روایت:’’جس شخص نے جمعہ کے دن اپنے والدین کی قبر، یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی اور سورۂ یا سین کی تلاوت کی، اس کی مغفرت کردی جاتی ہے‘‘، ایک روایت میں اس کے یہ الفاظ مذکور ہیں: ’’جس شخص نے جمعہ کے دن اپنے والدین کی قبر، یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے، اور اسے فرمانبردار لکھ دیا جاتا ہے‘‘، اور ایک مقام پر ہے: ’’اسے برئ الذمہ لکھ دیا جاتا ہے‘‘۔
حکم: شدید ضعیف ہے، حتی کہ حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس سند میں اضطراب ہے، اور حدیث کا متن منکر جداً ہے، گویا کہ من گھڑت کے مشابہ ہے‘‘، نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے ’’من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے،حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، بہر صورت اسے آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت دو طرق سے منقول ہے: 1 روایت بطریق عمرو بن زیاد 2 روایت بطریق یحیی بن علاء بَجَلی
حافظ ابو الشیخ اصبہانی رحمہ اللہ ’’طبقات المحدثين‘‘[1]میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا أبو علي بن إبراهيم، قال: ثنا أبو مسعود يزيد بن خالد، قال: ثنا عمرو بن زياد البَقَّالي الخراساني بجُنْدَيْسَابور، قال: ثنا يحيى بن سليمان، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة، عن أبي بكر، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: من زار قبر والديه في كل جمعة، أو أحدهما، فقرأ عندهما أو عنده يس، غفر له بعدد ذلك آية أو حرفا‘‘.
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جس شخص نے جمعہ کے دن اپنے والدین کی قبر، یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی، اور ان دونوں یا کسی ایک کی قبر پر سورۂ یا سین کی تلاوت کی، تو ہر آیت یا ہر حرف کے بقدر اس کی مغفرت کردی جائے گی۔
زیر بحث روایت حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’تاريخ أصبهان‘‘[2] میں اور علامہ یحیی بن حسین شجری رحمہ اللہ نے ’’الأمالي‘‘[3] میں حافظ ابو الشیخ اصبہانی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے، نیز حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے ’’الکامل‘‘[4] میں، اور حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے طریق سے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’البر والصلة‘‘[5] اور ’’الموضوعات‘‘[6] میں تخریج کی ہے، اسی طرح علامہ عبد الکریم قزوینی رحمہ اللہ نے ’’التدوین‘‘[7] میں تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی عمرو بن زیاد پر آکر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت بطریق عمرو بن زیاد پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[8] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’وهذا الحديث بهذا الإسناد باطل، ليس له أصل، ولعمرو بن زياد غير هذا من الحديث، منها سرقة يسرقها من الثقات ومنها موضوعات وكان هو يتهم بوضعها‘‘.
اور یہ حدیث اس سند کے ساتھ باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے، اور عمرو بن زیاد کی اس کے علاوہ بھی احادیث ہیں، ان میں سے بعض، ثقات سے سرقہ کی ہیں، اور بعض موضوع احادیث ہیں، اور وہ ان کو گھڑنے میں متہم ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[9] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[10] میں زیر بحث روایت ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قال أبو أحمد: هذا بهذا الإسناد باطل، ليس له أصل، وكان عمر يتهم بالوضع، ويحدث بالبواطيل ويسرق الحديث، وقال الدارقطني: كان يضع الحديث‘‘.
ابو احمد (ابن عدی) رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث اس سند کے ساتھ باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے، اور عمرو حدیث گھڑنے میں متہم ہے، اور باطل روایات بیان کرتا ہے، اور حدیث میں سرقہ کرتا ہے، اور دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا: حدیث گھڑتا تھا۔
نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’البر والصلة‘‘[11] میں زیر بحث روایت اور روایت بطریق ابو مقاتل سمر قندی (جو آگے آرہی ہے) کی تخریج کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذان حديثان رويا لنا، وأنا أبرأ من عهدتهما‘‘. یہ دو حدیثیں ہمیں روایت کی گئی ہیں، اور میں ان دونوں کے ذمہ سے بری ہوں۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ‘‘[12] میں روایت بطریق عمرو زیاد پر حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام کو ذکر کرنے کے بعد بطور شاہد دوسرے طریق کو لائے ہیں جس کا ذکر عنقریب آئے گا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[13] میں زیر بحث روایت ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’فيه: عمرو بن زياد وضاع، عن يحيى بن سليم، عن هشام، عن أبيه، عن عائشة، عن أبيها‘‘.اس میں عمرو بن زیاد ہے، جو حدیث گھڑنے والا ہے، وہ اس روایت کو یحیی بن سلیم، عن ہشام، عن ابیہ، عن عائشہ، عن ابیہا کے طریق سے روایت کر رہا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[14] میں زیر بحث روایت ذکر کرکے حافظ ابن عدی رحمہ اللہ اور حافظ دار قطنی رحمہ اللہ کا کلام ذکر کیا ہے۔
علامہ مناوی رحمہ اللہ ’’فيض القدير‘‘[15] میں زیر بحث روایت بطریق حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’ثم قال ابن عدي: هذا الحديث بهذا الإسناد باطل، وعمرو متهم بالوضع اه، ومن ثم اتجه حكم ابن الجوزي عليه بالوضع، وتعقبه المصنف بأن له شاهدا، وهو الحديث التالي لهذا، وذلك غير صواب، لتصريحهم حتى هو بأن الشواهد لا أثر لها في الموضوع، بل في الضعيف ونحوه‘‘.
