روایت:’’اللہ تعالی نے فرشتوں کو پیدا کرکے ان میں عقل رکھی، اور چوپایوں کو پیدا کرکے ان میں شہوت رکھی، اور بنی آدم کو پیدا کرکے اس میں عقل اور شہوت دونوں رکھی ہیں، تو جس کی عقل شہوت پر غالب آگئی وہ ملائکہ سے افضل ہے، اور جس کی شہوت عقل پر غالب آگئی وہ چوپایوں سے کمتر ہے‘‘۔
باب: تخلیقِ کائنات و عجائبِ عالم
آسمان و زمین کی تخلیق، زلزلے، گہن اور دنیا کے عجائب سے متعلق بے اصل روایات۔
گروپ: عقائد
6 روایات
بیل کے سینگ ہلنے سے زمین میں زلزلہ آجاتا ہے
روایت: ’’زمین سے اگنے والی ہر سبز گھاس میں ایک حکمت موجود ہے‘‘، یہ حدیث نہیں ہے۔
روایت: ’’اللہ نے عقل کو پیدا کر کے اس سے کہا: آگے ہوجاؤ، عقل آگے ہوگئی، پھر اللہ نے فرمایا: پیچھے ہوجاؤ، عقل پیچھے ہوگئی، اور فرمایا کہ یہ دو کتابیں رب العالمین کی جانب سے ہیں‘‘،یہ من گھڑت ہے۔
روایت: ” گائے کے سینگ بدلنے سے زلزلہ ہو تا ہے“، کو ئی معتبر روایت اس میں ثابت نہیں۔
روایت: ’’اللہ تعالی فرماتے ہیں: میں نے آسمان وزمین اور سورج وچاند کے پیدا کرنے سے دو ہزار سال (اور ایک روایت کے مطابق بیس لاکھ سال) پہلے اپنے نام کے ساتھ محمد ﷺ کا نام عرش پر لکھ دیا تھا‘‘۔