظ ابو عبد اللہ محمد بن سعد رحمہ اللہ نے ’’الطبقات الكبرى‘‘[9] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يكذب‘‘[10]. یہ جھوٹ بولتا تھا۔
نیز حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’وهو متروك الحديث، يعني أبان‘‘[11] . اور ابان متروک الحدیث ہے۔
حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أتيت أبان بن عياش بكتاب فيه حديث من حديثه، وفي أسفل الكتاب حديث رجل من أهل واسط، فقرأه علي أجمع‘‘[12]. میں ابان بن ابی عیاش کے پاس ایک کتاب لایا جس میں ان کی احادیث میں سے احادیث تھیں، اور ایک کتاب کے ختم پر اہل واسط کے ایک شخص کی احادیث تھیں، پھر ابان نے یہ سب مجھ پر پڑھ دیں۔
نیز حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’ لا أستحل أن أروي عنه شيئا‘‘[13]. میں اس سے کچھ بھی روایت کرنے کو حلال نہیں سمجھتا۔
علامہ ابو طالب مشکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قال أحمد يعني ابن حنبل: لا تكتب عن أبان بن عياش شيئا، قلت: كان له هوى؟ قال: كان منكر الحديث‘‘[14]. احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابان بن ابی عیاش سے کچھ مت لکھو، میں نے کہا: اس میں بدعت تھی؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ منکر الحدیث تھا۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ ابان کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وکان ضعیفا، ضعيفا عندنا‘‘[15]. ضعیف تھا، اور ہمارے نزدیک بھی ضعیف ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل ومعرفة الرجال‘‘[16] میں فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، ترك الناس حديثه مذ دهر من الدهر‘‘. متروک الحدیث ہے، لوگوں نے ایک زمانے سے اس کی حدیث کو ترک کر رکھا ہے۔
نیز امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’العلل ومعرفة الرجال‘‘[17] میں ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ كان وكيع إذا أتى على حديث أبان بن أبي عياش يقول: رجل، لا يسميه، استضعافا له‘‘. وکیع رحمہ اللہ جب ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر آتے، تو رجل کہتے، اسے ضعیف سمجھتے ہوئے اس کا نام نہیں لیتے تھے۔
حافظ عبد اللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قرأت على أبي حديث عباد بن عباد، فلما أنتهي إلى حديث أبان بن أبي عياش، قال: اضرب عليها، فضربت عليها وتركها، وقال: اضرب على حديث جعفر بن الزبير‘‘[18]. میں نے اپنے والد پر عباد بن عباد کی حدیث پڑھی، جب میں ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر پہنچا تو والد نے فرمایا: اسے ترک کردو، میں نے اسے ترک کر دیا اور انہوں نے بھی اس کی حدیث کو ترک کر دیا، اور والد نے فرمایا: جعفر بن زبیر کی حدیث کو ترک کردو۔
حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كان يحيى وعبد الرحمن لا يحدثان عن أبان بن أبي عياش‘‘[19]. یحیی رحمہ اللہ اور عبد الرحمن رحمہ اللہ ، ابان بن ابی عیاش سے روایت نہیں کرتے تھے۔
حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، وهو رجل صالح‘‘[20]. یہ متروک الحدیث ہے، نیک شخص ہے۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب سعدی رحمہ اللہ نے ’’ أحوال الرجال‘‘[21] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’ساقط‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو زرعہ رحمہ اللہ سے ابان کے متعلق پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ’’ترك حديثه، ولم يقرأ علينا حديثه، فقيل له كان يتعمد الكذب؟ قال: لا، كان يسمع الحديث من أنس، وشهر بن حوشب، ومن الحسن، فلا يميز بينهم‘‘[22]. یہ متروک الحدیث ہے، اورابو زرعہ رحمہ اللہ نے ہم پر اس کی حدیث نہیں پڑھی، ابو زرعہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ یہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتا تھا؟ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں، بلکہ یہ انس رضی اللہ عنہ ، شہر بن حوشب اور حسن رحمہ اللہ سے حدیث سنتا تھا ،لیکن ان میں فرق نہیں کرپاتا تھا۔
امام ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’لا يكتب حديث أبان‘‘[23]. ابان کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا۔
امام ترمذی رحمہ اللہ اپنی ’’سنن‘‘[24] میں فرماتے ہیں: ’’وأبان بن أبى عياش وإن كان قد وصف بالعبادة والاجتهاد فهذا حاله في الحديث، والقوم كانوا أصحاب حفظ، فرب رجل وإن كان صالحا لا يقيم الشهادة ولا يحفظها، فكل من كان متهما في الحديث بالكذب أو كان مغفلا يخطئ الكثير، فالذي اختاره أكثر أهل الحديث من الأئمة أن لا يشتغل بالرواية عنه، ألا ترى أن عبد الله بن المبارك حدث عن قوم من أهل العلم، فلما تبين له أمرهم ترك الرواية عنهم‘‘.