پھر ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث اس اسناد کے ساتھ باطل ہے، اور (سند میں موجود راوی) عمرو حدیث گھڑنے میں متہم ہے اھ، اسی وجہ سے ابن جوزی رحمہ اللہ کا اس پر من گھڑت ہونے کا حکم لگانا وجیہ ہے، اور مصنف (علامہ سیوطی رحمہ اللہ ) کا اس پر اس طور پر تعاقب کرنا کہ اس کا شاہد موجود ہے، اور وہ شاہد (آگے) آنے والی روایت ہے، تو یہ تعاقب کرنا ائمہ کی حتی کہ خود سیوطی رحمہ اللہ کی اس تصریح کی وجہ سے درست نہیں ہے کہ شواہد کا من گھڑت روایت میں کوئی اثر نہیں ہوتا، بلکہ ضعیف اور اس جیسی حدیث میں ہوتا ہے۔
علامہ امیر صنعانی رحمہ اللہ نے ’’التنویر‘‘[16] میں علامہ مناوی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائد المجموعة‘‘[17] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’في إسناده وضاع، وله شاهد، في إسناده ضعف‘‘. اس کی سند میں وضاع موجود ہے، اور اس کا ایک شاہد بھی ہے، جس کی سند میں ضعف ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الكبير‘‘[18] میں عمرو بن زیاد کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’قال لنا محمد بن يوسف: قدم علينا هذا الشيخ من الري، وذكر أنه كان ببغداد، وكان يذكر أحمد بن حنبل، وأنه يعرفه، وذكر أبا زرعة الرازي، وأملى علينا أحاديث فأنكرها بعض من كان معنا من أصحابنا، فكتبنا إلى أبي زرعة، وبعثنا إليه بحديثه، فكتب إلينا أبو زرعة: إن هذه الأحاديث موضوعة، وإن الرجل كذاب‘‘.
محمد بن یوسف نے ہمیں کہا: ری سے ہمارے پا س یہ شیخ آیا، اس نے بتایا کہ وہ بغداد سے ہے، اور وہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ذکر کررہے تھے کہ یہ ان کو جانتے ہیں، اور ابو زرعہ رازی رحمہ اللہ کا بھی ذکر کیا، اور ہمیں کچھ احادیث کی املاء کروائی، تو ہمارے اصحاب میں سے بعض نے اس کا انکار کیا، ہم نے ابو زرعہ رحمہ اللہ کو خط لکھا، اور ہم نے اس کی احادیث ابو زرعہ رحمہ اللہ کی طرف بھیج دیں، ابو زرعہ رحمہ اللہ نے ہمیں خط لکھا: یہ احادیث من گھڑت ہیں اور یہ شخص کذاب ہے۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعدیل‘‘[19] میں لکھتے ہیں: ’’سألت أبي عنه: فقال: قدم الري فرأيته ووعظته فجعل يتغافل كأنه لا يسمع، كان يضع الحديث، قدم قزوين فحدثهم بأحاديث منكرة أنكر عليه على الطنافسي، وقدم الأهواز فقال: أنا يحيى بن معين، هربت من المحنة، فجعل يحدثهم ويأخذ منهم فأعطوه مالا، وخرج إلى خراسان، وقال أنا من ولد عمر، وخرج إلى قزوين وكان على قزوين رجل باهلي، فقال: أنا باهلي، وكان كذابا (أفاكا)، قال: كتبت عنه، ثم رميت به‘‘.
میں نے اپنے والد سے عمرو بن زیاد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ ری آیا تھا، میں نے اسے دیکھا تھا اور میں نے اسے نصیحت کی تھی، وہ خود کو غافل ظاہر کرتا تھا گویا کہ وہ سن ہی نہیں رہا، وہ حدیث گھڑتا تھا، قزوین آکر ان کو منکر احادیث بیان کیں، تو طنافسی رحمہ اللہ نے اس پر انکار کیا، اور اہواز آکر کہا کہ میں یحیی بن معین ہوں، میں آزمائش سے بھاگ کر آیا ہوں، پھر اس نے ان کو احادیث سنانی شروع کردیں اور ان سے لینا شروع کردیا، تو لوگوں نے اسے مال دیا، اور خراسان کی طرف جا کر کہا کہ میں عمر کی اولاد میں سے ہوں، اور قزوین کی طرف گیا اور وہ قزوین میں باہلی شخص بنا ہوا تھا، کہنے لگا کہ میں باہلی ہوں، اور وہ کھلم کھلا جھوٹا تھا، ابو حاتم رحمہ اللہ نے کہا: میں نے اس سے روایت لکھی تھی، پھر میں نے اسے ترک کردیا۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’تاريخ بغداد‘‘[20] میں اور علامہ عبد الکریم قزوینی رحمہ اللہ نے ’’التدوین‘‘[21] میں حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے عمرو بن زیاد کو ’’ثقات ‘‘[22] میں ذکر کیا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[23] میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث، يسرق الحديث، ويحدث بالبواطيل‘‘. منکر الحدیث ہے، حدیث میں سرقہ کرتا ہے، اور باطل روایات بیان کرتا ہے۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[24] میں فرماتے ہیں: ’’يضع الحديث‘‘. یہ حدیث گھڑتا ہے۔
حافظ ابن مندہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’عمرو بن زياد يعرف بالتأله، متروك الحديث‘‘[25]. عمرو بن زیاد عبادت میں معروف تھا، یہ متروک الحدیث ہے۔
حافظ ابو الحسن ابن القطان فاسی رحمہ اللہ ’’إحكام النظر‘‘[26] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وعمرو بن زياد هذا غاية في الضعف، في حد من اتهم بالكذب‘‘. اور عمرو بن زیاد ضعف کے انتہائی درجہ پر ہے، ان لوگوں کی حد میں ہے جو جھوٹ بولنے میں متہم ہیں۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الموضوعات‘‘[27] میں اسی طریق کے تحت عمرو بن زیاد کو ’’وضاع‘‘ اور ایک دوسرے مقام پر ’’ كذاب‘‘کہا ہے[28]۔
حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے ’’لسان‘‘[29] میں ایک مقام پر عمرو بن زیاد کو ’’وضاع‘‘، اور ’’الإصابة‘‘[30] میں ایک روایت کے تحت ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[31] میں عمرو بن زیاد کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’یہ حدیث اس سند کے ساتھ باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے‘‘،حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے اس طریق سے نقل کرکے ’’من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی موافقت کی ہے، علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس کی سند میں وضاع موجود ہے‘‘، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حکیم ترمذی رحمہ اللہ ’’نوادر الأصول‘‘[32] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا محمد بن النعمان بن شبل بن النعمان الباهلي، قال: حدثنا محمد بن النعمان عم أبي، عن يحيى بن العلاء، عن عبد الكريم، عن مجاهد، عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة مرة، غفر له، وكتب له براءة‘‘.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے جمعہ کے دن ایک مرتبہ اپنے والدین یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے، اور اسے برئ الذمہ لکھ دیا جاتا ہے۔
زیر بحث روایت حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے ’’علل الحديث‘‘[33] میں، امام طبرانی رحمہ اللہ نے ’’المعجم الصغير‘‘[34] اور ’’المعجم الأوسط‘‘[35]میں تخریج کی ہے، اور امام طبرانی رحمہ اللہ کے طریق سے حافظ ابو القاسم قوام السنہ اسماعیل بن محمد اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’الترغيب والترهيب‘‘[36] میں تخریج کی ہے، نیز علامہ عبد الکریم قزوینی رحمہ اللہ نے یہی روایت ’’التدوین‘‘[37] میں تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی محمد بن نعمان پر مشترک ہوجاتی ہیں[38]۔
1 اوپر ذکر کردہ سند محمد بن نعمان کے بعد متصل ہے، جبکہ حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے ’’مكارم الأخلاق‘‘[39] میں اور حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ کے طریق سے امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الإيمان‘‘[40] میں محمد بن نعمان سے معضلاً تخریج کی ہے۔
2 ’’نوادر الاصول‘‘ میں ’’وكتب له براءة‘‘ (اور اس کےلئے بری الذمہ ہونا لکھ دیا جاتا ہے) کے الفاظ ہیں، جبکہ ذکر کردہ دیگر تمام مصادر میں ’’وكتب بِرّا‘‘ (اور اسے فرمانبردار لکھ دیا جاتا ہ) کے الفاظ ہیں، واللہ اعلم۔
روایت بطریق یحیی بن علاء پر ائمہ کا کلام
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هذا إسناد مضطرب، ومتن الحديث منكر جدا، كأنه موضوع‘‘[41]. اس سند میں اضطراب ہے، اور حدیث کا متن منکر جداً ہے، گویا کہ من گھڑت کے مشابہ ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ ’’المعجم الصغير‘‘[42] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’لا يروى عن أبي هريرة إلا بهذا الإسناد، تفرد به النعمان بن شبل‘‘. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے یہ روایت مروی ہے، اس میں محمد بن نعمان متفرد ہے۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ ’’المغنی‘‘[43] میں زیر بحث روایت ذکر کر کے فرماتے ہیں:
’’الطبراني في الصغير والأوسط من حديث أبي هريرة، وابن أبي الدنيا في القبور من رواية محمد بن النعمان يرفعه، وهو معضل، ومحمد بن النعمان مجهول، وشيخه عند الطبراني يحيى بن العلاء البَجَلي متروك‘‘.
طبرانی رحمہ اللہ نے ’’اوسط‘‘ اور ’’صغیر‘‘ میں حدیث ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسے تخریج کیا ہے (یعنی مرفوعاً سند متصل کے ساتھ)، اور ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے ’’القبور‘‘ میں اسے محمد بن نعمان سے مرفوعاً تخریج کیا ہے، اور یہ معضل ہے، اور محمد بن نعمان مجہول ہے، اور طبرانی رحمہ اللہ کے ہاں (یعنی سند متصل میں) اس محمد بن نعمان کا شیخ یحیی بن علاء بَجَلی ہے، اور وہ متروک ہے۔
علامہ مناوی رحمہ اللہ نے ’’فيض القدير‘‘[44] میں اور علامہ امیر صنعانی رحمہ اللہ نے ’’التنویر‘‘[45] میں حافظ عراقی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ مرتضی زبیدی رحمہ اللہ ’’إتحاف‘‘[46] میں حافظ عراقی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قلت: وكذلك رواه الحكيم في النوادر من حديث أبي هريرة، ورواه أيضا البيهقي من رواية محمد بن النعمان، ولفظ الجميع: فى كل جمعة مرة، وقال الذهبي في ذيل الديوان: محمد بن النعمان روى عنه محمد بن المثنى وغيره، لكن قال: مجهول، ويحيى بن العلاء الرازي البَجَلي روى له أبو داود وابن ماجه، قال أحمد: كذاب، يضع الحديث، وقال أبو حاتم: ليس بالقوي‘‘.
میں کہتا ہوں: اور اسی طرح حکیم رحمہ اللہ نے ’’نوادر‘‘ میں اسے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، نیز بیہقی رحمہ اللہ نے بھی محمد بن نعمان کی روایت سے روایت کیا ہے، تمام کے الفاظ ’’فی کل جمعة مرة‘‘ کے ہیں، اور ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ذیل الدیوان‘‘ میں کہا ہے: محمد بن نعمان سے محمد بن مثنی وغیرہ نے روایت کی ہے، لیکن فرمایا: یہ مجہول ہے، اور یحیی بن علاء رازی بَجَلی سے ابو داؤد رحمہ اللہ اور ابن ماجہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ کذاب ہے، حدیث گھڑتا ہے، اور ابو حاتم رحمہ اللہ نے اسے لیس بالقوی کہا ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ‘‘[47] میں روایت بطریق عمرو بن زیاد پر حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد بطور شاہد امام طبرانی رحمہ اللہ کے طریق کو لا کر فرماتے ہیں:
’’عبد الكريم ضعيف، ويحيى بن العلاء ومحمد بن النعمان مجهولان‘‘. عبد الکریم ضعیف ہے، اور یحیی بن علاء اور محمد بن نعمان دونوں مجہول ہیں۔
اس کے بعد علامہ سیوطی رحمہ اللہ ، حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ کے ذکر کردہ محمد بن نعمان کے معضل طریق کو لائے ہیں۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے یحیی بن علاء کو مجہول کہا ہے، لیکن ان کے اس قول میں نظر ہے، اس لئے کہ ائمہ رجال نے یحیی بن علاء پر شدید جرح ذکر کی ہے، جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشریعة‘‘[48] میں علامہ سیوطی رحمہ اللہ کا مکمل کلام ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’وجاء من حديث أبي بكر أخرجه ابن النجار في تاريخه، وذكره السيوطي في الدر المنثور، ولم يحكم عليه بشيء، والله تعالى أعلم‘‘. حدیث ابی بکر رضی اللہ عنہ کو ابن نجار رحمہ اللہ نے اپنی ’’تاریخ‘‘میں تخریج کیا ہے، اور سیوطی رحمہ اللہ نے ’’در منثور‘‘ میں اسے ذکر کیا ہے، اور اس پر کوئی حکم نہیں لگایا، واللہ تعالی اعلم۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے حافظ سیوطی رحمہ اللہ کے ذکر کردہ طریق عمرو بن زیاد کو حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا کہہ کر ذکر کیا ہے، اس کے بعد فرماتے ہیں: ’’حدیث ابی بکر رضی اللہ عنہ کو ابن نجار رحمہ اللہ نے اپنی ’’تاریخ‘‘ میں تخریج کیا ہے، اور سیوطی رحمہ اللہ نے ’’در منثور‘‘ میں اسے ذکر کیا ہے، اور اس پر کوئی حکم نہیں لگایا‘‘[49]۔
بظاہر علامہ ابن عراق رحمہ اللہ حدیث عائشہ R اور حدیث ابی بکر رضی اللہ عنہ کو الگ الگ سمجھ رہے ہیں، حالانکہ یہ تسامح ہے، کیونکہ یہ حدیثِ ابی بکر رضی اللہ عنہ در حقیقت حدیثِ عائشہ رضی اللہ عنہا عن ابی بکر رضی اللہ عنہ ہی ہے، جس کا ذکر پہلے گزرا ہے کہ اس میں عمرو بن زیاد موجود ہے، اس کی دلیل یہ ہے کہ حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الدر المنثور‘‘ کے علاوہ ’’جمع الجوامع‘‘[50] میں اس طریق کو ان الفاظ سے نقل کیا ہے:
’’من زار قبر والديه أو أحدهما فى كل جمعة فقرأ عنده يس، غفر الله له بعدد كل حرف منها، (عد، والخليلي، وأبو الفتوح عبد الوهاب بن إسماعيل الصيرفي في الأربعين)، وأبو الشيخ، والديلمي، وابن النجار، والرافعي عن عائشة، عن أبى بكر‘‘.
امام وکیع بن جراح رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يكذب، حدث في خلع النعلين نحو عشرين حديثا‘‘[52]. یہ جھوٹ بولتا تھا، اس نے جوتا اتارنے سے متعلق بیس کے قریب احادیث بیان کی ہیں۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے یحیی بن علاء کو ’’لیس بشیء‘‘ کہا ہے[53]۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر اسے ’’ ليس بثقة‘‘ کہا ہے[54]۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’يحيى بن العلاء الرازي كذاب، رافضي، يضع الحديث‘‘[55]. یحیی بن علاء رازی کذاب، رافضی ہے، حدیث گھڑتا ہے۔
علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ نے’’الكشف الحثيث‘‘[56] میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الكبير‘‘[57] اور ’’التاريخ الصغير‘‘[58] میں فرماتے ہیں: ’’وكيع يتكلم فيه‘‘. وکیع رحمہ اللہ اس کے بارے میں کلام کرتے ہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک مقام پر اسے ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[59]۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ ’’أحوال الرجال‘‘[60] میں فرماتے ہیں: ’’غير مقنع، حدثت عن عبد الرزاق، قال: سألت وكيعا عن يحيى بن العلاء: ما تقول فيه؟ قال: أما رأيت فصاحته؟ قلت على ذاك ما تنكرون منه؟ قال: يكفي أنه روى عشرين حديثا في خلع النعل على الطعام‘‘. ’’غیر مقنع‘‘ ہے، عبد الرزاق رحمہ اللہ سے مجھے یہ بات پہنچی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے وکیع رحمہ اللہ سے یحیی بن علاء کے بارے میں پوچھا کہ آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ وکیع رحمہ اللہ نے فرمایا: آپ نے اس کی فصاحت کو نہیں دیکھا؟ میں نے کہا: اسی بناء پر تم انکار کرتے ہو؟ وکیع رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ کافی ہے کہ اس نے کھانے میں جوتا اتارنے سے متعلق بیس احادیث روایت کی ہیں۔
حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ نے ایک مقام پر یحیی بن علاء کو ’’شيخ واهي‘‘ کہا ہے[61]۔
حافظ ابو زرعہ رازی رحمہ اللہ نے اسے ’’واهي الحديث‘‘ کہا ہے[62]۔
حافظ ابو زرعہ رازی رحمہ اللہ ایک دوسرے موقع پر فرماتے ہیں: ’’في حديثه ضعف‘‘[63]. اس کی حدیث میں ضعف ہے۔
امام ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ضعفوه‘‘[64]. محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
امام ابو داؤد رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر اسے ’’ضعيف‘‘ کہا ہے[65]۔
حافظ یعقوب بن سفیان فَسَوِی رحمہ اللہ نے ’’المعرفة والتاريخ‘‘[66] میں اس کے بارے میں ’’يعرف وينكر‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابو اسحاق حربی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’غيره أوثق منه‘‘[67]. دوسرے اس سے زیادہ ثقہ ہیں۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[68] میں اسے ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء الكبير‘‘[69] میں محمد بن نعمان کے ترجمہ میں یحیی بن علاء کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ عمرو بن علی فلاس رحمہ اللہ نے یحیی بن علاء کو ’’متروك الحديث [جدا]‘‘ کہا ہے[70]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے یحیی بن علاء کو ’’ليس بالقوي‘‘ کہا ہے[71]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے ایک مقام پر یحیی بن علاء کے بارے میں کہا ہے: ’’تكلم فيه وكيع‘‘[72]. وکیع رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے۔
حافظ ابو بشر دولابی رحمہ اللہ نے ’’ الكنى‘‘[73] میں اسے ’’ضعيف‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[74] میں فرماتے ہیں: ’’ كان ممن ينفرد عن الثقات بالأشياء المقلوبات التي إذا سمعها من الحديث صناعته سبق إلى قلبه أنه كان المعتمد لذلك، لا يجوز الاحتجاج به، كان وكيع شديد الحمل عليه‘‘. یحیی بن علاء ان لوگوں میں سے ہے جو ثقات کے انتساب سے ایسی مقلوب اشیاء نقل کرنے میں متفرد ہیں جب اہل صناعت اُنہیں سنتے ہیں تو ان کے دل میں یہ بات سبقت کر جاتی ہے کہ یہ ان مقلوب روایات کو جان بوجھ کر لاتا ہے، اس سے احتجاج جائز نہیں ہے، وکیع رحمہ اللہ ان کی شدید تضعیف کرتے تھے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[75] میں فرماتے ہیں: ’’وليحيى بن العلاء غير ما ذكرت، والذي ذكرت مع ما لم أذكر مما لا يتابع عليه، وكلها غير محفوظة، ويحيى بن العلاء بين الضعف على روايته وحديثه‘‘. یحیی بن علاء کی میری ذکر کردہ احادیث کے علاوہ بھی احادیث ہیں، اور جو احادیث میں نے ذکر کیں اور جو ذکر نہیں کیں ان میں اس کی متابعت نہیں کی جاتی، اور یہ تمام کی تمام غیر محفوظ ہیں، اور یحیی بن علاء کی روایت اور حدیث میں ضعف واضح ہے۔
حافظ ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’فيه ضعف، منكر الحديث‘‘[76]. اس میں ضعف ہے، یہ منکر الحدیث ہے۔
حافظ ابو الفتح ازدی رحمہ اللہ نے اسے ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[77]۔
حافظ ابن حزم اندلسی رحمہ اللہ نے ’’المحلى‘‘[78] میں یحیی بن علاء کو ’’ليس بالقوي‘‘ کہا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’السنن الكبرى‘‘[79] میں ایک روایت کے تحت یحیی بن علاء کو ’’متروک‘‘ قرار دیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الموضوعات‘‘[80] میں ایک دوسری حدیث کے تحت یحیی بن علاء کو ’’متهم‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاريخ الإسلام‘‘[81] میں فرماتے ہیں: ’’أحد الأعلام الجلة على ضعفه‘‘. باوجود ضعیف ہونے کے جلیل القدر اعلام میں سے ہیں۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’الكاشف‘‘[82] میں فرماتے ہیں: ’’تركوه‘‘. محدثین نے اسے ترک کیا ہے۔
حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ ’’البدر المنير‘‘[83] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں:’’يحيى بن العلاء (أبو عمرو) البَجَلي الرازي، وقد ضعفوه جدا‘‘. یحیی بن علاء ابو عمرو بَجَلی رازی کو محدثین نے ضعیف جداً قرار دیا ہے۔
حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ ’’تقريب التهذيب‘‘[84] میں فرماتے ہیں: ’’رمي بالوضع‘‘. حدیث گھڑنے میں متہم ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[85] میں یحیی بن علاء بَجَلی رازی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال أحمد بن حنبل: كذاب، يضع الحديث، وقال ابن عدي: أحاديثه موضوعة، وقال في التقريب: رمي بالوضع‘‘. احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ جھوٹا ہے، حدیث گھڑتا ہے، اور ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کی احادیث من گھڑت ہیں، اور ’’تقریب‘‘ میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے) کہا ہے کہ یہ حدیث گھڑنے میں متہم ہے۔
ان عبارتوں کے ساتھ ساتھ یہ اصل ملحوظ رہے کہ ہر شدید ضعیف راوی کی ہر ہر روایت کا مردود ہونا ضروری نہیں،بلکہ ائمہ حدیث بعض ایسے راویوں کی بعض روایات دیگر قرائن وشواہد کی وجہ سے فضائل کے باب میں قبول بھی کرلیتے ہیں۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هو شيخ مجهول‘‘[86].
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[87] میں فرماتے ہیں: ’’عن يحيى بن العلاء، مجهول، ويحيى متروك الحديث، ولم يأت بالحديث غيره‘‘. محمدبن نعمان، یحیی بن علاء سے روایت کرتا ہے، اور یہ مجہول ہے، اور یحیی متروک الحدیث ہے، اور محمد بن نعمان، یحیی کے علاوہ سے حدیث نہیں لاتا۔
اس کے بعد حافظ عقیلی رحمہ اللہ ایک حدیث تخریج کرکے فرماتے ہیں: ’’ولا يعرف إلا به‘‘[88]. اور یہ حدیث صرف اسی سے معروف ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المغني‘‘[89] میں محمد بن نعمان کو ’’مجهول‘‘ کہا ہے۔
1 حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس سند میں اضطراب ہے، اور حدیث کا متن منکر جداً ہے، گویا کہ یہ من گھڑت کے مشابہ ہے‘‘، حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’محمد بن نعمان مجہول ہے، اور طبرانی رحمہ اللہ کے ہاں اس کا شیخ یحیی بن علاء بَجَلی ہے، اور وہ متروک ہے‘‘۔
2 نیز سند میں موجود راوی یحیی بن علاء کے بارے میں ائمہ رجال نے شدید جرح کے الفاظ استعمال کئے ہیں، جیسے:
’’یہ جھوٹ بولتا ہے‘‘ (امام وکیع بن جراح رحمہ اللہ )، ’’لیس بشیء‘‘، ’’لیس بثقہ‘‘ (حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ )، ’’کذاب ہے، رافضی ہے، حدیث گھڑتا ہے‘‘ (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ )، ’’متروک الحدیث ہے‘‘ (امام بخاری رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ ، حافظ عقیلی رحمہ اللہ ، حافظ ازدی رحمہ اللہ )، ’’واہی الحدیث ہے‘‘ (حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ )، ’’شیخ واہی‘‘ (حافظ ابراہیم بن یعقوب جوزجانی رحمہ اللہ )، ’’متروک الحدیث جداً ‘‘ (حافظ عمرو بن علی فلاس رحمہ اللہ )، ’’یحیی بن علاء ان لوگوں میں سے ہے جو ثقات کے انتساب سے ایسی مقلوب اشیاء نقل کرنے میں متفرد ہیں جب اہل صناعت اُنہیں سنتے ہیں تو ان کے دل میں یہ بات سبقت کر جاتی ہے کہ یہ ان مقلوب روایات کو جان بوجھ کر لاتا ہے، اس سے احتجاج جائز نہیں ہے، وکیع رحمہ اللہ ان کی شدید تضعیف کرتے تھے‘‘ (حافظ ابن حبان رحمہ اللہ )، ’’متروک ہے‘‘ (امام بیہقی رحمہ اللہ )، ’’متہم ہے‘‘ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ )، ’’محدثین نے اسے ضعیف جداً قرار دیا ہے‘‘ (حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ )، ’’حدیث گھڑنے میں متہم ہے‘‘ (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )۔
3 اور سند میں موجود راوی محمد بن نعمان کو حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ، حافظ عقیلی رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے مجہول کہا ہے۔
ان تمام تر تفصیلات کا نتیجہ یہ ہے کہ زیر بحث روایت کو اس سند سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
واضح رہے کہ حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے ’’مکارم الاخلاق‘‘میں اور حافظ بیہقی رحمہ اللہ نے حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ کے طریق سے ’’شعب الایمان‘‘ میں زیر بحث روایت کو بطریق محمد بن نعمان مرفوعاًتخریج کیا ہے، حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اسے ’’معضل‘‘ قرار دے کر کہا ہے: ’’محمد بن نعمان مجہول ہے، اور محمد بن نعمان کا شیخ، طبرانی رحمہ اللہ کی سند میں یحیی بن علاء ہے، اور وہ متروک ہے‘‘۔
نیز امام ابو حاتم رحمہ اللہ مطلقاً متنِ حدیث کے بارے میں فرماچکے ہیں کہ ’’منکر جداً ہے، گویا کہ یہ من گھڑت کے مشابہ ہے‘‘۔
الحاصل اس تفصیل کے مطابق اس معضل طریق سے بھی اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
آپ ما قبل تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ زیر بحث روایت دونوں سندوں کے ساتھ ’’شدید ضعیف‘‘ہے، نیز امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے مطلقاً متنِ حدیث کو ’’منکر جداً کہا ہے، اور من گھڑت کے مشابہ قرار دیا ہے‘‘، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت کی تفصیل تو آپ کے سامنے آچکی ہے، البتہ اس مضمون پر مشتمل ایک مرسل روایت امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الإیمان‘‘[90] میں تخریج کی ہے، جسے بیان کیا جا سکتا ہے، ملاحظہ فرمائیں:
’’قال: وحدثنا محمد، حدثني خالد بن خداش، نا عبد العزيز بن محمد الدراوردي، عن عبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون، عن أيوب السختياني، عن محمد بن سيرين، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الرجل ليموت والداه وهو عاق لهما، فيدعو الله لهما من بعدهما فيكتبه الله من البارين‘‘.
محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص کے والدین فوت ہوجائیں اس حال میں کہ وہ اپنے والدین کا نافرمان ہو، وہ اپنے والدین کے مرنے کے بعد ان کےلئے دعا کرےتو اللہ تعالی اسے فرمانبردار لوگوں میں لکھ دیتے ہیں۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ ’’المغني‘‘[91] میں اس روایت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ابن أبي الدنيا فيه، وهو مرسل صحيح الإسناد ‘‘. اسے ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے، اور یہ مرسل صحیح الاسناد ہے۔
حوالہ جات
[1] طبقات المحدثين بأصبهان:3/332،رقم:519،ت:عبد الغفور عبد الحق حسين البلوشي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت، الطبعة الأولى1412هـ .
[2] كتاب تاريخ أصبهان:2/323،رقم:1851،ت:سيد كسروي حسن،دار الكتب العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۰هـ .
[3] الأمالي:2/169،رقم:2004،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[4] الكامل في ضعفاء الرجال:6/260،رقم:1316،ت:عادل أحمد عبد الموجود،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[5] كتاب البر والصلة:ص:139،رقم:196،ت:عادل عبد الموجود وعلي معوض،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1413هـ .
[6] كتاب الموضوعات:۳/۲۳۹،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[7] التدوين في أخبارقزوين:۳/۳۶،ت:عزيز الله العطاردي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱۴۰۴هـ .
[8] الكامل في ضعفاء الرجال:6/260،رقم:1316،ت:عادل أحمد عبد الموجود،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[9] ذخيرة الحفاظ:۴/۲۲۹۰،رقم:۵۳۲۲،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبارالفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[10] الموضوعات:۳/۲۳۹،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفيةـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى۱۳۸۶هـ .
[11] كتاب البر والصلة:ص:139،رقم:196،ت:عادل عبد الموجود وعلي معوض،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى1413هـ .
[12] اللآلئ المصنوعة:۲/۳۶۵،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1417هـ .
[13] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:345،رقم:940،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1419هـ .
[14] ميزان الاعتدال:۳/۲۶۱،رقم:۶۳۷۱،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[15] فيض القدير:۶/۱۴۱،رقم:۸۷۱۷ ،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الثانية1391هـ .
[16] التنوير شرح الجامع الصغير:۱۰/۲۴۲،رقم:۸۶۹۸ ،ت:محمد إسحاق محمد إبراهيم،مكتبة دار السلام ـ الرياض، الطبعة الأولى 1432هـ .
[17] الفوائد الجموعة في الأحاديث الموضوعة:ص:۲۷۱،رقم:۲۰۲،ت:عبد الرحمن بن يحيى المعلمي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۶هـ .
[18] الضعفاء الكبير:3/275رقم:1281،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[19] الجرح والتعدیل:۵/۲۳۳،رقم:۱۱۰۷،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[20] تاريخ بغداد:۱۴/۱۱۳،رقم:۶۶۱۷،ت:بشار عواد معروف،دارالغرب الإسلامي ـ بیرت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[21] التدوين في أخبارقزوين:۳/۴۶۵،ت:عزيز الله العطاردي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱۴۰۴هـ .
[22] الثقات:۸/۴۸۸،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعةالأولى1393هـ .
[23] الكامل في الضعفاء:۶/۲۵۹،رقم:۱۳۱۶،ت:عادل أحمد عبدالموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[24] الضعفاء والمتروکون:ص:۳۰۵،رقم:۳۹۱،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[25] لسان الميزان:6/208،رقم:5803،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[26] إحكام النظر في أحكام النظر بحاسة البصر:ص:220،رقم:116،ت:إدريس الصمدي،دار القلم ـ دمشق، الطبعة الأولى۱۴۳۳هـ .
[27] تلخيص الموضوعات: ص:346،رقم:940،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[28] تلخيص الموضوعات: ص:152،رقم:330،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[29] لسان الميزان:6/296،رقم:5977،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[30] الإصابة:۲/۱۵،رقم:۱۵۷۹،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[31] تنزيه الشريعة:1/93،رقم:352،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[32] نوادر الأصول:۱/۱۴۹،رقم:۹۷،ت:توفيق محمود تكله،دار النوادر ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[33] علل الحدیث:۵/۴۶۳،رقم:۲۱۱۶،ت:سعد بن عبد اﷲ عبد الحمید وخالد بن عبد الرحمن الجُریسي،مکتبة الملک الفهد ـ الریاض،الطبعة الأولى۱۴۲۷هـ .
’’علل الحدیث‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو؛ ’’وسألت أبي عن حديث رواه أبو موسى محمد بن المثنى، عن محمد بن النعمان أبي النعمان الباهلي، عن يحيى بن العلاء، عن عمه خالد بن عامر، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم في الرجل يعق والديه أو أحدهما، فيموتان، فيأتي قبره كل ليلة؟ قال أبي: هذا إسناد مضطرب، ومتن الحديث منكر جدا، كأنه موضوع‘‘ .
[34] المعجم الصغير:2/160،رقم:955،ت:محمد شكور محمود الحاج أمرير،المكتب الإسلامي ـ بيروت، الطبعة الأولى1405هـ .
’’المعجم الصغیر‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’حدثنا محمد بن أحمد أبو النعمان بن شبل البصري، حدثنا أبي، حدثنا عم أبي محمد بن النعمان بن عبد الرحمن، عن يحيى بن العلاء البجلي، عن عبد الكريم أبي أمية، عن مجاهد، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة غفر له وكتب برا، لا يروى عن أبي هريرة إلا بهذا الإسناد، تفرد به النعمان بن شبل‘‘.
[35] المعجم الأوسط:۶/۱۷۵،رقم:۶۱۱۴،ت:طارق بن عوض الله بن محمد،دار الحرمين ـ القاهرة،الطبعة1415هـ .
[36] الترغيب والترهيب:۱/۲۸۲،رقم:۴۵۱، وفيه أيضا:3/126،رقم:2217،ت:أيمن بن صالح بن شعبان,دار الحديث ـ القاهرة، الطبعة الأولى1414هـ .
[37] التدوين في أخبارقزوين:۱/۳۰۳، وفيه أيضا:4/112،ت:عزيز الله،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة ۱۴۰۴هـ .
’’التدوین‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’مما سمعه منه إملاء حدثه عن أبي جعفر محمد بن الشافعي المقرىء، أنبأ والدي، أنبأ أبو بدر محمد بن علي الفرضي، أنبأ أبو الفضل بن أبي الفضل الفراتي، أنبأ عبد الله بن يوسف بن بابويه، أنبأ عمران بن موسى، أنبأ محمد بن المسيب، ثنا محمد بن النعمان، عن يحيى بن العلاء، عن عبد الكريم، عن مجاهد، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة غفر له، وكتب برا به‘‘.
[38] ان اسانید میں اضطراب ہے، حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ کے ذکر کردہ طریق میں یحیی بن علاء، خالد بن عامر سے روایت کرتے ہیں، جبکہ دیگر طرق میں یحیی بن علاء، عبد الکریم ابو امیہ سے روایت کرتے ہیں۔
[39] مكارم الأخلاق:ص:83 ،رقم:249،ت:مجدي السيد إبراهيم،مكتبة القرآن ـ بولاق .
’’مکارم الاخلاق‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’حدثني هاشم بن الحارث، نا عبد الله بن بكر السهمي، حدثني محمد بن النعمان، رفع الحديث إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال: من زار قبر والديه أو أحدهما في كل جمعة مرة، غفر له، وكتب برا‘‘.
[40] شعب الإيمان:10/297،رقم:7522،ت:مختار أحمد الندوي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1423هـ .
[41] علل الحدیث:۵/۴۶۴،رقم:۲۱۱۶،ت:سعد بن عبد اﷲ عبد الحمید وخالد بن عبد الرحمن الجُریسي،مکتبة الملک الفهد ـ الریاض،الطبعة الأولى۱۴۲۷هـ .
[42] المعجم الصغير:2/160،رقم:955،ت:محمد شكور محمود الحاج أمرير،المكتب الإسلامي ـ بيروت، الطبعة الأولى1405هـ .
[43] المغني عن حمل الأسفار:۲/۱۲۲۸،رقم:۴۴۳۱،مكتبة دار طبرية ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .
[44] فيض القدير:۶/۱۴۱،رقم:۸۷۱۸ ،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الثانية1391هـ .
[45] التنوير شرح الجامع الصغير:۱۰/۲۴۳،رقم:۸۶۹۹ ،ت:محمد إسحاق محمد إبراهيم،مكتبة دار السلام ـ الرياض، الطبعة الأولى 1432هـ .
[46] إتحاف السادة المتقين:14/271،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الخامسة۱۴۳۳هـ .
[47] اللآلئ المصنوعة:2/366،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1417هـ .
[48] تنزيه الشريعة:۲/۳۷۳،رقم:۳۱،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة۱۴۰۱هـ .
[49] علامہ ابن عراق رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’[حديث:] من زار قبر والديه أو أحدهما يوم الجمعة فقرأ يس غفر له، (عد) من حديث عائشة، وفيه عمرو بن زياد، (تعقب) بأن له شاهدا من حديث أبي هريرة بلفظ: من زار قبر أبويه أو أحدهما كل جمعة غفر له، وكتب بارا، أخرجه الطبراني في الأوسط والصغير، وفيه عبد الكريم بن أمية، وهو ضعيف، ومن مرسل محمد بن النعمان أخرجه ابن أبي الدنيا في كتاب القبور، ومن طريقه البيهقي في الشعب، (قلت:) وجاء من حديث أبي بكر أخرجه ابن النجار في تاريخه، وذكره السيوطي في الدر المنثور، ولم يحكم عليه بشيء، والله تعالى أعلم‘‘ (تنزيه الشريعة:۲/۳۷۳،رقم:۳۱، ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة۱۴۰۱هـ) .
[50] جمع الجوامع:9/244،رقم:21637،دار السعادة ـ الأزهر،الطبعة ۱۴۲۶هـ
[51] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاریخ الصغیر‘‘ میں موصوف کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال 150 اور۱۶۰ھ کے درمیان ہوا ہے (التاريخ الصغير:2/244ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ).
[52] تهذيب الكمال:31/487،رقم:6895،ت:بشار عواد،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۳هـ .
[53] سؤالات ابن الجنيد:ص:۴۶۸،رقم:۷۹۲،ت:أحمد محمد نور سيف،مكتبة الدار ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى 1408هـ .
[54] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:۲/۲۸۴،رقم:۴۸۲۹،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[55] سؤالات البرذعي:ص:288،رقم:498،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى۱۴۳۰هـ .
[56] الكشف الحثيث:ص:280،رقم:840 ،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1407هـ .
[57] التاريخ الكبير:۸/۱۷۹،رقم:۱۲۴۰۷،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۹هـ .
[58] التاريخ الصغير:۲/۱۳۱،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[59] الكامل في الضعفاء:9/23،رقم:2104،ت:عادل أحمد عبدالموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[60] أحوال الرجال:ص:۳۴۱،رقم:۳۷۶،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،حديث أكادمي ـ فيصل آباد ـ باكستان، الطبعة الأولى1411هـ .
[61] تهذيب الكمال:31/486،رقم:6895،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۳هـ .
[62] سؤالات البرذعي لأبي زرعة:ص:۲۴۱،رقم:۴۲۷،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى1430هـ .
[63] الجرح والتعدیل:۹/۱۸۰،رقم:۷۴۴، دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[64] انظر تهذيب الكمال:31/487،رقم:6895،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۰۷هـ .
[65] انظر تهذيب الكمال:31/487،رقم:6895،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۰۷هـ .
[66] المعرفة والتاريخ:۳/۱۴۱،ت:أكرم ضياء العمري،مكتبة الدار ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1410هـ .
[67] انظر إكمال تهذيب الكمال:12/352،رقم:5182،ت:أبو عبد الرحمن عادل بن محمد،الفاروق الحديثة ـ القاهرة، الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
’’اکمال تہذیب الکمال‘‘ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’وقال الحربي في كتاب العلل: غيره أوثق منه‘‘.
[68] الضعفاء والمتروکین:ص:۱۰۷،رقم:۶۲۷،ت:محمد إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۶هـ .
[69] الضعفاء الكبير:۴/۱۴۶،رقم:۱۷۱۲،ت:عبد المعطی أمین قلعجی،دار الکتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۸هـ .
[70] الجرح والتعدیل:۹/۱۸۰،رقم:۷۴۴،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[71] الجرح والتعدیل:۹/۱۸۰،رقم:۷۴۴،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[72] الجرح والتعدیل:۹/۱۸۰،رقم:۷۴۴،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[73] الكنى والأسماء:ص:779،ت:أبو قتيبة نظر محمد الفاريابي،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1421هـ .
[74] المجروحين:۳/۱۱۶،ت:محمودإبراهيم زايد،دارالمعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[75] الكامل في ضعفاء الرجال:۹/۲۸،رقم:۲۱۰۴،ت:عادل أحمد عبد الموجود,وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[76] إكمال تهذيب الكمال:۱۲/۳۵۲،رقم:۵۱۸۲،ت:أبو عبد الرحمن عادل بن محمد،الفاروق الحديثة ـ القاهرة، الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[77] الضعفاء والمتروکین:3/200،رقم:3743،ت:عبد الله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۶هـ .
[78] المحلى بالآثار:۹/۳۹۳،ت:عبد الغفار سليمان البنداري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1425هـ .
[79] السنن الكبرى:۹/۵۷۳،رقم:۱۹۵۴۱،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1424هـ .
[80] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:۳۳۴،رقم:۹۰۶،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى1419هـ .
[81] تاريخ الإسلام:۴/۵۴۲،رقم:۴۳۱،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۴هـ .
[82] الكاشف:۲/۳۷۲،رقم:۶۲۲۴،ت:محمد عوامة،دار القبلة للثقافة الإسلامية ـ جدة،الطبعة۱۴۱۳هـ .
[83] البدر المنير:۱/۵۷۳،ت:أبو محمد عبد الله بن سلمان،دار الهجرة ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .
[84] تقريب التهذيب:ص:۵۹۵،رقم:۷۶۱۸،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة1411هـ .
[85] تنزيه الشريعة عن الأحاديث الشنيعة الموضوعة:1/127،رقم:31،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[86] الجرح التعديل:۸/۱۰۸،رقم:۴۶۶،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[87] الضعفاء الكبير:3/316،رقم:1332،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ .
[88] الضعفاء الكبير:3/316،رقم:1332،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ .
[89] المغني في الضعفاء:۲/۳۸۳،رقم:۶۰۴۸،ت:أبي الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .
[90] شعب الإيمان:10/298،رقم:7523،ت:مختار أحمد الندوي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى 1423هـ .
[91] المغني عن حمل الأسفار:ص:۱۲۲۸،رقم:۴۴۳۲،ت:أبو محمد أشرف بن عبد المقصود،مكتبة دار الطبرية ـ الرياض،الطبعة الأولى1415هـ .