روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’حجوا الفرائض، فإنها أعظم أجرا من عشرين غزوة في سبيل الله، وإن الصلاة علي تعدل ذا كله‘‘. فرض حج ادا کرو، وہ بیس مرتبہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے سے بڑھا ہوا ہے، اور بلاشبہ مجھ پر درود پڑھنا اس تمام کے برابر ہے‘‘۔
حکم: شدید ضعیف ہے، بیان نہیں کرسکتے۔
تحقیق کی تفصیل
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’الغرائب‘‘[1] میں نقل فرماتے ہیں:
’’قال: أنا الحداد، أنا أبو نعيم، نا عبد الله بن محمد بن جعفر، نا إبراهيم بن محمد الإمام، نا هاشم بن القاسم الحَرَّاني، نا يعلى بن الأشدق، عن عمه عبد الله بن جَرَاد رضي الله عنه قال: شهدت النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: حجوا الفرائض، فإنها أعظم أجرا من عشرين غزوة في سبيل الله، وإن الصلاة علي تعدل ذا كله‘‘.
عبد اللہ بن جَرَاد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، میں نے نبی ﷺ کو دیکھا، آپ فرماتے ہیں: فرض حج ادا کرو، وہ بیس مرتبہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے سے بڑھا ہوا ہے، اور بلاشبہ مجھ پر درود پڑھنا اس تمام کے برابر ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’القول البديع‘‘[2] میں اس روایت کو ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’أخرجه الديلمي في مسند الفردوس من طريق أبي نعيم بسند ضعيف‘‘. اسے دیلمی رحمہ اللہ نے ’’مسند الفردوس‘‘میں ابو نعیم رحمہ اللہ کے طریق سے ضعیف سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ نے ’’الدر المنضود‘‘[3] میں حافظ سخاوی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ عبد الاعلی ابو مُسْہِر غسّانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كنا نسخر بيعلى بن الأشدق، وكان يدور الآفاق‘‘[5]. ہم یعلی بن اشدق کا مذاق اڑاتے تھے، اور یہ آفاق کا چکر لگاتا تھا۔
حافظ عبد الاعلی ابو مُسْہِر غسّانی رحمہ اللہ یہ بھی فرماتے ہیں: ’’قدم يعلى بن الأشدق دمشق، وكان أعرابيا، فحدث عن عبد الله بن جَرَاد سبعة أحاديث، فقلنا: لعله حق، ثم جعله عشرة، ثم جعله عشرين، ثم جعله أربعين [فكان] هو ذا يزيد، وكان سائلا يسأل الناس‘‘[6]. یعلی بن اشدق دمشق میں آیا تھا، اور یہ دیہاتی تھا، اس نے عبد اللہ بن جَرَاد کے حوالہ سے سات احادیث بیان کیں، سو ہم نے کہا: ممکن ہے کہ یہ حق ہو، پھر اس نے اسے دس بنا لیا، پھر اسے بیس بنا لیا، پھر اسے چالیس بنا لیا، یہ اضافہ ہی کرتا چلا گیا، یہ سائل تھا، لوگوں سے مانگتا تھا۔
علامہ ابو وہب حَرَّانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سمعت يعلى بن الأشدق، وقيل له: كم أتى عليك؟ قال: مائة سنة وست وعشرون، ونصف سنة‘‘[7]. یعلی بن اشدق سے پوچھا گیا: آپ کی عمر کیا ہے؟ تو میں نے ان کو کہتے سنا: ایک سو چھبیس سال اور نصف سال۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الصغير‘‘[8] میں یعلی بن اشدق کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’لا يكتب حديثه‘‘. اس کی حدیث نہیں لکھی جائے گی۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعديل‘‘[9] میں فرماتے ہیں: ’’سئل أبو زرعة عن يعلى بن الاشدق، فقال: هو عندي لا يصدق، ليس بشيء، قدم الرَقَّة، فقال: رأيت رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم يقال له: عبد الله بن جَرَاد، فأعطوه على ذلك، فوضع أربعين حديثا، وعبد الله بن جَرَاد لا يعرف، وقرأ علينا كتاب الدلالات، فانتهى إلى حديثه، فترك قراءته‘‘. ابو زرعہ رحمہ اللہ سے یعلی بن اشدق کے بارے میں پوچھا گیا توآپ نے فرمایا: میرے نزدیک یہ سچ نہیں بولتا، یہ لیس بشیء ہے، اس نے رَقَّہ آکر کہا کہ میں نے اصحاب نبی ﷺ میں سے ایک شخص کو دیکھا ہے، جسے عبد اللہ بن جَرَاد کہا جاتا ہے، سو لوگوں نے اس پر اسے نوازا، پھر اس نے چالیس احادیث گھڑلیں، اور عبد اللہ بن جَرَاد کی معرفت نہیں ہے، (حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ) فرماتے ہیں: ابو زرعہ رحمہ اللہ نے ہم پر کتاب ’’الدلالات‘‘پڑھی، جب یعلی بن اشدق کی حدیث تک پہنچے تو اس کی قراءت کو ترک کردیا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے یعلی بن اشدق کو ’’ليس بشيء، ضعيف الحديث‘‘ کہا ہے[10]۔
حافظ ابو العباس احمد بن علی اَبَّار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سألت أيوب الوَزَّان عن يعلى بن الأشدق، فقال: كان من أهل البادية، قلت: يعلمون موضعه الذي كان يأوي إليه؟ قال: لا، قلت: فكتب عنه أحد غيركم؟ قال: أهل حران، قال: ورأيت له ابنا كأنه أكبر منه، ورأيت له ابنة، وظننت أنها أمه، فقال: هذه ابنتي ولدت لي بعد المائة، وقال: إنما كان سيارة، ولم أر أمره عنده على الصحة، وسمعته مرة يقول: لا يعرف‘‘[11]. میں نے ایوب وَزَّان سے یعلی بن اشدق کے بارے میں پوچھا، تو کہا: یہ دیہات والوں میں سے تھا، میں نے کہا: لوگ اس کی رہائش کو جانتے تھے؟ ایوب وَزَّان نے کہا: نہیں، میں نے کہا: اس سے آپ کے علاوہ کسی نے لکھا ہے؟ ایوب وَزَّان نے کہا: حَرَّان والوں نے، ایوب وَزَّان کہتے ہیں: میں نے اس کا ایک بیٹا دیکھا ہے، جو گویا کہ اس سے بڑا ہے، اور میں نے اس کی ایک بیٹی دیکھی ہے، اور مجھے ایسا لگا کہ یہ اس کی ماں ہے، یعلی بن اشدق نے بتایا کہ میری یہ بیٹی ہے سو سال کے بعد پیدا ہوئی ہے، ایوب وَزَّان نے بتایا کہ وہ گھومتا ہی رہتا تھا، اور میں نے دیکھا کہ ایوب کے نزدیک اس کا معاملہ صحیح نہیں تھا، اور میں نے ایوب وَزَّان کو یہ کہتے سنا: اس کی معرفت نہیں ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[12] میں یعلی بن اشدق کے بارے میں فرماتے ہیں:’’ كان شيخا كبيرا، لقي عبد الله بن جَرَاد، فلما كبر، اجتمع عليه من لا دين له، فدفعوا له شبيها بمائتي حديث نسخة عن عبد الله بن جَرَاد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وأعطوه إياها، فجعل يحدث بها، وهو لا يدري، وقد قال بعض مشايخ أصحابنا: أي شيء سمعت عبد الله بن جَرَاد؟ قال: هذه النسخة، وجامع سفيان الثوري، لا يحل الرواية عنه بحال، ولا الاحتجاج به بحيلة، ولا كتابته، إلا للخواص عند الاعتبار‘‘.
یہ شیخ بڑی عمر کا تھا، یہ عبد اللہ بن جَرَاد سے ملا ہے، سو جب عمر زیادہ ہوگئی تو بے دین لوگ اس کے پاس اکٹھے ہوگئے، انہوں نے تقریباً دو سو احادیث پر مشتمل عبد اللہ بن جَرَاد، عن النبی ﷺ کے طریق سے ایک نسخہ اس کے حوالہ کیا، پھر وہ اس سے حدیث بیان کرتا تھا، اور اسے معلوم بھی نہ ہوتا، اور ہمارے اصحاب کے بعض مشایخ نے یعلی سے کہا: آپ نے عبد اللہ بن جَرَاد سے کیا سنا ہے؟ یعلی نے کہا: یہ نسخہ، اور جامع سفیان ثوری، (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں) کسی بھی حالت میں اس سے روایت حلال نہیں ہے، اور کسی بھی تدبیر سے اس سے احتجاج اور اس سے لکھنا حلال نہیں ہے، سوائے خواص کے لئے اعتبار کے وقت۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[13] میں یعلی بن اشدق کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن عمه عبد الله بن جَرَاد، عن النبي صلى الله عليه وسلم أحاديث كثيرة مناكير، وهو وعمه غير معروفين‘‘. یہ اپنے چچا عبد اللہ بن جَرَاد کے حوالہ سے نبی ﷺ کی بہت سی منکر احادیث روایت کرتا ہے، یہ اور اس کا چچا غیر معروف ہیں۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[14] میں آگے جاکر یعلی بن اشدق کے اپنے چچا سے روایت کردہ ایک نسخہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’وبلغني عن أبي مُسْهِر أنه قال: قلت ليعلى بن الأشدق: ما سمع عمك من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: جامع سفيان، وموطأ مالك، وشيئا من الفوائد، فان كانت الحكاية عن أبي مُسْهِر صحيحة، فرواية يعلى لهذه النسخة لا يجوز الاشتغال بها‘‘. اور ابو مُسْہِر سے مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ میں نے یعلی بن اشدق سے کہا: آپ کے چچا نے رسول اللہ ﷺ سے کیا سنا ہے؟ اس نے کہا: جامع سفیان، موطأ مالک، اور کچھ فوائد، سو ابو مُسْہِر سے منقول یہ حکایت اگر صحیح ہے تو یعلی کے روایت کردہ اس نسخہ میں اشتغال جائز نہیں ہے[15]۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے یعلی بن اشدق کو ’’الضعفاء‘‘[16] میں ذکر کیا ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’الاستيعاب‘‘[17] میں فرماتے ہیں: ’’ويعلى بن الأشدق ليس عندهم بالقوي‘‘. یعلی بن اشدق محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے یعلی بن اشدق کو ایک حدیث کے تحت ’’ذخيرة الحفاظ‘‘میں ایک مقام پر ’’لا شيء في الحديث‘‘[18] اور دوسرے مقام پر ’’متروك الحديث‘‘[19] کہا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’التحقيق‘‘[20] میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’وإنما هو مذكور في تسعة يعلى بن الأشدق عن ابن جَرَاد، وهي نسخة موضوعة‘‘. یہ یعلی بن اشدق عن ابن جَرَاد کی نو احادیث میں مذکور ہے، اور یہ من گھڑت نسخہ ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’سير‘‘[21] میں یعلی بن اشدق کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وكان تالفا، يدور النواحي، ويشحذ‘‘. اور یہ تالف تھا، اور مختلف جہات میں جاکر لوگوں سے مانگتا تھا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے یعلی بن اشدق کو ’’تاريخ الإسلام‘‘ میں ایک
مقام پر ’’ليس بثقة‘‘[22] اور دوسرے مقام پر ’’أحد المتروكين‘‘[23] اور ’’ميزان‘‘[24] میں ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’مجمع الزوائد‘‘[25] میں ایک روایت کے تحت یعلی بن اشدق کو ’’كذاب ‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے یعلی بن اشدق کو ایک روایت کے تحت ’’الإصابة‘‘میں ایک مقام پر ’’أحد الضعفاء المتروكين‘‘[26]، دوسرے مقام پر ’’متروك‘‘[27]، تیسرے مقام پر ’’ساقط الحديث‘‘[28] اور ’’الدراية‘‘[29] میں ’’هالك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’نتائج الأفكار‘‘[30] میں ایک روایت کے تحت یعلی بن اشدق کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’متروك، ونسب إلى الوضع‘‘. متروک ہے، اور اسے حدیث گھڑنے کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[31] میں یعلی بن اشدق کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال أبو زرعة: ليس بشيء، لا يصدق، وقال ابن حبان: وضعوا له أحاديث، فحدث بها، ولم يدر‘‘. ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لیس بشیء ہے، سچ نہیں بولتا،، اور حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: لوگ اس کےلئے احادیث گھڑتے تھے، سو یہ انہیں بیان کرتا تھا، اور اسے اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔
سند کے روای یعلی بن اشدق کے بارے میں ائمہ رجال کے شدید جرح کے اقوال آپ کے سامنے آچکے ہیں، اور خاص اس تناظر میں کہ وہ اسے اس سند سے روایت کرنے میں متفرد بھی ہے، چنانچہ یہ روایت کسی بھی طرح ’’ضعف شدید‘‘ سے خالی نہیں رہ سکتی، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] الغرائب الملتقطة من مسند الفردوس:۴/۱۲۸،رقم:۱۳۴۶،ت:إيروان سفيان،جمعية دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى1439هـ .
[2] القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع:ص:274،رقم:28،ت:محمد عوامة،دار اليسر ـ المدينة المنورة،الطبعة الثالثة1432هـ .
[3] الدر المنضود في الصلاة والسلام على صاحب المقام المحمود:ص:174،ت:بو جمعة عبد القادر مكري ومحمد شادي مصطفى عربش،دار المنهاج ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۶هـ .
[4] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الصغير‘‘میں یعلی بن اشدق کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 161 ھ سے ۱۷۰ھ کے درمیان ہوا ہے۔ (التاريخ الصغير:۲/۱۳۹،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ) .
[5] انظرالجرح والتعدیل:9/303،رقم:1305،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[6] انظرالجرح والتعدیل:9/303،رقم:1305،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[7] انظرتاريخ دمشق:74/184،رقم:10154،ت:محب الدين أبو سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة1421هـ .
[8] التاريخ الصغير:۲/۱۶۵،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[9] الجرح والتعدیل:9/303،رقم:1305،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[10] الجرح والتعدیل:9/303،رقم:1305،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[11] انظرتاريخ دمشق:74/184،رقم:10154،ت:محب الدين أبو سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة1421هـ .
[12] المجروحين :۳/۱۴۲،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[13] الكامل في ضعفاء:۹/۱۸۴،رقم:۲۱۸۶،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[14] الكامل في ضعفاء:۹/۱۸۵،رقم:۲۱۸۶،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[15] الكامل في ضعفاء:۹/۱۸۵،رقم:۲۱۸۶،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’ويعلى هذا قد روي عنه غير من ذكرته، عن عمه عبد الله بن جَرَاد عن النبي صلى الله عليه وسلم أحاديث إلا أن نسخته التي يقولها عن عمه، لم أجدها إلا من رواية ابن وهب وهاشم بن القاسم وأيوب الوَزَّان عن يعلى، عن عمه، وهذه الأحاديث عامتها مناكير غير محفوظة، وما أظن أن لعمه صحبة، وذاك أن عمه يروي عن جماعة من الصحابة، وقد ذكرت بعد ذاك رواية عن أبي ذر، وعن أبي هريرة، وهذا مما يدل على أن لا صحبة له، وبلغني عن أبي مُسْهِر أنه قال: قلت ليعلى بن الأشدق: ما سمع عمك من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: جامع سفيان، وموطأ مالك، وشيئا من الفوائد، فان كانت الحكاية عن أبي مُسْهِر صحيحة، فرواية يعلى لهذه النسخة لا يجوز الاشتغال بها‘‘.
[16] الضعفاء والمتروکون:ص:405،رقم:605،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
حافظ ابو بکر برقانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام دار قطنی رحمہ اللہ ان اوراق (یعنی اس کتاب ) میں حروف معجم کی ترتیب پر اُن راویوں کو لے کر آئے ہیں جن کا ’’متروک‘‘ ہونا ہمارے اور امام دار قطنی رحمہ اللہ کے درمیان قرار پا یا ہے، حافظ ابو بکر برقانی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’قال أبو بكر أحمد بن محمد بن غالب الخوارزمي البرقاني: طالت محاورتي مع أبي منصور إبراهيم بن الحسين بن حمكان، لأبي الحسن علي بن عمر الدارقطني عفا الله عني وعنهما في المتروكين من أصحاب الحديث، فتقرر بيننا وبينه على ترك من أثبته على حروف المعجم في هذه الورقات‘‘. (الضعفاء والمتروکون: ص:95،ت: موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ) .
[17] الاستيعاب في معرفة الأصحاب:3/880،رقم:1487،ت:علي محمد البجاوي،دار الجيل ـ بيروت،الطبعة الأولى1412هـ .
[18] ذخيرة الحفاظ:1/261،رقم:163،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[19] ذخيرة الحفاظ:3/1684،رقم:3786،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[20] التحقيق فی أحاديث الخلاف:2/77،رقم:1068،ت:مسعد عبد الحميد محمد السعدني،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[21] سير أعلام النبلاء:۸/۲۷۲،رقم:۶۵،ت:شعيب الأرنؤوط،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1403 هـ .
[22] تاريخ الإسلام:2/726،رقم:114،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۴هـ .
[23] تاريخ الإسلام:۴/۱۰۱۰،رقم:۴۲۱،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۴هـ .
[24] ميزان الاعتدال:2/400،رقم:4242،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[25] مجمع الزوائد:۳/۲۰۹،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[26] الإصابة في تمييز الصحابة:1/411،رقم:617،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[27] الإصابة في تمييز الصحابة:۱/۵۷۷،رقم:۱۱۲۲،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[28] الإصابة في تمييز الصحابة:۶/۳۱۱،رقم:۸۶۶۰،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض، دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[29] الدراية في تخريج أحاديث الهداية:۱/۲۷۶،رقم:۳۶۲،ت:عبد الله هاشم اليماني،دار المعرفة ـ بيروت .
[30] نتائج الأفكار:۵/۱۰۲،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .
[31] تنزيه الشريعة:1/129،رقم:62،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .