روایت: ’’اللہ تعالی فرماتے ہیں: میں نے آسمان وزمین اور سورج وچاند کے پیدا کرنے سے دو ہزار سال (اور ایک روایت کے مطابق بیس لاکھ سال) پہلے اپنے نام کے ساتھ محمد ﷺ کا نام عرش پر لکھ دیا تھا‘‘۔
حکم: اس روایت کو حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ اور حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت دو طرق سے منقول ہے: (1) روایت بطریق سعید بن موسی ازدی 2 روایت بطریق ابو ایوب یحیی بصری
حافظ ابو بکر ابن ابی عاصم رحمہ اللہ ’’كتاب السنة‘‘[1] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’ ثنا أبو أيوب الجنائري، ثنا سعيد بن موسى، حدثنا رباح بن زيد، عن معمر، عن الزهري، عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن موسى بن عمران صلى الله عليه وسلم كان يمشي ذات يوم في طريق، فناداه الجبار تبارك وتعالى يا موسى! فالتفت يمينا وشمالا، فلم ير أحدا، ثم ناداه الثانية، يا موسى بن عمران! فالتفت يمينا وشمالا، فلم ير أحدا، فارتعدت فرائصه .
ثم نودي الثالثة، يا موسى بن عمران! إني أنا الله لا إله إلا أنا، فقال: لبيك، وخر لله ساجدا، فقال: ارفع رأسك يا موسى بن عمران! فرفع رأسه، فقال: يا موسى! إني أحببت أن تسكن في ظل عرشي يوم لا ظل إلا ظلي، يا موسى! فكن لليتيم كالأب الرحيم، وكن للأرملة كالزوج العطوف، يا موسى! ارحم ترحم، يا موسى! كما تدين تدان، يا موسى! نبىء بني إسرائيل أنه من لقيني وهو جاحد لمحمد، أدخلته النار، ولو كان خليلي إبراهيم، وموسى كليمي .
فقال: إلهي ومن أحمد؟ فقال: يا موسى! وعزتي وجلالي! ما خلقت خلقا أكرم علي منه، كتبت اسمه مع اسمي في العرش قبل أن أخلق السموات والأرض والشمس والقمر بألفي ألف سنة، وعزتي وجلالي! إن الجنة لمحرمة (على جميع خلقي) حتى يدخلها محمد وأمته .
قال موسى: ومن أمة محمد؟ قال: أمته الحمادون، يحمدون صعودا وهبوطا، وعلى كل حال يشدون أوساطهم، ويطهرون أطرافهم، صائمون بالنهار، رهبان بالليل، أقبل منهم اليسير، وأدخلهم الجنة بشهادة أن لا إله إلا الله، قال: إلهي اجعلني نبي تلك الأمة، قال: نبيها منهم، قال: اجعلني من أمة ذلك النبي، قال: استقدمت، واستأخروا يا موسى! ولكن يا موسى! سأجمع بينك وبينه في دار الجلال‘‘.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک دن موسی بن عمران علیہ السلام راستہ میں جا رہے تھے کہ اچانک اللہ جبار تبارک وتعالی نے موسی علیہ السلام کو پکارا اے موسی! انہوں نے دائیں بائیں دیکھا لیکن کوئی نظر نہیں آیا، دوسری مرتبہ پھر آواز دی: اے موسی بن عمران! انہوں نے دائیں بائیں دیکھا لیکن ان کو کوئی نظر نہیں آیاِ، تو وہ گھبرا گئے۔
پھر تیسری مرتبہ آواز دی گئی: اے موسی بن عمران! میں اللہ ہوں، میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، موسی علیہ السلام نے کہا: ’’لبیک‘‘، اور اللہ تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہوگئے، اللہ تعالی نے فرمایا: اے موسی بن عمران! اپنا سر اٹھا ؤ، چنانچہ موسی علیہ السلام نے سر اٹھا لیا، اللہ تعالی نے فرمایا: اے موسی! میری خواہش ہے کہ آپ اس دن میرے عرش کے سائے میں رہو جس دن میرے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا، اے موسی! یتیم کےلئے مہربان باپ کی طرح بن جاؤ، اور بیوہ کےلئے مشفق شوہر کی طرح بن جاؤ، اے موسی! رحم کرو آپ پر رحم کیا جائے گا، اے موسی جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، اے موسی! بنی اسرائیل کو بتا دیجئے کہ جو شخص مجھ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ محمد کا انکار کرنے والا ہو تو میں اس کو آگ میں داخل کردوں گا، اگر چہ وہ میرا دوست ابراہیم اور میرا کلیم موسی ہی کیوں نہ ہو۔
موسی علیہ السلام نے عرض کیا: اے میرے اللہ! احمد کون ہے؟ اللہ تعالی نے فرمایا: اے موسی! میری عزت وجلال کی قسم! میں نے مخلوق میں کوئی ایسا پیدا نہیں کیا جو مجھے ان سے زیادہ معزز ہو، آسمانوں اور زمین اور سورج وچاند کے پیدا ہونے سے بیس لاکھ سال پہلے میں نے ان کا نام اپنے نام کے ساتھ عرش پر لکھ دیاتھا، اورمیری عزت وجلال کی قسم! میری تمام مخلوق پر اس وقت تک جنت حرام ہے جب تک محمد اور اس کی امت اس میں داخل نہ ہوجائے۔
موسی علیہ السلام نے عرض کیا: احمد کی امت کون سی ہے؟ اللہ تعالی نے فرمایا: اس کی امت کے لوگ بہت زیادہ تعریف کرنے والے ہوں گے، چڑھتے اور اترتے اللہ کی حمد بیان کریں گے، اور ہر حال میں کمر بستہ ہوں گے، اور اپنے اعضاء کو خوب پاک کریں گے، دن کو روزہ رکھیں گے، رات کو عبادت میں مشغول ہوں گے، میں ان کے تھوڑے عمل کو بھی قبول کرلوں گا، اور ان کو لاالہ الا اللہ کی شہادت کی وجہ سے جنت میں داخل کردوں گا، موسی علیہ السلام نے عرض کیا: یا اللہ! مجھے اس امت کا نبی بنا دیجئے، اللہ تعالی نے فرمایا: اس امت کا نبی انہی لوگوں میں سے ہوگا، موسی علیہ السلام نے عرض کیا: مجھے اس نبی کا امتی بنا دیجئے، اللہ تعالی نے فرمایا: اے موسی! آپ پہلے آچکے ہیں اور وہ بعد میں آئیں گے، لیکن اے موسی! عنقریب میں آپ کو اور ان کو دار الجلال میں جمع کروں گا۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ ’’حلية الأولياء‘‘[5] میں زیر بحث روایت کی تخریج کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذا حديث غريب من حديث الزهري، لم نكتبه إلا من حديث رباح بن معمر، ورباح فمن فوقه عدول، والجبابري [كذا في الأصل، والصحيح: الخبائري] في حديثه لين ونكارة‘‘.
یہ حدیث زہری کے طریق سے غریب ہے، ہم نے اسے صرف رباح بن معمر کے طریق سے لکھا ہے، اور رباح اور جو اس کے اوپر کے لوگ ہیں وہ عادل ہیں، اور خبائری کی حدیث میں لین اور نکارت ہے۔
زیر بحث روایت کے بارے میں حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ ’’جامع الآثار‘‘[8] میں فرماتے ہیں:
’’هذا الحديث موضوع، ملفق مصنوع، وإنما ذكرته هتكا لحاله، ولئلا يغتر جاهل به وبأمثاله، وفيما ذكرنا من الأحاديث والآثار غنية عن الموضوع ومقنع‘‘.
یہ حدیث من گھڑت ہے، بنائی گئی ہے، اور میں نے اس کی بد حالی بتانے کےلئے اسے ذکر کیا ہے، نیز اس لئے اسے ذکر کیا ہے تاکہ کوئی جاہل اس سے اور اس جیسی احادیث سے دھوکہ نہ کھائے، اور ہم نے جو احادیث وآثار ذکر کئے ہیں وہ ان من گھڑت احادیث سے بے نیاز ومستغنی کرنے والے ہیں۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات‘‘[9] میں زیر بحث روایت ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قال في (الميزان): هذا حديث موضوع، وسعيد بن موسى متهم بالوضع، قال في (اللسان): وكذا الراوي عنه أبو أيوب، وهو سليمان بن سلمة الخبائري‘‘.
ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان‘‘ میں کہا ہے: یہ حدیث من گھڑت ہے، اور سعید بن موسی حدیث گھڑنے میں متہم ہے، ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’لسان‘‘ میں کہا ہے: اور اسی طرح اس (سعید) سے روایت نقل کرنے والا ابو ایوب جو کہ سلیمان بن سلمہ خبائری ہے، متہم بالوضع ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’ التاريخ الكبير‘‘[10] میں سلیمان بن سلمہ کا ترجمہ قائم کرکے سکوت کیا ہے۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعديل‘‘[11] میں فرماتے ہیں: ’’وسألته عنه، فقال: متروك الحديث، لا يشتغل به، فذكرت ذلك لابن الجنيد، فقال: صدق، كان يكذب، ولا أحدث عنه بعد هذا‘‘. میں نے سلیمان بن سلمہ کے بارے میں والد سے پوچھا، تو آپ نے فرمایا: وہ متروک الحدیث ہے، اس میں مشغول مت ہو، (حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ بات میں نے ابن جنید (یعنی ابو الحسن علی بن حسین بن جنید رازی رحمہ اللہ )سے کہی تو انہوں نے کہا: ابو حاتم رحمہ اللہ نے سچ کہا ہے، سلیمان بن سلمہ جھوٹ بولتا تھا، اور میں اس کے بعد اس کی حدیث بیان نہیں کروں گا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے سلیمان بن ناشرہ کے ترجمہ میں سلیمان بن سلمہ کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[12]۔
نیز حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ محمد بن اسحاق بن ابراہیم بن محمد اسدی کے ترجمہ میں سلیمان بن سلمہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كان يكذب‘‘[13]. جھوٹ بولتا تھا۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[14] میں سلیمان بن سلمہ کو ’’ ليس بشيء‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[15] میں مؤمل بن سعید رحبی کے ترجمہ میں سلیمان بن سلمہ کے بارے میں فرماتے ہیں:’’فلست أدري وقع المناكير في روايته منه أو من سليمان بن سلمة، لأن سليمان كان يروي الموضوعات عن الأثبات، فإن كان منه أو من مؤمل أو منهما معا، بطل الاحتجاج برواية يرويانها‘‘. معلوم نہیں کہ مؤمل کی روایات میں موجود مناکیر اسی مؤمل بن سعید کی جانب سے ہیں یا سلیمان بن سلمہ کی جانب سے ہیں، کیوں کہ سلیمان ثبت راویوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا تھا، چنانچہ اگر یہ سلیمان بن سلمہ کی طرف سے ہوں، یا مؤمل کی طرف سے ہوں، یا بیک وقت دونوں کی طرف سے ہوں، تو ان دونوں کی مرویات سے احتجاج باطل ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[16] میں سعید بن موسی ازدی کے ترجمہ میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’فلست أدري وضعه سعيد بن موسى أو سليمان بن سلمة، لأن الخبر في نفسه موضوع، ليس من حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا من حديث ابن عمر، ولا من حديث نافع، ولا من حديث مالك، وسليمان بن سلمة ليس بشيء، فليس يخلو [الخبر] من أن يكون (مما) عمله أحدهما‘‘.
مجھے نہیں معلوم کہ اس حدیث کو سعید بن موسی نے گھڑا ہے، یا سلیمان بن سلمہ نے گھڑا ہے، کیونکہ خبر فی نفسہ من گھڑت ہے، یہ نہ تو رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے، اور نہ ہی ابن عمر رضی اللہ عنہما کی، اور نہ نافع کی، اور نہ ہی مالک کی حدیث ہے، اور سلیمان بن سلمہ ’’لیس بشیء ‘‘ ہے، چنانچہ یہ خبر دونوں (یعنی سعید بن موسی یا سلیمان بن سلمہ) میں سے کسی ایک کے عمل سے خالی نہیں ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’الثقات‘‘[17] میں سلیم بن عثمان ابو عثمان طائی کے ترجمہ کے تحت سلیمان بن سلمہ کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[18] میں سلیمان بن سلمہ کے ترجمہ میں دو روایات ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ولسليمان بن سلمة أحاديث صالحة غير ما ذكرته، عن محمد بن حرب، وبقية، وغيرهما، وله عن ابن حرب، عن الزبيدي غير حديث أنكرت عليه‘‘. اور سلیمان بن سلمہ کی میری ذکر کردہ احادیث کے علاوہ صالح حدیثیں ہیں، جو کہ محمد بن حرب، بقیہ، اور ان کے علاوہ کے طریق سے ہیں، اور اس کی ابن حرب، عن زبیدی کے طریق سے بھی کئی احادیث ہیں، جن پر میں نے انکار کیا ہے۔
حافظ ازدی رحمہ اللہ ، سلیمان بن سلمہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’معروف بالكذب‘‘. وہ جھوٹ میں معروف ہے[19]۔
حافظ ابو احمد حاکم رحمہ اللہ ’’الأسامي‘‘[20] میں سلیمان بن سلمہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ليس بالقوي عندهم‘‘. یہ محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔
حافظ ابو علی نیشاپوری رحمہ اللہ نے سلیمان بن سلمہ خبائری کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[21]۔
حافظ ابن مندہ رحمہ اللہ ’’فتح الباب‘‘[22] میں سلیمان بن سلمہ خبائری کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ليس بالقوي عندهم‘‘. یہ محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ایک حدیث کے تحت سلیمان بن سلمہ خبائری کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’والخبائري مشهور بالضعف‘‘[23]. خبائری ضعف کے ساتھ مشہور ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’جامع بيان العلم‘‘[24] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وليس سليمان هذا عندهم بالقوي‘‘. اور یہ سلیمان محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’تذكرة الحفاظ‘‘[25] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’فلا أدري [هل هو من صنع سعيد] أم صنع سليمان، لأن الحديث موضوع، وكلاهما سيان في الدرجة‘‘. معلوم نہیں کہ اس روایت کو بنانے والا یہ سعید ہے یا سلیمان نے اسے بنایا ہے، اس لئے کہ یہ حدیث من گھڑت ہے، اور سعید اور سلیمان دونوں ’’سیئ الدرجہ‘‘ ہیں۔
