دورانِ نماز حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بدن سے تیر نکالنے والا مشہور قصہ، بے اصل ہے۔
تحقیق کی تفصیل
”۔۔۔ ایک اور بے اصل قصہ مشہور کر رکھا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تیر لگا، اس کے نکالنے میں سخت تکلیف ہوتی تھی، آپ رضی اللہ عنہ نے نماز کی نیت باندھ لی، تیر نکال لیا گیا، آپ رضی اللہ عنہ کو خبر تک بھی نہ ہوئی، اس قصہ کی بھی کوئی اصل نہیں، خدا معلوم کہاں سے گھڑ لیتے ہیں ۔۔۔“[1]۔
ایک دوسرے انداز سے
”۔۔۔ اور لوگوں نے کمال کی مثال میں یہ مشہور کر رکھا ہے کہ بعض بزرگوں کو نماز میں تیر نکلنے تک کی خبر نہیں ہوئی، اگر کسی کو یہ اطلاع نہ کی جاوے کہ [پہلے ذکر کردہ] دونوں واقعے کس کے ہیں تو وہ تیر کی خبر نہ ہونے والے کو کامل سمجھےگا،حالانکہ ظاہر ہے کہ حضور ﷺ سے بڑھ کر کون کامل ہو سکتا ہے، مگر پھر بھی حضور ﷺ کو بچوں تک کے رونے کی خبر ہوئی ۔۔۔“[2]۔