روایت: ایک اونٹنی کا حضور اقدسﷺ کی بارگاہ میں ایک اعرابی کے حق میں درود پڑھنے کی وجہ سے گواہی دینا۔
حکم: حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اسے ’’من گھڑت‘‘، اور حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے ’’ظاہر النکارہ‘‘ کہا ہے، لہذا اسےرسول اللہﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت دو طریق سے منقول ہے: 1 روایت بطریق عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما 2 روایت بطریق زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔
نیز عبد اللہ بن عمر qکا طریق دو سندوں سے منقول ہے: 1 بسند یحیی بن عبد اللہ مصری2بسند سعید بن موسی ازدی۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشا پوری رحمہ اللہ ’’المستدرك‘‘[1]میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثني أبو محمد الحسن بن إبراهيم الأسلمي الفارسي من أصل كتابه، ثنا جعفر بن درستويه، ثنا اليمان بن سعيد المصيصي، ثنا يحيى بن عبد الله المصري، ثنا عبد الرزاق، عن معمر، عن الزهري، عن سالم، عن عبد الله بن عمر، قال: كنا جلوسا حول رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ دخل أعرابي جهوري بدوي يماني على ناقة حمراء، فأناخ بباب المسجد، فدخل فسلم ثم قعد، فلما قضى نحبه، قالوا: يا رسول الله! إن الناقة التي تحت الأعرابي سرقة، قال: أثم بينة؟ قالوا: نعم يا رسول الله، قال: يا علي! خذ حق الله من الأعرابي إن قامت عليه البينة، وإن لم تقم فرده إلي، قال: فأطرق الأعرابي ساعة، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: قم يا أعرابي! لأمر الله وإلا فأدل بحجتك، فقالت الناقة من خلف الباب: والذي بعثك بالكرامة يا رسول الله! إن هذا ما سرقني ولا ملكني أحد سواه، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: يا أعرابي! بالذي أنطقها بعذرك ما الذي قلت؟ قال: قلت: اللهم إنك لست برب استحدثناك، ولا معك إله أعانك على خلقنا، ولا معك رب فنشك في ربوبيتك، أنت ربنا كما نقول، وفوق ما يقول القائلون، أسألك أن تصلي على محمد، وأن تبرئني ببراءتي، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: والذي بعثني بالكرامة يا أعرابي! لقد رأيت الملائكة يبتدرون أفواه الأزقة يكتبون مقالتك فأكثر الصلاة علي‘‘.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ہم رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اچانک اونٹنی پر سوار ایک بلند آواز گنوار یمنی بدو آیا، اس نے اونٹنی کو مسجد کے دروازے کے پاس بٹھایا، پھر وہ (مسجد کے)اندر آیا اور سلام عرض کرکے بیٹھ گیا، جب اس بدو نے اپنا مقصد پورا کرلیا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! بدو جس اونٹنی پر سوار ہے وہ چوری کی ہے، آپﷺ نے فرمایا: کیا گواہی موجود ہے؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں، یارسول اللہﷺ! رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے علی! اگر بدو کے خلاف گواہی قائم ہوجائےتو اس سے اللہ کا حق لے لو، اور اگر گواہی قائم نہ ہو تو اسے میرے پاس لے آنا، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ
اس بدو نے تھوڑی دیر کےلئے اپنے سر کو جھکایا، نبی ﷺ نے فرمایا: اے بدو! تم اللہ کے حکم کےلئے کھڑے ہوجاؤ ورنہ اپنی گواہی لے کر آؤ، تب اونٹنی دروازے کے پیچھے سے بولی ، اے اللہ کے رسولﷺ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت کے ساتھ مبعوث کیا ہے! اس نے مجھے نہیں چرایا،اور نہ ہی اس کے سوا میرا کوئی دوسرا مالک ہے،تو حضورﷺْ نے اس بدو سے پوچھا: اے اعرابی! اس ذات کی قسم! جس نے اونٹنی سے تمہارے حق میں گواہی دلوائی تم نے کیا کہا تھا؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے (یہ کلمات) کہے تھے:’’ اللهم إنک لست برب استحدثناک، ولا معک إله اعانک على خلقنا، ولا معك رب فنشک فی ربوبیتک، أنت ربنا كما نقول، وفوق ما يقول القائلون، أسألك أن تصلی على محمد، وأن تبرئنی ببراءتی‘‘.
اے ہمارے اللہ! تو ایسا رب نہیں جس کو ہم نے خود گھڑ لیا ہے،اور نہ تیرے ساتھ کوئی دوسرا الہ ہماری خلقت میں شریک ہے،اور نہ ہی تیرے علاوہ کوئی دوسرا رب ہے کہ ہم تیری ربوبیت میں شک کریں،تو ہی ہمارا رب ہے جیسے ہم کہتے ہی ہیں، اور تو کہنے والوں سے بڑھ کر ہے، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدﷺ پر رحمت بھیج اور تو مجھ کو بری کردے،نبی اکرمﷺنے فرمایا: اے اعرابی! اس ذات کی قسم! جس نے مجھے شرافت کے ساتھ بھیجا ہے، میں نے فرشتوں کو راستوں کے کناروں سے تیزی کے ساتھ آکر تمہاری بات کو لکھتے ہوئے دیکھا ہے، لہذا تم مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔
روایت پر ائمہ کا کلام
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المستدرك‘‘[2] میں روایت کی تخریج کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’رواة هذا الحديث عن آخرهم ثقات، ويحيى بن عبد الله المصري هذا لست أعرفه بعدالة ولا جرح‘‘. اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور یحیی بن عبد اللہ مصری کے بارے میں مجھے جرح وتعدیل کی معرفت نہیں ہے۔
علامہ دَمِیری رحمہ اللہ نے ’’حیاة الحیوان‘‘[3] میں اور علامہ مقریزی رحمہ اللہ نے ’’إمتاع الأسماع‘‘[4]میں امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص المستدرك‘‘[5] میں زیر بحث روایت کو اختصار کے ساتھ ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ قلت: وذكر باقي الخبر، وهو كذب، قال الحاكم: رواة هذا الحديث ثقات، ويحيى لست أعرفه بعدالة ولا جرح، (قلت:) هو الذي اختلقه‘‘.
