روایت: جس میں عاشورہ (دس محرم) کو مختلف انبیاء علیہ الصلاۃ والسلام حضرت آدم علیہ السلام ،حضرت حواء علیہا السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت اسماعیل علیہ السلام ،حضرت موسیٰ علیہ السلام ، حضرت ایوب علیہ السلام ، حضرت داؤد علیہ السلام ،حضرت سلیمان علیہ السلام ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور نبی ﷺ کو پیشآنے والے بڑے بڑے واقعات کا ذکر ہے، نیز عاشورہ کے دنمختلف اعمال جیسے:غسل، سرمہ، یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا، مریضکی عیادت کرنا، افطار پر بڑے بڑے اجر و ثواب کا ذکر ہے۔
حکم: باطل، من گھڑت
تحقیق کی تفصیل
1 روایت بطریق حبیب بن ابی حبیب خَرْطَطِی 2 روایت بطریق موسی بن عبدالرحمن3 روایت بطریق ابو الصباح عبد الغفور 4 روایت بطریق ابو طالب عُشَارِی۔
یہ روایت فقیہ ابواللیث سمرقندی رحمہ اللہ نے ’’تنبيه الغافلين‘‘[1] میں ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’قال الفقيه أبو الليث السمرقندي رحمه الله تعالى: حدثنا الحاكم أبو الحسن علي بن الحسين السَرْدَرِي، حدثنا أبو جعفر أحمد بن حاتم، حدثنا يعقوب بن جندب، عن حامد بن آدم، عن حبيب بن محمد، عن أبيه، عن إبراهيم الصائغ، عن ميمون بن مهران، عن عبد الله بن عباس رضي الله تعالى عنهما، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صام يوم عاشوراء من المحرم أعطاه الله تعالى ثواب عشرة آلاف ملك،[ومئة شهيد]، ومن صام يوم عاشوراء من المحرم أعطي ثواب عشرة آلاف حاج ومعتمر، وعشرة آلاف شهيد، ومن مسح يده على رأس يتيم يوم عاشوراء رفع الله تعالى له بكل شعرة درجة، ومن فطر مؤمنا ليلة عاشوراء فكأنما أفطر عنده جميع أمة محمد عليه الصلاة والسلام، وأشبع بطونهم.
قالوا: يا رسول الله! لقد فضل الله يوم عاشوراء على سائر الأيام؟ قال: نعم، خلق الله تعالى السموات والأرضين يوم عاشوراء، وخلق الجبال يوم عاشوراء، وخلق النجوم يوم عاشوراء، وخلق اللوح والقلم يوم عاشوراء، وخلق آدم يوم عاشوراء، وخلق حواء يوم عاشوراء، وخلق الجنة وأدخله الجنة يوم عاشوراء، وولد إبراهيم يوم عاشوراء، ونجاه الله من النار يوم عاشوراء، وقد أمر بالذبح يوم عاشوراء، وفدى ولده من الذبح يوم عاشوراء، وأغرق فرعون يوم عاشوراء، وكشف البلاء عن أيوب يوم عاشوراء، وتاب الله على آدم يوم عاشوراء، وغفر ذنب داود يوم عاشوراء، ورد ملك سليمان يوم عاشوراء، وولد عيسى في يوم عاشوراء، ورفع الله عيسى في يوم عاشوراء، وولد النبي صلى الله عليه وسلم في يوم عاشوراء، ويوم القيامة في يوم عاشوراء‘‘.
حضرت عبد اللہ بن عباسرضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جس نے یوم عاشورہ (دس محرم) کا روزہ رکھا اسے دس ہزار فرشتوں [اور سو شہیدوں کی عبادت] کے برابر ثواب ملے گا، جس نے یوم عاشورہ کا روزہ رکھا اسے دس ہزارحج وعمرہ اور دس ہزار شہیدوں کے برابر ثواب عطا ہوگا، جس نے یوم عاشورہ کو کسی یتیم بچے کے سر پر محبت و شفقت سے ہاتھ پھیرا سر کے ہر بال کے عوض اللہ اس کا ایک درجہ بلند فرمائے گا، جس نے یوم عاشورہ کی شام کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرایا اور اسے کھانا کھلایا اس نے گویا پوری امت محمدﷺ کا روزہ افطار کرایا،اور اسے پیٹ بھر کر کھانا کھلایا۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اےاللہ کے رسولﷺ!یوم عاشورہ (دس محرم) کو تمام دنوں پر فضیلت حاصل ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ہاں، اللہ نے زمین وآسمان پیدا کئے تو عاشورہ کا دن تھا، عاشورہ کے دن پہاڑ پیدا کئے، عاشورہ کے دن ستارے پیدا کئے، لوح و قلم عاشورہ کے دن بنائے، حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حواءعلیہا السلام عاشورہ کے روز پیدا کئے گئے، اور جنت کو عاشورہ کے دن پیدا کرکے انہیں جنت میں عاشورہ کے روز داخل کیا گیا،حضرت ابراہیم علیہ السلام عاشورہ کے دن پیدا ہوئے، عاشورہ کے دن اللہ نے انہیں آگ سے نجات دلائی، انہیں بیٹے کی قربانی کا حکم عاشورہ کے روز دیا گیا، بیٹے کے بدلے قربان کرنے کےلئے دنبہ عاشورہ کے دن نازل کیا گیا، عاشورہ کے روز فرعون دریائے نیل میں غرق ہوا،حضرت ایوب علیہ السلام کی آزمائش(بیماری) عاشورہ کو ختم ہوئی، عاشورہ کے دن اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی، حضرت داؤد علیہ السلام کی لغزش عاشورہ کے روز معاف ہوئی، عاشورہ کے روز حضرت سلیمان علیہ السلام کو سلطنت ملی، حضرت عیسی علیہ السلام عاشورہ کے دن پیدا ہوئے، عاشورہ کے روز ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان کی طرف اٹھا لیاگیا، نبی کریمﷺ کی ولادت بھی عاشورہ کے روز ہوئی اور قیامت بھی عاشورہ کے دن ہی واقع ہوگی۔
یہی روایت حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’المجروحين‘‘[2] میں، امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’فضائل الأوقات‘‘[3] میں، حافظ عبد بن احمد المعروف ابن سماک ہروی رحمہ اللہ نے اپنے ’’فوائد‘‘[4] میں، حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’أربع مجالس‘‘[5] میں اور حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[6] میں تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی حبیب بن ابی حبیب خَرْطَطِی پر مشترک ہو جاتی ہیں۔
نیز ’’تنبیہ الغافلین‘‘میں روایت کے الفاظ ’’من صام يوم عاشوراء كتب الله له بها عبادة ستين سنة‘‘ نہیں ہیں، بلکہ یہ الفاظ ’’فضائل الاوقات، الجزء من فوائد حدیث ابی ذر، اربع مجالس للخطیب اور موضوعات لابن الجوزی‘‘میں ہیں، البتہ ’’مجروحین ‘‘میں ’’ستین کے بجائے سبعین‘‘کے الفاظ ہیں۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[7] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں: ’’ومنهما من يدخل بين حبيب وبين إبراهيم أباه‘‘. بعض لوگوں نے حبیب اور ابراہیم کے درمیان حبیب کے والد کا اضافہ کیا ہے۔
اس کے بعد متصلاً حافظ ابن حبان رحمہ اللہ حبیب بن ابی حبیب کی ایک دوسری روایت لاکر فرماتے ہیں: ’’هذا كله باطل، لا أصل له‘‘. یہ سب باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الحفاظ‘‘[8] میں اسے نقل کر کے لکھا ہے: ’’وحبيب هذا يضع الحديث‘‘. یہ حبیب حدیث گھڑتا تھا۔
امام بیہقی رحمہ اللہ ’’فضائل الأوقات‘‘[9] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذا حديث منكر، وإسناده ضعيف بمرة، وأنا أبرأ إلى الله من عهدته، وفي متنه ما لا يستقيم، وهو ما روي فيه من خلق السماوات والأرضين والجبال، كلها في يوم عاشوراء، والله تعالى يقول: ’’الله الذي خلق السموات والأرض في ستة أيام ثم استوى على العرش‘‘، ومن المحال أن تكون السنة كلها في يوم عاشوراء، فدل ذلك على ضعف هذا الخبر، والله أعلم‘‘.
یہ حدیث منکر ہے، اور اس کی سند ضعیف بمرہ ہے، اور میں اس کے ذمہ سے اللہ کے یہاں بری ہونے کا اعلان کرتا ہوں، اور اس کے متن میں وہ کچھ ہے جو مستقیم نہیں ہے، اور وہ یہ ہے کہ زمین وآسمان اور پہاڑ تمام کے تمام عاشورہ کے دن پیدا کئے گئے ہیں، حالانکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں: تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے سب آسمان اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا، پھر عرش پر قائم ہوا، اور یہ ناممکن بات ہےکہ تمام سال عاشورہ کے دن میں ہو، یہ چیز اس حدیث کے ضعف پر دلالت کرتی ہے،واللہ اعلم۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات ‘‘[10] میں تخریج روایت کے بعد لکھتے ہیں: ’’هذا حديث موضوع بلا شك، قال أحمد بن حنبل: كان حبيب بن [أبي] حبيب يكذب، وقال ابن عدي: كان يضع الحديث، وفي الرواة من يدخل بين حبيب وبين إبراهيم أباه، وقال أبو حاتم بن حبان: هذا حديث باطل، لا أصل له، قال: وكان حبيب من أهل مرو، يضع الحديث على الثقات، لا يحل كتب حديثه إلا على سبيل القدح فيه‘‘.
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ حدیث من گھڑت ہے، احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حبیب بن ابی حبیب جھوٹ بولتا ہے، اور ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:یہ حدیث گھڑتا تھا[11] ، بعض راویوں نے حبیب اور ابراہیم کے درمیان ان کے والد کا اضافہ کیا ہے، اور ابو حاتم ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے اور مزید فرماتے ہیں:حبیب مرو کا رہنے والا تھا، ثقات پر حدیث گھڑتا تھا،اس کی روایت کو اس پر جرح کے علاوہ لکھنا حلال نہیں ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الموضوعات‘‘[12] میں، حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’اللآلئ المصنوعة‘‘[13] میں اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[14] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ ’’مجموع الفتاوى‘‘[15] میں لکھتے ہیں:
’’ورووا فضائل في صلاة يوم عاشوراء، ورووا أن في يوم عاشوراء توبة آدم، واستواء السفينة على الجودي، ورد يوسف على يعقوب،,وإنجاء إبراهيم من النار، وفداء الذبيح بالكبش، ونحو ذلك، ورووا في حديث موضوع مكذوب على النبي صلى الله عليه وسلم أنه من وسع على أهله يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر السنة، ورواية هذا كله عن النبي صلى الله عليه وسلم كذب‘‘.
