غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ششم)

روایت: اس درود کے پڑھنے والے کو آسمان وزمین بھر کر اور عرش عظیم کے برابر ثواب ملتا ہے: ’’ اللهم صل على محمد ملء السموات والأرض وملء العرش العظيم‘‘.

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھی رحمہ اللہ ’’ذريعة الوصول‘‘[1] میں تحریر فرماتے ہیں: ’’ اللهم صل على محمد ملء  السموات والأرض وملء  العرش العظيم‘‘.

ترجمہ: یا اللہ! رحمت نازل فرما حضرت محمد ﷺ پر، جس سے آسمان بھر جائے، زمین بھر جائے اور عرشِ عظیم بھر جائے۔

ف: کہتے ہیں کہ اس درود شریف کے پڑھنے والے کو آسمان وزمین کی بھرتی اور عرش عظیم کی مقدار کے برابر ثواب ملتا ہے‘‘۔

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھاجائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔  

حوالہ جات

[1] ذريعة الوصول إلى جناب الرسول مترجم:ص:224،رقم:173،مكتبة لدهيانوي ـ كراتشي .