روایت: جو شخص اس طرح درود شریف پڑھے گا، آپﷺ اس کی شفاعت فرمائیں گے، اور اسے، اس کے والدین، عزیز واقارب اور اس کے دوست احباب کو رتبۂ شفاعت عطافرمائیں گے: ’’اللّهم صل على محمد وتقبل شفاعته الكبرى، وارفع درجته العليا، وآته سؤله في الآخرة والأولى كما آتيت إبراهيم وموسى‘‘.
حکم: زیر بحث درود پاک اور اس کی مذکورہ فضیلت سنداً آپﷺکے ارشادات میں نہیں ملتی، اس لئے اسے رسول اللہﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، تاہم زیرِ بحث درود پاک کے فقط الفاظ کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی جانب منسوب کرنا درست ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
حافظ عبد الرزاق رحمہ اللہ نے ’’المصنف‘‘[1] میں زیر بحث روایت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کے طور پر تخریج کی ہے، نیز اس میں مذکورہ فضیلت بھی مذکور نہیں ہے، عبارت ملاحظہ ہو:
’’عن معمر، عن ابن طاووس، عن أبيه، عن ابن عباس، أنه كان يقول: اللهم تقبل شفاعة محمد الكبرى، وارفع درجته العليا، وآته سؤله في الآخرة والأولى، كما آتيت إبراهيم، وموسى، وكان معمر ربما ذكره، عن ابن طاووس، عن عكرمة بن خالد، عن ابن عباس‘‘.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! محمدﷺ کی شفاعت کبری قبول فرما، اور ان کے بلند درجات کو رفعت عطا فرما، اور ان کا دنیا وآخرت میں سوال پورا فرما، جیسا کہ آپ نے ابراہیم علیہ السلام اور موسی علیہ السلام کو عطا کیا۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی ’’تفسیر‘‘[5] میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے اس قول کے بارے میں کہا ہے: ’’إسناده جيد قوي صحيح‘‘.
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’القول البديع‘‘[6] میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ قول نقل کر کے فرماتے ہیں:
’’رواه عبد بن حميد في مسنده وعبد الرزاق وإسماعيل القاضي، وإسناده جيد قوي صحيح‘‘. عبد بن حمید رحمہ اللہ نے اپنی ’’مسند‘‘ میں اسے روایت کیا ہے، عبد الرزاق رحمہ اللہ اور اسماعیل قاضی رحمہ اللہ نے بھی اسے روایت کیا ہے، اس کی اسناد جید قوی اور صحیح ہے۔
حافظ ابن حجر ہیتمی l’’الدر المنضود‘‘[7] میں فرماتے ہیں:
’’وصح عن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما، أنه كان يقول في صلاته: اللهم تقبل شفاعة محمد الكبرى، وارفع درجته العليا، وأعطه سؤله في الآخرة والأولى، كما آتيت إبراهيم وموسى‘‘.
ایک صحیح روایت میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ وہ اپنے درود میں فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! محمدﷺ کی شفاعت کبری قبول فرما، اور ان کے بلند درجہ کو رفعت عطا فرما، اور ان کا دنیا وآخرت میں سوال پورا فرما، جیسا کہ آپ نے ابراہیم علیہ السلام اور موسی علیہ السلام کو عطا کیا۔
ملا علی قاری رحمہ اللہ نے ’’شرح الشفاء‘‘[8] میں ’’بسند جيد‘‘ کہہ کر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی موقوف روایت کو ذکر کیا ہے۔
زیر بحث درود پاک اور اس کی مذکورہ فضیلت سنداً آپﷺ کے ارشادات میں نہیں ملتی، اس لئے اسے رسول اللہﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
تاہم زیرِ بحث درود پاک کے فقط الفاظ کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی جانب منسوب کرنا درست ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] المصنف:2/211،رقم:3104،ت:حبيب الرحمن الأعظمي،المكتب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1390هـ .
[2] فضل الصلوة على النبي:ص:۱۲۲،ت:محمد عوامة،دار المنهاج،جدة،الطبعة الثالثة1432هـ .
[3] كتاب التوحيد:ص:900،رقم:611،ت:عبد العزيز بن إبراهيم الشهوان،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة السادسة1418هـ .
[4] الإعلام بفضل الصلاة على النبي والسلام:ص:59،رقم:104و105،ت:حسين محمد علي شكري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى2009 ء.
[5] تفسير ابن كثير:6/470،ت:سامي بن محمد السلامة،دار طيبة ـ الرياض،الطبعة الثانية1420هـ .
[6] القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع:ص:۱۲۲،ت:محمد عوامة،دار اليسر ـ المدينة المنورة،الطبعة الثالثة 1432هـ .
[7] الدر المنضود:ص:94،ت:بو جمعة عبد القادر مكري ومحمد شادي مصطفى عربش،دار المنهاج ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۶هـ .
[8] شرح الشفاء:2/132،ت:عبد الله محمد الخليلي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۱هـ .