ابان بن ابی عیاش اگرچہ عبادت اور اجتہاد کے ساتھ متصف ہے، یہ اس کی حالت حدیث میں ہے، اور بہت سے لوگ اصحابِ حفظ ہوتے ہیں، اور بسا اوقات ایک شخص اگرچہ وہ صالح ہوتا ہے لیکن وہ گواہی قائم نہیں کر سکتا اور نہ ہی گواہی محفوظ کر سکتا ہے، چنانچہ ہر وہ شخص جو حدیث میں متہم بالکذب ہو یا مغفل کثیر الخطاء ہو تو ائمہ میں سے اکثر محدثین نے یہ اختیار کیا ہے کہ اس کی روایت میں مشغول نہ ہوا جائے، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے اہل علم کی ایک جماعت سے روایت کی ہے، جب ان کا معاملہ واضح ہوا تو عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے ان سے روایت کا لینا ترک کردیا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث، وكان رجلا صالحا، لكن بلي بسوء الحفظ‘‘[25]. ابان متروک الحدیث ہے، اور یہ نیک شخص تھا، لیکن یہ سوء حفظ میں مبتلا ہوگیا تھا۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[26] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ ہی ایک موقع پر فرماتے ہیں: ’’ليس بثقة، ولا يكتب حديثه‘‘[27]. یہ لیس بثقہ ہے، اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی۔
حافظ زکریا ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان رجلا صالحا سخيا كريما، فيه غفلة، يهم في الحديث ويخطئ فيه، روى عنه الناس، ترك حديثه لغفلة كانت فيه، لم يحدث عنه شعبة، ولا عبد الرحمن، ولا يحيى‘‘[28]. یہ نیک، سخی، کریم شخص تھا، اس میں غفلت تھی، حدیث میں وہم میں مبتلاء تھا، حدیث میں خطاء کرتا تھا، اس سے لوگوں نے روایت کی ہے، اس میں موجود غفلت کی وجہ سے اس کی حدیث کو ترک کردیا گیا تھا، شعبہ رحمہ اللہ ، عبد الرحمن رحمہ اللہ اور یحیی رحمہ اللہ اس سے حدیث روایت نہیں کرتے تھے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[29] میں فرماتے ہیں: ’’وكان من العباد الذي يسهر الليل بالقيام، ويطوي النهار بالصيام، سمع عن أنس بن مالك أحاديث، وجالس الحسن، فكان يسمع كلامه، ويحفظ، فإذا حدث ربما جعل كلام الحسن، الذي سمعه من قوله، عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وهو لا يعلم، ولعله روى عن أنس أكثر من ألف وخمسمائة حديث ما لكبير شيء منها أصل يرجع إليه‘‘.
ابان ان عبادت گزارلوگوں میں تھا، جو رات نماز میں، اور دن روزے میں بسر کرتےتھے، ابان نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیثیں سنی ہیں، یہ حسن رحمہ اللہ کے پاس بیٹھ کر ان کا کلام سن کر یاد کرتاتھا، پھر بیان کرتے ہوئے لاعلمی میں حسن رحمہ اللہ کے سنے ہوئے کلام کو انس رضی اللہ عنہ ، عن النبی ﷺ کے طور پر بیان کر دیتا تھا، شاید ابان نے انس رضی اللہ عنہ سے پندرہ سو سے زیادہ احادیث روایت کی ہیں، ان میں ایک بڑے حصہ کی کوئی ایسی اصل موجود نہیں جس کی جانب رجوع کیا جا سکتا ہو۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[30] میں لکھتے ہیں: ’’وعامة ما يرويه لا يتابع عليه، وهو بين الأمر في الضعف، وقد حدث عنه كما ذكرته الثوري، ومعمر، وابن جريج، وإسرائيل، وحماد بن سلمة، وغيرهم ممن لم نذكرهم، وأرجو أنه ممن لا يتعمد الكذب إلا أن يشبه عليه ويغلط، وعامة ما أتى أبان من جهة الرواة لا من جهته، لأن أبان رووا عنه قوم مجهولين بما أنه فيه ضعف، وهو إلى الضعف أقرب منه إلى الصدق، كما قال شعبة‘‘.
اس کی روایات میں اکثر اس کی متابعت نہیں ہوتی، اور اس کا معاملہ ضعف میں واضح ہے، اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ اس سے ثوری ، معمر ، ابن جریج ، اسرائیل اور حماد بن سلمہ وغیرہ افراد نے روایات نقل کی ہیں جن کو میں نے ذکر نہیں کیا، اور مجھے امید ہے کہ یہ جان بوجھ کر جھوٹ نہیں بولتا، لیکن اس پر احادیث مشتبہ ہوجاتی ہیں، اور یہ غلطی کر بیٹھتا ہے، اور ابان جو کچھ لاتا ہے اس میں اکثر راویوں کی جانب سے ہوتا ہے، اس کی جانب سے نہیں ہوتا، کیونکہ ابان سے مجہول افراد کی ایک جماعت نے روایات نقل کیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خود ابان میں بھی ضعف ہے، اور وہ بمقابلہ صدق کے ضعف کے زیادہ قریب ہے، جیسا کہ شعبہ رحمہ اللہ نے کہا ہے۔
حافظ ابو احمدحاکم رحمہ اللہ نے’’الأسامي‘‘[31] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[32] میں ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ ’’المختلف فيهم‘‘[33] میں فرماتے ہیں: ’’وقد روى عن أبان نبلاء الرجال فما نفعه ذلك، ولا يعتمد على شيء من روايته إلا ما وافقه عليه غيره، وما تفرد به من حديث فليس عليه عمل‘‘. اور ابان سے شرفاء نے روایت کیا ہے، ان کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اور اس کی روایت میں کسی چیز پر اعتماد نہیں کیا جائے گا سوائے اس کے کہ جس چیز میں اس کی کوئی دوسرا موافقت کرے، اور جس حدیث میں یہ متفرد ہو تو اس پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’السنن الكبرى‘‘[34] میں ایک روایت کے تحت ابان بن ابی عیاش کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[35] میں فرماتے ہیں: ’’أبان بن أبي عياش مجتمع على ضعفه وترك حديثه‘‘. ابان بن ابی عیاش کے ضعف اور اس کی حدیث کے ترک پر اتفاق ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ابان بن ابی عیاش کو ’’ المقتنى‘‘[36] میں ’’واه‘‘ اور ’’تاريخ الإسلام‘‘[37] میں ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’التقريب‘‘[38] میں ابان کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[39] میں ابان بن ابی عیاش کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’متروك، اتهم بكذب‘‘. متروک ہے، جھوٹ بولنے میں متہم ہے۔
سند میں موجود راوی ابو اسماعیل ابان بن ابی عیاش فیروز بصری کے بارے میں ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں، جیسے:
’’میں ابان بن ابی عیاش سے روایت نقل کروں، مجھے اس سے زیادہ پسند یہ ہے کہ خوب سیر ہوکر گدھے کا پیشاب پیوں‘‘ (امام شعبہ رحمہ اللہ )، ’’متروک الحدیث‘‘ (حافظ ابو عبد اللہ محمد بن سعد رحمہ اللہ ، حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، حافظ عمرو بن علی صیرفی رحمہ اللہ ، حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ )، ’’یہ جھوٹ بولتا تھا‘‘ (حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ )، ’’میں اس سے کچھ بھی روایت کرنے کو حلال نہیں سمجھتا‘‘، (حافظ ابو عوانہ رحمہ اللہ )، ’’احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابان بن ابی عیاش سے کچھ مت لکھو، میں نے کہا: اس میں بدعت تھی؟ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ منکر الحدیث تھا‘‘ (علامہ ابو طالب مشکانی رحمہ اللہ )، ’’متروک الحدیث ہے، لوگوں نے ایک زمانے سے اس کی حدیث کو ترک کر رکھا ہے‘‘ (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ )، ’’میں نے اپنے والد پر عباد بن عباد کی حدیث پڑھی، جب میں ابان بن ابی عیاش کی حدیث پر پہنچا تو والد نے فرمایا: اسے ترک کردو، میں نے اسے ترک کر دیا اور انہوں نے بھی اس کی حدیث کو ترک کر دیا، اور والد نے فرمایا: جعفر بن زبیر کی حدیث کو ترک کردو‘‘ (حافظ عبد اللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ )، ’’ساقط‘‘ (حافظ ابراہیم بن یعقوب سعدی رحمہ اللہ )، ’’ابان کی حدیث کو نہیں لکھا جائے گا‘‘ (امام ابو داؤد رحمہ اللہ )، ’’یہ لیس بثقہ ہے، اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی‘‘ (امام نسائی رحمہ اللہ )، ’’متروک‘‘ (حافظ دار قطنی رحمہ اللہ ، امام بیہقی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ )، ’’ابان بن ابی عیاش کے ضعف اور اس کی حدیث کے ترک پر اتفاق ہے‘‘ (حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ )، ’’واہ‘‘، ’’متروک الحدیث‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )۔
الحاصل زیر بحث روایت اس طریق سے ’’شدید ضعیف‘‘ہے، اس لئے اسے اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حافظ ابو العباس مستغفری رحمہ اللہ ’’فضائل القرآن‘‘[40] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’أخبرني أبو عبد الرحمن عبد الحميد بن المعتصم بقراءتي عليه من كتابه، حدثنا أبو بكر محمد بن زكريا بن الحسن بن زيد، حدثني أبي أن أبا الحسن محمد بن صالح البلخي حدثه، حدثنا إسحاق بن بشر الكاهلي، عن أبي عامر الأسدي، عن الحكم بن أبي سلمة العبدي، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله عليه السلام: من قرأ قل هو الله أحد في كل يوم مرة بورك عليه، ومن قرأها مرتين بورك عليه وعلى أهله، ومن قرأها ثلاث مرات بورك عليه وعلى أهله وعلى جيرانه، ومن قرأها ثنتي عشرة مرة بني له في الجنة اثنا عشر قصرا، ومن قرأها ستين مرة محا الله ذنوب ثلاثين سنة ما خلا الدماء والأموال قال: قيل: يا رسول الله! وما الدماء والأموال؟ قال: الدم الحرام.
ومن قرأها مائة مرة جاء يوم القيامة بعمل نبي من الأنبياء، ومن قرأها أربعمائة مرة كان له أجر أربع مائة شهيد كل قد عقر جواده وأهريق دمه في سبيل الله، ومن قرأها ألف مرة لم يخرج من الدنيا حتى يرى منزله في الجنة أو يرى له غيره‘‘.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے ’’قل ھو اللہ احد‘‘ کو ایک مرتبہ پڑھا اس پر برکت ہوگی، جس نے دو مرتبہ پڑھا تو اس پر اور اس کے اہل وعیال پر برکت ہوگی، اور جس نے تین مرتبہ پڑھا تو اس پر اور اس کے اہل عیال پر اور اس کے پڑوسیوں پر برکت ہوگی، اور جس نے بارہ مرتبہ پڑھا تو اس کے لئے جنت میں بارہ محل بنائیں جائیں گے، اور جس نے ساٹھ مرتبہ پڑھا تو اللہ پاک اس کے تیس سال کے گناہوں کو معاف کردیں گے سوائے خون اور مال کے، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! خون اور مال سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: حرام قتل۔
اور جس نے سورۂ اخلاص سو مرتبہ پڑھی تو وہ قیامت کے دن انبیاء علیہ الصلاۃ والسلام میں سے کسی ایک نبی کے عمل کے ساتھ آئے گا، اور جو شخص سورۂ اخلاص چار سو مرتبہ پڑھے گا تو اس کے لئے چار سو شہیدوں کا ثواب لکھا جائے گا، ان میں ہر شہید ایسا ہوگا کہ اللہ کے راستہ میں جس کے گھوڑے کی کوچیں کاٹ دی گئیں ہوں اور اس کا خون بھی بہایا گیا ہو، اور اگر کوئی شخص اس سورت کو ایک ہزار مرتبہ پڑھ لے تو اس کا اس وقت تک انتقال نہ ہوگا جب تک کہ وہ اپنا مقام جنت میں نہ دیکھ لے، یا جب تک کوئی دوسرا جنت میں اس کے مقام کو نہ دیکھ لے۔
حافظ ابو جعفر محمد بن عبد اللہ بن سلیمان حضرمی مطین lفرماتے ہیں: ’’ما سمعت أبا بكر بن أبي شيبة كذب أحدا إلا إسحاق بن بشر الكاهلي، فإنه جاز به فقال لي: أبو يعقوب هذا كذاب‘‘[41]. میں نے ابو بکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ سے اسحاق بن بشر کے علاوہ کسی ایک کی بھی تکذیب نہیں سنی،ابو بکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ اس کے پاس سے گزرے تو انھوں نے مجھے کہا: یہ ابو یعقوب (یعنی اسحاق بن بشر ) جھوٹا ہے۔
حافظ ابو حفص فلاس رحمہ اللہ نے اسحاق بن بشر کو ’’متروك الحديث‘‘[42] کہا ہے۔