اور وہ روایت کرتے ہیں یوم عاشوراء کی نماز کے فضائل، اور وہ نقل کرتے ہیں کہ یوم عاشورہ میں حضرت آدم علیہ السلام نے توبہ کی، نیز کشتی عاشورہ کو جودی پہاڑ پر ٹھہری، اور یعقوب علیہ السلام کے پاس یوسف علیہ السلام کی واپسی، اور ابراہیم علیہ السلام کی آگ سے خلاصی، اور اسمعیل علیہ السلام کی جگہ مینڈھے کی قربانی، اور اس طرح کی دوسری باتیں، اور ایک جھوٹی من گھڑت روایت نبیﷺ کی طرف منسوب کرتے ہیں کہ جس نے عاشوراء کے دن اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے میں وسعت کی اللہ اس پر سارا سال وسعت کرتا ہے، ان تمام چیزوں کو رسول اللہﷺ سے نقل کرنا جھوٹ ہے۔
حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ ’’جامع الآثار‘‘[16] میں فرماتے ہیں: ’’وقيل: ولد يوم عاشوراء، والخبر به موضوع جاء والله أعلم من فعل حبيب بن أبي حبيب الخَرْطَطِي المروزي، ورواه عن إبراهيم الصائغ، عن ميمون بن مهران، عن ابن عباس مرفوعا‘‘.
اور کہا گیا ہے کہ آپ ﷺ دس محرم کے دن پیدا ہوئے، اور یہ خبر من گھڑت ہے، یہ خبر حبیب بن ابی حبیب خَرْطَطِی مروزی کی طرف سے آئی ہے، واللہ اعلم، اور اس نے اسے عن ابراہیم عن الصائغ، عن میمون بن مہران، عن ابن عباس رضی اللہ عنہماکی سند سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔
حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ ’’المنار المنيف‘‘[17] میں اس روایت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وهذا باطل، يرويه حبيب بن أبي حبيب عن إبراهيم الصائغ، عن ميمون بن مهران، عن ابن عباس، وحبيب كان يضع الأحاديث‘‘. یہ باطل ہے، اسے حبیب بن ابی حبیب نے عن ابراہیم، عن میمون بن مہران، عن ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سند سے روایت کیا ہے، اور یہ حبیب احادیث گھڑتا تھا۔
ملا علی قاری رحمہ اللہ نے ’’الأسرار المرفوعة‘‘[18] میں اور علامہ قاؤقجی رحمہ اللہ نے ’’اللؤلؤ المرصوع‘‘[19] میں حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائد المجموعة‘‘[24] میں اس روایت کے متعلق لکھتے ہیں: ’’ذكره في اللآلئ مطولا عن ابن عباس مرفوعا، وهو موضوع‘‘. اسے سیوطی رحمہ اللہ نے لآلئ میں ایک لمبی حدیث میں حضرت ابن عباسرضی اللہ عنہما سے مرفوعاً ذکر کیا ہے، اور یہ من گھڑت ہے۔
علامہ محمدبن درویش الحوت رحمہ اللہ ’’أسنى المطالب‘‘ [25] میں زیر بحث روایت کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’باطل، وهذا يرويه حبيب بن أبي حبيب، قال الهيثمي: متروك، كذاب‘‘.یہ باطل ہے، اور اسے حبیب بن ابی حبیب نے روایت کیا ہے، ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ متروک، کذاب ہے۔
علامہ لکھنوی رحمہ اللہ نے ’’الآثار المرفوعة‘‘[26] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا کلام ذکر کرنے کے بعد عاشورہ کے دن چند ثابت شدہ امور کو نقل کیا،پھر فرماتے ہیں:
’’وأما هذه الأحاديث الطوال التي ذكر فيها كثير من الوقائع العظيمة الماضية والمستقبلة أنها في يوم عاشوراء، فلا أصل لها، وإن ذكرها كثير من أرباب السلوك والتاريخ في تواليفهم، ومنهم: الفقيه أبو الليث ذكر في تنبيه الغافلين حديثا طويلا في ذلك، وكذا ذكر في بستانه، فلا تغتر بذكر هؤلاء، فإن العبرة في هذا الباب لنقد الرجال، لا لمجرد ذكر الرجال‘‘.
بہرحال وہ لمبی حدیث جس میں گزشتہ اور آئندہ زمانے میں دس محرم کے متعلق بڑے بڑے واقعات مذکور ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے، اگرچہ بہت سے ارباب تصوف و تاریخ نے اپنی تالیفات میں اسے ذکر کیا ہے، ان میں سے ایک فقیہ ابو اللیث رحمہ اللہ ہیں جنہوں نے ’’تنبیہ الغافلین‘‘میں اس بارے میں ایک لمبی حدیث ذکر کی ہے، اور اسی طرح ’’بستان‘‘ میں بھی مذکور ہے، اِن کے ذکر کرنے سے دھوکہ نہیں کھانا چاہئے، اس لئے کہ اس باب میں اعتبار نقد رجال کا ہوتا ہے، محض رجال کے ذکر کا اعتبار نہیں ہوتا۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[27] میں فرماتے ہیں: ’’ كان يضع الحديث على الثقات، لا تحل كتابة حديثه ولا الرواية عنه، إلا على سبيل القدح فيه‘‘. یہ ثقہ لوگوں پر حدیثیں گھڑتا تھا، اس کی حدیث کولکھنا اور اس سے روایت کرنا اس پر جرح کے علاوہ حلال نہیں ہے۔
حافظ سمعانی رحمہ اللہ نے ’’الأنساب‘‘[28] میں، حافظ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ نے ’’الكشف الحثيث‘‘[29] میں، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’تقريب‘‘[30] میں اور حافظ بدر الدین عینی رحمہ اللہ نے ’’مغاني الأخيار‘‘[31] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
امام حاکم رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[32] میں فرماتے ہیں: ’’حدث بمرو عن إبراهيم الصايغ، وأبي حمزة السكري بأحاديث موضوعة‘‘. اس نے مرو مقام پر ابراہیم صائغ اور ابو حمزہ سکری کے انتساب سے من گھڑت احادیث بیان کی ہیں۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[33] اور ’’المسند المستخرج‘‘[34] میں فرماتے ہیں: ’’حدث عن إبراهيم الصائغ، وأبي حمزة السكري أحاديث موضوعة، لا شيء‘‘. یہ ابراہیم صائغ اور ابو حمزہ سکری کے انتساب سے من گھڑت احادیث نقل کرتا ہے، یہ لاشیء ہے۔
حافظ ابو سعید نقاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يروي الموضوعات‘‘[35] .یہ من گھڑت احادیث نقل کرتا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المغني‘‘[36] میں حبیب کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[37] میں حبیب بن ابی حبیب کووضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرمایا ہے: ’’كان يضع الحديث‘‘. یہ حدیث گھڑتا ہے۔
زیر بحث روایت کے بارے میں سابقہ ذکر کردہ ائمہ کے اقوال اجمالاً ملاحظہ ہوں:
’’باطل، لا اصل ہے‘‘ (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ) ۔
’’یہ حدیث منکر ہے، اور اس کی سند ضعیف بمرہ ہے‘‘ (امام بیہقی رحمہ اللہ )۔
’’من گھڑت ہے‘‘ (حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، نیز حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ،علامہ شوکانی رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے)۔
’’باطل ہے‘‘ (حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ ، نیز علامہ محمد بن محمد درویش الحوت رحمہ اللہ ، ملا علی قاری رحمہ اللہ اور علامہ قاؤقجی رحمہ اللہ نے حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے)۔
’’بہرحال وہ لمبی حدیث جس میں گزشتہ اور آئندہ زمانے میں دس محرم کے متعلق بڑے بڑے واقعات مذکور ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے‘‘ (علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ )۔
الحاصل اس روایت کو اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[38] میں تحریر فرماتے ہیں:
’’قلت: ورأيت بخط العلامة شرف الدين أبي الفتح المَرَاغِي، أن الحافظ أبا طاهر السِلَفِي قال: أنبأنا الشيخ أبو الحسين المبارك بن عبد الجبار بن أحمد الصيرفي، أنبأنا أبو الحسين أحمد بن محمد بن أحمد بن يعقوب بن قفر جلد الكاتب، حدثنا أبو بكر محمد بن إسماعيل بن العباس الوراق، حدثني علي بن محمد بن حمد الفقيه، حدثنا بكر بن سهل الدمياطي، حدثنا عبد الغني بن سعيد الثقفي، حدثنا موسى بن عبد الرحمن الصنعاني، عن ابن جريج، عن عطاء، عن ابن عباس.
قال: وحدثنا موسى بن عبد الرحمن، عن مقاتل بن سليمان، عن الضحاك بن مزاحم، عن ابن عباس، قال: يوم عاشوراء يوم جعل الله فيه خيرا كثيرا، فيه تاب الله على آدم، وفيه رفع إدريس إلى السماء، وفيه أهبط نوح من السفينة، وفيه اتخذ الله إبراهيم خليلا، وفيه بشرت سارة بإسحاق، وفيه رد الله بصر يعقوب عليه، وفيه جمع الله بين يوسف ويعقوب، وفيه تاب الله على داود، وفيه رد الله على سليمان ملكه، وفيه كشف الله عن أيوب البلاء.
وفيه أخرج الله يونس من بطن الحوت، وفيه قطع موسى البحر، وفيه أغرق الله فرعون وقومه، وفيه رفع عيسى بن مريم إلى السماء، وفيه دخل النبي المدينة، فرأى اليهود تصوم, فقال ما هذا اليوم؟ قالوا: يوم كان يصومه موسى، فقال: موسى أخي، وأنا أحق بموسى منكم، فقال لأصحابه: من أكل فليمسك، ومن لم يكن أكل فليصم، فإني صائم، قال ابن عباس: وهو يوم العاشر من المحرم، فمن أراد أن يصيبه، فليصم التاسع والعاشر والحادي عشر، فإنه يصيبه‘‘.
حضرت ابن عباسرضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عاشورہ کے دن اللہ تعالی نے بہت خیر رکھی ہے،اسی دن میں آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، اور اسی دن میں ادریس علیہ السلام کو آسمانوں پر اٹھایا، اور اسی دن میں نوح علیہ السلام کو کشتی سے اتارا، اور اسی دن میں ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل بنایا، اور اسی دن میں سارہ علیہا السلام کو اسحاق علیہ السلام کی پیدائش کی بشارت ملی، اور اسی دن میں اللہ نے یعقوب علیہ السلام کی بینائی لوٹائی، اور اسی دن میں اللہ نے یوسف علیہ السلام اور یعقوب علیہ السلام کو ملایا، اور اسی دن میں اللہ تعالی نے داؤد علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی، اور اسی دن میں اللہ تعالی نے سلیمان علیہ السلام کو سلطنت عطا فرمائی، اور اسی دن میں اللہ تعالی نے ایوب علیہ السلام سے مصیبت دور کی۔
اور اسی دن میں اللہ تعالی نے یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات عطا فرمائی، اور اسی دن میں موسی علیہ السلام نے سمندر کو پار کیا، اور اسی دن میں اللہ تعالی نے فرعون اور اس کی قوم کو پانی میں غرق کیا، اور اسی دن میں عیسی بن مریم علیہما السلام کو آسمانوں پر اٹھایا، اور اسی دن میں نبیﷺ مدینہ تشریف لائے تویہودیوں کو روزہ رکھے ہوئے دیکھا تو آپﷺ نے دریافت کیا: یہ کون سا دن ہے؟ یہودیوں نے کہا: اس دن موسی علیہ السلام روزہ رکھا کرتے تھے، آپﷺ نے فرمایا: موسی علیہ السلام میرے بھائی ہیں، اور میں تم لوگوں سے موسی علیہ السلام کا زیادہ حق دار ہوں، پھر آپﷺ نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: جس نے کچھ کھایا لیا ہے وہ کھانے سے رک جائے، اور جس نے نہیں کھایا وہ روزہ رکھ لے، میں بھی روزہ سے ہوں، ابن عباسرضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ ماہ محرم کا دسواں دن تھا، جو اسے پانا چاہے وہ نویں،دسویں اور گیارہویں کا روزہ رکھےوہ اسے پا لے گا۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[39] میں زیر بحث اور ایک دوسری روایت (جو ابو الصباح کے طریق میں آگے آرہی ہے)ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’والحديثان لا يصحان، في الأول موسى بن عبد الرحمن، وفي الثاني ابن الصباح، وضاعان، والله أعلم‘‘. یہ دونوں حدیثیں صحیح نہیں ہیں، پہلی (یعنی زیر بحث) حدیث میں موسی بن عبدالرحمن ہے، اور دوسری حدیث میں ابن صباح ہے، یہ دونوں حدیث گھڑنے والے ہیں،واللہ اعلم۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[40] میں لکھتے ہیں: ’’دجال، يضع الحديث، روى عنه عبد الغني بن سعيد الثقفي، وضع على ابن جريج، عن عطاء، عن ابن عباس كتابا في التفسير، جمعه من كلام الكلبي ومقاتل بن سليمان، وألزقه بابن جريج عن عطاء، عن ابن عباس، ولم يحدث به ابن عباس، ولا عطاء سمعه، ولا ابن جريج سمع من عطاء، وإنما سمع ابن جريج من عطاء الخراساني، عن ابن عباس في التفسير أحرفا شبيها بجزء، وعطاء الخراساني لم يسمع من ابن عباس شيئا ولا رواه، لا تحل الرواية عن هذا الشيخ، ولا النظر في كتابه، إلا على سبيل الاعتبار‘‘.
دجال ہے، حدیث گھڑتا ہے، اس سے عبد الغنی بن سعید ثقفی روایت کرتا ہے، اس نے ابن جریج پر عن عطاء، عن ابن عباسرضی اللہ عنہما کے طریق سے تفسیر میں ایک کتاب گھڑی ہے، اس میں کلبی اور مقاتل بن سلیمان کے کلام کو جمع کیا ہے، اور اسے عن عطاء، عن ابن عباسرضی اللہ عنہما کے طریق سے ابن جریج پر چسپاں کردیا ہے، جبکہ اسے ابن عباسرضی اللہ عنہما نے بیان نہیں کیا، اور عطاء نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نہیں سنا، اور نہ ہی ابن جریج نے عطاء سے سنا ہے، بلکہ ابن جریج نے عطا ء خراسانی، عن ابن عباسرضی اللہ عنہما کے طریق سے تفسیر میں چند حروف ایک جزء کے مشابہ سنے ہیں،اور عطاء خراسانی نے ابن عباسرضی اللہ عنہما سے نہ کچھ سنا ہے اور نہ ہی کچھ روایت کیا ہے، اس شیخ سے روایت کرنا حلال نہیں ہے، اور نہ ہی اس کی کتاب کو دیکھنا حلال ہے سوائے اعتبار کے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ديوان الضعفاء‘‘[41] میں اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’موافقة الخبر الخبر‘‘[42] حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
نیز علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے بھی ’’تنزيه الشريعة‘‘[43] میں موسی بن عبدالرحمن کووضاعین و متہمین کی فہرست میں شمار کرکے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[44] میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث‘‘.
اس کے بعد حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ان کی چند احادیث نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’وهذه الأحاديث بواطيل‘‘[45] .اور یہ باطل حدیثیں ہیں۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’السنن الكبرى‘‘[46] میں ایک روایت کے تحت موسی بن عبد الرحمن کو ’’ضعيف جدا‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[47] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وموسى هذا منكر الحديث عن الثقات، وهو أبو محمد المفسر‘‘. اور یہ موسی ثقات کے انتساب سے منکر الحدیث ہے، اور یہ ابو محمد مفسر ہے۔
حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ ’’مجموع الفتاوى‘‘[48] میں فرماتے ہیں: ’’وموسى بن عبد الرحمن هذا من الكذابين‘‘. اور یہ موسی بن عبد الرحمن جھوٹوں میں سے ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المهذب في اختصار السنن‘‘[49] میں ایک روایت کے تحت موسی بن عبد الرحمن کو ’’واه‘‘ کہا ہے، اور ’’المغني‘‘[50] میں ’’هالك‘‘قرار دیا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[51] میں فرماتے ہیں: ’’ ليس بثقة‘‘.
علامہ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ نے ’’الكشف الحثيث‘‘[52] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ اور حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ا بن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے ایک روایت کے تحت موسی بن عبد الرحمن کو ’’التلخيص الحبير‘‘[53] میں ’’متروك‘‘ اور ’’العجاب‘‘[54] میں ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت کو ’’لا یصح‘‘ کہا ہے، نیز سند میں موجود راوی موسی بن عبد الرحمن کے بارے میں درج ذیل ائمہ نے شدید جرح کے اقوال نقل کئے ہیں، ملاحظہ ہوں:
’’دجال ہے، حدیث گھڑتا ہے‘‘ (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے)۔
’’شدید ضعیف ہے‘‘ (امام بیہقی رحمہ اللہ )۔
’’یہ جھوٹوں میں سے ہے‘‘ (حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ )۔
’’واہ، ہالک، لیس بثقہ‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )۔
’’متروک ہے، کذاب ہے‘‘ (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )۔
الحاصل اسے اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ ’’المعجم الكبير‘‘[55] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا علي بن عبد العزيز، ثنا معلى بن مهدي الموصلي، ثنا عثمان بن مطر الشيباني، عن عبد الغفور يعني ابن سعيد، عن عبد العزيز، عن أبيه قال عثمان: وكانت لأبيه صحبة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رجب شهر عظيم، يضاعف الله فيه الحسنات، فمن صام يوما من رجب، فكأنما صام سنة، ومن صام منه سبعة أيام، غلقت عنه سبعة أبواب جهنم، ومن صام منه ثمانية أيام، فتحت له ثمانية أبواب الجنة، ومن صام منه عشرة أيام، لم يسأل الله شيئا إلا أعطاه إياه، ومن صام منه خمسة عشر يوما نادى مناد في السماء قد غفر لك ما مضى، فاستأنف العمل، ومن زاد، زاده الله عز وجل.
وفي رجب حمل الله نوحا في السفينة، فصام رجب وأمر من معه أن يصوموا، فجرت بهم السفينة ستة أشهر، آخر ذلك يوم عاشوراء، أهبط على الجودي، فصام نوح، ومن معه، والوحش، شكرا لله عز وجل، وفي يوم عاشوراء أفلق الله البحر لبني إسرائيل، وفي يوم عاشوراء تاب الله عز وجل على آدم صلى الله عليه وسلم، وعلى مدينة يونس، وفيه ولد إبراهيم صلى الله عليه وسلم‘‘.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رجب بڑا عظیم مہینہ ہے، اللہ تعالی اس مہینہ میں نیکیوں کو دگنا کردیتے ہیں، جس نے ایک دن رجب کا روزہ رکھا گویا کہ اس نے سال بھر روزہ رکھا، اور جس نے رجب میں سات دن روزہ رکھا اس کے لئے جہنم کے سات دروازے بند کردیئےجاتے ہیں، اور جس نے رجب کے آٹھ روزے رکھے اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئے جاتے ہیں، اور جس نے رجب کے دس روزے رکھےاللہ سے جو کچھ مانگتا ہے اس کو عطا کیا جاتا ہے، اور جس نے پندرہ دن روزے رکھےاس کےلئے آسمان سے ایک ندا لگائی جاتی ہے کہ تیرے سارے پچھلے گناہ معاف ہوگئے، اب دوبارہ عمل کرنا شروع کرو، اور جو زیادہ کرے گا اللہ کے یہاں اس کےلئے زیادتی ہوگی۔
اور رجب کے مہینہ میں اللہ نے نوح علیہ السلام کو کشتی میں سوار کیا تو نوح علیہ السلام نے روزہ رکھا، اور اپنے ساتھیوں کو روزہ کا حکم دیا، کشتی نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو لیکر چھ مہینہ تک چلی، یوم عاشورہ کو نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو جودی (پہاڑ کی چوٹی) پر اتارا،تو اس پر نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں اور جانوروں نے شکرانے کے طور پر اللہ کے لئے روزہ رکھا، اور عاشورہ کے دن اللہ نے بنی اسرائیل کے لئے سمندر کو شق کیا، اور عاشورہ کے دن اللہ نےآدم علیہ السلام اور یونسﷺ کی توبہ قبول فرمائی،اور عاشورہ کے دن ابراہیم علیہ السلام پیدا ہوئے۔
یہی روایت امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الإيمان‘‘[56] اور ’’فضائل الأوقات‘‘[57] میں اور علامہ یحیی بن حسین شجری رحمہ اللہ نےاپنی ’’أمالی ‘‘[58] میں امام طبرانی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے۔
اسی طرح یہ روایت امام ابو جعفر محمد بن جریر طبری رحمہ اللہ نے اپنی ’’تاريخ ‘‘[59] میں، حافظ ابو محمد حسن بن محمد خلال رحمہ اللہ نے ’’فضل شهر رجب‘‘[60] میں، حافظ ابو القاسم قوام السنہ اسماعیل بن محمد اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’الترغيب والترهيب‘‘[61] میں، اور قوام السنہ رحمہ اللہ کے طریق سے حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے ’’جزء في فضل رجب‘‘[62] میں، نیز اسے علامہ عبد الکریم قزوینی رحمہ اللہ نے ’’التدوین‘‘[63] میں تخریج کیا ہے۔
نیز اسے حافظ مغلطائی رحمہ اللہ نے ’’الإنابة‘‘[64] میں ابو موسی رحمہ اللہ کے انتساب سے اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الغرائب الملتقطة‘‘[65] میں ابو الشیخ رحمہ اللہ کی سند سے ذکر کیا ہے، اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے بھی یہ روایت ’’تنزيه الشريعه‘‘[66] میں سنداً تحریر کی ہے۔
تمام سندیں سند میں موجود راوی ابو الصباح عبد الغفور پر آکر مشترک ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ زیر بحث روایت مذکورہ کتب میں الفاظ کی کچھ تبدیلی اور کمی بیشی کے ساتھ مذکور ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ’’مجمع الزوائد‘‘[67] میں یہ روایت نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں: ’’رواه الطبراني في الكبير، وفيه عبد الغفور، وهو متروك‘‘. طبرانی رحمہ اللہ نے اسے ’’معجم الکبیر‘‘ میں روایت کیا ہے، اور اس میں عبدالغفور ہے، اور یہ متروک ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تبيين العجب‘‘[68] میں یہ روایت ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’رويناه في فضائل الأوقات للبيهقي، وفضائل رجب لعبد العزيز الكتاني، وفي الترغيب والترهيب لأبي القاسم التيمي من طريق عثمان بن مطر، عن عبد الغفور، عن عبد العزيز بن سعيد، عن أبيه، أن النبي صلى الله عليه وسلم، وعثمان بن مطر كذبه ابن حبان، وأجمع الأئمة على ضعفه‘‘.
