التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: ترکِ نماز اور خشوع

نماز چھوڑنے کی وعیدیں، بے نمازی کی نحوست اور نماز میں حضورِ قلب۔

گروپ: طہارت و نماز

11 روایات

  1. روایت: ’’جس نے نہایت سکون کے ساتھ نماز پڑھی، اللہ رب العزت جنت میں ایک فرشتہ کو حکم فرماتے ہیں، وہ فرشتہ جنت کے ایک دریا کے اندر غوطہ لگا کر باہر نکلتا ہے، اس کے پروں سے پانی کے جتنے قطرے ٹپکتے ہیں ،اتنی نیکیاں اس شخص کے نامہ اعمال میں لکھی جاتی ہیں‘‘۔

  2. روایت: ’’شیطان مسلمان سے اس وقت تک ڈرتا رہتا ہے جب تک وہ نماز کا پابند اور اس کو اچھی طرح ادا کرتا رہتا ہے، کیونکہ خوف کی وجہ سے اس کو زیادہ جرأت نہیں ہوتی، لیکن جب وہ نماز کو ضائع کر دیتا ہے تو اس کی جرأت بڑھ جاتی ہے، اور اس آدمی کے گمراہ کرنے کی اُمنگ پیدا ہوجاتی ہے، اور پھر بہت سے مہلکات اور بڑے بڑے گناہوں میں اس کو مبتلاء کر دیتا ہے‘‘۔

  3. روایت: ’’أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يعبث بلحيته في الصلاة، فقال: لو خشع قلبه، لخشعت جوارحه‘‘.آپ ﷺ نے ایک آ دمی کو دیکھا وہ نماز میں اپنی داڑھی سےکھیل رہاتھا،آپ ﷺ نے فرمایا: اگر اس کے دل میں خشوع ہوتا، توضروراس کے اعضاء پُرسکون رہتے۔