غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ پنجم)

روایت:جنازے کی آخری صف افضل ہے۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

 علامہ حصکفی رحمہ اللہ ’’الدر المختار‘‘[1]  میں فرماتے ہیں:  ’’وأفضل صفوفها آخرها إظهارا للتواضع‘‘. اور جنازے کی آخری صف افضل ہے، عاجزی کے اظہار کی وجہ  سے۔

اس کے تحت علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ   لکھتے ہیں:  ’’قوله وأفضل صفوفها آخرها الخ كذا في القنية، وبحث فيه في الحلية بإطلاق ما في صحيح مسلم عنه صلى الله عليه وسلم: خير صفوف الرجال أولها، وشرها آخرها، وبأن إظهار التواضع لا يتوقف على التأخر.

أقول: قد يقال إن الحديث مخصوص بالصلاة المطلقة، لأنها المتبادرة، ولقوله: من صلى عليه ثلاثة صفوف غفر له، رواه أبو داود وقال حديث حسن، والحاكم وقال صحيح على شرط مسلم، ولهذا قال في المحيط: ويستحب أن يصف ثلاثة صفوف، حتى لو كانوا سبعة يتقدم أحدهم للإمامة ويقف وراءه ثلاثة، ثم اثنان، ثم واحدا، فلو كان الصف الأول أفضل في الجنازة أيضا لكان الأفضل جعلهم صفا واحدا، ولكره قيام الواحد وحده، كما كره في غيرها، هذا ما ظهر لي‘‘[2] .

 قولہ (اور جنازے کی آخری صف افضل ہے الخ)اسی طرح  ’’قنیہ ‘‘میں ہے، اور اس کے بارے میں ’’حلیہ ‘‘میں بحث کی ہے اس حدیثِ مطلق کی وجہ سے جو ’’صحیح مسلم‘‘ میں آپ ﷺ سے منقول ہے: مردوں کی صفوں میں بہترین صف پہلی ہے، اور آخری صف بری ہے، اور عاجزی کا اظہار پیچھے ہونے پر موقوف نہیں ہے۔

 میں (علامہ ابن عابدین رحمہ اللہ )کہتا ہوں کہ کہا جاتا ہے کہ حدیث خاص ہے مطلق نماز کے ساتھ، کیونکہ اس سے یہی متبادر ہے، اور آپ ﷺ کے اس قول کی وجہ سے کہ جس شخص پر تین صفوں نے نماز جنازہ پڑھی ہو، اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے، اسے ابو داود رحمہ اللہ نے روایت کرنے کے بعد  ’’حدیث حسن‘‘کہا ہے، اور حاکم رحمہ اللہ نے  ’’صحیح علی شرط مسلم‘‘کہا ہے، اور اسی وجہ سے  ’’محیط‘‘ میں ہے کہ مستحب یہ ہے کہ تین صفیں بنائی جائیں، یہاں تک کہ اگر سات آدمی ہوں تو ان میں سے ایک امامت کےلئے آگے ہوجائے، اور اس کے پیچھے تین آدمی کھڑے ہوں، پھر دو کھڑے ہوں، پھر ایک، اگر جنازہ میں بھی اول صف افضل ہوتی تو پھر سب لوگوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دینا چاہئے تھا، اور یقیناً ایک آدمی کا اکیلے کھڑا ہونا مکرہ ہوتا، جیسا کہ جنازہ کے علاوہ میں مکروہ ہے، میرے سامنے یہی بات ظاہر ہوئی۔

نیز علامہ حصکفی رحمہ اللہ نے ’’الدر المختار‘‘[3]  میں ایک دوسرے مقام پر یہ الفاظ نقل کئے ہیں:  ’’وخير صفوف الرجال أولها في غير جنازة‘‘. مردوں کےلئے اول صف افضل ہے جماعت کی نماز میں،سوائے نماز جنازہ کے۔

 اس کے تحت علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ   لکھتے ہیں:  ’’قوله في غير جنازة  أما فيها فآخرها إظهارا للتواضع، لأنهم شفعاء فهو أحرى بقبول شفاعتهم، لأن المطلوب فيها تعدد الصفوف، فلو فضل الأول امتنعوا عن التأخر عند قلتهم، رحمتي‘‘[4] .

 جنازے کی نماز میں آخری صف کا افضل ہونا عاجزی کے طور پر ہے، اس لئے کہ وہ سفارش کرنے والے ہیں ان کی سفارش قبول ہونے کے زیادہ لائق ہے، کیونکہ جنازے کی نماز میں مطلوب زیادہ صفیں ہیں، اگر اول صف کو افضل کہا جائے گا تو یہ صفوف کی تعداد کی زیادتی میں مانع ہوگا، شیخ مصطفی رحمتی رحمہ اللہ نے اپنے حاشیہ میں اسے ذکر کیا ہے۔

بعض کتب میں یہ مضمون علامہ ابو الفضل عبد الرحمن بن محمد کرمانی رحمہ اللہ (المتوفی 543ھ)کے قول کے طور پر منقول ہے، ملاحظہ فرمائیں:

ملاعلی قاری رحمہ اللہ ’’مرقاة المفاتيح‘‘[8] میں فرماتے ہیں:  ’’قال ابن الملك في شرح الوقاية: ذكر الكرماني أن أفضل الصفوف في صلاة الجنازة آخرها، وفي غيرها أولها، إظهارا للتواضع، ولتكون شفاعته أدعى إلى القبول‘‘.

ابن عبد الملک رحمہ اللہ نے ’’شرح الوقایہ‘‘میں کہا ہے کہ کرمانی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ بےشک جنازے کی نماز میں آخری صف افضل ہے، اور جنازے کے علاوہ میں پہلی صف افضل ہے، عاجزی ظاہر کرنے کےلئے، اور تاکہ ان کی سفارش جلدی قبول ہو۔

یہی مضمون علامہ ابو الفضل کرمانی رحمہ اللہ کے قول کے طور پر علامہ فرید الدین عالم بن علاء دہلوی ہندی رحمہ اللہ (المتوفی 786ھ)نے ’’الفتاوى التاتارخانية‘‘[9] میں اور علامہ محمد بن بیر علی بن اسکندر برکوی رومی رحمہ اللہ (المتوفی 980ھ)نے ’’رسائل البركوي‘‘[10] میں نقل کیا ہے۔

تلاش بسیار کے باوجودمذکورہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔

حوالہ جات

[1] الدر المختار:ص:120،ت:عبد المنعم خليل إبراهيم،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .

[2] حاشية ابن عابدين:3/112،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار عالم الكتب ـ الرياض، الطبعة1423هـ .

[3] الدر المختار:ص:78،ت:عبد المنعم خليل إبراهيم،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .

[4] حاشية ابن عابدين:2/312،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار عالم الكتب ـ الرياض، الطبعة1423هـ .

[5] حلبة المجلي:2/613،ت:أحمد بن محمد الغلاييني الحنفي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1436هـ .

[6] حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح:ص:307،ت:محمد عبدالعزيز الخالدي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1418هـ .

[7] العرف الشذي:1/236،ت:محمود شاكر،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الأولى1425هـ .

[8] مرقاة المفاتيح:4/149،رقم:1687،ت:جمال عيتاني،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1422هـ .

[9] الفتاوى التاتارخانية:2/275،رقم:2410،ت:شبير أحمد القاسمي،مكتبة زكريا ديوبند ـ هند،الطبعة1431هـ .

[10] رسائل البركوي:ص:223،ت:أحمد هادي القصار،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى2011ء .