التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

محفل میلاد میں، روحِ رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری کا اعتقاد، جناب سرور ﷺ پر افتراء محض ہے۔

تفصیل

سوال (۲۴۰) قیام  مولد شریف  کیا ہے،قیام  وعدم  قیام  کی  دلیل  چاہئے، اور بعض فرماتے ہیں، وقت قیام روح  رسول اللہﷺ کی خودمحفل میں آتی ہے  جواب اس   کا عطاء ہو ۔

الجواب:  اول تو اس محفل مولدمیں جوکہ آج کل رائج ہے،خود کلام ہے، اس میں بہت سی خرابیاں ہیں: أوّلاً ثانیاً ثالثاً رابعاً خامساً أعني ما ذکرت سابقا في المسألة السابقة على السابقة على هذا، فلینظر ثمّه. پھرقیام توسب سےبڑھ کر ہے اور خصوصاًیہ سمجھ  کرکہ روح رسول اللہ ﷺ کی، محفل میں تشریف لاتی ہے، اورآپ ﷺ ہمارےقیام سےخوشنود ہوتے ہیں۔

اورخیر، قطع نظر اس سے کہ آپ ﷺ کو اپنےلئےقیام پسندتھایا نہیں، خود اس تشریف آوری کےدعوے پر کوئی دلیل نہیں،کسی آیت سےثابت نہیں،کسی حدیث میں نہیں کوئی دیکھتانہیں، پھرکہاں سےمعلوم ہوا کہ آپ تشریف لاتے ہیں، یہ جناب سرور ﷺ پر افتراءمحض ہے، {من کذب علي متعمدا فلیتبوأ مقعده من النار} الحدیث، جیسانا کہی ہوئےقول کو [كذا في الأصل] آپ ﷺ کی طرف منسوب کرنا حرام ہے، اسی طور پر نا کیا ہوا فعل بھی آپ ﷺ کی جانب منسوب  کرنا حرام ہے۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] امدادالفتاویٰ: کتاب ما یتعلق بالحدیث،قیام مولدشریف، ۵/۲۶۳،مکتبہ دارالعلوم، کراچی۔