ہمیں یہ روایت بیان کی گئی بیہقی رحمہ اللہ کی ’’فضائل الاوقات‘‘میں، عبد العزیز کتانی رحمہ اللہ کی ’’فضائل رجب‘‘میں، اور ابو القاسم تیمی رحمہ اللہ کی ’’ترغیب والترہیب‘‘میں عثمان بن مطر، عن عبد الغفور، عن عبد العزیز بن سعید، عن ابیہ کے طریق سے، اور عثمان بن مطر کو ابن حبان رحمہ اللہ نے جھوٹا کہا ہے، اور ائمہ نےاس کے ضعف پر اجماع کیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[71] میں یہ روایت ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’والحديثان لا يصحان، في الأول موسى بن عبد الرحمن، وفي الثاني ابن الصباح، وضاعان، والله أعلم‘‘. یہ دونوں حدیثیں صحیح نہیں ہیں پہلی حدیث (جو گزر چکی ہے)میں موسی بن عبدالرحمن ہے، اور دوسری حدیث (یعنی زیر بحث روایت)میں ابن صباح ہے، یہ دونوں حدیث گھڑنے والے ہیں،واللہ اعلم۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الكبير‘‘[73] میں فرماتے ہیں: ’’تركوه، منكر الحديث‘‘. اسے محدثین نے ترک کردیا ہے، یہ منکر الحدیث ہے۔
نیز امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الصغير‘‘[74] میں فرماتے ہیں: ’’سكتوا عنه‘‘.
امام مسلم رحمہ اللہ ’’الكنى‘‘[75] میں فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث‘‘.
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے عبدالغفور کو ’’ ليس حديثه بشيء‘‘ کہا ہے[76]۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعديل‘‘[77] میں فرماتے ہیں: ’’ضعيف الحديث‘‘.
حافظ ابوزرعہ رحمہ اللہ ، عبدالغفور ابوالصباح کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’واهي الحديث‘‘[78] .
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[79] میں فرماتے ہیں: ’’ كان ممن يضع الحديث على الثقات، على كعب وغيره، لا يحل كتابة حديثه ولا الذكر عنه إلا على جهة التعجب‘‘.یہ ان لوگوں میں سےہےجو ثقہ لوگوں پر حدیثیں گھڑتے ہیں، جیسے کعب وغیرہ،اس کی روایت کو لکھنا اور ذکر کرناحلال نہیں ہےسوائے تعجب کے۔
علامہ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ نے ’’الكشف الحثيث‘‘[80] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
نیز علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے بھی ’’تنزيه الشريعة‘‘[81] میں عبدالغفور کووضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابو احمد حاكم رحمہ اللہ ’’الأسامي‘‘[82] میں فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث‘‘.
امام نسائی رحمہ اللہ ’’الضعفاء والمتروكين‘‘[83] میں فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث‘‘.
حافظ ابو القاسم عبداللہ بن احمد بلخی رحمہ اللہ ’’قبول الأخبار‘‘[84] میں فرماتے ہیں: ’’ليس حديثه بشيء‘‘.
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[85] میں فرماتے ہیں: ’’وعبد الغفور هذا، الضعف على حديثه ورواياته بين، وهو منكر الحديث‘‘. اس عبدالغفور کی حدیث اور روایات میں ضعف واضح ہے،اور وہ خود منکرالحدیث ہے۔
حافظ عبد الحق اشبیلی رحمہ اللہ ’’الأحكام الوسطى‘‘[86] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’في إسناده إسماعيل بن أبي أمية الكوفي، عن عثمان بن مطر، عن عبد الغفور بن عبد العزيز الواسطي، وكلهم ضعفاء‘‘. اس کی سند میں اسماعیل بن ابی امیہ کوفی ہے، جو عثمان بن مطر عن عبد الغفور بن عبد العزیز واسطی کے طریق سے روایت کرتا ہے، اور یہ سب ضعیف ہیں۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[87] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث‘‘.
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[88] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’رمي بالوضع‘‘. اسے حدیث گھڑنے میں متہم قرار دیا گیا ہے۔
حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ ’’البدر المنير‘‘[89] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وعبد الغفور هذا تركوه، ونسب إلى الوضع‘‘. اس عبد الغفور کو محدثین نے متروک قرار دیا ہے، اور اسے حدیث گھڑنے کی طرف بھی منسوب کیا گیا ہے۔
حافظ ا بن حجرعسقلانی رحمہ اللہ ’’التلخيص الحبير‘‘[90] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’متروك، ومتهم أيضا‘‘. متروک ہے، اور متہم بھی ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت کو ’’لا یصح‘‘ کہا ہے، نیز سند میں موجود راوی ابو الصباح عبد الغفور کے بارے میں درج ذیل ائمہ نے شدید جرح کے اقوال نقل کئے ہیں، ملاحظہ ہوں:
’’اسے محدثین نے ترک کردیا ہے، یہ منکر الحدیث ہے‘‘ (امام بخاری رحمہ اللہ )۔
’’متروک الحدیث ہے‘‘ (امام مسلم رحمہ اللہ ، حافظ ابو احمد حاكم رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ اور حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ )۔
’’لیس حدیثہ بشیء‘‘ (حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ اور حافظ ابو القاسم عبداللہ بن احمد بلخی رحمہ اللہ )۔
’’واہی الحدیث ہے‘‘ (حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ )۔
’’یہ ان لوگوں میں سےہےجو ثقہ لوگوں پر حدیثیں گھڑتے ہیں‘‘ (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، اور ان کے کلام پر علامہ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اعتماد کیا ہے)۔
’’اسے حدیث گھڑنے میں متہم قرار دیا گیا ہے‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )۔
’’محدثین نے اسے متروک قرار دیا ہے، اور اسے حدیث گھڑنے کی طرف بھی منسوب کیا گیا ہے‘‘ (حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ )۔
’’متروک ہے، اور متہم بھی ہے‘‘ (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )۔
الحاصل اسے اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[91] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’فمن الأحاديث التي وضعوا: حدثنا أبو الفضل محمد بن ناصر من لفظه وكتابه مرتين، قال: أنبأنا أحمد بن الحسين بن قريش, أنبأنا أبو طالب محمد بن علي بن الفتح العُشَارِي، وقرأت على أبي القاسم الحريري، عن أبي طالب العُشَارِي، حدثنا أبو بكر أحمد بن منصور البرسري [كذا في الأصل، والصحيح: النُوْشَرِي] ،,حدثنا أبو بكر أحمد بن سلمان النجاد، حدثنا إبراهيم الحربي، حدثنا سريح [كذا في الأصل، والصحيح: سريج] بن النعمان، حدثنا ابن أبي الزناد، عن أبيه، عن الأعرج، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله عز وجل افترض على بني إسرائيل صوم يوم في السنة يوم عاشوراء، وهو اليوم العاشر من المحرم، فصوموه، ووسعوا على أهليكم فيه، فإنه من وسع على أهله من ماله يوم عاشوراء وسع عليه سائر سنته، فصوموه، فإنه اليوم الذي تاب الله فيه على آدم، وهو اليوم الذي رفع الله فيه إدريس مكانا عليا، وهو اليوم الذي نجى فيه إبراهيم من النار، وهو اليوم الذي أخرج فيه نوحا من السفينة، وهو اليوم الذي أنزل الله فيه التوراة على موسى.
وفيه فدى الله إسماعيل من الذبح، وهو اليوم الذي أخرج الله يوسف من السجن، وهو اليوم الذي رد الله على يعقوب بصره، وهو اليوم الذي كشف الله فيه عن أيوب البلاء، وهو اليوم الذي أخرج الله فيه يونس من بطن الحوت، وهو اليوم الذي فلق الله فيه البحر لبني إسرائيل، وهو اليوم الذي غفر الله لمحمد ذنبه ما تقدم وما تأخر، وفي هذا اليوم عبر موسى البحر، وفي هذا اليوم أنزل الله تعالى التوبة على قوم يونس، فمن صام هذا اليوم كانت له كفارة أربعين سنة، وأول يوم خلق الله من الدنيا يوم عاشوراء، وأول مطر نزل من السماء يوم عاشوراء، وأول رحمة نزلت يوم عاشوراء، فمن صام يوم عاشوراء، فكأنما صام الدهر كله، وهو صوم الأنبياء، ومن أحيا ليلة عاشوراء، فكأنما عبد الله تعالى مثل عبادة أهل السموات السبع، ومن صلى أربع ركعات يقرأ في كل ركعة الحمد مرة، وخمسين مرة قل هو الله أحد، غفر الله خمسين عاما ماض وخمسين عاما مستقبل، وبنى له في الملأ الأعلى ألف ألف منبر من نور، ومن سقى شربة من ماء فكأنما لم يعص الله طرفة عين، ومن أشبع أهل بيت مساكين يوم عاشوراء مر على الصراط كالبرق الخاطف، ومن تصدق بصدقة يوم عاشوراء، فكأنما لم يرد سائلا قط.
ومن اغتسل يوم عاشوراء لم يمرض مرضا إلا مرض الموت، ومن اكتحل يوم عاشوراء لم ترمد عينيه تلك السنة كلها، ومن أمر يده على رأس يتيم فكأنما بر يتامى ولد آدم كلهم، ومن صام يوم عاشوراء أعطي ثواب عشرة ألف ملك، ومن صام يوم عاشوراء أعطي ثواب ألف حاج ومعتمر، ومن صام يوم عاشوراء أعطي ثواب ألف شهيد، ومن صام يوم عاشوراء كتب له أجر سبع سموات، وفيه خلق الله السموات والأرضين، والجبال والبحار، وخلق العرش يوم عاشوراء، وخلق القلم يوم عاشوراء، وخلق اللوح يوم عاشوراء، وخلق جبريل يوم عاشوراء، ورفع عيسى يوم عاشوراء، وأعطى سليمان الملك يوم عاشوراء، ويوم القيامة يوم عاشوراء، ومن عاد مريضا يوم عاشوراء فكأنما عاد مرضى ولد آدم كلهم‘‘.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ عز وجل نے بنی اسرئیل پر سال میں ایک روزہ عاشورہ کے دن فرض کیا تھا، اور وہ (عاشورہ)دس محرم کا دن ہے، آپ بھی روزہ رکھو، اور اس دن اپنے اہل وعیال پر وسعت کرو، اس لئے کہ دس محرم کے دن جو شخص اپنے اہل وعیال پر اپنے مال میں سے وسعت کرے گا تو اس پر پورا سال وسعت کردی جائے گی، سو اس دن روزہ رکھو، اس لئے کہ اس دن اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے حضرت ادریس علیہ السلام کو بلند مقام کی طرف اٹھا لیا تھا، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے نجات عطا فرمائی، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی سے اتارا گیا، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام پر تورات نازل فرمائی۔
اور اسی دن میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کے فدیہ میں ذبح کےلئے دنبہ دیا گیا، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے حضرت یوسف علیہ السلام کو جیل سے نجات دی، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے حضرت یعقوب علیہ السلام کو بینائی واپس عطا کی، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے حضرت ایوب علیہ السلام کی آزمائش ختم فرمائی، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات عطا فرمائی، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے بنی اسرئیل کےلئے سمندر کو چاک کیا، اور یہ وہ دن ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے
محمد ﷺ کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف کردئیے، اور اسی دن حضرت
موسیٰ علیہ السلام نے دریا کو عبور کیا، اور اسی دن اللہ تعالی نے حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول کی۔
جس نے اس دن روزہ رکھا تو وہ اس کےلئے چالیس سال کا کفارہ ہوجائے گا، اور دنیا کے سب سے پہلے دن اللہ تعالی نے دس محرم کے دن کو پیدا کیا ہے، اورآسمان سے سب سے پہلی بارش دس محرم کے دن برسی، اور سب سے پہلی رحمت دس محرم کے دن نازل ہوئی، جس نے دس محرم کا روزہ رکھا گویا کہ اس نے زندگی بھر روزہ رکھا، اور یہ انبیاء علیہ الصلاۃ والسلام کا روزہ ہے، اور جو شخص دس محرم کی رات جاگتا رہا گویا کہ اس نے سات آسمان والوں کی عبادت کی طرح اللہ تعالی کی عبادت کی، اور جس نے چار رکعات اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ ایک دفعہ، اور’’قل ہو اللہ احد‘‘پچاس مرتبہ پڑھی، تو اللہ تعالی اس کے گزشتہ پچاس سال اور آئندہ پچاس سال کے گناہ معاف فرما دیں گے، اور اس کےلئے ملأ اعلی میں دس لاکھ منبر نور کے بنائیں گے، اور جس نے کسی کو پانی پلایا گویا کہ اس نے اللہ تعالی کی پلک جھپکنے کے برابر بھی نافرمانی نہیں کی، اور جس نے دس محرم کے دن مسکین گھرانے کو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا تو وہ پل صراط سے بجلی کی چمک کی طرح گزر جائے گا، اور جس نے دس محرم کے دن صدقہ کیا گویا کہ اس نے سوالی کو کبھی خالی نہیں لوٹایا۔
اور جس نے دس محرم کے دن غسل کیا تو وہ موت کے علاوہ کسی مرض میں مبتلاء نہیں ہوگا، اور جس نے دس محرم کے دن سرمہ لگایا تو اس کی آنکھ پورا سال نہیں دکھے گی، اور جس نے یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا گویا کہ اس نے اولادِ آدم علیہ السلام کے تمام یتیموں کے ساتھ نیکی کی، اور جس نے دس محرم کا روزہ رکھا اسے دس ہزار فرشتوں کے برابر ثواب دیا جائے گا، اور جس نے دس محرم کا روزہ رکھا اسے ہزارحج وعمرہ کرنے والوں کا ثواب دیا جائے گا، اور جس نے دس محرم کا روزہ رکھا اسے ہزار شہیدوں کا ثواب دیا جائے گا، اور جس نے دس محرم کا روزہ رکھا اس کےلئے سات آسمانوں کا اجر لکھا جائے گا، اور اسی دن اللہ تعالی نے آسمان وزمین، پہاڑوسمندر بنائے، اور دس محرم کے دن اللہ تعالی نے عرش کو پیدا کیا، اور دس محرم کے دن قلم کو بنایا، اور دس محرم کے دن لوح کو پیدا کیا، اور جبرائیل علیہ السلام کو دس محرم کے دن پیدا کیا، اور حضرت عیسی علیہ السلام کو دس محرم کے دن اٹھایا، اور دس محرم کے دن سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت عطا کی، اور قیامت دس محرم کے دن ہوگی، اور جس شخص نے دس محرم کے دن کسی مریض کی عیادت کی گویا کہ اس نے تمام اولاد آدم علیہ السلام کے مریضوں کی عیادت کی۔
یہی روایت حافظ عراقی رحمہ اللہ نے ’’التوسعة على العيال‘‘[92] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[93] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذا حديث لا يشك عاقل في وضعه، ولقد أبدع من وضعه وكشف القناع، ولم يستحيي، وأتى فيه المستحيل، وهو قوله: وأول يوم خلق الله يوم عاشوراء، وهذا تغفيل من واضعه، لأنه إنما يسمى يوم عاشوراء، إذا سبقه تسعة.
وقال: فيه خلق السموات والأرض والجبال يوم عاشوراء، وفي الحديث الصحيح: أن الله تعالى خلق التربة يوم السبت، وخلق الجبال يوم الأحد.
وفيه التحريف في مقادير الثواب الذي لا يليق بمحاسن الشريعة، وكيف يحسن أن يصوم الرجل يوما فيعطى ثواب من حج واعتمر، وقتل شهيدا؟ وهذا مخالف لأصول الشرع، ولو ناقشناه على شيء بعد شيء، لطال، وما أظنه إلا دس في أحاديث الثقاة، وكان مع الذي رواه نوع تغفل، ولا أحسب ذلك إلا في المتأخرين، وإن كان يحيى بن معين قد قال في ابن أبي الزناد: ليس بشيء، ولا يحتج بحديثه، واسم أبي الزناد: عبد الله بن ذكوان، واسم ابنه: عبد الرحمن، كان ابن مهدي لا يحدث عنه، وقال أحمد: هو مضطرب الحديث، وقال أبو حاتم الرازي: لا يحتج به، فلعل بعض أهل الهوى قد أدخله في حديثه‘‘.
کسی بھی عقلمند کو اس حدیث کے من گھڑت ہونے میں شک نہیں ہوتا، اور اس کے گھڑنے والے نے بدعت ایجاد کی ہے، اور اس نے اپنی پردہ دری خود کی ہے، اور اسے کچھ شرم بھی نہیں آئی، اور وہ اس میں ایک محال چیز لے آیا ہے، اور وہ (محال)یہ قول ہے کہ سب سے پہلا دن اللہ تعالی نے دس محرم کے دن کو پیدا کیا، اور یہ اس گھڑنے والے کی غفلت کا نتیجہ ہے، کیونکہ اس کا نام دس محرم اسی وقت ہوسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے نو دن گزر چکے ہوں۔
اور (گھڑنے والے نے)کہا ہے کہ دس محرم کے دن اللہ تعالی نے آسمان، زمین اور پہاڑ پیدا کئے، جبکہ صحیح حدیث میں ہے: اللہ تعالی نے ہفتہ کے دن مٹی کو پیدا کیا، اور اتوار کے دن پہاڑ پیدا کئے۔
اور اس میں ثواب کی مقدار میں ایسی تحریف ہے جو محاسنِ شریعت کے مناسب نہیں ہے، اور یہ مناسب کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک دن آدمی روزہ رکھے اور اسے حج و عمرہ کرنے والے، اور شہید کا ثواب دیا جائے؟ اور یہ چیزیں شریعت کے اصول کے خلاف ہیں، اگر ہم ایک کے بعد ایک چیز کا مناقشہ کریں تو بات لمبی ہوجائے گی، اور میرا خیال تو یہی ہے کہ یہ حدیث ثقہ لوگوں کی احادیث میں ٹھونس دی گئی ہے، اور ساتھ ساتھ اس کو نقل کرنے والے میں ایک قسم کی غفلت بھی ہے، اور میرے خیال میں یہ غفلت متاخرین میں ہوئی ہے، اگرچہ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے ابن ابی الزناد کے بارے میں کہا ہے کہ یہ لیس بشیء ہے، اس کی حدیث سے احتجاج نہ کیا جائے، اور ابو الزناد کا نام عبد اللہ بن ذکوان ہے، اور اس کے بیٹے کا نام عبد الرحمن ہے، ابن مہدی رحمہ اللہ ان سے حدیث بیان نہیں کرتے تھے، اور احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مضطرب الحدیث ہے، اور ابو حاتم رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے احتجاج نہ کیا جائے، شاید کہ بعض ہوی پرست لوگوں نے ان کی حدیث میں اسے داخل کردیا ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’اللآلئ المصنوعة‘‘[94] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کرتے ہوئے یہ الفاظ ذکر کئے ہیں: ’’موضوع، ورجاله ثقات، والظاهر أن بعض المتأخرين وضعه، وركبه على هذا الإسناد‘‘. یہ روایت من گھڑت ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور بظاہر متاخرین میں سے کسی نے اسے گھڑا ہے، اور اس پر یہ سند جوڑ دی ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[95] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں: ’’قلت: قال الذهبي: أدخل على أبي طالب العُشَارِي، فحدث به بسلامة باطن، وفي سنده أبو بكر النجار [كذا في الأصل، والصحيح: النجاد]، وقد عمى بأخرة، وجوز الخطيب أن يكون أدخل عليه شيء، فيحتمل أن يكون هذا مما أدخل عليه، والله أعلم‘‘.
میں (علامہ ابن عراق رحمہ اللہ )کہتا ہوں: ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو طالب عُشَارِی پر اسے داخل کیا گیا ہے، انہوں نے اسے باطن کی سلامتی کے ساتھ بیان کردیا، اور اس کی سند میں ابو بکر نجاد ہے، اور یہ آخر عمر میں نابینا ہوگئے تھے، اور خطیب رحمہ اللہ کی تجویز ہے کہ ان پر کوئی چیز داخل کردی گئی ہے، لہذا احتمال ہے کہ یہ اُن داخل کردہ چیزوں میں سے ہو، واللہ اعلم۔
علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ نے ’’الآثار المرفوعة‘‘[96] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ کے کلا پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ ’’مجموع الفتاوى‘‘[97] میں فرماتے ہیں:
’’وقوم من المتسننة رووا ورويت لهم أحاديث موضوعة، بنوا عليها ما جعلوه شعارا في هذا اليوم، يعارضون به شعار ذلك القوم، فقابلوا باطلا بباطل، وردوا بدعة ببدعة، وإن كانت إحداهما أعظم في الفساد، وأعون لأهل الإلحاد.
مثل الحديث الطويل الذي روي فيه: من اغتسل يوم عاشوراء لم يمرض ذلك العام، ومن اكتحل يوم عاشوراء لم يرمد ذلك العام، وأمثال ذلك من الخضاب يوم عاشوراء والمصافحة فيه، ونحو ذلك فإن هذا الحديث ونحوه كذب مختلق باتفاق من يعرف علم الحديث، وإن كان قد ذكره بعض أهل الحديث وقال: إنه صحيح، وإسناده على شرط الصحيح، فهذا من الغلط الذي لا ريب فيه، كما هو مبين في غير هذا الموضع.
ولم يستحب أحد من أئمة المسلمين الاغتسال يوم عاشوراء، ولا الكحل فيه، والخضاب، وأمثال ذلك، ولا ذكره أحد من علماء المسلمين الذين يقتدى بهم، ويرجع إليهم في معرفة ما أمر الله به ونهى عنه، ولا فعل ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا أبو بكر، ولا عمر، ولا عثمان، ولا علي.
ولا ذكر مثل هذا الحديث في شيء من الدواوين التي صنفها علماء الحديث، لا في المسندات: كمسند أحمد، وإسحاق، وأحمد بن منيع، والحميدي، والدالاني، وأبو يعلى الموصلي، وأمثالها، ولا في المصنفات على الأبواب: كالصحاح، والسنن، ولا في الكتب المصنفة الجامعة للمسند والآثار: مثل موطأ مالك، ووكيع، وعبد الرزاق، وسعيد بن منصور، وابن أبي شيبة، وأمثالها‘‘.
کچھ پیرو کار لوگ خود بھی من گھڑت احادیث روایت کرتے ہیں اور ان کےلئے اسے گھڑا بھی جاتا ہے، جن پر وہ ایسے آج کل کے شعار کی بنیاد رکھے ہوئے ہیں، اور وہ اس شعار کے زریعہ اس قوم سے معارضہ کرتے ہیں، سو وہ مقابلہ کرتے ہیں باطل کا باطل کےساتھ، اور بدعت کا رد کرتے ہیں بدعت کے ساتھ، اگرچہ ان میں ایک فساد میں دوسرے سے بڑھ کر ہے، اور ملحدین کا زیادہ معاون ہے۔
جیسے ایک لمبی حدیث ہے، جس میں منقول ہے: جس نے دس محرم کے دن غسل کیا وہ اس سال کسی مرض میں مبتلاء نہیں ہوگا، اور جس نے دس محرم کے دن اثمد سرمہ لگایا تو اس کی آنکھ اس سال نہیں دکھے گی، اور اس جیسی دوسری روایات، مثلا ً دس محرم کے دن خضاب لگانا اور مصافحہ کرناوغیرہ، یہ حدیث اور اس جیسی دیگر روایات علم حدیث کی معرفت رکھنے والوں کے نزدیک اتفاقی طور پرجھوٹی اور گھڑی ہوئی ہیں، اگرچہ بعض اہل حدیث نے ان کو ذکر کیا ہے اور صحیح کہا ہے، اور اسنادہ علی شرط الصحیح کہا ہے، یہ سب غلط ہے، جس میں کوئی شک نہیں ہے، جیسا کہ اس کے علاہ دوسرے مقام پر یہ وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔
اور مسلمانوں کے ائمہ میں سے کسی نے دس محرم کے دن غسل کرنے، سرمہ لگانے، خضاب لگانے اور اس جیسی اشیاء کو مستحب نہیں کہا ہے، اور اسے ذکر بھی نہیں کیا مسلمانوں کے اُن علماء نے جن کی اقتداء کی جاتی ہے، اور جن کی طرف رجوع کیا جاتا ہے ان اشیاء کی معرفت میں جن کا اللہ نے حکم دیا ہے اور جن سے اللہ نے منع کیا ہے، اور یہ سب نہ رسول اللہ ﷺ نے کیا، نہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے، نہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے، نہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے، اور نہ ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کیا۔
اور اس جیسی حدیث کا ذکر علمائے حدیث کی مدون تصنیفات میں کہیں نہیں ہے، نہ مسند کتب میں، جیسے:مسند احمد، مسند اسحاق، مسند احمد بن منیع، مسند حمیدی، مسند دالانی، اور مسند ابی یعلی موصلی، اور اس جیسی کتب، اور اُن کتب میں بھی مذکور نہیں جو ابواب کی ترتیب پر تصنیف کی گئی ہیں، جیسے:صحاح اور سنن، اور نہ ہی اُن کتب میں مذکور ہے جو مسند اور آثار کی ترتیب پر تصنیف کی گئی ہیں، جیسے: موطأ مالک، موطأ وکیع، مصنف عبد الرزاق، سنن سعید بن منصور اور مصنف ابن ابی شیبہ، اور اس جیسی کتب۔
حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ (المتوفی 842 ھ) ’’اللفظ المكرم بفضل عاشوراء المحرم‘‘[98] میں زیر بحث روایت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’وهذا حديث موضوع، قبح الله من وضعه وافتراه، فلقد تبوأ بيتا في جهنم يصير مأواه، ولا تحل روايته إلا لهتك حاله وإظهار المتهم من بين رجاله، ورجال الحديث ثقات إلا النُوْشَرِي المذكور، وهو أحمد بن منصور بن محمد بن حاتم، فإني أتهمه به، والله تعالى أعلم‘‘.
اور یہ حدیث من گھڑت ہے، اللہ تعالی اس کے گھڑنے،اور جھوٹ بولنے والے کا بُرا کرے، اس نے اپنا گھر جہنم میں بنا لیا ہے،جو اس کا ٹھکانا ہے، اور اس سے روایت کرنا حلال نہیں ہے مگر اس کے حال کو بے نقاب کرنے کےلئے اور اس کے راویوں میں متہم کے ظاہر کرنے کےلئے، اور حدیث کے رجال ثقہ ہیں سوائے نُوْشَرِی کے، اور وہ احمد بن منصور بن محمد بن حاتم ہے، میں اس میں اسی کو متہم سمجھتا ہوں، واللہ اعلم۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ ’’التوسعة على العيال‘‘[99] میں زیر بحث روایت تخریج کرنے کے بعد لکھتے ہیں:
’’قال الحافظ أبو الفضل ابن ناصر: هذا حديث حسن عزيز، ورجاله ثقات، وقد أخرج عن أكثرهم في الصحيحين، قال: وهذا أحسن من الحديث الذي يرويه أبو بكر النقاش المقرئ في فضائل عاشوراء، عن سفيان، عن ابن أبي نجيح، عن مجاهر[كذا في الأصل، والصحيح: مجاهد]، عن ابن عباس، قال: وما سمعنا بإسناد أصح من هذا الإسناد المذكور، ومن عمل به أعطي ثواب من صدق ولم يكذب، وذكر أبو الفرج بن الجوزي في فضائل الشهور عن ابن ناصر أيضا، أنه قال: هذا إسناد صحيح، وإسناده على شرط الشيخين انتهى.
هكذا اقتصر على حكاية كلام ابن ناصر في هذا الكتاب، وأما في الموضوعات: فرواه بسنده كما تقدم، ثم قال: هذا حديث لا يشك عاقل في وضعه ... ‘‘.
’’حافظ ابو الفضل ابن ناصر رحمہ اللہ [المتوفی 550 ھ]فرماتے ہیں: یہ حدیث ’’حسن عزیز‘‘ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور اس میں سے اکثر صحیحین میں تخریج کی گئی ہے، (ابن ناصر رحمہ اللہ ) فرماتے ہیں:اور یہ احسن ہے اُس حدیث سے جسے ابو بکر نقاش مقری نے عاشوراء کے فضائل میں عن سفیان، عن ابن ابی نجیح، عن مجاہد، عن ابن عباسرضی اللہ عنہما کے طریق سے روایت کیا ہے، (ابن ناصر رحمہ اللہ مزید)فرماتے ہیں:اور ہم نے نہیں سنا کہ اس مذکورہ سند سے زیادہ کوئی سند اصح ہو، اور جو شخص اس پر عمل کرے گا تو اسے اُن لوگوں کا اجر دیا جائے گا جنہوں نے اس کی تصدیق کی، اور اس کی تکذیب نہیں کی، اور اسے ابو الفرج ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’فضائل شہور‘‘میں ابن ناصر رحمہ اللہ کے حوالہ سے ذکر کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں:یہ اسناد صحیح ہے، اور اس کی اسناد علی شرط الشیخین ہے، انتہی۔
(حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں)اسی طرح ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس کتاب میں ابن ناصر رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے، تاہم ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’موضوعات‘‘میں اسے اسی سند سے تخریج کیا جیسا کہ گزرا، پھر فرمایا ہے:کسی عاقل کو اس حدیث کے من گھڑت ہونے میں شک نہیں ہوتا۔۔ ۔‘‘۔
اس کے بعد حافظ عراقی رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی ’’ کتاب الموضوعات‘‘ کی مکمل عبارت لائے ہیں، پھر لکھتے ہیں: ’’وقال الشيخ تقي الدين بن تيمية في الفتوى التي تقدم نقل بعضها: وهذا هو الذي يجب القطع به، فإنه لا يستريب من تدبر هذا الكلام من المؤمنين أن هذا لا يجوز أن يقوله مؤمن، فضلا عن أن يقول مثل هذا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإن فيه من المجازفات، والفرية على الله تعالى وخلقه، ما لا يجوز أن يذكر إلا على وجه الإنكار.
وذكر كلاما طويلا، ثم قال: وما ذكره ابن ناصر، قاله بناء على أن رأى ظاهر حال رجاله السلامة عنده، ولكن هو من رواية الشيوخ المتأخرين، ليس له ذكر في شيء من كتب الحديث المعروفة، ولا هو معروف من رواية علماء الحديث المتقدمين.... ‘‘.
’’اور شیخ تقی الدین ابن تیمیہ رحمہ اللہ ’’فتاوی‘‘ میں فرماتے ہیں جس کا بعض حصہ ماقبل میں نقل ہوچکا ہے، اور یہی چیز قطعی طور پر ثابت ہے، کیونکہ ایمان والوں میں سے جو کوئی بھی اس کلام میں غور کرے گا تو اسے یہ شک نہیں رہے گا کہ یہ کلام مؤمن کا نہیں ہوسکتا، چہ جائیکہ ایسی بات رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمائی ہو، کیونکہ اس کلام میں اٹکل کی باتیں ہیں، اور اللہ تعالی اور مخلوق پر جھوٹ بولا گیا ہے، اس کا ذکر انکار کے علاوہ جائز نہیں ہے۔
(حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں)اور ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے بہت طویل کلام ذکر کیا، پھر فرماتے ہیں:اور جو کچھ ابن ناصر رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے، وہ انہوں نے سند کے راویوں کی ظاہری حالت کی سلامتی کی بناء پر کہا ہے، لیکن یہ حدیث متاخرین شیوخ کی روایت میں سے ہے، اس کا ذکر حدیث کی معروف کتابوں میں نہیں ہے، اور یہ متقدمین علمائے حدیث کی روایت میں بھی معروف نہیں ہے۔۔۔‘‘۔
آخر میں حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’والحق ما قاله ابن الجوزي في الموضوعات، وابن تيمية من موضوع، لما فيه من الركة والمجازفات، والله أعلم‘‘.اور حق بات وہی ہے جو ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’موضوعات ‘‘میں کہی ہے، اور ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا اسے من گھڑت کہنا حق ہے، اس لئے کہ اس میں رکاکت اور اٹکل سے کہی ہوئی باتیں ہیں، واللہ اعلم۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[100] میں محمد بن علی بن فتح عُشَارِی کے ترجمہ میں لکھتے ہیں:
’’شيخ صدوق معروف، لكن أدخلوا عليه أشياء، فحدث بها بسلامة باطن، منها: حديث موضوع في فضل ليلة عاشوراء‘‘.یہ شیخ صدوق معروف ہے، لیکن لوگوں نے اس پر کچھ چیزیں (احادیث) داخل کردیں تھیں، جسے اس نے سلامتی باطن کے ساتھ روایت کردیا ہے، ان من گھڑت احادیث میں وہ حدیث بھی ہے جو عاشورہ کی رات کی فضیلت میں ہے۔
اس کے بعد حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے زیرِ بحث روایت نقل کی، پھر لکھتے ہیں: ’’فقبح الله من وضعه، والعتب إنما هو على محدثي بغداد، كيف تركوا العُشَارِي،يروي هذه الأباطيل؟‘‘. اللہ تعالی اس کے گھڑنے والے کا برا کرے، عتاب بغداد کے محدثین پر ہے، انہوں نے کیسے عُشَارِی کو ایسے ہی چھوڑ دیا کہ وہ یہ باطل روایات نقل کرتا پھرے؟۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان المیزان‘‘[101] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قلت: وقد تقدم في ترجمة النجاد: أنه عمي بأخرة، وأن الخطيب جوز أن يكون أدخل عليه شيء، وهذا التجويز محتمل في حق العشاري أيضا، وهو في حق ابن أبي الزناد بعيد، فقد وثقه مالك، وعلق له البخاري بالجزم، والعلم عند الله تعالى‘‘.
میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )کہتا ہوں:نجاد کے ترجمہ میں یہ بات گزر چکی ہے کہ وہ آخری عمر میں نابینا ہوگئے تھے، اور خطیب رحمہ اللہ کی تجویز ہے کہ ہوسکتا ہے کسی نے نجاد پر کوئی چیز داخل کردی ہو، اور اس تجویز کا احتمال عُشَارِی کے حق میں بھی ہوسکتا ہے، لیکن ابن ابی الزناد کے حق میں یہ تجویز بعید ہے، اس لئے کہ مالک رحمہ اللہ نے ان کی توثیق کی ہے، اور بخاری رحمہ اللہ صیغہ جزم کے ساتھ تعلیقاً ان کی روایات لائے ہیں، والعلم عند اللہ۔
نیز حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’الدراية‘‘[102] میں فرماتے ہیں: ’’ومن حديث أبي هريرة بسند لين، فيه أحمد بن منصور الشونيزي [كذا في الأصل، والصحيح: النُوْشَرِي]، فكأنه أدخل عليه، وهو إسناد مختلف [كذا في الأصل] لهذا المتن قطعيا‘‘. اور حدیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بسند لین ہے، اس میں احمد بن منصور نُوْشَرِیْ ہے، گویا کہ اس پر اس روایت کو داخل کیا گیا ہے، اور قطعی طور پر اس متن کی اسناد مختلف ہیں۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’المقاصد الحسنة‘‘[103] میں فرماتے ہیں:
’’ومن حديث أبي هريرة بسنده لين، فيه أحمد بن منصور الشونيزي [كذا في الأصل، والصحيح: النُوْشَرِي]، فكأنه أدخل عليه، وهو إسناد مختلق لهذا المتن قطعا‘‘.اور حدیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بسند لین ہے، اس میں احمد بن منصور نُوْشَرِیْ ہے، گویا کہ اس پر اس روایت کو داخل کیا گیا ہے، اوریقینی بات ہے کہ اس متن کی اسناد گھڑی ہوئی ہے۔
’’من گھڑت ہے‘‘ (حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ،حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ ، حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ ، نیز حافظ عراقی رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ ، علامہ ابن عراق رحمہ اللہ اور علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے)۔
’’یقینی بات ہے کہ اس متن کی اسناد گھڑی ہوئی ہے‘‘ (حافظ سخاوی رحمہ اللہ )۔
الحاصل اس روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
آپ تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ زیر بحث روایت کو مختلف طرق سے
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ابن ناصر الدین دمشقی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے من گھڑت قرار دیا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ ، علامہ ابن عراق رحمہ اللہ اور علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ نے اعتماد کیاہے، نیز حافظ عراقی رحمہ اللہ نے بھی حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:یقینی بات ہے کہ اس متن کی اسناد گھڑی ہوئی ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ’’باطل، لا اصل‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ اور علامہ محمد بن درویش حوت رحمہ اللہ نے اسے ’’باطل‘‘قرار دیا ہے، ملا علی قاری رحمہ اللہ اور علامہ قاؤقجی رحمہ اللہ نے حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے، بہر صورت اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عاشورہ کے دن روزہ اور اس کا ثواب، اس دن حضرت موسی علیہ السلام اور بنی اسرائیل کا فرعون کے لشکر سے نجات پانا، اور اسی دن فرعون کا اپنے لشکر سمیت غرق ہونا صحیح احادیث سے ثابت ہے[104]۔
یہ بھی واضح رہے کہ زیرِ بحث مفصل روایت کے بعض مضامین بعض تابعین اوران کے بعد طبقات والوں سے ان کے قول کے طور پر منقول ہیں،یہاں ان سے فی الحال تعرض نہیں کیا جا رہا۔
حوالہ جات
[1] تنبیه الغافلین:ص:331،رقم:475،ت:يوسف علي بدوي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثالثة1421هـ .
[2] المجروحين:1/265،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[3] فضائل الأوقات:ص:439،رقم:237،ت:عدنان عبد الرحمن مجيد القيسي،مكتبة المنارة ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى1410هـ .
[4] الجزء من فوائد حديث أبي ذر الهروي:1/71،رقم:8 ،ت:أبي الحسن سمير بن حسين،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1418هـ .
[5] أربع مجالس للخطيب البغدادي:1/45،مخطوط من الشاملة .
[6] الموضوعات:ص:449،رقم:1141،دار ابن حزم ـ بيروت,الطبعة الأولى۱۴۲۹هـ .
[7] المجروحين:1/266،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[8] تذكرة الحفاظ:ص:337،رقم:851، ت:حمدي عبد المجيد،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[9] فضائل الأوقات:ص:442،رقم:237،ت:عدنان عبد الرحمن مجيد القيسي،مكتبة المنارة ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى1410هـ .
[10] الموضوعات:ص:449،رقم:1141،دار ابن حزم ـ بيروت,الطبعة الأولى۱۴۲۹هـ .
[11] مام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا قول تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، اور حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کا قول بھی ’’الکامل‘‘ میں نہیں ملا، البتہ حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کا یہ قول ’’الکامل‘‘میں ایک دوسرے راوی ابو محمد حبیب بن رزیق حنفی مصری، کاتبِ مالک بن انس رحمہ اللہ کے بارے میں ہے، حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’حبيب بن أبي حبيب، وهو حبيب بن رزيق الحنفي، مصري، يكنى أبا محمد، كاتب مالك بن أنس، يضع الحديث‘‘(الكامل:3/324،رقم:531،ت:عادل أحمد عبد الموجود و علي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت).
[12] تلخيص الموضوعات:ص:207،رقم:503،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[13] اللآ لئ المصنوعة:2/92،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة,دار الکتب العليمة ـ بیروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[14] تنزيه الشريعة:2/149،رقم:16،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[15] مجموع فتاوى:25/300،ت:عبد الرحمن بن محمد بن قاسم،مجمع الملك فهد ـ المدينة، الطبعة1425هـ .
[16] جامع الآثار في السير و مولد المختار:2/495،ت:أبو يعقوب نشأت كمال،دار الفلاح ـ الفيوم،الطبعة الأولى1431هـ .
[17] المنارالمنيف:ص:47،رقم:44،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مكتب المطبوعات الإسلامية ـ حلب،الطبعة الأولى 1390هـ .
[18] الأسرارالمرفوعة:420،ت:محمد الصباغ،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة۱۳۹۱هـ .
[19] اللؤلؤ المرصوع:186،رقم:577،ت:فواز أحمد زمرلي،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[20] ميزان الاعتدال:1/451,رقم:1693،ت:علي محمد البجاوي,دار المعرفة ـ بيروت .
[21] ميزان الاعتدال:1/452,رقم:1693،ت:علي محمد البجاوي,دار المعرفة ـ بيروت .
[22] الزيادات على الموضوعات:1/470،رقم:570،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[23] تذكرة الموضوعات:ص:118،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۳۹۹هـ .
[24] الفوائدالجموعة:1/96،رقم:33،ت:عبدالرحمن بن يحيي المعلي،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة ۱۴۱۶هـ .
[25] أسنى المطالب:ص:273،رقم:1416،ت:مصطفى عبدالقادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[26] الآثارالمرفوعة:ص:95،ت:أبو هاجر محمد السعید بن بیسیونی زغلول،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[27] المجروحين:1/265،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[28] الأنساب:5/90،رقم:1363،مجلس دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن ـ الهند،الطبعة الاولى 1397هـ .
[29] الكشف الحثيث:ص:89، رقم:207،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى1407هـ .
[30] تقريب التهذيب:ص:150،رقم:1088،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة1411هـ .
[31] مغاني الأخيار:3/511،رقم:99،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1427هـ .
[32] المدخل إلى الصحيح:ص:131،رقم:44،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[33] الضعفاء لأبي نعيم:۷۵،رقم:۵۳،ت:فاروق حماده،مطبعة النجاح الجديده .
[34] المسند المستخرج على صحيح مسلم:1/63، رقم:54،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[35] إكمال تهذيب الكمال:3/636،رقم:1151،ت:عادل محمد وأسامة بن إبراهيم،الفاروق الحديثة،الطبعة الأولى 1422هـ .
[36] المغني في الضعفاء:1/220،رقم:1285،ت:نور الدین عتر،إدارة إحیاء التراث الإسلامي ـ قطر .
[37] تنزيه الشريعة:1/47،رقم:10،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[38] تنزيه الشريعة:2/149،رقم:16،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[39] تنزيه الشريعة:2/150،رقم:16،ت:عبدالوهاب عبداللطيف وعبد الله محمد الصديق،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[40] المجروحين:2/242،ت:محمود إبراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[41] ديوان الضعفاء:ص:402،رقم:4291،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ المكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[42] موافقة الخبر الخبر:1/58،ت:حمدي السلفي وصبحي السيد جاسم السامرائي,مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الثانية۱۴۱۴هـ .
[43] تنزيه الشريعة:1/120،رقم:386،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۰۱هـ .
[44] الكامل:8/66،رقم:1831،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[45] الكامل:8/67،رقم:1831،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[46] السنن الكبرى للبيهقي:7/62،رقم:13272،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1424هـ .
[47] ذخيرةالحفاظ:ص:1970،رقم:4528، ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[48] مجموع الفتاوى:1/259،ت:عبد الرحمن بن محمد بن قاسم،مجمع الملك فهد ـ المدينة، الطبعة1425هـ .
[49] المهذب في اختصار السنن الكبير:ص:2598،رقم:10609،ت:أبي تميم ياسر بن إبراهيم،دار الوطن ـ الرياض، الطبعة الأولى1422هـ .
[50] المغني في الضعفاء:2/334،رقم:6506،ت:نور الدين عتر،إدارة إحياء التراث الإسلامي ـ قطر .
[51] ميزان الاعتدال:4/211،رقم:8891 ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[52] الكشف الحثيث:ص:263،رقم:794،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى1407هـ .
[53] تلخيص الحبير:1/243،ت:عادل أحمد عبد الموجود و علي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1419هـ .
[54] العجاب في بيان الأسباب:2/755،ت:عبد الحكيم محمد الأنيس،دار ابن الجوزي ـ الرياض،الطبعة الأولى1418هـ .
[55] المعجم الكبير:6/69،رقم:5538،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مكتبة ابن تيمية ـ القاهرة .
[56] شعب الإيمان:5/336،رقم:3520،ت:عبد العلي عبد الحميد حامد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1423هـ .
[57] فضائل الأوقات:ص:۹۲،رقم:۹،ت:عدنان عبد الرحمن مجيد القيسي،مكتبة المنارة ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى1410هـ .
[58] الأمالي للشجري:2/127،رقم:1839،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[59] تاريخ الطبري:1/190،ت:محمد أبو الفضل إبراهيم،دار المعارف ـ مصر،الطبعة الثانية1387هـ .
[60] فضل شهر رجب:ص:65،رقم:11،ت:أبو يوسف عبد الرحمن بن يوسف،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1416هـ .
[61] الترغيب والترهيب لقوام السنة:2/392،رقم:1849،ت:أيمن بن صالح بن شعبان,دار الحديث ـ القاهرة،الطبعة الأولى1414هـ .
[62] جزء في فضل رجب لابن عساكر:تحت كتاب أداء ماوجب لابن دحية الكلبي:ص:304،رقم:2، ت:جمال عزون .
[63] التدوين في أخبارقزوين:3/439،ت:عزيز الله العطاردي،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة۱۴۰۴هـ .
[64] الإنابة إلى معرفة المختلف فيهم من الصحابة:2/33،رقم:685،ت:عزت المرسي وإبراهيم إسماعيل القاضي، مكتبة الرشد ـ الرياض .
[65] الغرائب الملتقطة:1/888 ،رقم:926،مخطوط من الشاملة .
[66] تنزيه الشريعة:2/150،رقم:16،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[67] مجمع الزوائد:3/188،دار الكتاب العربي ـ بيروت .
[68] تبيين العجب:ص:29،ت:أبو أسماء إبراهيم بن إسماعيل آل عصر،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[69] تنزيه الشريعة:2/150،رقم:16،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[70] فضل شهر رجب:ص:65،رقم:11،ت:أبو يوسف عبد الرحمن بن يوسف،دار ابن حزم ـ بيروت، الطبعة الأولى1416هـ .
[71] تنزيه الشريعة:2/150،رقم:16،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[72] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاریخ الصغیر‘‘میں ابو الصباح عبد الغفور واسطی کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 170 اور 180 کے درمیان ہوا ہے(التاريخ الصغير:2/173،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ).
[73] التاريخ الكبير:5/394،رقم:1948،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية 1429هـ .
[74] التاريخ الصغير:2/186،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[75] الكنى والأسماء:1/447،رقم:1697،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،إحياء التراث الإسلامي ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1404هـ .
[76] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:1/340،رقم:2299،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[77] الجرح والتعديل:6/55،رقم:293،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲ هـ .
[78] سؤالات البرذعی:ص:163،رقم:249،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1430هـ .
[79] المجروحين:2/148،ت:محمود إبراهيم زايد,دار المعرفة ـ بيروت .
[80] الكشف الحثيث:ص:171،رقم:453،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1407هـ .
[81] تنزيه الشريعة:1/81 ،رقم:186،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[82] الأسامي والكنى:4/315،رقم:3468،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1436هـ .
[83] الضعفاء والمتروکين:167،رقم:410،ت:بوران الضناوي،کمال یوسف الحوت،مؤسسة الکتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة۱۴۰۵هـ .
[84] قبول الأخبار ومعرفة الرجال:2/300،رقم:676،ت:أبي عمرو الحسيني بن عمر، دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1421هـ .
[85] الكامل في ضعفاء الرجال:7/22،الرقم:1481،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[86] الأحكام الوسطى:3/196،ت:حمدي السلفي وصبحي السامرائي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة ۱۴۱۶هـ .
[87] ذخيرة الحفاظ:4/2163،رقم:5025،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[88] تلخيص الموضوعات: ص:211،رقم:519،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى ۱۴۱۹هـ .
[89] البدر المنير:6/717،ت:ابومحمد عبد الله بن سلمان، دار الهجرة ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .
[90] تلخيص الحبير:3/119،ت:عادل أحمد عبد الموجود و علي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1419هـ .
[91] كتاب الموضوعات:2/199،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[92] التوسعة على العيال:رقم:8 ،مخطوط من الشاملة .
[93] الموضوعات:2/201،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[94] اللآلئ المصنوعة:2/93،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة,دار الکتب العليمة ـ بیروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[95] تنزيه الشريعة:2/151،رقم:17،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[96] الآثار المرفوعة:ص:97،ت:أبو هاجر محمد السعید بن بیسیونی زغلول،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[97] مجموع الفتاوى:4/513،ت:عبد الرحمن بن محمد بن قاسم،مجمع الملك فهد ـ المدينة،الطبعة1425هـ .
[98] انظر مجموع فيه رسائل للحافظ ابن ناصر الدين: ص:100،ت:أبي عبد الله مشعل بن باني الجبرين،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1422هـ .
[99] التوسعة على العيال:رقم:8 ،مخطوط من الشاملة .
[100] ميزان الاعتدال:3/656،رقم:7979،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[101] لسان الميزان:7/377،رقم:7211،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتبة المطبوعات الإسلامية ـ حلب،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[102] الدراية:1/281،ت:عبد الله هاشم اليماني المدني،دار المعرفة ـ بيروت .
[103] المقاصد الحسنة:ص:462،رقم:1083،ت:عبد الله محمد الصديق وعبد اللطيف حسن،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1427هـ .
[104] امام مسلم l اپنی ’’صحیح ‘‘میں تخریج فرماتے ہیں: ’’حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا هشيم، عن أبي بشر، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة، فوجد اليهود يصومون يوم عاشوراء، فسئلوا عن ذلك؟ فقالوا: هذا اليوم الذي أظهر الله فيه موسى وبني إسرائيل على فرعون، فنحن نصومه تعظيما له، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: نحن أولى بموسى منكم، فأمر بصومه.
وحدثني ابن أبي عمر، حدثنا سفيان، عن أيوب، عن عبد الله بن سعيد بن جبير، عن أبيه، عن ابن عباس رضي الله عنهما، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قدم المدينة، فوجد اليهود صياما، يوم عاشوراء، فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما هذا اليوم الذي تصومونه؟ فقالوا: هذا يوم عظيم، أنجى الله فيه موسى وقومه، وغرق فرعون وقومه، فصامه موسى شكرا، فنحن نصومه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فنحن أحق وأولى بموسى منكم، فصامه رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأمر بصيامه‘‘ (الصحيح لمسلم:ص:796،795،رقم:1130،ت:محمد فواد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1412هـ).
’’وحدثنا أبو بكر بن أبي شيبة، وابن نمير، قالا: حدثنا أبو أسامة، عن أبي عميس، عن قيس بن مسلم، عن طارق بن شهاب، عن أبي موسى رضي الله عنه، قال: كان يوم عاشوراء يوما تعظمه اليهود، وتتخذه عيدا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: صوموه أنتم‘‘(الصحيح لمسلم:ص:796،رقم:1131،ت:محمد فواد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1412هـ).
’’وحدثنا الحسن بن علي الحلواني، حدثنا ابن أبي مريم، حدثنا يحيى بن أيوب، حدثني إسماعيل بن أمية، أنه سمع أبا غطفان بن طريف المري، يقول: سمعت عبد الله بن عباس رضي الله عنهما، يقول: حين صام رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم عاشوراء وأمر بصيامه، قالوا: يا رسول الله! إنه يوم تعظمه اليهود والنصارى، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فإذا كان العام المقبل إن شاء الله صمنا اليوم التاسع، قال: فلم يأت العام المقبل، حتى توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم‘‘(الصحيح لمسلم:ص:797،رقم:1134، ت:محمد فواد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1412هـ).
’’وحدثنا يحيى بن يحيى التميمي، وقتيبة بن سعيد، جميعا عن حماد، قال يحيى: أخبرنا حماد بن زيد، عن غيلان، عن عبد الله بن معبد الزماني، عن أبي قتادة: رجل أتى النبي صلى الله عليه وسلم... وصيام يوم عاشوراء أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله‘‘(الصحيح لمسلم:ص:819 ،رقم:1162،ت:محمد فواد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1412هـ).