حافظ ابن مواق رحمہ اللہ نے ’’بغية النقاد‘‘[26] میں سلیمان بن سلمہ کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’سير أعلام النبلاء‘‘[27] اور ’’تلخيص‘‘[28] میں ایک حدیث کے تحت سلیمان خبائری کو ’’متهم‘‘اور ’’ميزان‘‘[29] میں ’’ساقط‘‘ کہا ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’مجمع الزوائد‘‘[30] میں ایک روایت کے تحت سلیمان بن سلمہ کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
نیز حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ہی ’’مجمع الزوائد‘‘[31] میں ایک روایت کے تحت سلیمان بن سلمہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ونسب إلى الوضع‘‘. اور اسے جھوٹ بولنے کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔
حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ ’’جامع الآثار‘‘[32] میں ایک روایت کے تحت خبائری کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’والخبائري وشيخه يونس واهيان، لا يقوم بهما حجة‘‘. خبائری اور اس کا شیخ دونوں واہی ہیں، ان دونوں کے ذریعہ حجت قائم نہیں ہوسکتی ہے۔
نیز حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ ہی نے ’’جامع الآثار‘‘[33] میں ایک روایت کے تحت خبائری کو ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الحبير‘‘[34] میں ایک حدیث کے تحت سلیمان بن سلمہ کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
نیز حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘[35] میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’وهذا الحمل فيه على سليمان بن سلمة أولى من الحمل فيه على عمر بن شاكر، والله أعلم‘‘. اور اس حدیث میں سلیمان بن سلمہ پر حمل اولی ہے، بمقابلہ عمر بن شاکر پر اس کے حمل کرنے کے، واللہ اعلم۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ‘‘[36] میں ایک روایت کے تحت سلیمان بن سلمہ خبائری کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يكذب‘‘. یہ جھوٹ بولتا ہے۔
نیز علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الزيادات‘‘[37] میں ایک روایت کے تحت سلیمان بن سلمہ خبائری کو ’’متهم‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[38] میں سلیمان بن سلمہ کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال علي بن الجنيد: كان يكذب‘‘. علی بن جنید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ جھوٹ بولتا تھا۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[39] میں سعید بن موسی کے ترجمہ میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’فلست أدري وضعه سعيد بن موسى أو سليمان بن سلمة، لأن الخبر في نفسه موضوع، ليس من حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا من حديث ابن عمر، ولا من حديث نافع، ولا من حديث مالك، وسليمان بن سلمة ليس بشيء، فليس يخلو [الخبر] من أن يكون (مما) عمله أحدهما‘‘.
مجھے نہیں معلوم کہ اس حدیث کو سعید بن موسی نے گھڑا ہے، یا سلیمان بن سلمہ نے گھڑا ہے، کیونکہ خبر فی نفسہ من گھڑت ہے، یہ نہ تو رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے، اور نہ ہی ابن عمر رضی اللہ عنہما کی، اور نہ نافع کی، اور نہ ہی مالک کی حدیث ہے، اور سلیمان بن موسی ’’لیس بشیء‘‘ ہے چنانچہ یہ خبر دونوں (یعنی سعید بن موسی یا سلیمان بن سلمہ) میں سے کسی ایک کے عمل سے خالی نہیں ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے’’تذكرة الحفاظ‘‘[40] میں، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’ الموضوعات‘‘[41] ، ’’ الضعفاء‘‘[42] اور’’ العلل‘‘[43] میں، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ديوان الضعفاء‘‘[44] میں اور علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’اللآلئ‘‘[45] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[46] میں ایک دوسری حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’ورواه أيضا سعيد بن موسى عن مالك بإسناده مثله، وموسى بن محمد وسعيد بن موسى متروكان، والحديث موضوع‘‘. اس روایت کو سعید بن موسی نے بھی اس جیسی اسناد کے ساتھ روایت کیا ہے، اور موسی بن محمد اور سعید بن موسی دونوں متروک ہیں، اور حدیث من گھڑت ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’معرفة التذكرة‘‘[47] میں حدیث ’’لولا المنابر‘‘ کے تحت فرماتے ہیں: ’’فيه سعيد بن موسى الأزدي وسليمان بن سلمة، كلاهما يضع‘‘. اس کی سند میں سعید بن موسی اور سلیمان بن سلمہ ہیں اور یہ دونوں حدیث گھڑتے تھے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[48] میں حدیث ’’لولا المنابر‘‘ کے تحت فرماتے ہیں: ’’من وضع سعيد بن موسى على مالك، عن نافع، عن ابن عمر‘‘.سعید بن موسی کی یہ حدیث بطریق مالک، عن نافع، عن ابن عمر رضی اللہ عنہما پر گھڑی ہوئی احادیث میں سے ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغني‘‘[49] میں فرماتے ہیں: ’’اتهمه ابن حبان بوضع الحديث، وله عن رباح بن زيد موضوعات‘‘. سعید بن موسی کو ابن حبان رحمہ اللہ نے متہم بالوضع قرار دیا ہے، اور سعید بن موسی کی رباح بن زید کے انتساب سے من گھڑت احادیث ہیں۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ’’مجمع الزوائد‘‘[50] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وفيه سعيد بن موسى الأزدي، وهو كذاب‘‘. اور اس روایت کی سند میں سعید بن موسی ازدی ہے، اور وہ کذاب ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[51] میں سعید بن موسی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کا کلام ذکر کیا ہے۔
زیر بحث روایت کو اس طریق سے حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ اور حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ ’’تاریخ دمشق‘‘[52] میں تخریج فرماتے ہیں :
’’أخبرنا أبو يعقوب يوسف بن أيوب بن يوسف بن الحسين بن وهرة الهمذاني بمرو، نا السيد أبو المعالي محمد بن محمد بن زيد الحسيني إملاء بأصبهان، ح وأخبرنا أبو محمد بن طاووس، أنا أبو القاسم بن أبي العلاء، قالا: أنا أبو القاسم عبد الرحمن بن عبيد الله بن عبد الله السمسار، أنا حمزة بن محمد الدهقان، نا محمد بن عيسى بن حبان المدائني، نا محمد بن الصباح، أنا علي بن الحسين الكوفي، عن إبراهيم بن اليسع، عن أبي العباس الضرير، عن الخليل بن مرة، عن يحيى.... [ کذا فی الأصل]، عن زاذان، عن سلمان قال: حضرت النبي صلى الله عليه وسلم ذات يوم، فإذا أعرابي جاء في راحل بدوي قد وقف علينا، فسلم فرددنا عليه، فقال: يا قوم! أيكم محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أنا محمد رسول الله، فقال الأعرابي: إني والله! قد آمنت بك قبل أن أراك، وأحببتك قبل أن ألقاك، وصدقتك قبل أن أرى وجهك، ولكن ـ وقال يوسف: ـ ولكني أريد أن أسألك عن خصال .
