روایت: ’’شیطان مسلمان سے اس وقت تک ڈرتا رہتا ہے جب تک وہ نماز کا پابند اور اس کو اچھی طرح ادا کرتا رہتا ہے، کیونکہ خوف کی وجہ سے اس کو زیادہ جرأت نہیں ہوتی، لیکن جب وہ نماز کو ضائع کر دیتا ہے تو اس کی جرأت بڑھ جاتی ہے، اور اس آدمی کے گمراہ کرنے کی اُمنگ پیدا ہوجاتی ہے، اور پھر بہت سے مہلکات اور بڑے بڑے گناہوں میں اس کو مبتلاء کر دیتا ہے‘‘۔
حکم: شدید ضعیف ہے، بیان نہیں کرسکتے۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت دو طرق سے منقول ہے: 1 روایت بطریق ابو ہمدان قاسم بن مہران 2 روایت بطریق ابو سلیمان داود بن سلیمان جرجانی
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’الغرائب الملتقطة‘‘[1] میں فرماتےہیں:
’’قال أبو نعيم : حدثنا أبو بكر الطلحي، حدثنا أحمد بن حماد بن سفيان، حدثنا الحسين بن حمران، حدثنا القاسم بن بهرام، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن علي رفعه: لا يزال الشيطان ذعرا من المؤمن، ما حافظ على الصلوات الخمس، فإذا ضيعهن تجرأ عليه وأوقعه في الجرائم وطمع فيه‘‘.
حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کا ارشاد روایت کرتے ہیں: شیطان مؤمن سے خوفزدہ رہتا ہے جب تک وہ پانچوں نمازوں کی پابندی کرتا ہے، لیکن جب وہ ان کو ضائع کردیتا ہے، تو اس پر جری ہوجاتا ہے، چنانچہ اس کو مصائب میں مبتلا کردیتا ہے، اور اس آدمی کو گمراہ کرنے کی امید بڑھ جاتی ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أبو همدان كذاب، منزله هيت‘‘[2]. ابو ہمدان کذاب ہے، اس کی جائے قیام ہیت ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے ’’البداية والنهاية‘‘[3] میں اور علامہ صلاح الدین خلیل بن ابیک صفدی رحمہ اللہ نے ’’الوافي بالوفيات‘‘[4] میں حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابو القاسم عبداللہ بن احمد بلخی رحمہ اللہ نے ’’قبول الأخبار‘‘[5] میں اسے ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[6] میں فرماتے ہیں: ’’القاسم بن بهرام أبو همدان، شيخ، كان على القضاء بهيت، يروي عن أبي الزبير العجائب، لا يجوز الاحتجاج به بحال، روى عن أبي الزبير، عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أعطى معاوية سهما، وقال: هاك حتى تلقاني به في الجنة، أخبرناه الحسن بن إسحاق الأصبهاني بالكرج، قال: حدثنا الحسين بن عبد الله بن حمدان الرقي، قال: حدثنا القاسم بن بهرام، عن أبي الزبير، عن جابر‘‘.
قاسم بن بہرام ابو ہمدان شیخ ہے، اور ہیت نامی جگہ کا قاضی ہے، یہ ابو زبیر سے عجائب نقل کرتا ہے، اس سے کسی طرح بھی احتجاج درست نہیں ہے، اس نے ابو زبیر عن جابر رضی اللہ عنہ کے طریق سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو ایک تیر عنایت کیا، اور فرمایا: اسے تھام کے رکھنا، یہاں تک کہ جنت میں تمہاری مجھ سے ملاقات ہو، (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں) ہمیں یہ روایت حسین بن اسحاق اصبہانی نے کرخ مقام پر حسین بن عبد اللہ بن حمدان رقی، حدثنا قاسم بن بہرام، عن ابی الزبیر، عن جابر رضی اللہ عنہ کے طریق سے بیان کی ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الحفاظ‘‘[7] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے ’’الکامل‘‘[8] میں اسے ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ديوان الضعفاء‘‘[9] اور ’’المغني‘‘[10] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[11] میں اسے ’’متروك‘‘کہا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[12] میں ’’حدیث سہم‘‘ کے تحت قاسم بن بہرام کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان الاعتدال‘‘[13] میں فرماتے ہیں: ’’له عجائب، عن ابن المنكدر، وهاه ابن حبان وغيره، وكان على قضاء هيت، قال ابن حبان: لا يجوز الاحتجاج به بحال، روى عن أبي الزبير، عن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم أعطى معاوية سهما، وقال: هاك حتى تلقاني به في الجنة‘‘. اس کے عجائب ہیں، ابن منکدر سے روایت کرتا ہے، اور ابن حبان رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے واہی قرار دیا ہے، اور ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سے کسی طرح بھی احتجاج درست نہیں ہے، اس نے ابو زبیر عن جابر رضی اللہ عنہ کے طریق سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو ایک تیر عنایت کیا، اور فرمایا: یہ لو، یہاں تک کہ اس کے ساتھ مجھ سے جنت میں مل لینا۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘[14] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کی عبارت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وهو صاحب الحديث الطويل في نزول قوله تعالى: ’’يوفون بالنذر‘‘. أورده الحكيم الترمذي في أصوله وقال: إنه مفتعل، وهو في تفسير الثعلبي، وقرأت بخط الحسيني: أن الذهبي كناه أبا همدان، ثم قال الحسيني: الصواب أنه القاسم بن مهران أبو حمدان، وسيأتي في الكنى النقل عن ابن عدي أنه كذاب، وكناه ابن حبان‘‘.
