التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: کھانے پینے کے آداب

کھانے پینے کے آداب، سنتیں اور مخصوص غذاؤں (چاول، ہریسہ، گوشت وغیرہ) کے فضائل۔

گروپ: معاشرت

23 روایات

  1. روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’من أكل طعاما وذو عين ينظر إليه، فلم يطعمه، أصابه داء يقال له النَفْس‘‘. جو شخص کھانا کھا رہا ہو اور کوئی ذو چشم جاندار اسے دیکھ رہا ہو، پھر وہ اسے کھانا نہ کھلائے ، تو وہ شخص ایسی مرض میں مبتلا ہوگا جسے ’’نَفْس‘‘ کہا جاتا ہے‘‘۔

  2. روایت:حدیث میں ہے: ’’جو شخص کھانے میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے، پھر وہ کھانے سے فارغ ہوکر ایک مرتبہ ’’قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ‘‘پڑھ لے، تو اس کےلئے جنت میں سرخ یاقوت کا ایک شہر بنایا جائےگا، اور ہر لقمہ کے بدلہ اس کےلئے دس نیکیاں لکھی جائیں گی‘‘۔