حافظ ابو زرعہ رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’يضع الحديث، قد رأيته بالكوفة‘‘. حدیث گھڑتا تھا، میں نے اسے کوفہ میں دیکھا ہے[43]۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعدیل‘‘[44] میں فرماتے ہیں: ’’سئل أبي عنه فقال: كان يكذب، كان يقعد في طريق قبيصة، فإذا مررنا [به] قال: من أين جئتم؟ قلنا من عند قبيصة، قال: إن شئتم حدثتكم بما كتب عني أحمد بن حنبل، ولم يكتب عنه شيئا‘‘. میرے والد سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: یہ جھوٹ بولتا تھا، یہ قبیصہ کے راستے میں بیٹھا کرتا تھا، جب ہمارا اس پر گزر ہوتا تو یہ کہتا: تم کہاں سے آرہے ہو؟ ہم کہتے کہ قبیصہ کے پاس سے آرہے ہیں، وہ کہتا: اگر تم چاہو تو میں تمہیں وہ حدیث سناؤں جو احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے مجھ سے لکھی ہے، حالانکہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اس سے کچھ نہیں لکھا۔
حافظ موسی بن ہارون حمال رحمہ اللہ نے اسحاق بن بشر کو’’كذاب‘‘ کہا ہے[45]۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[46] میں اسحاق بن بشر کاہلی کو ’’منكر الحديث‘‘کہا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[47] میں فرماتے ہیں: ’’وهو في عداد من يضع الحديث‘‘. اس کا شمار حدیث گھڑنے والوں میں ہوتا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے’’الضعفاء‘‘[48]میں اسحاق بن بشر کو ’’متروک‘‘ کہا ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاريخ بغداد‘‘[49]میں اسحاق بن بشر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن مالك بن أنس، وأبي معشر نجيح، وكامل أبي العلاء وغيرهم من الرفعاء أحاديث منكرة‘‘. کاہلی، مالک بن انس، ابی معشر نجیح اور کامل ابو العلاء اور ان کے علاوہ بڑے لوگوں کے انتساب سے منکر احادیث نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ نے ’’التمهيد‘‘[50] میں اسحاق بن بشر کاہلی کو ’’ضعيف، متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[51] میں ایک اور روایت کے تحت اسحاق بن بشر کو ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[52] میں اسحاق بن بشر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن مالك وغيره أحاديث منكرة‘‘. مالک رحمہ اللہ اور ان کے علاوہ کے انتساب سے منکر احادیث نقل کرتا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغني‘‘[53]میں لکھتے ہیں: ’’ كوفي، متروك، متهم، روى عن أبي معشر ونحوه نزكوه‘‘. کوفی متروک، متہم ہے، ابو معشر اور دیگر حضرات سے روایت کرتا ہے، محدثین نے اس پر تنقید کی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’سير أعلام النبلاء‘‘[54] میں ابو حذیفہ کے ترجمہ میں اسحاق بن بشر کو ’’أحد الهلكى‘‘ اور ’’ديوان‘‘[55] میں ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ایک روایت کے تحت ’’الإصابة‘‘[56] اور ’’الغرائب الملتقطة‘‘[57] میں اسحاق بن بشر کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
علامہ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ نے’’الكشف الحثيث‘‘[58] میں، اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[59] میں اسحاق بن بشر کو وضاعین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
سند میں موجود راوی اسحاق بن بشر کاہلی کے بارے میں ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں،مکرر ملاحظہ ہوں:
’’متروک الحدیث‘‘(حافظ ابو حفص فلاس رحمہ اللہ ، حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ )، ’’کذاب‘‘(حافظ موسی بن ہارون حمال رحمہ اللہ ، حافظ ابو بکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ ، حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ )، ’’جھوٹ بولتا تھا‘‘(حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ )، ’’حدیث گھڑتا تھا‘‘ (حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ )، ’’اس کا شمار حدیث گھڑنے والوں میں ہوتا ہے‘‘ (حافظ ابن عدی رحمہ اللہ )، ’’متروک ہے‘‘ (امام دار قطنی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )، ’’متروک، متہم ہے‘‘(حافظ ذہبی رحمہ اللہ )۔
الحاصل زیر بحث روایت اس سند سے بھی ’’شدید ضعیف‘‘ ہے، اس لئے اسے اس طریق سے بھی رسول اللہﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
آپ ماقبل تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ زیر بحث روایت دونوں سندوں سے ’’شدید ضعیف‘‘ ہے اس لئے اسے آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
ذکر کردہ حکم روایت میں موجود صرف اس حصہ سے متعلق ہے جو عنوان میں ذکر کیا گیا ہے، یعنی: ’’اگر کوئی شخص سورۂ اخلاص چار سو مرتبہ پڑھے تو اس کے لئے چار سو شہیدوں کا ثواب لکھا جائے گا، ان میں ہر شہید ایسا ہوگا جس کے گھوڑے کی کوچیں کاٹ دی گئیں ہوں ،اور اس کا خون بھی بہایا گیا ہو، اور اگر کوئی شخص اس کو ایک ہزار مرتبہ پڑھ لے تو اس وقت تک اس کا انتقال نہیں ہوگا جب تک وہ اپنا مقام جنت میں نہ دیکھ لے، یا جب تک اس کو جنت میں اس کا مقام نہ دکھلادیا جائے‘‘۔
واضح رہے کہ ابتداء میں ذکر کردہ مفصل روایت میں موجود بعض دیگر اجزاء دیگر طرق سے بھی منقول ہیں، ہمارا ذکر کردہ حکم ان سے متعلق نہیں، تا حال ان دیگر اجزاء سے اس مقام پر تعرض نہیں کیا جا رہا۔
حوالہ جات
[1] حديث أبي القاسم الحلبي:ص:32،رقم:31،مخطوط من الشاملة .
[2] الكشف والبيان:10/330،رقم:307،ت:أبو محمد بن عاشور،دار إحياء التراث العربي ـ بیرت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[3] من فضائل سورة الإخلاص وما لقارئها:ص:1/40،رقم:5،ت:محمد بن رزق بن طرهوني،مكتبة لينة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1412هـ .
[4] تاريخ دمشق:15/190،رقم:1748،ت:عمر بن غرامة العمروي،دار الفکر ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
[5] تهذيب الكمال:2/20،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[6] انظر ميزان الاعتدال:1/10،رقم:15،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
امام شعبہ رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’لأن يزني الرجل خير له من أن يروى عن أبان بن أبي عياش‘‘ (انظر سؤالات البرذعي:ص:۲۰۰،رقم:۳۴۱،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ) .
[7] ميزان الاعتدال:1/10،رقم:15،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[8] العلل ومعرفة الرجال:۳/۳۶۰،رقم:۵۵۷۸،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[9] الطبقات الكبرى:7/188،رقم:3204،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .
[10] معرفة الرجال:1/64،رقم:116،ت:محمد كامل القصارمجمع اللغة العربية ـ دمشق،الطبعة1405هـ .
[11] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:2/117،رقم:3625،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[12] الجرح والتعدیل:2/295،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[13] الضعفاء والمتروکین:1/19،رقم:15،ت:عبد الله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[14] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[15] سؤالات ابن أبي شيبة:ص:54،رقم:17،ت:موفق بن عبد الله,مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[16] العلل ومعرفة الرجال:۱/۴۱۲،رقم:۸۷۲ ،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[17] العلل ومعرفة الرجال:۲/۵۲۵،رقم:۳۴۶۷،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية1422هـ .
[18] العلل ومعرفة الرجال:۳/۲۰۶،رقم:۴۸۷۸،ت:وصي الله بن محمد عباس،دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية 1422هـ .
