التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: والدین کے حقوق

والدین کی خدمت، فرمانبرداری اور نافرمانی کی وعید۔

گروپ: معاشرت

7 روایات

  1. روایت: ’’جس عورت کی شادی ہوجائےاور وہ اپنے ماں باپ کی زیارت کی نیت کرلے کہ میں اپنے ماں باپ سے ملنے جارہی ہوں، اور خاوند سے اجازت لے کر جائے، اور دل میں یہ ہو کہ اس عمل سے اللہ راضی ہوں گے، تو اللہ تعالی ہر قدم پر اس عورت کو سو نیکیاں عطاء فرماتے ہیں، سو گناہ معاف فرماتے ہیں اور جنت میں سو درجے بلند کرتے ہیں‘‘۔

  2. روایت:’’جس شخص نے جمعہ کے دن اپنے والدین کی قبر، یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی اور سورۂ یا سین کی تلاوت کی، اس کی مغفرت کردی جاتی ہے‘‘، ایک روایت میں اس کے یہ الفاظ مذکور ہیں: ’’جس شخص نے جمعہ کے دن اپنے والدین کی قبر، یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے، اور اسے فرمانبردار لکھ دیا جاتا ہے‘‘، اور ایک مقام پر ہے: ’’اسے برئ الذمہ لکھ دیا جاتا ہے‘‘۔

  3. روایت: آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’اگر میں اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو اس حالت میں پاؤں کہ میں عشاء کی نماز میں مشغول ہوں اور سورۂ فاتحہ پڑھ چکا ہوں، اسی دوران میری والدہ مجھے پکار کر کہے: اے محمد! تو میں جواب میں اپنی والدہ سے کہوں گا: حاضر ہوں!‘‘۔