میں کہتا ہوں: اور حاکم رحمہ اللہ نے باقی خبر کو ذکر کیا، اور وہ جھوٹی خبر ہے، حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کے راوی ثقہ ہیں، اور یحیی کی عدالت وجرح کے بارے میں مجھے معرفت نہیں ہے، میں (حافظ ذہبی رحمہ اللہ ) کہتا ہوں: اسی (یحیی بن عبد اللہ مصری) نے ہی اس حدیث کو گھڑا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[6] میں یحیی بن عبد اللہ مصری کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’عن عبد الرزاق، فذكر حديثا باطلا بيقين، فلعله افتراه‘‘. اس نے عبد الرزاق رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے ایک حدیث ذکر کی ہے، جو یقینی طور پر باطل ہے، شاید اس نے ہی اسے گھڑا ہے۔
حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ ’’فوائد حديثية‘‘[7] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قلت: قبح الله واضعه، ما أجهله بشرع الله ودينه، فإن هذه الناقة لم يدعها أحد، ولا جاء الذي سرقت منه، فقال: هذا سرق ناقتي، وحد السرقة لا يقام إلا إذا ادعى المسروق منه السرقة، وطالب بالمال، والنبي صلى الله عليه وسلم لم يكن ليقيم هذه السرقة بمجرد قول القائل: هذه الناقة مسروقة، ولا ببينة تشهد أنها مسروقة، ما لم يأت مالكها يدعي ذلك، ويطالب بها‘‘.
میں کہتا ہوں:اللہ تعالی اس روایت کے گھڑنے والے کا برا کرے، اس نے شریعت اور اللہ کے دین کے ساتھ کتنی ہی جہالت برتی ہے، کیونکہ اس اونٹنی کا کسی نے دعوی نہیں کیا اور نہ ہی اس شخص نے آکر کہا جس کی اونٹنی چرائی گئی تھی کہ اس نے میری اونٹنی چوری کی ہے، اور حد سرقہ تو اس وقت لگائی جاتی ہے جب مالک چوری کا دعوی کرتا ہے اور مال کا مطالبہ کرتا ہے، اور نبی ﷺ صرف کہنے والے کے کہنے کی وجہ سے جبکہ صورت حال یہ ہو کہ اس کے پاس اس بات پر کوئی گواہی بھی نہ ہو کہ یہ اونٹنی چوری کی ہے، حد نہ لگاتے تھے، جب تک اونٹنی کا مالک اس کا دعوی اور اس کا مطالبہ نہ کرے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘[8]میں زیر بحث روایت میں موجود راوی یحیی بن عبد اللہ مصری کے ترجمہ میں فرماتے ہیں:
’’والحديث المذكور أورده الحاكم في المستدرك في علامات النبوة، وهو ظاهر النكارة بإسناد الصحيح، وهو من طريق اليمان بن سعيد المصيصي، عن يحيى، عن عبد الرزاق، عن معمر، عن الزهري، عن سالم، عن أبيه، وهذا موضوع على الإسناد المذكور، وقد أخرجه الطبراني في الدعاء من طريق سعيد بن موسى الأزدي الحمصي، عن الثوري، عن عمرو بن دينار، عن نافع، عن ابن عمر ... فذكر نحوه بطوله، واليمان ضعيف كما سيأتي في ترجمته، وهو بسعيد أشبه، ولعل سنده انقلب على اليمان، وسعيد تقدم أنه متهم بالوضع‘‘.
اس مذکورہ روایت کو حاکم رحمہ اللہ نے ’’مستدرک‘‘ میں علامات نبوت میں ذکر کیا ہے، اور یہ روایت صحیح سند کے ساتھ ہے جس کی نکارت ظاہر ہے، اور وہ بطریق یمان بن سعید مصیصی، عن یحیی، عن عبد الرزاق، عن معمر، عن الزہری، عن سالم، عن ابیہ ہے، اور یہ اس سند کے ساتھ من گھڑت ہے،اور طبرانی رحمہ اللہ نے ’’الدعاء‘‘ میں اس روایت کی تخریج سعید بن موسی ازدی حمصی، عن الثوری، عن عمرو بن دینار، عن نافع، عن ا بن عمر رضی اللہ عنہما کے طریق سے کی ہے، اور اسی طرح ایک لمبی حدیث ذکر کی ہے، اور یمان ضعیف ہے جیسا کہ اس کے حالات میں اس کا ذکر آئے گا، اور وہ سعید کے اشبہ ہے، شاید اس کی سند میں بھی یمان پر قلب ہوا ہے، اور سعید کے بارے میں پہلے گزر چکا ہے کہ وہ متہم بالوضع ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’الخصائص الكبرى‘‘[9] میں فرماتے ہیں:
’’قال الحاكم: رواته ثقات، وفيه يحيى بن عبد الله المصري، عن عبد الرزاق، لا أعرفه ولا جرح، قال الذهبي: هو الذي اختلقه‘‘. حاکم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس حدیث کے روای ثقہ ہیں، اور اس میں یحیی بن عبد اللہ مصری ہے جو عبد الرزاق سے نقل کرتا ہے، مجھے اس کے بارے میں جرح وتعدیل کی معرفت نہیں ہے، اور ذہبی l نے فرمایا کہ اسے یحیی بن عبد اللہ مصری نے ہی گھڑا ہے۔
نیز علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’مناهل الصفا‘‘[10] میں فرماتے ہیں:
’’ الطبراني عن زيد بن ثابت بسند فيه مجاهيل، والحاكم من حديث ابن عمر، وقال الذهبي: إنه موضوع‘‘. اسے طبرانی رحمہ اللہ نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایسی سند سے تخریج کیا ہے جس میں مجاہیل ہیں، اور حاکم رحمہ اللہ نے اس کی تخریج ابن عمر رضی اللہ عنہما کے طریق سے کی ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت من گھڑت ہے۔
واضح رہے کہ امام طبرانی رحمہ اللہ کے تخریج کردہ طریق زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی تفصیل آگے آ رہی ہے، ان شاء اللہ۔
ملا علی قاری رحمہ اللہ ’’شرح الشفاء‘‘[11]میں فرماتے ہیں:
’’ رواه الطبراني عن زيد بن ثابت، فيه مجاهيل، والحاكم من حديث ابن عمر، قال الذهبي: وهو موضوع. وفيه نظر‘‘. اسے طبرانی رحمہ اللہ نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے تخریج کیا ہے، جس میں مجاہیل ہیں، اور حاکم رحمہ اللہ نے اس کی تخریج ابن عمر رضی اللہ عنہما کے طریق سے کی ہے، اور اس روایت کو ذہبی رحمہ اللہ نے من گھڑت کہا ہے، اور اس میں نظر ہے۔
علامہ خفاجی رحمہ اللہ ’’نسيم الرياض‘‘[12] میں فرماتے ہیں:
’’ رواه الطبراني عن زيد بن ثابت بسند فيه مجاهيل، والحاكم عن ابن عمر، وقال الذهبي: إنه موضوع‘‘. اسے طبرانی رحمہ اللہ نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایسی سند سے تخریج کیا ہے جس میں مجاہیل ہیں، اور حاکم رحمہ اللہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے طریق سے اس کی تخریج کی ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت من گھڑت ہے۔
علامہ مہدی فاسی رحمہ اللہ ’’مطالع المسرات‘‘[13] میں فرماتے ہیں:
’’ أخرجه الحاكم من حديث ابن عمر، وقال الذهبي: إنه موضوع، وأخرجه الطبراني عن زيد بن ثابت رضي الله تعالى عنه بسند فيه مجاهيل‘‘. اسے حاکم رحمہ اللہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے تخریج کیا ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ من گھڑت ہے، اور اسے طبرانی رحمہ اللہ نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایسی سند سے تخریج کیا ہے جس میں مجاہیل ہیں۔
امام حاکم رحمہ اللہ ’’المستدرك‘‘[14] میں زیر بحث روایت تخریج کرکے فرماتے ہیں: ’’رواة هذا الحديث عن آخرهم ثقات، ويحيى بن عبد الله المصري هذا لست أعرفه بعدالة ولا جرح‘‘. اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور یحیی بن عبد اللہ مصری کے بارے میں مجھے جرح وتعدیل کی معرفت نہیں ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغني‘‘[15] میں یحیی بن عبد اللہ مصری کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’عن عبد الرزاق بخبر باطل قطعا‘‘. اس نے عبد الرزاق کے انتساب سے قطعی طور پر ایک باطل حدیث بیان کی ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[16]میں فرماتے ہیں: ’’شيخ مصري، عن عبد الرزاق، فذكر حديثا باطلا بيقين، فلعله افتراه‘‘. یحیی بن عبد اللہ شیخ مصری ہے، اس نے عبد الرزاق رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے ایک حدیث ذکر کی ہے، جو یقینی طور پر باطل ہے، شاید اس نے ہی اسے گھڑا ہے۔
علامہ سبط ابن العجمی رحمہ اللہ نے’’الكشف الحثيث‘‘[17]میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول پر ااعتماد کیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[18] میں یحیی بن عبد اللہ مصری کو وضاعین و متہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’بخبر باطل اتهم به‘‘. ایک باطل حدیث کی وجہ سے متہم قرار دیا گیا ہے۔
طریق ابن عمر رضی اللہ عنہما بسند یحیی بن عبد اللہ مصری کو حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’جھوٹ‘‘ اور ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے رسول ا للہﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
امام طبرانی رحمہ اللہ ’’الدعاء‘‘[19] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا محمد بن حموس بن نصر القطان الهمداني، ثنا عمر بن حفص الوصابي الحمصي، ثنا سعيد بن موسى الأزدي، عن سفيان الثوري، عن عمرو بن دينار، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنه قال: جاءوا برجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فشهدوا عليه أنه سرق ناقة لهم، فأمر به النبي صلى الله عليه وسلم أن يقطع، فولى الرجل وهو يقول: اللهم صل على محمد حتى لا يبقى من صلاتك شيء، وبارك على محمد حتى لا يبقى من بركاتك شيء، وسلم على محمد حتى لا يبقى من السلام شيء، فتكلم الجمل فقال: يا محمد! إنه بريء من سرقتي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: من يأتيني بالرجل؟ فابتدره سبعون من أهل بدر فجاءوا به إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا هذا! ما قلت آنفا وأنت مدبر؟ فأخبره بما قال، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لذلك نظرت إلى الملائكة يخترقون سكك المدينة حتى كاد أن يحول بيني وبينك الملائكة، ثم قال النبي صلى الله عليه وسلم: لتردن على الصراط ووجهك أضوأ من القمر ليلة البدر‘‘.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی کو لائے اور اس کے خلاف گواہی دی کہ اس نے ان کی اونٹنی کو چرایا ہے، نبیﷺ نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، اس آدمی نے جاتے ہوئے یہ کلمات کہے: ’’اللهم صل على محمد حتى لایبقى من صلاتک شيء، وبارک على محمد حتى لا یبقى من برکاتک شيء، وسلم على محمد حتى لایبقى من السلام شيء‘‘. اے اللہ! تو محمدﷺ پر رحمتیں بھیج یہاں تک کہ تیری رحمتوں میں سے کچھ نہ بچے، اور محمدﷺ پر برکتیں بھیج یہاں تک کہ تیری برکتوں میں سے کچھ نہ بچے، اور محمدﷺ پر سلام بھیج یہاں تک کہ تیرے سلام میں سے کچھ باقی نہ رہے، اونٹنی[20] بولی: اے محمدﷺ! یہ شخص میری چوری کے جرم سے بری ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: کون ہے جو اس آدمی کو میرے پاس لائے گا؟ ستر بدری صحابہ رضی اللہ عنہم اس کی طرف لپکے، اور اس آدمی کو نبیﷺ کی خدمت میں لائے، نبی ﷺ نے فرمایا: اے شخص! تو نے ابھی لوٹتے ہوئے کیا کہا تھا؟ اس نے جو کہا تھا وہ بتا دیا، نبی ﷺ نے فرمایا: اسی وجہ سے میں نے فرشتوں کو مدینے کی گلیوں کے درمیان دیکھا قریب تھا کہ فرشتے میرے اور تمہارے درمیان حائل ہوجاتے، پھر نبی ﷺ نے فرمایا: تو پل صراط پر آئے گا اور تیرا چہرہ چودہویں کے چاند سے بھی زیادہ روشن ہوگا۔
یہی روایت امام دیلمی رحمہ اللہ نے ’’مسند الفردوس‘‘[21] میں امام طبرانی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’إتحاف المهرة‘‘[22] میں زیر بحث روایت کے بارے میں بطریق یحیی بن عبد اللہ کے تحت فرماتے ہیں:
’’ قلت: والراوي عنه يمان بن سعيد المصيصي، ضعفه الدارقطني، وذكره ابن حبان في الثقات، فقال: ربما خالف. انتهى، وهذا السند مقلوب، فلعله كان عند المصيصي بسند [ ]، وأخرجه الطبراني في الدعوات من رواية سعيد بن موسى الأزدي الجهني، وهو متهم بالوضع، عن الثوري، عن عمرو بن دينار، عن نافع، عن ابن عمر، نحو هذه القصة، فلعل اليمان حمله عن سعيد، فانقلب، والله أعلم‘‘.
میں کہتا ہوں کہ یحیی بن عبد اللہ سے نقل کرنے والے راوی یمان بن سعید کو دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ’’ثقات‘‘ میں ذکر کرکے کہا ہے: یہ کبھی کبھی خلاف کرتا ہے، انتہی، (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اور یہ سند مقلوب ہے، شاید یہ مِصِّیصِی کے پاس بسند (اصل میں یہاں بیاض ہے)، اور اسے طبرانی رحمہ اللہ نے ’’الدعوات‘‘ میں بطریق سعید بن موسی ازدی جہنی جو متہم بالوضع ہے، عن الثوری، عن عمرو بن دینار، عن نافع، عن ابن عمر رضی اللہ عنہما اس جیسا قصہ تخریج کیا ہے،ممکن ہے کہ یمان سے اسے سعید نے لیا ہو، پھر یہ (اس پر) منقلب ہوگیا ہو، واللہ اعلم۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’القول البديع‘‘[23] میں فرماتے ہیں:
’’أخرجه الديلمي ولايصح، وكذا رواه الطبراني في الدعا، وفي سنده سعيد بن موسى الأزدي، اتهم بوضع الحديث‘‘. اس روایت کو دیلمی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے، اور یہ روایت صحیح نہیں ہے، اور اسی طرح طبرانی رحمہ اللہ نے ’’دعا‘‘ میں اس کی تخریج کی ہے، اور اس کی سند میں سعید بن موسی ازدی ہے جو حدیث گھڑنے میں متہم ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات‘‘[24] میں زیر بحث روایت کو من گھڑت روایات میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’سعيد بن موسى يضع الحديث‘‘. (سند کا راوی) سعید بن موسی حدیث گھڑتا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے’’تنزيه الشريعة‘‘[25]میں زیر بحث روایت کو ’’فصل ثالث‘‘ میں ذکر کرکے علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور اور حافظ سخاوی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ ’’الدر المنضود‘‘[26] میں زیر بحث روایت کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’ أخرجه الديلمي ولا يصح، والطبراني، وفي سنده راو اتهم بوضعه‘‘. اسے دیلمی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے، اور یہ روایت صحیح نہیں ہے، اور طبرانی رحمہ اللہ نے بھی اس کی تخریج کی ہے، اور اس کی سند میں متہم بالوضع راوی ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[27] میں سعید بن موسی کے ترجمہ میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’فلست أدري وضعه سعيد بن موسى أو سليمان بن سلمة، لأن الخبر في نفسه موضوع، ليس من حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا من حديث ابن عمر، ولا من حديث نافع، ولا من حديث مالك، وسليمان بن سلمة ليس بشيء، فليس يخلو [الخبر] من أن يكون (مما) عمله أحدهما‘‘.
مجھے نہیں معلوم کہ اس حدیث کو سعید بن موسی نے گھڑا ہے، یا سلیمان بن سلمہ نے گھڑا ہے، کیونکہ خبر فی نفسہ من گھڑت ہے، یہ نہ تو رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے، اور نہ ہی ابن عمر رضی اللہ عنہما کی، اور نہ نافع کی، اور نہ ہی مالک کی حدیث ہے، اور سلیمان بن موسی ’’لیس بشیء‘‘ ہے چنانچہ یہ خبر دونوں (یعنی سعید بن موسی یا سلیمان بن سلمہ) میں سے کسی ایک کے عمل سے خالی نہیں ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے’’تذكرة الحفاظ‘‘[28] میں، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’ الموضوعات‘‘[29] ، ’’ الضعفاء‘‘[30] اور’’ العلل‘‘[31] میں، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ديوان الضعفاء‘‘[32] میں اور علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’اللآلئ‘‘[33] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ ’’التمهيد‘‘[34] میں ایک دوسری حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’ورواه أيضا سعيد بن موسى عن مالك بإسناده مثله، وموسى بن محمد وسعيد بن موسى متروكان، والحديث موضوع‘‘. اس روایت کو سعید بن موسی نے بھی اس جیسی اسناد کے ساتھ روایت کیا ہے اور موسی بن محمد اور سعید بن موسی دونوں متروک ہیں، اور حدیث من گھڑت ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’معرفة التذكرة‘‘[35] میں حدیث: ’’ لولا المنابر‘‘ کے تحت فرماتے ہیں: ’’فيه سعيد بن موسى الأزدي وسليمان بن سلمة، كلاهما يضع‘‘. اس کی سند میں سعید بن موسی اور سلیمان بن سلمہ ہیں اور یہ دونوں حدیث گھڑتے تھے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[36] میں حدیث: ’’ لولا المنابر‘‘ کے تحت فرماتے ہیں: ’’من وضع سعيد بن موسى على مالك، عن نافع، عن ابن عمر‘‘.سعید بن موسی کی یہ حدیث بطریق مالک، عن نافع، عن ابن عمر رضی اللہ عنہما پر گھڑی ہوئی احادیث میں سے ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغني‘‘[37] میں فرماتے ہیں: ’’ اتهمه ابن حبان بوضع الحديث، وله عن رباح بن زيد موضوعات‘‘. سعید بن موسی کو ابن حبان رحمہ اللہ نے متہم قرار دیا ہے، اور سعید بن موسی کی رباح بن زید کے انتساب سے من گھڑت احادیث ہیں۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ’’مجمع الزوائد‘‘[38] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وفيه سعيد بن موسى الأزدي، وهو كذاب‘‘. اور اس روایت کی سند میں سعید بن موسی ازدی ہے، اور وہ کذاب ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[39] میں سعید بن موسی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کا کلام ذکر کیا ہے۔
زیر بحث روایت کو اس سند سے حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے ’’لایصح‘‘ کہا ہے، اور فرمایا ہے کہ اس کی سند میں سعید بن موسی ازدی حدیث گھڑنے میں متہم ہے، علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور ان کی اتباع میں علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اس روایت کو اس طریق سے ’’موضوعات‘‘ میں شمار کیا ہے، اور علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں متہم بالوضع راوی ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس سند سے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
امام طبرانی رحمہ اللہ ’’المعجم الكبير‘‘[40] اور’’الدعاء‘‘[41]میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا الحسين بن إسحاق التستري، ثنا فروة بن عبد الله بن سلمة الأنصاري بالأبواء، ثنا هارون بن يحيى الحاطبي، ثنا زكريا بن إسماعيل بن يعقوب بن إسماعيل بن زيد بن ثابت، عن أبيه إسماعيل، عن عمه سليمان بن زيد بن ثابت، قال: قال زيد بن ثابت: غدونا يوما غدوة من الغدوات مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى كنا في مجمع طرق المدينة، فبصرنا بأعرابي أخذ بخطام بعيره حتى وقف على النبي صلى الله عليه وسلم ونحن حوله، فقال: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته، فرد عليه النبي صلى الله عليه وسلم فقال: كيف أصبحت؟ قال: ورغا البعير، وجاء رجل كأنه حرسي، فقال الحرسي: يا رسول الله! هذا الأعرابي سرق البعير، فرغا البعير ساعة وحن، فأنصت له رسول الله صلى الله عليه وسلم يسمع رغاءه وحنينه، فلما هدأ البعير أقبل النبي صلى الله عليه وسلم على الحرسي فقال: انصرف عنه فإن البعير شهد عليك أنك كاذب، فانصرف الحرسي، وأقبل النبي صلى الله عليه وسلم على الأعرابي فقال: أي شيء قلت حين جئتني؟ قال: قلت: بأبي أنت وأمي، اللهم صل على محمد حتى لا تبقى صلاة، اللهم بارك على محمد حتى لا تبقى بركة، اللهم سلم على محمد حتى لا يبقى سلام، اللهم وارحم محمدا حتى لا تبقى رحمة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله [جل وعز] أبداها لي والبعير ينطق بعذره، وإن الملائكة قد سدوا الأفق‘‘.
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم کسی دن صبح کے وقت رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ ہم مدینے کے کسی چوراہے میں تھے، ہم نے ایک اعرابی کو اونٹ کی لگام پکڑے ہوئے دیکھا حتی کہ وہ نبیﷺ کے پاس آکر رک گیا، اور ہم آپ ﷺ کے ارد گرد تھے، اس نے السلام علیک ایہاالنبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہا، آپﷺ نے جواب ارشاد فرمایا، اس نے عرض کیا: آپ نے کس حال میں صبح کی؟(راوی کہتے ہیں)اونٹ بلبلایا، اور ایک آدمی آیا جو کہ محافظ معلوم ہوتا تھا، اس نے عرض کیا: یارسول اللہ! اس اعرابی نے اس اونٹ کو چوری کیا ہے، پھر اونٹ تھوڑی دیر کےلئے بلبلایا اور بولا، حضورﷺ نے اس کے بلبلانے اور بولنے کو خاموش ہو کر سنا، جب اونٹ خاموش ہوگیاتو نبی ﷺ اس محافظ کی طرف متوجہ ہوئے ، اور اس سے فرمایا واپس لوٹ جاؤ، کیونکہ اونٹ نے تمہارے جھوٹا ہونے کی گواہی دی ہے، چنانچہ وہ محافظ واپس لوٹ گیا، نبیﷺ اعرابی کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے فرمایا: تو جب میرے پاس آیا تھا تو تو نے کیا پڑھا تھا؟ اس نے عرض کیا میں نے کہا تھا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں: ’’ اللهم صل على محمد حتى لا تبقى صلاة، اللهم بارک على محمد حتى لا تبقى برکة، اللهم سلم على محمد حتى لا یبقى سلام، اللهم وارحم محمدا حتى لا تبقى رحمة‘‘. اے اللہ! تو محمدﷺ پر درود بھیج یہاں تک کہ کوئی درود باقی نہ رہے، اور محمدﷺ پر برکت بھیج یہاں تک کہ کوئی برکت باقی نہ رہے، اور محمدﷺ پر سلام بھیج یہاں تک کہ کوئی سلام باقی نہ رہے، اور محمدﷺ پر رحمت بھیج یہاں تک کہ کوئی رحمت باقی نہ رہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی نے اسے میرے لئے ظاہر کردیا کہ اونٹ اس کے عذر کوبیان کررہا تھا، اور فرشتوں نے افق کو بند کردیا تھا (یعنی کثرت کی وجہ سے)۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ’’مجمع الزوائد‘‘[42] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’رواه الطبراني، وفيه من لم أعرفهم‘‘. اس روایت کو طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہےاس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن کی مجھے معرفت نہیں۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘[43] میں زیر بحث روایت کو سند کے راوی ہارون بن یحیی حاطبی کے ترجمہ میں اس کی منکر روایات میں نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وهو حديث طويل ظاهر النكارة‘‘. یہ لمبی حدیث ہے جس کی نکارت ظاہر ہے۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے ’’القول البديع‘‘[44] میں اور حافظ ہیتمی رحمہ اللہ نے ’’الدر المنضود‘‘[45] میں حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’مناهل الصفا‘‘[48] میں فرماتے ہیں:
’’ الطبراني عن زيد بن ثابت بسند فيه مجاهيل، والحاكم من حديث ابن عمر، وقال الذهبي: إنه موضوع‘‘. اسے طبرانی رحمہ اللہ نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایسی سند سے تخریج کیا ہے جس میں مجاہیل ہیں، اور حاکم رحمہ اللہ نے اس کی تخریج ابن عمر رضی اللہ عنہما کے طریق سے کی ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت من گھڑت ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’الخصائص الكبرى‘‘[49] میں زیر بحث روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’أخرجه الطبراني بسند فيه مجهولون عن زيد بن ثابت ...‘‘. ’’طبرانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایسی سند سے تخریج کیا جس میں مجہول راوی ہیں۔۔۔‘‘۔
علامہ مہدی فاسی رحمہ اللہ ’’مطالع المسرات‘‘[50] میں فرماتے ہیں:
’’ أخرجه الحاكم من حديث ابن عمر، وقال الذهبي: إنه موضوع، وأخرجه الطبراني عن زيد بن ثابت رضي الله عنه بسند فيه مجاهيل‘‘. اسے حاکم رحمہ اللہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے تخریج کیا ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ من گھڑت ہے، اور اسے طبرانی رحمہ اللہ نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایسی سند سے تخریج کیا ہے جس میں مجاہیل ہیں۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[51] میں فرماتے ہیں:
’’(قلت) جاء من حديث زيد بن ثابت، أخرجه الطبراني، وقال الحافظ ابن حجر في ترجمة هارون بن يحيى الحاطبي أحد رواته، هو منكر، ظاهر النكارة ...‘‘. ’’اس حدیث کو زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے طریق سے طبرانی رحمہ اللہ نے تخریج کیا ہے، اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، ہارون بن یحیی حاطبی جو اس روایت کا ایک راوی ہے کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: یہ منکر ہے، اس کی نکارت ظاہر ہے۔۔۔‘‘۔
علامہ خفاجی رحمہ اللہ ’’نسيم الرياض‘‘[52] میں فرماتے ہیں:
’’ رواه الطبراني عن زيد بن ثابت بسند فيه مجاهيل، والحاكم عن ابن عمر، وقال الذهبي: إنه موضوع‘‘. اسے طبرانی رحمہ اللہ نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ایسی سند سے تخریج کیا ہے جس میں مجاہیل ہیں، اور حاکم رحمہ اللہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے طریق سے اس کی تخریج کی ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت من گھڑت ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الكبير‘‘[53] میں فرماتے ہیں: ’’مديني، لا يتابع على حديثه من هذا الوجه، وقد روي بغير هذا الإسناد,خلاف هذا اللفظ من طريق أصلح من هذا‘‘. یہ مدینی ہے، اس ہارون بن یحیی کی حدیث کی اس سند میں متابعت نہیں کی گئی، اور یہ حدیث اس کے علاوہ دوسری سند سے جو اس سند سے اصلح ہے، ان لفظوں کے علاوہ دوسرے الفاظ سے منقول ہے۔
اس کے بعد حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے ہارون بن یحیی کی ’’عافیت‘‘ کے مضمون پر مشتمل ایک روایت تخریج کی ہے[54] ۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ اسی ہارون بن یحیی کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’وجدت من روايته حديثا منكرا تقدم في ترجمة أحمد بن داود، ووقفت له على عدة أحاديث مناكير، وما عرفته إلى الآن، ثم وجدته في الضعفاء للعقيلي، فقال: مدني، لا يتابع على حديثه‘‘[55].
مجھے اس کی ایک منکر حدیث ملی ہے جو احمد بن داؤد کے ترجمہ میں گزر چکی ہے[56] ، اور میں اس کی متعدد منکر احادیث پر واقف ہوا ہوں، لیکن ہارون بن یحیی کی مجھے اب تک معرفت نہیں ہوسکی، پھر مجھے عقیلی رحمہ اللہ کی ’’ضعفاء‘‘ میں اس کا ذکر مل گیا، عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ مدنی ہے، اس کی حدیثوں کی متابعت نہیں کی جاتی۔
اس کے بعد حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ عقیلی رحمہ اللہ کی تخریج کردہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے منقول ’’عفو و عافیت‘‘ والی حدیث نقل کی، اور پھر خود امام طبرانی رحمہ اللہ کے طریق سے ہارون بن یحیی سے منقول زیر بحث ’’اونٹ‘‘ والی حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی روایت تخریج کی، پھر لکھتے ہیں: ’’وهو حديث طويل، ظاهر النكارة‘‘. یہ لمبی حدیث ہے، اس کی نکارت ظاہر ہے[57] ۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے بھی ’’تنزيه الشريعة‘‘[58] میں اس زیر بحث ’’اونٹ‘‘ والی حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی حدیث کو نقل کرکے حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانى رحمہ اللہ اور ان كى اتباع میں علامہ ہیتمی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اسے ’’ظاہر النکارہ‘‘ قرار دیا ہے، نیز حافظ سخاوی رحمہ اللہ اور ان کی اتباع میں علامہ ہیتمی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ’’بسند ہالک‘‘ کہا ہے ، لہذا زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
آپ ما قبل تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ زیر بحث روایت تین سندوں سے منقول ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اسے ’’من گھڑت‘‘ اور حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے ’’ظاہر النکارہ‘‘ کہا ہے، لہذا اسےرسول اللہﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] المستدرك:2/676،رقم:4236،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1422هـ .
[2] المستدرك:2/676،رقم:4236،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1420هـ .
[3] حياة الحيوان الكبرى:2/457،ت:أحمد حسن بسج،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1424هـ .
[4] إمتاع الأسماع:5/264،ت:محمد عبد الحميد النميسي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1420هـ .
[5] تلخيص المستدرك للذهبي بذيل المستدرك:2/620،ت:يوسف عبد الرحمن المرعشلي،دار المعرفة ـ بيروت .
[6] ميزان الاعتدال:4/390،رقم:9561،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت.
[7] فوائد حديثية:ص:71،ت:أبو عبيدة مشهور بن حسن، أبو معاذ إياد بن عبد اللطيف القيسي،دار ابن الجوزي ـ المملكة العربية السعودية،الطبعة الأولى1416هـ .
[8] لسان الميزان:۸/۴۵۶،رقم:۸۴۸۲ ،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[9] الخصائص الكبرى:2/98،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الخامسة۱۴۳۸هـ .
[10] مناهل الصفا في تخريج أحاديث الشفا:ص:133،رقم:625،ت:سمير القاضي،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة الأولى1408هـ .
[11] شرح الشفاء:1/643،ت:عبد الله محمد الخليلي، دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1421هـ .
[12] نسيم الرياض:4/61،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1421هـ .
[13] مطالع المسرات:ص:160،مطبعة وادی النیل ـ مصر،الطبعة۱۲۸۹هـ .
[14] المستدرك:2/676،رقم:4236،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1422هـ .
[15] المغني في الضعفاء:2/522،رقم:7005،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[16] ميزان الاعتدال:4/390،رقم:9561،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت.
[17] الكشف الحثيث:279،رقم:835 ،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى1407هـ .
[18] تنزيه الشريعة:1/127،رقم:22،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[19] الدعاء:ص:322،رقم:1055،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1413هـ .
[20] حدیث کی عربی عبارت میں پہلے لفظ ’’ الناقة‘‘ گزرا، پھر ’’ فتكلم الجمل‘‘ آیا ہے، اس میں موجود لفظ ’’جمل‘‘ کا ترجمہ اونٹنی کیا گیا ہے، کیونکہ علامہ مجد الدین فیروز آبادی رحمہ اللہ ’’ القاموس المحيط‘‘ میں فرماتے ہیں: ’’وشذ للأنثى، فقيل: شربت لبن جملي‘‘. اور ( جمل) کا اطلاق شاذ طور پر اونٹنی پر بھی ہوتا ہے، عربی محاورہ ہے: میں نے اونٹنی کا دودھ پیا (القاموس المحيط:ص:979، مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الثامنة1426هـ) .
[21] انظر الزيادات في الموضوعات: 2/615،رقم:751ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى1431هـ .
[22] إتحاف المهرة:8/393،رقم:9623،ت:يوسف عبد الرحمن المرعشلي،مجمع الملك فهد ـ المدينة المنورة، الطبعة الأولى1417هـ .
[23] القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع:ص:۴۷۰،ت:محمد عوامة،دار اليسر ـ المدينة المنورة،الطبعة الثالثة 1432هـ .
[24] الزيادات على الموضوعات:2/616،رقم:751ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1431هـ .
[25] تنزيه الشريعة:2/332،رقم:49،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[26] الدر المنضود:ص:247،ت:بو جمعة عبد القادر مكري،محمد شادي مصطفى عربش،دار المنهاج ـ بيروت، الطبعة الأولى1426هـ .
[27] المجروحين:1/326،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کی مکمل عبارت یہ ہے: ’’يروي عن مالك، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لولا المنابر لهلك أهل القرى. ثنا الهمداني، ثنا سليمان بن سلمة الخبايري، ثنا سعيد بن موسى، عن مالك، فلست أدري ...‘‘ .
[28] تذكرة الحفاظ:ص:264،رقم:652،ت:حمدي بن عبد المجيد السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى 1415هـ .
[29] الموضوعات:2/105،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفيةـ المدينة المنورة،الطبعة الأولی۱۳۸۶هـ .
[30] الضعفاء والمتروكين:1/326،رقم:1439،ت:عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية- بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[31] العلل المتناهية:2/13،رقم:830 ،ت:إرشاد الحق الأثري،إدارة ترجمان السنة- لاهور.
[32] ديوان الضعفاء:ص:163،رقم:1652،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة- مكة،الطبعة الثانية.
[33] اللآلي المصنوعة:2/25،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة ۱۴۱۷هـ .
[34] التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد:6/699،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي،الطبعة الأولى1439هـ.
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’ومما وضع أيضا على مالك مما يدخل في هذا الباب، ما حدثناه خلف بن قاسم، حدثنا محمد بن أحمد بن كامل، حدثنا عبيد الله بن محمد بن حسين الدمياطي، حدثنا موسى بن محمد بن عطاء، حدثنا مالك، عن نافع، عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هدية الله إلى المومن السائل على بابه. ورواه أيضا: سعيد بن موسى، عن مالك بإسناده مثله، وموسى بن محمد وسعيد بن موسى متروكان، والحديث موضوع‘‘.
[35] معرفة التذكرة:ص:186،رقم:636،ت:عماد الدين أحمد حيدر،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ .
[36] تلخيص الموضوعات:1/178،رقم:410،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى1419هـ .
[37] المغني في الضعفاء:۱/۴۱۴،رقم:۲۴۵۷،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .
[38] مجمع الزوائد:7/97،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’وعن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من دام على قراءة يس كل ليلة، ثم مات، مات شهيدا. رواه الطبراني في الصغير، وفيه: سعيد بن موسى الأزدي، وهو كذاب ...‘‘.
[39] تنزيه الشريعة:1/63،رقم:21،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[40] المعجم الكبير:5/141،رقم:4887،ت:حميدي عبد المجيد السلفي،مكتبة ابن تيمية ـ القاهرة،الطبعة1404هـ .
[41] الدعاء:1/321،رقم:1054،ت:مصطفى عبد القادر عطا، دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الأولى1413هـ .
[42] مجمع الزوائد:9/11،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[43] لسان الميزان:8/315،رقم:8214 ،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلاميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[44] القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع:ص:۴۷۱،ت:محمد عوامة،دار اليسر ـ المدينة المنورة،الطبعة الثالثة1432هـ .
حافظ سخاوی رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’ قلت: وهو ظاهر النكارة، كما صرح به شيخي في ترجمة هارون بن يحيى من اللسان، وعزاه بعضهم لصاحب الدر المنظم في المولد المعظم بلفظ: روي: أن جماعة شهدوا عند النبي صلى الله عليه وسلم على رجل بالسرقة، فأمر بقطعه، وكان المسروق جملا، فصاح الجمل: لا تقطعوه، فقيل له بم نجوت؟ فقال: بصلاتي على محمد في كل يوم مئة مرة، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: نجوت من عذاب الدنيا والآخرة. وكذا أورده ابن بشكوال بلا سند‘‘.
[45] الدر المنضود:ص:248،ت:بوجمعة عبد القادر مكري،محمد شادي مصطفى عربش،دار المنهاج ـ بيروت،الطبعة الأولى1426هـ .
[46] القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع:ص:114،ت:محمد عوامة،دار اليسر ـ المدينة المنورة،الطبعة الثالثة1432هـ .
[47] الدر المنضود:ص:۹۰،ت:بوجمعة عبد القادر مكري،محمد شادي مصطفى عربش،دار المنهاج ـ بيروت،الطبعة الأولى1426هـ .
[48] مناهل الصفا في تخريج أحاديث الشفا:ص:133،رقم:625،ت:سمير القاضي،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة الأولى1408هـ .
[49] الخصائص الكبرى:2/98،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الخامسة۱۴۳۸هـ .
[50] مطالع المسرات:ص:160،مطبعة وادی النیل ـ مصر،الطبعة۱۲۸۹هـ .
[51] تنزيه الشريعة:2/332،رقم:49،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[52] نسيم الرياض:4/61ت:محمد عبد القادر عطا، دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1421هـ .
[53] الضعفاء الكبير:4/361،رقم:1972،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[54] الضعفاء الكبير:4/361،رقم:1972،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
حافظ عقیلی رحمہ اللہ کی تخریج کردہ روایت ملاحظہ ہو:’’حدثني موسى بن صالح بن يحيى بن سعيد القطان، قال: حدثنا عبد الله بن شبيب، قال: حدثنا هارون بن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب قال: حدثني سعيد بن عبد الله بن فضيل، عن أبي حازم، عن سهل بن سعد الساعدي، عن أبي بكر الصديق قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لم يؤت أحد بعد كلمة الإخلاص مثل حسن اليقين والعافية، فسلوا الله حسن اليقين والعافية‘‘. (الضعفاء الكبير:4/361، رقم:1972،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ ) .
[55] لسان الميزان:8/314،رقم:2814،ت:عبدالفتاح أبو غدة،المطبوعات الإسلاميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[56] احمد بن داود کے ترجمہ میں مذکورحافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو:
’’.... وقال أبو سعيد بن يونس: حدث عن أبي مصعب بحديث منكر, فسألته عنه, فأخرجه من كتابه كما حدث به. قلت: الحديث المذكور ذكره أيضا ابن عبد البر في ’’ التمهيد‘‘ في آخر ترجمة عطاء الخراساني، قال: حدثنا خلف بن القاسم، حدثنا إبراهيم بن أحمد الحلبي، حدثنا أحمد بن داود الحراني، حدثنا أبو مصعب، حدثنا مالك، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جده، قال: اجتمع علي وأبو بكر,وعمر وأبو عبيدة رضي الله عنهم ... فذكر الحديث، وفيه: لا ينبغي أن تكون الصنيعة إلا عند ذي حسب أو دين، والرزق يجلبه الله، فاستجلبوه بالصدقة وجهاد الضعيف الحج والعمرة، وجهاد المرأة حسن التبعل لزوجها، وأبى الله أن يرزق عبده إلا من حيث لا يحتسب. وفي الحديث قصة اختصرتها. قال ابن عبد البر: هذا حديث غريب من حديث مالك، وهو حديث حسن، لكنه منكر عندهم عن مالك، لا يصح عنه، ولا أصل له في حديثه, وقد حدث بهذا الحديث أيضا أبو يونس المديني، عن هارون بن يحيى الحاطبي، عن عثمان بن عثمان بن خالد بن الزبير، عن أبيه، عن علي بن الحسين، عن أبيه، عن علي بن أبي طالب به، وهذا حديث ضعيف، وعثمان بن عثمان بن خالد لا أعرفه، ولا الراوي عنه.
قلت: أما عثمان بن خالد فذكره ابن حبان في الطبقة الرابعة من الثقات، وأبو يونس المديني اسمه: محمد بن أحمد وهو معروف، روى عنه: عبد الرحمن بن أبي حاتم وغيره، الضعفاء وسيأتي‘‘. (لسان الميزان:1/455، رقم:501، ت:عبد الفتاح أبو غدة،المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ) .
[57] حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’وأورد من رواية عبد الله بن شبيب عنه، عن سعيد بن عبد الله بن فضيل، عن أبي حازم، عن سهل بن سعد، عن أبي بكر الصديق، حديثا في سؤال العفو والعافية. وأخرج الطبراني من طريق فروة بن سلمة بن عبد الله الأنصاري عنه، عن زكريا بن إسماعيل بن يعقوب بن إسماعيل بن زيد بن ثابت، عن أبيه، عن عمه سليمان، عن زيد بن ثابت، حديثا في قصة الأعرابي الذي اتهم بسرقة البعير، فدعا بدعاء فيه صلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، فشهد البعير ببراءته. وهو حديث طويل ظاهر النكارة‘‘. (لسان الميزان:8/314،رقم:2814،ت:عبد الفتاح أبو غدة،المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ).
[58] تنزيه الشريعة:2/332،رقم:49،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’(قلت)جاء من حديث زيد بن ثابت، أخرجه الطبراني، وقال الحافظ ابن حجر في ترجمة هارون بن يحيى الحاطبي أحد رواته، هو منكر، ظاهر النكارة، وقال السخاوي في القول البديع في حديث ابن عمر: لا يصح، والله أعلم‘‘.