التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: اذان و جماعت

اذان، تکبیرِ اولیٰ، باجماعت نماز اور امامت سے متعلق روایات۔

گروپ: طہارت و نماز

13 روایات

  1. روایت:’’روي في الأخبار: وهو أن الله تعالى إذا أنزل الرحمة على الجماعة ينزلها أولا على الإمام، ثم يتجاوز عنه إلى من بحذائه في الصف الأول، ثم إلى الميامن، ثم إلى المياسر، ثم إلى الصف الثاني‘‘. اخبار میں مروی ہے: اللہ تعالی جب جماعت پر رحمت نازل فرماتے ہیں تو سب سے پہلے امام پر نازل فرماتے ہیں، پھر رحمت امام سے آگے بڑھ کر اس شخص کی جانب بڑھتی ہے جو پہلی صف میں امام کے مقابل ہو، پھر دائیں جانب، پھر بائیں جانب، پھر دوسری صف کی جانب بڑھتی ہے۔

  2. روایت: ’’من صلى الفجر في جماعة، وخرج من المسجد فمر بعشرين نفسا فسلم عليهم، ثم مات في ذلك اليوم غفر له‘‘.جو شخص نمازِ فجر جماعت کے ساتھ پڑھ لے، اور مسجد سے باہر جائے اوربیس افراد پر گزرتے ہوئے اُنھیں سلام کرے، پھر اگر یہ شخصاسی دن مرگیا تو اس کی بخشش ہوجائے گی۔

  3. روایت: ’’رسول اللہ ﷺ سے منقول ہے کہ امام کے بالکل پیچھےوالے کےلئے سو نمازوں کا ثواب لکھا جاتا ہے، اور دائیں جانبوالے کےلئے پچھتّر(75) نمازوں کا، اور بائیں جانب والے کےلئےپچاس(50) نمازوں کا، اور باقی تمام صف والوں کےلئےپچیس(25) نمازوں کا ثواب لکھا جاتا ہے۔