[19] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[20] تهذيب الكمال:2/19،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[21] أحوال الرجال:1/173،رقم:160،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث أكادمي ـ فيصل آباد ـ باكستان .
[22] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
حافظ برذعی رحمہ اللہ نے حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ کا مذکورہ قول ان الفاظ سے نقل کیا ہے: ’’قيل: أبان بن أبي عياش كان يتعمد الكذب، قال: أما تعمد الكذب فلا، ولكنه واه بمرة، كان يسمع الحديث عن أنس، وعن شهر بن حوشب، وعن الحسن، فلا يميز بينهم‘‘(سؤالات البرذعي:ص:198،رقم:337،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ) .
[23] سؤالات أبي عبيد الآجري:ص:319،رقم:490،ت:محمد علي قاسم العمري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1399.
[24] سنن الترمذي:۶/۲۳۵،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1996ء .
[25] الجرح والتعدیل:2/296،رقم:1087،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[26] الضعفاء والمتروكين:ص:45،رقم:21،ت:بوران الضناوي،كمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[27] تهذيب الكمال:2/22،رقم:142،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ .
[28] إكمال تهذيب الكمال:۱/۱۶۸،رقم:۱۸۰،ت:عادل محمد وأسامة بن إبراهيم،الفاروق الحديثة،الطبعة الأولى 1422هـ .
[29] المجروحين:1/96،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۲هـ .
[30] الكامل:2/67،رقم:203،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[31] الأسامي والكنى:1/147،رقم:241،ت:أبي عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1436هـ .
[32] الضعفاء والمتروكون:ص:148،رقم:103،ت:موفق بن عبد الله،مکتبة المعارف ـ الریاض،الطبعة الأولى۱۴۰۴ هـ .
[33] المختلف فيهم:ص:20،رقم:1،ت:عبد الرحيم بن محمد بن أحمد القشقري،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1420هـ .
[34] السنن الكبرى للبيهقي:10/12،رقم:19695،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1424هـ .
[35] التمهيد:15/236،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ.
[36] المقتنى في سرد الكنى:1/77،رقم:292،ت:محمد صالح عبد العزيز،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1408هـ .
[37] تاريخ الإسلام:3/807 ،رقم:2،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۴هـ .
[38] تقريب التهذيب:ص:87 ،رقم:142،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سؤريا،الطبعة الرابعة1418هـ .
[39] تنزيه الشريعة:1/19،رقم:3،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[40] فضائل القرآن:2/716،رقم:1070،ت:أحمد بن فارس السلوم،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى 1427هـ .
[41] انظر الكامل في الضعفاء:1/555،رقم:172،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[42] انظر تاريخ بغداد:۷/۳۴۰،رقم:۳۳۲۴،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[43] سؤالات البرذعي:ص:390،رقم:921،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،إدارة الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1430هـ .
[44] الجرح والتعدیل:2/214،رقم:734،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[45] انظر الكامل في الضعفاء:1/556،رقم:172،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[46] الضعفاء الكبير:1/98،رقم:115،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[47] الكامل في ضعفاء الرجال:1/558،رقم:172،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[48] الضعفاء والمتركون:ص:141،رقم:90 ،ت:موفق بن عبد الله،مکتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ .
[49] تاريخ بغداد:7/338،رقم:3324،ت:بشار عواد معروف،دارالغرب الإسلامي ـ بیرت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[50] التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد:15/71،ت:بشار عواد معروف،سليم محمد عامر،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ .
[51] ذخيرة الحفاظ:ص:2409،رقم:5584،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[52] الضعفاء والمتروکین:1/100،رقم:308،ت:عبدالله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[53] المغني في الضعفاء:ص:106،رقم:546،ت:أبو الزهراء القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .
[54] سير أعلام النبلاء:9/479،رقم:177،ت:شعيب الأرنؤوط،موسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية1402هـ .
[55] ديوان الضعفاء:ص:27،رقم:325،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ مكة، الطبعة1387هـ .
[56] الإصابة في تمييز الصحابة:6/407،رقم:8937،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[57] الغرائب الملتقطة:3/484،رقم:1161،ت:خيري حسيني جميل،جمعية دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى1439هـ .
[58] الكشف الحثيث:ص:63،رقم:119،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1407هـ .
[59] تنزيه الشريعة:1/36، رقم:257،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .