التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: ذات و صفاتِ باری تعالیٰ

اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات، اس کی محبت و رحمت، اور اس بارے میں منسوب احادیثِ قدسیہ۔

گروپ: عقائد

16 روایات

  1. روایت: ’’ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں: ’’ابن آدم خلقتك لعبادتي فلا تلعب، وتكفلت برزقك فلا تتعب، فاطلبني تجدني، فإن وجدتني وجدت كل شيء، وإن فتك فاتك كل شيء، وأنا أحب إليك من كل شيء‘‘.اے ابن آدم! تجھے میں نے اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا، لہذا تو کھیل کود میں مت لگ، اور تیری روزی کا ذمہ میں نے لیا ہے لہذا تو مت تھک، تو مجھے طلب کر، تو مجھے پا لے گا، اگر تونے مجھے پالیا تو تونے ہر چیز کو پالیا، اور اگر میں تجھے نہ ملا تو تجھے کوئی شئ نہ ملی، اور میں تیرے لئے ہر شئ سے زیادہ محبوب ہوں‘‘۔

  2. روایت: ’’اللہ سبحانہ وتعالی فرماتے ہیں: ’’ أدعوك وللوصل تأبى، أبعث رسولي في الطلب، أنزل إليك بنفسي، ألقاك في النوام‘‘. میں تمہیں بلاتا ہوں، اور تم ملنے سے انکار کرتے ہو، میں تلاش میں اپنا قاصد بھیجتا ہوں، نیند میں تمہارے پاس بذاتِ خود جلوہ افروز ہوکر تم سے ملتا ہوں‘‘۔