روایت:حدیث عَطَّارَہ حولاء، جس میں حاملہ عورت کی فضیلت،بیوی سےبوس وکنار، ہمبستری اور غسل جنابت کی فضیلت،نیز گھرکے سامان کو سلیقہ سے رکھنے کی فضیلت کو ذکر کیا گیا ہے۔
حکم: من گھڑت
تحقیق کی تفصیل
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاریخ بغداد‘‘[1] میں ابو سہل صبّاح بن سہل مدائنی کے ترجمہ میں تخریج فرماتے ہیں:
’’أخبرني أبو الوليد الدَرْبَنْدِي، قال: أخبرنا محمد بن أحمد بن محمد بن سليمان الحافظ ببخارى، قال: حدثنا محمد بن نصر بن خلف، قال: حدثنا أبو كثير سيف بن حفص، قال: حدثني علي بن الجنيد أبو الحسن، ومحمد بن حميد بن فروة، قالا: حدثنا محمد بن سلام، قال: حدثنا أبو سهل المدائني، يعني الصباح بن سهل، عن زياد بن ميمون، عن أنس بن مالك قال: كانت امرأة بالمدينة عطارة يقال لها الحولاء، فجاءت إلى عائشة فقالت: يا أم المؤمنين! نفسي لك الفداء إنى أزين نفسي لزوجي كل ليلة حتى كأني العروس أزف إليه. وذكر الحديث [كذا في الأصل]‘‘[2].
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ مدینہ میں ایک عطر فروش عورت تھی،اس کو حولاء کہا جاتا تھا، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی،اور عرض کیا:اے ام المؤمنین!میری جان آپ پر فداء ہو، میں اپنے آپ کو اپنے شوہر کےلئے ہر رات ایسے سجاتی ہوں گویا کہ میں ایک دلہن ہوں جس کو شوہر کےلئے رخصت کیا جارہا ہو۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[3] میں حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ سے مذکورہ روایت تخریج کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذا ما روى الخطيب، وقد روي لنا هذا الحديث بطوله، وهو أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال للحولاء: ليس من امرأة ترفع شيئا من بيتها من مكان أو تضعه في مكان تريد بذلك إصلاحا إلا نظر الله تعالى إليها، وما نظر الله عزوجل إلى عبد قط فعذبه.
قال[كذا في الأصل]: زدني يا رسول الله! قال: ليس من امرأة من المسلمين تحمل من زوجها إلا كان لها من الأجر كأجر الصائم القائم المخبت القانت، فإذا رضعته كان لها بكل رضعة عتق رقبة، فإذا فطمته نادى مناد من السماء: أيها المرأة استأنفي العمل فقد كفيت ما مضى.
فقالت عائشة: يا رسول الله! هذا للنساء، والرجال؟ قال: ما من رجل من المسلمين يأخذ بيد امرأته يراودها إلا كتب الله له عشر حسنات، فإذا عانقها فعشرون حسنة، فإذا قبلها فعشرون ومائة حسنة، فإذا جامعها ثم قام إلى مغتسله لم يمر الماء على شعرة من جسده إلا كتب الله بها عشر حسنات وحط عنه عشر خطيئات، وإن الله عزوجل ليباهي به الملائكة فيقول: انظروا إلى عبدي, قام من هذه الليلة الشديدة بردها, فاغتسل من الجنابة مؤمنا أني ربه أشهدكم أني قد غفرت له‘‘.
اس روایت کو حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے،اور ہم تک یہ پوری روایت پہنچی ہے،اور وہ یہ ہے کہ آپﷺ نے حولاء سے فرمایا: جو کوئی عورت اپنے گھر میں کسی جگہ سے کوئی چیز اٹھاتی ہے،یا کسی جگہ کوئی چیز رکھتی ہے،اور مقصد اس کا گھر کی اصلاح کرنا ہوتا ہے،تو اللہ تعالی ضرور اس عورت کی طرف دیکھتا ہے،اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اللہ نے کسی بندہ کی طرف دیکھا ہوپھر اس کو عذاب دیا ہو۔
عرض کیا اے اللہ کے رسول!مزید ارشاد فرمائیے، آپ ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان عورت اپنے شوہر سے حاملہ ہوتی ہے،اس کو ضروردن بھر روزہ رکھنے والے اور رات بھر خشوع وخضوع سے قیام کرنے والے کی طرح اجر ملتا ہے، پھر جب وہ عورت اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو اس کو دودھ کے ہر گھونٹ کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے،پھر جب وہ عورت اپنے بچے کا دودھ چھڑاتی ہے،تو آسمان سے ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے کہ اے عورت! ازسرنو عمل شروع کر، تمہارے گزرے ہوئے زمانے کی اس عمل کی وجہ سےکفایت کردی گئی(یعنی اللہ نے تمہارے پچھلے گناہوں کو معاف کردیاہے)۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا:اے اللہ کے رسولﷺ!یہ تو عورتوں کےلئے ہے اور مردوں کےلئے کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:مسلمانوں میں سےجو مرد اپنی عورت کا ہاتھ پکڑکر اس کو اپنی جانب مائل کرتا ہے،اس کےلئے ضرور دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں،اور جب وہ اپنی بیوی کو گلے لگاتا ہے تو بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں،پھر جب وہ اپنی بیوی کو بوسہ دیتا ہے تو اس کےلئے ایک سو بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں،پھر جب وہ اپنی بیوی سے ہم بستر ہوتاہے پھرغسل کےلئےغسل خانے کی طرف جاتا ہے، دوران غسل اس کے جسم کےجس بال پر پانی بہتا ہے اللہ تعالی ضرور اس کےلئے ہر بال کے بدلے دس نیکیاں لکھتے ہیں، اور دس خطاؤں کو معاف کرتے ہیں،اور اللہ تعالی اپنے اس بندے کی وجہ سے فرشتوں پر فخر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:دیکھومیرے بندے کی طرف! اس سخت سردی والی رات میں کھڑا ہوا پھر جنابت سے غسل کیا،اس بات پر ایمان رکھتے ہوئے کہ بے شک میں ہی اس کا رب ہوں، میں تم سب کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس کی مغفرت کردی۔
واضح رہے کہ امام طبرانی رحمہ اللہ اور حافظ الابن اثیر رحمہ اللہ کی سندوں میں زیاد بن میمون سے نقل کرنے والا راوی حماد بن ابی سلمہ ہے،جبکہ حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کی سند میں صبَّاح بن سہل ہے،اس پر مزید تنبیہ آگے آئے گی۔
روایت پر ائمہ کا کلام
امام مسلم رحمہ اللہ اپنی ’’صحیح‘‘[6] کے مقدمہ میں فرماتے ہیں:
’’وحدثنا محمود بن غيلان، قال:قلت لأبي داود الطيالسي: قد أكثرت عن عباد بن منصور، فما لك لم تسمع منه حديث العطارة الذي روى لنا النضر بن شميل، قال لي: اسكت، فأنا لقيت زياد بن ميمون، وعبد الرحمن بن مهدي، فسألناه، فقلنا له: هذه الأحاديث التي ترويها عن أنس، فقال: أرأيتما رجلا يذنب فيتوب، أليس يتوب الله عليه، قال: قلنا: نعم، قال: ما سمعت من أنس من ذا قليلا ولا كثيرا، إن كان لا يعلم الناس فأنتما لا تعلمان أني لم ألق أنسا، قال أبو داود: فبلغنا بعد أنه يروي، فأتيناه أنا وعبد الرحمن، فقال: أتوب، ثم كان بعد يحدث فتركناه‘‘.
ہمیں محمود بن غیلان نے بتایا کہ میں نے ابوداؤد طیالسی رحمہ اللہ سے کہا کہ آپ نے عباد بن منصور سے بکثرت روایت کی ہے، پھر کیا بات ہے کہ آپ نے ان سے اس حدیثِ عطارہ کو نہیں سنا جو ہم سےنضر بن شمیل نے روایت کی ہے،(یعنی نضر بن شمیل نے حدیث عطارہ عباد بن منصور سے نقل کی ہے،اور عباد بن منصور نے زیاد بن میمون سے، اور آپ عباد بن منصور سے حدیث عطارہ نقل نہیں کرتے)، ابو داؤد رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: خاموش ہوجاؤ، میں نے اور عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے زیاد بن میمون سے ملاقات کی، ہم نے زیاد سے سوال کرتے ہوئے کہا: یہ روایات جو تم حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہو (یعنی ان روایات کا کیا حال ہے؟)۔
اس پر زیاد بن میمون نے کہا: تم دونوں ہی بتاؤکہ جو شخص گناہ کرے پھر توبہ کرے، کیا اللہ تعالی اس کی توبہ قبول نہیں کرے گا،ہم نے کہا :ہاں(یعنی اللہ ایسے شخص کی توبہ قبول کرے گا)،زیاد بن میمون نے کہا :میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، نہ تھوڑا نہ زیادہ،اگر لوگ اس بات کو نہیں جانتے تو کیا تم دونوں بھی اس بات کو نہیں جانتے کہ میں تو انس رضی اللہ عنہ سے ملاہی نہیں ہوں؟
ابوداؤد طیالسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:بعد میں ہمیں یہ بات پہنچی کہ زیاد بن میمون اب بھی روایت کرتا ہے(یعنی حضرت انس رضی اللہ عنہ سے)، چنانچہ میں اور عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ زیاد کے پاس دوبارہ آئے تو اس نے کہا میں توبہ کرتا ہوں،اس کے باوجود بھی وہ روایت کرتا رہا(یعنی توبہ کرنے کے بعد دوبارہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایات کرنا شروع کردیں)بالآخر ہم نے زیاد کو ترک کردیا۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ ’’العلل‘‘[7] میں حدیث عطارہ کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’ كذا يرويه النضر بن شميل، عن عباد بن منصور، عن زياد بن ميمون، عن أنس، عن عائشة، وغيره لا يذكر عائشة، وأسنده عن أنس، وليس فيهما صحيح [كذا في الأصل] ‘‘.
