التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: مقامِ مصطفیٰ ﷺ و نورِ محمدی

نبی کریم ﷺ کی شان و مقام، نورِ محمدی، «لولاک» اور تخلیق سے پہلے کے حالات سے متعلق روایات۔

گروپ: سیرت

27 روایات

  1. روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھے آدم e پر دو خوبیوں کی وجہ سے فضیلت دی گئی ہے: میرا شیطان کافر تھا، پھر اللہ تعالی نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی، یہاں تک کہ وہ مسلمان ہوگیا، اور میری بیویاں میری مددگار ہیں، اور آدم e کا شیطان کافر تھا ، اور ان کی زوجہ نے لغزش پر ان کا ساتھ دے دیا‘‘۔

  2. روایت:’’آپﷺ کا ارشاد ہے: میں ایک لطیف جوہر تھا، میں عرش کا طواف کر رہا تھا کہ اللہ تعالی کی مجھ پر نظر پڑگئی، سو مجھے حیاء آئی اور پسینہ آگیا، تو مجھ سے پسینہ کے سات قطرے ٹپکے، پھر پہلے قطرے سے اللہ تعالی نے ابو بکر r، دوسرے سے عمر r، تیسرے سے عثمان r، چوتھے سے علی r، پانچویں سے گلاب کا پھول، چھٹے سے چاول اور ساتویں قطرے سے کدو کو پیدا کیا‘‘۔

  3. روایت:’’حسان بن ثابتr فرماتے ہیں:’’لما نظرت إلى أنواره وضعت كفي على عيني خوفا من ذهاب بصري‘‘. جب میں نے آپ ﷺ کے چہرے کے انوار کی طرف دیکھا تو میں نے اپنے ہاتھوں کو اپنی آنکھوں پر رکھ لیا کہ کہیں میری بینائی نہ چلی جائے‘‘۔