یہ ایک طویل حدیث کا گھڑنے والا ہے جو اللہ تعالی کے فرمان ’’يوفون بالنذر‘‘ سے متعلق ہے، اسے حکیم ترمذی رحمہ اللہ اپنی کتاب ’’اصول‘‘ میں لائے ہیں، اور فرمایا ہے: یہ گھڑی ہوئی روایت ہے، اور یہ ’’تفسیر ثعلبی‘‘ میں بھی ہے، اور میں (یعنی حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ) نے حسینی کی تحریر میں پڑھا ہے کہ ذہبی رحمہ اللہ نے اس کی کنیت ابو ہمدان بیان کی ہے، پھر حسینی فرماتے ہیں: درست بات یہ ہے کہ یہ (قاسم بن بہرام) قاسم بن مہران ابو حمدان ہے، اور عنقریب ’’کنی‘‘ میں آئے گا کہ ابن عدی رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ یہ کذاب ہے، اور ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کی کنیت بیان کی ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[15] میں اللہ تعالی کے فرمان ’’يوفون بالنذر‘‘سے متعلق طویل حدیث کے بارے میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے’’تقریب التهذيب‘‘[16] میں قاسم بن بہرام کو ’’مقبول‘‘ اور ’’لسان الميزان‘‘[17] میں حسین بن عبد اللہ رقی کے ترجمہ کے تحت ’’ضعيف‘‘ کہاہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے کلام میں موجود تناقض کو علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[18]میں ایک دوسری حدیث کے تحت تفصیل سے ذکر کیا ہے، ملاحظہ ہو:
’’وأما القاسم بن مهران فوقع فيه في كلام الحافظ ابن حجر تناقض، ففي اللسان في ترجمة القاسم بن بهرام أبي حمدان عن الحافظ الحسيني أن الصواب أنه: القاسم بن مهران أبو حمدان، وأن ابن عدي قال: إنه كذاب، ولم يتعقبه، بل اتهمه الحافظ ابن حجر الشافعي نفسه بالحديث الطويل في نزول قوله تعالى ’’يوفون بالنذر‘‘ كما مر في مناقب الخلفاء الأربعة، وفي التقريب: القاسم بن مهران أبو حمدان قاضي هيت مقبول، انتهى، وذكره للتمييز، وذكر في مقدمة التقريب أن من ليس له من الحديث إلا القليل، ولم يثبت فيه ما يترك حديثه من أجله، وأنه توبع على جميع حديثه، يعبر عنه بمقبول حيث يتابع وإلا فلين الحديث، وقضية هذا أن ابن مهران قاضي هيت لم يثبت أنه كذاب، وأنه لا يترك حديثه، وأنه توبع على جميع حديثه، والله أعلم‘‘.
اور قاسم بن مہران سے متعلق حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے کلام میں تناقض واقع ہوا ہے، چنانچہ ’’لسان‘‘ میں قاسم بن مہران ابو حمدان کے ترجمہ میں ہے کہ حافظ حسینی رحمہ اللہ سے منقول ہے: درست بات یہ ہے کہ یہ (قاسم بن بہرام) قاسم بن مہران ابو حمدان ہے، اور ابن عدی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ کذاب ہے، اور ابن عدی رحمہ اللہ کے قول پر ابن حجر رحمہ اللہ نے تعاقب نہیں کیا، بلکہ خود حافظ ابن حجر شافعی رحمہ اللہ نے اللہ تعالی کے فرمان ’’ویوفون بالنذر‘‘ کے نزول سے متعلق حدیث طویل میں قاسم بن مہران کو متہم قرار دیا ہے، جیسا کہ خلفائے اربعہ کے مناقب میں گزر چکا ہے، جبکہ ’’تقریب‘‘ میں ہے: قاسم بن مہران ابو حمدان قاضی ہیت مقبول ہے انتہی، اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے اسے تمییز کےلئے ذکر کیا ہے، اور ’’تقریب‘‘ کے مقدمہ میں ہے: وہ شخص جس سے حدیث قلیل تعداد میں مروی ہو، اور اس میں ایسی کوئی بات ثابت نہ ہوجس کی بناء پر اس کی حدیث ترک کردی جائے، اور اس کی تمام احادیث پر متابعت بھی ہو، تو اس کو مقبول کہا جائے گا جہاں پر اس کی متابعت کی گئی ہوگی، بصورت دیگر وہ لین الحدیث ہوگا،اس ساری تفصیل کا تقاضہ یہ ہے کہ ابن مہران قاضی ہیت کا کذاب ہونا ثابت نہیں ہوا، اور نہ ہی اس کی حدیث متروک ہوگی، اور مزید یہ کہ ان کی تمام احادیث پر متابعت کی گئی ہے، واللہ اعلم۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[19] میں قاسم بن بہرام کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال ابن النجار: قال ابن معين: كذاب، وقال في الميزان: له عجائب، وهاه ابن حبان وغيره، قال ابن عدي: كذاب، قال الحافظ الحسيني: وصوابه ابن مهران أبو حمدان‘‘. ابن نجار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابن معین رحمہ اللہ نے اسے کذاب کہا ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان‘‘ میں فرمایا ہے: اس کے عجائب ہیں، اور ابن حبان رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے واہی قرار دیا ہے، ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے کذاب کہا ہے، حافظ حسینی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور درست بات یہ ہے کہ ابن مہران، ابو حمدان ہے۔
سند میں موجود راوی قاسم بن بہرام کے بارے میں ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں، جیسے:
’’کذاب ہے‘‘ (حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، حافظ ابو القاسم عبداللہ بن احمد بلخی رحمہ اللہ ، نیز حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ اور علامہ صلاح الدین خلیل بن ابیک صفدی رحمہ اللہ نے حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے)، ’’اس سے کسی طرح بھی احتجاج درست نہیں ہے‘‘ (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، نیز حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے)، ’’کذاب ہے‘‘ (حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ، نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے)، ’’متروک‘‘ (امام دار قطنی رحمہ اللہ )، ’’لیس بشیء‘‘ (حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ )، لہذا زیر بحث روایت اس طریق سے کسی بھی طرح ’’ضعفِ شدید‘‘ سے خالی نہیں ہو سکتی، اس لئے اسے اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
علامہ عبد الکریم قزوینی رحمہ اللہ ’’التدوین‘‘[20] میں فرماتے ہیں:
