التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ سوم)

روایت: ’’جس نےچالیس دن تک گوشت کھانا چھوڑدیا اس کےاخلاق برے ہوجائیں گے،اور جوشخص چالیس دن تکگوشت کھا ئے گااس کا دل سخت ہوجائے گا‘‘۔

تفصیل

حوالہ جات

[1] إحياء علوم الدين:۸/۱۵۱۱،دارالشعب ـ قاهرة .

[2] ذیل اللالئ:ص:۳۶۸،رقم:۶۷۱،ت:زیاد النقشبندی،دارابن حزم ـ بيروت،الطبعة۱۴۳۲هـ .

[3] تذكرة الموضوعات:ص:۱۴۶،کتب خانة مجیدية ـ ملتان .

[4] تنزيه الشريعة:۲/۲۶۲،ت:عبد الله بن محمد الغماري،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱۴۰۱هـ .

حافظ ابونعیم اصبہانیl نے گوشت کھانے سے متعلق ایک موقوف روایت تخریج کی ہے: ’’ حدثنا أبو بكر بن مالك، قال: حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، قال:حدثني أبي، قال:حدثنا عبد الأعلى، عن بُرْد، عن نافع، عن ابن عمر: أنه كان لا يدمن اللحم شهرا إلا مسافرا أو في رمضان، وكان يمكث الشهر لا يذوق فيه مِزْعَة اللحم‘‘. حضرت نافع l فرماتے ہیں : عبداللہ بن عمر ؓ رمضان اور سفر کے علاوہ مسلسل ایک مہینے تک گوشت تناول نہیں فرماتے تھے، اورکبھی (عام حالات میں)ایک مہینے تک گوشت کا ٹکڑا تک نہیں چکھتے تھے(الطب النبوی:۲/ ۷۳۶، رقم: ۸۵۰)۔