فقال: سل عما بدا لك، فقال: فداك أبي وأمي! أليس الله جل وعز كلم موسى؟ قال: بلى، قال: وخلق عيسى من روح القدس؟ قال: بلى، قال: واتخذ إبراهيم خليلا واصطفى آدم؟ قال: بلى، قال: بأبي أنت وأمي! أيش أعطيت من الفضل؟ فأطرق النبي صلى الله عليه وسلم، وهبط، وقال يوسف: فهبط عليه جبريل، فقال: الله يقرئك السلام وهو يسألك عما هو أعلم به منك، الله يقول: يا حبيبي! لم أطرقت رأسك؟ رد علي، وقال: ابن طاوس: ارفع رأسك، ورد على الأعرابي، زاد ابن طاوس: جوابه قالا: وقال: أقول ماذا يا جبريل؟
قال: الله يقول: إن كنت اتخذت وقال يوسف قد اتخذت إبراهيم خليلا فقد اتخذتك من قبل حبيبا، وإن كنت كلمت وقال يوسف: قد كلمت موسى في الأرض فقد كلمتك زاد ابن طاوس: وأنت وقالا: معي في السماء، والسماء أفضل من الأرض، وإن كنت خلقت عيسى من روح القدس فقد خلقت اسمك من قبل أن أخلق الخلق بألفي سنة، ولقد وطئت في السماء موطأ لم يطأه أحد قبلك، ولا يطأه أحد بعدك، وإن كنت اصطفيت آدم، فبك ختمت الأنبياء، ولقد خلقت مائة ألف نبي وأربعة وعشرين ألف نبي ما خلقت خلقا أكرم علي منك، ومن يكون أكرم علي وقال ابن طاوس: عندي منك، وقد أعطيتك الحوض والشفاعة والناقة والقضيب والميزان والوجه الأقمر والجمل الأحمر والتاج والهراوة والحجة والعمرة والقرآن وفضل شهر رمضان والشفاعة كلها لك، حتى ظل عن شيء [ كذا في الأصل، والصحيح: عرشي] في القيامة على رأسك ممدود، وتاج الحمد على رأسك معقود، ولقد قرنت اسمك مع اسمي، فلا أذكر في موضع حتى تذكر معي، ولقد خلقت الدنيا وأهلها لأعرفهم كرامتك، وزاد يوسف: علي، وقال: ومنزلتك عندي، ولولاك يا محمد! ما خلقت الدنيا‘‘.
حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ایک دن نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اچانک ایک دیہاتی صحرائی سواری پر سوار آکر کھڑا ہوا، پھر اس نے سلام کیا، ہم نے اس کو سلام کا جواب دیا، پھر دیہاتی نے کہا: اے لوگو! تم میں اللہ کے رسول محمد ﷺ کون ہیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا: میں اللہ کا رسول محمد ہوں، دیہاتی نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کو دیکھنے سے پہلے ہی آپ پر ایمان لا چکا تھا، اور آپ سے ملاقات کرنے سے پہلے ہی آپ مجھے محبوب تھے، اور آپ کا چہرہ دیکھنے سے پہلے میں آپ کی تصدیق کر چکا تھا، لیکن میں آپ سے چند باتیں پوچھنا چاہتا ہوں۔
نبی ﷺ نے فرمایا: جو پوچھنا چاہتے ہو پوچھو، دیہاتی نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! کیا اللہ عز وجل نے موسی علیہ السلام سے کلام کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: بالکل کیا ہے، پھر عرض کیا: کیا اللہ تعالی نے عیسی علیہ السلام کو روح القدس سے پیدا کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: بالکل، پھر عرض کیا: کیا اللہ تعالی نے ابرہیم علیہ السلام کو خلیل اور آدم علیہ السلام کو خاص بندہ بنایا ہے؟ آپ ﷺ نے جواب میں فرمایا: بالکل، پھر عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ کو کیا فضیلت دی گئی ہے؟ یہ سن کر نبی ﷺ نے گردن جھکا لی، فوراً آپ ﷺ کے پاس جبرائیل اتر آئے، اور جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ تعالی آپ کو سلام کہہ رہے ہیں، اور آپ سے اس چیز کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جس کو خود اللہ تعالی آپ سے زیادہ جانتے ہیں، اللہ تعالی فرماتے ہیں: اے میرے حبیب! آپ اپنا سر کیوں جھکائے بیٹھے ہیں؟ مجھے جواب دیجئے، اور ابن طاوس کی روایت میں ہے: دیہاتی کو جواب دیجئے، آپ ﷺ نے فرمایا: اے جبرائیل! میں کیا کہوں؟
جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ تعالی فرماتے ہیں: اگر میں نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا ہے تو میں نے آپ ﷺ کو اس سے پہلے حبیب بنایا ہے، اگر میں نے موسی علیہ السلام سے زمین پر کلام کیا ہے، تو میں نے آپ سے آسمان پر کلام کیا ہے، اور آسمان زمین سے افضل ہے، اگر میں نے عیسی علیہ السلام کو روح القدس سے پیدا کیا تو میں نے آپ کا نام تمام مخلوقات کے پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے پیدا کیا، اور آپ سے پہلے کسی نے بھی آسمان پر قدم نہیں رکھا، اور نہ آپ کے بعد کوئی رکھے گا، اور اگر میں نے آدم علیہ السلام کو چن لیا ہے تو آپ پر نبیوں کا سلسلہ ختم کردیا ہے، اور میں نے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں کو پیدا کیا لیکن کسی کو ایسا پیدا نہیں کیا جو مجھے آپ سے زیادہ معزز ہو، اور مجھے آپ سے بڑھ کر کون معزز ہوسکتا ہے، حالانکہ میں نے آپ کو حوض، شفاعت، اونٹنی، لکڑی، ترازو، روشن چہرہ، سرخ اونٹ، تاج، لاٹھی، حج، عمرہ، قرآن، رمضان کے مہینے کی فضیلت اور شفاعت ان سب سے آپ ﷺ کو نوازا ہے، یہاں تک کہ قیامت میں میرے عرش کا سایہ آپ ﷺ کے سر پر ہوگا، اور تعریف کا تاج آپ کے سر پررکھا جائے گا، اور میں نے اپنے نام کے ساتھ آپ کا نام ملا لیا ہے، چنانچہ میرے نام کے ساتھ آپ کا تذکرہ ہوگا، اور بے شک میں نے دنیا اور اس میں بسنے والوں کو پیدا کیا تا کہ آپ کی کرامت کی پہچان کراؤں، اور میرے نزدیک آپ کی قدر ومنزلت یہ ہے کہ اے محمد! اگر آپ نہ ہوتے تو میں دنیا کو پیدا نہ کرتا۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[53] میں زیر بحث روایت تخریج کی ہے، دونوں سندیں سند میں موجود راوی ابو القاسم عبد الرحمن بن عبید اللہ حرقی سمسار پر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت پر ائمہ حدیث کا کلام
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[54]میں زیر بحث روایت کی تخریج کرنے کے بعد فرماتےہیں:
’’هذا حديث موضوع لا شك فيه، وفي إسناده مجهولون وضعفاء، والضعفاء أبو السُكَين وإبراهيم بن اليسَع، قال الدارقطني: أبو السُكَين ضعيف، وإبراهيم ويحيى البصري متروكان، قال أحمد بن حنبل: حرقنا حديث يحيى البصري، وقال الفلاس: كان كذابا، يحدث أحاديث موضوعة، وقال الدارقطني: متروك‘‘.
بلا شبہ یہ حدیث من گھڑت ہے،اور اس کی سند میں مجہول اور ضعفاء ہیں، ابو سکین اور ابراہیم بن یسَع ضعفاء ہیں، دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابوسکین ضعیف ہے، ابراہیم اور یحیی بصری متروک ہیں، احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہم نے اس کی احادیث پھاڑ دی ہیں، اور فلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ جھوٹا تھا، من گھڑت احادیث بیان کرتا تھا، اور دار قطنی رحمہ اللہ نےاسے متروک کہا ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے’’اللآ لئ المصنوعة‘‘[55] میں زیرِبحث روایت بسندِ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اكتفاء کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخیص الموضوعات‘‘[56] میں زیر بحث روایت کے متعلق فرماتے ہیں:
’’قال ابن الجوزی: موضوع بلا شك، ويحيى البصري تالف كذاب، والسند ظلمة‘‘. ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بلاشبہ یہ روایت من گھڑت ہے،یحیی بصری تالف کذاب ہے، اور سندتاریک ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزیه الشریعة‘‘[57] میں زیر بحث روایت کے متعلق فرماتے ہیں:
’’(ابن الجوزي) من طريق يحيى البصري، وفيه أيضا مجهولون وضعفاء‘‘. اسے ابن جوزی رحمہ اللہ نےیحیی بصری کےطریق سے تخریج کیا ہے،اور اس میں مجہول اور ضعیف راوی ہیں۔
حافظ علی بن مدینی رحمہ اللہ ایک روایت کے تحت ابو ایوب یحیی بن میمون تمار کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’رواه شيخ ضعيف، يقال له: أبو أيوب التمار، وكان عندي ضعيفا‘‘[59]. اسے ایک ضعیف شیخ نے روایت کیا ہے، جسے ابو ایوب تمار کہا جاتا ہے، اور یہ میرے نزدیک ضعیف ہے۔
حافظ عمرو بن على فلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كتبت عنه، وكان كذابا، حدث عن علي بن زيد بأحاديث موضوعة، روى عن عاصم الأحول أحاديث منكرة‘‘[60]. میں نے اس سے روایات لکھی ہیں، اور یہ جھوٹا تھا، علی بن زیدکے انتساب سے من گھڑت احادیث بیان کرتا تھا، اورعاصم احول کےانتساب سے منکر احادیث روایت کرتاتھا۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’ ليس بشيء، خرقنا حديثه، كان يلقن الأحاديث‘‘[61]. یہ ’’ليس بشیء‘‘ہے، اس کی حدیثوں کوہم نے پھاڑدیا،ان کو احادیث کی ’’تلقین‘‘کی جاتی تھی ۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الصغير‘‘[62] میں فرماتے ہیں: ’’قال لي عمرو بن علي: كذاب، يروي عن عبد الله بن مثنى‘‘. مجھے عمرو بن علی رحمہ اللہ نے کہا ہے: یہ کذاب ہے، عبد اللہ بن مثنی سے روایت کرتا ہے۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے’’الكنى والأسماء‘‘[63] میں یحیی بن میمون کو ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ ليس بثقة ولا مأمون‘‘[64].
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[65] میں فرماتے ہیں: ’’قدم بغداد سنة تسعين ومائة وحدثهم بها، فعند أهل العراق منه العجائب التي يرويها مما لم يتابع عليها، حتى إذا سمعها مَنْ الحديثُ صناعتُه لم يشك أنها معمولة، لا تحل الرواية عنه، ولا الاحتجاج به بحال‘‘.
یہ سن ایک سو نوے(۱۹۰) ہجری میں بغداد آیا،اور اہل بغداد کو روایات بیان کیں، اہل عراق کے پاس اس کی مرویات میں ایسے عجائب ہیں جن میں اس کی متابعت نہیں کی گئی، حتی کہ صناعتِ حدیث سے شغف رکھنے والے شخص کو ان کے من گھڑت ہو نے میں شک نہیں ہوتا ،اس سے روایت کرنا حلال نہیں ہے، اور اس سے احتجاج کرنا کسی حال میں درست نہیں ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے یحیی بصری کو ’’الثقات‘‘[66]میں بھی ذکر کیا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے موصوف کو ’’مجروحین ‘‘و ’’ثقات‘‘دونوں میں ذکر کرنے کی توجیہ کرتے ہوئے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’فكأنه ظنه غيره، وهو هو‘‘[67]. گویا کہ ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے کوئی اور سمجھا ہے، حالانکہ یہ وہی ہے(یعنی جسے وہ مجروحین میں نقل کر چکے ہیں)۔
حافظ دارقطنی رحمہ اللہ نے ’’العلل‘‘[68] میں یحیی بن میمون کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ زکریاساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ كان يكذب، يحدث عن علي بن زيد أحاديث بواطيل‘‘[69].یہ جھوٹ بولا کرتا تھا، علی بن زید کےانتساب سے باطل احادیث بیان کرتا تھا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[70] میں یحیی بن میمون کے ترجمہ میں چند احادیث ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وليحيى بن ميمون غير ما ذكرت، وعامة ما يرويه ليس بمحفوظ‘‘.یحیی بن میمون کی میری ذکر کردہ روایات کے علاوہ بھی احادیث ہیں، اور اس کی مرویات عام طور پر محفوظ نہیں ہیں ۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[71] میں میمون بن عطاء کے ترجمہ میں ایک حدیث تخریج کرکے فرماتے ہیں: ’’وهذا منكر بهذا الإسناد، ولعل البلاء فيه من يحيى بن ميمون، لا من ميمون بن عطاء، فإن يحيى من ضعفاء البصريين، ولم أجد للمتقدمين فيه كلاما فأذكره‘‘. یہ اس اسناد سے منکر ہے، شاید اس میں بلاء یحیی بن میمون کی جانب سے ہے، میمون بن عطاء کی جانب سے نہیں ہے، کیونکہ یحیی ضعیف بصری راویوں میں سے ہے، اور میں نے اس کے بارے میں متقدمین کا کلام نہیں دیکھا کہ میں اسے ذکر کروں۔
حافظ ابو احمد حاکم رحمہ اللہ ’’الأسامي والكنى‘‘[72] میں یحیی بن میمون کے بارے میں فرماتے ہیں ’’سكتوا عنه‘‘. محدثین نے اس سے سکوت اختیار کیا ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’الاستغناء‘‘[73] میں فرماتے ہیں: ’’هو عندهم كذاب، حدث بأحاديث موضوعة عن علي بن زيد، وعن عاصم بأحاديث منكرة‘‘. محدثین کے نزدیک یحیی بن میمون کذاب ہے، علی بن زید کےانتساب سے من گھڑت احادیث بیان کرتا ہے، اور عاصم کےانتساب سے منکر احادیث نقل کرتا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’الكاشف‘‘[74] میں فرماتے ہیں: ’’تركوه‘‘.محدثین نے اسے ترک کردیا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المقتنى‘‘[75] میں اسے ’’واه‘‘اور’’ميزان‘‘[76] میں ایک روایت کے تحت ’’أحد الهلكى‘‘ کہا ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’مجمع الزوائد‘‘[77] میں ایک روایت کے تحت یحیی بن میمون کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’التقريب‘‘[78] میں اسے ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[79] میں یحیی بصری کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’اتهمه ابن عدي‘‘.ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے متہم قراردیا ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ابراہیم بن یَسَع کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’شيخ ثقة‘‘[81].
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ نے ابراہیم بن یَسَع کو ’’ليس بشيء‘‘[82] کہا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الكبير‘‘[83]، ’’التاريخ الصغير‘‘[84] اور ’’الضعفاء الصغير‘‘[85] میں اسے ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء الكبير‘‘[86] میں امام بخاری رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے ’’الكنى‘‘[87] میں ’’ضعيف الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے ابراہیم بن یسع کو ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے[88]۔
حافظ ابو بکر بزار رحمہ اللہ اپنی ’’مسند‘‘[89] میں ایک روایت کے تحت ابراہیم کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’وهو رجل ليس بالقوي في الحديث‘‘. اور یہ شخص حدیث میں قوی نہیں ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ’’ضعيف‘‘ کہا ہے[90]۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[91] میں فرماتے ہیں’’يروي عن جعفر بن محمد وهشام بن عروة مناكير وأوابد، يسبق إلى القلب أنه المتعمد لها‘‘. یہ جعفر بن محمد اور ہشام بن عروہ کے انتساب سے مناکیر اور عجائبات نقل کرتا ہے، دل میں یہ بات آتی ہے کہ وہ ان روایات کو جان بوجھ کر لاتا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[92] میں فرماتے ہیں: ’’وضعف إبراهيم بن أبي حَيَّة بين على أحاديثه ورواياته‘‘. ابراہیم بن ابی حَیَّہ کا ضعف اس کی احادیث اور اس کی روایات میں واضح ہے۔
حافظ ابو احمد حاکم رحمہ اللہ نے ’’الأسامي‘‘[93] میں ابراہیم بن ابی حَیَّہ کو ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أبو السُكَين ضعيف، وإبراهيم ويحيى البصري متروكان‘‘[94]. ابو سکین ضعیف ہے، اور ابراہیم اور یحیی بصری دونوں متروک ہیں۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المدخل إلى الصحيح‘‘[95] میں ابراہیم کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن جعفر بن محمد وهشام بن عروة المناكير‘‘. یہ جعفر اور ہشام بن عروہ کے انتساب سے مناکیر نقل کرتا ہے۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المدخل إلى كتاب الإكليل‘‘[96] میں فرماتے ہیں: ’’قوم عمدوا إلى أحاديث مشهورة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم بأسانيد معروفة، ووضعوا إليها غير تلك الأسانيد، فكركبوها [ كذا في الأصل] عليها ليستغرب بتلك الأسانيد، منهم: إبراهيم بن اليسع، وهو ابن أخي حَيَّة، يحدث عن جعفر بن محمد الصادق، وهشام بن عروة، فيركب حديث هذا على حديث ذلك، وكذلك حماد بن عمرو النصيبي، وبهلول بن عبيد، وأصرم بن حوشب وغيرهم‘‘. ایک جماعت ایسی ہے جو رسول اللہ ﷺ سے معروف اسانید سے منقول مشہور احادیث کا قصد کر کے ان کےلئے ان کے علاوہ اسانید گھڑ کر ان احادیث کے ساتھ اسے جوڑ دیتی ہے، تاکہ ان اسانید کی وجہ سے غریب سمجھا جائے، ان میں یہ افراد ہیں: ابراہیم بن یسع، اور یہ ابن اخی حَیَّہ ہے (اصل میں اسی طرح ہے)، یہ جعفر بن محمد صادق اور ہشام بن عروہ کے انتساب سے حدیث روایت کرتا ہے، چنانچہ اس (یعنی اسناد) کی حدیث کو اس (یعنی اسناد) کے ساتھ جوڑ دیتا ہے، اور حماد بن عمرو نصیبی، بہلول بن عبید، اصرم بن حوشب وغیرہ اسی طرح ہیں۔
حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ ’’المسند المستخرج‘‘[97] میں فرماتے ہیں: ’’عرف في روايته عن هشام بن عروة، وجعفر بن محمد المناكير‘‘. یہ ہشام بن عروہ اور جعفر بن محمد کے انتساب سے مناکیر نقل کرنے میں معروف ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’تذكرة الحفاظ‘‘[98] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وإبراهيم له نسخة عن هشام لا أصل لها‘‘. اور ابراہیم کا ہشام کے طریق سے ایک نسخہ ہے جس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الحفاظ‘‘[99] میں ایک روایت کے تحت ابراہیم کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے۔
نیز حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[100] میں ایک روایت کے تحت ابراہیم کو ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ديوان الضعفاء‘‘[101] میں اسے ’’واه‘‘کہا ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’مجمع الزوائد‘‘[102] میں ایک حدیث کے تحت ابراہیم کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الحبير‘‘[103] میں ایک روایت کے تحت ابراہیم کو ’’ضعيف جدا‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[104] میں ابراہیم بن یَسَع کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کا کلام ذکر کیا ہے۔
زیرِبحث روایت کو اس طریق سے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تفصیل گزر چکی ہے کہ دو مختلف طرق سے منقول زیر بحث روایت کو حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ اور حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] كتاب السنة:1/305،رقم:696،المكتب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۰هـ .
[2] حلية الأولياء:3/375،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۶هـ .
[3] الحجة في بيان المحجة وشرح عقيدة أهل السنة:2/283،رقم:250،ت:محمد بن محمود أبو رحيم، دار الراية ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۱هـ .
[4] كتاب الأربعين في فضل الرحمة والراحمين:ص:48،رقم:18،ت:محمد خير رمضان يوسف،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[5] حلية الأولياء:3/376،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۶هـ .
