روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس درود شریف کو سات جمعے پڑھے، اور ہر جمعہ میں سات مرتبہ پڑھے، تو اس کےلئے میری شفاعت واجب ہوگی: ’’اللهم صل على محمد وعلى آل محمد صلاة تكون لك رضاء، ولحقه أداء، وأعطه الوسيلة، وابعثه مقام المحمود الذي وعدته، وأجزه عنا ما هو أهله، وأجزه أفضل ما جزيت نبيا عن أمته، وصل على جميع إخوانه من النبيين والصالحين، يا أرحم الراحمين!‘‘۔
باب: درود شریف
درود شریف کے فضائل، مخصوص درود (درودِ تاج، درودِ ماہی وغیرہ) اور ان کے بے اصل ثواب۔
گروپ: سیرت
19 روایات
روایت: جو شخص نماز فجر اور مغرب کے بعدیہ درود شریف پڑھے: ’’اللهم صل على محمد صلاة تكون لك رضا ولحقه أداء‘‘، تو حضور ﷺ کی قبر اور پڑھنے والے کی قبر کے درمیان طاقچہ کھول دیا جائے گا۔
روایت: ’’اللهم صل على محمد في الأولين، وصل على محمد في الآخرين، وصل على في النبيين، وصل على محمد في المرسلين، وصل على محمد في الملإ الأعلى إلى يوم الدين، وعلى آله وأصحابه أجمعين، اللهم آمنت بمحمد ولم أره، فلا تحرمني في الجنان رؤيته، وارزقني محبته، وتوفني على ملته، واسقني من حوضه شرابا سائغا لا نظمأ فيه بعدها أبدا، إنك على كل شيء قدير، اللهم بلغ روح محمد مني تحية وسلاما، اللهم وكما آمنت به، ولم أره، فلا تحرمني في الجنان رؤيته برحمتك، يا أرحم الراحمين!‘‘. اگر کوئی شخص نماز فجر اور مغرب کے بعد اس درود شریف کا تین تین بار ورد کرے تو 1 گناہ معاف ہوں2 درجات بلند ہوں3 غم واندوہ سے خلاصی نصیب ہو4 آنحضرت ﷺ کی محبت نصیب ہو5 ایمان والی موت نصیب ہو6 دشمنوں کے مقابلہ میں مدد نصیب ہو7 اور بہشت میں آپ ﷺ کی رفاقت نصیب ہو، اگر شب جمعہ میں گیارہ بار ورد کرے تو بہت نفع ہو۔
روایت: ایک اونٹنی کا حضور اقدسﷺ کی بارگاہ میں ایک اعرابی کے حق میں درود پڑھنے کی وجہ سے گواہی دینا۔
روایت: ایک مرتبہ یہ درود پڑھنا دس ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کے برابر ہے: ’’ اللهم صل على محمد السابق للخلق نوره والرحمة للعالمين ظهوره، عدد من مضى من خلقك، ومن بقي ومن سعد منهم ومن شقي، صلاة تستغرق العد، وتحيط بالحد، صلاة لاغاية لها ولا انتهاء ولا أمد لها ولا انقضاء صلواتك التي صليت عليه صلاة دائمة بدوامك، وعلى آله وصحبه كذلك والحمد لله على ذلك‘‘.
روایت: اس درود کے پڑھنے والے کو آسمان وزمین بھر کر اور عرش عظیم کے برابر ثواب ملتا ہے: ’’ اللهم صل على محمد ملء السموات والأرض وملء العرش العظيم‘‘.
روایت: درود ماہی اور اس کے فضائل
روایت: جو شخص جمعہ کے دن درود پڑھتا ہے اس کے درود کو نبی ﷺخود سنتے ہیں۔
روایت: ’’آپﷺ کا ارشاد ہے: جس نے یہ درود شریف پڑھا توگویا مجھ پر سارے درود بھیج دئے:
’’اللهم صل على محمد بعدد كل ذكره ألف ألف مرة‘‘.اے اللہ! محمدﷺ پر رحمت کاملہ نازل فرما ان کے ہر مرتبہ ذکر کے عدد کے بقدر لاکھوں مرتبہ‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے بستر پر پہنچ کر سورۂ تبارک الذی پڑھے پھر چار مرتبہ کہے: ’’اللهم رب الحل والحرم والبلد الحرام، والركن، والمقام، والمشعر الحرام، بلغ روح محمد مني تحية وسلاما‘‘. اے حل، حرم، شہر حرام، رکن یمانی، مقام ابراہیم اور مشعر حرام کے پروردگار! میری طرف سے محمد ﷺ کی روح کو درود وسلام بھیج دیجئے، تو اللہ تعالی اس کے لئے دو فرشتے مقرر فرماتے ہیں، وہ دونوں محمد ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، چنانچہ وہ دونوں آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں، اے محمد! فلاں بن فلاں نے آپ کو سلام پیش کیا ہے، تو آپ ﷺ اس کے جواب میں فرماتے ہیں: میری طرف سے فلاں بن فلاں پر سلام ہو، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں‘‘۔