روایت:اذان سن کر: ’’مرحبا بالقائلين عدلا مرحبا بالصلاة وأهلا‘‘.پڑھنے پر بیس لاکھ نیکیاں،بیس لاکھ گناہ معاف اور بیس لاکھ درجات بلند۔
حکم: مذکورہ دعا کو آپﷺ کی جانب منسوب کرنا من گھڑت ہے، تاہم مشہورقول کے مطابق حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اذان کے وقت صرف اِن کلمات کا کہنا منقول ہے، جس میں مذکورہ ثواب موجود نہیں ہے، اس لئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے انتساب سے اسے بیان کرنا، عمل کرنا درست ہے۔
تحقیق کی تفصیل
1 مرفوع طریق 2 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا قول
پھر مرفوع طریق بھی دو سندوں سے مروی ہے:
1 ہمام بن مسلم زاہد کوفی کا طریق 2 موسی بن ابراہیم مروزِی کا طریق
1 روایت بطریق ہمام بن مسلم زاہد کوفی
اسے امام دیلمی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے، ملاحظہ ہو:
’’ الديلمي: أخبرنا أبي وحمد بن نصر، قالا: أخبرنا أبو طاهر أحمد بن عبد الرحمن الرُوْذْبَارِي، حدثنا عبد الرحمن بن عمر بن إبراهيم المؤدب، حدثنا علي بن إبراهيم الكرخي، حدثنا القاسم بن أبي صالح، حدثنا يوسف بن يعقوب بن إسحاق، حدثنا سليمان بن الربيع، حدثنا همام بن مسلم، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن علي رفعه: من سمع المنادي بالصلاة فقال: مرحبا بالقائلين عدلا مرحبا بالصلاة وأهلا،,كتب الله له ألفي ألف حسنة ومحا عنه ألفي ألف سيئة ورفع له ألفي ألف درجة‘‘[1] .
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:جو شخص نماز کے منادی کی آواز سن کر یہ کہے گا: ’’مَرْحَبًا بِالْقَائِلِينَ عَدْلًا، مَرْحَبًا بِالصَّلَاةِ وَأَهْلًا‘‘،اللہ تعالی اسے بیس لاکھ نیکیاں عطاکریں گے، بیس لاکھ گناہ معاف کریں گے، اور بیس لاکھ درجات بلند کریں گے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان المیزان‘‘[2] میں فرماتےہیں:
’’والنهدي تقدم، ومحمد والد جعفر لم يدرك عليا، والمتن باطل، وإنما يروى ذلك عن عثمان من فعله، وليس فيه ذكر الثواب المذكور، والله أعلم‘‘.
نہدی کا ذکر پہلے گزر چکا ہے، سند میں موجود جعفر کے والد محمد نے علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے، یہ متن باطل ہے،یہی عمل عثمان رضی اللہ عنہ کے فعل کے طور پر منقول ہے، اور عثمان رضی اللہ عنہ کی حکایت میں مذکور ثواب کا کوئی ذکر نہیں ہے، واللہ اعلم۔
نوٹ: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حکایت آگے آ رہی ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ ’’ذيل اللآلئ‘‘[3] میں نقل روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’موضوع، آفته همام بن مسلم، كان يسرق الحديث، ويروي عن الثقات ما ليس مِن حديثهم، وسليمان الراوي عنه ضعيف،,وقد تقدم لهما حديث في الطهارة، حكم ابن الجوزي بوضعه‘‘.
یہ حدیث من گھڑت ہے، اس حدیث کی سند کا راوی ہمام بن مسلم آفت ہے، یہ سرقۂ حدیث میں مبتلاتھا، اور ثقہ لوگوں کے انتساب سے ایسی احادیث نقل کرتا تھا جو ان کی احادیث میں سے نہیں ہوتیں، اور ہمام سے نقل کرنے والا سلیمان ضعیف ہے، اور طہارت میں ان دونوں کی ایک حدیث گزر چکی ہے،جس پر ابن جوزی رحمہ اللہ نے من گھڑت ہونے کا حکم لگایا ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ کے کلام پر علامہ ابن عراق نے تنزيه الشريعة‘‘[4] میں اور علامہ عجلونی رحمہ اللہ نے ’’کشف الخفاء‘‘[5] میں اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[11] میں لکھتے ہیں: ’’ كان ممن يسرق الحديث ويحدث به، ويروي عن الثقات ما ليس من أحاديثهم على قلة معرفته بصناعة الحديث، فلما فحش ذلك منه وكثر في روايته بطل الاحتجاج به‘‘.
