روایت: اس درود کے پڑھنے والے کو آسمان وزمین بھر کر اور عرش عظیم کے برابر ثواب ملتا ہے: ’’ اللهم صل على محمد ملء السموات والأرض وملء العرش العظيم‘‘.
روایت تلاش کریں
تلاش کے بارے میں ایک نوٹ ▾
نوٹ: تلاش کے لیے لکھے جانے والے کلمات میں سے کوئی کلمہ اگرچہ روایت کے عربی اور اردو متن میں نہ ہو، روایت کی تفصیلی تحقیق میں موجود ہو، پھر بھی وہ کلمہ مطلوبہ روایت تک رسائی میں مدد گار ہوگا۔
25 نتائج
25 میں سے 11–20 نتائج
روایت: حضرت آدم علیہ السلام کا، حضرت حواء علیا السلام کےمہر میں آپﷺپر درود پڑھنا
روایت: جو شخص اس طرح درود شریف پڑھے گا، آپﷺ اس کی شفاعت فرمائیں گے، اور اسے، اس کے والدین، عزیز واقارب اور اس کے دوست احباب کو رتبۂ شفاعت عطافرمائیں گے: ’’اللّهم صل على محمد وتقبل شفاعته الكبرى، وارفع درجته العليا، وآته سؤله في الآخرة والأولى كما آتيت إبراهيم وموسى‘‘.
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس درود شریف کو سات جمعے پڑھے، اور ہر جمعہ میں سات مرتبہ پڑھے، تو اس کےلئے میری شفاعت واجب ہوگی: ’’اللهم صل على محمد وعلى آل محمد صلاة تكون لك رضاء، ولحقه أداء، وأعطه الوسيلة، وابعثه مقام المحمود الذي وعدته، وأجزه عنا ما هو أهله، وأجزه أفضل ما جزيت نبيا عن أمته، وصل على جميع إخوانه من النبيين والصالحين، يا أرحم الراحمين!‘‘۔
روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’حجوا الفرائض، فإنها أعظم أجرا من عشرين غزوة في سبيل الله، وإن الصلاة علي تعدل ذا كله‘‘. فرض حج ادا کرو، وہ بیس مرتبہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے سے بڑھا ہوا ہے، اور بلاشبہ مجھ پر درود پڑھنا اس تمام کے برابر ہے‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’من حج حجة الإسلام، وغزا بعدها غزوة كتبت غزاته بأربع مائة حجة، قال: فانكسرت قلوب قوم لا يقدرون على الجهاد، ولا الحج، قال: فأوحى الله عز وجل إلي: ما صلى عليك أحد إلا كتبت صلاته بأربع مائة غزاة، كل غزاة بأربع مائة حجة‘‘. جو شخص حج اسلام کرلے اور اس کے بعد جہاد کرے، تو اس کا جہاد چار سو حج کے ساتھ لکھا جائے گا، علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان لوگوں کے دل ٹوٹ گئے جو جہاد کی طاقت نہیں رکھتے تھے، اور نہ ہی حج کی، آپ ﷺ نے فرمایا: پھر اللہ عزوجل نے مجھ پر وحی نازل فرمائی: جو آپ پر درود پڑھے گا، اس کا درود چار سو جہاد کے ساتھ لکھا جائے گا، ہر جہاد چار سو حج کے ساتھ‘‘۔
روایت: جو شخص نماز فجر اور مغرب کے بعدیہ درود شریف پڑھے: ’’اللهم صل على محمد صلاة تكون لك رضا ولحقه أداء‘‘، تو حضور ﷺ کی قبر اور پڑھنے والے کی قبر کے درمیان طاقچہ کھول دیا جائے گا۔
روایت: ’’جو شخص بارش کے نزول کے وقت یہ درود پڑھتا ہے، تو اللہ عزو جل اسے بارش کے ہر قطرے کے بدلے نیکی عطا فرماتا ہے: اللّهم صل وسلم على سيدنا ومولانا محمد وعلى آل سيدنا ومولانا محمد بعدد قطرات الأمطار‘‘.
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے بستر پر پہنچ کر سورۂ تبارک الذی پڑھے پھر چار مرتبہ کہے: ’’اللهم رب الحل والحرم والبلد الحرام، والركن، والمقام، والمشعر الحرام، بلغ روح محمد مني تحية وسلاما‘‘. اے حل، حرم، شہر حرام، رکن یمانی، مقام ابراہیم اور مشعر حرام کے پروردگار! میری طرف سے محمد ﷺ کی روح کو درود وسلام بھیج دیجئے، تو اللہ تعالی اس کے لئے دو فرشتے مقرر فرماتے ہیں، وہ دونوں محمد ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، چنانچہ وہ دونوں آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں، اے محمد! فلاں بن فلاں نے آپ کو سلام پیش کیا ہے، تو آپ ﷺ اس کے جواب میں فرماتے ہیں: میری طرف سے فلاں بن فلاں پر سلام ہو، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں‘‘۔
درودِتاج کی تعلیم دینا اسی طرح ہے کہ عوام کو زہرِ قاتل دےدیا جائے، عوام کے عقیدہ کی خرابی کی وجہ سے اس کا پڑھنا ممنوع ہے۔