التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

عبد اللہ بن یزید مَحْمِش نیشاپوری

ایک روایت میں تذکرہ

عبد اللہ بن یزید مَحْمِش نیشاپوری کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی عبد اللہ بن یزید مَحْمِش نیشاپوری کے بارے میں ائمہ رجال کا کلام

حافظ ابن جوزی l ’’الضعفاء‘‘[18] میں فرماتے ہیں: ’’ كذبه الدار قطني، وقال: كان يضع الحديث على الثقات‘‘. دار قطنی l نے اسے جھوٹا کہا ہے، اور فرمایا ہے: یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے حدیث گھڑتا تھا۔

حافظ ذہبی l نے ’’المغني‘‘[19]  اور ’’تلخيص الموضوعات‘‘[20] میں اسے ’’كذاب‘‘ کہا ہے۔

حافظ ذہبی l ’’ميزان‘‘[21] میں عبد اللہ بن یزید مَحْمِش کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’متهم بالكذب‘‘. جھوٹ بولنے میں متہم ہے۔

حافظ ابن حجر عسقلانی l نے ’’لسان‘‘[22] میں حافظ ذہبی l کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔

علامہ سبط ابن عجمی l ’’الكشف الحثيث‘‘[23] میں عبد اللہ بن یزید بن مَحْمِش کو متہم بالوضع راویوں میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’قال الدارقطني كان يضع الحديث‘‘.دار قطنی l فرماتے ہیں: یہ حدیث گھڑتا تھا۔

علامہ ابن عراق l ’’تنزيه الشريعة‘‘[24] میں عبد اللہ بن یزید مَحْمِش کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے فرماتے ہیں: ’’متهم بالكذب، وقال الدارقطني: كان يضع الحديث‘‘. جھوٹ بولنے میں متہم ہے، دار قطنی l فرماتے ہیں: یہ حدیث گھڑتا تھا۔

حوالہ جات

[18] الضعفاء والمتروکین:۲/۱46،رقم:2141،ت:عبدالله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ  بیروت،الطبعة الأولى۱۴06هـ . 

[19] المغني في الضعفاء:1/580،رقم:3432،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .

[20] تلخيص كتاب الموضوعات: ص:2۲۸،رقم:۵۷۴ ،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .

[21] ميزان الاعتدال:2/527،رقم:4702،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .

[22] لسان الميزان:5/42،رقم:4520،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة  الأولى۱۴23هـ .

[23] الكشف الحثيث:ص:۱۶۲،رقم:۴۲۰،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1407هـ .

[24] تنزيه الشريعة:1/۷۶،رقم:۱۲۴،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

انہی روایات کے دیگر رواۃ

تمام رواۃ