’’إبراهيم بن محمد بن عبد الله أبو إسحاق الرازي سمع بقزوين علي بن محمد بن مهرويه، رأيت في أمالي أبي بكر محمد بن الحسين بن محمد البخاري، أنبأ الشيخ أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن عبد الله الرازي، أنبأ علي بن محمد بن مهرويه القزويني بها، أنبأ أبو أحمد داود بن سليمان، ثنا علي بن موسى الرضا، ثنا أبي موسى بن جعفر، عن أبيه جعفر بن محمد، عن أبيه محمد بن علي، عن أبيه علي بن الحسين، عن أبيه الحسين بن علي، عن أبيه علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: لا يزال الشيطان ذعرا من المؤمن ما حافظ على الصلوات الخمس، فإذا ضيعهن تجرأ عليه، وأوقعه في العظائم‘‘.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شیطان مؤمن سے مسلسل خوف زدہ رہتا ہے جب تک وہ پانچوں نمازوں کی پابندی کرتا رہتا ہے لیکن جب وہ ان کو ضائع کرتا ہےتو شیطان اس پر جری ہوجاتا ہے، اور اس کو مصائب میں مبتلا کردیتا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يروي عن أبيه العجائب، روى عنه أبو الصلت وغيره، كأنه كان يهم ويخطئ‘‘[21]. یہ اپنے والد سے عجائب روایت کرتا ہے، ان سے ابو الصلت وغیرہ نے روایت کی ہے، گویا کہ ان سے وہم اور خطاء ہوتی تھی۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’يجب أن يعتبر حديثه إذا روى عنه غير أولاده وشيعته وأبى الصلت خاصة، فإن الأخبار التي رويت عنه وتبين [ كذا في الأصل] بواطيل، إنما الذنب فيها لأبي الصلت ولأولاده وشيعته، لأنه في نفسه كان أجل من أن يكذب...‘‘[22]. ضروری ہے کہ ان کی احادیث کا اعتبار کیا جائے جب ان سے نقل کرنے والا ان کی اولاد، ان کے متبعین اور خاص طور پر ابو الصلت کے علاوہ کوئی راوی ہو، اس لئے کہ علی بن موسی کی جو اخبار ابو الصلت سے منقول ہیں، اور جن کا باطل ہونا واضح ہے، ان اخبار میں برائی ابو الصلت، ان کی اولاد اور ان کے متبعین کی وجہ سے ہے، کیونکہ علی بن موسی بذاتِ خود اس سے بلند ہے کہ وہ جھوٹ بولے۔۔۔‘‘۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وقد كذبت الرافضة على علي الرضا وآبائه رضي الله عنهم أحاديث ونسخا، هو بريء من عهدتها، ومنزه من قولها، وقد ذكروه من أجلها في كتب الرجال...‘‘[23]. اور رافضیوں نے علی بن موسی اور ان کے آباء پر جھوٹی احادیث اور نسخے گھڑے ہیں، وہ ان احادیث سے بری ہیں، اور وہ ان کی باتوں سے منزہ ہیں، اسی وجہ سے محدثین نے ان کو رجال کی کتب میں ذکر کیا ہے۔۔۔‘‘۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’رويت عنه نسخة فيها عجائب، وهو صدوق‘‘[24]. ان سے ایک نسخہ منقول ہے جس میں عجائب ہیں، اور یہ ’’صدوق‘‘ ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ أبو سليمان الجرجاني كذاب، يشتري الكتب‘‘[25] . ابو سلیمان جرجانی جھوٹا ہے، کتابیں خریدتا تھا۔
مراد یہ ہے کہ کتابیں خرید کر ان سے لوگوں کو احادیث بیان کرتا تھا۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هو مجهول‘‘[26]. وہ مجہول ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء والمتروكين‘‘[27] میں حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ اور حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
امام ابو احمد حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ليس بالقوي عندهم‘‘[28] . محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان الاعتدال‘‘[29] میں فرماتے ہیں: ’’عن علي بن موسى الرضا وغيره،كذبه يحيى بن معين، ولم يعرفه أبو حاتم، وبكل حال فهو شيخ كذاب، له نسخة موضوعة على الرضا، رواها علي بن محمد بن مهرويه القزويني الصدوق عنه‘‘.
علی بن موسی الرضا وغیرہ سے روایت کرتا ہے، یحیی بن معین رحمہ اللہ نے اسے جھوٹا کہا ہے، اور ابو حاتم رحمہ اللہ نے اسے نہیں پہچانا، بہر حال وہ جھوٹا شیخ ہے، اس کے پاس ایک ایسا نسخہ ہے جو علی الرضا پر گھڑا ہوا ہے، اس نسخہ کو علی بن محمد بن مہرویہ قزوینی صدوق نے ان سے روایت کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’لسان المیزان‘‘[30] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المغني‘‘[31] اور ’’ذيل دیوان‘‘[32] میں داؤد بن سلیمان کے بارے میں ’’ لا شيء‘‘ اور ’’المقتنى‘‘[33] میں ’’واه‘‘کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[34] میں داؤد بن سلیمان جرجانی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال ابن معين: كذاب، له نسخة موضوعة على ابن أبي موسى الرضى‘‘. ابن معین رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ یہ کذاب ہے، اس کے پاس علی بن موسی الرضا پر گھڑا ہوا نسخہ ہے۔
زیر بحث روایت علی بن موسی الرضا کی جانب منسوب ’’صحیفہ‘‘ میں بھی موجود ہے، جس میں علی بن موسی الرضا سے نقل کرنے والے راوی احمد بن عامر طائی نے ’’التدوین‘‘کی سند میں موجود راوی داؤد بن سلیمان جرجانی کی متابعت کی ہے، ملاحظہ ہو:
’’أخبرنا الشيخ الإمام الأجل العالم الزاهد الراشد أمين الدين ثقة الإسلام أمين الرؤساء أبو علي الفضل بن الحسن الطبرسي أطال الله بقاءه في يوم الخميس غرة شهر الله الاصم رجب سنة تسع وعشرين وخمسمائة، قال: أخبرنا الشيخ الإمام السعيد الزاهد أبو الفتح عبيد الله بن عبد الكريم بن هوازن القشيري أدام الله عزه قراءة عليه، داخل القبة التي فيها قبر الرضا عليه السلام غرة شهر الله المبارك رمضان سنة إحدى وخمسمائة، قال: حدثني الشيخ الجليل العالم أبو الحسن علي بن محمد بن علي الحاتمي الزَوْزَني قراءة عليه سنة اثنتين وخمسين وأربعمائة، قال: أخبرنا أبو الحسن أحمد بن محمد بن هارون الزَوْزَني بها، قال: أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن محمد حفدة العباس بن حمزة النيشابوري سنة سبع وثلاثين وثلاثمائة.
قال: حدثنا أبو القاسم عبد الله بن أحمد بن عامر الطائي بالبصرة، قال: حدثني أبي سنة ستين ومائتين، قال: حدثني علي بن موسى الرضا عليه السلام سنة أربع وتسعين ومائة، قال: حدثني أبي موسى بن جعفر، قال: حدثني أبي جعفر بن محمد، قال: حدثني أبي محمد بن علي، قال: حدثني أبي علي بن الحسين، قال: حدثني أبي الحسين بن علي، قال: حدثني أبي علي بن أبي طالب عليهم السلام، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله: لا يزال الشيطان ذعرا من المؤمن ما حافظ على الصلوات الخمس، فإذا ضيعهن تجرأ عليه، وأوقعه في العظائم‘‘[35].
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شیطان مؤمن سے مسلسل خوف زدہ رہتا ہے جب تک وہ پانچوں نمازوں کی پابندی کرتا رہتا ہے لیکن جب وہ ان کو ضائع کرتا ہےتو شیطان اس پر جری ہوجاتا ہے، اور اس کو بڑے بڑے مہلکات میں مبتلا کردیتا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ عبداللہ بن احمد بن عامر طائی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كان أميا، لم يكن بالمرضي‘‘[36]. اَن پڑھ تھا، پسندیدہ نہیں تھا۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاريخ بغداد‘‘[37] میں عبداللہ بن احمد بن عامر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’روى عن أبيه، عن علي بن موسى الرضا، عن آبائه نسخة‘‘. اس نے عن ابیہ، عن علی بن موسی الرضا، عن آبائہ کے طریق سے نسخہ روایت کیا ہے۔
حافظ ابن غلام زہری رحمہ اللہ ، عبداللہ بن احمد بن عامر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ كان أميا، لم يكن بالمرضي، روى عن أبيه، عن علي بن موسى الرضا‘‘[38]. ان پڑھ تھا، پسندیدہ نہیں تھا، ابیہ، عن علی بن موسی الرضا کے طریق سے روایت کرتا ہے۔
حافظ سمعانی رحمہ اللہ ’’الأنساب‘‘[39] میں عبد اللہ بن احمد کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وكان أميا، لم يكن بالمرضي‘‘. یہ اَن پڑھ تھا، پسندیدہ نہیں تھا۔
حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ ’’تاريخ دمشق‘‘[40] میں عبد اللہ بن احمد کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وفي حديثه ضعف‘‘. اس کی حدیث میں ضعف ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الضعفاء والمتروكين‘‘[41] میں فرماتے ہیں: ’’يروي عن أهل البيت نسخة باطلة‘‘. عبداللہ بن احمد بن عامر نے اہل بیت کے انتساب سے باطل نسخہ نقل کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان الاعتدال‘‘[42] میں فرماتے ہیں: ’’عبد الله بن أحمد بن عامر، عن أبيه، عن علي الرضا، عن آبائه بتلك النسخة الموضوعة الباطلة، ماتنفك عن وضعه، أو وضع أبيه‘‘. عبداللہ نے اپنے والد سے، ان کے والد نے علی الرضا سے، انہوں نے اپنے آباء سے اس باطل نسخہ کو نقل کیا ہے، یہ من گھڑت نسخہ یا تو عبداللہ بن احمد بن عامر نے گھڑا ہے، یا ان کے والد احمد بن عامر نے گھڑا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’ لسان‘‘[43] میں اکتفاء کیا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاریخ الإسلام‘‘[44] میں عبداللہ بن احمد بن عامر کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’وأحسبه واضع تلك النسخة‘‘. میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس عبداللہ بن احمد نے یہ نسخہ گھڑا ہے ۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الموضوعات‘‘[45] میں ایک روایت کے تحت عبداللہ بن احمد بن عامر کو ’’كذاب‘‘کہا ہے۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ ’’ذيل ميزان الاعتدال‘‘[46] میں احمد بن عامر طائی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’روى عن علي بن موسى الرضا نسخة موضوعة رواها ابنه عبد الله عنه‘‘. اس نے علی بن موسی الرضا کے انتساب سے ایک من گھڑت نسخہ روایت کیا ہے، وہ نسخہ اس کے بیٹے عبد اللہ نے اسی کے واسطہ سے روایت کیا ہے۔
علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ ’’الكشف الحثيث‘‘[47] میں احمد بن عامر کا ترجمہ قائم کرکے فرماتے ہیں: ’’ذكر الذهبي في ترجمة ولده عبد الله بن أحمد بن عامر عن أبيه، عن علي الرضا، عن آبائه بتلك النسخة الموضوعة الباطلة، ما تنفك عن وضعه أو وضع ابنه، وذكره ابن الجوزي في حديث عن أبيه، عن علي بن موسى، عن آبائه، في ذكر ملك أولاد العباس، ولبسهم السواد، قال ابن الجوزي: هو محل التهمة، وذكره أيضا في فضل العباس فقال: المتهم به عبد الله بن أحمد بن عامر، أو أبوه‘‘. ذہبی رحمہ اللہ نے اس کے بیٹے عبد اللہ بن احمد بن عامر کے ترجمہ میں ذکر کیا ہے کہ اس کا ابیہ، عن علی الرضا، عن آبائہ کے طریق سے من گھڑت، باطل نسخہ ہے، یہ من گھڑت نسخہ یا تو احمد بن عامر نے گھڑا ہے، یا اس کے بیٹے عبد اللہ بن احمد بن عامر نے گھڑا ہے، اور ابن جوزی رحمہ اللہ نے ایک حدیث ابیہ، عن علی بن موسی، عن آبائہ کے طریق سے ذکر کی ہے، جس میں اولاد عباس کی مملکت اور ان کے سیاہ لباس پہننے کا ذکر ہے، ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہی تہمت کا محل ہے، اور اسی طرح اسے عباس کی فضیلت میں بھی ذکر کیا ہے، اور فرمایا ہے: اس میں عبد اللہ بن احمد بن عامر متہم ہے، یا اس کا والد متہم ہے۔
حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ ’’الغرائب الملتقطة‘‘[48] میں ایک روایت کے تحت احمد بن عامر کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ابن عامر متروك‘‘. ابن عامر متروک ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الكافي الشاف‘‘[49] میں ایک حدیث کے تحت عبد اللہ بن احمد بن عامر کو ’’ كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’الأجوبة المرضية‘‘[50] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’عبد الله وأبوه كذابان‘‘. عبد اللہ اور اس کے والد دونوں کذاب ہیں۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے بھی ایک دوسرے مقام پر حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا قول (یعنی میزان والا)نقل کرکے لکھا ہے: ’’فما أتهم إلا الابن دون الأب...‘‘[51]. میں تو صرف بیٹے یعنی عبداللہ بن احمد بن عامر ہی کو متہم سمجھتا ہوں نہ کہ ان کے والد کو۔۔۔‘‘۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعه‘‘[52] میں عبداللہ بن احمد بن عامر کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’له عن أبيه عن أهل البيت نسخة باطلة ما تنفك عن وضعه أو وضع أبيه‘‘. اس کا ابیہ، عن اہل البیت کے طریق سے ایک باطل نسخہ ہے، یہ باطل نسخہ یا تو اس نے خود نے گھڑا ہے، یا اس کے والد احمد بن عامر نے گھڑا ہے۔
سند میں موجود راوی داؤد بن سلیمان کے بارے میں ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں، جیسے:
’’کذاب ہے‘‘(حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ )، ’’بہر حال وہ جھوٹا شیخ ہے، اس کے پاس ایک ایسا نسخہ ہے جو علی الرضا پر گھڑا ہوا ہے‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے)۔
اسی طرح داؤد بن سلیمان کے متابع احمد بن عامر اور اس کے بیٹے عبد اللہ بن احمد بن عامر کے بارے میں بھی ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں، جیسے:
’’عبداللہ بن احمد بن عامر نے اہل بیت کے انتساب سے باطل نسخہ نقل کیا ہے‘‘ (حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ )، ’’عبداللہ نے ابیہ، عن علی الرضا، عن آبائہ کے طریق سے اس باطل نسخہ کو نقل کیا ہے، یہ من گھڑت نسخہ یا تو عبداللہ بن احمد بن عامر نے گھڑا ہے، یا ان کے والد احمد بن عامر نے گھڑا ہے‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے)، ’’میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس عبداللہ بن احمد نے یہ نسخہ گھڑا ہے‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )، ’’اس نے علی بن موسی الرضا کے انتساب سے ایک من گھڑت نسخہ روایت کیا ہے، وہ نسخہ اس کے بیٹے عبد اللہ نے اسی کے واسطہ سے روایت کیا ہے‘‘ (حافظ عراقی رحمہ اللہ )، ’’ابن عامر متروک ہے‘‘ (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )، ’’عبد اللہ اور اس کے والد دونوں کذاب ہیں‘‘ (حافظ سخاوی رحمہ اللہ )، ’’میں تو صرف بیٹے یعنی عبداللہ بن احمد بن عامر ہی کو متہم سمجھتا ہوں نہ کہ ان کے والد کو۔۔۔‘‘، (علامہ سیوطی رحمہ اللہ )۔
الحاصل زیر بحث روایت اس طریق سے بھی ’’شدید ضعیف‘‘ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
آپ ما قبل تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ زیر بحث روایت دونوں سندوں سے ’’شدید ضعیف‘‘ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] الغرائب الملتقطة:7/333،رقم:2843،ت:وسيم عصام شبلي،جميعة دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى1439هـ .
[2] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:۲/۳۴۴،رقم:۵۲۲۶،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[3] البدايةوالنهاية:۸/۳۵۵،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجر للطباعة والنشر،الطبعة الأولى 1417هـ .
[4] الوافي بالوفيات:۲۴/۸۶ ،رقم:۱۶،ت:أحمد الأرناؤوط وتركي مصطفى،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت، الطبعة الأولى1420هـ .
[5] قبول الأخبار ومعرفة الرجال:۲/۳۷۸،رقم:۱۰۱۹،ت:أبي عمرو الحسيني بن عمر،دارالكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1421هـ .
[6] المجروحين:2/214،ت:محمود إبراهيم زايد,دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[7] تذكرة الحفاظ:ص:۱۰۵،رقم:۲۳۶،ت:حمدي بن عبد المجيد،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۵هـ .
[8] الكامل في ضعفاء الرجال:9/196،رقم:2196،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[9] ديوان الضعفاء:ص:۴۷۱،رقم:۵۰۶۱،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة، الطبعة1387هـ .
[10] المغني في الضعفاء:۲/۶۱۷،رقم:۷۷۹۶،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .
[11] الضعفاء والمتركون:ص:411،رقم:619،ت:موفق بن عبد الله،مکتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[12] كتاب الموضوعات:2/22،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى 1386هـ .
[13] ميزان الاعتدال:۳/۳۶۹،رقم:۶۷۹۶،ت:علی محمد البجاوی،دار المعرفة ـ بيروت .
[14] لسان المیزان:۶/۳۶۹،رقم:۶۱۰۷،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ حلب،الطبعة الأولى 1423هـ .
[15] تنزيه الشريعة:۱/۳۶۳،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[16] تقريب التهذيب:452،رقم:5500،ت:محمد عوامة،دار الرشد ـ سوريا،الطبعة الثالثة۱۴۱۱هـ .
[17] لسان المیزان:3/175،رقم:2548،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ حلب،الطبعة الأولى1423هـ .
[18] تنزيه الشريعة:2/5،رقم:7،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[19] تنزيه الشريعة:1/97،رقم:2،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[20] التدوين في أخبارقزوين:2/125،ت:عزيز الله العطاردي،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة۱۴۰۴هـ .
[21] المجروحين:2/106،ت:محمودإبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[22] الثقات لابن حبان:8/456،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعة ۱۳۹۳هـ .
[23] تاريخ الإسلام:14/272،رقم:281،ت:عمر عبد السلام تدمري،دار الكتاب العربي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۱هـ .
[24] ديوان الضعفاء:ص:286،رقم:2969،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ المكة المكرمة،الطبعة1387هـ .
[25] تاريخ بغداد:9/337،رقم:4418،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[26] الجرح والتعديل:3/413،رقم:1891،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱۳۷۱هـ .
[27] الضعفاءوالمتروكين:1/263،رقم:1145،ت:أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۶هـ .
[28] الأسامي والكنى:4/71،رقم:3002،ت:أبي عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۳۶هـ .
[29] ميزان الاعتدال:2/8 ،رقم:2608،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[30] لسان الميزان:3/397،رقم:3025،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ .
[31] المغني في الضعفاء:۱/۳۳۰،رقم:۱۹۹۷،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .
[32] ذيل ديوان:ص:32،رقم:134،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مکتبة النهضةالحديثة ـ مکة المکرمة .
[33] المقتنى في سرد الكنى:۱/۲۹۰،رقم:۲۸۵۶،ت:محمد صالح عبد العزيز المراد،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة،الطبعة1408هـ .
[34] تنزيه الشريعة:1/58،رقم:7،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[35] صحيفة الإمام الرضا:ص:42،رقم:9،ت:محمد مهدي نجف،الموتمر العالمي للإمام الرضا،الطبعة ۱۴۰۶هـ .
[36] سؤالات حمزة بن يوسف السهمي:ص:۲۴۰،رقم:۳۳۹،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1404هـ .
[37] تاريخ بغداد:11/27،رقم:4924،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[38] تاريخ بغداد:11/28،رقم:4924،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[39] الأنساب:9/28،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعة الأولى1397هـ .
[40] تاريخ مدينة دمشق:۵/۴۶۲،ت:عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،1415هـ .
[41] الضعفاءوالمتروكين:۲/۱۱۵،رقم:۱۹۸۴،ت:أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[42] ميزان الاعتدال:۲/۳۹۰،رقم:۴۲۰۰،ت:محمد رضوان،الرسالة العالمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ .
[43] لسان الميزان:۴/۴۲۵،رقم:۴۱۴۳،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامیة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[44] تاريخ الإسلام:۲۴/۱۴۹،رقم:۱۷۳،ت:عمر عبد السلام تدمري،دار الكتاب العربي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۳هـ .
[45] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:240،رقم:621،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1419هـ .
[46] ذيل ميزان الاعتدال:8/33،رقم:92،ت:أبو رضا الرفاعي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1416هـ .
[47] الكشف الحثيث:۴۶،رقم:۴۶،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربيةـ بيروت،الطبعة۱۴۰۷هـ .
[48] الغرائب الملتقطة من مسند الفردوس:1/399،رقم:139،ت:العربي الدائز الفرياطي،جميعة دار البر ـ دبئي، الطبعة الأولى1439هـ .
[49] الكافي الشاف:ص:۲۴۸،رقم:۹۹۰،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .
[50] الأجوبة المرضية:۱/۱۷۰،ت:محمد إسحاق محمد إبراهيم،دار الراية ـ الرياض،الطبعة الأولى1418هـ .
[51] جمع الجوامع:18/529،دار السعاده ـ الأزهر،الطبعة۱۴۲۶هـ .
[52] تنزيه الشريعة المرفوعة عن الأخبار الشنيعة الموضوعة:۱/۷۱،رقم:۳۲،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف و عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .