غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ اول)

عورتوں کےلئے حالتِ حمل، وضعِ حمل، رضاعت وغیرہ پر مشتمل روایت

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

افراط وتفریط ہر چیز میں معیوب سمجھی جاتی ہے،بعض اوقات ایک مضمون معتبر سند سے ثابت ہوتا ہے، لیکن اس میں رفتہ رفتہ زائد غیر متعلقہ مضمون زبان زد ِعام ہوجاتا ہے، جس سے نہ صرف حقیقی مضمون مسخ ہو جاتا ہے، بلکہ بواسطۂ معتبر سند، من گھڑت روایت پھیل جاتی ہے،ذیل میں ایک ایسی ہی روایت پیش کی جائی گی جس کے مضامین ایک حد تک ثابت ہیں اور بعض اقتباسات ثابت نہیں ہیں؛ اس لئے ان غیر ثابت شدہ مضامین کا انتساب حضورِ اقدس ﷺ کی جانب درست نہیں ہے۔

امام طبرانی رحمہ اللہ ’’المعجم الأوسط‘‘[1] میں لکھتے ہیں:

’’حدثنا محمد بن أبي زرعة، ثنا هشام بن عمار، حدثني أبي عمار بن نصیر، عن عمرو بن سعید الخولاني، عن أنس بن مالک رضي اﷲ عنه، أن سَلاَمَةَ حاضِنة إبراهیم ابنِ النبي صلى اﷲ علیه وسلم قالت: یا رسول اﷲ! تبشّر الرجال بکل خیر ولا تبشّر النساء؟ قال: ’’أصحابک دَسَسْنَک لهذا؟ قالت: أجل، هُنَّ أمرنَني، قال: أفما ترضی إحداکنّ انها إذا کانت حاملاً من زوجها وهو عنها راضٍ أن لها مثل أجر الصائم القائم في سبیل اﷲ. فإذا أصابها الطَلْقُ لم یعلم أهلُ السماء وأهلُ الأرض ما أخْفِي لها من قرّة أعین، فإذا وضعتْ لم یخرج منها جُرْعةٌ من لبنها، ولم یمُصَّ مصَّةً، إلا کان لها بکل جُرْعةٍ وبکل مصّةٍ حسنةٌ، فإن أسهرها لیلةً کان مثلُ أجر سبعین رقبة تُعْتِقُهن في سبیل اﷲ. سلامةُ! تدري لمن أعني بهذا؟ للمتمَتِّعات، الصالحات، المُطِیعات لأزواجِهن، اللواتي لا یکفُرْن العشیر‘‘.

لا یروی هذا الحدیث عن النبي صلى اﷲ علیه وسلم إلا بهذا الإسناد، تفرد به هشام بن عمار‘‘.

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے صاحبزادے، حضرت ابراہیم کی دایہ ’’سلامہ‘‘، حضور انور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر کہنے لگیں، یا رسول اللہ! آپ مردوں کو ہر بھلی بات کی خوشخبری سناتے ہیں، اور عورتوں کو بشارت نہیں سناتے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہاری سہیلیوں نے تمہیں یہ سوال پوچھنے کےلیے اصرار کیا ہو گا؟‘‘، وہ کہنے لگیں، جی ہاں! سہیلیوں نے مجھے کہا تھا، اس پر آپﷺ نے ارشاد فرمایا ’’کیا تم یہ پسند نہیں کرتیں کہ جب کوئی عورت اپنے خاوند کی اولاد سے حاملہ ہو، اور اس کا خاوند بھی اس سے خوش ہو، اس عمل پر اس عورت کو اللہ کی راہ میں نماز پڑھنے والے، روزہ رکھنے والے کی طرح ثواب ملتا ہے، جب اسے دردِ ولادت ہوتا ہے تو آسمان اور زمین کے رہنے والے نہیں جانتے کہ اس عورت کی آنکھوں کی ٹھنڈک کےلیے کیا کچھ پوشیدہ رکھا گیا ہے، اور جب بچے کی ولادت ہوجاتی ہے (اور وہ دودھ پینے لگتا ہے) تو عورت کے دودھ کے ہر گھونٹ اور بچے کے ہر چوسنے کے عوض اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور اگر بچہ ماں کو رات بھر جگائے رکھے ،تو اسے اللہ کی راہ میں ستر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ اے سلامہ! تمہیں معلوم بھی ہے کہ میری مراد کون سی عورتیں ہیں؟ یہ (بشارتیں) ان عورتوں کےلیے ہیں جو نیک، اپنے خاوند کی تابعدار اور ان کی ناشکری کرنے والی نہ ہوں‘‘۔

(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں)یہ روایت آپ ﷺ سے اسی سند سے مروی ہے، ہشام بن عمار اسے نقل کرنے میں متفرد ہے ،انتہی۔

یہ روایت ’’معرفة الصحابة لأبي نعیم‘‘[2] اور ’’تاریخِ دمشق‘‘[3]  میں بھی تخریج کی گئی ہے، تینوں سندیں ہشام بن عمار پر مشترک ہوجاتی ہیں۔

آپ جان چکے ہیں کہ حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ،علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، امام شوکانی رحمہ اللہ صاف لفظوں میں اس سند کے ساتھ حدیث کو من گھڑت کہہ چکے ہیں؛ اس لئے اس سندکے ساتھ یہ روایت رسول اللہ ﷺکی جانب منسوب کرنا جائز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حدیثِ انس بن مالک رحمہ اللہ کا دوسرا طریق آگے آرہا ہے۔

حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل في الضعفاء‘‘[17]  میں رقمطراز ہیں:

’’ثنا ابن قتیبة، ثنا وارث بن الفضل، ثنا الحسن بن محمد البلخي، ثنا عوف وهشام عن ابن سیرین، عن أبي هریرة رضي اﷲ عنه، قال: قال رسول اﷲ صلى اﷲ علیه وسلم: ’’إذا حملتْ المرأةُ فلها أجر الصائم القائم القانت المُخبت المجاهد في سبیل اﷲ، فإذا ضربها الطَلْقُ فلا یدري أحد من الخلائق مالها من الأجر، فإذا وَضَعَتْ فلها بکل وضعة [کذا في الأصل] عِتْقُ نسمة‘‘.

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’جب عورت حاملہ ہوجائے تو اسے روزے دار،نماز میں قیام کرنے والے، مطیع، خشوع رکھنے والے، مجاہد فی سبیل اللہ کا ثواب ملتا ہے،جب اسے دردِ ولادت ہوتا ہے، تو مخلوق میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اسے اس پر کیا اجر ملے گا، جب وہ بچہ جَن لیتی ہے تو اس ولادت کے بدلے اسے ایک غلام آزاد کرنے کا اجر ملتا ہے‘‘۔

ابن عدی رحمہ اللہ تخریجِ حدیث کے بعد فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اس سند سے منکر ہے: عن عوف وهشام عن ابن سیرین، عن أبي هریرة .

حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’المجروحین‘‘[18]  میں یہ روایت ’’الحسن بن محمد البلخی‘‘ کے ترجمہ میں اسی سند سے تخریج کی ہے۔

ماقبل تفصیل آچکی ہے کہ حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ابن عراق رحمہ اللہ ، اور حافظ شوکانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اس سند کے ساتھ من گھڑت کہا ہے، چنانچہ رسول اللہ ﷺکے انتساب سے یہ روایت اس سند سے بھی بیان کرنا جائز نہیں ہے۔

علامہ علاء الدین علی المتقی رحمہ اللہ ’’کنز العمال‘‘[28] میں لکھتے ہیں:

’’المرأة إذا حملتْ کان لها أجر الصائم القائم المُخْبِتُ المجاهد في سبیل اﷲ، وإذا ضربها الطَلْقُ فلا تدري الخلائق مالها من الأجر، فإذا وضعتْ کان لها بکل مصة أو رضعة أجر نفس تُحییها، فإذا فطمتْ ضرب الملکُ علی منکبیها وقال: استأنفي العمل‘‘ (أبو الشیخ ـ عبد الرحمن بن عوف)‘‘.

عورت جب حاملہ ہوجائے تو اسے روزے دار، نماز میں قیام کرنے والے، خشوع رکھنے والے، اور مجاہد فی سبیل اللہ کا اجر ملتا ہے، اور جب اس کو دردِ ولات ہو تو مخلوق نہیں جانتی کہ اس عورت کا کتنا ثواب ہے،جب وہ بچے کو دودھ پلاتی ہے، تو اسے ہر چوسنے کے بدلے ایک جان زندہ کرنے کا اجر ملتا ہے، جب وہ بچے کا دودھ چھڑا لے، تو فرشتہ اس کے کندھے پر تھپکی دے کر کہتا ہے کہ تو از سرِنو عمل شروع کر (یعنی اللہ نے تیرے سارے گناہ معاف کردئیے)۔

(علی متقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں) یہ روایت ابو الشیخ رحمہ اللہ نے عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ کی سند سے تخریج کی ہے۔

علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کی سند سے ’’امرأة عطارة یقال لها الحولاء‘‘ کی ایک مفصل روایت حدیثِ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے تخریج کی ہے، جس میں زیرِ بحث روایت کا مضمون بھی ہے، یعنی:

’’... لیس من امرأة من المسلمین تحمل من زوجها إلا کان لها کأجر الصائم القائم المُخْبِتُ القانت، فإذا رضعتْه کان لها بکل رضعة عتق رقبة، فإذا فطمتْه نادى مناد من السماء. أیها المرأة! استأنفي العمل فقد کفیت ما مضی...‘‘[31].

’’۔۔۔  جو مسلمان عورت اپنے خاوند سے حاملہ ہوجائے تو اسے روزے دار، نماز میں قیام کرنے والے ،خشوع رکھنے والے،اورمطیع کا ثواب ملتا ہے، جب وہ بچے کو دودھ پلاتی ہے تو ہر رضاعت پر اسے ایک غلام آزاد کرنے کا اجر ملتا ہے، جب وہ بچے کو دودھ چھڑائے تو آسمان سے ایک فرشتہ نداء کرتا ہے کہ اے عورت! ازسرِ نو عمل شروع کر،کیونکہ تمہارے پہلے اعمال کی کفایت کردی گئی ہے (یعنی گناہ معاف ہوگئے ہیں)۔۔۔‘‘۔

حافظ ابویعلی الموصلی رحمہ اللہ اپنی ’’مسند‘‘[37]  میں لکھتے ہیںـ:

’’حدثنا وهب: حدثنا خالد، عن حسین، عن عکرمة عن ابن عباس رضي اﷲ عنه أن النبي صلى اﷲ علیه وسلم قال: ’’من تسع وتسعین امرأة واحدةً في الجنة وبقیّتهن في النار‘‘. فاشتدّ ذلک علی من حضر رسول اﷲ صلى اﷲ علیه وسلم من المهاجرین، فقال رسول اﷲ صلى اﷲ علیه وسلم: إن المسلمة إذا حملتْ کان لها أجر القائم الصائم المحرم المجاهد في سبیل اﷲ، حتى إذا وضعتْ فإن لها بأوّل رَضْعَةٍ تُرضِعه أجرَ حیاة نسمة‘‘.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’ننانوے عورتوں میں صرف ایک عورت جنت میں جائے گی اور باقی سب جہنم میں جائیں گی، حاضرینِ مجلس یعنی مہاجرین پر یہ بات بہت شاق گزری ، آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مسلمان عورت جب حاملہ ہوتی ہے تو اسے نماز کےلئے قیام کرنے والے، روزہ رکھنے والے، حج کا احرام باندھنے والے،مجاہد فی سبیل اللہ کا ثواب ملتا ہے،حتی کہ جب وہ عورت بچہ جَن لے، تواسے پہلی دفعہ دودھ پلانے پر ایک نفس کی حیات کا ثواب ملتا ہے‘‘۔

حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس سند کے ساتھ بھی روایت کو من گھڑت کہا ہے،اور علامہ بوصیری رحمہ اللہ   نے بھی حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اس لئے رسول اللہ ﷺکے انتساب سے اس حدیث کو مذکورہ سند سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔

آگے جانے سے قبل، اب تک کی تفصیلات کا اجمالی خاکہ ملاحظہ ہو:

حضرت انس ابن مالک رضی اللہ عنہ ،حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ،حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مختلف سندوں کے ساتھ ایک خاص مضمون مروی ہے، جس میں ان اعمال کے فضائل مروی ہیں:

۱- حاملہ کو (بعض سندوں میں ہے کہ جس حاملہ سے خاوند رضامند ہو) روزے دار، نماز پڑھنے والے، خشوع کرنے والے،مطیع ،اور مجاہد فی سبیل اللہ کا اجر ملتا ہے۔

۲- دردِ زِہ پر اسے ایسا اجر ملتا ہے،جسے مخلوق میں کوئی نہیں جانتا۔

۳ - دودھ کے ہر گھونٹ کے بدلے نیکی(بعض روایتوں میں ایک جان زندہ کرنے) کا اجر ملتا ہے۔

۴- وضعِ حمل سے سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔

۵- اگر رات کو بچے کی وجہ سے جاگنا پڑ گیا، تو ستر غلام اللہ کی راہ میں آزاد کرنے کا اجر ملتا ہے۔

آپ جان چکے ہیں کہ ان تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کی جانب منسوب مذکورہ مضامین پر مشتمل احادیث من گھڑت ہیں، اس لئے رسول اللہ ﷺ کی جانب اس مضمون پر مشتمل احادیث منسوب کرنا جائز نہیں ہے۔

حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں امام دار قطنی رحمہ اللہ اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ   کا کلام آپ کے سامنے آچکا ہے،ان دونوں ائمہ کے نزدیک یہ حدیث ثابت ہے، نیز سند کے احوال بھی آپ دیکھ چکے ہیں کہ اس میں کوئی ایسا راوی نہیں ہے، جس کی وجہ سے سند غیر معتبر کہلائے، یہی وجہ ہے کہ امام دار قطنی رحمہ اللہ اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ   اس روایت کے ثبوت کی جانب مائل ہوئے ہیں ،البتہ دار قطنی رحمہ اللہ   نے کہا ہے کہ قرینِ قیاس یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے،یعنی صرف عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے،اور محدثین کی تصریحات کے مطابق اس مضمون پر مشتمل روایت حکماً مرفوع(آپ ﷺ کا قول) کہلاتی ہے۔بہرحال یہ حدیث کم از کم موقوفاً ثابت ہے(جو حکماً مرفوع ہے)؛ اس لئے حافظ بوصیری رحمہ اللہ کا حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہ نقل کرکے یہ کہنا کہ اس متن کو حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ   نے بحوالہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ   بے اصل کہا ہے،یہ درست نہیں ہے، کیونکہ حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہ ان تمام علتوں سے یکسر خالی ہے، جن پر حدیثِ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ   مشتمل ہے، تفصیل ما قبل میں آچکی ہے،خصوصاً حافظ دار قطنی رحمہ اللہ اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ کے اعتماد کے بعد حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ثبوت میں کوئی شبہ نہیں ہے،چنانچہ یہ روایت ِ ابن عمر رضی اللہ عنہ موقوفا ًبیان کرنا درست ہے (جو کہ حکما ًمرفوع ،یعنی آپ ﷺکا قول ہے)۔

’’حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہ   کامتن یہ ہے:

’’عورت حمل سے وضعِ حمل (پھر) بچے کے دودھ چھڑانے تک اس شخص کی طرح ہے، جو اللہ کے راستے میں اس کی سرحدوں کا پہرہ دے، اگر وہ اس دوران مرجائے تو اسے شہید کااجر ملے گا‘‘۔

حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں حضرت انس ابن مالک رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی مختلف سندوں سے جو مضامین مروی ہیں ،وہ تمام سنداً ثابت نہیں ہیں،بلکہ من گھڑت ہیں، اس لئے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے یہ مضامین بیان کرتا درست نہیں ہیں، مضامین یہ ہیں:

۱- حاملہ کو(بعض سندوں میں ہے کہ جس حاملہ سے خاوند رضامند ہو) روزے دار، نماز پڑھنے والے،خشوع کرنے والے،مطیع ،اور مجاہد فی سبیل اللہ کا اجر ملتا ہے۔  

۲- دردِ زِہ پر اسے ایسا اجر ملتا ہے،جسے مخلوق میں کوئی نہیں جانتا۔

۳- دودھ کے ہر گھونٹ کے بدلے نیکی(بعض روایتوں میں ایک جان زندہ کرنے) کا اجر ملتا ہے۔

۴- وضعِ حمل سے سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ 

۵- اگر رات کو بچے کی وجہ سے جاگنا پڑ گیا،تو ستر غلام اللہ کی راہ میں آزاد کرنے کا اجر ملتا ہے۔

حوالہ جات

[1] المعجم الأوسط:7/20،رقم:6733،دار الحرمين ـ القاهرة، الطبعة1415هـ .