یہ ان لوگوں میں سے ہے جو سرقۂ حدیث کرکے اسے بیان کرتے تھے، اور یہ ثقہ لوگوں کے انتساب سے ایسی احادیث نقل کرتا ہے جو ان کی احادیث میں نہیں ہوتیں، اس کے ساتھ ساتھ (یہ بھی ہے کہ)اسے صناعتِ حدیث کی معرفت کم ہے، جب یہ امر اس میں بہت زیادہ ہے اور اس کی احادیث میں کثرت سے موجود ہےتو اس سے احتجاج باطل ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘[12] میں اور ’’المغني في الضعفاء‘‘[13] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے،نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نےبھی ’’الضعفاء والمتروكين‘‘[14] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
امام دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’العلل الواردة‘‘[15] میں ہمام بن مسلم کو ’’متروک‘‘ کہا ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ہمام بن مسلم کو ’’تاريخ بغداد‘‘[16] میں ’’مجهول‘‘ کہا ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاريخ بغداد‘‘[17] میں فرماتے ہیں:
’’حدثنا محمد بن أحمد بن رزق إملاء، قال: حدثنا عثمان بن أحمد الدقاق، قال: حدثنا محمد بن خلف بن عبد السلام المروزي، قال: حدثنا موسى بن إبراهيم المروزي، قال: حدثنا موسى بن جعفر، عن أبيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قال حين يسمع المؤذن يؤذن: مرحبا بالقائلين عدلا، مرحبا بالصلاة وأهلا، كتب الله له ألفي ألف حسنة، ومحا عنه ألفي ألف سيئة، ورفع له ألفي ألف درجة‘‘.
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مؤذن کی آواز سُن کر یہ کہے: ’’مَرْحَبًا بِالْقَائِلِينَ عَدْلًا، مَرْحَبًا بِالصَّلَاةِ وَأَهْلًا‘‘‘. اللہ تعالی اس کےلئے بیس لاکھ نیکیاں لکھتے ہیں، اور اس کی بیس لاکھ برائیاں مٹادیتے ہیں، اور اس کے بیس لاکھ درجے بلند فرماتے ہیں۔
علامہ عبدالخالق بن منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سألت يحيى بن معين عن موسى بن إبراهيم، فقال لي: صاحب إبراهيم بن سعد، فقلت: نعم، فقال: ذاك كذاب، فقلت له: إنه يروی حديث جابر: من كثرت صلاته بالليل، فقال: كذب وكذب الذي يرويه بالكوفة‘‘[18].
میں نے یحیی بن معین رحمہ اللہ سے موسی بن ابراہیم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے کہا: ابراہیم بن سعد کا ساتھی؟ میں نے کہا! جی ہاں، یحیی بن
معین رحمہ اللہ نے کہا کہ یہ جھوٹا ہے، میں نے ان سے کہا کہ وہ یہ حدیث جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کرتا ہے: ’’جس کی رات کی نمازیں زیادہ ہوں گی‘‘، یحیی بن معین رحمہ اللہ نے کہا کہ اس نے یہ جھوٹ کہا ہے، اور جو وہ کوفہ میں نقل کرتا تھا وہ بھی جھوٹ ہے۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے موسی بن ابراہیم مروَزِی کو ’’متروک‘‘ کہا ہے[19]۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے اسے ’’منکر الحدیث‘‘کہا ہے[20] ۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغنی‘‘[21] میں فرماتے ہیں: ’’قلت أحاديثه موضوعات ذكره العقيلي وابن عدي، وله في الفضائل من الموضوعات‘‘.اس کی احادیث من گھڑت ہیں، اسے عقیلی رحمہ اللہ اور ابن عدی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے، اور اس کی فضائل کے باب میں من گھڑت روایات ہیں۔
حافظ ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ ’’مصنف‘‘[22] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان، عن سعيد، عن قتادة، أن عثمان، كان إذا سمع المؤذن يقول: كما يقول في التشهد والتكبير كله، فإذا قال: حي على الصلاة، قال: ما شاء الله، ولا حول ولا قوة إلا بالله، وإذا قال: قد قامت الصلاة، قال: مرحبا بالقائلين عدلا وبالصلاة مرحبا وأهلا، ثم ينهض إلى الصلاة‘‘.
قتادہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ جب مؤذن کی آواز سنتے تو تشہد وتکبیر کے تمام کلمات ایسے ہی کہتے جیسے مؤذن کہتا تھا، اور جب مؤذن حی علی الصلاۃ کہتا تو عثمان رضی اللہ عنہ ماشاء اللہ ولاحول ولاقوۃ الا باللہ کہتے، اور جب مؤذن قدقامت الصلوۃ کہتا تو عثمان رضی اللہ عنہ یہ کہتے: ’’مَرْحَبًا بِالْقَائِلِينَ عَدْلاً وَ بِالصَّلاَةِ مَرْحَبًا وَأَهْلاً‘‘، اس کے بعد نماز کےلئے اٹھ کر تشریف لے جاتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ نے بھی ’’المعجم الکبیر‘‘[23] میں اس کی تخریج کی ہے، دونوں سندیں قتادہ رحمہ اللہ پر مشترک ہو جاتی ہیں۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ’’مجمع الزوائد‘‘[24] میں روایت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’رواه الطبراني في الكبير، وقتادة لم يسمع من عثمان‘‘. اسے طبرانی رحمہ اللہ نے’’کبیر‘‘میں تخریج کیا ہے، اور (سندکے راوی)قتادہ رحمہ اللہ کا عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ’’المعجم الکبیر‘‘[25] میں الفاظ یہ ہیں:
’’ كان إذا جاءه من يؤذنه بالصلاة، قال: مرحبا بالقائلين عدلا، وبالصلاة مرحبا وأهلا‘‘.جب عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس نماز کے لئے اطلاع دینے والا آتا تو آپ فرماتے:’’ مَرْحَبًا بِالْقَائِلِينَ عَدْلاً وَ بِالصَّلاةِ مَرْحَبًاوَأَهْلاً‘‘.
تفصیل گزر چکی ہے کہ مذکورہ دعا کو آپﷺ کی جانب منسوب کرنا من گھڑت ہے، تاہم مشہور قول کے مطابق حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اذان کے وقت صرف اِن کلمات کا کہنا منقول ہے، جس میں مذکورہ ثواب موجود نہیں ہے، اس لئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے انتساب سے اسے بیان کرنا، عمل کرنا درست ہے۔
حوالہ جات
[1] انظر ذيل اللآلئ المصنوعة:۱/۴۰۲،رقم:۴۷۵ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[2] لسان الميزان:۸/۳۴۴،رقم:۸۲۷۹ ،ت:عبدالفتاح أبو غدة،مکتبة المطبوعات الإسلاميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[3] ذيل اللآلئ:۱/۴۰۲،رقم:۴۷۵ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۳۱هـ .
[4] تنزيه الشريعة:۲/۱۱۷،رقم:۱۰۷،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبدالله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[5] كشف الخفاء:۲/ ۲۵۴،رقم:۲۵۰۳،مكتبة القدسي ـ القاهرة،الطعبة۱۳۵۱هـ .
[6] تذكرة الموضوعات:ص:۳۵،إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۴۳هـ .
[7] الفوائدالمجموعة:ص:۲۱،رقم:۲۲،ت:عبد الرحمن بن يحيي المعلمي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة۱۴۱۶هـ .
[8] المصنوع:ص:۱۸۵،رقم:۳۴۱،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مكتب المطبوعات الإسلامية ـ حلب، الطبعة۱۳۹۸هـ .
[9] الأسرارالمرفوعة:ص:۳۴۷،رقم:۴۹۵،ت:محمد الصباغ،دار الأمانة ـ بيروت،الطبعة۱۳۹۱هـ .
[10] اللؤلؤالمرصوع:ص:283،ت:فواز أحمد زمرلي،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1415هـ .
[11] المجروحين:3/96،ت:محمودإبراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[12] ميزان الاعتدال:۴/۳۰۸،رقم:۹۲۵۱،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[13] المغني في الضعفاء:۱/۷۱۲،رقم:۶۷۶۶،ت:نور الدين عتر .
[14] الضعفاءوالمتروكين:۳/۱۷۸،رقم:۳۶۱۶،ت:أبو الفداءعبد الله القاضي،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[15] العلل الواردة:۸/۱۰۴،رقم:۱۴۲۸،ت:محفوظ الرحمن زين الله السلفي،دار طيبةـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۲هـ .
[16] تاريخ بغداد:۱/۳۳۲،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[17] تاريخ بغداد:۱۵/۲۹،رقم:۶۹۴۷،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[18] تاريخ بغداد:۱۵/۲۹،رقم:۶۹۴۷،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[19] تاريخ بغداد:۱۵/۲۹،رقم:۶۹۴۷،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[20] الضعفاءالكبير:۲/۱۶۶،رقم:۱۷۳۸،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ .
[21] المغني في الضعفاء:۲/۶۸۲،رقم:۶۴۷۶،ت:نور الدين عتر .
[22] مصنف:۱/۲۰۶،رقم:۲۳۶۶،ت:كمال يوسف الحوت،دارالتاج ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۹هـ .
[23] المعجم الكبير:۱/ ۸۷ ،رقم:۱۲۹،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مکتبة ابن تیمیة ـ القاهرة .
[24] مجمع الزوائد:۲/ ۱۰۶،رقم:۱۹۱۹،ت:عبد الله محمد درويش،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۴هـ .
[25] المعجم الكبير:۱/۸۷ ،رقم:۱۲۹،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مکتبة ابن تیمیة ـ القاهرة .