اسی طرح نضر بن شمیل نے عباد بن منصور، عن زیاد، عن انس رضی اللہ عنہ ، عن عائشہ رضی اللہ عنہا کی سند سے روایت کیا ہے، اس کے علاوہ کوئی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ذکر نہیں کرتا، بلکہ اس کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً نقل کیا ہے،اور دونوں ہی سندوں سے حدیث صحیح نہیں ہے۔
قاضی عیاض رحمہ اللہ ’’إكمال‘‘[8] میں حدیث عطارہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وذكر مسلم حديث العطارة ولم يفسره،,هو حديث رواه زياد بن ميمون أبو عمار,عن أنس أن امرأة يقال لها: الحولاء عطارة، كانت بالمدينة فدخلت على عائشة وذكرت خبرها مع زوجها، وأن النبى صلى الله عليه وسلم ذكر [لها] فى فضل الزوج، وهو حديث طويل غير صحيح، ذكره ابن وضاح بكماله فى كتاب القطعان له....‘‘.
’’مسلم رحمہ اللہ نے حدیث عطارہ کو ذکر تو فرمایا مگر اس کی وضاحت نہیں فرمائی، حدیث عطارہ وہ روایت ہے جس کو ابو عمار زیاد بن میمون نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ مدینہ میں ایک عورت تھی جس کو حولاء عطارہ کہا جاتا تھا، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اپنے شوہر کے ساتھ اپنے معاملہ کو ذکر کیا،اور حضور ﷺ نے اس روایت میں اس کے سامنے شوہر کی فضیلت کو ذکر فرمایا، اوریہ ایک طویل حدیث ہے،جوکہ صحیح نہیں ہے، ابن وضاح نے مکمل روایت اپنی کتاب ’’ القطعان‘‘ میں ذکر کی ہے۔۔۔‘‘۔
قاضی عیاض رحمہ اللہ کی اس بات پر امام نووی رحمہ اللہ نے ’’المنهاج‘‘[9] میں اکتفاء کیا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[10] میں زیر بحث روایت ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قال الدارقطني: هذا حديث باطل، وقال: ذهب عبد الرحمن بن مهدى وأبو داود إلى زياد بن ميمون فأنكرا عليه هذا الحديث، فقال: اشهدوا أني قد رجعت عنه...‘‘.
’’دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:یہ حدیث باطل ہے، عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ اور ابوداود رحمہ اللہ ، زیادبن میمون کے پاس گئے اور ان دونوں حضرات نے زیاد پر اس حدیث کا انکار کیا، تو زیاد نے کہا کہ تم گواہ رہو میں نے اس روایت سے رجوع کرلیا ہے۔۔۔‘‘۔
اس کے بعد حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ سند میں موجود راوی زیاد بن میمون اور صبَّاح بن سہل کے بارے میں ائمہ کے جرح کے اقوال لائے ہیں[11]۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص‘‘[12] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی موافقت کی ہے۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے ’’الفوائد المجموعة‘‘[13] ميں امام دارقطنی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء فرمایا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ کا قول ’’هذا حديث باطل‘‘ تلاش بسیار کے باوجود ان کی تصانیف میں نہیں مل سکا۔
حافظ ابن صلاح رحمہ اللہ ’’صيانة صحيح مسلم‘‘[14] میں زیر بحث حدیث عطارہ کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’وحديث العطارة المشار إليه هو حديث ضعيف، رواه زياد بن ميمون عن أنس: أن أمرأة يقال لها الحولاء عطارة، كانت بالمدينة، دخلت على عائشة رضي الله عنها، وذكرت خبرها مع زوجها وشكواها له، وأن عائشة ذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم في حديث طويل لا يصح، والله أعلم‘‘.
اور حديث عطاره جس كی طرف اشارہ کیا گیا ہے، ایک ضعیف حدیث ہے، زیاد بن میمون نے اس کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ حولاء عطارہ نامی ایک عورت مدینہ میں تھی، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اپنے شوہر کے ساتھ اپنے معاملہ کو ذکر کیا،اور اپنی شکایت کا ذکر کیا،اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضور ﷺسے اس بات کا ذکر کیا، یہ ایک طویل حدیث ہے، جوکہ صحیح نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’الإصابة‘‘[17] میں حدیث عطارہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’قلت: وسند هذا الحديث واه جدا، وقد ذكره البزار، وقال: زياد الثقفي راويه بصري، متروك الحديث‘‘.
میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )کہتا ہوں: حدیث عطارہ کی سند شدید واہی ہے، بزار رحمہ اللہ نے بھی حدیث عطارہ کو ذکر كيا ہے، اور فرماتے ہیں کہ اس روایت کا راوی زیاد ثقفی متروک الحدیث ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاریخ الکبیر‘‘[19] میں فرماتے ہیں: ’’تركوه، قال علي بن نصر: أخبرنا بشر بن عمر,سألت زياد بن ميمون أبا عمارة,عن حديث رواه عن أنس، فقال: ويحكم احسبوا كنت يهوديا أو نصرانيا أو مجوسيا، قد رجعت عماكنت أحدث به عن أنس، لم أسمع من أنس شيئا‘‘.
زیاد بن میمون کو ائمہ نے ترک کردیاتھا،علی بن نصر فرماتے ہیں کہ ہمیں بشر بن عمر نے بتایا کہ میں نے زیاد بن میمون ابو عمار ہ سے اس حدیث کے بارے میں سوال کیا، جو انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، اس پر زیاد نے کہا: تمہارا ناس ہو، تم یہ سمجھ لو کہ میں یہودی تھا،یا نصرانی یا مجوسی تھا،جو روایتیں میں انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتاتھا،ان سے میں نے رجوع کرلیا ہے، میں نے انس رضی اللہ عنہ سے کچھ نہیں سنا۔
یہی کلام امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الصغير‘‘[20] میں بھی ذکر کیا ہے۔
نیز امام بخاری رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[21] میں میمون بن زیاد کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’صاحب الفاكهة، سمع أنسا، تركوه‘‘. یہ صاحب فاکہہ ہے، اس نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا ہے، ائمہ نے اس سے روایت کرنے کو ترک کردیا تھا۔
امام مسلم رحمہ اللہ اپنی ’’صحیح‘‘[22] کے مقدمہ میں فرماتے ہیں: ’’وحدثنا الحسن الحُلْوَاني، قال: سمعت يزيد بن هارون، وذكر زياد بن ميمون، فقال: حلفت ألا أروي عنه شيئا، ولا عن خالد بن مَحْدُوْج، وقال: لقيت زياد بن ميمون، فسألته عن حديث، فحدثني به عن بكر المُزَنِي، ثم عدت إليه، فحدثني به عن مُوَرِّق، ثم عدت إليه، فحدثني به عن الحسن، وكان ينسبهما إلى الكذب،,قال الحُلْوَانِي: سمعت عبد الصمد، وذكرت عنده زياد بن ميمون، فنسبه إلى الكذب‘‘.
’’۔۔۔یزید بن ہارون نے زیاد کے بارے میں قسم کھا کر فرمایا کہ میں زیاد بن میمون سے روایت نہیں کروں گا، اورنہ ہی خالد بن مَحْدُوْج سے روایت کروں گا، اور فرمایا: میں نے زیاد بن میمون سے ملاقات کی تو میں نے ان سے ایک حدیث کے بارے میں پوچھا، تو وہ حدیث زیاد نے مجھ سے بکر مُزَنِیْ کے واسطہ سےروایت کی،پھر دوبارہ میں ان کے پاس آیا تو وہی روایت اس نے مجھ سے مُوَرِّق کے واسطہ سے نقل کی،پھر دوبارہ جب میں ان کے پاس آیا تو وہی روایت اس نے مجھ سے حسن کے واسطہ سے نقل کی، حُلْوَانی فرماتے ہیں کہ زیاد بن میمون اور خالد بن مَحْدُوْج کویزید بن ہارون کذب کی طرف منسوب کرتے تھے، حُلْوَانِیْ فرماتے ہیں جب میں نے عبدالصمد کے سامنے زیاد کا ذکر کیا ،توانہوں نے زیاد کو کذب کی طرف منسوب کیا‘‘۔
امام مسلم رحمہ اللہ ہی نے ’’الكنى‘‘[23] میں زیاد بن میمون کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ يزيد بن ہارون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’تركت أحاديث زياد بن ميمون، وكان كذابا، قد استبان لي كذبه‘‘[24].میں نے زیاد بن میمون کی احادیث کو ترک کردیا ہے، اوروہ کذاب تھا، اس کا جھوٹ میرے سامنے واضح ہوگیا تھا۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حديث زياد أبي عمار ليس بشيء‘‘[25]. زیادابو عمار کی حديث ليس بشیء ہے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يقال: إنه كذاب، ترك حديثه‘‘[26]. کہا جاتا تھا کہ یہ جھوٹا ہے، اس کی حدیثیں ترک کردی گئی تھیں۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے زیاد بن میمون کو ’’واهي الحديث‘‘ کہا ہے[27]۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء والمتروكين‘‘[28] میں زیاد بن میمون کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو داؤدطیالسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ أتينا زياد بن ميمون، فسمعته يقول: أستغفر الله، وضعت هذه الأحاديث‘‘[29].ہم زیاد بن میمون کے پاس آئے، تو میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا:استغفر اللہ میں نے یہ احادیث گھڑی ہیں‘‘۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الكبير‘‘[30] میں فرماتے ہیں: ’’حدثنا محمد، قال: حدثنا الحسن، قال: سمعت عبد الصمد، وذكر عنده زياد بن ميمون، فقال: إني أخاف أن أكون قد أیمت [كذا في الأصل، وفي بعض المخطوطات: أثمت[31] ] في ذكره حين ذكرته، ونسبه إلى الكذب‘‘.
’’۔۔۔عبدالصمد کے سامنے جب زیاد بن میمون کا تذکرہ کیا گیا ،تو عبدالصمد نے فرمایا:مجھے اس بات کا خوف ہے کہ میں زیاد کا تذکرہ کرتے ہوئے گناہ گار ہوجاؤں گا،اور انہوں نے زیاد کو کذب کی طرف منسوب کیا‘‘۔
حافظ عقيلی رحمہ اللہ بذات خود اس زیاد کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وزياد بن ميمون يكذب‘‘[32].زیادبن میمون جھوٹ بولتا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[33] میں فرماتے ہیں: ’’ كان يروي عن أنس، ولم يره، ولا سمع منه شيئا، وهو صاحب حديثه الطويل في قصة الجماع‘‘.زیادحضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتا تھا، حالانکہ زیاد نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو نہ دیکھا تھا،اور نہ ہی ان سے کچھ سناتھا،اور جماع سے متعلق ایک لمبی حدیث روایت کرنے والا بھی یہی زیاد ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[34] میں زیاد بن میمون کی چند روایات نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ولزياد أبي عمار غير ما ذكرت من الحديث عن أنس، ولا أعرف له عن غير أنس، وأحاديثه مقدار ما يرويه لا يتابعه أحد عليه‘‘. زیاد ابو عمار کی اس کے علاوہ بھی حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایات ہیں، اور میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے علاوہ سے اس کی روایات کو نہیں جانتا، اور زیاد بن میمون کی جتنی مرویات ہیں اس میں کوئی ان کی متابعت کرنے والا نہیں ہے۔
حافظ دارقطنی رحمہ اللہ نے زیاد بن میمون كو ’’ضعيف‘‘ کہا ہے[35]۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[36] میں زیاد بن میمون کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’صاحب الفاكهة، سمع أنس بن مالك، متروك‘‘. یہ صاحبِ فاکہہ ہے، اس نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ہے، یہ متروک ہے۔
حافظ خلیلی رحمہ اللہ ’’الإرشاد‘‘[37] میں ایک مقام پر زیاد بن میمون کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’والحمل فيه على زياد، لأنه يروي عن أنس المناكير التي لا يتابع عليها‘‘. اس میں ذمہ داری زیاد پر ہے، کیوں کہ وہ انس رضی اللہ عنہ سے ایسی مناکیر نقل کرتا ہے، جس میں اس کی متابعت نہیں کی جاتی۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[38] میں لکھتے ہیں: ’’هالك، اعترف بالكذب‘‘.یہ ہالک ہے، اس نے خود جھوٹ کا اعتراف کیا ہے۔
حافظ علائی رحمہ اللہ ’’جامع التحصيل‘‘[39] میں لکھتے ہیں: ’’زياد بن ميمون أحد الضعفاء المتروكين، روى عن أنس، وأقر لعبد الرحمن بن مهدي وأبي داود الطيالسي أنه لم يسمع منه، ولا فائدة في ذكره هنا، لأنه كذاب، وضع أحاديث كثيرة، وإنما ذكرتها تبعا لابن أبي حاتم‘‘. زیاد بن میمون ضعفاء متروکین میں سے ایک ہے، انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، حالانکہ اس نے عبد الرحمن بن مہدی رحمہ اللہ اور ابو داود طیالسی رحمہ اللہ کے سامنے اقرار کیا ہے کہ اس نے انس رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، اور یہاں اس کے ذکر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیوں کہ یہ جھوٹا ہے، اس نے بہت سی حدیثیں گھڑی ہیں، اور میں نے صرف ابن ابی حاتم رحمہ اللہ کی اتباع میں اسے ذکر کردیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’المطالب العالية‘‘[40] میں زیاد بن میمون کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ ’’الکشف الحثیث‘‘[41] میں زیاد بن میمون کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’ويقال له زياد أبو عمار البصري، وزياد بن أبي عمار، وزياد بن أبي حسان، يدلسونه لئلا يعرف في الحال، وقال أبو داود: أتيته فقال: أستغفر الله، وضعت هذه الأحاديث‘‘.
اور اس کو زیاد ابو عمار بصری، زیاد بن ابو عماراور زیاد بن ابو حسان کہا جاتا ہے، لوگ اس کے نام میں تدلیس کرتے ہیں تاکہ اس کا حال معلوم نہ ہوسکے، اور ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں اس کے پاس آیا تو اس نے کہا: استغفر اللہ میں نے یہ احادیث گھڑی ہیں۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشریعة‘‘[42] میں زیاد بن میمون ثقفی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں ذکر کرکے فرماتے ہیں: ’’ويقال له زياد بن أبي حسان، وزياد ابن أبي عمار، وزياد أبو عمار، هالك، اعترف بالكذب‘‘. اور اس کو زیاد بن ابو حسان، زیاد بن ابو عمار اور زیاد ابو عمار بھی کہا جاتا ہے، یہ ہالک ہے، اس نے خود جھوٹ کا اعتراف کیا ہے۔
حافظ عثمان دارمی رحمہ اللہ ’’تاريخ عثمان‘‘[44] میں فرماتے ہیں: ’’قلت: فالصبّاح أبو سهل الواسطي، تعرفه؟ فقال: لا أعرفه‘‘.میں نے یحیی بن معین رحمہ اللہ سے پوچھا: آپ صبّاح ابوسہل واسطی کو پہچانتے ہیں؟ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے کہا: میں صباح کو نہیں جانتا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[45] میں حافظ ابن معین رحمہ اللہ کا یہ قول نقل کرنے کے بعد فرماتےہیں: ’’وقول ابن معين لا أعرفه، لأن جميع ما يروى من الحديث لا يبلغ عشرة أحاديث، وهي أحاديث لا يتابعه أحد عليها‘‘. ابن معین رحمہ اللہ کا یہ کہنا کہ مجھے اس کی معرفت نہیں ہے،کیوں کہ صبّاح بن سہل کی مجموعی احادیث دس تک بھی نہیں پہنچتیں، اور ان احادیث میں کسی نے اس کی متابعت بھی نہیں کی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’ التاریخ الکبیر‘‘[46]، ’’ التاریخ الصغير‘‘[47] اور ’’الضعفاء‘‘[48] میں صبّاح بن سہل کو ’’منکر الحدیث‘‘ کہا ہے۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے ’’الكنى والأسماء‘‘[49] میں صبَّاح بن سہل کو ’’منکر الحدیث‘‘ کہا ہے۔
حافظ عبد الرحمن رحمہ اللہ ’’الجرح والتعديل‘‘[50] میں حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ وحافظ ابوزرعہ رازی رحمہ اللہ کا قول نقل فرماتے ہیں: ’’هو منکر الحدیث، وسمعت أبي يقول: يكتب حديثه‘‘. وہ منکر الحدیث ہے، اور میں نے اپنے والد سے سنا کہ اس کی حدیث کو لکھا جائے گا۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[51] میں فرماتے ہیں: ’’يروي الأحاديث المناكير عن أقوام مشاهير، لا يجوز الاحتجاج بخبره، لكثرة المناكير في أخباره‘‘. صبَّاح بن سہل مشہور لوگوں سے مناکیر نقل کرتا تھا، اس کی روایت سےاحتجاج کرنا درست نہیں ہے، کیونکہ ان کی روایات میں مناکیر کی کثرت ہے۔
حافظ ابو احمد حاكم رحمہ اللہ ’’الأسامي‘‘[52] میں فرماتے ہیں: ’’ ليس بالقوي عندهم‘‘. صبَّاح بن سہل محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔
حافظ دارقطنی رحمہ اللہ نے صبَّاح بن سہل کو ’’ضعيف‘‘ کہاہے[53]۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صبّاح بن سہل کو ’’تلخيص الموضوعات‘‘[54] میں ’’واه‘‘، ’’ المقتنى‘‘[55] میں ’’ ليس بالقوي‘‘ اور ’’ديوان الضعفاء‘‘[56] میں ’’ضعفوه‘‘ کہا ہے۔
یہ بات پہلے گزرچکی ہےکہ حماد بن ابی سلیمان نے صبَّاح بن سہل کی متابعت کی ہے، لیکن واضح رہے کہ حماد بن ابی سلیمان کی سند میں جریر بن ایوب بجلی شدید مجروح راوی موجود ہے۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے حدیث عطارہ کو ’’باطل، من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، علامہ ابن عراق رحمہ اللہ اورعلامہ شوکانی رحمہ اللہ نے حافظ دار قطنی رحمہ اللہ اور حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
اسی طرح امام ابو داؤد طیالسی رحمہ اللہ اور حافظ عبد الرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے سند کے راوی زیاد بن میمون پر اس حدیث عطارہ کا انکار کیا ہے، نیز زیاد بن میمون نے ان دونوں حضرات کو اس حدیث سے رجوع پر گواہ بنایا ہے، امام ابو داؤد طیالسی رحمہ اللہ اور حافظ عبد الرحمن بن مہدی رحمہ اللہ کے قول پر امام مسلم رحمہ اللہ ، قاضی عیاض رحمہ اللہ اور امام نووی رحمہ اللہ نے اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن صلاح رحمہ اللہ نے حدیث عطارہ کو ’’لا یصح‘‘ کہا ہے، اور قاضی عیاض رحمہ اللہ نے حدیث عطارہ کو ’’غیر صحیح‘‘ کہا ہے،قاضی عیاض رحمہ اللہ کے کلام پر امام نووی رحمہ اللہ نے اعتماد کیاہے۔
الحاصل زیربحث روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سےبیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] تاريخ بغداد:۱۰/۴۶۰،رقم:۴۸۳۷،ت:بشار عواد معروف،مكتبة دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۲۲هـ .
[2] حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الاصابہ‘‘ میں زیر بحث روایت اس سیاق سے نقل کی ہے: ’’الحولاء العطارة. استدركها أبو موسى، وأخرج من طريق أبي الشيخ بسنده إلى زياد الثقفي، عن أنس بن مالك، قال: كان بالمدينة امرأة عطارة تسمى الحولاء بنت تويت، فجاءت حتى دخلت على عائشة، فقالت: يا أم المؤمنين! إني لأتطيب كل ليلة وأتزين كأني عروس أزف، فأجيء حتى أدخل في لحاف زوجي أبتغي بذلك مرضاة ربي، فيحول وجهه عني، فأستقبله فيعرض عني، ولا أراه إلا قد أبغضني، فقالت لها عائشة: لا تبرحي حتى يجيء رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما جاء، قال: إني لأجد ريح الحولاء، فهل أتتكم؟ وهل ابتعتم منها شيئا؟ قالت عائشة: لا، ولكن جاءت تشكو زوجها، فقال لها: ما لك؟ يا حولاء! فذكرت له ما ذكرت لعائشة، فقال: اذهبي أيتها المرأة فاسمعي وأطيعي لزوجك، قالت: يا رسول الله! فما لي من الأجر؟ فذكر الحديث في حق الزوج على المرأة، والمرأة على الزوج، وما لها في الحمل والولادة والفطام بطوله‘‘ (الإصابة:۸/۹۴،رقم:۱۱۰۷۳،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلى محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ).
[3] الموضوعات لابن الجوزي:۲/۲۷۰،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفيةـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى۱۳۸۶هـ .
[4] المعجم الأوسط:۵/۳۰۲،رقم:۵۳۷۷،ت:طارق بن عوض الله، دار الحرمين ـ القاهرة،الطبعة۱۴۱۵هـ .
[5] أسد الغابة:7/77،رقم:6867،ت:علي محمد معوض وعادل أحمد عبد الموجود،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية 1424هـ .
[6] صحيح مسلم:1/24،ت:محمد فؤاد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۲هـ .
[7] العلل الواردة:15/9،رقم:3804،ت:محمد بن صالح بن محمد،دار ابن الجوزي ـ بيروت،الطبعة الأولى1427هـ .
[8] إكمال المعلم:1/151،ت:يحيى إسماعيل،دار الوفاء ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[9] المنهاج:1/113،المطبعة المصرية ـ الأزهر،الطبعة الأولى۱۳۴۷هـ .
[10] کتاب الموضوعات:2/270،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[11] حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے ذکر کردہ اقوال ملاحظہ ہوں:’’قلت: قال يزيد بن هارون: كان زياد بن ميمون كذابا،, وقال يحيى بن معين: ليس بشيء، لا يساوي قليلا ولا كثيرا، وقال البخاري: تركوه، وأما الصباح بن سهل فقال البخاري والرازي: هو منكر الحديث، وقال ابن حبان: يروي المناكير عن أقوام مشاهير لا يجوز الاحتجاج به. (کتاب الموضوعات:2/270،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة، الطبعة الأولى۱۳۸۶هـ ).
اہم نوٹ: واضح رہے کہ صباح بن سہل کی متابعت حماد بن ابی سلیمان نےکی ہے،جیسا کہ امام طبرانی ؒاور حافظ ابن الاثیر رحمہ اللہ کی سندوں کے حوالے سے یہ بات گزر چکی ہے، اسی نکتہ کی طرف علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے’’اللآلئ المصنوعة‘‘ (2/144) میں اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعه‘‘ (2/203) میں اشارہ کیا ہے، ’’تنزیہ الشریعہ‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’(ابن الجوزي) وفيه زياد بن ميمون، وعنه: الصباح بن سهل، منكر الحديث، وقد شهد عليه ابن مهدي أنه رجع عن هذا الحديث، قال السيوطي: وتابع الصباح حماد بن أبي سليمان،(قلت) فالبلاء من زياد، وقد شهد عليه عبد الرحمن بن مهدي أنه رجع عن هذا الحديث، والله تعالى أعلم‘‘.
تاہم یہ واضح رہے کہ حماد بن ابی سلیمان کی سند میں ان سے نقل کرنے والا راوی جریر بن ایوب بجلی شدید مجروح راوی ہے،ان کے بارے میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’مشهور بالضعف، روى عباس عن يحيى: ليس بشيء، وروى عبد الله بن الدورقي عن يحيى: ليس بذاك، وقال أبو نعيم: كان يضع الحديث، وقال البخاري: منكر الحديث، وقال النسائي: متروك‘‘.
اس کے بعد حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے جریر بن ایوب بجلی عن ابن ابی لیلی کی سند سے ایک حدیث نقل کی،پھر لکھتے ہیں: ’’هذا موضوع على ابن أبي ليلى، قال ابن عدي: ولجرير أحاديث عن جده أبي زرعة بن عمرو بن جرير، عن الشعبي، ولم أر في حديثه إلا ما يحتمل ’’(ميزان الاعتدال:1/391،رقم:1459،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت) .
[12] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:233،رقم:592،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة۱۳۱۹هـ .
[13] الفوائد المجموعة:127،رقم:29،ت:عبد الرحمن بن يحيى المعلمي اليماني،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة1416هـ .
[14] صیانة صحيح مسلم من الإخلال والغلط:ص:124،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة1404هـ .
[15] میزان الاعتدال:2/95رقم:2967،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[16] لسان المیزان:3/539رقم:3271،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .
[17] الإصابة:۸/۹۴،رقم:۱۱۰۷۳،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلى محمد معوض،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[18] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاریخ الصغیر‘‘ میں زیاد بن میمون کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 150 اور 160ھ کے درمیان ہوا ہے(التاريخ الصغير:2/104،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ).
[19] التاريخ الكبير:3/313،رقم:4146،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .
[20]التاريخ الصغير:2/136،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[21] الضعفاء الصغير:ص:49،رقم:124،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[22] صحيح مسلم:۱/۲۴،ت:محمد فؤاد عبد الباقي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۲هـ .
[23] الكنى والأسماء:1/587،رقم:2394،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[24] الجرح والتعديل:3/544،رقم:2458،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[25] تاریخ یحیي بن معین رواية الدوري:4/95،رقم:3325،ت:أحمد محمد نور سيف،جامعة الملك عبد العزيز ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى1399هـ .
[26] الجرح والتعديل:3/ 545 ،رقم:2458،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۱هـ .
[27] سؤالات البرذعی:ص:222،رقم:389،ت:أبو عمر محمد بن علي،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1430هـ .
[28] الضعفاء والمتروکین: 107،رقم:222،ت:عبد العزيز عزالدين السيروان،دار القلم ـ بيروت،الطبعة الأولى 1405هـ..
[29] الضعفاء الكبير:۲/۷۷،رقم:۵۲۶،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دارالکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[30] الضعفاء الكبير:۲/۷۷،رقم:۵۲۶،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دارالکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[31] الضعفاء الكبير مخطوط:مكان وجودها من المكتبة العثمانية بطولقة بسكرة الجزائر، نشرها جمال عزون الجزائري .
والضعفاء الكبير مخطوط:مكتبة الأستاذ الدكتور محمد بن تركي التركي،ص:129.
[32] الضعفاء الكبير:۱/۹۸،رقم:۱۱۳،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[33] المجروحين:۱/۳۰۵،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[34] الكامل في الضعفاء:۴/۱۲۹،رقم:۶۸۶،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[35] ميزان الاعتدال:2/94،رقم:2967،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[36] الضعفاء لأبي نعيم:ص:83 ،رقم:74،ت:فاروق حمادة،مطبعة النجاح الجديدة .
[37] الإرشاد في معرفة علماء الحديث:2/664،رقم:420،ت:محمد سعید بن عمر إدريس،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1409هـ .
[38] ديوان الضعفا:ص:149،رقم:1510،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة.
[39] جامع التحصیل:ص:178،رقم:208،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الثانية1407هـ .
[40] المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية:5/709،رقم:981،ت:باسم بن طاهر خليل،دار العاصمة ـ الرياض،الطبعة الأولى1419هـ .
[41] الکشف الحثیث:ص:121،رقم:299،ت:صبحي السامرائي،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الأولى1407هـ .
[42] تنزيه الشريعة:1/61،رقم:16،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[43] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاریخ الصغیر‘‘ میں صباح بن سہل کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 180 اور 190ھ کے درمیان ہوا ہے(التاريخ الصغير:2/205،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ).
[44] تاریخ عثمان بن سعید الدارمي:ص:135،رقم:438،ت:أحمد محمد نور سيف،دار المأمون للتراث ـ بيروت .
[45] الكامل في الضعفاء:۵/۱۳۲،رقم:۹۳۲ ،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[46] التاريخ الكبير:4/264،رقم:5855،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1429هـ .
[47] التاريخ الصغير:2/230،رقم:ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[48] الضعفاءالصغير:ص:63،رقم:ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1409هـ .
[49] الكنى والأسماء:1/398،رقم:1499،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى1404هـ .
[50] الجرح والتعديل:4/442،رقم:1942،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[51] المجروحين:۱/۳۷۷،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[52] الأسامي والكنى:4/40،رقم:2930،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثة ـ القاهرة،الطبعة الأولى1436هـ .
[53] ميزان الاعتدال:2/305،رقم:3843،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفةـ بيروت .
[54] تلخيص الموضوعات:ص:۲۳۳،رقم:۵۹۲،ت:أبو تميم ياسربن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[55] المقتنى فی سرد الکني:ص:296،رقم:2928،ت:محمد صالح عبد العزيز المراد،المجلس العلمي ـ المدينة المنورة،الطبعة1408هـ .
[56] ديوان الضعفاء:ص:193،رقم:1943،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة، الطبعة1387هـ .