حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

رمضان کے آخری جمعہ میں خطبہ الوداع (الوداع الوداع یا شہر رمضان!) پڑھنا بدعت ہے۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

’’سوال:  پڑھنا آخر جمعہ کو ماہ رمضان المبارک میں، الوداع الوداع یا شہر رمضان! اور الوداع الوداع یا سنت التراویح ! اور اشعار فارسی یا اردو یا عربی کا، ہر جمعہ میں یا آخر جمعہ ماہ رمضان المبارک میں، درصورتیکہ عوام الناس خطبۃ  الوداع آخر جمعۃ رمضان المبارک کو سنت بلکہ قریب واجب جانتے ہوں کیسا ہے؟ آیا حسبِ زعم ان کے سنت یا مستحب یا بخلاف اس کے بدعت ہے، بدلائل عقلیہ ونقلیہ از کتبِ معتبرہ جواب ارقام فرمایا جاوے، بینوا تو جروا ۔

جواب:  یہ خطبہ بدعت ہے کہ مرثیہ اورا شعار قرون مشہو د لہا بالخیر میں خطبہ میں منقول نہیں، علی الخصوص جب اس فعل کو ضروری جانا جاوے کہ مؤکد جاننا کسی امر مستحب کا بھی داخل تعدی حدود اللہ اور بدعتِ ضلالہ ہے، چہ جائیکہ امرِ محدث، اور پھر غیر زبان عربی میں خطبہ پڑھنا مکروہ ہے، بہر حال یہ فعل عوام جہلاء خطباء کا اور سنت جاننا اس کا بدعتِ ضلالہ واجب ا لترک ہے، فقط واللہ تعالیٰ اعلم!‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] تالیفات رشیدیہ : الوداع کا خطبہ پڑھنا، ص: ۱۳۸، ادارہ اسلامیات لاہور ۔

علامہ ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ   نے لکھا ہے کہ یہ مروجہ طریقہ بدعت سے خالی نہیں،دیکھئے: فتاویٰ عبد الحی رحمہ اللہ  (ص:۵۳۴)۔