[2] معرفة الصحابة:سلامة حاضنة إبراهيم،1/3358،رقم:7686،ت: عادل بن يوسف،دار الوطن ـ  الرياض،الطبعة الأولى1419هـ .

[3] تاريخ دمشق:عمار بن نصير بن ميسرة:43/347،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي، دار الفكر ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .

[4] کتاب الموضوعات:2/274،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .

[5] التلخيص:ص:234،رقم:599،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة، الطبعة الأولى۱۳۸۶هـ .

[6]  اللآلئ المصنوعة:2/148،ت:محمد عبد المنعم رابح،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1428هـ .

[7] الفوائد المجموعة:كتاب النكاح:133،رقم:45،ت:عبد الرحمن بن يحيى،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة ۱۴۱۶هـ .

[8] تنزيه الشريعة:كتاب النكاح،الفصل الأول:2/204،رقم:21،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .

[9]واضح رہے کہ ’’أسد الغابة‘‘ اور ’’معرفة الصحابة‘‘ میں سلامہ کے نام سے ترجمہ موجود ہے۔

[10] مجمع الزوائد:كتاب النكاح:4/560،رقم:7729،ت:الشيخ عبد الله الدرويش،دار الفكر ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .

[11] المجروحين:عمرو ين سعيد الخولاني:2/68،ت:محمود إبراهيم زايد,دار المعرفة ـ بيروت .

[12] الضعفاء الكبير:عمرو بن سعيد الخولاني:3/272،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت .

[13] ميزان الاعتدال: عمرو بن سعيد الخولاني:3/261،رقم:6372،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .

[14]  اللآلئ المصنوعة:2/148،ت:محمد عبد المنعم رابح،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1428هـ .

[15] الفوائد المجموعة:كتاب النكاح:133،رقم:45،ت:عبد الرحمن بن يحيى،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة ۱۴۱۶هـ .

[16] كذا في ’’الفوائد المجموعة‘‘ والصحيح’’نصير‘‘.

[17] الكامل في الضعفاء:الحسن بن محمد أبو محمد البلخي القاضي مرو:3/165،رقم:454،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .

[18] المجروحين:1/238،ت:محمود إبراهيم زايد,دار المعرفة ـ بيروت .

[19] الكامل في الضعفاء:الحسن بن محمد أبو محمد البلخي القاضي مرو:3/165،رقم:454،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .

[20] المجروحين:1/238،ت:محمود إبراهيم زايد,دار المعرفة ـ بيروت .

[21] کتاب الموضوعات:2/274،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .

[22] تنزيه الشريعة:كتاب النكاح،الفصل الأول:2/211،رقم:37،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .

[23] الفوائد المجموعة:كتاب النكاح:133،رقم:45،ت:عبد الرحمن بن يحيى،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة ۱۴۱۶هـ .

[24] المجروحين:1/238،ت:محمود إبراهيم زايد,دار المعرفة ـ بيروت .

[25] تاريخ الإسلام:5/224،رقم:4906،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 2005ء .

[26] الكامل في الضعفاء:الحسن بن محمد أبو محمد البلخي القاضي مرو:3/165،رقم:454،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .

[27] لسان المیزان:3/111،رقم:2383،ت:شيخ عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ .

[28] كنزالعمال:كتاب النكاح:قسم الأول:16/171،رقم:45152،ت:محمود عمر الدمياطي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1424هـ .

[29] تنزيه الشريعة: الفصل الثاني،كتاب النكاح:2/211،رقم:37،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .

[30] ميزان الاعتدال:2/605،رقم:5030،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .

[31] کتاب الموضوعات:2/270،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .

[32] کتاب الموضوعات:2/270،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .

[33] المعجم الأوسط:7/302،رقم:5377،دار الحرمين ـ القاهرة، الطبعة1415هـ .

[34] تنزيه الشريعة:كتاب النكاح: الفصل الثاني،2/204،رقم:20،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .

[35] الفوائد المجموعة:كتاب النكاح:127،رقم:29،ت:عبد الرحمن بن يحيى،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة ۱۴۱۶هـ .

[36] ميزان الاعتدال:2/94،رقم:2967،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .

[37] مسند أبي يعلى:4/345،رقم:2460،ت:حسين سليم أسد،دار الثقافة العربية ـ بيروت .

[38] إتحاف الخيرة المهرة:باب ثواب المرأة إذا حملتْ ووضعت:4/65،رقم:3179،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم،دار الوطن للشر ـ الرياض،الطبعة الأولى1420هـ .

[39] ميزان الاعتدال:1/546،رقم:2043،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .

[40] التقريب:ص:168،رقم:1342،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سؤريا،الطبعة الرابعة1418هـ .

[41] الكاشف:3/212،رقم:5996،ت:عزت علي عيد عطية وموسى محمد علي الموشي،دار الكتب الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1392هـ .

[42] حلية الأولياء:4/298،دار الكتب العلمية ـ بيروت .

[43] المنتخب من مسند عبد بن حميد:ص:255،رقم:801 ،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الأولى1408هـ .

[44] علل الدار قطني:12/277،رقم:2804،دار ابن الجوزي ـ رياض،الطبعة الأولى۱۴۲۷هـ .

[45] مجمع الزوائد:كتاب النكاح:4/560،رقم:7630،ت:الشيخ عبد الله الدرويش،دار الفكر ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .

[46] واضح رہے کہ طبرانی کی مذکورہ روایت مجھے معاجم ثلاثہ میں نہیں ملی، البتہ ’’حلیۃ الاولیاء‘‘ کی مذکورہ روایت سلیمان بن احمد الطبرانی سے مروی ہے، جس میں راوی کا نام ابراہیم بن اسحاق الصینی ہے، حالانکہ حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے طبرانی رحمہ اللہ کی مذکورہ روایت میں ابراہیم بن اسحاق الصبی لکھا ہے، بظاہر یہاں نام میں تقدیم وتاخیر ہوگئی ہے، اور ’’حلیۃ‘‘ کی سند کے مطابق یہ نام ابراہیم بن اسحاق الصینی ہے، یہ بھی واضح رہے کہ اسحاق بن ابراہیم الصینی اور اسحاق بن ابراہیم الضبی کا ترجمہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘ میں علیدہ علیدہ نقل کیا ہے، ملاحظہ ہو:

’’إبراهيم بن إسحاق الصِيْنِي عن مالك وغيره، قال الدارقطني: متروك الحديث. قلت: تفرد عن قيس بن الربيع، عن الأسود بن قيس، عن أبيه، عن عمر...‘‘. إبراهيم بن إسحاق الضيى الكوفي، قال الأزدي: يتكلمون فيه [زائغ عن القصد]۔(ميزان الاعتدال:1/18،رقم:31) .

البتہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’لسان المیزان‘‘ میں دونوں ناموں کا مصداق ایک ہی قرار دیا ہے، اور لکھا ہے کہ صینی کا لفظ ضبی سے مصحف ہوگیا ہے، ملاحظہ ہو:’’وعندي أنه الذي قبله، تصحف الصيني بالضبي‘‘ میرے نزدیک یہ وہی ہے جس کا تذکرہ پہلے ہوچکا ہے، صینی کا لفظ تبدیل ہوکر ضبی بن گیا ہے (لسان:1/236،رقم:48)۔ بہر حال عبد اللہ ابن المبارک رحمہ اللہ نے قیس بن الربیع سے نقل روایت میں ابراہیم بن اسحاق کی متابعت کی ہے، اس لئے مذکورہ متن کے ابراہیم بن اسحاق کی وجہ سے معلول ہونے کی تلافی ہوجاتی ہے۔  

[47] إتحاف الخيرة المهرة:باب ثواب المرأة إذا حملتْ ووضعت:4/65،رقم:3179،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم،دار الوطن للشر ـ الرياض،الطبعة الأولى1420هـ .

[48] التقريب:ص:۴۵۷،رقم:۵۵۷۳،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سؤريا،الطبعة الرابعة1418هـ .

[49] الكاشف:۲/۴۰۴،رقم:۴۶۶۶،ت:عزت علي عيد عطية وموسى محمد علي الموشي،دار الكتب الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1392هـ .

اس تحقیق میں مذکور روات