[6] ميزان الاعتدال:2/160،رقم:3280،ت:علی محمد البجاوی،دار المعرفة ـ بيروت .
[7] لسان الميزان:۴/۷۷،رقم:۳۴۸۹،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[8] جامع الآثار:1/477،ت:أبو يعقوب نشأت كمال،دار الفلاح للبحث العلمي ـ قطر،الطبعة الأولى 1431هـ .
[9] الزيادات على الموضوعات:ص:85 ،رقم:86،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[10] التاريخ الكبير:۴/۴۰،رقم:۴۷۱۳،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1429هـ .
[11] الجرح والتعدیل:۴/۱۲۱،رقم:۵۲۹،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[12] الجرح والتعدیل:۴/۱۴۷،رقم:۶۳۵،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[13] الجرح والتعدیل:7/194،رقم:1089،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[14] الضعفاء والمتروكين:ص:186،رقم:253،ت،محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۶هـ .
[15] المجروحين:3/32،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[16] المجروحين:1/326،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کی مکمل عبارت یہ ہے: ’’يروي عن مالك، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لولا المنابر لهلك أهل القرى. ثنا الهمداني، ثنا سليمان بن سلمة الخبايري، ثنا سعيد بن موسى، عن مالك، فلست أدري وضعه سعيد بن موسى أو سليمان بن سلمة، لأن الخبر في نفسه موضوع، ليس من حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا من حديث ابن عمر، ولا من حديث نافع، ولا من حديث مالك، وسليمان بن سلمة ليس بشيء، فليس يخلو [الخبر] من أن يكون (مما) عمله أحدهما‘‘.
[17] الثقات لابن حبان:6/415،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن الهند،الطبعة۱۳۹۳هـ .
[18] الكامل في ضعفاء الرجال:4/297،رقم:763،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[19] الضعفاء والمتروكين:2/20،رقم:1527،ت:أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406 هـ .
[20] الأسامي والكنى:1/188،رقم:333،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى1436 هـ .
[21] تاريخ دمشق:22/324،رقم:2678،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة 1415 هـ .
[22] فتح الباب في الكنى والألقاب:ص:68،رقم:398،ت:أبو قتيبة نظر محمد الفاريابي، مكتبة الكوثر ـ الرياض، الطبعة الأولى1417هـ .
[23] ميزان الاعتدال:2/210،رقم:3472،ت:علی محمد البجاوی،دار المعرفة ـ بيروت .
[24] جامع بيان العلم وفضله:۱/۳۵،رقم:۲۷،ت:أبو الأشبال الزهيري،دار ابن الجوزي ـ الرياض،الطبعة الأولى 1414هـ .
[25] تذكرة الحفاظ:ص:264،رقم:652،ت:حمدي عبد المجيد،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۵هـ .
[26] بغية النقاد النقلة فيما أخل به كتاب البيان وأغفله أو ألم به فما تممه ولاكمله:2/141،رقم:308،ت:محمد خرشافي، مكتبة أضواء السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى1425هـ .
[27] سير أعلام النبلاء:8/526،رقم:139،ت:شعيب الأرنؤوط ومحمد نعيم العرقسوسي،مؤسسة الرسالةـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۱هـ .
[28] تلخيص الموضوعات:ص:۱۹۶،رقم:۴۶۸،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[29] ميزان الاعتدال:۲/۱۶۰،رقم:۳۲۸۰،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[30] مجمع الزوائد:۴/۱۰۱،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[31] مجمع الزوائد:۴/۱۳۹،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[32] جامع الآثار في السير ومولد المختار:۳/۹۳،ت:أبو يعقوب نشأت كمال،دار الفلاح للبحث العلمي، الطبعة الأولى1431هـ .
[33] جامع الآثار في السير ومولد المختار:5/504،ت:أبو يعقوب نشأت كمال،دار الفلاح للبحث العلمي، الطبعة الأولى1431هـ .
[34] تلخيص الحبير:4/352،رقم:1969،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1419هـ .
[35] لسان المیزان:4/157،رقم:3622ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .
[36] اللآلئ المصنوعة:۱/۱۵۱،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[37] الزيادات على الموضوعات:۱/۴۱۵،رقم:۴۹۴،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[38] تنزيه الشريعة:1/65،رقم:46،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[39] المجروحين:1/326،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کی مکمل عبارت یہ ہے: ’’يروي عن مالك، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لولا المنابر لهلك أهل القرى. ثنا الهمداني، ثنا سليمان بن سلمة الخبايري، ثنا سعيد بن موسى، عن مالك، فلست أدري وضعه سعيد بن موسى أو سليمان بن سلمة، لأن الخبر في نفسه موضوع، ليس من حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا من حديث ابن عمر، ولا من حديث نافع، ولا من حديث مالك، وسليمان بن سلمة ليس بشيء، فليس يخلو [الخبر] من أن يكون (مما) عمله أحدهما‘‘ .
[40] تذكرة الحفاظ:ص:264،رقم:652،ت:حمدي بن عبد المجيد السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى 1415هـ .
[41] الموضوعات:2/105،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولی ۱۳۸۶هـ .
[42] الضعفاء والمتروكين:1/326،رقم:1439،ت:عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية - بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ .
[43] العلل المتناهية:2/13،رقم:830 ،ت:إرشاد الحق الأثري،إدارة ترجمان السنة ـ لاهور .
[44] ديوان الضعفاء:ص:163،رقم:1652،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة،الطبعة الثانية.
[45] اللآلئ المصنوعة:2/25،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة ۱۴۱۷هـ .
[46] التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد:6/699،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي، الطبعة الأولى1439هـ .
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’ومما وضع أيضا على مالك مما يدخل في هذا الباب، ما حدثناه خلف بن قاسم، حدثنا محمد بن أحمد بن كامل، حدثنا عبيد الله بن محمد بن حسين الدمياطي، حدثنا موسى بن محمد بن عطاء، حدثنا مالك، عن نافع، عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هدية الله إلى المؤمن السائل على بابه. ورواه أيضا: سعيد بن موسى، عن مالك بإسناده مثله، وموسى بن محمد وسعيد بن موسى متروكان، والحديث موضوع‘‘.
[47] معرفة التذكرة:ص:186،رقم:636،ت:عماد الدين أحمد حيدر،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ .
[48] تلخيص الموضوعات:1/178،رقم:410،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1419هـ .
[49] المغني في الضعفاء:۱/۴۱۴،رقم:۲۴۵۷،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[50] مجمع الزوائد:7/97،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’وعن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من دام على قراءة يس كل ليلة، ثم مات، مات شهيدا. رواه الطبراني في الصغير، وفيه: سعيد بن موسى الأزدي، وهو كذاب ...‘‘.
[51] تنزيه الشريعة:1/63،رقم:21،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[52] تاريخ دمشق:،۳/ ۵۱۷،ت:محب الدين أبو سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفکر ـ بيروت،الطبعة ۱۴۱۵هـ .
[53] كتاب الموضوعات:۱/ ۲۸۸،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[54] كتاب الموضوعات:۱/ ۲۸۹،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ مدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[55] اللآلئ المصنوعة:۱/۲۴۹،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۷هـ .
[56] تلخيص كتاب الموضوعات: ص:۸۶،رقم:۱۹۵،ت:یاسر بن إبراهیم،دار الرشد ـ الریاض،الطبعة الأولى ۱۴۱۹ هـ .
[57] تنزيه الشريعة المرفوعة: ۱/ ۳۲۵،رقم: ۶،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت ،الطبعة الثانية۱۴۰۱ هـ .
[58] امام بخاری رحمہ اللہ نے موصوف کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال۱۸۰ ھ اور۱۹۰ھ کے درمیان ہوا ہے (التاريخ الصغير: ۲/۲۰۵، ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ ).
[59] تاريخ بغداد:16/190،رقم:7409،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[60]الجرح والتعديل:۹/۱۸۹،رقم:۷۸۵،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى1373هـ .
[61] العلل ومعرفة الرجال:۳/۳۰۱، رقم:۵۳۳۶،ت:وصي الله بن محمد عباس، دار الخاني ـ الرياض،الطبعة الثانية ۱۴۲۲هـ .
[62] التاریخ الصغير:۲/۲۳۶،ت:محمد إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[63] الكنى والأسماء:۱/۶۹،رقم:۱۲۸،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقرى،الجامعة الإسلامية ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى1404هـ .
[64] تاريخ بغداد:16/191،رقم:7409،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[65] المجروحين:۳/ ۱۲۱،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[66] كتاب الثقات:۷/ ۶۰۳،دائرة المعارف العثمانية ـ بحيدر آباد دكن،الطبعة الأولى1393هـ .
[67] تهذيب التهذيب:۴/۳۹۴،ت:إبراهيم الزيبق وعادل مرشد،مؤسسة الرسالة ـ بيروت .
[68] العلل الواردة:۱۲/۲۷،رقم:۲۳۶۷،ت:محفوظ الرحمن زين الله السلفي،دار طيبة ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۰۵هـ .
[69] إكمال تهذيب الكمال:۱۲/۳۷۲،رقم:۵۲۰۸،ت:أبو عبد الرحمن عادل بن محمد،الفاروق الحديثة للطباعة والنشر ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[70] الكامل في ضعفاء الرجال:۹/۷۸،رقم:۲۱۲۴،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[71] الكامل في ضعفاء الرجال:۸/۱۶۲،رقم:۱۸۹۸،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’ ثنا عبد الواحد الناقد، ثنا حسين بن أبي زيد الدباغ، ثنا يحيى بن ميمون القرشي التمار البصري في سنة تسعين ومائة، ثنا ميمون بن عطاء، عن أبي إسحاق، عن الحارث، عن علي، أنه شكا إلى النبي صلى الله عليه وسلم الوحدة، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: فلو اتخذت زوجا من حمام، فانسك وأصبت من فروخه، واتخذت ديكا، فانسك وأيقظك للصلاة، وهذا منكر بهذا الإسناد، ولعل البلاء فيه من يحيى بن ميمون لا من ميمون بن عطاء، فإن يحيى من ضعفاء البصريين، ولم أجد للمتقدمين فيه كلاما فأذكره‘‘.
[72] الأسامي والكنى:1/192،رقم:338،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى 1436هـ .
[73] الاستغناء:1/398،رقم:389،ت:عبد الله مرحول السوالمة،دار ابن تيمية ـ الرياض،الطبعة الأولى1405هـ .
[74] الكاشف:2/377،رقم:6255،ت:محمد عوامة،دار القبلة للثقافة الإسلاميه ـ السعودية،الطبعة الأولى۱۴۱۳هـ .
[75] المقتنى في سرد الكنى:۱/۹۹،رقم:۵۵۹،ت:محمد صالح عبد العزيز مراد،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة1408هـ .
[76] ميزان الاعتدال:۴/۲۳۴،رقم:۸۹۶۷ ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[77] مجمع الزوائد:۵/۱۶۰،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[78] تقريب التهذيب:ص:۵۹۷،رقم:۷۶۵۶،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سوريا،الطبعة الثانية۱۴۱۱هـ .
[79] تنزيه الشريعة:۱/۱۲۸،رقم:۴۳،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[80] امام بخاری رحمہ اللہ نے ابراہیم بن یَسَع کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال ۱۸۰ھ اور ۱۹۰ھ کے درمیان ہوا ہے(التاريخ الصغير:۲/۲۰۵،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ).
[81] تاريخ عثمان بن سعيد الدارمي:ص:73،رقم:159،ت:أحمد محمد نور سيف،دار المأمون للتراث ـ بيروت .
[82] لسان المیزان:1/272،رقم:116،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .
[83] التاريخ الكبير:1/276،رقم:913،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثاني 1429هـ .
[84] التاريخ الصغير:2/233،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[85] الضعفاء الصغير:ص:16،رقم:3،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[86] الضعفاء الكبير:۱/۷۱،رقم:۷۳،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى .
[87] الكنى والأسماء:ص:57،رقم:87،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقرى،الجامعة الإسلامية ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى1404هـ .
[88] الجرح التعديل:2/96،رقم:260،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[89] البحر الزخار المعروف بمسند البزار:11/363،رقم:5186،ت:عادل بن سعد،مكتبة العلوم والحكم ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1424هـ .
[90] الكامل في ضعفاء الرجال:1/386،رقم:70،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[91] المجروحين:1/100،رقم:13،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الثالثة 1433هـ .
[92] الكامل في ضعفاء الرجال:1/389،رقم:70 ،ت:عادل أحمد,عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[93] الأسامي والكنى:1/153،رقم:258،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى 1436هـ .
[94] كتاب الموضوعات:۱/ ۲۸۹،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ مدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶ هـ .
[95] المدخل إلى الصحيح:ص:۱۱۴،رقم:۱،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1404هـ .
[96] المدخل إلى کتاب الإكليل:ص:59،ت:فؤاد عبد المنعم أحمد،دار الدعوة ـ الإسكندرية .
[97] المسند المستخرج على صحيح مسلم:1/57،رقم:3،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[98] تذكرة الحفاظ:ص:۱۲۳،رقم:۲۸۶،ت:حمدي بن عبد المجيد،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۵هـ .
[99] تذكرة الحفاظ:ص:406،رقم:1052،ت:حمدي بن عبد المجيد،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۵هـ .
[100] ذخيرة الحفاظ:ص:123،رقم:276،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[101] ديوان الضعفاء:ص:22،رقم:275،ت:حماد بن محمد الأنصاری،مطبعة النهضة الحديثية ـ مكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[102] مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:۴/۲۰۲،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربي ـ بيروت .
[103] تلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير:4/492،رقم:2133،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1419هـ .
[104] تنزيه الشريعة:1/21،رقم:22،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .