روایت تلاش کریں

تلاش کے بارے میں ایک نوٹ ▾

نوٹ: تلاش کے لیے لکھے جانے والے کلمات میں سے کوئی کلمہ اگرچہ روایت کے عربی اور اردو متن میں نہ ہو، روایت کی تفصیلی تحقیق میں موجود ہو، پھر بھی وہ کلمہ مطلوبہ روایت تک رسائی میں مدد گار ہوگا۔

150 نتائج

150 میں سے 51–60 نتائج

  1. روایت: ’’نبی ﷺ نے فرمایا: میرے نزدیک تمہاری دنیا میں، تین چیزیں محبوب ہیں: خوشبو، عورتیں، اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے،اس کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے بھی تین چیزیں محبوب ہیں .... پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی یہی فرمایا،اور ان کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ و حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی تین محبوب چیزیں ذکر کیں‘‘، آپ اس کی کوئی صحیح یا حسن یا ضعیف سند ہی نہ پائیں گے۔

  2. (1) روایت: ’’رسول اللہ ﷺ وتر تین مرتبہ پڑھتے تھے: عشاء کے بعد مسجد میں، پھر گھر میں تشریف لے جاکر، پھر تہجد کے وقت‘‘، یہ لااصل ہے۔

    2 ’’ایک خاص طریقے پر نمازِ قضاء ادا کی جائے تو چالیس برس کی نمازیں معاف ہو جاتی ہیں‘‘، اس کی بھی کچھ اصل نہیں۔

    صلوٰۃِ رغائب بدعت ہے۔

    3 ’’عہد نامہ قبر میں رکھنا ‘‘، یہ شعائرِروافض میں سے ہے۔

    4 ’’بیس آیتیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاکی میں نازل ہوئیں، مگر رسول اللہ ﷺ کو گاہے گاہے یہ خیال ہوتا تھاکہ کلام، اللہ کا، بیشک برحق ہے اور راست ہے، لیکن ایک نام خدا کا ستار ہے، بیشک عائشہ رضی اللہ عنہا کی ستاری کرتا ہے‘‘، معاذ اللہ! یہ در پردہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمتِ عدم عصمت، اور رسول اللہ ﷺ پر تہمتِ عدمِ وثوق کلام اللہ وعدمِ اعتبار خدا تعالیٰ اور خدا تعالیٰ پر تہمت کذب ہے۔

    5 ’’حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وصیت کی کہ میرا گرز، میری قبر میں، میرے ساتھ رکھنا‘‘، یہ بڑا بہتان ہے۔

    6 ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ زمین نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھینچا‘‘، یہ کھلا ہوا رفض ہے۔

    7 ’’جب منکر نکیر نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے’’من ربك‘‘ کہا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نہیں سنتا، قریب آؤ، منکر نکیر گرز کو دیکھ کر ڈرگئے اور نزدیک نہ ہوئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ گرز لے کر بیٹھ گئے، تاکہ فرشتوں کو ماریں، قبر چند فرسخ کھل گئی، اور فرشتے بھاگ گئے‘‘، یہ قول بدیہی البطلان ہے۔