حکایت: ابومعلق تاجرصحابی رضی اللہ عنہ کا ڈاکو سے حفاظت کی نماز میں ایک خاص دعا کرنا، اور فرشتہ کا اس ڈاکو کو نیزہ سے قتل کرنا۔
حکم: شدید ضعیف ہے،بیان نہیں کرسکتے، نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ اس کےبارے میں فرماتے ہیں کہ یہ عجیب حدیث ہے۔
تحقیق کی تفصیل
1 ابو نضر محمد بن سائب کلبی کا طریق 2 موسی بن حجاج سمرقندی کا طریق۔
حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ ’’الهواتف‘‘[1] میں لکھتے ہیں:
’’حدثنا عيسى بن عبد الله التميمي، أخبرني فُهَيْر بن زياد الأسدي، عن موسى بن وردان، عن الكلبي وليس بصاحب التفسير، عن الحسن، عن أنس بن مالك، قال: كان رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم من الأنصار يكنى أبا معلق، وكان تاجرا يتجر بماله ولغيره، يضرب به في الآفاق، وكان يزن بسداد وورع,[كذا في الأصل،,وفي بعض الطرق: وكان ناسكا ورعا] فخرج مرة، فلقيه لص مقنع في السلاح، فقال: له ضع ما معك فإني قاتلك، قال: ما تريد إلى دمي،, شأنك بالمال، فقال: أما المال فلي ولست أريد إلا دمك، قال: أما إذا أبيت فذرني أصلي أربع ركعات, قال: صل ما بدا لك، قال: فتوضأ ثم صلى أربع ركعات، فكان من دعائه في أخر سجدة أن قال: يا ودود يا ذا العرش المجيد يا فعال لما يريد! أسألك بعزك الذي لايرام وملكك الذي لايضام، وبنورك الذي ملأ أركان عرشك أن تكفيني شر هذا اللص،يا مغيث! أغثني يا مغيث! أغثني، ثلاث مرار.
قال: دعا بها ثلاث مرات، فإذا هو بفارس قد أقبل بيده حربة واضعها بين أذني فرسه، فلما بصر به اللص أقبل نحوه فطعنه فقتله, ثم أقبل إليه فقال: قم، قال من أنت بأبي أنت وأمي، فقد أغاثني الله بك اليوم، قال: أنا ملك من أهل السماء الرابعة، دعوت بدعائك الأول فسمعت لأبواب السماء قعقعة،,ثم دعوت بدعائك الثاني فسمعت لأهل السماء ضجة، ثم دعوت بدعائك الثالث، فقيل لي: دعاء مكروب، فسألت الله تعالى أن يوليني قتله.
قال أنس رضي الله عنه: فاعلم أنه من توضأ وصلى أربع ركعات ودعا بهذا الدعاء استجيب له مكروبا كان أو غير مكروب‘‘.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کے ایک انصاری صحابی تھے جن کی کنیت ابومعلق رضی اللہ عنہ تھی، اور وہ تاجرتھا وہ اپنے اور دوسروں کے مال سے دنیا میں بھر میں پھر کر تجارت کرتاتھا،یہ ابو معلق رضی اللہ عنہ تاجر عبادت گزار پرہیزگار تھا،ایک مرتبہ ابومعلق رضی اللہ عنہ تجارت کی غرض سے سفر میں نکلے اچانک ڈاکو سے آمنا سامنا ہوا جو کہ ہھتیار سے لیس تھا، ڈاکو نے ابو معلق رضی اللہ عنہ سے کہا،جو کچھ تمہارے پاس ہے اسے رکھ دو، میں تمہیں قتل کرنے والا ہو،ابومعلق رضی اللہ عنہ نے کہا تمہیں میرے خون سے کیا غرض ہے؟تمہیں تو مال سے مطلب ہے، ڈاکو نے کہا:جہاں تک ما ل کا تعلق ہے وہ تومیرا ہے،اور میرا مقصد صرف تمہیں قتل کرنا ہے،ابومعلق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگرتم نہیں مانتے تو اتنی مہلت دو کہ میں چار رکعت نماز پڑھ لوں،ڈاکو نے کہا کہ جتنا چاہے پڑھ لے،راوی نے کہا: ابو معلق رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور چار رکعت پڑھی،اور انہوں نے اپنے آخری سجدہ میں یہ دعا پڑھی: ’’يا ودود يا ذا العرش المجيد يافعال لمايريد! أسألك بعزك الذي لايرام, وملكك الذي لايضام،, وبنورك الذي ملأ أركان عرشك أن تكفيني شر هذا اللص يا مغيث أغثني‘‘.یہ دعا انہوں نے تین دفعہ پڑھی۔
اچانک ایک شخص گھڑسوار نمودار ہوا جس کے ہاتھ میں چھوٹا نیزہ تھا، جو اس شخص نے گھوڑے کے دونوں کانوں کے درمیان رکھا ہوا تھا، جب ڈاکو نے اس شخص کو دیکھا تو اس کی طرف لپکا، اس شخص نے نیزے سے ڈاکو پر حملہ کیا اور اس کو قتل کردیا،پھر ابومعلق رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوا اور ابو معلق رضی اللہ عنہ سے کہا:کھڑے ہوجاؤ، ابومعلق رضی اللہ عنہ نے کہا آپ کون ہیں؟میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کی وجہ سے اللہ نے میری مدد فرمائی ہے، اس نے کہا کہ میں چوتھے آسمان کے فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہوں، جب تم نے پہلی دفعہ دعا کی تو میں نے آسمان کے دروازوں کی کڑکڑاہٹ سنی،پھرجب تم نے دوسری مرتبہ پکارا تو میں نے آسمان والوں کی چیخ وپکار سنی،پھر جب تم نے تیسری مرتبہ دعا میں پکارا تو مجھ سے کہا گیا کہ کسی درمند کی پکار ہے،تو میں نے اللہ تعالی سے درخواست کی مجھے اس ڈاکو کے قتل کا اختیار دے دیجئے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غور سے سنو، جو شخص وضوء کرے، اور چاررکعت نماز پڑھے اور یہ دعا پڑھے، تو اس کی دعا قبول کی جائے گی خواہ وہ تکلیف میں مبتلا ہو یا نہ ہو۔
حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے ’’مجابوالدعوة‘‘[2] میں بھی یہ روایت تخریج کی ہے۔
حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ کے طریق سے یہ روایت حافظ ابو القاسم ابن بشکوال اندلسی رحمہ اللہ نے ’’المستغيثين بالله عند المهمات والحاجات‘‘[3] میں، حافظ ضیاء الدین مقدسی رحمہ اللہ نے ’’الترغیب فی الدعاء‘‘[4] اور ’’ كتاب العدة للکرب والشدة‘‘[5] میں اور حافظ ابوالقاسم لالکائی رحمہ اللہ نے ’’ كرامات أولياء الله‘‘[6] میں تخریج کی ہے[7]۔
یہ روایت حافظ ابن الاثیر رحمہ اللہ نےبھی ’’أسد الغابة‘‘[8] میں ابو معلق انصاری رضی اللہ عنہ کے ترجمہ میں اسی سند سے تخریج کی ہے،لیکن اس میں فرق بھی موجود ہے،جس کا ذکر آگے آئے گا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تجريدأسماء الصحابة‘‘[9] میں لکھتے ہیں:
’’أبومعقل [كذا في الأصل، والصحيح أبو معلق] له حديث عجيب,لكن في سنده الكلبي، وليس بثقة, وهو في كتاب مجابي الدعوة‘‘.
ابومعلق انصاری کی حدیث عجیب ہے،حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں تاہم روایت کی سند میں کلبی ہے، جو ’’لیس بثقہ‘‘ہے،اور یہ حدیث کتاب’’مجابی الدعوۃ‘‘میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ بظاہرحافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ کی سند میں موجود ان کے شیخ عیسی بن عبداللہ تمیمی کا یہ کہنا ہے کہ سند کا راوی کلبی،صاحب تفسیر نہیں ہے، لیکن حافظ ابن الاثیر رحمہ اللہ کی سندمیں موجود راوی محمد بن عبداللہ رقی نےبھی یہی روایت عیسی تمیمی کے شیخ یحیی بن زیاد اسدی جن کا لقب فہیر ہے،سے نقل کی ہے،لیکن ان محمد بن عبداللہ رقی نے سند کے راوی کلبی کو مطلقًا کلبی کہا ہے، یعنی یہ نہیں کہا کہ یہ کلبی، صاحب تفسیر نہیں ہے،نیز کلبی کے بعد راوی ابوصالح کو بھی ذکر کیا ہے،جو کلبی صاحب تفسیر کا مشہور مروی عنہ راوی ہے،اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مشہور کلبی صاحب تفسیر شدید مجروح راوی ہے، نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے بھی اسے ’’کلبی لیس بثقہ‘‘ کہا ہے۔
الحاصل سند میں موجود کلبی خواہ وہ صاحب تفسیر ہو یا کوئی اور، حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے نزدیک ’’لیس بثقہ‘‘ہے،اس سے معلوم ہوا کہ یہ کلبی ان کے نزدیک شدید ضعیف راوی ہے،نیز ان کے نزدیک یہ ’’حدیث عجیب‘‘بھی ہے،چنانچہ اسے بیان وعمل سے احتراز کرنا چاہیے۔
ضمنی طور پر ذیل میں کلبی صاحب تفسیر اور ان کے شیخ ابو صالح کے احوال ائمہ جرح وتعدیل کے اقوال کی روشنی میں لکھے جارہے ہیں۔
حافظ سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’قال الكلبي: كل شيء أحدث عن أبي صالح فهو كذب‘‘. کلبی نے کہا کہ ہروہ شے جو میں ابوصالح سے نقل کرتاہوں وہ جھوٹی ہے[10] ۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’الکلبی هذا مذهبه في الدين. ووضوح الكذب فيه أظهر من أن يحتاج إلى الإغراق في وصفه‘‘[11]. یہ ہے کلبی کا مذہب،کلبی کی روایات میں جھوٹ اس قدر واضح ہے کہ ان کے احوال کی تفصیل میں جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
حافظ جوزجانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كذاب‘‘[12] .
امام یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ ليس بشيء، كذاب، ساقط‘‘[13].
حافظ زائدہ رحمہ اللہ ، امام لیث رحمہ اللہ اورحافظ سلیمان تیمی رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’وہ کذاب ہے‘‘[14] ۔
حافظ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كذاب، ساقط‘‘[15] .
حافظ دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ متروك‘‘[16] .
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’محمد بن السائب الكلبي عن أبي صالح، أحاديثه موضوعة‘‘[17]. محمدبن سائب کلبی، ابوصالح کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وقد حدث عن الكلبي سفيان وشعبة وجماعة، ورضوه في التفسير، وأما في الحديث فعنده مناكير، وخاصة إذا روى عن أبي صالح، عن ابن عباس‘‘.
کلبی سے سفیان ثوری رحمہ اللہ ، شعبہ رحمہ اللہ اور ائمہ کی ایک جماعت نے روایت نقل کی ہے، یہ حضرات ان کی تفسیر سے راضی رہے ہیں، البتہ احادیث میں ان کے ہاں مناکیر ہیں، خاص کر جب وہ ابی صالح عن ابن عباس رضی اللہ عنہما کے طریق سے روایت نقل کرے[18] ۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متهم بالكذب، ورمي بالرفض‘‘[19].
علامہ عمروبن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان مجاهد ينهى عن تفسير أبي صالح‘‘[20] . مجاہد رحمہ اللہ ، ابوصالح کی تفسیر سے منع فرماتے تھے۔
امام یحیی بن سعید قطان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’لم أر أحدا من أصحابنا ترك أبا صالح مولى أم هانئ، وما سمعت أحدا من الناس يقول فيه شيئا،,ولم يتركه شعبة ولا زائدة ولا عبد الله بن عثمان‘‘[21] .
میں نے اپنے اصحاب میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے ابوصالح مولی ام ہانی کو ترک کیا ہو،اور نہ میں نےلوگوں میں سے کسی کو کہتے ہوئے سنا کہ اس میں کوئی بات ہے، اور اسےشعبہ، زائدہ اور عبداللہ بن عثمان نے ترک نہیں کیا۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان عبد الرحمن ابن مهدي ترك حديث أبي صالح باذام‘‘[22] .عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے ابوصالح باذام کی حدیث کو چھوڑدیاتھا۔
امام یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أبو صالح مولى أم هانئ ليس به بأس، فإذا روى عنه الكلبي فليس بشيء، وإذا روى عنه غير الكلبي فليس به بأس...‘‘ [23]. ابوصالح مولی ام ہانی ’’لیس بہ بأس‘‘ہے،اگر اس سے کلبی[محمد بن سائب]روایت نقل کرے تو یہ ’’ لیس بشی‘‘ہے،البتہ اگر اس سے کلبی کےعلاوہ کوئی شخص روایت نقل کرے تو یہ ’’لیس بہ بأ س‘‘ہے۔۔ ۔‘‘۔
حافظ ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أبو صالح باذان صالح الحديث،, يكتب حديثه ولا يحتج به‘‘[24] .ابو صالح باذان، صالح الحدیث ہے،ان کی حدیث لکھی توجائے گی مگر ان سے احتجاج نہیں کیا جائے گا۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے باذام ابوصالح کو ’’ليس بثقة‘‘[25] کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ عجیب حدیث ہے، اس کی سند میں کلبی ہے، جو ’’لیس بثقہ‘‘ہے،لہذا یہ روایت اس طریق کے ساتھ شدید ضعیف ہے، اسے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
علامہ عارف باللہ ابو القاسم عبد الکریم بن ہوازن قشیری رحمہ اللہ ’’الرسالة القشيرية‘‘[26] میں تخریج کرتے ہیں:
’’أخبرنا أبو الحسين علي بن محمد بن عبد الله بن بشران ببغداد، قال: حدثنا أبو عمرو عثمان بن أحمد المعروف بابن السماك، قال: حدثنا محمد بن عبد ربه الحضرمي، قال: حدثنا بشر بن عبد الملك، قال: حدثنا موسى بن الحجاج، قال: قال مالك بن دينار حدثنا الحسن، عن أنس بن مالك، قال: كان رجل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم يتجر من بلاد الشام إلى المدينة، ومن المدينة إلى بلاد الشام، ولا يصحب القوافل توكلا منه على الله عز وجل، قال: بينا هو جاء من الشام يريد المدينة إذ عرض له لص على فرس، فصاح بالتاجر قف، فوقف له التاجر، وقال له: شأنك بمالي وخل سبيلي، فقال له اللص: المال مالي، وإنما أريد نفسك، فقال له التاجر: ما ترجو بنفسي شأنك والمال وخل سبيلي، قال فرد عليه اللص مثل المقالة الأولى، فقال له التاجر: أنظرني حتى أتوضأ، وأصلي وأدعو ربي عز وجل، قال: افعل ما بدا لك.
قال: فقام التاجر وتوضأ وصلى أربع ركعات، ثم رفع يديه إلى السماء، فكان من دعائه أن قال: يا ودود! يا ودود! يا ذا العرش المجيد! يا مبدئ! يا معيد! يا فعال لما يريد! أسألك بنور وجهك الذي ملأ أركان عرشك، وأسألك بقدرتك التي قدرت بها على خلقك، وبرحمتك التي وسعت كل شيء، لا إله إلا أنت يا مغيث! أغثني ثلاث مرات .
فلما فرغ من دعائه، إذا بفارس على فرس أشهب عليه ثياب خضر بيده حربة من نور، فلما نظر اللص إلى الفارس، ترك التاجر، ومر نحو الفارس، فلما دنا منه، شد الفارس على اللص فطعنه طعنة، أذراه عن فرسه، ثم جاء إلى التاجر، فقال له: قم، فاقتله، فقال له التاجر: من أنت؟ فما قتلت أحدا قط، ولا تطيب نفسي لقتله، قال: فرجع الفارس إلى اللص، فقتله، ثم جاء إلى التاجر وقال: اعلم أني ملك من السماء الثالثة، حين دعوت الأولى سمعنا لأبواب السماء قعقعة، فقلنا أمر حدث، ثم دعوت الثانية، ففتحت أبواب السماء، ولها شرر كشرر النار، ثم دعوت الثالثة، فهبط جبريل عليه السلام علينا من قبل السماء وهو ينادي: من لهذا المكروب؟ فدعوت ربي عز وجل أن يوليني قتله.
واعلم يا عبد الله! أنه من دعا بدعائك هذا في كل كربة وكل شدة وكل نازلة، فرج الله تعالى عنه وأعانه، قال: وجاء التاجر سالما غانما حتى دخل المدينة، وجاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فأخبره بالقصة وأخبره بالدعاء، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: لقد لقنك الله عز وجل أسماءه الحسنى التي إذا دعي بها أجاب، وإذا سئل بها أعطى‘‘.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص تھا جو شام کے شہر سے مدینہ کی طرف اور مدینہ سے شام کے شہر کی طرف تجارت کیا کرتا تھا، اور اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی قافلے والوں کے ساتھ نہیں چلا کرتا تھا، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ وہ شام سے مدینہ کی طرف آرہا تھا کہ اچانک ان کو ڈاکو ملا جو گھوڑے پر سوار تھا، اس نے تاجر کو آواز دی کہ رک جاؤ، تاجر ٹھہر گیا اور کہا کہ تمہارا مقصود مال ہے یہ لےلو اور مجھے چھوڑ دو، ڈاکو نے کہا کہ مال تو میرا ہی ہے لیکن میں تمہاری جان لینا چاہتا ہوں، تاجر نے کہا کہ میری جان سے تیری کیا غرض ہے؟ مال لے اور میرا راستہ چھوڑ دے، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ڈاکو نے پھر وہی جواب دیا، تو تاجر نے کہا کہ مجھے اتنی مہلت دو کہ میں وضو کرکے نماز پڑھ لوں اور اپنے رب سے دعا کر لوں، ڈاکو نے کہا کہ جو تمہارا جی چاہے کر لو۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تاجر اٹھا اور وضو کرکے چار رکعات نماز پڑھی پھر اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر یوں دعا کی: ’’يا ودود! يا ودود! يا ذا العرش المجيد! يا مبدئ! يا معيد! يا فعال لما يريد! أسألك بنور وجهك الذي ملأ أركان عرشك، وأسألك بقدرتك التي قدرت بها على خلقك، وبرحمتك التي وسعت كل شيء، لا إله إلا أنت يا مغيث! أغثني‘‘. اور یہ دعا تین بار کی۔
جب تاجر دعا سے فارغ ہوا تو اچانک ایک شخص سفید گھوڑے پر سوار سبز رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے اور ہاتھ میں نور کا نیزہ لئے ہوئے ظاہر ہوا، جب ڈاکو نے گھڑسوار کر دیکھا تو تاجر کو چھوڑ کر گھڑسوار کی جانب بڑھا، جب اس کے قریب پہنچا تو گھڑسوار نے ڈاکو پر حملہ کردیااور ایسا نیزہ مارا کہ اُسے گھوڑے سے نیچے گرا دیا، پھر وہ گھڑسوار تاجر کے پاس آیا اور کہا کہ اٹھو اور اس ڈاکو کو قتل کردو، تو تاجر نے کہا کہ آپ کون ہو؟ میں نے کھبی کسی کو قتل نہیں کیا اور میرا دل نہیں چاہتا کہ میں اسے قتل کروں، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ گھڑسوار ڈاکو کے پاس گیا اور اُسے قتل کردیا، پھر وہ گھڑسوار تاجر کی طرف آیا اور کہا کہ جان لو میں تیسرے آسمان کا فرشتہ ہوں، جب آپ نے پہلی بار پکارا تو ہم نے آسمان کے کڑکنے کی آواز سنی تو ہم نے کہا کہ کوئی واقعہ پیش آگیا ہے، پھر آپ نے دوسری بار پکارا تو آسمان کے دروازے کھل گئے اور آسمان آگ کے شعلوں کی طرح بھڑک اٹھا، پھر آپ نے تیسری بار پکا را تو جبرائیل علیہ السلام آسمان سے اتر کر ہمارے پاس آئے اور آواز لگائی کہ کوئی ہے اس مصیبت زدہ کےلئے؟ تو میں نے اپنے رب سے دعا کی کہ اس ڈاکو کے قتل کا اختیار میرے حوالے کردیں۔
جان لو اے اللہ کے بندے! جو کوئی بھی آپ کی یہ دعا مانگے گا ہر مصیبت اور سختی کے وقت اور ہر تکلیف کے وقت تو اللہ تعالی اس کی مشکل حل کردیں گے اور اس کی مدد کریں گے، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ تاجر صحیح سلامت لوٹ آیا یہاں تک کہ مدینہ میں داخل ہوا، اور نبی ﷺ کے پاس آکر سارا قصہ بیان کیا اور دعا کے بارے میں بھی بتایا، آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے آپ کو اسمائے حسنی تلقین کئے ہیں، ان کے ذریعے سے جب دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے اور اِن کے ذریعے سے جب سوال کیا جائے تو عطا کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ موسی بن حجاج اور ابو الیسر ابراہیم بن احمد موصلی سے نقل کرنے والا راوی بشرا ن بن عبد الملک ہے، بشر بن عبد الملک تصحیف ہے[29] ۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘ [30] میں ایک دوسری حدیث کے تحت لکھتے ہیں: ’’حديث: بسند مظلم، ثنا محمد بن حجاج، عن مالك بن دينار، عن الحسن، عن أنس، رفعه: خلقت الزنابير من رءوس الخيل، وخلقت النحل من رءوس البقر. محمد هالك ‘‘.اس روایت کی سند مظلم ہے۔۔۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: بھڑ گھوڑوں کے سروں سے پیدا کی گئی ہیں، اور شہد کی مکھیاں گائے کے سروں سے پیدا کی گئی ہیں۔(حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سند میں موجود راوی)محمد ’’هالك‘‘ ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی ’’ کتاب الموضوعات‘‘ میں مذکورہ ضمنی روایت کی سند میں محمد بن حجاج کے بجائے موسی بن حجاج ہے، جو مالک بن دینار سے اس حدیث کو نقل کررہا ہے، اور بشران بن عبد الملک اس موسی بن حجاج سے نقل کررہا ہے، بشران بن عبد الملک کا مروی عنہ اور مالک بن دینار سے نقل کرنے والوں میں موسی بن حجاج کا نام تراجم کی کتب میں ملتا ہے، البتہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ کی ’’تلخیص‘‘ کی ذکر کردہ یہ عبارت حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی ’’ کتاب الموضوعات‘‘ سے ماخوذ ہے، جس میں موسی بن حجاج کی جگہ محمد بن حجاج لکھا ہے، اس لئے درست یہی ہے کہ یہ لفظ موسی بن حجاج ہے نہ کہ محمد بن حجاج، بظاہر یہ محمد بن حجاج تصحیف ہے، الحاصل حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے نزدیک یہ سند مظلم اور سند میں موجود راوی موسی بن حجاج ’’هالك‘‘ ہے۔
ذیل میں ہم بعض دیگر شواہد بھی ذکر کریں گے جس میں موسی بن حجاج کے بارے میں دیگر ائمہ کا تعامل بھی واضح ہوجائے گا۔
1 حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’ كتاب الموضوعات‘‘[31] میں ایک روایت ذکر کی ہے جس کا ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے، اس کی سند میں موسی بن حجاج موجود ہے، اس کے بعد فرماتے ہیں: ’’هذا حديث لا يصح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأكثر رجاله مجهولون‘‘. یہ حدیث آپ ﷺ کے انتساب سے صحیح نہیں ہے، اور اس کے اکثر راوی مجہول ہیں۔
2 علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’ذیل اللآلئ‘‘ میں موجود ایسی دو من گھڑت روایتوں کو ’’تنزيه الشريعة‘‘ کی فصلِ ثالث میں ذکر کیا ہے جن کی سند میں موسی بن حجاج موجود ہے، اس کے بعد علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ایک روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’لم يبين علته، وفيه موسى بن الحجاج السمرقندي، وعنه نصر بن إسماعيل بن النعمان وعن هذا علي بن عامر النهاوندي، ولم أعرفهم‘‘. علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے اس میں کوئی علت بیان نہیں کی، اور سند میں موسی بن حجاج سمر قندی اور دیگر راوی موجود ہیں، جن کو میں نہیں پہچانتا[32] ۔
3 اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ دوسری روایت میں فرماتے ہیں: ’’بيض السيوطي للحكم عليه ولوائح الوضع عليه ظاهرة، وفيه محمد بن عبد الواحد البيع عن عبد الله بن إبراهيم الفامي، عن عبد الله بن إسماعيل بن حماد، عن بشران بن عبد الملك، عن موسى بن الحجاج، ولم أقف لواحد منهم على ترجمة‘‘. اس پر سیوطی رحمہ اللہ نے حکم کے مقام پر کچھ نہیں کہا، اور اس میں وضع کی علامت ظاہر ہے، اور سند میں موجود راوی موسی بن حجاج سمر قندی اور دیگر راویوں کے ترجمہ پر میں واقف نہیں ہوسکا ہوں[33] ۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الزيادات على الموضوعات‘‘ [34] میں ایک سند کے تحت موسی بن حجاج سمر قندی کے بارے میں لکھا ہے: ’’وكان أتى عليه مائة وثلاثة وثلاثون سنة‘‘. اور ان کی عمر ایک سو تینتیس سال کو پہنچ چکی تھی۔
ماقبل میں آپ جان چکے ہیں کہ موسی بن حجاج کو حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ہالک‘‘ کہا ہے، علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے دیگر من گھڑت روایات کے تحت موسی بن حجاج کے بارے میں دوسرے راویوں کے ساتھ عدم معرفت اورجہالت کا قول اختیار کیا ہے،الحاصل اس سند سے بھی اس روایت کو آپ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ روایت دونوں سندوں سے شدید ضعیف ہے، اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے حکایت کو عجیب حدیث بھی کہا ہے، چنانچہ اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] الهواتف:6/391،رقم:12220،ت:فاضل بن خلف الحمادة الرقي،دار اطلس الخضراء ـ الرياض،الطبعة الأولى1433هـ .
[2] مجابوالدعوة:۵/۲۴۳،رقم:۹۷۵۸،ت:فاضل بن خلف الحمادة الرقي،دار اطلس الخضراء ـ الرياض،الطبعة الأولى1433هـ .
[3] المستغيثين بالله:ص:10،ت:مانويلا مارين،المجلس الأعلى للأبحاث العلمية .
[4] الترغیب فی الدعاء:۱/۱۰۴،رقم:۶۱،ت:فواز أحمد زمرلي,دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[5] كتاب العدةللکرب والشدة:۱/۷۲،رقم:۳۲،ت:ياسر بن إبراهيم بن محمد،دار المشكاة ـ القاهرة،الطبعة الأولى ۱۴۱۴هـ .
[6] كرامات أولياء الله:۵/۱۶۶،رقم:۱۱۱،ت:أحمد بن سعد بن حمدان الغامدي،دار طيبة ـ السعودية،الطبعة الثانية ۱۴۱۵هـ .
[7] نیز حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ مذکورہ روایت حافظ ابن الدنیا کی ’’مجابو الدعوۃ ‘‘ کے حوالے سے ذکر کر کے فرماتے ہیں کہ اسے ابو الشیخ اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’ كتاب الوظائف‘‘میں روایت کیا ہے، دیکھئے:التوضيح لشرح الجامع:29/273،ت:خالد الرباط، دار النوادر ـ دمشق،الطبعة الأولى1429هـ .
[8] أسد الغابة:۶/۲۸۹،رقم:۶۲۶۸،ت:علي محمد معوض وعادل أحمد عبد الموجود،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۲۴هـ .
’’أسد الغابة‘‘ کی سند ملاحظہ ہو:
’’(س): أبو معلق الأنصاري,أخبرنا أبو موسى، كتابة، أخبرنا الحسن بن أحمد، أخبرنا الفضل بن محمد بن سعيد أبو النصر المعدل، حدثنا عبد الله بن محمد أبو الشيخ، أخبرنا خالي أبو محمد عبد الرحمن بن محمود بن الفرج، أخبرنا أبو سعيد عمارة بن صفوان، أخبرنا محمد بن عبد الله الرقي، أخبرنا يحيى بن زياد، أخبرنا موسى بن وردان، عن الكلبي، عن أبي صالح، عن أنس بن مالك أن رجلا كان يكنى أبا معلق الأنصاري خرج في سفر من أسفاري... ‘‘.
[9] تجريد أسماء الصحابة:2/204،رقم:2349،دار المعرفة ـ بيروت .
[10] الكامل في الضعفاء:7/274،رقم:1626،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بیروت .
[11] المجروحين:۲/۲۵۳،ت:محمودإبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعةالأولى۱۴۱۲هـ .
[12] ميزان الاعتدال:۳/۵۵۹،رقم:۷۵۷۴،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[13] الضعفاءوالمتروكين لابن الجوزی،۳/۶۲،رقم:۲۹۹۸،ت:عبدالله قاضی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[14] الضعفاءوالمتروكين لابن الجوزی،۳/ ۶۲،رقم:۲۹۹۸،ت:عبدالله قاضی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[15] الضعفاءوالمتروكين لابن الجوزی،۳/ ۶۲،رقم:۲۹۹۸،ت:عبدالله قاضی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[16] ميزان الاعتدال:۳/ ۵۵۹،رقم:۷۵۷۴،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[17] كتاب الضعفاء:ص:۱۳۸،رقم:۲۱۰،ت:فاروق حمادة،دار الثقافة ـ القاهره،الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[18] ميزان الاعتدال:۳/۵۵۸،رقم:۷۵۷۴،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[19] تقريب التهذيب:ص:۴۷۹، قم:۵۹۰۱،ت:محمد عوامة،دار الرشد ـ سوريا،الطبعة الثالثة۱۴۱۱هـ .
[20] التاريخ الكبير:۲/۱۲۸،رقم:۱۹۸۸،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۹هـ .
[21] الجرح والتعديل:۲/۴۳۲،رقم:۱۷۱۶،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[22] الجرح والتعديل:۲/۴۳۲،رقم:۱۷۱۶،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[23] الجرح والتعديل:۲/۴۳۲،رقم:۱۷۱۶،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[24] الجرح والتعديل:۲/۴۳۲،رقم:۱۷۱۶،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[25] ميزان الاعتدال:۱/ ۲۹۶،رقم:۱۱۲۱،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1382هـ .
[26] الرسالة القشيرية:ص:406،ت:عبد الحليم محمود ومحمود بن الشريف،المكتبة التوقيفية ـ القاهرة .
[27] الجزء العشرون من المشيخة البغدادية:ص:330،مخطوط .
[28] صب الخمول:ص:121،ت:نور الدين طالب،دار النوادر ـ لبنان،الطبعة الأولى1432هـ .
[29] تصحیف کی دلیل ملاحظہ ہو: ’’ومحمد بن بشران بن عبد الملك القزاز الموصلي، حدث: عن أبيه، وعن بارح بن أحمد الهروي.روى عنه: أبو الفتح محمد بن الحسين الأزدي، وأبو المفضل الشيباني.
خبرني عبيد الله بن عبد العزيز بن جعفر البرذعي، أنا محمد بن عبد الله بن المطلب الشيباني، حدثني محمد بن بشران الموصلي القزاز، نا أبو بشران بن عبد الملك، نا موسى بن الحجاج أبو عمران السمرقندي، ببيسان، نا مالك بن دينار، عن الحسن، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من خاف شيئا حذره، ومن رجا شيئا عمل له، ومن أيقن بالخلف جاد بالعطية‘‘(انظر: تلخیص المتشابة في الرسم:2/697،ت:سكينة الشهابي،طلاس للدراسات والترجمة والنشر ـ دمشق،الطبعة الأولى1985ء).
دوسری دلیل: ’’المشیخة البغدادیة ’’ کا حوالہ متن میں گزر چکا ہے، جس میں ابو الیسر ابراہیم بن احمد، بشران بن عبد الملک سے نقل کررہا ہے، نہ کہ بشر بن عبد الملک، مزید ملاحظ ہو: ’’وأبو اليسر إبراهيم بن أحمد بن محمد بن موسى الأنصاري الموصلي، يعرف بابن الجوزي، قدم بغداد حاجا، وحدث عن بشران بن عبد الملك ومحمد بن حمدان الموصليين، ومحمد بن أحمد بن محمد المقدمي، حدث عنه من البغداديين ابن رزقويه، وأبو محمد الحسن بن علي بن أبي اليسر بن أبي صالح الأزرق التنيسي أحد الزهاد‘‘(انظر:الإكمال لابن ماكولا:1/275،الفاروق الحديثية ـ القاهرة).
[30] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:46،رقم:87 ،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعةالأولى1419هـ .
[31] كتاب الموضوعات:1/188،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1386هـ .
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی ذکر کردہ روایت ملاحظہ ہو: ’’أنبأنا ابن خيرون، قال أنبأنا أبو محمد عبد الله بن أحمد السمرقندي، قال حدثنا عبد العزيز بن أحمد الكتاني، قال حدثنا أبو الحسين عبد الوهاب بن جعفر ابن علي الميداني، قال حدثنا محمد بن عبد الله بن أحمد الربعي، قال حدثنا عمر بن عيسى الأصبهاني، قال حدثنا بشران بن عبد الملك الموصلي، قال حدثنا موسى بن الحجاج، قال حدثنا مالك بن دينار، عن الحسن، عن أنس بن مالك، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: خلقت الزنابير من رؤوس الخيل، وخلقت النحل من رؤوس البقر. هذا حديث لا يصح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأكثر رجاله مجهولون‘‘.
[32] تنزيه الشريعة:2/326،رقم:21،ت:عبد اللطيف عبد الوهاب،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
تنزیہ الشریعہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’حديث: إن لله تعالى بحرا من نور، حوله ملائكة من نور على خيل من نور بأيديهم حراب من نور، يسبحون حول ذلك البحر: سبحان ذي الملك والملكوت، سبحان ذي العزة والجبروت، سبحان الحي الذي لا يموت، سبوح قدوس رب الملائكة والروح، فمن قالها في يوم أو شهر أو سنة أو في عمره غفر الله له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، ولو كانت ذنوبه مثل زبد البحر أو مثل رمل عالج أو فر من الزحف (مي) من حديث أنس (قلت) لم يبين علته، وفيه موسى بن الحجاج السمرقندي، وعنه نصر بن إسماعيل بن النعمان وعن هذا علي بن عامر النهاوندي، ولم أعرفهم، والله تعالى أعلم‘‘.
[33] تنزيه الشريعة:1/246،رقم:9،ت:عبد اللطيف عبد الوهاب،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
’’تنزیہ الشریعہ‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’حديث: عبد الله موسى بن عمران ليلة، حتى أصبح لم يقر فيها ولم يسترح، فلما أصبح داخله من ذلك عجب، فأحب الله أن يريه ذلك، فمر موسى على شاطئ البحر فإذا بضفدع يكلمه من البحر يا موسى بن عمران! أعجبتك عبادة ليلة وأنا على شاطئ البحر منذ أربعمائة عام أسبح الله وأقدسه وأمجده لم آمن أن يهب ريح أو يضرب موج فأقع من هذا البرد على منخري في جهنم، فحقر موسى نفسه وعمله، فقال له بالذي أنطقك ما تسبيحك؟ قال: يا موسى! تسبيحي: سبحان من يسبح له في لجج البحار، سبحان من يسبح له في الأرض القفار، سبحان من يسبح له فى رؤس الجبال، سبحان من يسبح له بكل شفة ولسان، ثم قال رسول الله: من سبح به في كل يوم مرة أو في كل شهر مرة أو في كل سنة مرة كتب الله له كمن أعتق ألف نسمة من ولد إسماعيل أو حج ألف حجة مبرورة.(مي) من حديث أنس (قلت) بيض السيوطي للحكم عليه ولوائح الوضع عليه ظاهرة، وفيه محمد بن عبد الواحد البيع عن عبد الله بن إبراهيم الفامي، عن عبد الله بن إسماعيل بن حماد، عن بشران بن عبد الملك، عن موسى بن الحجاج، ولم أقف لواحد منهم على ترجمة، والله أعلم‘‘.
[34] الزيادات على الموضوعات:2/591،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1431هـ .
علامہ سیوطی ؒ کی ذکر کردہ سند ملاحظہ ہو، جس کا ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے: ’’الديلمي: أخبرنا أبي، أخبرنا أبو الفرج علي بن محمد بن عبد الحميد البجلي، حدثنا ابن لال، حدثنا علي بن عامر النهاوندي، حدثنا نصر بن إسماعيل بن النعمان، حدثنا موسى بن الحجاج السمرقندي وكان أتى عليه مائة وثلاثة وثلاثون سنة، حدثنا مالك بن دينار، عن الحسن، عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن لله تعالى بحرا من نور، حوله ملائكة من نور على خيل من نور، بأيديهم حراب من نور، يسبحون حول ذلك البحر: سبحان ذي الملك والملكوت، سبحان ذي العزة والجبروت، سبحان الحي الذي لا يموت، سبوح قدوس رب الملائكة والروح، فمن قالها في يوم أو شهر أو سنة أو في عمره غفر الله له ما تقدم من ذنبه وما تأخر ولو كانت ذنوبه مثل زبد البحر، أو مثل رمل عالج أو فر من الزحف‘‘.