روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’الجمعة حج المساكين‘‘. جمعہ مسکینوں کا حج ہے‘‘، ایک مقام پر ہے: ’’الجمعة حج فقراء أمتي‘‘. جمعہ میری امت کے فقراء کا حج ہے‘‘۔
حکم: مختلف سندوں سے منقول اس روایت کو حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘، ’’بے اصل‘‘ کہا ہے، حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے اسے ’’جھوٹ، من گھڑت‘‘ کہا ہے، نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے بھی اسے ’’من گھڑت‘‘قرار دیا ہے، حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اسے ’’باطل‘‘ اور ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، اس لئے اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت تین طرق سے منقول ہے:
1 روایت بطریقِ عبد اللہ بن یزید مَحْمِش 2 روایت بطریقِ عیسی بن ابراہیم ہاشمی 3 روایت بطریقِ محمد بن اشعث کوفی
زیر بحث روایت حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’المجروحين‘‘[1] میں ہشام بن عبید اللہ رازی کے ترجمہ میں ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’وروى عن ابن أبي ذئب، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: الدجاج غنم فقراء أمتي، والجمعة حج فقرائها، حدثنا[ه] عبد الله بن محمد القِيْرَاطي، قال: حدثنا عبد الله بن يزيد بن مَحْمِش عنه [أي: هشام بن عبيد الله]‘‘.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: مرغیاں میری امت کے فقراء کی بکریاں ہیں، اور جمعہ میری امت کے فقراء کا حج ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[7] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’قال أبو حاتم: هذا موضوع، لا أصل له، والاحتجاج بهشام باطل، قال الدارقطني: هذا الحديث كذب، موضوع، والحمل فيه على عبد الله بن يزيد، ويلقب بحمش [كذا في الأصل، والصحيح: مَحْمِش]‘‘.
ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث من گھڑت ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے، اور ہشام سے احتجاج باطل ہے، دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث جھوٹ، من گھڑت ہے، اوراس میں حمل عبد اللہ بن یزید پر ہے، اور اس کا لقب مَحْمِش ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[8] زیر بحث روایت ایک دوسرے مقام پر تخریج کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قال أبو حاتم بن حبان: هذا حديث كذب، موضوع، لا أصل له، ولا يحتج بحديث هشام، قال الدارقطني: هذا الحديث كذب، موضوع، والحمل فيه على مَحْمِش، فإنه كان يضع الحديث على الثقاة‘‘.
ابو حاتم ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث جھوٹ، من گھڑت ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے، اور ہشام کی حدیث سے احتجاج نہیں کیا جاسکتا، دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث جھوٹ، من گھڑت ہے، اور اس میں حمل مَحْمِش پر ہے، کیونکہ یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’اللآلئ‘‘[9] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الموضوعات‘‘[10]میں حافظ سیوطی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشریعة‘‘[11] میں حافظ سیوطی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’(قلت) اقتصر الحافظ الذهبي في طبقات الحفاظ على قوله بعد إيراده الحديث: هذا غير صحيح، والله أعلم‘‘. میں کہتا ہوں کہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’طبقات الحفاظ‘‘میں اس حدیث کو لانے کے بعد اپنے اس قول پر اقتصار کیا ہے: ’’یہ غیر صحیح ہے‘‘، واللہ اعلم۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان‘‘[12] میں ہشام بن عبید اللہ کے ترجمہ میں زیر بحث روایت اور ایک دوسری روایت ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ كلاهما باطلان‘‘. یہ دونوں حدیثیں باطل ہیں۔
حافظ عبد القادر بن محمد قرشی حنفی رحمہ اللہ نے ’’الجواهر‘‘[13] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[14] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’فيه عبد الله بن يزيد مَحْمِش كذاب، عن هشام بن عبيد الله الرازي‘‘. اس کی سند میں عبد اللہ بن یزید مَحْمِش کذاب ہے، جو اسے ہشام بن عبید اللہ رازی سے روایت کررہاہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاريخ‘‘[15] میں ہشام بن عبید اللہ رازی کے ترجمہ میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے حوالے سے زیر بحث روایت ذکر کرکے فرماتے ہیں: ’’وهذا حديث موضوع‘‘. یہ حدیث من گھڑت ہے۔
اسی طرح حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تذكرة الحفاظ‘‘[16] میں ہشام بن عبید اللہ رازی کے ترجمہ میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے حوالے سے زیر بحث روایت ذکر کرکے فرماتے ہیں: ’’وهذا غير صحيح‘‘. اور یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[17] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے ’’تذکرۃ الحفاظ‘‘والے کلام کو ذکر کیا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[18] میں فرماتے ہیں: ’’ كذبه الدار قطني، وقال: كان يضع الحديث على الثقات‘‘. دار قطنی رحمہ اللہ نے اسے جھوٹا کہا ہے، اور فرمایا ہے: یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’المغني‘‘[19] اور ’’تلخيص الموضوعات‘‘[20] میں اسے ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان‘‘[21] میں عبد اللہ بن یزید مَحْمِش کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’متهم بالكذب‘‘. جھوٹ بولنے میں متہم ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’لسان‘‘[22] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ ’’الكشف الحثيث‘‘[23] میں عبد اللہ بن یزید بن مَحْمِش کو متہم بالوضع راویوں میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال الدارقطني كان يضع الحديث‘‘.دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث گھڑتا تھا۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[24] میں عبد اللہ بن یزید مَحْمِش کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’متهم بالكذب، وقال الدارقطني: كان يضع الحديث‘‘. جھوٹ بولنے میں متہم ہے، دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ ابو بکر اعین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’سألت أحمد بن حنبل: أكتب عن هشام بن عبيد الله؟ فقال: لا، ولا كراهة‘‘[25]. میں نے احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا میں ہشام بن عبید اللہ سے (حدیث) لکھ لیا کروں؟ تو احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں، اور کوئی کراہت بھی نہیں[26]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے ہشام بن عبید اللہ رازی کو ’’صدوق‘‘ کہا ہے[27]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’صدوق، ما رأيت أحدا في بلدنا أعظم قدرا ولا أجل قدرا من هشام بن عبيد الله بالري، ومن أبي مُسْهِر بدمشق‘‘[28]. صدوق ہے، میں نے اپنے شہر میں قدر ومنزلت کے اعتبار سے ہشام بن عبید اللہ رازی سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا، اور دمشق میں ابو مُسْہِر سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا۔
حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعديل‘‘[29] میں فرماتے ہیں: ’’وهو ثقة، يحتج بحديثه‘‘. یہ ثقہ ہے، اس کی حدیث سے احتجاج کیا جائےگا۔
حافظ ابو اسحاق شیرازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’هو لين في الرواية، وفي داره مات محمد بن الحسن رحمه الله‘‘[30]. یہ روایت میں لین ہے، اور ان کے گھر میں محمد بن حسن رحمہ اللہ کا انتقال ہوا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[31] میں فرماتے ہیں: ’’ كان ينتحل مذهب الكوفيين، يروي عن مالك، وابن أبي ذئب، وكان يهم في الروايات ويخطئ، إذا روى عن الأثبات، فلما كثر مخالفته الأثبات، بطل الاحتجاج به‘‘. یہ کوفہ والوں کے مذہب سے آراستہ تھا، یہ مالک اور ابن ابی ذئب سے روایت کرتا ہے، اسے ثبت راویوں سے نقل کرتے ہوئے روایات میں وہم ہوتا، اور خطاء کرتا تھا، چنانچہ جب اس کی ثبت راویوں سے مخالفت کی کثرت ہوگئی تو اس سے احتجاج باطل ہوگیا۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان‘‘[32] میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کا کلام ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’قلت: والحديث الذي أورده له ابن حبان عن ابن أبي ذئب، خطأ بلا شك، فينظر فيمن دونه، وأما الخبر الذي أورده له عن مالك، فقد ذكر الدارقطني في الغرائب أنه تفرد به عن مالك، وأنه وهم فيه، ودخل عليه حديث في حديث، ثم راجعت سند ابن حبان في حديث الغنم، فوجدت الراوي عن هشام ضعيفا جدا، وصفه الدارقطني بوضع الحديث، كما تقدم في ترجمته في العبادلة، فبرئ هشام من عهدته‘‘.
میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ) کہتا ہوں: ہشام کی جس حدیث کو ابن حبان lابن ابی ذئب کے طریق سے لائے ہیں وہ بلاشبہ غلط ہے، سو ان کے علاوہ میں غور کیا جائے، تاہم ابن حبان رحمہ اللہ ہشام کی جس روایت کو مالک رحمہ اللہ کے طریق سے لائے ہیں، دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’غرائب‘‘میں ذکر کیا ہے کہ ہشام اس حدیث میں مالک رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں متفرد ہے، اور ہشام کو اس میں وہم ہوگیا ہے، اور ان پر ایک حدیث دوسری حدیث میں داخل ہوگئی ہے، پھر میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ )نے ’’حدیث غنم‘‘ میں ابن حبان رحمہ اللہ کی سند کی مراجعت کی، تو میں نے ہشام سے روایت کرنے والے راوی کوشدید ضعیف پایا، دار قطنی رحمہ اللہ نے اسے حدیث گھڑنے کے ساتھ موصوف کیا ہے، جیسا کہ عبادلہ میں اس کے ترجمہ میں گزر گیا، لہذا ہشام اس حدیث کی ذمہ داری سے بری ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاريخ الإسلام‘‘[33] میں ہشام بن عبیداللہ رازی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ كان من كبار أئمة السنة‘‘. یہ سنت کے بڑے ائمہ میں سے ہیں۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الحفاظ‘‘[34] میں ہشام بن عبید اللہ رازی کا ترجمہ قائم کرکے اسے ’’فقیہ، احد الاعلام‘‘ کہا ہے، پھر چند سطروں کے بعد فرماتے ہیں: ’’ كان داعية إلى السنة، محطا على الجهمية، وقد لينوه في الحديث، وفي داره مات محمد بن الحسن‘‘. یہ سنت کی طرف داعی تھے، اور جہمیہ کی سرکوبی کرنے والے تھے، اور محدثین نے انہیں حدیث میں ’’لین‘‘ قرار دیا ہے، اور ان کے گھر میں محمد بن حسن رحمہ اللہ کی وفات ہوئی ہے۔
زیر بحث روایت کے بارے میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’من گھڑت ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے‘‘، حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، حافظ دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’یہ جھوٹ، من گھڑت ہے‘‘، نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے بھی اسے ’’من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے، حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اسی طرح حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اسے ’’باطل‘‘ اور ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، اس لئے اسے اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
امام ابو سعید ابن الاعرابی رحمہ اللہ ’’المعجم‘‘[35] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’نا مشرف، نا كثير بن هشام، نا عيسى بن إبراهيم الهاشمي، عن مقاتل بن قيس، عن الضحاك، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الجمعة حج المساكين‘‘.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جمعہ مسکینوں کا حج ہے۔
یہی روایت علامہ قضاعی رحمہ اللہ نے ’’مسند الشهاب‘‘[36] میں امام ابن الاعرابی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے، نیز علامہ قضاعی رحمہ اللہ نے ’’مسند الشهاب‘‘[37] میں امام ابو سعید ابن الاعرابی رحمہ اللہ کے طریق کے علاوہ سے بھی اسے تخریج کیا ہے، اسی طرح یہ روایت حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’تارخ أصبهان‘‘[38] میں، اور حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے ’’تاريخ دمشق‘‘[39] میں تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی عیسی بن ابراہیم ہاشمی پر آکر مشترک ہوجاتی ہیں۔
ر وایت پر ائمہ کا کلام
حافظ صغانی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[40] میں اسے ’’من گھڑت روایات‘‘ میں شمار کیا ہے۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’المقاصد‘‘[41] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’القضاعي من حديث عيسى بن إبراهيم الهاشمي، عن مقاتل، عن الضحاك، عن ابن عباس رفعه به، وفي لفظ له أيضا بإسناده: الفقراء بدل المساكين، وهو عند الحارث بن أبي أسامة في مسنده، ومقاتل ضعيف، وكذا الراوي عنه‘‘.
قضاعی رحمہ اللہ نے اسے عیسی بن ابراہیم ہاشمی، عن مقاتل، عن الضحاک عن ابن عباس رضی اللہ عنہما کے طریق سے مرفوعاً روایت کیا ہے، اور قضاعی رحمہ اللہ نے اپنی اسناد سے ’’المساکین‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’الفقراء‘‘ کے الفاظ سے بھی اس کی تخریج کی ہے، اور یہ حدیث حارث بن ابی اسامہ رحمہ اللہ کے پاس ان کی ’’مسند‘‘ میں موجود ہے، اور مقاتل ضعیف ہے، اور اسی طرح ان سے روایت کرنے والا راوی بھی۔
علامہ عبد الرؤف مناوی رحمہ اللہ ’’فيض القدير‘‘[42] میں فرماتے ہیں:
’’(ابن زنجويه في ترغيبه، والقضاعي) في مسند الشهاب، والحارث بن أبي أسامة كلهم من حديث عيسى بن إبراهيم الهاشمي، عن مقاتل، عن الضحاك، (عن ابن عباس)، قال الحافظ العراقي: سنده ضعيف، وأورده في الميزان في ترجمة عيسى هذا، وقال عن جمع: هو منكر الحديث، متروك، انتهى، وقال السخاوي: مقاتل ضعيف، وكذا الراوي عنه‘‘.
ابن زنجویہ رحمہ اللہ نے اپنی ’’ترغیب‘‘ میں، اور قضاعی رحمہ اللہ نے ’’مسند الشہاب‘‘ میں اور حارث بن ابی اسامہ رحمہ اللہ ان سب نے اسے عیسی بن ابراہیم ہاشمی، عن مقاتل،عن الضحاک، عن ابن عباس رضی اللہ عنہما کے طریق سے اسے روایت کیا ہے، حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کی سند ضعیف ہے، اور (حافظ ذہبی رحمہ اللہ ) اسے ’’میزان‘‘ میں اس عیسی کے ترجمہ میں لاکر ایک جماعت کے انتساب سے فرماتے ہیں: عیسی منکر الحدیث ہے، متروک ہے، انتہی، اور سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مقاتل ضعیف ہے، اور اس سے روایت کرنے والا راوی بھی۔
نیز علامہ مناوی رحمہ اللہ ’’التيسير‘‘[43] میں زیر بحث روایت ’’الجمعة حج المساكين‘‘ کے الفاظ سے ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’(ابن زنجويه في ترغيبه، والقضاعي) في شهابه (عن ابن عباس) (بإسناد ضعيف)‘‘. ابن زنجویہ lنے ’’ترغیب‘‘میں اور قضاعی رحمہ اللہ نے ’’شہاب‘‘میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے طریق سے اسناد ضعیف کے ساتھ اس کی تخریج کی ہے۔
اس کے بعد یہی روایت:’’الجمعة حج الفقراء‘‘کے الفاظ سے ذکرکرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’(القضاعي وابن عساكر عن ابن عباس) بإسناد واه‘‘. قضاعی رحمہ اللہ اور ابن عساکر رحمہ اللہ نے ابن عباس qکے طریق سے ’’اسنادِ واہی‘‘ سے اس کی تخریج کی ہے۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائد المجموعة‘‘[44] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’لا أصل له‘‘. اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے عیسی بن ابراہیم کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے[46]۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر اسے ’’ليس حديثه بشيء‘‘ کہا ہے[47]۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’عيسى بن إبراهيم وسعيد بن سنان ليسا بشيء‘‘[48]. عیسی بن ابراہیم اور سعید بن سنان (دونوں) ’’لیس بشیء‘‘ہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ ’’التاريخ الصغير‘‘[49] میں فرماتے ہیں: ’’عنده مناكير‘‘. اس کے پاس مناکیر ہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاريخ الكبير‘‘[50] اور ’’الضعفاء‘‘[51] میں عیسی بن ابراہیم کو ’’منكر الحديث‘‘کہا ہے۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے اسے ’’متروك الحديث‘‘کہا ہے[52]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر اسے ’’ذاهب الحديث‘‘ کہا ہے[53]۔
امام ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ليس بشيء، لا أدري من أين هو؟ حدث عنه بقية‘‘[54]. لیس بشیء ہے، میں نہیں جانتا یہ کہاں سے ہے؟ اس سے بقیہ نے حدیث بیان کی ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[55] میں عیسی بن ابراہیم کو ’’منكر الحديث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر اسے ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[56]۔
حافظ ابن جارود رحمہ اللہ نے عیسی بن ابراہیم کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے[57]۔
حافظ ابو یحیی زکریا بن یحیی ساجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث، فيه نظر‘‘[58]. منکر الحدیث ہے، اس میں نظر ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الكبير‘‘[59] میں فرماتے ہیں: ’’حديثه غير محفوظ، ولا يعرف إلا به‘‘. اس کی حدیث محفوظ نہیں ہے، اور اس کی معرفت اسی سے ہوتی ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[60] میں عیسی بن ابراہیم کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يروي المناكير عن جعفر بن بُرْقان، قال: كأنه جعفر آخر، لا يجوز الاحتجاج به إذا انفرد‘‘. جعفر بن بُرْقان کے انتساب سے مناکیر روایت کرتا ہے، گویا کہ یہ دوسرا جعفر ہے، جب یہ متفرد ہوجائے تو اس سے احتجاج جائز نہیں ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[61] میں عیسی بن ابراہیم کے ترجمہ میں چند روایات ذکرکرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وهذه الأحاديث التي ذكرت أسانيدها هي عامة ما يرويه عيسى بن إبراهيم الهاشمي، وعامة رواياته لا يتابع عليها‘‘. اور یہ احادیث جن کی اسانید میں نے ذکر کی ہیں، ان میں سے اکثر کو عیسی بن ابراہیم ہاشمی روایت کرتا ہے، اور اس کی اکثر روایات میں متابعت نہیں کی جاتی۔
امام بیہقی رحمہ اللہ ’’السنن‘‘[62] میں ایک روایت کے تحت عیسی بن ابراہیم کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث، ضعفه يحيى بن معين والبخاري وغيرهما‘‘. منکر الحدیث ہے، یحیی بن معین رحمہ اللہ ، بخاری رحمہ اللہ وغیرہ نے اس کی تضعیف کی ہے۔
امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ’’واهي الحديث بمرة‘‘ کہا ہے[63]۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[64] میں اسے ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے۔
حافظ عبد الحق اشبیلی رحمہ اللہ ’’الأحكام الوسطى‘‘[65] میں فرماتے ہیں: ’’ضعيف عندهم، بل متروک‘‘. یہ محدثین کے نزدیک ضعیف، بلکہ متروک ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے عیسی بن ابراہیم کو ایک روایت کے تحت ’’تلخيص الموضوعات‘‘[66] میں ’’هالك‘‘ اور ’’سير‘‘[67] میں ’’غير ثقة‘‘ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان‘‘[68] میں موسی بن ابی حبیب کے ترجمہ میں اسے ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’مجمع الزوائد‘‘[69] میں ایک روایت کے تحت عیسی بن ابراہیم کو ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’نتائج الأفكار‘‘[70] میں ایک روایت کے تحت عیسی بن ابراہیم کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وهو ضعيف جدا، نسبوه إلى الوضع‘‘. وہ شدید ضعیف ہے، محدثین نے اسے حدیث گھڑنے کی طرف منسوب کیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[71] میں عیسی بن ابراہیم ہاشمی کووضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’اتهمه ابن الجوزي‘‘. ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے متہم قرار دیا ہے۔
حافظ صغانی رحمہ اللہ نے اسے ’’من گھڑت روایات‘‘میں شمار کیا ہے، علامہ مناوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قضاعی رحمہ اللہ اور ابن عساکر رحمہ اللہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے طریق سے واہی اسناد کے ساتھ اس کی تخریج کی ہے‘‘، اور علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس کی کوئی اصل نہیں ہے‘‘، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حافظ دیلمی رحمہ اللہ ’’الفردوس‘‘[72] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’قال: أخبرنا أبو بكر أحمد بن محمد بن زنجويه، أخبرنا الحسين بن محمد الزنجاني، عن سهل بن أحمد الديباجي، عن محمد بن محمد بن الأشعث، عن موسى بن إسماعيل بن موسى بن جعفر، عن أبيه، عن جده، عن أبيه جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جده، عن أبيه، عن علي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: التهجير إلى الجمعة حج فقراء أمتي‘‘.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جمعہ کےلئے جلدی جانا میری امت کے فقیروں کا حج ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الزيادات‘‘[73] میں زیر بحث روایت کو محمد بن محمد بن اشعث کے نسخہ کے حوالہ سے ذکر کرکے ’’من گھڑت روایات‘‘میں شمار کیا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[74] میں فرماتے ہیں:’’مقيم بمصر، کتبت عنه بها، حمله شدة میله إلى التشیع أن أخرج إلینا نسخته قریبا من ألف حدیث، عن موسى بن إسماعیل بن موسى بن جعفر بن محمد، عن أبیه، عن جده إلى أن ینتهي إلى علي والنبي صلی اﷲ علیه وسلم کتاب کتاب [کذا في الأصل] یخرجه إلینا بخط طري على کاغذ جدید فیها مقاطیع، وعامتها مسندة، مناکیر کلها أو عامتها، فذکرنا روایته هذه الأحادیث عن موسى هذا لأبي عبد اﷲ الحسین بن علي بن الحسن بن علي بن عمر بن علي بن الحسین بن علي بن أبي طالب، وکان شیخا من أهل البیت بمصر، وهو أخ الناصر وکان أکبر منه، فقال لنا: موسى، هذا جاري بالمدینة أربعین سنة، ما ذکر قط أن عنده شیئا من الروایة لا عن أبیه، ولا عن غیره‘‘.
یہ مصر میں مقیم تھا، میں نے مصر میں اس سے روایتیں لکھی تھیں،تشیع کی طرف ان کے شدتِ میلان نے ان کو اس بات پر ابھارا کہ ہمارے سامنے ایک ہزار احادیث پر مشتمل ایک نسخہ نکالا، جس کی حدیثیں موسی بن اسماعیل بن موسی بن جعفر بن محمد، عن ابیہ، عن جده، الى ان ینتهی الى علی رضی اللہ عنہ والنبی ﷺ کی سند سے تھیں (یعنی سند میں موجود موسی نے اپنی سند سے بواسطہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضور ﷺ سے روایات نقل کی تھیں)، محمدبن اشعث ہمارے سامنے ایک کتاب لائے، اس کتاب میں موجود نئے کاغذ پر تازہ خط سے لکھا گیا تھا، اس نسخہ کی اکثر حدیثیں مسند تھیں، جو سب کی سب یا اکثر مناکیر تھیں، ہم نے ابو عبداللہ حسین بن علی بن حسن بن علی بن عمر بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب سے تذکرہ کیا کہ یہ احادیث محمد بن اشعث نے موسی سے نقل کی ہیں، اور یہ’’ابو عبد اللہ‘‘ مصر میں اہل بیت کے شیخ تھے،جو ابو عبداللہ ناصر کے بھائی تھے،اور عمر میں ان سے بڑے تھے، ابو عبد اللہ حسین بن علی نے ہمیں بتایا کہ یہ موسی (یعنی جن سے محمد بن اشعث نے یہ احادیث نقل کی ہیں) چالیس برس تک مدینہ آتے رہے ہیں، اس نے تو کبھی بھی اس کا تذکرہ نہیں کیاکہ اس کے پاس ایسی کوئی روایتیں ہیں، نہ اپنے والد کی سند سے اور نہ ہی کسی اور کی سند سے۔
اس کے بعد حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نےابن اشعث کی چند روایات تخریج کیں، پھر فرماتے ہیں: ’’وهذه النسخة کتبتها عنه، وهي قریبة من ألف حدیث، وکتبت عامتها عنه، وهذه الأحادیث وغیرها من المناکیر في هذه النسخة، وفیها أخبار مما یوافق متونها متون أهل الصدق، وکان متهما في هذه النسخة، ولم أجد له فیها أصلا، کان یخرج إلینا بخط طري وکاغذ جدید‘‘[75]. میں نےمحمد بن اشعث کا یہ نسخہ ان سے لکھ لیا تھا، اور وہ تقریباً ایک ہزار حدیثوں پر مشتمل تھا، میں نے اس نسخہ کی اکثر روایتیں محمد بن اشعث سے لکھی تھیں، اور یہ حدیثیں (جو حافظ ابن عدی رحمہ اللہ نے ماقبل میں ذکر کی ہیں) اور اس کے علاوہ مناکیر اس نسخہ میں موجود ہیں، اور اس نسخہ میں ایسے متون بھی ہیں، جواہل صدق کے متون کے موافق ہیں، اور اس نسخہ میں محمد بن اشعث متہم ہے،اوراس نسخہ کی اصل مجھے نہیں ملی، اسے ابن اشعث نئے کاغذ اور تازہ خط کے ساتھ ہمارے پاس لایا تھا۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء والمتروکین‘‘[76] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘[77] میں ایک حدیث کے تحت محمد بن اشعث کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ حمزہ بن یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’وسألت أبا الحسن الدارقطني عن محمد بن محمد بن الأشعث الكوفي؟ فقال آية من آيات الله، ذلك الكتاب هو وضعه أعني: العلويات‘‘[78]. میں نے محمد بن محمد بن اشعث کوفی کے بارے میں دار قطنی رحمہ اللہ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، اس نے یہ کتاب ’’علویات‘‘ گھڑی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[79] میں حافظ ابن عدی رحمہ اللہ اور امام دار قطنی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ نے ’’الكشف الحثيث‘‘[80]میں’’میزان‘‘ میں موجود حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول پر اکتفاء کرکے محمد بن اشعث کو متہمین میں شمار کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان‘‘[81] میں فرماتے ہیں: ’’شيعي جلد، اتهمه ابن عدي‘‘. کٹر شیعہ تھا، ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے متہم قرار دیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخيص الموضوعات‘‘[82] میں ایک روایت کے تحت اسے ’’ متهم‘‘ کہا ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المهذب‘‘[83] میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’بل ذا موضوع، من صنعة ابن الأشعث، فياليتك صنت كتابك عن إيراده‘‘. بلکہ یہ من گھڑت ہے، ابن اشعث نے اسے گھڑا ہے، کاش آپ (یعنی امام بیہقی رحمہ اللہ ) اپنی کتاب کو اس حدیث کے لانے سے بچا کر رکھتے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان المیزان‘‘[84] میں ’’میزان‘‘ میں موجود حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’وقد وقفت على بعض الکتاب المذکور، وسماه السنن، ورتبه على الأبواب، وکله بسند واحد، وأورد الدار قطني في غرائب مالک من روایته، عن محمد بن سعدان البزار، عن القعنبي حدیثا، وقال: کان ضعیفا‘‘. مجھے اس کتاب کے بعض حصے پر واقفیت ہوئی ہے،اور محمد بن اشعث نے اس کا نام ’’سنن‘‘ رکھا تھا، جسے اس نے ابواب پر مرتب کیا تھا، اور تمام حدیثیں ایک ہی سند سے تھیں، اور دار قطنی رحمہ اللہ نے ’’غرائب مالک‘‘ میں اس کی ایک روایت نقل کی ہے، جو اس نے محمد بن سعدان بزار، عن قعنبی کے طریق سے نقل کی تھی، اور دار قطنی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ابن اشعث ضعیف ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’الغرائب الملتقطة‘‘[85] میں ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ’’ابن الأشعث كذبوه‘‘. ابن اشعث کو محدثین نے کذاب کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الإصابة‘‘[86] میں ابن الاشعث کو ’’أحد المتروكين المتهمين‘‘ کہا ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’جمع الجوامع‘‘[87] میں ایک دوسری حدیث کے تحت محمد بن محمد اشعث کو’’متهم‘‘ قرار دیا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[88] میں محمد بن محمد بن اشعث کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال الدارقطني آية من آيات الله، وضع ذلك الكتاب يعني: السنن المسندة عن آل البيت‘‘. دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، اس نے یہ کتاب یعنی ’’سنن مسندہ‘‘ آل بیت کے انتساب سے گھڑی ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت کو محمد بن محمد بن اشعث کے نسخہ کے حوالہ سے ذکر کرکے ’’من گھڑت روایات‘‘میں شمار کیا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
آپ ماقبل تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ مختلف سندوں سے منقول زیر بحث روایت کو حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘، ’’بے اصل‘‘ کہا ہے، حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے اسے ’’جھوٹ، من گھڑت‘‘ کہا ہے، نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے بھی اسے ’’من گھڑت‘‘قرار دیا ہے، حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اسے ’’باطل‘‘اور ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، بہر صورت اسے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1]المجروحين:۲/۴۳۸،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الثالثة۱۴۳۳هـ .
[2] كتاب الموضوعات:۲/۲۵۳،وكذا في:3/8 ،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1386هـ .
[3] انظر الغرائب الملتقطة:4/512،رقم:1572،ت:إيروان سفيان،جمعية دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى1439هـ .
[4] التدوين في أخبار قزوين:4/204،ت:عزيز الله العطاردي،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة۱۴۰۸هـ .
[5] المجروحين:۳/۹۰،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[6] تذكرة الحفاظ:ص:417،رقم:1058،ت:حمدي بن عبد المجيد بن إسماعيل السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى1415هـ .
[7] كتاب الموضوعات:۲/۲۵۳،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى 1386هـ .
[8] كتاب الموضوعات:3/8،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى 1388هـ .
[9] اللآلئ المصنوعة:۲/۲۶،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1417هـ .
[10]تذكرة الموضوعات:ص:114،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الثانية1399هـ .
[11] تنزيه الشريعة:۲/۸۲ ،رقم:۲۲،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱۴۰۱هـ .
[12] ميزان الاعتدال:4/301،رقم:9230،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[13]الجواهر المضية في طبقات الحنفية:2/206،رقم:643،مجلس دائرة المعارف ـ حيدر آباد دكن .
[14] تلخيص كتاب الموضوعات: ص:۲۲۸،رقم:۵۷۴ ،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[15] تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام:5/719،رقم:458،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1424هـ .
[16] تذكرة الحفاظ:۱/۲۸۴ ،رقم:۳۸۷،ت:زكريا عميرات،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[17] تنزيه الشريعة:2/82 ،رقم:22،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
[18] الضعفاء والمتروکین:2/146،رقم:2141،ت:عبدالله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[19] المغني في الضعفاء:1/580،رقم:3432،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .
[20] تلخيص كتاب الموضوعات: ص:۲۲۸،رقم:۵۷۴ ،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[21] ميزان الاعتدال:2/527،رقم:4702،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[22] لسان الميزان:5/42،رقم:4520،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[23] الكشف الحثيث:ص:۱۶۲،رقم:۴۲۰،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1407هـ .
[24] تنزيه الشريعة:۱/۷۶،رقم:۱۲۴،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
[25] سؤالات البرذعي:ص:474،رقم:1011،ت:أبو عمر محمد بن علي الأزهري،الفاروق الحديثية ـ القاهرة، الطبعة الأولى1430هـ .
[26] تاہم ’’تاریخ جرجان‘‘ کی عبارت میں ’’ولا کراہۃ‘‘ کی جگہ ’’ولا کرامۃ‘‘ہے، ملاحظہ ہو: ’’حدثنا أبو الحسين يعقوب بن موسى الأردبيلي الفقيه ببغداد، حدثنا أحمد بن طاهر الأردبيلي، حدثنا سعيد بن عمرو البرذعي، حدثنا إسحاق بن موسى الجرجاني، حدثنا أبو بكر الأعين، قال: سألت أحمد بن حنبل: أكتب عن هشام بن عبيد الله؟ قال: لا، ولا كرامة‘‘. (تاريخ جرجان:ص:160،رقم:183،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الرابعة1407هـ) .
[27]الجرح والتعدیل:9/67،رقم:256،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[28] تذكرة الحفاظ:۱/۲۸۴ ،رقم:۳۸۷،ت:زكريا عميرات،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ کا یہی کلام ’’تاریخ الاسلام‘‘میں ان الفاظ سے ذکر کیا ہے: ’’وقال أبو حاتم: صدوق، وقال: ما رأيت أحدا في كورة من الكور أعظم قدرا، ولا أجل قدرا عند أهلها أعظم من هشام الرازي بالري، وأبي مسهر بدمشق‘‘. (تاریخ الإسلام:5/719،رقم:458،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت، الطبعة الأولى1424هـ) .
[29] الجرح التعديل:9/67،رقم:256،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[30] تاریخ الإسلام:5/720،رقم:458،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1424هـ .
[31]المجروحين:۳/۹۰،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[32] لسان الميزان:8/336،رقم:8264،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[33] تاریخ الإسلام:5/719،رقم:458،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1424هـ .
[34] تذكرة الحفاظ:1/284،رقم:387،ت:زكريا عميرات،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[35] كتاب المعجم:3/1103،رقم:2378،ت:عبد المحسن بن إبراهيم بن أحمد الحسيني،دار ابن الجوزي ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
[36] مسند الشهاب:1/81 ،رقم:79ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1405هـ .
[37] مسند الشهاب:1/81 ،رقم:78ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1405هـ .
[38] تاريخ أصبهان:2/160،رقم:1352،ت:سيد كسروي حسن،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۰هـ .
[39]تاريخ دمشق:38/430،رقم:7727،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة 1415هـ .
[40] الموضوعات:ص:50،رقم:71،ت:نجم عبد الرحمن خلف،دار نافع،الطبعة الأولى1401هـ .
[41] المقاصد الحسنة:ص:۲۸۵،رقم:۳۷۱،ت:محمد عثمان الخشت،دار الكتاب العربي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1405هـ .
[42] فيض القدير:3/359،رقم:3635،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الثانية1391هـ .
[43] التيسير بشرح الجامع الصغير:1/490،مكتبة الإمام الشافعي ـ الرياض .
[44] الفوائد المجموعة:ص:437،رقم:23،ت:عبد الرحمن بن يحيى المعلمي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة۱۴۱۶هـ .
[45] امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاریخ الصغیر‘‘میں عیسی بن ابراہیم ہاشمی کو ان افراد میں ذکر کیا ہے جن کا انتقال ۱۵۱ھ سے 160 ھ کے درمیان ہوا ہے(التاريخ الصغير:۲/۱۰۴،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406هـ).
[46] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:2/128،رقم:3713،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[47] تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري:2/164،رقم:3990،ت:عبد الله أحمد حسن،دار القلم ـ بيروت .
[48] من كلام الإمام أبي عبد الله أحمد بن حنبل في علل الحديث ومعرفة الرجال:ص:117،رقم:271، ت:صبحي البدري السامرائي،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى1409هـ .
[49] التاريخ الصغير:۲/۱۲۹،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى1406هـ .
[50] التاريخ الكبير:6/205،رقم:8873 ،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۹هـ .
[51] الضعفاء الصغير:ص:91،رقم:269،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1406 هـ .
[52] الجرح والتعديل:6/272،رقم:1505،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[53] الجرح والتعديل:۳/۱۲۵،رقم:۵۶۸،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[54] سؤالات أبي عبيد الآجري:۲/۲۵۱،رقم:۱۷۵۱،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،مؤسسة الريان ـ بيروت، الطبعة الأولى1418هـ .
[55] الضعفاء والمتروكين:ص:177،رقم:448،ت:بوران الضناوي وكمال يوسف الحوت،مؤسسة الكتب الثقافية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[56] الكامل:6/439،رقم:1394،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت.
[57] لسان المیزان:۶/۲۵۹،رقم:۵۹۱۵،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .
[58] لسان المیزان:6/259،رقم:5915،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .
[59] الضعفاء الكبير:۳/۳۹۵،رقم:۱۳۳۴،ت:عبدالمعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة 1404هـ .
[60] المجروحين:2/121،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[61] الكامل في ضعفاء الرجال:6/441،رقم:1394،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض، دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[62] السنن الكبرى:10/26،رقم:19742،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثالثة1424هـ .
[63] لسان المیزان:6/259،رقم:5915،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1423هـ .
[64] ذخيرةالحفاظ:ص:۹۲۹،رقم:۱۹۱۶،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[65] الأحكام الوسطى:۴/۱۸۲،ت:حمدي السلفي وصبحي السامرائي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة۱۴۱۶هـ .
[66] تلخيص الموضوعات:ص:۷۹،رقم:۱۷۳،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى ۱۴۱۹هـ .
[67] سير أعلام النبلاء:14/546،ت:شعيب الأرنؤوط،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1403 هـ .
[68] ميزان الاعتدال:4/202،رقم:8856،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[69] مجمع الزوائد:۵/۱۶۷،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[70] نتائج الأفكار:4/244،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .
[71] تنزيه الشريعة:۱/۹۴،رقم:۳۷۲،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[72] انظر الغرائب الملتقطة:3/599،رقم:1240،ت:إيروان سفيان،جمعية دار البر ـ دبئ،الطبعة الأولى 1439هـ .
[73] الزيادات على الموضوعات:۱/۴۴۳،رقم:۵۲۹،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[74]الكامل في ضعفاء الرجال:7/565،رقم:1791،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[75]الكامل في ضعفاء الرجال:7/565،رقم:1791،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[76] الضعفاء والمتروکین:3/97،رقم:3181،ت:عبد الله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى ۱۴۰۶هـ .
[77] ذخيرة الحفاظ:1/232،رقم:93،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۱۶هـ .
[78] سؤالات حمزه بن يوسف السهمي:ص:101،رقم:52،ت:موفق بن عبد الله بن عبد القادر،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ .
[79] میزان الاعتدال:۴/۲۸،رقم:۱۸۳۱،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفةـ بيروت .
[80] الكشف الحثيث:ص:247،رقم:726،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1407هـ .
[81] ديوان الضعفاء:ص:۳۷۲،رقم:۳۹۵۷،ت:حماد بن محمد الأنصاری،مطبعة النهضة الحديثية ـ مكة المكرمة .
[82] تلخيص الموضوعات: ص:۱۸۹،رقم:۴۴۶،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[83] المهذب في اختصار السنن الكبير:ص:3470،رقم:13686،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم،دار الوطن ـ الرياض، الطبعة الأولى1422هـ .
[84] لسان الميزان:۷/۴۷۶،رقم:۷۳۵۷،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[85] الغرائب الملتقطة:۱/۲۵۴،رقم:۴۶،ت:العربي الدائز الفرياطبي،جمعية دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى 1439هـ .
[86] الإصابة:1/581،رقم:1135،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1415هـ .
[87] جمع الجوامع:17/729،رقم:1047،دار السعادة ـ الأزهر،الطبعة1426هـ .
[88] تنزيه الشريعة:1/113،رقم:256،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .